Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 175

سورة البقرة

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالۡہُدٰی وَ الۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَۃِ ۚ فَمَاۤ اَصۡبَرَہُمۡ عَلَی النَّارِ ﴿۱۷۵﴾

Those are the ones who have exchanged guidance for error and forgiveness for punishment. How patient they are in pursuit of the Fire!

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے اور عذاب کو مغفرت کے بدلے خرید لیا ہے ، یہ لوگ آگ کا عذاب کتنا برداشت کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اشۡتَرَوُا
خرید لیا
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی کو
بِالۡہُدٰی
بدلے ہدایت کے
وَالۡعَذَابَ
اور عذاب کو
بِالۡمَغۡفِرَۃِ
بدلے مغفرت کے
فَمَاۤاَصۡبَرَہُمۡ
تو کتنا صبر ہے ان کا
عَلَی النَّارِ
آگ پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لو گ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ
اشۡتَرَوُا
جنہوں نے خرید ا ہے
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی کو
بِالۡہُدٰی
بدلے ہدایت کے
وَالۡعَذَابَ
اور عذاب کو
بِالۡمَغۡفِرَۃِ
بدلے بخشش کے
فَمَاۤاَصۡبَرَہُمۡ
سو کس قد ر صبر کر نے والے ہیں
عَلَی
اوپر
النَّارِ
آگ کے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones who have exchanged guidance for error and forgiveness for punishment. How patient they are in pursuit of the Fire!

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے اور عذاب کو مغفرت کے بدلے خرید لیا ہے ، یہ لوگ آگ کا عذاب کتنا برداشت کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا۔ یہ لوگ دوزخ کی آگ پر کتنا بڑا صبر کرنے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے میں گمراہی کو اوربخشش کے بدلے میں عذاب کو خریدا ہے،سو وہ آگ پرکس قدر صبرکرنے والے ہیں !

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

they are those who have bought the wrong way at the price of the right path, and punishment at the price of pardon. at an endurance on their part against the fire!

یہی ہیں جنہوں نے خریدا گمراہی کو بلدے ہدایت کے اور عذاب بدلے بخشش کے، سو کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے ہدایت دے کر گمراہی خرید لی ہے اور (اللہ کی) مغفرت ہاتھ سے دے کر عذاب خرید لیا ہے تو یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They are the people who have bartered away Guidance for error and Allah's pardon for His punishment. How audacious they are: they are ready even to endure the fire of Hell.

یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا ۔ کیسا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب کی خریداری کرلی ہے ۔ چنانچہ ( اندازہ کرو کہ ) یہ دوزخ کی آگ سہنے کے لیے کتنے تیار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی لوگ ہیں جنہوں نے سچی راہ کے بدلے ( دنیا میں) گمراہی مول لی (اور آخرت) میں بخشش کے ندل تکلیف) دوزخ) کی آگ پر صبر کرنا انہی کا کام ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور بخشش کے بدلے عذاب ۔ سو وہ دوزخ پر کس قدر دلیر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے میں عذاب کو خرید لیا ہے۔ (اللہ نے طنز کے طور پر فرمایا) ان کا حوصلہ بھی کتنا عجیب ہے کہ وہ آگ پر صبر کئے بیٹھے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی اور بخشش چھوڑ کر عذاب خریدا۔ یہ (آتش) جہنم کی کیسی برداشت کرنے والے ہیں!

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are they who have purchased error for guidance, and torment for forgiveness, How enduring must they be of the Fire!

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو خرید لیا ہے ہدایت کے بدلہ میں اور عذاب کو نجات کے بدلہ میں اور یہ لوگ کیسی جیوٹ رکھتے ہیں دوزخ کے لیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت پر اور عذاب کو مغفرت پر ترجیح دی ۔ یہ دوزخ کے معاملہ میں کتنے ڈھیٹ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کو اور بخشش کے بدلے عذاب کو ترجیح دی ، پس کس چیز نے ان کو جہنم پر اتنا دلیر بنادیا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لیا، کیا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنایا گمراہی کے اندھیروں کو بدلے میں ہدایت کے نور عظیم کے اور عذاب کو بدلے میں بخشش کے سو کس قدر صبر اور حوصلہ رکھتے ہیں یہ لوگ یہ (دوزخ کی اس ہولناک) آگ پر

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب خریدلیا ہے یہ لوگ آگ کا عذاب کتنابرداشت کرنے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لی اور بخشش کے بدلے عذاب ، تو کس درجہ انہیں آگ کی سہار ( برداشت ) ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب ، کس چیز نے انہیں ( دوزخ کی ) آگ پر صبر کرنے والا بنا دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے عوض گمراہی اور بخشش کے عوض عذاب کو خرید لیا ۔ یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are the ones who buy Error in place of Guidance and Torment in place of Forgiveness. Ah! what boldness (They show) for the Fire!

Translated by

Muhammad Sarwar

They have exchanged guidance for error and forgiveness for torment. What makes them seek the fire so earnestly (for they are doomed to be punished)?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those are they who have purchased error at the price of guidance, and torment at the price of forgiveness. So how bold they are (for evil deeds which will push them) to the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they who buy error for the right direction and chastisement for forgiveness; how bold they are to encounter fire.

Translated by

William Pickthall

Those are they who purchase error at the price of guidance, and torment at the price of pardon. How constant are they in their strife to reach the Fire!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं जिन्होंने हिदायत के बदले गुमराही और मग़्फ़िरत के बदले अज़ाब की ख़रीदारी कर ली है; चुनाँचे (अंदाज़ा करो कि) ये दोज़ख की आग सहने के लिए कितने तैयार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے (دنیا میں تو) ہدایت چھوڑ کر ضلالت اختیار کی اور (آخرت میں) مغفرت چھوڑ کر عذاب (سر پر لیا) سو دوذخ کے لیے کیسے باہمت ہیں۔ (175)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمر اہی کو ہدایت کے بدلے اور عذاب کو مغفرت کے بدلے خرید لیا ہے ‘ ان کا کتنا حوصلہ ہے کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے پر تیار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لیا ۔ کیسا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خرید لیا گمراہی کو ہدایت کے بدلے، اور عذاب کو مغفرت کے بدلے، سو وہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں آگ پر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہی ہیں جنہوں نے خریدا گمراہی کو بدلے ہدایت کے اور عذاب بدلے بخشش کے سو کس قدر صبر کرنے والے ہیں وہ دوزخ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب خرید لیا ہے سو یہ لوگ دوزخ کی آگ کو کسقدر برداشت کرنیوالے ہیں