Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 223

سورة البقرة

نِسَآؤُکُمۡ حَرۡثٌ لَّکُمۡ ۪ فَاۡتُوۡا حَرۡثَکُمۡ اَنّٰی شِئۡتُمۡ ۫ وَ قَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ مُّلٰقُوۡہُ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۲۳﴾

Your wives are a place of sowing of seed for you, so come to your place of cultivation however you wish and put forth [righteousness] for yourselves. And fear Allah and know that you will meet Him. And give good tidings to the believers.

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری سُنا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نِسَآؤُکُمۡ
عورتیں تمہاری
حَرۡثٌ
کھیتی ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
فَاۡتُوۡا
تو آؤ
حَرۡثَکُمۡ
اپنے کھیتی میں
اَنّٰی
جس طرح
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
وَقَدِّمُوۡا
اور آگے بھیجو
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں کے لئے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّکُمۡ
بیشک تم
مُّلٰقُوۡہُ
ملاقات کرنے والے ہو اس سے
وَبَشِّرِ
اور خوشخبری دے دیجئے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

نِسَآؤُکُمۡ
عورتیں تمہاری
حَرۡثٌ
کھیتیا ں ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
فَاۡتُوۡا
چنانچہ تم آؤ
حَرۡثَکُمۡ
اپنی کھیتی کو
اَنّٰی
جہاں سے
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
وَقَدِّمُوۡا
اورتم آگے بھیجو
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنی جا ن کےلیے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّکُمۡ
یقیناً تم
مُّلٰقُوۡہُ
ملاقات کرنے والے ہو اس سے
وَبَشِّرِ
اورآپ خوشخبری دے دیں
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Your wives are a place of sowing of seed for you, so come to your place of cultivation however you wish and put forth [righteousness] for yourselves. And fear Allah and know that you will meet Him. And give good tidings to the believers.

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری سُنا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں۔ لہذا جدھر سے تم چاہو اپنی کھیتی میں آؤ۔ مگر اپنے مستقبل (کی بھلائی) کا خیال رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ جان لو کہ تم اس سے ملنے والے ہو۔ اور جو لوگ ان باتوں پر ایمان لاتے ہیں (اے نبی) انہیں (فلاح کی) خوشخبری سنا دو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں،چنانچہ جہاں سے چاہواپنی کھیتی میں آؤاوراپنی جان کے لئے (عمل) آگے بھیجواور اﷲ تعالیٰ سے ڈرو اور جان لو یقیناتم اس سے ملاقات کرنے والے ہواور آپ ایمان والوں کوخوشخبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your women are for you a soil to cultivate. So, come unto your soil from where you will, and advance something for yourselves, and fear Allah and know that you are to meet Him and give good news to the believers.|"

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں سو جاؤ اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو اور آگے کی تدبیر کرو اپنے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ تم کو اس سے ملنا ہے اور خوش خبری سنا ایمان والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہاری بیویاں تمہارے لیے بمنزلہ کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے آگے کے لیے سامان کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ تمہیں اس سے مل کر رہنا ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اہل ایمان کو بشارت دے دیجیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your wives are your tilth: so you may go to your tilth as you please, but you should take care of your future and refrain from the displeasure of Allah. Know it well that One Day you shall meet Him. (O Prophet!) bear good tidings to the Believers.

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں ۔ تمہیں اختیار ہے ، جس طرح چاہو ، اپنی کھیتی میں جاؤ 241 ، مگر اپنے مستقبل کی فکر کرو 242 اور اللہ کی ناراضی سے بچو ۔ خوب جان لو کہ تمہیں ایک دن اس سے ملنا ہے ۔ اور اے نبی ! جو تمہاری ہدایت کو مان لیں انہیں فلاح و سعادت کا مژدہ سنا دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہاری بیویاں تمہارے لیے کھتیاں ہیں لہذا اپنی کھتی میں جہاں سے چاہو جاؤ ( ١٤٥ ) اور اپنے لئیے ( اچھے عمل ) آگے بھیجو ، اللہ سے ڈرتے رہو ، اور یقین رکھو کہ تم اس سے جاکر ملنے والے ہو ، اور مومنوں کو خشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

عورتیں تمہاری کھیتی ہیں اپنی کھیتی جس طرح سے) جہاں سے چاہو آؤ 6 اور اپنے لیے کچھ آگے بھیجو ( یعنی نیک عمل) اور للہ سے ڈرتے رہو اور سمجھ رکھو ایک دن تم کو اس سے ملنا ہے اور اے پیمبر) ایمان والوں کو خو شخبری سنا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہاری بیویاں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں سو اپنی کھتی میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے آگے بھیجتے رہو اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تمہیں اس کے روبرو پیش ہونا ہے اور ایمان والوں کو خوشخبری دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتی کی طرح ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح سے چاہو آؤ اور اپنے واسطے آگے کی (آخرت کی ) تدبیر کرتے رہو۔ اللہ سے ڈرتے رہو اور اچھی طرح جان لو کہ تمہیں اس کے حضور پیش ہونا ہے اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایمان والوں کو خوشخبری سنا دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہاری عورتیں تمہارای کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ اور اپنے لئے (نیک عمل) آگے بھیجو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ (ایک دن) تمہیں اس کے روبرو حاضر ہونا ہے اور (اے پیغمبر) ایمان والوں کو بشارت سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your women are tilth Unto you, so go in unto your tilth as ye list, and provide beforehand for your souls. And fear Allah, and know that ye are going to meet Him; and give thou glad tidings Unto the believers.

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں ۔ سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح چاہو ۔ اور اپنے حق میں آیندہ کے لیے کچھ کرتے رہو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یقین رکھو کہ تمہیں اس سے ملنا ہے ۔ اور آپ ایمان والوں کو خوشخبری سنا دیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہاری عورتیں تمہارے لئے بمنزلہ کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے آگے بڑھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اس سے لازمًا ملنا ہے ۔ ایمان والوں کو خوشخبری دے دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہاری بیویاں کھیتی ہیں ، پس جس طرح چاہو ( آگے کے مقام سے ) اپنی کھیتیوں میں جاؤ اور اپنے لیے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ بے شک تمہیں اس سے ملاقات کرنی ہے اور ( اے محبوب ﷺ! ) ایمان والوں کو خوشخبری سُنا دیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تمہیں اختیار ہے جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ مگر اپنے مستقبل کی فکر کرو اور اللہ کی ناراضی سے بچو، خوب جان لو کہ تمہیں ایک دن اس سے ملنا ہے اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو تمہاری ہدایات کو مان لیں انہیں فلاح وسعادت کا ثمرہ سنا دو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہاری بیویاں عظیم الشان کھیتاں ہیں تمہارے (نفع اور بھلے) کے لئے، پس اور (ہمیشہ اور ہر حال میں) ڈرتے رہا کرو تم اللہ سے، اور یقین جانو کہ تمہیں بہرحال اس سے ملنا ہے اور خوشخبری سنا دو ایمانداروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں لہٰذا جیسے تم چاہواپنی کھیتی میں آئواوراپنے لئے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اللہ سے ڈرتے رہواور جان لوکہ تم اس سے ملنے والے ہو اور مومنوں کو خوشخبری سنادو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہاری عورتیں تمہارے لئے کھیتیاں ہیں ، تو آؤ اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو ( ف٤۳٦ ) اور اپنے بھلے کا کام پہلے کرو ( ف٤۳۷ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اس سے ملنا ہے اور اے محبوب بشارت دو ایمان والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں پس تم اپنی کھیتیوں میں جیسے چاہو آؤ ، اور اپنے لئے آئندہ کا کچھ سامان کرلو ، اور اﷲ کا تقوٰی اختیار کرو اور جان لو کہ تم اس کے حضور پیش ہونے والے ہو ، اور ( اے حبیب! ) آپ اہلِ ایمان کو خوشخبری سنادیں ( کہ اﷲ کے حضور ان کی پیشی بہتر رہے گی )

Translated by

Hussain Najfi

تمہاری عورتیں کھیتی ہیں ۔ ( اس لئے ) اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ ۔ اور اپنے لئے ( خدا کی بارگاہ میں ) پیشگی ( اعمال ) بھیج دو ۔ اور اللہ اور ایمان والوں کو خوشخبری ( مبارکباد ) دے دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Your wives are as a tilth unto you; so approach your tilth when or how ye will; but do some good act for your souls beforehand; and fear Allah. And know that ye are to meet Him (in the Hereafter), and give (these) good tidings to those who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your wives are as fields for you. You may enter your fields from any place you want. Reserve something good for your souls (for the life hereafter). Have fear of God and know that you are going to meet Him. (Muhammad) give the glad news to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Your wives are a tilth for you, so go to your tilth, when or how you will, and send (good deeds, or ask Allah to bestow upon you pious offspring) for your own selves beforehand. And fear Allah, and know that you are to meet Him (in the Hereafter), and give good tidings to the believers (O Muhammad).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your wives are a tilth for you, so go into your tilth when you like, and do good beforehand for yourselves, and be careful (of your duty) to Allah, and know that you will meet Him, and give good news to the believers.

Translated by

William Pickthall

Your women are a tilth for you (to cultivate) so go to your tilth as ye will, and send (good deeds) before you for your souls, and fear Allah, and know that ye will (one day) meet Him. Give glad tidings to believers, (O Muhammad).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारी औरतें तुम्हारी खेतियाँ हैं, पस अपनी खेती में जिस तरह चाहो जाओ, और अपने लिए (नेक अमल) आगे भेजो, और अल्लाह से डरो और जान लो कि तुम ज़रूर उससे मिलने वाले हो, और ईमान वालों को ख़ुश-ख़बरी दे दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہاری بیبیاں تمہارے لیے (بمنزلہ) کھیت (کے) ہیں سو اپنے کھیت میں جس طرف سے ہو کر چاہو آؤ۔ اور آئندہ کے واسطے (بھی) اپنے لیے کچھ کرتے رہو۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔ اور یقین رکھو کہ بیشک تم اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے والے ہو۔ اور (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے ایمانداروں کو خوشی کی خبر سنا دیجیے۔ (223)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں ‘ اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لیے (نیک اعمال) آگے بھیجو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم اپنے رب سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری سنا دیجئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں ۔ تمہیں اختیار ہے ، جس طرح چاہو ، اپنی کھیتی میں جاؤ ، مگر اپنے مستقبل کی فکر کرو اور اللہ کی ناراضی سے بچو ۔ خوب جان لو کہ تمہیں ایک دن اس سے ملنا ہے ۔ اور اے نبی ! جو تمہاری ہدایات کو مان لیں انہیں (صلاح وسعادت کی ) خوشخبری دے دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنی کھیتی میں آجاؤ جس طرف سے ہو کر چاہو اور تم اپنی جانوں کے لیے آگے بھیج دو ، اور اللہ سے ڈرو، اور جان لو کہ بلاشبہ تم اس سے ملاقات کرنے والے ہو، اور مومنین کو خوشخبری سنا دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں سو جاؤ اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو اور آگے کی تدبیر کرو اپنے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ تم کو اس سے ملنا ہے اور خوشخبری سنا ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں سو اپنی کھیتی میں جس روش سے چاہو آئو اور اپنے لئے آگے بھی کچھ بھیجو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اس بات کو اچھی طرح جان لو کہ تم یقینا اس کے حضور میں پیش ہونیوالے ہو اور اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایمان والوں کو بشارت دے دیجئے