Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 199

سورة البقرة

ثُمَّ اَفِیۡضُوۡا مِنۡ حَیۡثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۹۹﴾

Then depart from the place from where [all] the people depart and ask forgiveness of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

پھر تم اس جگہ سے لوٹو جس جگہ سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے بخشش طلب کرتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَفِیۡضُوۡا
تم پلٹو
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
اَفَاضَ
پلٹتے ہیں
النَّاسُ
لوگ
وَاسۡتَغۡفِرُوا
اور بخشش مانگو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَفِیۡضُوۡا
واپس آؤ تم
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
اَفَاضَ
واپس آتے ہیں
النَّاسُ
لوگ
وَاسۡتَغۡفِرُوا
اور تم بخشش مانگو
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہا یت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Then depart from the place from where [all] the people depart and ask forgiveness of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

پھر تم اس جگہ سے لوٹو جس جگہ سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے بخشش طلب کرتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر وہاں سے واپس لوٹو جہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ سے بخشش مانگتے رہو۔ اللہ تعالیٰ یقینا بڑا بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر تم وہیں سے واپس آؤ جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ سے بخشش مانگو،یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then flow down from where the people flowed, and seek forgive¬ness from Allah. Certainly Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

پھر طواف کے لئے پھر وہاں جہاں سے سب لوگ پھریں، اور مغفرت چاہو اللہ سے بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے ولا مہربان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر تم بھی وہیں سے پلٹو جہاں سے سب لوگ پلٹتے ہیں اور اللہ سے استغفار کرتے رہو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then return from where others return and ask Allah's forgiveness. Most surely He is Forgiving and Merciful.

پھر جہاں سے اور سب لوگ پلٹتے ہیں وہیں سے تم بھی پلٹو اور اللہ سے معافی چاہو ، 220 یقیناً وہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے علاوہ ( یہ بات بھی یاد رکھو کہ ) تم اسی جگہ سے روانہ ہو جہاں سے عام لوگ روانہ ہوتے ہیں ( ١٣٣ ) اور اللہ سے مغفرت مانگو ، بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایک بات اور ہے کہ اسی مقام سے لوٹو جہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں 10 اور اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگو بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جہاں سے لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو اور اللہ سے بخشش طلب کرو یقینا اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر تم بھی وہیں سے جا کر واپس آیا کرو جہاں سے (عرفات سے) اور سب لوگ واپس آیا کرتے ہیں۔ اللہ سے مغفرت مانگتے رہو۔ بلاشبہ وہی تو ہے جو بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جہاں سے اور لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو اور خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا اور رحمت کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then hurry from the place whence the other people have hurried, and ask forgiveness of Allah, verily Allah is Forgiving, Merciful.

ہاں تو تم وہاں جا کر واپس آؤ جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں ۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر تم بھی وہیں چلو جہاں سے لوگ چلیں اور اللہ سے گناہوں کی معافی مانگو ۔ بیشک اللہ بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ( اے معززین قریش ) جہاں سے ( دوسرے ) لوگ واپس ہوتے ہیں تم ( بھی وہاں تک جاکر پھر ) واپس لوٹو اور اﷲ ( تعالیٰ ) سے بخشش طلب کرو ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے رحم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جہاں سے باقی سب لوگ پلٹتے ہیں وہیں سے تم بھی پلٹو اور اللہ سے معافی چاہو، یقیناً وہ معاف کرنے والا، رحم کرنیوالا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر تم بھی وہیں سے پلٹو جہاں سے اور لوگ پلٹ آتے ہیں اور معافی مانگو تم اللہ سے بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھر وہاں سے واپس لوٹوجہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ سے بخشش مانگتے رہو ، اللہ تعالیٰ یقینا بڑابخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر بات یہ ہے کہ اے قریشیو! تم بھی وہیں سے پلٹو جہاں سے لوگ پلٹتے ہیں ( ف۳۸٤ ) اور اللہ سے معافی مانگو ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر تم وہیں سے جاکر واپس آیا کرو جہاں سے ( اور ) لوگ واپس آتے ہیں اور اﷲ سے ( خوب ) بخشش طلب کرو ، بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جہاں سے اور لوگ چل کھڑے ہوں تم بھی چل کھڑے ہو اور خدا سے مغفرت و بخشش طلب کرو یقینا خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then pass on at a quick pace from the place whence it is usual for the multitude so to do, and ask for Allah's forgiveness. For Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then leave Mash'ar as the rest of the people do and ask forgiveness from God; He is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then depart from the place whence all the people depart and ask Allah for His forgiveness. Truly, Allah is Oft-Forgiving, Most-Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then hasten on from the Place from which the people hasten on and ask the forgiveness of Allah; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Then hasten onward from the place whence the multitude hasteneth onward, and ask forgiveness of Allah. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर तवाफ़ को चलो जहाँ से सब लोग चलें, और अल्लाह से माफ़ी मांगो; यक़ीनन अल्लाह बख़्शने वाला रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر تم سب (کو ضرور ہے کہ اسی جگہ ہوکر) واپس آؤ جہاں اور لوگ (جاکر وہاں سے) واپس آتے ہیں اور (احکام حج میں پرانی رسموں پر عمل کرنے سے) خدا تعالیٰ کے سامنے توبہ کرو یقیناالله تعالیٰ معاف کردینگے اور مہربانی فرمائیں گے۔ (199)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر تم اس جگہ سے لوٹو جہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا ‘ مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جہاں سے سب لوگ پلٹتے ہیں ، وہیں سے تم بھی پلٹو اور اللہ سے معافی چاہو ، یقینا ً وہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر تم اسی جگہ واپس آؤ جہاں سے دوسرے لوگ واپس آئیں، اور اللہ سے مغفرت طلب کرو، بلاشبہ اللہ تعالیٰ غفور ہے، رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر طواف کے لئے پھرو جہاں سے سب لوگ پھریں اور مغفرت چاہو اللہ سے بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس کا خیال رکھو کہ تم بھی وہیں جاکر واپس آیا کرو جہاں سے عام لوگ واپس آیا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے