Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 180

سورة البقرة

کُتِبَ عَلَیۡکُمۡ اِذَا حَضَرَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ اِنۡ تَرَکَ خَیۡرَۨا ۚ ۖ الۡوَصِیَّۃُ لِلۡوَالِدَیۡنِ وَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ حَقًّا عَلَی الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۸۰﴾ؕ

Prescribed for you when death approaches [any] one of you if he leaves wealth [is that he should make] a bequest for the parents and near relatives according to what is acceptable - a duty upon the righteous.

تم پر فرض کر دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی مرنے لگے اور مال چھوڑ جاتا ہو تو اپنے ماں باپ اور قرابت داروں کے لئے اچھائی کے ساتھ وصیت کر جائے پرہیزگاروں پر یہ حق اور ثابت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِذَا
جب
حَضَرَ
آجائے
اَحَدَکُمُ
تم میں سے کسی ایک کو
الۡمَوۡتُ
موت
اِنۡ
اگر
تَرَکَ
وہ چھوڑ جائے
خَیۡرَۨا
مال کو
الۡوَصِیَّۃُ
وصیت کرنا
لِلۡوَالِدَیۡنِ
والدین کے لیے
وَالۡاَقۡرَبِیۡنَ
اور قرابت داروں کے لیے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلے طریقے سے
حَقًّا
یہ حق ہے
عَلَی
اوپر
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُتِبَ
لکھ دیا گیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اِذَا
جب
حَضَرَ
آئے
اَحَدَکُمُ
تم میں سے کسی ایک کو
الۡمَوۡتُ
موت
اِنۡ
اگر
تَرَکَ
اس نے چھوڑا
خَیۡرَۨا
کچھ مال
الۡوَصِیَّۃُ
وصیت کرنا
لِلۡوَالِدَیۡنِ
والدین کے لیے
وَالۡاَقۡرَبِیۡنَ
اور رشتہ داروں (کے لیے)
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
اچھے طریقے سے
حَقًّا
لازم ہے
عَلَی الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں پر
Translated by

Juna Garhi

Prescribed for you when death approaches [any] one of you if he leaves wealth [is that he should make] a bequest for the parents and near relatives according to what is acceptable - a duty upon the righteous.

تم پر فرض کر دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی مرنے لگے اور مال چھوڑ جاتا ہو تو اپنے ماں باپ اور قرابت داروں کے لئے اچھائی کے ساتھ وصیت کر جائے پرہیزگاروں پر یہ حق اور ثابت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم پر فرض کردیا گیا ہے کہ اگر تم میں سے کسی کو موت آجائے اور وہ کچھ مال و دولت چھوڑے جا رہا ہو تو مناسب طور پر اپنے والدین اور رشتہ داروں کے حق میں وصیت کر جائے۔ (ایسی وصیت کرنا) پرہیزگاروں کے ذمہ حق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم پر فرض کیا گیا جب تم میں سے کسی ایک کو موت آئے اگراُس نے کچھ مال چھوڑاتووالدین اور رشتے داروں کے لیے اچھے طریقے سے وصیت کرناہے، یہ متقی لوگوں پرلازم ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is enjoined upon you, when death probes anyone of you and he leaves some wealth, to bequeath for the parents and the nearest of kin in the approved manner, being an obligation on the God-fearing.

فرض کیا گیا تم پر جب حاضر ہو کسی کو تم میں موت بشرطیکہ چھوڑے کچھ مال وصیت کرنا ماں باپ کے واسطے اور رشتہ داروں کے لئے انصاف کے ساتھ یہ حکم لازم ہے پرہیزگاروں پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آپہنچے اور وہ کچھ مال چھوڑ رہا ہو تو تم پر فرض کردیا گیا ہے والدین اور رشتہ داروں کے حق میں انصاف کے ساتھ وصیتّ کرنا اللہ تعالیٰ کا تقویٰ رکھنے والوں پر یہ حق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It has been prescribed for you that when death approaches one of you and he is leaving some property behind him, he should bequeath it equitably for his parents and relatives: it is an obligation on those who fear AIIah.

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آئے اور وہ اپنے پیچھے مال چھوڑ رہا ہو ، تو والدین اور رشتہ داروں کے لیے معروف طریقے سے وصیت کرے ۔ یہ حق ہے متقی لوگوں پر ۔ 182

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ، اپنے پیچھے مال چھوڑ کر جانے والا ہو تو جب اس کی موت کا وقت قریب آجائے وہ اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے حق میں دستور کے مطابق وصیت کرے ( ١١٢ ) یہ متقی لوگوں کے ذمے ایک لازمی حق ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

2 تم کو حکم دیاجا تا ہے جب کوئی میں سے مرنے لگے اگر کچھ مال چھوڑنے والا ہو تو ماں باپ اور عزیزوں کے لیے واجبی طور سے وصیت یہ ایک حق ہے پرہیز گاروں پر 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آجائے (اور) اگر وہ مال چھوڑ رہا ہو تو اس میں والدین اور قرابت داروں کے لئے بہتر طور پر وصیت کرے۔ جو پرہیزگار ہیں ان کے لئے یہ ضروری ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارے اوپر فرض کیا گیا ہے جب تم میں سے کسی شخص کی موت کا وقت قریب آجائے اور اس نے مال بھی چھوڑا ہو تو وہ والدین اور رشتہ داروں کے لئے معروف طریقے سے وصیت کر جائے، یہ حکم پرہیز گاروں کے لئے لازمی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم پر فرض کیا جاتا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت کا وقت آجائے تو اگر وہ کچھ مال چھوڑ جانے والا ہو تو ماں با پ اور رشتہ داروں کے لئے دستور کے مطابق وصیت کرجائے (خدا سے) ڈر نے والوں پر یہ ایک حق ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Prescribed unto you, when death is nigh unto one of you, if he leaveth any property, is the making of a bequest for parents and kindred equitably - a duty on the God-fearing.

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آتی معلوم ہو بشرطیکہ کچھ مال بھی چھوڑ رہا ہو تو وہ والدین اور عزیزوں کے حق میں معقول طریقہ سے وصیت کرجائے یہ لازم ہے پرہیزگاروں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آپہنچے اور وہ کچھ مال چھوڑ رہا ہو تو تم پر فرض کیا گیا ہے والدین اور قرابت مندوں کیلئے دستور کے مطابق وصیت کرنا ۔ خدا سے ڈرنے والوں پر یہ حق ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت قریب آجائے اگر ( اپنے پیچھے ) مال چھوڑے تو ( ایمان والو ) تم پر والدین اور قریبی رشتے داروں کے لیے دستور کے مطابق وصیت کرنا فرض کردیا گیا ہے ، ( یہ ) تقویٰ والوں کے ذمے لازم ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آئے اور وہ اپنے پیچھے مال چھوڑ رہا ہو تو والدین اور رشتہ داروں کے لئے معروف طریقے سے وصیت کرے یہ حق ہے متقی لوگوں پر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم پر فرض کردیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آپہنچے اگر اس نے کچھ مال چھوڑا ہو کہ وہ وصیت کر جائے اپنے ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے لئے دستور کے مطابق مناسب طور پر یہ حق ہے پرہیزگاروں کے ذمے

Translated by

Noor ul Amin

تم پر فرض کر دیاگیا ہے جب تم میں سے کسی کو موت آجائے اور وہ کچھ مال ودولت چھوڑے جا رہا ہو تو مناسب طور والدین اور رشتہ داروں کے حق میں وصیت کرجائے یہ اللہ سے ڈرنے والوں پر واجب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر فرض ہوا کہ جب تم میں کسی کو موت آئے اگر کچھ مال چھوڑے تو وصیت کرجائے اپنے ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں کے لئے موافق دستور ( ف۳۲۰ ) یہ واجب ہے پرہیزگاروں پر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم پر فرض کیا جاتاہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت قریب آپہنچے اگر اس نے کچھ مال چھوڑا ہو ، تو ( اپنے ) والدین اور قریبی رشتہ داروں کے حق میں بھلے طریقے سے وصیت کرے ، یہ پرہیزگاروں پر لازم ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم پر لکھ دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے سامنے موت آکھڑی ہو ۔ بشرطیکہ وہ کچھ مال چھوڑے جا رہا ہو تو مناسب وصیت کر جائے اپنے ماں ، باپ اور زیادہ قریبی رشتہ داروں کیلئے ۔ یہ پرہیزگاروں کے ذمہ حق ہے ( لازم ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is prescribed, when death approaches any of you, if he leave any goods that he make a bequest to parents and next of kin, according to reasonable usage; this is due from the Allah-fearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

If one of you facing death can leave a legacy, he should bequeath it to his parents and relatives, according to the law. This is the duty of the pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is prescribed for you, when death approaches any of you, if he leaves wealth, that he makes a bequest to parents and next of kin, according to reasonable manners. (This is) a duty upon Al-Muttaqin (the pious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Bequest is prescribed for you when death approaches one of you, if he leaves behind wealth for parents and near relatives, according to usage, a duty (incumbent) upon those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

It is prescribed for you, when death approacheth one of you, if he leave wealth, that he bequeath unto parents and near relatives in kindness. (This is) a duty for all those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम पर फ़र्ज़ किया जाता है कि जब तुम में से किसी की मौत का वक़्त आ जाए और वह अपने पीछे माल छोड़ रहा हो, तो वह दस्तूर के मुताबिक़ वसीयत करे अपने माँ-बाप के लिए और रिश्तेदारों के लिए, यह ज़रूरी है अल्लाह से डरने वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم پر فرض کیا جاتا ہے کہ جب کسی کو موت نزدیک معلوم ہونے لگے بشرطیکہ کچھ مال بھی ترکہ میں چھوڑا ہو تو والدین اور اقارب کے لیے معقول طور پر (کہ مجموعہ ایک ثلث سے زیادہ نہ ہو) کچھ کچھ بتلا جاوے (اس کا نام وصیت ہے) جن کو خدا کا خوف ہے ان کے ذمہ یہ ضروری ہے۔ (1) (180)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر فرض کردیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی فوت ہونے لگے اور وہ مال چھوڑ جائے تو اپنے ماں باپ اور قرابت داروں کے لیے دستور کے مطابق وصیت کر جائے۔ پرہیزگاروں پر یہ لازم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم پر فرض کیا گیا کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آئے اور وہ اپنے پیچھے مال چھوڑرہاہو ، تو والدین اور رشتہ داروں کے لئے معروف طریقے سے وصیت کرے ۔ یہ حق ہے متقی لوگوں پر ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم پر فرض کیا گیا کہ جب تم میں سے کسی کو موت حاضر ہوجائے تو اپنے والدین اور قرابت داروں کے لیے وصیت کرے۔ بشرطیکہ مال چھوڑا ہو۔ یہ حکم لازم ہے ان لوگوں پر جو خدا کا خوف رکھتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرض کردیا گیا تم پر جب حاضر ہو کسی کو تم میں موت بشرطیکہ چھوڑے کچھ مال وصیت کرنا ماں باپ کے واسطے اور رشتہ داروں کے لئے انصاف کے ساتھ یہ حکم لازم ہے پرہیزگاروں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم پر یہ بھی فرض کیا جاتا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے مرنے کا وقت آج ائے بشرطیکہ وہ کچھ مال بھی چھوڑنے والا ہو تو وہ اپنے ماں باپ اور رشتہ داروں کے لئے انصاف کے ساتھ وصیت کرمرے یہ حکم خدا سے ڈرنے والوں پر لازم ہے