Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 213

سورة البقرة

کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً ۟ فَبَعَثَ اللّٰہُ النَّبِیّٖنَ مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۪ وَ اَنۡزَلَ مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ فِیۡمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ؕ وَ مَا اخۡتَلَفَ فِیۡہِ اِلَّا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡہُ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ۚ فَہَدَی اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَا اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ مِنَ الۡحَقِّ بِاِذۡنِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۱۳﴾

Mankind was [of] one religion [before their deviation]; then Allah sent the prophets as bringers of good tidings and warners and sent down with them the Scripture in truth to judge between the people concerning that in which they differed. And none differed over the Scripture except those who were given it - after the clear proofs came to them - out of jealous animosity among themselves. And Allah guided those who believed to the truth concerning that over which they had differed, by His permission. And Allah guides whom He wills to a straight path.

در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالٰی نے نبیوں کو خوشخبریاں دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں ، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہو جائے ۔ اور صرف ان ہی لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، جو اسے دیئے گئے تھے ، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض و عناد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالٰی جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَانَ
تھے
النَّاسُ
لوگ
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
فَبَعَثَ
پھر بھیجا
اللّٰہُ
اللہ نے
النَّبِیّٖنَ
نبیوں کو
مُبَشِّرِیۡنَ
خوشخبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے (بنا کر)
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے نازل کی
مَعَہُمُ
ان کے ساتھ
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
لِیَحۡکُمَ
تاکہ وہ فیصلہ کرے
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
فِیۡمَا
اس میں جو
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے اختلاف کیا
فِیۡہِ
جس میں
وَمَا
اور نہیں
اخۡتَلَفَ
اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
اُوۡتُوۡہُ
دیئے گئے تھے اسے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَتۡہُمُ
آئیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
بَغۡیًۢا
بوجہ ضد کے
بَیۡنَہُمۡ
آ پس میں
فَہَدَی
تو ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
لِمَا
اس کی جو
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے حکم سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ
راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَانَ
تھے
النَّاسُ
لوگ
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
فَبَعَثَ
پھر بھیجا
اللّٰہُ
اللہ تعا لی نے
النَّبِیّٖنَ
ا نبیا ءکو
مُبَشِّرِیۡنَ
خوش خبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے
وَاَنۡزَلَ
اور نازل کیا
مَعَہُمُ
ان کے ساتھ
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
لِیَحۡکُمَ
تاکہ وہ فیصلہ کرے
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
فِیۡمَا
جن میں
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
وَمَا
اور نہیں
اخۡتَلَفَ
اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
اُوۡتُوۡہُ
جنہیں دی گئی
مِنۡۢ بَعۡدِ
اس کے بعد
مَا
اس کے جو
جَآءَتۡہُمُ
آ چکے تھے ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح دلائل
بَغۡیًۢا
ضد کی وجہ سے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
فَہَدَی
پھر ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
لِمَا
اس کے لئےجو
اخۡتَلَفُوۡا
اختلاف کیا انہو ں نے
فِیۡہِ
جس میں
مِنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے حکم سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لیٰ
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
کی طرف
صِرَاطٍ
راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

Mankind was [of] one religion [before their deviation]; then Allah sent the prophets as bringers of good tidings and warners and sent down with them the Scripture in truth to judge between the people concerning that in which they differed. And none differed over the Scripture except those who were given it - after the clear proofs came to them - out of jealous animosity among themselves. And Allah guided those who believed to the truth concerning that over which they had differed, by His permission. And Allah guides whom He wills to a straight path.

در اصل لوگ ایک ہی گروہ تھے اللہ تعالٰی نے نبیوں کو خوشخبریاں دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں ، تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہو جائے ۔ اور صرف ان ہی لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی تھی ، جو اسے دیئے گئے تھے ، اپنے پاس دلائل آچکنے کے بعد آپس کے بغض و عناد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا اس لئے اللہ پاک نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالٰی جس کو چاہے سیدھی راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ابتدا میں) سب لوگ ایک ہی طریق (دین) پر تھے (پھر انہوں نے آپس میں اختلاف کیا) تو اللہ نے انبیاء کو بھیجا جو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے۔ ان انبیاء کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حق کو واضح کرنے والی کتاب بھی نازل فرمائی تاکہ وہ لوگوں میں ان باتوں کا فیصلہ کر دے جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا۔ اور واضح دلائل آجانے کے بعد جن لوگوں نے اختلاف کیا تو (اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ انہیں حق بات کا علم نہ تھا بلکہ اصل وجہ یہ تھی) کہ ان میں ضد بازی اور انا کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ پھر جو لوگ انبیاء پر ایمان لے آئے انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے اذن سے ان اختلافی امور میں حق کا راستہ دکھا دیا۔ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے راہ راست دکھلا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لوگ ایک ہی اُمّت تھے پھراﷲ تعالیٰ نے انبیاء کوخوش خبری دینے والے اورڈرانے والے بناکر بھیجااور اُن کے ساتھ کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیاتاکہ وہ لوگوں کے درمیان اُن باتوں کافیصلہ کر دے جن میں اُنہوں نے اختلاف کیااوراس میں اختلاف نہیں کیامگران لوگوں نے جنہیں کتاب دی گئی،اس کے بعدکہ ان کے پاس واضح دلائل آچکے تھے،آپس میں ضدکی وجہ سے پھر اﷲ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ان لوگوں کوجوایمان لائے،حق میں سے ہدایت دی،جس میں اُنہوں نے اختلاف کیا تھا ، اور اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All men used to be a single Ummah. Then Allah sent prophets carrying glad-tidings and warning and sent down with them the Book with the Truth to judge between people in what they disputed. And none but those to whom it (Book) was given disputed it after clear signs had come to them, led by envy against each other. Then Allah, by His will, guided those who believed, to the truth they disputed. And Allah guides whom He wills to the straight path.

تھے سب لوگ ایک دین پر پھر بھیجے اللہ نے پیغمبر خوش خبری سنانے والے اور ڈرانے والے اور اتاری ان کے ساتھ کتاب سچی کہ فیصلہ کرے لوگوں میں جس بات میں وہ جھگڑا کریں، اور نہیں جھگڑا ڈالا کتاب میں مگر انہی لوگوں نے جن کو کتاب ملی تھی اس کے بعد کہ انکو پہنچ چکے صاف حکم آپس کی ضد سے پھر اب ہدایت کی اللہ نے ایمان والوں کو اس سچی بات کی جس میں وہ جھگڑا کررہے تھے اپنے حکم سے اور اللہ بتلاتا ہے جس کو چاہے سیدھا راستہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمام انسان ایک ہی امت تھے تو اللہ نے (اپنے) نبی بھیجے جو خوشخبری سناتے اور خبردار کرتے ہوئے آئے اور ان کے ساتھ (اپنی) کتاب نازل فرمائی حق کے ساتھ تاکہ وہ فیصلہ کر دے لوگوں کے مابین ان امور میں جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا اور کتاب میں اختلاف نہیں کیا مگر ان ہی لوگوں نے جنہیں یہ دی گئی تھی اس کے بعد کہ ان کے پاس روشن ہدایات آچکی تھیں محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے پس اللہ نے ہدایت بخشی ان لوگوں کو جو ایمان لائے اس حق کے معاملے میں جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا اپنے حکم سے اور اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In the beginning all the people followed the same way. (Afterwards there came a change and differences arose). Then Allah sent Prophets to give good tidings to those who followed the Right Way and warnings to those who swerved from it. And He sent down with them the Book based on the Truth so that it should judge between the people concerning their differences. (Differences arose not because people were not given the knowledge of the Truth in the beginning, nay), differences arose between those very people who had been given clear teachings, and (for no other reasons than that) they wanted to tyrannize over one another. So Allah, by His leave, guided those who believed in the Prophets to the Truth about which they had differed; AIIah guides whomever He pleases to the Right Way.

ابتداء میں سب لوگ ایک ہی طریقے پر تھے ۔ ﴿ پھر یہ حالت باقی نہ رہی اور اختلافات رونما ہوئے﴾تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کج روی کے نتائج سے ڈرانے والے تھے ، اور ان کے ساتھ کتاب ِبرحق نازل کی تا کہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہو گئے تھے ، ان کا فیصلہ کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ﴿اور ان اختلافات کے رونما ہونے کی وجہ یہ نہ تھی کہ ابتداء میں لوگوں کو حق بتایا نہیں گیا تھا ۔ نہیں ، ﴾ اختلاف ان لوگوں نے کیا ، جنہیں حق کا علم دیا چکا تھا ۔ انھوں نے روشن ہدایات پا لینے کے بعد محض اس لیے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے230 ۔ ۔ ۔ ۔ پس جو لوگ انبیا علیہ السلام پر ایمان لے آئے ، انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کا راستہ دکھا دیا ، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا ۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، راہِ راست دکھا دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( شروع میں ) سارے انسان ایک ہی دین کے پیرو تھے ، پھر ( جب ان میں اختلاف ہوا تو ) اللہ نے نبی بھیجے جو ( حق والوں کو ) خوشخبری سناتے ، اور ( باطل والوں کو ) ڈراتے تھے ، اور ان کے ساتھ حق پر مشتمل کتاب نازل کی ، تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے جن میں ان کا اختلاف تھا ۔ اور ( افسوس کی بات یہ ہے کہ ) کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے جن کو وہ کتاب دی گئی تھی ، روشن دلائل آجانے کے بعد بھی ، صرف باہمی ضد کی وجہ سے اسی ( کتاب ) میں اختلاف نکال لیا ، پھر جو لوگ ایمان لائے اللہ نے انہیں اپنے حکم سے حق کی ان باتوں میں راہ راست تک پہنچایا جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا ، اور اللہ جسے چاہتا ہے راہ راست تک پہنچا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( پہلے لوگ ایک ہی طریق ( دین پر تھے پھر لگے اختلاف کرنے تعالیٰ نے پیغمبروں کو بھیجا مومنوں کو) خو شخبری سناتے ہوئے اور کافروں اور بدکاروں کو ڈراتے ہوئے اور ان کے ساتھ سچی کتاب اتاری اس لیے کہ جن باتوں میں وہ اختلاف کر رہیں ان کا فیصلہ کر دے 4 اور صاٖف صاف حکم پہنچنے کے بعد آپس کی ضد سے لوگوں نے اختلاف کیا جن کو یہ کتاب مٹانے اور دور کرنے کے لے دی گئی تھی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ایمان ولوں کو ان باتوں میں جن کو یہ کتاب ( اختلاف مٹانے اور دور کرنے کے لیے دی گئی تھی پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رحم سے ایمان والوں کو ان با توں میں جن میں وہ اختلاف کر رہے تھے سچی بات کی راہ بتلادی اور اللہ جس کو چاہتا ہے سچی راہ بتلاتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لوگ ایک ہی (طرح کی) جماعت تھے پھر اللہ نے انبیاء کو بھیجا جو بشارت دیتے اور (انجام بد سے) ڈراتے تھے اور ان کے ساتھ حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی تاکہ لوگوں میں جو اختلافات ہیں ان کا فیصلہ کریں اور جن کو دلائل دیئے گئے تھے انہی لوگوں نے آپس میں سرکشی کرتے ہوئے اختلاف کیا پس اللہ نے اپنے حکم سے ایمان والوں کو حق کی راہ دکھائی جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے اور اللہ جس کی چاہیں سیدھی راہ کی طرف راہنمائی فرمادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شروع میں لوگ ایک ہی طریقے پر تھے (پھر ان میں اختلافات پیدا ہوئے) تو اللہ نے اپنے ان نبیوں کو بھیجا جو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے اور اللہ نے ان نبیوں کے ساتھ جو کتاب اتاری وہ حق تھی تا کہ وہ لوگوں کے درمیان اس بات میں فیصلے کریں جس میں وہ آپس میں لڑ جھگڑ رہے تھے۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے کھلی کھلی آیات آجانے کے بعد جو اختلاف کیا وہ محض آپس کی ضد کی وجہ سے کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی اجازت سے ایمان والوں کو اس میں ہدایت عطا کی جس میں وہ باہم اختلاف کر رہے تھے اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت عطا کرتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(پہلے تو سب) لوگوں کا ایک ہی مذہب تھا (لیکن وہ آپس میں اختلاف کرنے لگے) تو خدا نے (ان کی طرف) بشارت دینے والے اور ڈر سنانے والے پیغمبر بھیجے اور ان پر سچائی کے ساتھ کتابیں نازل کیں تاکہ جن امور میں لوگ اختلاف کرتے تھے ان کا ان میں فیصلہ کردے۔ اور اس میں اختلاف بھی انہیں لوگوں نے کیا جن کو کتاب دی گئی تھی باوجود یہ کہ ان کے پاس کھلے ہوئے احکام آچکے تھے (اور یہ اختلاف انہوں نے صرف) آپس کی ضد سے (کیا) تو جس امر حق میں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپنی مہربانی سے مومنوں کو اس کی راہ دکھا دی۔ اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھا رستہ دکھا دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Mankind was one community; thereafter Allah raised prophets as bearers of glad tidings and warners, as He sent down the Book With truth that He may judge between mankind in that wherein they disputed. And none differed therein save those unto whom it was vouchsafed after the evidences had come to them, out of spite among themselves; then Allah guided those who believed unto the truth of that regarding which they differed, by His leave. Allah guideth whomsoever He listeth unto a path straight.

لوگ ایک ہی امت تھے۔ ۔ پھر اللہ نے انبیاء بھیجے خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے ۔ اور ان کے ساتھ کتب حق نازل کیں ۔ کہ وہ لوگوں کے درمیان اس باب میں فیصلہ کرے جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے ۔ اور کسی نے اس میں اختلاف نہیں کیا مگر انہی نے جنہیں وہ ملی تھی انہی کی ضد کے باعث بعد اس کے کہ انہیں کھلی ہوئی نشانیاں پہنچ چکی تھیں ۔ پھر اللہ نے اپنے فضل سے انہیں جو ایمان والے تھے وہ امر حق بتادیا جس کے بارے میں وہ اختلاف کررہے تھے ۔ اور اللہ جسے چاہتا ہے راہ راست بتا دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لوگ ایک ہی امت بنائے گئے ۔ ( انہوں نے اختلاف پیدا کیا ) تو اللہ نے اپنے انبیاء بھیجے ، جو خوشخبری سناتے اور خبردار کرتے ہوئے آئے اور ان کے ساتھ کتاب بھیجی قولِ فیصل کے ساتھ ، تاکہ جن باتوں میں لوگ اختلاف کر رہے ہیں ، ان میں فیصلہ کردے اور اس میں اختلاف نہیں کیا مگر ان ہی لوگوں نے ، جن کو یہ دی گئی تھی ، بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات آچکی تھیں ، محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے ۔ پس اللہ نے اپنی توفیق بخشی سے ، اہلِ ایمان کی اس حق کے معاملے میں رہنمائی فرمائی ، جس میں لوگوں نے اختلاف کیا ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے ، صراطِ مستقیم کی ہدایت دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( پہلے ) تمام لوگ ایک ہی دین پر تھے پھر ( جب وہ اختلاف کرنے لگے تو ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے خوشخبری اور ڈَر سُنانے والے پیغمبروں کو بھیجا اور ان کے ساتھ سراسر حق پر مشتمل کتابیں نازل فرمائیں تاکہ اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں کے درمیان ان چیزوں کا فیصلہ جن میں انہوں نے اختلاف کیا تھا اور اس میں ( بھی ) کسی اور نے نہیں بلکہ انہی لوگوں نے جنہیں یہ کتاب دی گئی تھی ، واضح دلائل آجانے کے بعد صرف آپس کی ضد کی وجہ سے اس میں اختلاف کیا پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ایمان ( لانے ) والوں کو جن چیزوں میں انہوں نے اختلاف کیا تھا ان میں اپنے حکم سے حق کا راستہ دکھایا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں سیدھا راستہ دکھا دیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(دنیا کی ابتداء میں) سب لوگ ایک ہی طریقہ پر تھے (پھر اختلافات رونما ہونے لگے) تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کجروی کے نتائج سے ڈرانے والے تھے اور ان کے ساتھ کتاب برحق نازل کی تاکہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہوگئے تھے، ان کا فیصلہ کرے اختلاف ان لوگوں نے کیا جن کو حق کا علم ہوچکا تھا۔ انہوں نے روشن ہدایات پانے کے بعد محض اس لیے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے، پس جو لوگ انبیاء پر ایمان لے آئے انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کا راستہ دکھا دیا جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا۔ اللہ جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سب لوگ شروع شروع میں ایک ہی طریقے پر تھے پھر ان میں اختلاف پڑنے پر اللہ نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا خوشخبری دینے والے اور خبردار کرنے والے بنا کر اور ان کے ساتھ اپنی کتابیں بھی اتاریں حق کے ساتھ تاکہ اس طرح وہ فیصلہ فرمائے لوگوں کے درمیان ان تمام باتوں کے بارے میں جن میں وہ اختلاف میں پڑے ہوئے تھے اور اس میں اختلاف نہیں کیا مگر انہی لوگوں نے جن کو وہ کتاب حق دی گئی تھی اس کے بعد کہ آچکیں تھیں ان کے پاس حق و ہدایت کی کھلی نشانیاں محض آپس کی ضد کی وجہ سے سو اللہ نے ہدایت سے سرفراز فرما دیا ان لوگوں کو جو ایمان کی روشنی رکھتے تھے اس حق و صواب کے لئے جس کے بارے میں یہ لوگ اختلاف میں پڑے ہوئے تھے اپنے اذن سے اور اللہ اپنے کمال علم و حکمت کی بناء پر جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے ہدایت کے نور سے سیدھے راستے کی طرف

Translated by

Noor ul Amin

سب لوگ ایک ہی طریق ( دین ) پر تھے ( پھرانہوں نے آپس میں اختلاف کیا ) تواللہ نے انبیاء کو بھیجا جو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تھے ان کے ساتھ اللہ نے حق کو واضح کرنے والی کتاب نازل فرمائی تاکہ لوگوں میں ان باتوں کافیصلہ کردے جن میں انہوں نے اختلاف کیا اور واضح دلائل آجانے کے بعدجن لوگوں نے اختلاف کیا تو ( وجہ یہ نہ تھی کہ انہیں حق کا علم نہ تھابلکہ ) ان میں ضدبازی اور اناکامسئلہ پیداہوگیاتھاپھرجوایمان لے آئے انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے ان اختلافی امورمیں حق کاراستہ دکھادیا ، اور اللہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی ہدایت دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

لوگ ایک دین پر تھے ( ف٤۰۵ ) پھر اللہ نے انبیاء بھیجے خوشخبری دیتے ( ف٤۰٦ ) اور ڈر سناتے ( ف٤۰۷ ) اور ان کے ساتھ سچی کتاب اتاری ( ف٤۰۸ ) کہ وہ لوگوں میں ان کے اختلافوں کا فیصلہ کردے اور کتاب میں اختلاف انہیں نے ڈالا جن کو دی گئی تھی ( ف٤۰۹ ) بعد اس کے کہ ان کے پاس روشن حکم آچکے ( ف٤۱۰ ) آپس میں سرکشی سے تو اللہ نے ایمان والوں کو وہ حق بات سوجھا دی جس میں جھگڑ رہے تھے اپنے حکم سے ، اور اللہ جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ابتداء میں ) سب لوگ ایک ہی دین پر جمع تھے ، ( پھر جب ان میں اختلافات رونما ہو گئے ) تو اﷲ نے بشارت دینے والے اور ڈر سنانے والے پیغمبروں کو بھیجا ، اور ان کے ساتھ حق پر مبنی کتاب اتاری تاکہ وہ لوگوں میں ان امور کا فیصلہ کر دے جن میں وہ اختلاف کرنے لگے تھے اور اس میں اختلاف بھی فقط انہی لوگوں نے کیا جنہیں وہ کتاب دی گئی تھی ، باوجود اس کے کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آچکی تھیں ، ( اور انہوں نے یہ اختلاف بھی ) محض باہمی بغض و حسد کے باعث ( کیا ) پھر اﷲ نے ایمان والوں کو اپنے حکم سے وہ حق کی بات سمجھا دی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے ، اور اﷲ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( پہلے ) سب انسان ایک ہی دین ( فطرت ) پر تھے ، ( پھر جب ان میں باہمی اختلاف پیدا ہوئے ) تو خدا نے انبیاء بھیجے ۔ ( جو نیکوکاروں کو ) خوشخبری دینے والے ( اور بدکاروں ) کو ڈرانے والے تھے اور ان کے ساتھ برحق کتاب نازل کی ( جس میں قانون تھا ) ۔ تاکہ لوگوں کے اختلاف کا فیصلہ کرے اور یہ اختلاف انہی لوگوں نے کیا جن کو وہ ( کتاب ) دی گئی تھی اور وہ بھی تب کہ جب کھلی ہوئی دلیلیں ان کے سامنے آچکی تھیں ۔ محض بغاوت اور زیادتی کی بنا پر ۔ تو خدا نے اپنے حکم سے ایمان والوں کو ان اختلافی باتوں میں راہِ حق کی طرف راہنمائی فرمائی ۔ اور خدا جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف راہنمائی فرماتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Mankind was one single nation, and Allah sent Messengers with glad tidings and warnings; and with them He sent the Book in truth, to judge between people in matters wherein they differed; but the People of the Book, after the clear Signs came to them, did not differ among themselves, except through selfish contumacy. Allah by His Grace Guided the believers to the Truth, concerning that wherein they differed. For Allah guided whom He will to a path that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

At one time all people were only one nation. God sent Prophets with glad news and warnings. He sent the Book with them for a genuine purpose to provide the people with the ruling about disputed matters among them. No one disputed this matter except those who had already received evidence before. Their dispute was only because of their own hostility. To deal with this dispute, God, through His will, sent guidance to the believers. God guides to the right path whomever He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Mankind was one community and Allah sent Prophets with glad tidings and warnings, and with them He sent down the Scripture in truth to judge between people in matters wherein they differed. And only those to whom (the Scripture) was given differed concerning it, after clear proofs had come unto them, through hatred, one to another. Then Allah by His leave guided those who believed to the truth of that wherein they differed. And Allah guides whom He wills to the straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(All) people are a single nation; so Allah raised prophets as bearers of good news and as warners, and He revealed with them the Book with truth, that it might judge between people in that in which they differed; and none but the very people who were given it differed about it after clear arguments had come to them, revolting among themselves; so Allah has guided by His will those who believe to the truth about which they differed and Allah guides whom He pleases to the right path.

Translated by

William Pickthall

Mankind were one community, and Allah sent (unto them) prophets as bearers of good tidings and as warners, and revealed therewith the Scripture with the truth that it might judge between mankind concerning that wherein they differed. And only those unto whom (the Scripture) was given differed concerning it, after clear proofs had come unto them, through hatred one of another. And Allah by His Will guided those who believe unto the truth of that concerning which they differed. Allah guideth whom He will unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोग एक उम्मत ही थे, (उन्होंने इख़्तिलाफ़ किया) तो अल्लाह ने पैग़म्बरों को भेजा ख़ुश-ख़बरी सुनाने वाले और डराने वाले बनाकर, और उनके साथ किताब उतारी हक़ के साथ; ताकि वह फ़ैसला कर दे लोगों के दरमियान उन बातों का जिनमें वे इख़्तिलाफ कर रहे हैं, और यह इख़्तिलाफ़ात उन्हीं लोगों ने किए जिनको हक़ दिया गया था, बाद इसके कि उनके पास खुली-खुली हिदायात आ चुकी थीं, आपस की ज़िद की वजह से, पस अल्लाह ने अपनी तौफ़ीक़ से हक़ के मामले में ईमान वालों को राह दिखाई जिसमें वे झगड़ रहे थे, और अल्लाह जिसको चाहता है सीधी राह दिखा देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ایک زمانہ میں) سب آدمی ایک ہی طریق کے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کو بھیجا جو کہ خوشی (کے وعدے) سناتے تھے اور ڈراتے تھے۔ اور ان کے ساتھ (آسمانی) کتابیں بھی ٹھیک طور پر نازل فرمائیں۔ اس غرض سے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں میں ان کے امور اختلافیہ (مذہبی) میں فیصلہ فرمائیں۔ (1) اور اس کتاب میں (یہ) اختلاف کسی نے نہیں کیا مگر صرف ان لوگوں نے جن کو (اولا) وہ (کتاب) ملی تھی بعد اس کے کہ ان کے پاس دلائل واضحہ پہنچ چکے تھے باہمی ضداضدی کی وجہ سے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے (ہمیشہ) ایمان والوں کو وہ امرحق جس میں (مختلفین) اختلاف کیا کرتے تھے بفضلہ بتلادیا۔ اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتے ہیں اس کو راہ راست بتلادیتے ہیں۔ (213)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگ (شروع میں) ایک ہی امت تھے (پھر ان میں اختلافات ظاہر ہوئے) تو اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو خوش خبری دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور ان کے ساتھ سچی کتابیں نازل فرمائیں تاکہ لوگوں کے ہر اختلافی امر کا فیصلہ ہوجائے۔ اس سے صرف ان لوگوں نے محض باہمی ضد کی وجہ سے اختلاف کیا جن کے پاس پہلے سے دلائل پہنچ چکے تھے۔ اس لیے اللہ نے ایمان والوں کی اس اختلاف میں بھی حق کی طرف اپنی مشیت سے رہبری کی اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی ہدایت دیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابتداء میں سب لوگ ایک ہی طریقے پر تھے ، (پھر یہ حالت باقی نہ رہی اور اختلافات رونما ہوگئے) تب اللہ نے نبی بھیجے جو راست روی پر بشارت دینے والے اور کج روی کے نتائج سے ڈرانے والے تھے ۔ اور ان کے ساتھ کتاب برحق نازل کی تاکہ حق کے بارے میں لوگوں کے درمیان جو اختلافات رونما ہوگئے تھے ، ان کا فیصلہ کرے ۔ اختلافات ان لوگوں نے کیا جنہیں حق کا علم دیا جاچکا تھا۔ انہوں نے روشن ہدایات پالینے کے بعد ، محض اس لئے حق کو چھوڑ کر مختلف طریقے نکالے کہ وہ آپس میں زیادتی کرنا چاہتے تھے ، پس جو لوگ انبیاء پر ایمان لے آئے ، انہیں اللہ نے اپنے اذن سے اس حق کا راستہ دکھایا جس میں لوگوں نے اختلاف کیا تھا ، اللہ جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب لوگ ایک جماعت تھے، پھر اللہ نے نبی بھیجے خوشخبری دینے والے، اور ڈرانے والے، اور ان کے ساتھ کتاب اتاری حق کے ساتھ، تاکہ فیصلہ فرمائے لوگوں کے درمیان اس بات کا جس میں انہوں نے اختلاف کیا اور یہ اختلاف ان ہی لوگوں نے کیا جن کو کتاب دی گئی۔ اور انہوں نے یہ اختلاف باہمی ضدا ضدی کے باعث اس کے بعد کیا جب کہ ان کے پاس کھلی ہوئی دلیلیں آچکی تھیں، پھر اللہ نے اپنے فضل سے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اس امر حق کی ہدایت دی جس میں وہ اختلاف کرتے تھے اور اللہ جس کو چاہے سیدھے راستہ کی ہدایت دیتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تھے سب لوگ ایک دین پر پھر بھیجے اللہ نے پیغمبر خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے اور اتاری ان کے ساتھ کتاب سچی کہ فیصلہ کرے لوگوں میں جس بات میں وہ جھگڑا کریں اور نہیں جھگڑا ڈالا کتاب میں مگر انہی لوگوں نے جن کو کتاب ملی تھی اس کے بعد کہ ان کو پہنچ چکے صاف حکم آپس کی ضد سے پھر اب ہدایت کی اللہ نے ایمان والوں کو اس سچی بات کی جس میں وہ جھگڑ رہے تھے اپنے حکم سے اور اللہ بتلاتا ہے جس کو چاہے سیدھا راستہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سب لوگ ابتداء ایک ہی طریق پر تھے پھر ان میں باہم اختلاف واقع ہوا تو اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو بھیجا جو خوشخبری دیتے تھے اور ڈراتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان نبیوں کے ساتھ سچی کتاب بھی نازل کی تاکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے مابین ان باتوں کا فیصلہ کردے جن میں وہ اختلاف کر رہے تھے اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی وہی لوگ اپنے پاس صاف و واضح احکام آئے پیچھے محض آپس کی ضد سے اس کتاب میں اختلاف کرنے لگے پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس امر حق میں ہمیشہ اہل ایمان کی راہنمائی فرمائی جس میں اختلاف کرنے والے اختلاف کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے