Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 171

سورة البقرة

وَ مَثَلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا کَمَثَلِ الَّذِیۡ یَنۡعِقُ بِمَا لَا یَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُکۡمٌ عُمۡیٌ فَہُمۡ لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۷۱﴾

The example of those who disbelieve is like that of one who shouts at what hears nothing but calls and cries cattle or sheep - deaf, dumb and blind, so they do not understand.

کفار کی مثال ان جانوروں کی طرح ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز ہی کو سُنتے ہیں ( سمجھتے نہیں ) وہ بہرے گونگے اور اندھے ہیں ، انہیں عقل نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَثَلُ
اور مثال
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
کَمَثَلِ
مانند مثال
الَّذِیۡ
اس کے ہے جو
یَنۡعِقُ
چیخ کر پکارتا ہے
بِمَا
اسے جو
لَایَسۡمَعُ
نہیں سنتا
اِلَّا
مگر
دُعَآءً
پکار
وَّنِدَآءً
اور آواز
صُمٌّۢ
بہرے
بُکۡمٌ
گونگے ہیں
عُمۡیٌ
اندھے ہیں
فَہُمۡ
پس وہ
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں وہ عقل رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَثَلُ
اور مثال
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
کَمَثَلِ
جیسی مثال ہے
الَّذِیۡ
اس شخص کی جو
یَنۡعِقُ
وہ جا نورو ں کو پکارتا ہے
بِمَا
اس کو جو
لَا
نہیں
یَسۡمَعُ
وہ سنتا
اِلَّا
سوائے
دُعَآءً
پکار کے
وَّنِدَآءً
اور آوازکے
صُمٌّۢ
بہرے ہیں
بُکۡمٌ
گونگے ہیں
عُمۡیٌ
اندھے ہیں
فَہُمۡ
پس وہ سب
لَایَعۡقِلُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

The example of those who disbelieve is like that of one who shouts at what hears nothing but calls and cries cattle or sheep - deaf, dumb and blind, so they do not understand.

کفار کی مثال ان جانوروں کی طرح ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز ہی کو سُنتے ہیں ( سمجھتے نہیں ) وہ بہرے گونگے اور اندھے ہیں ، انہیں عقل نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافروں کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص ایسی چیز (مثلا جانوروں) کو پکارتا ہے وہ جانور اس کی پکار اور آواز کے سوا کچھ بھی سمجھ نہیں سکتے اسی طرح یہ ( کافر) بھی بہرے، گونگے اور اندھے ہیں جو کوئی بات سمجھ نہیں سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا اُس شخص کی مثال جیسی ہے جو ان جا نوروں کو پکارتا ہے جو پکاراور آواز کے سواکچھ نہیں سنتے ،وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، سووہ نہیں سمجھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The parable of those who disbelieve is like the one who hears nothing but a call and cry. They are deaf, dumb and blind, so they sense not.

اور مثال ان کافرون کی ایسی ہے جیسے پکارے کوئی شخص ایسی چیز کو جو کچھ نہ سنے سوائے پکارنے اور چلانے کے بہرے گانگے اندھے ہیں سو وہ کچھ نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان لوگوں کی مثال جنہوں نے کفر کیا ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز کو پکارے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سمجھتی ہو وہ بہرے بھی ہیں گونگے بھی ہیں اندھے بھی ہیں پس وہ عقل سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The mental condition of those who rejected the way of Allah may be likened to that of the cattle whom the shepherd calls but they hear nothing except the sound of shouts and cries. They are deaf, they are dumb, they are blind; therefore they do not understand anything.

یہ لوگ جنھوں نے خدا کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے سے انکار کر دیا ہے ان کی حالت بالکل ایسی ہے جیسے چرواہا جانوروں کو پکارتا ہے اور وہ ہانک پکار کی صدا کے سوا کچھ نہیں سنتے ۔ 169 یہ بہرے ہیں ، گونگے ہیں ، اندھے ہیں ، اس لیے کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر کو اپنا لیا ہے ان ( کو حق کی دعوت دینے ) کی مثال کچھ ایسی ہے جیسے کوئی شخص ان ( جانوروں ) کو زور زور سے بلائے جو ہانک پکار کے سوا کچھ نہیں سنتے ۔ یہ بہرے ، گونگے اندھے ہیں ، لہذا کچھ نہیں سمجھتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اور تیری) اور ان کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص ایسے جا نور کے پیچھے چلا آئے جو صرف پکارنا اور چلانا سنتا ہے 2 لیکن مطلب و طلب خاک نہیں سمجھتا پس آواز اس کے کان میں جاتی ہے) یہ کافر بہرے گونگے ہیں اس پے کچھ نہیں سمجھتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسے (جانور) کے پیچھے چلارہا ہے جو سوائے شور اور آواز کے کچھ نہیں سنتا یہ بہرے ، گونگے ، اندھے ہیں پس وہ عقل سے محروم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ایسے کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ایسے جانور کے پیچھے چلاتا ہو جو سوائے پکار اور آواز کے کچھ سنتا ہی نہ ہو۔ یہ کفار بھی بہرے، گونگے اور اندھے ہیں وہ کچھ نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ سن نہ سکے۔ (یہ) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ (کچھ) سمجھ ہی نہیں سکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the likeness of those who disbelieve is as the likeness of one who shouteth unto that which heareth naught except a call and a cry; deaf, dumb; blind, wherefore they understand not.

اور جو لوگ کافر ہیں ان کا حال تو اس شخص جیسا ہے ۔ جو ایسے (جانور) کے پیچھے چلا رہا ہے جو کچھ سنتا ہی نہیں بجز بلانے اور پکارنے کے (یہ) لوگ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو (کچھ بھی) نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کافروں کی تمثیل ایسی ہے ، جیسے کوئی شخص ایسی چیزوں کو پکارے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سنتی ہوں ۔ یہ بہرے ، گونگے ، اندھے ہیں ، یہ سمجھ نہیں سکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافروں کی مثال ( حالت ) اس شخص کی حالت کی سی ہے کہ جو ایسی چیز کو آواز دے ، جو پکارنے او رآواز دینے کے کچھ نہ سُن سکے ، ( یہ ) بہرے ہیں ، گونگے ہیں ، اندھے ہیں پس یہی نہیں سمجھ سکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز کو پکارے اور وہ سوائے چلانے اور پکارنے کے کچھ نہیں سمجھتے یہ بہرے، گونگے اور اندھے ہیں اس لئے کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مثال ان لوگوں کی جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر ایسے ہے جیسے کوئی پکارتا ہو کسی ایسی چیز کو جو کچھ نہ سنتی سمجھتی ہو بجز پکارو آواز کے یہ لوگ بہرے ہیں سماع حق سے گونگے ہیں حق بات کہنے سے اندھے ہیں راہ حق کو دیکھنے پہچاننے سے پس یہ کچھ نہیں سمجھتے

Translated by

Noor ul Amin

اور کافروں کی مثال کچھ ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی چیز ( جانوروں ) کوپکارتا ہے جو اس کی آواز اور پکا رکے سواکچھ نہیں سُن سکتے اسی طرح یہ لوگ بھی بہرے ، گونگے اور اندھے ہیں جو کوئی بات سمجھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں کی کہاوت اس کی سی ہے جو پکارے ایسے کو کہ خالی چیخ و پکار کے سوا کچھ نہ سنے ( ف۲۹۹ ) بہرے ، گونگے ، اندھے تو انہیں سمجھ نہیں ( ف۳۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کافروں ( کو ہدایت کی طرف بلانے ) کی مثال ایسے شخص کی سی ہے جو کسی ایسے ( جانور ) کو پکارے جو سوائے پکار اور آواز کے کچھ نہیں سنتا ، یہ لوگ بہرے ، گونگے ، اندھے ہیں سو انہیں کوئی سمجھ نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کی مثال دعوت حق دینے میں اس شخص ( چرواہے ) کی سی ہے جو ایسے ( جانور ) کو پکارنے میں اپنا گلہ پھاڑے ( چیخ و پکار مچائے ) جو چیخ و پکار کی آواز کے سوا کچھ سنتا ہی نہیں ہے ۔ ( یہ کافر ) ایسے بہرے ، گونگے اور اندھے ہیں کہ عقل سے کچھ کام ہی نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The parable of those who reject Faith is as if one were to shout Like a goat-herd, to things that listen to nothing but calls and cries: Deaf, dumb, and blind, they are void of wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Preaching to unbelievers is like talking to someone who cannot hear anything except yells and shouts. They are deaf, dumb, and blind; they have no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the example of those who disbelieve is as that of him who shouts to those (flock of sheep) that hear nothing but calls and cries. (They are) deaf, dumb and blind. So they do not understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the parable of those who disbelieve is as the parable of one who calls out to that which hears no more than a call and a cry; deaf, dumb (and) blind, so they do not understand.

Translated by

William Pickthall

The likeness of those who disbelieve (in relation to the messenger) is as the likeness of one who calleth unto that which heareth naught except a shout and cry. Deaf, dumb, blind, therefore they have no sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन मुनकिरों की मिसाल ऐसी है जैसे कोई शख़्स ऐसे जानवर के पीछे चिल्ला रहा हो जो बुलाने और पुकारने के सिवा और कुछ नहीं सुनता, ये बहरे हैं, गूंगे हैं, अंधे हैं वे कुछ नहीं समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کافروں کی کیفیت (نافہمی میں) اس (جانور کی) کیفیت کی مثل ہے کہ ایک شخص ہے وہ ایسے (جانور) کے پیچھے چلا رہا ہے جو بجز بلانے اور پکارنے کی کوئی بات نہیں سنتا (اسی طرح یہ کفار) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو سمجھتے کچھ نہیں۔ (171)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کفار کی مثال ان جانوروں کی طرح ہے جو اپنے چرواہے کی صرف پکار اور آواز ہی کو سنتے ہیں وہ بہرے، گونگے اور اندھے ہیں ‘ انہیں عقل نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی حالت بالکل ایسی ہے جیسے چرواہا جانوروں کو پکارتا ہے ۔ اور وہ ہانک پکار کی صدا کے سوا کچھ نہیں سنتے ۔ یہ بہرے ہیں ، گونگے ہیں ، اندھے ہیں ، اس لئے کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مثال ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا اس شخص کی مثال ہے جو آواز دے ایسی چیز کو جو نہ سنے سوائے پکار کے اور بلاوے کے، بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں سو وہ سمجھ نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مثال ان کافروں کی ایسی ہے جیسے پکارے کوئی شخص ایک چیز کو جو کچھ نہ سنے سوا پکارنے اور چلانے کے بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ کچھ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کافروں کو حق بات کی طرف بلانے کی مثال اس شخص کی سی مثال ہے جو کسی ایسے جانور کے پیچھے چلاتا ہو جو سوائے پکار اور آواز کے اور کچھ نہ سنتا ہو یہ کفار بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو یہ کچھ سمجھتے بوجھتے نہیں