Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 195

سورة البقرة

وَ اَنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ لَا تُلۡقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمۡ اِلَی التَّہۡلُکَۃِ ۚ ۖ ۛ وَ اَحۡسِنُوۡا ۚ ۛ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۹۵﴾

And spend in the way of Allah and do not throw [yourselves] with your [own] hands into destruction [by refraining]. And do good; indeed, Allah loves the doers of good.

اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور سلوک و احسان کرو اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡفِقُوۡا
اور خرچ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَلَا
اور نہ
تُلۡقُوۡا
تم ڈالو
بِاَیۡدِیۡکُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
اِلَی التَّہۡلُکَۃِ
طرف ہلاکت کے
وَاَحۡسِنُوۡا
اور احسان کرو
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡفِقُوۡا
اور تم خرچ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالی کی راہ میں
وَلَاتُلۡقُوۡا
اور نہ تم ڈالو
بِاَیۡدِیۡکُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
اِلَی التَّہۡلُکَۃِ
ہلاکت کی طرف
وَاَحۡسِنُوۡا
اورتم نیکی کرو
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
یُحِبُّ
محبت کر تا ہے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

And spend in the way of Allah and do not throw [yourselves] with your [own] hands into destruction [by refraining]. And do good; indeed, Allah loves the doers of good.

اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور سلوک و احسان کرو اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور احسان کا طریقہ اختیار کرو کہ اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرواوراپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اورنیکی کرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And spend in the way of Allah and do not put yourselves into destruction. And do good. Of course, Allah loves those who do good.

اور خرچ کرو اللہ کی راہ میں اور نہ ڈالو اپنی جان کو ہلاکت میں، اور نیکی کرو بیشک اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور خرچ کرو اللہ کی راہ میں اور مت ڈالو اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں اور احسان کی روش اختیار کرو یقیناً اللہ تعالیٰ محسنین کو (ان لوگوں کو جو درجۂ احسان پر فائز ہوجائیں) پسند کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Spend your wealth in the Way of Allah and do not cast yourselves into ruin with your own hands. Do all things gracefully, for Allah loves those who do all things with excellence

اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو ۔ 207 احسان کا طریقہ اختیار کرو کہ اللہ محسنوں کو پسند کرتا ہے ۔ 208

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے راستے میں مال خرچ کرو ، اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو ( ١٢٥ ) اور نیکی اختیار کرو ، بیشک اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کی مدد کرے گا اور انکو قوت دے گا) اور اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنی جانوں کو ہلاکت میں مت ڈالو 5 اور احسان کرو اللہ احسان کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور (انپے آپ کو) اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں سے خود اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو۔ خلوص سے کام کیا کرو۔ بلاشبہ اللہ نیکی سے کام کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی راہ میں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بےشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And expend in the way of Allah, and cast not yourselves with your hands into perdition, and do well. verily Allah loveth the well- doers,

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو ۔ اور اپنے کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور اپنے کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھے کام کرتے رہو یقیناً اللہ اچھے کام کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو تباہی میں نہ جھونکو اور انفاق خوبی کے ساتھ کرو ۔ بیشک اللہ خوبی کے ساتھ کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں ( مال ) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیک کام کیا کرو ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) نیک کام کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ احسان کا طریقہ اختیار کرو یقینا اللہ احسان کرنیوالوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خرچ کرو تم لوگ اللہ کی راہ میں اور مت ڈالو تم لوگ اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت و تباہی کے گڑھے میں اور نیکی کرتے رہو بیشک اللہ محبت فرماتا ہے نیکوکاروں سے

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ کی راہ میں خرچ کرواوراپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالواور احسان کاطریقہ اختیارکرو کہ اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو ( ف۳٦۰ ) اور اپنے ہاتھوں ، ہلاکت میں نہ پڑو ( ف۳٦۱ ) اور بھلائی والے ہو جاؤ بیشک بھلائی والے اللہ کے محبوب ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو ، اور نیکی اختیار کرو ، بیشک اﷲ نیکوکاروں سے محبت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور خدا کی راہ میں ( مال و جان ) خرچ کرو اور ( اپنے آپ ) کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھا کام کرو ۔ یقینا اللہ اچھے کام کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And spend of your substance in the cause of Allah, and make not your own hands contribute to (your) destruction; but do good; for Allah loveth those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

Give money for the cause of God but do not push yourselves into perdition. Do good; God loves the people who do good deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And spend in the cause of Allah and do not throw yourselves into destruction, and do good. Truly, Allah loves Al-Muhsinin (those who do good).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And spend in the way of Allah and cast not yourselves to perdition with your own hands, and do good (to others); surely Allah loves the doers of good.

Translated by

William Pickthall

Spend your wealth for the cause of Allah, and be not cast by your own hands to ruin; and do good. Lo! Allah loveth the beneficent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह की राह में ख़र्च करो और अपने आप को हलाकत में न डालो, और काम अच्छी तरह करो, बेशक अल्लाह अच्छी तरह काम करने वालों को पसंद करता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ (جان کے ساتھ مال بھی) خرچ کیا کرو اللہ کی راہ میں اور (اپنے آپ کو) اپنے ہاتھوں تباہی میں مت ڈالو (2) اور کام اچھی طرح کیا کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں اچھی طرح کام کرنے والوں کو۔ (195)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور احسان کرو اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ احسان کا طریقہ اختیار کرو کہ اللہ محسنوں کو پسند کرتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ اور نہ ڈالو اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں، اور خوبی کے ساتھ کام کیا کرو، بیشک اللہ تعالیٰ خوبی کے ساتھ کام کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خرچ کر اللہ کی راہ میں اور نہ ڈالو اپنی جان کو ہلاکت میں اور نیکی کرو بیشک اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اللہ کی راہ میں خرچ بھی کرو اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور خلوص سے کام کیا کرو بلا شبہ اللہ تعالیٰ مخلصین کو پسند فرماتا ہے