Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 188

سورة البقرة

وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ وَ تُدۡلُوۡا بِہَاۤ اِلَی الۡحُکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِیۡقًا مِّنۡ اَمۡوَالِ النَّاسِ بِالۡاِثۡمِ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾٪  7

And do not consume one another's wealth unjustly or send it [in bribery] to the rulers in order that [they might aid] you [to] consume a portion of the wealth of the people in sin, while you know [it is unlawful].

اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو ، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کر لیا کرو ، حالانکہ تم جانتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَاۡکُلُوۡۤا
تم کھاؤ
اَمۡوَالَکُمۡ
اپنے مالوں کو
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِالۡبَاطِلِ
باطل(طریقے)سے
وَتُدۡلُوۡا
اور(نہ) تم پہنچاؤ
بِہَاۤ
انہیں
اِلَی الۡحُکَّامِ
طرف حاکموں کے
لِتَاۡکُلُوۡا
تاکہ تم کھاؤ
فَرِیۡقًا
ایک حصہ
مِّنۡ اَمۡوَالِ
مالوں میں سے
النَّاسِ
لوگوں کے
بِالۡاِثۡمِ
ساتھ گناہ کے
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَاتَاۡکُلُوۡۤا
اور نہ تم کھاؤ
اَمۡوَالَکُمۡ
مال ا پنے
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
بِالۡبَاطِلِ
باطل طریقے سے
وَتُدۡلُوۡابِہَاۤ
اور(نہ) تم لے جاؤان کو
اِلَی الۡحُکَّامِ
حاکموں کی طر ف
لِتَاۡکُلُوۡا
تاکہ تم کھاجاؤ
فَرِیۡقًا
ایک حصہ
مِّنۡ اَمۡوَالِ
مالو ں میں سے
النَّاسِ
لوگوں کے
بِالۡاِثۡمِ
گناہ کےسا تھ
وَاَنۡتُمۡ
اس حا ل میں کہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And do not consume one another's wealth unjustly or send it [in bribery] to the rulers in order that [they might aid] you [to] consume a portion of the wealth of the people in sin, while you know [it is unlawful].

اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو ، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کر لیا کرو ، حالانکہ تم جانتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ، نہ ہی ایسے مقدمات اس غرض سے حکام تک لے جاؤ کہ تم دوسروں کے مال کا کچھ حصہ ناحق طور پر ہضم کر جاؤ، حالانکہ حقیقت حال تمہیں معلوم ہوتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے مال آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤاورنہ ان کو حاکموں کی طرف لے جاؤ تاکہ لوگوں کے مالوں میں سے ایک حصہ گناہ کے ساتھ کھاجاؤ، حالانکہ تم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not eat up each other&s property by false means, nor approach the authorities with it to eat up a portion of the property of the people sinfully, while you know (all that).

اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق اور نہ پہنچاؤ انکو حاکموں تک کہ کھاجاؤ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کر کے (ناحق) اور تم کو معلوم ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم اپنے مال آپس میں باطل طریقوں سے ہڑپ نہ کرو اور اس کو ذریعہ نہ بناؤ حکامّ تک پہنچنے کا تاکہ تم لوگوں کے مال کا کچھ حصہّ ہڑپ کرسکو گناہ کے ساتھ اور تم اس کو جانتے بوجھتے کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not usurp one another's property by unjust means nor offer it to the judges so that you may devour knowingly and unjustly a portion of the goods of others.

اور تم لوگ نہ تو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے کھاؤ اور نہ حاکموں کے آگے ان کو اس غرض کے لیے پیش کرو کہ تمہیں دوسروں کے مال کا کوئی حصہ قصداً ظالمانہ طریقے سے کھانے کا موقع مل جائے ۔ 197 ؏۲۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقوں سے نہ کھاؤ ، اور نہ ان کا مقدمہ حاکموں کے اس سے غرض سے لے جاؤکہ لوگوں کے مال کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہڑپ کرنے کا گناہ کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھا جاؤ او نہ مال کا مقدمہ حاکموں تک اس لیے لے جاؤ کہ لوگوں کے مال میں سے یاک حصہ تم جان بوجھ کر ناحق ہضم کرلو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ایک دوسرے کا مال آپس میں ناجائز طریقے سے مت کھاؤ اور تم اے حکام کے پاس لے جاتے ہو تاکہ گناہ کرتے ہوئے دوسرے کے مال کا کچھ حصہ کھا سکو اور (یہ) تم جانتے بھی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم آپس میں ناجائز طریقے سے ایک دوسرے کا مال نہ کھاؤ اور نہ ان مالوں کو (رشوت کے طور پر ) حکام کی طرف لے جاؤ (تم چاہتے ہو کہ ) تمہیں ظلم و زیادتی کے ساتھ دوسروں کا مال بانٹ کرنا جائز طریقے سے کھانے کا موقع ہاتھ لگ جائے۔ حالانکہ تمہیں (اس کے نقصانات کا اچھی طرح) علم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اورنہ اس کو (رشوةً) حاکموں کے پاس پہنچاؤ تاکہ لوگوں کے مال کا کچھ حصہ ناجائز طور پر کھا جاؤ اور (اسے) تم جانتے بھی ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And devour not your riches among yourselves in vanity, nor convey them unto the judges that ye may devour thereby a portion of other people's riches sinfully while ye know.

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناجائز طور پر مت کھاؤ اڑاو ۔ اور نہ اسے حکام تک پہنچاؤ کہ جس سے لوگوں کے مال کا ایک حصہ تم گناہ سے کھا جاؤ درآنحالیکہ تم جان رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقہ سے نہ کھاؤ اور اس کو حکام رسی کا ذریعہ نہ بناؤ کہ اس طرح دوسرے کے مال کا کچھ حصہ حق تلفی کرکے ہڑپ کرسکو ، درآنحالیکہ تم اس حق تلفی کو جانتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے ایمان والو! ) تم لوگ اپنے ( لوگوں ) کے مالوں کو آپس میں ناحق طریقے سے نہ کھاؤ اور اس غرض سے ان ( مقدمات ) کو حاکموں کے پاس نہ لے جاؤ کہ تم گناہ کرتے ہوئے لوگوں کے مالوں کا کچھ حصہ کھاجاؤ حالانکہ تمہیں معلوم بھی ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقہ سے مت کھاؤ اور نہ حاکموں کے آگے ان کو اس غرض کے لئے پیش کرو کہ تمہیں دوسروں کے مال کا کوئی حصہ قصداً ظالمانہ طریقے سے کھانے کا موقع مل جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت کھاؤ تم لوگ اپنے مال آپس میں ناجائز طریقوں سے اور نہ ہی تم انہیں لے جاؤ حاکموں کے پاس تاکہ اس طرح تم ہتھیا سکو کچھ حصہ دوسروں کے مالوں کے گناہ کے ساتھ حالانکہ تم خود لوگ جانتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور آپس میں ایک دوسرے کامال ، باطل طریقوں سے نہ کھائو ، نہ ہی ایسے مقدمات اس غرض سے حکام تک لے جائو کہ تم دوسروں کے مال کاکچھ ناحق طور پر ہضم کر جائو ، حالانکہ حقیقت حال تمہیں معلوم ہوتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اور نہ حاکموں کے پاس ان کا مقدمہ اس لئے پہنچاؤ کہ لوگوں کا کچھ مال ناجائز طور پر کھاؤ ( ف۳٤۳ ) جان بوجھ کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ایک دوسرے کے مال آپس میں ناحق نہ کھایا کرو اور نہ مال کو ( بطورِ رشوت ) حاکموں تک پہنچایا کرو کہ یوں لوگوں کے مال کا کچھ حصہ تم ( بھی ) ناجائز طریقے سے کھا سکو حالانکہ تمہارے علم میں ہو ( کہ یہ گناہ ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال غلط طریقہ سے نہ کھاؤ ۔ اور نہ ہی ( رشوت کے طور پر ) وہ ( مال ) اس غرض سے حکام تک پہنچاؤ تاکہ گناہ کے طور پر لوگوں کا کچھ مال تم بھی خوردبرد کر جاؤ ۔ درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And do not eat up your property among yourselves for vanities, nor use it as bait for the judges, with intent that ye may eat up wrongfully and knowingly a little of (other) people's property.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not use your property among yourselves in illegal ways and then deliberately bribe the rulers with your property so that you may wrongly acquire the property of others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And eat up not one another's property unjustly (in any illegal way, e.g., stealing, robbing, deceiving), nor give bribery to the rulers (judges before presenting your cases) that you may knowingly eat up a part of the property of others sinfully.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not swallow up your property among yourselves by false means, neither seek to gain access thereby to the judges, so that you may swallow up a part of the property of men wrongfully while you know.

Translated by

William Pickthall

And eat not up your property among yourselves in vanity, nor seek by it to gain the hearing of the judges that ye may knowingly devour a portion of the property of others wrongfully.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम आपस में एक-दूसरे के माल को नाहक़ तौर पर न खाओ और उनको हाकिमों तक न पहुँचाओ; ताकि दूसरों के माल का कोई हिस्सा ज़ालिमाना तरीक़े पर खा जाओ, हालाँकि तुम उसको जानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق (طور پر) مت کھاؤ اور ان (کے جھوٹے مقدمہ) کو حکام کے یہاں اس غرض سے رجوع مت کرو کہ (اس کے ذریعہ سے) لوگوں کے مالوں کا ایک حصہ بطریق گناہ (یعنی) ظلم کے کھاجاؤ اور تم کو (اپنے جھوٹ اور ظلم کا) علم (بھی) ہو۔ (188)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو۔ اور نہ حاکموں کے پاس لے جاؤ تاکہ دوسروں کے مال کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ظلم و ستم سے کھاسکو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم لوگ نہ آپس میں ایک دوسرے کے مال نارواطریقے سے کھاؤ اور نہ حاکموں کے آگے ان کو اس غرض کے لئے پیش کرو کہ تمہیں دوسروں کے مال کا کوئی حصہ قصداً ظالمانہ طریقہ سے کھانے کا موقع مل جائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپس میں ایک دوسرے کے مال باطل ذریعہ سے مت کھاؤ۔ اور نہ لے جاؤ ان کو حاکموں کی طرف تاکہ کھا جاؤ ایک حصہ لوگوں کے مالوں میں سے گناہ کے ساتھ حالانکہ تم جانتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق اور نہ پہنچاؤ ان کو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کر کے (نا حق) تم کو معلوم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم آپس میں ناجائز طورپر ایک دوسرے کا مال نہ کھائو اور نہ ان مالوں کو اس غرض سے حکام تک پہونچائو کہ لوگوں کے مالوں کا ایک حصہ ناحق ظلم سے کھا جائو اور تم کو معلوم بھی ہوف