Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 220

سورة البقرة

فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ الۡیَتٰمٰی ؕ قُلۡ اِصۡلَاحٌ لَّہُمۡ خَیۡرٌ ؕ وَ اِنۡ تُخَالِطُوۡہُمۡ فَاِخۡوَانُکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ الۡمُفۡسِدَ مِنَ الۡمُصۡلِحِ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَاَعۡنَتَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۲۰﴾

To this world and the Hereafter. And they ask you about orphans. Say, "Improvement for them is best. And if you mix your affairs with theirs - they are your brothers. And Allah knows the corrupter from the amender. And if Allah had willed, He could have put you in difficulty. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

دنیا اور آخرت کے امور اور تجھ سے یتیموں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ ان کی خیر خواہی بہتر ہے ، تم اگر ان کا مال اپنے مال میں ملا بھی لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں ، بدنیت اور نیک نیت ہر ایک کو اللہ خوب جانتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا یقیناً اللہ تعالٰی غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَیَسۡئَلُوۡنَکَ
اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡیَتٰمٰی
یتیموں کے بارے میں
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِصۡلَاحٌ
اصلاح کرنا
لَّہُمۡ
ان کی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُخَالِطُوۡہُمۡ
تم ملا لو انہیں
فَاِخۡوَانُکُمۡ
تو وہ بھائی ہیں تمہارے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
الۡمُفۡسِدَ
فساد کرنے والے کو
مِنَ الۡمُصۡلِحِ
اصلاح کرنے والے سے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَاَعۡنَتَکُمۡ
البتہ وہ مشکل میں ڈال دیتا تمہیں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَیَسۡئَلُوۡنَکَ
اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡیَتٰمٰی
یتیموں کے بارے میں
قُلۡ
آپ کہہ دو
اِصۡلَاحٌ
کچھ سنوا رتے ر ہنا
لَّہُمۡ
ان کے لیے
خَیۡرٌ
بھلا ئی ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُخَالِطُوۡہُمۡ
تم سا تھ ملا لو ان کو
فَاِخۡوَانُکُمۡ
تو بھائی ہیں تمہا رے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لیٰ
یَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
الۡمُفۡسِدَ
بگاڑ نے والے کو
مِنَ الۡمُصۡلِحِ
سنوارنے والےسے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالی
لَاَعۡنَتَکُمۡ
ضرور وہ مشقت میں ڈال دیتا تمہیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کما ل حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

To this world and the Hereafter. And they ask you about orphans. Say, "Improvement for them is best. And if you mix your affairs with theirs - they are your brothers. And Allah knows the corrupter from the amender. And if Allah had willed, He could have put you in difficulty. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

دنیا اور آخرت کے امور اور تجھ سے یتیموں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ ان کی خیر خواہی بہتر ہے ، تم اگر ان کا مال اپنے مال میں ملا بھی لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں ، بدنیت اور نیک نیت ہر ایک کو اللہ خوب جانتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا یقیناً اللہ تعالٰی غلبہ والا اور حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ان سے کہئے کہ ان کی اصلاح کا طریق اختیار کرنا ہی بہتر ہے۔ اور اگر انہیں اپنے گھر میں اپنے ساتھ ہی رکھ لو تو آخر وہ تمہارے ہی بھائی ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ اصلاح کرنے والے اور بگاڑ کرنے والے (داؤ فریب سے یتیم کا مال کھانے والے) دونوں کو خوب جانتا ہے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ اس معاملہ میں تم پر سختی بھی کرسکتا تھا۔ بیشک اللہ صاحب اختیار اور حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دنیااورآخرت کے بارے میں۔اوروہ آپ سے یتیموں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ کہہ دوکہ ان کے لیے کچھ نہ کچھ سنوارتے رہنابھلائی کاکام ہے اوراگرتم انہیں ساتھ ملالوتووہ تمہارے بھائی ہیں اوراﷲ تعالیٰ بگاڑنے والے کوسنوارنے والے سے خوب جانتا ہے اوراگر اﷲ تعالیٰ چاہتاتوتمہیں ضرورمشقت میں ڈال دیتا،یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پرغالب، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

on this world and the Hereafter. And they ask you about the orphans. Say, |"To work for their good is good. And if you live with them jointly, they are, after all, your brethren. And Allah knows the one who makes mischief distinct from the one who promotes good. And if Allah had wished He would have put you in trouble. Surely, Allah is Mighty, Wise.

دنیا و آخرت کی باتوں میں اور تجھ سے پوچھتے ہیں یتیموں کا حکم کہہ دے سنوارنا ان کے کام کا بہتر ہے اور اگر ان کا خرچ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے خرابی کرن والے اور سنوارنے والے کو اور اگر اللہ چاہتا تو تم پر شفقت ڈالتا اللہ زبردست ہے تدبیر والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دنیا اور آخرت (کے معاملات) میں اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھ رہے ہیں یتیموں کے بارے میں (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے ) کہہ دیجیے کہ (جس طرز عمل میں) ان کی بھلائی اور مصلحت (ہو وہی اختیار کرنا) بہتر ہے اور اگر تم ان کو اپنے ساتھ ملائے رکھو تو وہ تمہارے بھائی ہی تو ہیں اور اللہ جانتا ہے مفسد کو بھی اور مصلح کو بھی اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں سختی ہی میں ڈالے رکھتا یقیناً اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پوچھتے ہیں : ہم راہ خدا میں کیا خرچ کریں ؟ کہو : جو کچھ تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو ۔ اس طرح اللہ تمہارے لیےصاف صاف احکام بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم دنیا اور آخرت دونوں کی فکر کرو ۔ پوچھتے ہیں: یتیموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ کہو : جس طرز عمل میں ان کے لیے بھلائی ہو ، وہی اختیار کرنا بہتر ہے ۔ 236 اگر تم اپنا اور ان کا خرچ اور رہنا سہنا مشترک رکھو ، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ آخر وہ تمہارے بھائی بند ہی تو ہیں ۔ برائی کرنے والے اور بھلائی کرنے والے ، دونوں کا حال اللہ پر روشن ہے ۔ اللہ چاہتا تو اس معاملہ میں تم پر سختی کرتا مگر وہ صاحب اختیار ہونے کے ساتھ صاحب حکمت بھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دنیا کے بارے میں بھی اور آخرت کے بارے میں بھی ۔ اور لوگ آپ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں ، آپ کہہ دیجیے کہ ان کی بھلائی چاہنا نیک کام ہے ، اور اگر تم ان کے ساتھ مل جل کر رہو تو ( کچھ حرج نہیں کیونکہ ) وہ تمہارے بھائی ہی تو ہیں ، اور اللہ خوب جانتا ہے کہ کون معاملات بگاڑنے والا ہے اور کون سنوارنے والا ، اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشکل میں ڈال دیتا ۔ ( ١٤٤ ) یقینا اللہ کا اقتداربھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( پیمبر) تجھ سے پوچھے ہیں یتیموں کے بارے میں تو کہہ ان کا سن وانا اچھا ہے اور اگر ان سے مل جل کر رہو (ایک ساتھ کھاؤ پیو رتو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے کو سنوارنا چاہتا ہے کون بگاڑنا اور اللہ چاہتا تو تم کو مشکل میں پھانس دیتا اور بالکل الگ رہنے کا حکم دیتا بیشک اللہ تعالیٰ غالب ہے حکمت والا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دنیا اور آخرت میں۔ اور آپ سے یتیموں کے بارے پوچھتے ہیں فرمادیجئے ان کی مصلحت کا خیال رکھنا بہتر ہے اور اگر تم ان (کے مال) کو ساتھ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ مصلحت کا خیال نہ رکھنے والے اور رکھنے والے (دونوں) کو جانتے ہیں اور اگر اللہ چاہتے تو تمہیں مشقت میں مبتلا کردیتے یقینا اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ ان کے حال کی اصلاح وتربیت کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اگر تم ان کو اپنے ساتھ شامل کرلو تو وہ تمہارے بھائی ہیں۔ اللہ تو اچھی طرح جانتا ہے کہ کون بگاڑچاہتا ہے اور کون فلاح و بہبود ۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ تمہیں شدید مشکلات میں مبتلا کردیتا ۔ بلا شبہ اللہ کو ہر بات پر غلبہ و طاقت حاصل ہے۔ اور وہ صاحب حکمت بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) دنیا اور آخرت (کی باتوں) میں (غور کرو) ۔ اور تم سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ ان کی (حالت کی) اصلاح بہت اچھا کام ہے۔ اور اگر تم ان سے مل جل کر رہنا (یعنی خرچ اکھٹا رکھنا) چاہو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور خدا خوب جانتا ہے کہ خرابی کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون۔ اور اگر خدا چاہتا تو تم کو تکلیف میں ڈال دیتا۔بےشک خدا غالب (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On this Wor1d and the Here after. And they ask thee of orphans. Say thou: to set right affairs for them were best. If ye mix with them, then they are your brethren. Allah knoweth the foul-dealer from the fair-dealer. And had Allah so willed, He could have harassed you; verily Allah is Mighty, Wise.

دنیا اور آخرت کے (معاملات) میں ۔ اور (لوگ) آپ سے یتیموں کے باب میں د ریافت کرتے ہیں۔ ۔ آپ کہ دیجئے کہ مصلحت کی رعایت رکھنا بہتر ہے ۔ اور اگر تم ان کے ساتھ (خرچ) شامل رکھو تو وہ تمہارے بھائی (ہی) ہیں۔ ۔ اللہ کو علم ہے کہ مفسد (کون) ہے اور مصلح (کون) ۔ اور اللہ اگر چاہتا تو تم کو پریشانی میں ڈال دیتا ۔ اللہ یقیناً زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دنیا اور آخرت ( دونوں کے معاملات ) میں ۔ اور وہ تم سے یتیموں کے متعلق سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دو: جس میں ان کی بہبود ہو ، وہی بہتر ہے اور اگر تم ان کو اپنے ساتھ شامل کرلو تو وہ تمہارے بھائی ہی ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ کون بگاڑ چاہنے والا ہے اور کون بہبود اور اگر اللہ چاہتا تو تم کو مشقت میں ڈال دیتا ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

دنیا اور آخرت کے بارے میں ، اور یہ لوگ آپ ( ﷺ ) سے یتیموں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ فرمادیجیے: ان کی خیرخواہی بہتر ہے اور اگر تم ان سے مِل جُل کر رہو تو وہ تمہارے بھائی ( ہی تو ) ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) فساد کرنے والے کو اصلاح چاہنے والے کو خوب جانتے ہیں اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو البتہ ( یتیم کے مال کے حوالے سے ) تمہیں تنگی میں ڈال دیتے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بڑے غلبے والے بہت حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پوچھتے ہیں یتیموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے ؟ کہو جس طرز عمل میں ان کے لیے بھلائی ہو وہی اختیار کرنا بہتر ہے۔ اگر تم اپنا اور ان کا خرچ اور رہنا سہنا مشترک رکھو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ آخر وہ تمہارے بھائی بند ہی تو ہیں۔ برائی کرنے والے اور بھلائی کرنے والے دونوں کا حال اللہ پر روشن ہے۔ اللہ چاہتا تو اس معاملہ میں تم پر سختی کرتا، مگر وہ صاحب اختیار ہونے کے ساتھ ساتھ صاحب حکمت بھی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اپنی دنیا و آخرت کے بارے میں اور پوچھتے ہیں آپ سے یتیموں کے بارے میں تو کہو کہ ان کے لئے اصلاح والا طریقہ اپنانا ہی بہتر ہے اور اگر تم انہیں کھانے پینے اور رہن سہن میں اپنے ساتھ شریک کرلو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ وہ تمہارے بھائی ہیں دینی اور نسبی اعتبار سے اور اللہ خوب جانتا ہے بگاڑنے والے کو اصلاح کرنے والے سے اور اگر اللہ چاہتا تو تم لوگوں کو سخت مشقت میں ڈال دیتا بیشک اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

دنیا اور آخرت کے بارے میں ، نیز وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں ، ان سے کہیے کہ ان کی اصلاح کرنابہترہے ، اور اگر انہیں اپنے ساتھ رکھ لوتووہ تمہارے ہی بھائی ہیں ، اور اللہ اصلاح کرنے والے اور بگاڑ کرنے والے کو خوب جانتا ہے ، اوراگر اللہ چاہتاتوتم پر سختی کر سکتا تھا ، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور آخرت کے کام سوچ کر کرو ( ف٤۲۹ ) اور تم سے یتیموں کا مسئلہ پوچھتے ہیں ( ف٤۳۰ ) تم فرماؤ ان کا بھلا کرنا بہتر ہے اور اگر اپنا ان کا خرچ ملالو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور خدا خوب جانتا ہے بگاڑنے والے کو سنوارنے والے سے ، اور اللہ چاہتا ہے تو تمہیں مشقت میں ڈالتا ، بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( تمہارا غور و فکر ) دنیا اور آخرت ( دونوں کے معاملات ) میں ( رہے ) ، اور آپ سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ، فرما دیں: ان ( کے معاملات ) کا سنوارنا بہتر ہے ، اور اگر انہیں ( نفقہ و کاروبار میں ) اپنے ساتھ ملا لو تو وہ بھی تمہارے بھائی ہیں ، اور اﷲ خرابی کرنے والے کو بھلائی کرنے والے سے جدا پہچانتا ہے ، اور اگر اﷲ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا ، بیشک اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگ آپ سے یتیموں کے متعلق پوچھتے ہیں ۔ تو کہہ دیجیے کہ ان کی ہر طرح اصلاح ( احوال کرنا ) بہتر ہے ۔ اور اگر تم ان سے مل جل کر رہو ( تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں آخر ) وہ تمہارے بھائی ہی تو ہیں ۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ مفسد ( خرابی کرنے والا ) اور اصلاح کرنے والا کون ہے اور اگر خدا چاہتا تو تمہیں مشکل و مشقت میں ڈال دیتا یقینا خدا زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Their bearings) on this life and the Hereafter. They ask thee concerning orphans. Say: "The best thing to do is what is for their good; if ye mix their affairs with yours, they are your brethren; but Allah knows the man who means mischief from the man who means good. And if Allah had wished, He could have put you into difficulties: He is indeed Exalted in Power, Wise."

Translated by

Muhammad Sarwar

about this life and the life hereafter. They ask you about the orphans. Tell them, "The best thing to do is what is for their good. They are your brethren if you would associate with them. God knows who is corrupt or a reformer. Had God wanted He would have brought upon you hardship. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In (to) this worldly life and in the Hereafter. And they ask you concerning orphans. Say: "The best thing is to work honestly in their property, and if you mix your affairs with theirs, then they are your brothers. And Allah knows (the one) who means mischief (e.g., to swallow their property) from (the one) who means good (e.g., to save their property). And if Allah had wished, He could have put you into difficulties. Truly, Allah is All-Mighty, All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On this world and the hereafter. And they ask you concerning the orphans Say: To set right for them (their affairs) is good, and if you become co-partners with them, they are your brethren; and Allah knows the mischief-maker and the pacemaker, and if Allah had pleased, He would certainly have caused you to fall into a difficulty; surely Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

Upon the world and the Hereafter. And they question thee concerning orphans. Say: To improve their lot is best. And if ye mingle your affairs with theirs, then (they are) your brothers. Allah knoweth him who spoileth from him who improveth. Had Allah willed He could have overburdened you. Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

दुनिया और आख़िरत के मामलात में, और वे आपसे यतीमों के मुतअल्लिक़ पूछते हैं, आप कह दें कि उनकी भलाई चाहना तो नेक काम है, और अगर तुम उनको अपने साथ शामिल कर लो तो वे तुम्हारे भाई हैं, और अल्लाह को मालूम है कि कौन ख़राबी पैदा करने वाला है और कौन दुरुस्तगी पैदा करने वाला है, और अगर अल्लाह चाहता तो तुमको मुश्किल में डाल देता; बेशक अल्लाह ज़बरदस्त है, तदबीर करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگ آپ سے یتیم بچوں کا پوچھتے ہیں۔ آپ فرمادیجیے کہ ان کی مصلحت کی رعایت رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر تم ان کے ساتھ خرچ شامل رکھو تو وہ تمہارے (دینی) بھائی ہیں۔ اور اللہ مصلحت کے ضائع کرنے والے کو اور مصلحت کی رعایت رکھنے والے کو (الگ الگ) جانتے ہیں۔ اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تو تم کو مصیبت میں ڈال دیتے کیونکہ اللہ تعالیٰ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔ (4) (220)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دنیا و آخرت کے بارے میں غورو فکر کرو اور وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں سوال کرتے ہیں آپ بتائیں کہ ان کی خیر خواہی کرنا بہتر ہے۔ ان کا مال اپنے مال میں ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ تعالیٰ اصلاح اور بگاڑ کرنے والے کو خوب جانتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشکل میں ڈال دیتا یقیناً اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دنیا وآخرت دونوں کی پوچھتے ہیں یتیموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے ؟ کہو جس طرز عمل میں ان کے لئے بھلائی ہو ، وہی اختیار کرنا بہتر ہے۔ اگر تم اپنا اور ان کا خرچ اور رہنا مشترکہ رکھو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ آخر وہ تمہارے بھائی بند ہی تو ہیں ۔ برائی کرنے والے اور بھلائی کرنے والے دونوں کا حال اللہ پر روشن ہے ۔ اللہ چاہتا تو اس معاملے میں تم پر سختی کرتا ۔ مگر وہ صاحب اختیار ہونے کے ساتھ صاحب حکمت بھی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دنیا میں اور آخرت میں، اور وہ آپ سے سوال کرتے ہیں یتیموں کے بارے میں، آپ فرما دیجیے کہ اصلاح کرنا ان کے لیے بہتر ہے اور اگر ان کا خرچ آپس میں ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں، اور اللہ جانتا ہے کہ تم میں مفسد کون ہے اور مصلح کون ہے اور اللہ چاہتا تو تم کو مشقت میں ڈال دیتا، بیشک اللہ غالب ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ سے پوچھتے ہیں یتیموں کا حکم کہدے سنوارنا ان کے کام کا بہتر ہے اور اگر ان کا خرچ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے خرابی کرنے والے اور سنوارنے والے کو اور اگر اللہ چاہتا تو تم پر مشقت ڈالتا بیشک اللہ زبردست ہے تدبیر والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دنیا اور آخرت کے معاملات میں اورل وگ آپ سے یتیموں کا حکم دریافت کرتے ہیں آپ فرما دیجئے بہر صورت ان کے حال کی اصلاح کرنا بہت بہتر ہے اور اگر تم ان کے خرچ کو شامل کرلو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ تعالیٰ بگاڑنے والے کو سنوارنے والے سے الگ پہچانتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم کو مشقت میں ڈال دیتا یقینا اللہ تعالیٰ کو ہر بات پر غلبہ حاصل ہے اور ہر کام کی حکمت معلوم ہے