Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 170

سورة البقرة

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّبِعُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ قَالُوۡا بَلۡ نَتَّبِعُ مَاۤ اَلۡفَیۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَ لَوۡ کَانَ اٰبَآؤُہُمۡ لَا یَعۡقِلُوۡنَ شَیۡئًا وَّ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۷۰﴾

And when it is said to them, "Follow what Allah has revealed," they say, "Rather, we will follow that which we found our fathers doing." Even though their fathers understood nothing, nor were they guided?

اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کردہ راہ ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمُ
انہیں
اتَّبِعُوۡا
پیروی کرو
مَاۤ
اس کی جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
بَلۡ
بلکہ
نَتَّبِعُ
ہم پیروی کریں گے
مَاۤ
اس کی جو
اَلۡفَیۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہِ
جس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤاجداد کو
اَوَلَوۡ
کیا بھلا اگرچہ
کَانَ
ہوں
اٰبَآؤُہُمۡ
آباؤ اجداد اُن کے
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہ وہ عقل رکھتے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت یافتہ ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمُ
ان کے لیے
اتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
مَاۤ
اس کی جو
اَنۡزَلَ
اتاراہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لی نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
بَلۡ
بلکہ
نَتَّبِعُ
ہم پیروی کریں گے
مَاۤ
اس کی جو
اَلۡفَیۡنَا
پایا ہے ہم نے
عَلَیۡہِ
جس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے باپ دادا کو
اَوَلَوۡ
کیا اگرچہ
کَانَ
ہوں
اٰبَآؤُہُمۡ
باپ داداان کے
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہ عقل رکھتےہوں
شَیۡئًا
تھو ڑی سی بھی
وَّلَا
اور نہ ہی
یَہۡتَدُوۡنَ
وہ ہدایت پاتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Follow what Allah has revealed," they say, "Rather, we will follow that which we found our fathers doing." Even though their fathers understood nothing, nor were they guided?

اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ، گو ان کے باپ دادے بےعقل اور گم کردہ راہ ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان ( کفار و مشرکین) سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ اسی طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم اپنے آباؤ اجداد کو پایا ہے۔ اگر ان کے آباؤ اجداد ہی کچھ نہ سمجھتے ہوں اور نہ وہ راہ ہدایت پر ہوں ( تو کیا پھر بھی یہ لوگ انہی کی پیروی کریں گے ؟ )

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ان سے کہا جاتا ہے اس کی پیروی کرو جواﷲ تعالیٰ نے اُتارا ہے تووہ کہتے ہیں بلکہ ہم تواسی کی پیروی کریں گے جس پرہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے، کیااگرچہ ان کے باپ داداتھوڑی سی عقل بھی نہ رکھتے ہوں اورنہ ہی وہ ہدایت پاتے ہوں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them: |"Follow what Allah has sent down,|" they say: |"Instead, we would follow what we found our fathers on.|" Is it so - even though their fathers used to understand nothing, nor had they been on the right path?

اور جب کوئی ان سے کہے کہ تابعداری کرو اس حکم کی جو کہ نازل فرمایا اللہ نے تو کہتے ہیں ہزگز نہیں ہم تو تابعداری کریں گے اس کی جس پر دیکھا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگرچہ ان کے باپ دادے نہ سمجھتے ہوں کچھ بھی اور نہ جانتے ہوں سیدھی راہ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس کی جو اللہ نے نازل کیا ہے وہ جواب میں کہتے ہیں کہ ہم تو پیروی کریں گے اس طریقے کی جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے اگرچہ ان کے آباء و اَجداد نہ کسی بات کو سمجھ پائے ہوں اور نہ ہدایت یافتہ ہوئے ہوں (پھر بھی وہ اپنے آباء و اَجداد ہی کی پیروی کرتے رہیں گے ؟ )

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو احکام نازل کیے ہیں ان کی پیروی کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اسی طریقے کی پیروی کریں گےجس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ 168 اچھا اگر ان کے باپ دادا نے عقل سے کچھ بھی کام نہ لیا ہو اور راہ راست نہ پائی ہو تو کیا پھر بھی یہ انہیں کی پیروی کیے چلے جائیں گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان ( کافروں ) سے کہا جاتا ہے کہ اس کلام کی پیروی کرو جو اللہ نے اتارا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں ! ہم تو ان باتوں کی پیروی کریں گے جن پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے ۔ بھلا کیا اس صورت میں بھی ( ان کو یہی چاہئے ) جب ان کے باپ دادے ( دین کی ) ذرا بھی سمجھ نہ رکھتے ہوں ، اور انہوں نے کوئی ( آسمانی ) ہدایت بھی حاصل نہ کی ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اورا جب ان سے یعنی مشرکوں سے یا یہودی سے) کہو اللہ نے جو حکم اتارا ہے اس پر چلو تو کہتے ہیں نہیں اس طریق پر چلیں گے جس پر ہم نے اپنے بزرگوں کو چلتے ہوئے پایا بھلا اگر ان کے بزرگ (باپ دادے) بےعقل اور گمرا ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایسے لوگوں سے جب اللہ کے نازل کردہ (احکام) پر عمل کرنے کا کہا جائے تو کہتے ہیں کہ ہم اپنے آباؤاجداد کے طریقہ کی پیروی کرتے ہیں خواہ ان کے اجداد نہ کچھ سمجھ ہی رکھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ پر ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس کی تابعداری کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی تابعداری کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ (بھلا) اگر ان کے بات دادا نہ تو سمجھ رکھتے ہیں اور نہ صحیح راہ پر ہوں (کیا پھر بھی وہ ان ہی کی تابعداری کریں گے )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں (نہیں) بلکہ ہم تو اسی چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے ہوں اورنہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی وہ انہیں کی تقلید کئے جائیں گے)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it said unto them: follow that which Allah hath sent down, they say: nay, we shall follow that way whereon we found our fathers - even though their fathers understood not aught, nor were they guided aright?

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے اتارا ہے اس کی پیروی کرو ۔ تو کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ (دادوں) کو پایا ہے ۔ خواہ ان کے باپ (دادا) نہ ذراعقل بھی رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو دعوت دی جاتی ہے کہ خدا کی اتاری ہوئی چیز کی پیروی کرو تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے ، جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ۔ کیا اس صورت میں بھی جبکہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے رہے ہوں اور نہ راہِ ہدایت پر رہے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان ( کافروں ) سے کہا جاتا ہے: جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے اُتارا اس کی پیروی کرو ، کہتے ہیں: ( نہیں ) بلکہ جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہم صرف اسی کی پیروی کریں گے ۔ کیا اس حال میں بھی کچھ اگر ان کے باپ دادا نہ کسی چیز کی سمجھ رکھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ پر ہوں ( ان کی پیروی کریں گے؟ )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تابعداری کرو اس حکم کی جو اللہ نے نازل فرمایا تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس کی تابعداری کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ جانتے ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر اس سب کے باوجود ان کا یہ حال ہے کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم پیروی کرو اس دین حق کی جسے اتارا ہے اللہ نے تو یہ کہتے ہیں کہ نہیں جی ہم تو بس اسی کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو کیا یہ لوگ باپ دادا کے طریقے پر ہی چلتے رہیں گے اگرچہ وہ نہ کچھ سمجھتے ہوں اور نہ ہی انہوں نے سیدھی راہ پائی ہو

Translated by

Noor ul Amin

اوران سے جب کبھی کہاجاتا ہے اس کی پیروی کروجو اللہ نے نازل کیا توکہتے ہیں بلکہ ہم اسی کی پیروی کرینگے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا اگرچہ ان کے باپ دادے ہی کچھ نہ سمجھتے ہوں اور نہ ہدایت پر ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے اللہ کے اتارے پر چلو ( ف۲۹۷ ) تو کہیں بلکہ ہم تو اس پر چلیں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ عقل رکھتے ہوں نہ ہدایت ( ف۲۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان ( کافروں ) سے کہا جاتا ہے کہ جو اﷲ نے نازل فرمایا ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں: ( نہیں ) بلکہ ہم تو اسی ( روش ) پر چلیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ، اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ عقل رکھتے ہوں اور نہ ہی ہدایت پر ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان ( کفار و مشرکین ) سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے اتارا ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ ، دادا کو پایا ہے اگرچہ ان کے باپ ، دادا بے عقل ہوں اور راہ راست پر بھی نہ ہوں ( تو پھر بھی انہی کی پیروی کریں گے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them: "Follow what Allah hath revealed:" They say: "Nay! we shall follow the ways of our fathers." What! even though their fathers Were void of wisdom and guidance?

Translated by

Muhammad Sarwar

When some people are asked to follow the revelations of God, they say, "We would rather follow what our fathers have followed," even though their fathers had no understanding and could not find the true guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When it is said to them: "Follow what Allah has sent down." They say: "Nay! We shall follow what we found our fathers following." (Would they do that!) even though their fathers did not understand anything nor were they guided

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them, Follow what Allah has revealed, they say: Nay! we follow what we found our fathers upon. What! and though their fathers had no sense at all, nor did they follow the right way.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Follow that which Allah hath revealed, they say: We follow that wherein we found our fathers. What! Even though their fathers were wholly unintelligent and had no guidance?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनसे कहा जाता है कि उस पर चलो जो अल्लाह ने उतारा है, तो वे कहते हैं कि हम तो उसी पर चलेंगे जिस पर हमने अपने बाप-दादा को पाया है, क्या इस सूरत में भी कि उनके बाप-दादा न अक़्ल रखते हों और न सीधी राह जानते हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کوئی ان (مشرک) لوگوں سے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو حکم بھیجا ہے اس پر چلو تو کہتے ہیں کہ (نہیں) بلکہ ہم تو اسی (طریقہ) پر چلیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا اگرچہ ان کے باپ دادا (دین کی) نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ (کسی آسمانی کتابوں کی) ہدایت رکھتے ہوں۔ (170)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقہ کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ‘ اگرچہ ان کے باپ دادا بےسمجھ اور ہدایت یافتہ نہ بھی ہوں ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو احکام نازل کئے ہیں ان کی پیروی کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اسی طریقے کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باب دادا کو پایا ہے ۔ اچھا اگر ان کے باپ دادا نے عقل سے کچھ بھی کام نہ لیا ہو اور وہ راہ راست نہ پائی ہو تو کیا پھر بھی یہ انہی کی پیروی کئے چلے جائیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس کا اتباع کرو، جو اللہ نے نازل فرمایا تو کہتے ہیں کہ بلکہ ہم اس کا اتباع کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا۔ کیا وہ اپنے باپ دادوں کا اتباع کریں گے اگرچہ وہ کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں اور ہدایت پر نہ ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کوئی ان سے کہے کہ تابعداری کرو اس حکم کی جو کہ نازل فرمایا اللہ نے تو کہتے ہیں ہرگز نہیں ہم تو تابعداری کریں گے اس کی جس پر دیکھا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگرچہ ان کے باپ دادے نہ سمجھتے ہوں کچھ بھی اور نہ جانتے ہوں سیدھی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان منکروں سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم اللہ نے نازل کیا ہے تم اس پر چلو تو جواب دیتے ہیں نہیں ہم تو اسی طریقہ سے چلیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے بھلا اگر ان کے باپ داد نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ وہ صحیح راہ یافتہ ہوں تب بھی یہ ان ہی کی پیروی کریں گے