Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 209

سورة البقرة

فَاِنۡ زَلَلۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡکُمُ الۡبَیِّنٰتُ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۰۹﴾

But if you deviate after clear proofs have come to you, then know that Allah is Exalted in Might and Wise.

اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالٰی غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
زَلَلۡتُمۡ
پھسل جاؤ تم
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَتۡکُمُ
آگئیں تمہارے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
زَلَلۡتُمۡ
پھسل گئے تم
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
جو
جَآءَتۡکُمُ
آچکے تھے تمہارے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح دلائل
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کما ل حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

But if you deviate after clear proofs have come to you, then know that Allah is Exalted in Might and Wise.

اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالٰی غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر روشن دلیلیں آجانے کے بعد تم پھسل گئے تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگراس کے بعدتم پھسل گئے کہ تمہارے پاس واضح دلائل آچکے تھے تو جان لوکہ یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پر غالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you slip, even after clear signs have come to you, then you must know that Allah is mighty, wise.

پھر اگر تم چلنے لگو بعد اس کے کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم تو جان رکھو کہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر تم پھسل گئے اس کے بعد بھی کہ تمہارے پاس یہ واضح تعلیمات آچکی ہیں تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you lapse back after receiving the clear teachings that have come to you, know it well that Allah is All-Powerful, All-Wise.

جو صاف صاف ہدایات تمہارے پاس آچکی ہیں ، اگر ان کو پا لینے کے بعد پھر تم نے لغزش کھائی ، تو خوب جان رکھو کہ اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے ۔ 227

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جو روشن دلائل تمہارے پاس آچکے ہیں ، اگر تم ان کے بعد بھی ( راہ راست سے ) پھسل گئے تو یاد رکھو کہ اللہ اقتدار میں بھی کامل ہے ، حکمت میں بھی کامل ( ١٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر کھلی نشانیا آنے کے بعد بھی تم پھسل جاؤ ( اور شیطان کے پھندے میں پھنس جاؤ) تو سمجھ رکھو بع شک اللہ تعالیٰ زبر دست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر واضح دلائل آنے کے بعد تم ڈگمگانے لگو تو جان رکھو کہ اللہ غالب ہیں حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر صاف صاف حکم آجانے کے باوجود تم ڈگمگا گئے تو اچھی طرح جان لو کہ بیشک اللہ زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر تم احکام روشن پہنچ جانے کے بعد لڑکھڑاجاؤ تو جان جاؤ کہ خدا غالب (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore if ye slip after that which hath come unto you of the evidence then - know that Allah is Mighty, Wise.

پھر اگر تم بعد اس کے کہ تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں پہنچ چکی ہیں ڈگمگاگئے تو جانے رہو کہ اللہ بڑا زبردست ہے بڑا حکیم ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم ان کھلی ہوئی تنبیہات کے بعد بھی ، جو تمہارے پاس آچکی ہیں ، پھسل گئے تو جان رکھو کہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر واضح دلائل آجانے کے بعد ( بھی ) تم پھسل گئے تو جان لو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بہت غلبے والے ( اور ) بڑے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو صاف صاف ہدایات تمہارے پاس آچکی ہیں اگر ان کو پالینے کے بعد پھر تم نے لغزش کھائی تو خوب جان رکھو کہ اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر تم لوگ پھسل گئے راہ حق وصواب سے ان کھلی نشانیوں کے بعد جو کہ پہنچ چکیں تمہارے پاس تو تم یقین جان لو کہ تمہیں اللہ کی پکڑ سے کوئی ہیں چھڑا سکے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھراگرتم روشن دلائل آ جانے کے بعدبھی پھسل گئے تو جان لوکہ اللہ سب پر غالب ہے اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اس کے بعد بھی بچلو کہ تمہارے پاس روشن حکم آچکے ( ف۳۹۷ ) تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اگر تم اس کے بعد بھی لغزش کرو جب کہ تمہارے پاس واضح نشانیاں آچکیں تو جان لو کہ اﷲ بہت غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر روشن دلیلوں ( واضح احکام ) کے آجانے کے بعد بھی تم ڈگمگا گئے تو خوب جان لو کہ اللہ زبردست ( سب پر غالب ) اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye backslide after the clear (Signs) have come to you, then know that Allah is Exalted in Power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are seduced after you have received the authoritative guidance, know that God is Majestic and Wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then if you slide back after the clear signs (Prophet Muhammad, and this Qur'an and Islam) have come to you, then know that Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you slip after clear arguments have come to you, then know that Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

And if ye slide back after the clear proofs have come unto you, then know that Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर तुम फिसल जाओ बाद इसके कि तुम्हारे पास वाज़ेह दलीलें आ चुकी हैं तो जान लो कि अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر تم بعد اس کے کہ تم کو واضح دلیلیں پہنچ چکی ہیں (صراط مستقیم سے) لغزش کرنے لگو تو یقین کر رکھو کہ حق تعالیٰ (بڑے) زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔ (209)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر تم واضح دلائل آجانے کے باوجود بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ غالب ‘ حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو صاف صاف ہدایات تمہارے پاس آچکی ہیں ۔ اگر ان کو پالینے کے بعد بھی تم نے لغزش کھائی ، تو خوب جان رکھو کہ اللہ تم سب پر غالب اور حکیم ودانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر تم لغزش کھا جاؤ اس کے بعد کہ تمہارے پاس واضح دلیلیں آچکی ہیں تو جان لو کہ بلا شبہ اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر تم پھسلنے لگو بعد اس کے کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم تو جان رکھو کہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر باوجود اس کے کہ بھی کہ تم کو صاف صاف احکام و دلائل پہونچ چکے تم ڈگمگا جائو تو خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے