Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 228

سورة البقرة

وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَہُنَّ اَنۡ یَّکۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِیۡۤ اَرۡحَامِہِنَّ اِنۡ کُنَّ یُؤۡمِنَّ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ وَ بُعُوۡلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ اِنۡ اَرَادُوۡۤا اِصۡلَاحًا ؕ وَ لَہُنَّ مِثۡلُ الَّذِیۡ عَلَیۡہِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیۡہِنَّ دَرَجَۃٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۲۸﴾٪  12

Divorced women remain in waiting for three periods, and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have more right to take them back in this [period] if they want reconciliation. And due to the wives is similar to what is expected of them, according to what is reasonable. But the men have a degree over them [in responsibility and authority]. And Allah is Exalted in Might and Wise.

طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں ، انہیں حلال نہیں کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو پیدا کیا ہو اُسے چھپائیں ، اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو ، ان کے خاوند اس مدت میں انہیں لوٹا لینے کے پورے حقدار ہیں اگر ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے ہیں اچھائی کے ساتھ ہاں مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Iddah (Waiting Period) of the Divorced Woman Allah says; وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَثَةَ قُرُوَءٍ ... And divorced women shall wait (as regards their marriage) for three menstrual periods, This Ayah contains a command from Allah that the divorced woman, whose marriage was consummated and who still has menstruation periods, should wait for three (menstrual) periods (Quru) after the divorce and then remarry if she wishes. The Meaning of Al-Quru Ibn Jarir related that Alqamah said: We were with Umar bin Al-Khattab when a woman came and said, "My husband divorced me one or two periods ago. He then came back to me while I had prepared my water (for taking a bath), took off my clothes and closed my door." Umar asked Abdullah bin Mas`ud, "What do you think?" He said, "I think that she is still his wife, as long as she is not allowed to resume praying (i.e., until the third period ends before he takes her back)." Umar said, "This is my opinion too." This is also the opinion of Abu Bakr As-Siddiq, Umar, Uthman, Ali, Abu Ad-Darda, Ubadah bin As-Samit, Anas bin Malik, Ibn Mas`ud, Mu`adh, Ubayy bin Ka`b, Abu Musa Al-Ash`ari and Ibn Abbas. Furthermore, this is the opinion of Sa`id bin Musayyib, Alqamah, Aswad, Ibrahim, Mujahid, Ata, Tawus, Sa`id bin Jubayr, Ikrimah, Muhammad bin Sirin, Al-Hasan, Qatadah, Ash-Sha`bi, Ar-Rabi, Muqatil bin Hayyan, As-Suddi, Makhul, Ad-Dahhak and Ata Al-Khurasani. They all stated that the Quru is the menstruation period. What testifies to this is the Hadith that Abu Dawud and An-Nasa'i reported that Fatimah bint Abu Hubaiysh said that Allah's Messenger said to her: دَعِي الصَّلَةَ أَيَّامَ أَقْرَايِك Do not pray during your Aqra (pl. for Quru, the menstruation period). If this Hadith was authentic, it would have been a clear proof that the Quru is the menstruation period. However, one of the narrators of this Hadith, Al-Mundhir, is an unknown person (in Hadith terminology), as Abu Hatim has stated, although Ibn Hibban has mentioned Al-Mundhir in his book Ath-Thiqat. A Woman's Statement about Menses and Purity is to be accepted Allah said: ... وَلاَ يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ ... ...and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs, meaning, of pregnancy or menstruation periods. This is the Tafsir of Ibn Abbas, Ibn Umar, Mujahid, Ash-Sha`bi, Al-Hakam bin Utaybah, Ar-Rabi bin Anas, Ad-Dahhak and others. Allah then said: ... إِن كُنَّ يُوْمِنَّ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الاخِرِ ... ...if they believe in Allah and the Last Day. This Ayah warns women against hiding the truth (if they were pregnant or on their menses), indicating that they are the authority in such matters as they alone know such facts about themselves. Since verifying such matters is difficult, Allah left this decision with them. Yet, women were warned not to hide the truth in case they wish to end the Iddah sooner, or later, according to their desires. Women were thus commanded to say the truth (if they were pregnant or on their menses), no more and no less. The Husband has the Right to take back his Divorced Wife during the Iddah (Waiting Period) Allah said: ... وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَلِكَ إِنْ أَرَادُواْ إِصْلَحًا ... And their husbands have the better right to take them back in that period, if they wish for reconciliation. Hence, the husband who divorces his wife can take her back, providing she is still in her Iddah (time spent before a divorced woman or a widow can remarry) and that his aim, by taking her back, is righteous and for the purpose of bringing things back to normal. However, this ruling applies where the husband is eligible to take his divorced wife back. We should mention that (when this Ayah 2:228 was revealed), the ruling that made the divorce thrice and specified when the husband is ineligible to take his divorced wife back, had not been revealed yet. Previously, the man used to divorce his wife and then take her back even if he had divorced her a hundred separate times. Thereafter, Allah revealed the following Ayah (2:229) that made the divorce only thrice. So there was now a reversible divorce and an irreversible final divorce. The Rights the Spouses have over Each Other Allah said: ... وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ... And they (women) have rights (over their husbands as regards living expenses) similar (to those of their husbands) over them (as regards obedience and respect) to what is reasonable, This Ayah indicates that the wife has certain rights on her husband, just as he has certain rights on her, and each is obliged to give the other spouse his due rights. Muslim reported that Jabir said that Allah's Messenger said: فَاتَّقُوا اللهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّكُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللهِ Fear Allah regarding your women, for you have taken them by Allah's covenant and were allowed to enjoy with them sexually by Allah's Words. وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لاَ يُوطِيْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا تَكْرَهُونَهُ فَإِنْ فَعَلْنَ ذَلِكَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ You have the right on them that they do not allow anyone you dislike to sit on your mat. If they do that, then discipline them leniently. وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوف They have the right to be spent on and to be bought clothes in what is reasonable. Bahz bin Hakim said that Muawiyah bin Haydah Al-Qushayri related that his grandfather said, "O Messenger of Allah! What is the right the wife of one of us has?" The Prophet said: أَنْ تُطْعِمَهَا إِذَا طَعِمْتَ وتَكْسُوَهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ وَلاَ تَضْرِبِ الْوَجْهَ وَلاَ تُقَبِّحْ وَلاَ تَهْجُرْ إِلاَّ فِي الْبَيْت To feed her when you eat, buy her clothes when you buy for yourself and to refrain from striking her on the face, cursing her or staying away from her except in the house. Waki related that Ibn Abbas said, "I like to take care of my appearance for my wife just as I like for her to take care of her appearance for me. This is because Allah says: وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ (And they (women) have rights similar (to those of their husbands) over them to what is reasonable)." This statement is reported by Ibn Jarir and Ibn Abu Hatim. The Virtue Men have over Women Allah said: ... وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ... but men have a degree (of responsibility) over them. This Ayah indicates that men are in a more advantageous position than women physically as well as in their mannerism, status, obedience (of women to them), spending, taking care of the affairs and in general, in this life and in the Hereafter. Allah said (in another Ayah), الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَأءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَأ أَنفَقُواْ مِنْ أَمْوَلِهِمْ Men are the protectors and maintainers of women, because Allah has made one of them to excel the other, and because they spend (to support them) from their means. (4:34) Allah's statement: ... وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكُيمٌ And Allah is All-Mighty, All-Wise. means, He is Mighty in His punishment of those who disobey and defy His commands. He is Wise in what He commands, destines and legislates.

طلاق کے مسائل: ان عورتوں کو جو خاوندوں سے مل چکی ہوں اور بالغہ ہوں ، حکم ہو رہا ہے کہ طلاق کے بعد تین حیض تک رُکی رہیں پھر اگر چاہیں تو اپنا نکاح دوسرا کر سکتی ہیں ، ہاں چاروں اماموں نے اس میں لونڈی کو مخصوص کر دیا ہے وہ دو حیض عدت گزارے کیونکہ لونڈی ان معاملات میں آزاد عورت سے آدھے پر ہے لیکن حیض کی مدت کا ادھورا ٹھیک نہیں بیٹھتا ، اس لئے وہ دو حیض گزارے ۔ ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ لونڈی کی طلاقیں بھی دو ہیں اور اس کی عدت بھی دو حیض ہیں ۔ ( ابن جریر ) لیکن اس کے راوی حضرت مظاہر ضعیف ہیں ، یہ حدیث ترمذی ، ابو داؤد اور ابن ماجہ بھی ہے ۔ امام حافظ دارقطنی فرماتے ہیں گو اس کی نسبت بھی امام دارقطنی یہی فرماتے ہیں کہ یہ حضرت عبداللہ کا اپنا قول ہی ہے ۔ اسی طرح خود خلیفۃ المسلمین حضرت فاروق اعظم سے مروی ہے ، بلکہ صحابہ میں اس مسئلہ میں اختلاف ہی نہ تھا ، ہاں بعض سلف سے یہ بھی مروی ہے کہ عدت کے بارے میں آزاد اور لونڈی برابر ہے ، کیونکہ آیت اپنی عمومیت کے لحاظ سے دونوں کو شامل ہے اور اس لئے بھی کہ یہ فطری امر ہے لونڈی اور آزاد عورت اس میں یکساں ہیں ۔ محمد بن سیرین اور بعض اہل ظاہر کا یہی قول ہے لیکن یہ ضعیف ہے ۔ ابن ابی حاتم کی ایک غریب سند والی روایت میں ہے کہ حضرت اسماء بن یزید بن سکن انصاریہ کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے ، اس سے پہلے طلاق کی عدت نہ تھی ۔ سب سے پہلے عدت کا حکم ان ہی کی طلاق کے بعد نازل ہوا ۔ قروء کے معنی میں سلف خلف کا برابر اختلاف رہا ہے ۔ ایک قول تو یہ ہے کہ اس سے مراد طہر یعنی پاکی ہے ۔ حضرت عائشہ کا یہی فرمان ہے چنانچہ انہوں نے اپنی بھتیجی حضرت عبدالرحمن کی بیٹی حفصہ کو جبکہ وہ تین طہر گزار چکیں اور تیسرا حیض شروع ہوا تو حکم دیا کہ وہ مکان بدل لیں ۔ حضرت عروہ نے جب یہ روایت بیان کی تو حضرت عمرہ نے جو صدیقہ کی دوسری بھتیجی ہیں ، اس واقعہ کی تصدیق کی اور فرمایا کہ لوگوں نے حضرت صدیقہ پر اعتراض بھی کیا تو آپ نے فرمایا اقراء سے مراد طہر ہیں ( موطا مالک ) بلکہ موطا میں ابو بکر بن عبدالرحمن کا تو یہ قول بھی مروی ہے کہ میں نے سمجھدار علماء فقہاء کو قروء کی تفسیر طہر سے ہی کرتے سنا ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر بھی یہی فرماتے ہیں کہ جب تیسرا حیض شروع ہوا تو یہ اپنے خاوند سے بری ہو گی اور خاوند اس سے الگ ہوا ( موطا ) امام مالک فرماتے ہیں ہمارے نزدیک بھی مستحق امر یہی ہے ۔ ابن عباس ، زید بن ثابت ، سالم ، قاسم ، عروہ ، سلیمان بن یسار ، ابو بکر بن عبدالرحمن ، ابان بن عثمان ، عطاء ، قتادہ ، زہری اور باقی ساتوں فقہاء کا بھی یہی قول ہے ۔ امام مالک ، امام شافعی کا بھی یہی مذہب ہے ۔ داؤد اور ابو ثور بھی یہی فرماتے ہیں ۔ امام احمد سے بھی ایک روایت اسی طرح کی مروی ہے اس کی دلیل ان بزرگوں نے قرآن کی اس آیت سے بھی نکالی ہے کہ آیت ( فطلقوھن لعدتھن ) یعنی انہیں عدت میں یعنی طہر میں پاکیزگی کی حالت میں طلاق دو ، چونکہ جس طہر میں طلاق دی جاتی ہے وہ بھی گنتی میں آتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ آیت مندرجہ بالا میں بھی قروء سے مراد حیض کے سوا کی یعنی پاکی حالت ہے ، اسی لئے یہ حضرات فرماتے ہیں کہ جہاں تیسرا حیض شروع ہو اور عورت نے اپنے خاوند کی عدت سے باہر ہو گئی اور اس کی کم سے کم مدت جس میں اگر عورت کہے کہ اسے تیسرا حیض شروع ہو گیا ہے تو اسے سچا سمجھا جائے ۔ بتیس دن اور دو لحظہ ہیں ، عرب شاعروں کے شعر میں بھی یہ لفظ طہر کے معنی میں مستعمل ہوا ہے ۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے مراد تین حیض ہیں ، اور جب تک تیسرے حیض سے پاک نہ ہو لے تب تک وہ عدت ہی میں ہے ۔ بعض نے غسل کر لینے تک کہا ہے اور اس کی کم سے کم مدت تینتیس دن اور ایک لحظہ ہے اس کی دلیل میں ایک تو حضرت عمر فاروق کا یہ فیصلہ ہے کہ ان کے پاس ایک مطلقہ عورت آئی اور کہا کہ میرے خاوند نے مجھے ایک یا دو طلاقیں دی تھیں پھر وہ میرے پاس اس وقت آیا جبکہ اپنے کپڑے اتار کر دروازہ بند کئے ہوئے تھی ( یعنی تیسرے حیض سے نہانے کی تیاری میں تھی تو فرمائے کیا حکم ہے یعنی رجوع ہو جائے گا یا نہیں؟ ) آپ نے فرمایا میرا خیال تو یہی ہے رجوع ہو گیا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود نے اس کی تائید کی ۔ حضرت صدیق اکبر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی ، حضرت ابو درداء ، حضرت عبادہ بن صامت ، حضرت انس بن مالک ، حضرت عبداللہ بن مسعود ، حضرت معاذ ، حضرت ابی بن کعب ، حضرت ابو موسیٰ اشعری ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی یہی مروی ہے ۔ سعید بن مسیب ، علقمہ ، اسود ، ابراہیم ، مجاہد ، عطاء ، طاؤس ، سعید بن جبیر ، عکرمہ ، محمد بن سیرین ، حسن ، قتاوہ ، شعبی ، ربیع ، مقاتل بن حیات ، سدی ، مکحول ، ضحاک ، عطاء خراسانی بھی یہی فرماتے ہیں ۔ امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب کا بھی یہی مذہب ہے ۔ امام احمد سے بھی زیادہ صحیح روایت میں یہی مروی ہے آپ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ کرام سے یہی مروی ہے ۔ ثوری ، اوزاعی ، ابن ابی لیلی ، ابن شیرمہ ، حسن بن صالح ، ابو عبید اور اسحق بن راہویہ کا قول بھی یہی ہے ۔ ایک حدیث میں بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ بن ابی جیش سے فرمایا تھا نماز کو اقراء کے دِنوں میں چھوڑ دو ۔ پس معلوم ہوا کہ قروء سے مراد حیض ہے لیکن اس حدیث کا ایک راوی منذر مجہول ہے جو مشہور نہیں ۔ ہاں ابن حبان اسے ثقہ بتاتے ہیں ۔ امام ابن جریر فرماتے ہیں لغتاً قرء کہتے ہیں ہر اس چیز کے آنے اور جانے کے وقت کو جس کے آنے جانے کا وقت مقرر ہو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس لفظ کے دونوں معنی ہیں حیض کے بھی اور طہر کے بھی اور بعض اصولی حضرات کا یہی مسلک ہے واللہ اعلم ۔ اصمعی بھی فرماتے ہیں کہ قرء کہتے ہیں وقت کو ابو عمر بن علاء کہتے ہیں عرب میں حیض کو اور طہر کو دونوں کو قرء کہتے ہیں ۔ ابو عمر بن عبدالبر کا قول ہے کہ زبان عرب کے ماہر اور فقہاء کا اس میں اختلاف ہی نہیں کہ طہر اور حیض دونوں کے معنی قرء کے ہیں البتہ اس آیت کے معنی مقرر کرنے میں ایک جماعت اس طرف گئی اور دوسری اس طرف ۔ ( مترجم کی تحقیق میں بھی قرء سے مراد یہاں حیض لینا ہی بہتر ہے ) پھر فرمایا ان کے رحم میں جو ہوا اس کا چھپانا حلال نہیں حمل ہو تو اور حیض آئے تو ۔ پھر فرمایا اگر انہیں اللہ اور قیامت پر ایمان ہو ، اس میں دھمکایا جا رہا ہے کہ حق کیخلاف نہ کہیں اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خبر میں ان کی بات کا اعتبار کیا جائے گا کیونکہ اس پر کوئی بیرونی شہادت قائم نہیں کی جا سکتی اس لئے انہیں خبردار کر دیا گیا کہ عدت سے جلد نکل جانے کیلئے ( حیض نہ آیا ہو ) اور کہہ نہ دیں کہ انہیں حیض آ گیا یا عدت کو بڑھانے کیلئے ( حیض ) آیا مگر اسے چھپا نہ لیں اسی طرح حمل کی بھی خبر کر دیں ۔ پھر فرمایا کہ عدت کے اندر اس شوہر کو جس نے طلاق دی ہے لوٹا لینے کا پورا حق حاصل ہے جبکہ طلاق رجعی ہو یعنی ایک طلاق کے بعد اور دو طلاقوں کے بعد ، باقی رہی طلاق بائن یعنی تین طلاقیں جب ہو جائیں تو یاد رہے کہ جب یہ آیت اتری ہے تب تک طلاق بائن ہی نہیں بلکہ اس وقت تک جب چاہے طلاق ہو جائے سب رجعی تھیں طلاق بائن تو پھر اسلام کے احکام میں آئی کہ تین اگر ہو جائیں تو اب رجعت کا حق نہیں رہے گا ۔ جب یہ بات خیال میں رہے گی تو علماء اصول کے اس قاعدے کا ضعف بھی معلوم ہو جائے گا کہ ضمیر لوٹانے سے پہلے کے عام لفظ کی خصوصیت ہوتی ہے یا نہیں اس لئے کہ اس آیت کے وقت دوسری شکل تھی ہی نہیں ، طلاق کی ایک ہی صورت تھی واللہ اعلم ۔ پھر فرماتا ہے کہ جیسے ان عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں ویسے ہی ان عورتوں کے مردوں پر بھی حقوق ہیں ۔ ہر ایک کو دوسرے کا پاس و لحاظ عمدگی سے رکھنا چاہئے ، صحیح مسلم شریف میں حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے اپنے خطبہ میں فرمایا لوگو عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو تم نے اللہ کی امانت کہہ کر انہیں لیا ہے اور اللہ کے کلمہ سے ان کی شرمگاہوں کو اپنے لئے حلال کیا ہے ، عورتوں پر تمہارا یہ حق ہے کہ وہ تمہارے فرش پر کسی ایسے کو نہ آنے دیں جس سے تم ناراض ہو اگر وہ ایسا کریں تو انہیں مارو لیکن مار ایسی نہ ہو کہ ظاہر ہو ، ان کا تم پر یہ حق ہے کہ انہیں اپنی بساط کے مطابق کھلاؤ پلاؤ پہناؤ اوڑاؤ ، ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ ہماری عورتوں کے ہم پر کیا حق ہیں ، آپ نے فرمایا جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ جب تم پہنو تو اسے بھی پہناؤ ، اس کے منہ پر نہ مارو اسے گالیاں نہ دو ، اس سے روٹھ کر اور کہیں نہ بھیج دو ، ہاں گھر میں رکھو ، اسی آیت کو پڑھ کر حضرت ابن عباس فرمایا کرتے تھے کہ میں پسند کرتا ہوں کہ اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے بھی اپنی زینت کروں جس طرح وہ مجھے خوش کرنے کیلئے اپنا بناؤ سنگار کرتی ہے ۔ پھر فرمایا کہ مردوں کو ان پر فضیلت ہے ، جسمانی حیثیت سے بھی اخلاقی حیثیت سے بھی ، مرتبہ کی حیثیت سے بھی حکمرانی کی حیثیت سے بھی ، خرچ اخراجات کی حیثیت سے بھی دیکھ بھال اور نگرانی کی حیثیت سے بھی ، غرض دنیوی اور اخروی فضیلت کے ہر اعتبار سے ، جیسے اور جگہ ہے آیت ( اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۗءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَھُمْ عَلٰي بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ ) 4 ۔ الرجال:34 ) یعنی مرد عورتوں کے سردار ہیں اللہ تعالیٰ نے ایک کو ایک پر فضیلت دے رکھی ہے اور اس لئے بھی کہ یہ مال خرچ کرتے ہیں ۔ پھر فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے نافرمانوں سے بدلہ لینے پر غالب ہے اور اپنے احکام میں حکمت والا ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

228۔ 1 اس سے وہ متعلقہ عورت مراد ہے جو حاملہ بھی نہ ہو (کیونکہ حمل والی عورت کی مدت وضع حمل تک ہے) جسے دخول سے قبل طلاق مل گئی ہو وہ بھی نہ ہو (کیونکہ اس کی کوئی عدت ہی نہیں) جس کو حیض آنا بند ہوگیا ہو کیونکہ ان کی عدت تین مہینے ہے گویا مذکورہ عورتوں کے علاوہ صرف مدخولہ عورت کی عدت بیان کی جا رہی ہے۔ یعنی تین طہر یا تین حیض عدت گزار کے وہ دوسری شادی کرنے کی مجاز ہے سلف نے قروء کے دونوں ہی معنی صحیح قرار دئیے ہیں اس لئے دونوں کی گنجائش ہے (ابن کثیر فتح القدیر) 228۔ 2 اس سے حیض اور حمل دونوں ہی مراد ہیں حیض نہ چھپائیں مثلاً کہے کہ طلاق کے بعد مجھے ایک دو حیض آئے ہیں مقصد پہلے خاوند کی طرف رجوع کرنا ہو (اگر وہ رجوع کرنا چاہتا ہو) ۔ اسی طرح حمل نہ چھپائیں کیونکہ نطفہ وہ پہلے خاوند کا ہوگا اور منسوب دوسرے خاوند کی طرف ہوجائے گا اور یہ سخت کبیرہ گناہ ہے۔ 228۔ 3 رجوع کرنے سے خاوند کا مقصد اگر تنگ کرنا نہ ہو تو عدت کے اندر خاوند کو رجوع کرنے کا پورا حق حاصل ہے عورت کے ولی کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ 228۔ 4 دونوں کے حقوق ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں جن کو پورا کرنے کے دونوں شرعاً پابند ہیں تاہم مرد کو عورت پر فضیلت یا درجہ حاصل ہے مثلا فطری قوتوں میں جہاد کی اجازت ہے میراث کے دوگنا ہونے میں قوامیت اور حاکمیت میں اور اختیار طلاق و رجوع (وغیرہ) میں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٠٣] یہ حکم ان عورتوں کے لیے ہے جو حاملہ نہ ہوں کیونکہ حاملہ کی عدت وضع حمل تک ہے اور جس عورت سے اس کے خاوند نے ابھی تک صحبت ہی نہ کی، اس پر کوئی عدت نہیں۔ عدت کے دوران نان و نفقہ اور رہائش خاوند کے ذمہ ہوتا ہے اور اسے اپنے خاوند کے ہاں ہی عدت گزارنا چاہیے۔ کیونکہ اس دوران خاوند اس سے رجوع کا حق رکھتا ہے اور قانوناً وہ اس کی بیوی ہی ہوتی ہے۔ قروئ، قرء کی جمع ہے اور قرء کا معنی لغوی لحاظ سے حیض بھی ہے اور طہر بھی۔ یعنی یہ لفظ لغت ذوی الاضداد سے ہے۔ احناف اس سے تین حیض مراد لیتے ہیں۔ جبکہ شوافع اور مالکیہ طہر مراد لیتے ہیں۔ اس فرق کو درج ذیل مثال سے سمجھئے۔ طلاق دینے کا صحیح اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ عورت جب حیض سے فارغ ہو تو اسے طہر کے شروع میں ہی بغیر مقاربت کئے طلاق دے دی جائے اور پوری مدت گزر جانے دی جائے۔ عدت کے بعد عورت بائن ہوجائے گی۔ اب فرض کیجئے کہ کسی عورت ہندہ نامی کی عادت یہ ہے کہ اسے ہر قمری مہینہ کے ابتدائی تین دن ماہواری آتی ہے۔ اس کے خاوند نے اسے حیض سے فراغت کے بعد ٤ محرم کو طلاق دے دی۔ اب احناف کے نزدیک اس کی عدت تین حیض ہے یعنی ٣ ربیع الثانی کی شام کو جب وہ حیض سے فارغ ہوگی، تب اس کی عدت ختم ہوگی۔ جبکہ شوافع اور مالکیہ کے نزدیک تیسرا حیض شروع ہونے تک اس کے تین طہر پورے ہوچکے ہوں گے۔ یعنی یکم ربیع الثانی کی صبح کو حیض شروع ہونے پر اس کی عدت ختم ہوچکی ہوگی۔ اس طرح قروء کی مختلف تعبیروں سے تین دن کا فرق پڑگیا۔ اور ہم نے جو قروء کا ترجمہ حیض کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے فاطمہ بنت حبیش سے فرمایا کہ دعی الصلوۃ ایام اقرائک یعنی ایام حیض میں نماز چھوڑ دو ۔ علاوہ ازیں خلفائے اربعہ، بہت سے صحابہ (رض) کبار اور تابعین اس بات کے قائل ہیں کہ قروء کا معنی حیض ہے۔ [٣٠٤] یعنی انہیں چاہیے کہ وہ صاف صاف بتلا دیں کہ انہیں حیض آتا ہے یا وہ حاملہ ہیں جیسی بھی صورت ہو، مثلاً عورت حاملہ تھی مگر اس نے خاوند کو نہ بتلایا، اگر بتلا دیتی تو شاید خاوند طلاق نہ دیتا، یا عورت کو تیسرا حیض آچکا مگر اس نے خاوند کو نہ بتلایا تاکہ اس سے نان نفقہ وصول کرتی رہے۔ غرضیکہ جھوٹ سے کئی صورتیں پیش آسکتی ہیں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ اللہ سے ڈر کر صحیح صحیح بات بتلا دیا کریں۔ [٣٠٥] یعنی عدت کے اندر تو خاوند کو رجوع کا حق حاصل ہے لیکن عدت گزر جانے کے بعد بھی (اگر ایک یا دوسری طلاق دے دی ہو تیسری نہ دی ہو) تو اگر میاں بیوی آپس میں مل بیٹھنے پر راضی ہوں تو وہی زیادہ حقدار ہیں کہ از سر نو نکاح کرا لیں۔ جیسا اس سورة کی آیت نمبر ٢٣٢ سے واضح ہے۔ [٣٠٦] مردوں اور عورتوں کے حقوق کی تفصیل طویل ہے۔ البتہ مرد کو عورت پر فضیلت کا جو درجہ حاصل ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ مرد ہی عورتوں کے معاملات کے ذمہ دار اور پورے گھر کے منتظم ہوتے ہیں اور خرچ و اخراجات بھی وہی برداشت کرتے ہیں۔ لہذا طلاق اور رجوع کا حق صرف مرد کو دیا گیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر خاوند اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو وہ فوراً اس سے جدا نہیں ہوتی، بلکہ اسے کچھ مدت انتظار میں گزارنا ہوگی جس کے اندر خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے اور اس مدت کے گزرنے کے بعد عورت آزاد ہے، جس سے چاہے نکاح کرلے۔ اس مدت کو عدت کہتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی خاوند جماع کے بعد اپنی عورت کو طلاق دے اور اسے حیض نہ آتا ہو تو اس کے لیے عدت تین ماہ ہے اور اگر حاملہ ہے تو حمل سے فارغ ہونا۔ (دیکھیے طلاق : ٤) اور اگر جماع سے پہلے ہی طلاق ہوجائے تو اس پر کوئی عدت نہیں۔ (دیکھیے احزاب : ٤٩) پس اس آیت میں لفظ ” وَالْمُطَلَّقٰتُ “ (وہ عورتیں جنھیں طلاق دی جائے) سے ان عورتوں کی عدت بیان کرنا مقصود ہے جن سے خاوند صحبت کرچکے ہوں اور وہ حاملہ نہ ہوں، نہ ہی ایسی ہوں جنھیں حیض نہیں آتا، نہ لونڈیاں ہوں۔ تو ان کی عدت تین ” قروء “ ہے۔ ” قُرُوْۗءٍ ۭ“ کا لفظ جمع ہے اس کا واحد ” قُرْءٌ“ ہے اور یہ حیض کے ایام پر بھی بولا جاتا ہے اور طہر (یعنی حیض سے پاک ہونے) کے ایام پر بھی۔ بندہ کی تحقیق میں حیض والا معنی راجح ہے۔ مگر فتویٰ دونوں پر صحیح ہے۔ مزید مسائل کے لیے دیکھیے سورة طلاق کی ابتدائی آیات۔ اسماء بنت یزید انصاریہ (رض) کا بیان ہے کہ پہلے مطلقہ عورت کے لیے کوئی عدت نہیں تھی (خاوند جب چاہتا رجوع کرلیتا) تو جب مجھے طلاق ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر طلاق کی عدت کا حکم نازل فرمایا۔ [ أبو داوٗد، الطلاق، باب فی عدۃ المطلقۃ : ٢٢٨١، وسندہ حسن ] وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ ۔۔ : یعنی عورتوں کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے رحم میں جو کچھ ہے یعنی حمل یا حیض یا طہر، اسے چھپائیں اور غلط بیانی کریں، کیونکہ عدت اس پر موقوف ہے۔ حمل چھپانے کی صورت میں کسی کا بچہ دوسرے کے نام لگ جائے گا اور حیض چھپانے کی صورت میں اصل عدت سے پہلے یا بعد فارغ ہوگی، اس میں حرام کے ارتکاب کا امکان ہے۔ وَبُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّھِنَّ فِيْ ذٰلِكَ : یعنی عدت کے اندر اگر خاوند رجوع کرنا چاہے تو عورت کو لازماً ماننا ہوگا۔ (ابن کثیر) وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بالْمَعْرُوْفِ ۠ : یعنی عورتوں کا بھی معروف طریقے کے مطابق مردوں پر ویسا ہی حق ہے جیسا کہ مردوں کا عورتوں پر ہے، جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہارا ان (عورتوں) پر یہ حق ہے کہ وہ تمہارے بستر پر اس کو نہ بیٹھنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو اور اگر وہ ایسا کریں تو انھیں مارو، ایسا مارنا جو شدید نہ ہو اور ان کا حق تم پر یہ ہے کہ انھیں دستور کے مطابق کھانا اور لباس دو ۔ “ [ مسلم، الحج، باب حجۃ النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : ١٢١٨ ] وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ: یعنی مرتبہ میں، اطاعت کا حق رکھنے میں، خرچ کرنے میں، فطری قوتوں میں، میراث میں، خصوصاً ان آیات میں مذکور طلاق و رجوع کا حق رکھنے میں، الغرض دین و دنیا کے بہت سے شرف عورت پر ان کی برتری کا باعث ہیں۔ سورة نساء میں ہے : (اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۗءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَھُمْ عَلٰي بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ ۭ ) [ النساء : ٣٤ ] ” مرد عورتوں پر نگران ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی اور اس وجہ سے کہ انھوں نے اپنے مالوں سے خرچ کیا۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A great verse defining the status of man and woman This verse contains a rule of Shari` ah concerning the mutual rights and duties enjoined upon men and women and explains the degree of their role. Important details of this very rule appear before this verse, and again, after the verse, through several sections. The place of women in Islam At this point, it seems pertinent to explain to some extent the status given by Islam to women. If understood in its full perspective, it will certainly lead to the conclusion that a just and moderate social system would not have required more than this. It may be noted that this is the crucial place, any deviation or departure from which becomes a great danger for man&s life here and in the Hereafter. Deliberation would reveal that two things serve as the necessary basis for the survival and development of this world. These are: woman and wealth. But, a look at the other side of the coin shows that this twosome is also a source of disturbance, bloodshed and tribulation. Further deliberation would easily help one reach the conclusion that although these two, given their real place in life, are instrumental in the progress of this world, yet, as and when, they are aimlessly moved away from their real place, they are capable of shaking the world like an earthquake. The Qur&an has given man a way of life, a system. Both these human factors have been assigned their correct respective places in a way that they yield the maximum benefits to the total exclusion of peacelessness. The proper place of wealth, the sources of its acquisition and the ways of spending it, as well as, a just system of the distribution of wealth is a regular field of knowledge. Detailed discussions of this subject will Insha Allah appear on some other occasion. My published treatise entitled, &The Distribution of Wealth& could serve as an indicator of basics. Being discussed here, at this point, is woman and her rights and duties. About this, the verse under reference states: As there are rights of men over women which must be given, so there are rights of women over men which must be given. However, the quantum of difference that must be recognized here is: Men have a &step& above women. Almost the same subject has appeared in Surah Al-Nisa& in this manner: الرِّ‌جَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ Men stand care-takers of women, since Allah has made some of them excel the other, and because they have spent of their wealth. (4:34) The status of women in pre-Islamic society Before Islam, in the age of ignorance (Jahiliyyah جاھلیہ ), it was common practice that women were equated with articles of home use. They would be bought and sold like cattle. She had no right whatsoever in relation to her marriage. She had to go where she was sent by her guardians. Far from being entitled to some share in the inheritance from her relatives, she herself was treated as a piece of inheritance like any other household item. She was considered as something owned by men while she owned nothing. And, even that which she allegedly owned she could not spend without the permission of men. However, her husband had all the right in the world to spend that which belonged to her as and how he elected to do so. She did not even have the right to question. So much so that some groups from amongst the European countries which are considered to be among the most civilized in the world today had reached the limit where they did not even accept that women were human beings! Women had no place in religion. They were considered unfit for worship, and for Paradise. In some synods of Rome, it was decided after mutual consultations that she was a dirty animal which had no soul. Usually, it was considered permissible for a father to kill, or even, bury her daughter alive. In fact, this act was judged to be a mark of honour and a standard of nobility. There were some who held the opinion that anybody who killed a woman did not have to pay blood-money or be charged with retaliatory action. And should the husband die, the wife too was burnt alive with his dead body. Following the birth of the noble Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and before his prophethood, in the year 586, France showed its compassion for women by passing a resolution, of course after great deliberation and controversy, that woman is after all a human being, but she has been created for the sole purpose of serving man! In short, the whole world, and all nations and religions that inhabited it, had been treating women with callousness that makes one tremble with fear. For this poor creature, there was no reason, no justice, anywhere. Ransomed be our lives for him who came as mercy for the worlds ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)), and for the true religion which opened the eyes of the people of this world, taught man to respect man, made justice and equity the law, men were made responsible for the rights of women parallel to their own rights on them. Woman was made free and independent. She became the owner of her life and property, similar to men. No man can, even if he be a father or grandfather, force a woman to marry someone. Should she be given in marriage without her consent, the act remains dangling on her consent. If she says no, it stands annulled. No man has any right to spend anything from that which belongs to her, without her consent and approval. After the death of her husband or after having been divorced by him, she becomes independent and she cannot be compelled by anyone for anything. She gets a share in the inheritance of her relatives just like men. To spend on her and to keep her happy has been declared an act of ` ibadah (worship) under the blessed law of Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، on him be peace and blessing. Should the husband fail to give the due rights, she could, through an Islamic court, force him to do so or to divorce her. Man&s guardianship is essential for peace and order Not giving women their due rights was ranked as injustice, oppression, stinginess and villainy which was erased by Islam. Similarly, leaving them to go their way with an unbridled liberty from the guardianship and care of men, and to make them earn their own sustenance and life support amounts to wasting her rights and destroying her genius. Neither does she deserve that fate in view of her physique nor does that great mission of bringing up children and the charge of family management, which has been naturally entrusted to her, deserve it. In addition to that, women are, when deprived of the guardianship and care of men, a great danger for the whole human society, a situation that is bound to create all sorts of disturbances, including riots and bloodshed, as a matter of daily routine. That is why the noble Qur&an, while stating the mandatory rights of women, also declared وَلِلرِّ‌جَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَ‌جَةٌ that is, men are a step above women which, in still other words, amounts to saying that men are responsible for them as their caretakers. As it was in the first age of ignorance before Islam, all nations of the world, by keeping women as a household item or a dumb animal, had fallen prey to this mistake. So it came to pass that, following Islam&s age of decadence, there started a later age of ignorance. Here the first mistake is being matched by yet another mistake, as a reaction in the opposite direction, when efforts are being made continuously to get rid of even this much degree of precedence men have over women. As a result, obscenity and shamelessness became common, the world became a home of conflicts and disorder, and bloodshed became so cheap that the first age of ignorance remained no match anymore. There is an Arab saying: الجاھل اما مفرط او مفرط which means: The ignorant man never stays on moderation. If he decides to stay from acting excessively, he slides into a behaviour of neglect. This is the prevailing attitude in the world of today. There was that time when they were not even prepared to call or understand women as a member of the human race. Now they have advanced to the limit that the &yoke& of man&s guardianship and caretaking of wom¬en, which is perfectly wise and suitable universally for men and wom¬en, is being thrown away, the ill consequences of which are becoming visible every day. And believe it, unless they bow down before this no¬ble statement of the Qur&an, such disorders will go on increasing day by day. Governments today make new laws incessantly to bring peace into the world. New institutions are established for this purpose. Millions are spent but the source of disorders goes unnoticed by them. If a Commission of Inquiry was to be established to determine the causes of disorder, bloodshed and internecine wars, it is likely that the cause of more than fifty percent of such crimes will turn out to be woman and her unbridled freedom. But, in the contemporary world, the prevailing pursuit of desires has confounded even the best of minds. No corrective check against the worship of desires is even entertained. May Allah Almighty enlighten our hearts with the light of faith and help us act according to the guidance given in His Book and in the conduct of the Holy Prophet because that is our blessed capital both in this world and in the Hereafter. A Conflict and its Resolution We find out from this verse that the Qur&an tells the husband and wife about duties assigned to each, whereby men have been placed under obligation to give women their rights, in the same manner as women have been placed under obligation to give men their rights. This indicates that each party should watch out on the fulfillment of its respective duties rather than go after demanding rights. And should they succeed in doing so, the very issue of demanding rights will cease to exist, because the duties of men are the rights of women and the duties of women are the rights of men. When duties are taken care of, rights will be automatically fulfilled. These days the root of all troubles lies in the attitude of people who are alert to their rights but negligent of their duties. As a result, rights are demanded on a war footing as is evident from the current confrontation between governments and masses, husbands and wives and between other authorities and their challengers. This indicator of the Qur&an has modified the confrontational aspect of the issue by stressing that everyone should make all possible effort to fulfill his or her duties and when it comes to his or her own rights try to overlook any infringements gently, forego and forgive. If this teaching of the Qur&an could become common universal practice, homes, families, even countries and governments will find that most of their conflicts have been resolved for good. Man&s higher position over woman is for discipline only A universal system in the world, the human nature and the best interests of women themselves required that men be not only given a particular sort of controlling and care-taking right over women, but that it be rather made incumbent on them. This is what has been stated in the verse الرِّ‌جَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ : Men stand care-takers of women.& But, this does not necessarily entail that all men are superior to all women because being superior in the sight of Allah wholly depends on belief and good conduct. In Divine dispension, the increase or decrease in degrees operates in synchronization with the degrees of belief and conduct. Therefore, in matters relating to the Hereafter, it is not necessary that men alone should continue to have that step or degree above women. This too is possible and, as elaborated in Qur&anic verses and Hadith narrations, this is what would come to pass -- that some women, through their obedience to and worship of Allah, will become superior to many men with their degree of precedence raising higher than many men. Although the Holy Qur&an, while describing the injunctions of Shari` ah, according to its own clear stress, declares that men and women are absolutely equal and the injunctions where there is some difference have been expressly explained, but the address is generally to men and the gender used is masculine. This treatment, however, is not peculiar to the noble Qur&an. Governments too, use the masculine gender in their laws fairly commonly, although the law is universally applicable to men and women both. One immediate reason for this is the very difference identified in the verses of the noble Qur&an, that is, for men there is a step above women. The second consideration, perhaps implied here as well, may be that satr ستر (concealment) is better even when there is a discussion about masturat مستورات (women: the concealed ones). But, when women realized that the noble Qur&an does not address them directly at various places like it does address men, the venerated mother of the faithful, Sayyidah Umm Salmah (رض) اُم سلمہ سیدہ pointed this out to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and thereupon the following verse of the Surah Al-Ahzab was revealed: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ Submitting men and submitting women, believing men and believing women, obedient men and obedient women ... (This appears in details in Nasa i, Musnad Ahmad and Tafsir Ibn Jarir etc.) where women were clearly and expressly identified along with men which implies that the status of women is no less than men in obedience to Allah and in His worship, in being near Him and His approval, and in the ranks of Paradise, According to a report in Tafsir Ibn Kathir, some Muslim women came to the the blessed wives of the Holy Prophet and asked about the general absence of any mention of Muslim women in the Holy Qur&an, while it does mention men at several places, and also refers to the blessed wives of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) from among women. Thereupon, the verse referred to above was revealed. To sum up, it can be said that a certain measure of precedence and authority in regulating the affairs of worldly life is for the good of women and that wisdom so dictates. Other than that, there is no difference in the reward and retribution for deeds, good or bad, and in the degree of merit attained in the Hereafter. The same subject appears in the noble Qur&an with much more clarity in the following manner: مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ‌ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً And whosoever male or female, does a righteous deed, while he (or she) is a believer, we shall assuredly get him (or her) to live a goodly life. (16:97) After these preliminary remarks let&s ponder over the words of the original verse under discussion. It was said: وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ |"And women have rights similar to what they owe|" that is, their rights are incumbent upon men similarly as the rights of men are incumbent upon them. Here the rights of women were mentioned before the rights of men, one reason for which is that man after all, given his physical power and God-given precedence, manages to wrest his rights from women anyway. The concern should be for the rights of women since they cannot habitually wrest their rights by force. There is yet another hint here which suggests that men should take the first step to give the rights of women. However, the similarity and equivalency declared by the use of the word mithl مِثْلُ : like, similar) in the text here could just never mean that the kind of job men do should also be done by women, or vice versa, because the distribution of work and respective duties for men and women are naturally different. In fact, it means that it is obligatory that rights belonging to both be observed equally and mutually and that the punishment for any negligence or shortcoming be also equal. It is worth observing at this point how the noble Qur&an has, in a sentence so small, miniaturized a whole roster of rights and duties since all rights women have over men and all rights men have over women are included under the sense of this verse. (Muhit) Simply by adding one more word (bi l&ma` ruf بالمَعروف . justly, uprightly, kindly, courteously, according to the practice approved by the Shari&ah, or simply - |"as recognized|", a closer expression used in the accompanying translation of the verse) the possible occurrence of mutual controversies was eliminated. It was established that rights should be given using the ma` ruf مَعروف method because the meaning of مَعروف ma` ruf includes that which is neither prohibited nor impermissible under the dictates of the Shari&ah nor does it have any element of hardship or excess under common habit or custom or ` urf عُرف . The purport is that observing the routine of legal provisions is not enough, instead, it will be examined that, according to ` urf عُرف or customarily approved practice, the other party does not in any case suffer from pain or loss. That which is judged to be a source of pain and loss, in view of ` urf عُرف ، will be forbidden and remain impermissible, for instance, coldness, indifference or such behaviour or conduct which causes pain. These can hardly be covered under an article of law but the word bi l&ma` ruf بالمَعروف does encompass them. After that it was said: وَلِلرِّ‌جَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَ‌جَةٌ:&Though for men there is a step above them.& The well-known meaning and sense of this verse is that despite the rights of the parties being equal, Allah Almighty has bestowed upon men a certain degree of precedence and authority over women. That there is great wisdom in doing so has been hinted at by the use of the words` وَاللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ :|"And Allah is Mighty, Wise|" towards the end of the verse. Giving the meaning of this sentence, Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) has added that Allah Almighty has given men a degree of precedence as compared to women, therefore they should act with much more forbearance. Even if women fall short of giving them their rights, the degree of their precedence is such that they should bear by it, be patient and do nothing to desist from giving them their rights. (Qurtubi)

خلاصہ تفسیر : حکم نمبر ٢٣، ٢٤ مطلقہ کی عدت اور مدت رجعت کا بیان : وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ (الی قولہ) اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا اور طلاق دی ہوئی عورتیں (جن میں اتنی صفتیں ہوں خاوند نے ان سے صحبت یا خلوت صحیحہ کی ہو ان کو حیض آتا ہو آزاد ہوں یعنی شرعی قاعدہ سے لونڈی نہ ہوں) اپنے آپ کو (نکاح سے) روکے رکھیں تین حیض (ختم ہونے) تک ( اور اس کو عدت کہتے ہیں) اور ان عورتوں کو یہ بات حلال نہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو کچھ ان کے رحم (بچہ دان) میں پیدا کیا ہو (خواہ حمل ہو یا حیض) اس کو پوشیدہ کریں (کیونکہ اس کے پوشیدہ کرنے سے عدت کا حساب غلط ہوجاوے گا) اگر وہ عورتیں اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر یقین رکھتی ہیں (بوجہ اس کے کہ اس یقین کا مقتضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں کہ قیامت میں نافرمانی پر سزا نہ ہوجاوے) اور ان عورتوں کے شوہر (جب کہ ان کو طلاق رجعی ملی ہو جس کا بیان آگے آئے گا) ان کے (بلا تجدید نکاح) پھر لوٹا لینے کا حق رکھتے ہیں اس عدت کے اندر ( اور اس لوٹا لینے کو رجعت کہتے ہیں) بشرطیکہ (رجعت کرنے سے) اصلاح کا قصد رکھتے ہوں (ورنہ تنگ کرنے کے لئے رجعت کرنا لاحاصل ہے گو رجعت تو ہو ہی جاوے گی) اور (یہ حکم اصلاح کا اس لئے کیا گیا کہ) عورتوں کے حقوق میں (مردوں پر) جو کہ (نفس وجوب میں) مثل انہی کے حقوق کے ہیں جو ان عورتوں پر ہیں (مردوں کے کہ ان کو) قاعدہ (شرعی) کے موافق (ادا کیا جاوے) اور (اتنی بات ضرور ہے کہ) مردوں کا ان کے مقابلہ میں کچھ درجہ بڑھا ہوا ہے (اس لئے ان کے حقوق کی نوعیت عورتوں کے حقوق کی نوعیت سے بڑھی ہوئی ہے) اور اللہ تعالیٰ زبردست (حاکم) ہیں (اور) حکیم (بھی) ہیں۔ مسائل متعلقہ آیت از بیان القرآن : (١) اگر غلبہ شہوت سے حالت حیض میں صحبت ہوگئی تو خوب توبہ کرنا واجب ہے اور کچھ خیر خیرات بھی دیدے تو زیادہ بہتر ہے۔ (٢) یپچھے کے موقع میں اپنی بی بی سے بھی صحبت کرنا حرام ہے۔ (٣) لغو قسم کے دو معنی ہیں ایک تو یہ کہ کسی گذری ہوئی بات پر جھوٹی قسم بلا ارادہ نکل گئی یا نکلی تو ارادے سے مگر اس کو اپنے گمان میں صحیح سمجھتا ہے جیسے اپنے علم و گمان کے مطابق قسم کھا بیٹھا کہ زید آگیا ہے، اور واقع میں وہ نہ آیا تھا یا آئندہ بات پر اس طرح قسم نکل گئی کہ کہنا چاہتا تھا کچھ اور بےارادہ منہ سے قسم نکل گئی اس میں گناہ نہیں ہوتا اور اس کو اسی واسطے لغو کہتے ہیں، آخرت میں اس پر مواخذہ نہیں ہوگا اور اس کے مقابلہ میں جس پر مؤ اخذہ ہونے کا ذکر فرمایا ہے یہ وہ قسم ہے جو قصداً جھوٹی سمجھ کر کھائی ہو اس کو غموس کہتے ہیں اس میں گناہ ہوتا ہے، مگر امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک کفارہ نہیں آتا اور لغو بالمعنی المذکور میں بدرجہ اولیٰ کفارہ نہیں اس آیت میں انہی دونوں کا بیان ہے جن میں کفارہ نہیں۔ دوسرے معنی لغو کے یہ ہیں جس پر کفارہ نہ ہو اور اس کو لغو اس لئے کہیں گے کہ مؤ اخذہ دنیوی یعنی کفارہ اس پر نہیں آتا اس معنی کے لحاظ سے لفظ لغو غموس کو بھی شامل ہے کہ اس میں اگرچہ گناہ ہوتا ہے لیکن کفارہ نہیں آتا اس مقابلہ میں وہ قسم جس پر کفارہ بھی آتا ہے منعقدہ کہلاتی ہے اس کی حقیقت یہ ہے کہ قصداً یوں قسم کھائے کہ میں فلاں فعل کروں گا یا فلاں کام نہ کروں گا اس میں خلاف کرنے سے کفارہ لازم آتا ہے۔ (٤) اگر قسم کھالے کہ اپنی بیوی سے صبحت نہ کروں گا اس کی چار صورتیں ہیں، ایک یہ کہ کوئی مدت معین نہ کرے دوم یہ کہ چار مہینے کی مدت کی قید لگادے، سوم یہ کہ چار ماہ سے زیادہ کی مدت کی قید لگادے، چہارم یہ کہ چار ماہ سے کم کی مدت کا نام لے، پس صورت اول دوم اور سوم کو شرع میں ایلاء کہتے ہیں اور اس کا حکم یہ ہے کہ اگر چار ماہ کے اندر اپنی قسم توڑ ڈالے اور بیوی کے پاس چلا آوے تو قسم کا کفارہ دے اور نکاح باقی ہے اور اگر چار ماہ گذر گئے اور قسم نہ توڑی تو اس عورت پر قطی طلاق پڑگئی یعنی بلانکاح رجوع کرنا درست نہیں رہا البتہ اگر دونوں رضامندی سے پھر نکاح کرلیں تو درست ہے حلالہ کی ضرورت نہ ہوگی، اور چوتھی صورت کا حکم یہ ہے کہ اگر قسم توڑے تو کفارہ لازم ہوگا اور اگر قسم پوری کرلی جب بھی نکاح باقی ہے (بیان القرآن) معارف و مسائل : مرد و عورت کے فرق اور میاں بیوی کے باہمی حقوق و درجات پر ایک جامع آیت : وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بالْمَعْرُوْفِ (الآیۃ، یہ آیت عورتوں اور مردوں کے باہمی حقوق و فرائض اور ان کے درجات کے بیان میں ایک شرعی ضابطہ کی حیثیت رکھتی ہے اس آیت سے پہلے اور اس کے بعد کئی رکوع تک اسی ضابطہ کی اہم جزئیات کا بیان ہوا ہے۔ اسلام میں عورت کا موقف : اس جگہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پہلے عورت کے اس موقف کی کچھ تشریح کردی جائے جو اسلام نے اس کو عطا کیا ہے جس کو سمجھ لینے کے بعد یقینی طور پر اس کا اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ ایک عادلانہ اور معتدلانہ نظام کا مقتضیٰ یہی تھا اور یہی وہ مقام ہے جس سے اونچ نیچ یا انحراف انسان کے دین و دنیا کے لئے عظیم خطرہ بن جاتا ہے۔ غور کیا جائے تو دنیا میں دو چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اس عالم کی بقاء اور تعمیر و ترقی میں عمود کا درجہ رکھتی ہیں ایک عورت، دوسرے دولت، لیکن تصویر کا دوسرا رخ دیکھا جائے تو یہی دونوں چیزیں دنیا میں فساد وخوں ریزی اور طرح طرح کے فتنوں کا سبب بھی ہیں اور غور کرنے سے اس نتیجہ پر پہنچنا کچھ دشوار نہیں کہ یہ دونوں چیزیں اپنی اصل میں دنیا کی تعمیر و ترقی اور اس کی رونق کا ذریعہ ہیں لیکن جب کہیں ان کو اپنے اصلی مقام اور موقف سے ادھر ادھر کردیا جاتا ہے تو یہی چیزیں دنیا میں سب سے بڑا زلزلہ بھی بن جاتی ہیں۔ قرآن نے انسان کو نظام زندگی دیا ہے اس میں ان دونوں چیزوں کو اپنے اپنے صحیح مقام پر ایسا رکھا گیا ہے کہ ان کے فوائد وثمرات زیادہ سے زیادہ حاصل ہوں اور فتنہ و فساد کا نام نہ رہے دولت کا صحیح مقام اس کے حاصل کرنے کے ذرائع اور خرچ کرنے کے طریقے اور تقسیم دولت کا عادلانہ نظام یہ ایک مستقل علم ہے جس کو اسلام کا معاشی نظام کہا جاسکتا ہے اس کا بیان انشاء اللہ کسی اور موقع پر ہوگا احقر کا مطبوعہ رسالہ تقسیم دولت بھی ضروری اشارات کا کام دے سکتا ہے۔ اس وقت عورت اور اس کے حقوق و فرائض کا ذکر ہے اس کے متعلق آیت مذکورہ میں یہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں جن کی ادائیگی ضروری ہے اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق ہیں جن کا ادا کرنا ضروری ہے ہاں اتنا فرق ضروری ہے کہ مردوں کا درجہ عورتوں سے بڑھا ہوا ہے اور تقریبا یہی مضمون سورة نسآء کی آیت میں اس طرح آیا ہے۔ اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۗءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَھُمْ عَلٰي بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِهِمْ (٣٤: ٤) یعنی مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس واسطے کہ بڑائی اللہ نے دی ایک کو ایک پر اور اس واسطے کہ خرچ کئے انہوں نے اپنے مال۔ اسلام سے پہلے معاشرہ میں عورت کا درجہ : اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت میں تمام دنیا کی اقوام میں جاری تھا کہ عورت کی حیثیت گھریلو استعمال کی اشیاء سے زیادہ نہ تھی چوپاؤں کی طرح اس کی خریدو فروخت ہوتی تھی اس کو اپنی شادی بیاہ میں کسی قسم کا کوئی اختیار نہ تھا اس لئے اولیاء جس کے حوالے کردیتے وہاں جانا پڑتا تھا عورت کو اپنے رشتہ داروں کی میراث میں کوئی حصہ نہ ملتا تھا بلکہ وہ خود گھریلو اشیاء کی طرح مال وراثت سمجھی جاتی تھی وہ مردوں کی ملکیت تصور کی جاتی تھی اس کی ملکیت کسی چیز پر نہ تھی اور جو چیزیں عورت کی ملکیت کہلاتی تھیں ان میں اس کو مرد کی اجازت کے بغیر کسی قسم کے تصرف کا کوئی اختیار نہ تھا ہاں اس کے شوہر کو ہر قسم کا اختیار تھا کہ اس کے مال کو جہاں چاہے اور جس طرح چاہے خرچ کر ڈالے اس کو پوچھنے کو بھی کوئی حق نہ تھا یہاں تک کہ یورپ کے وہ ممالک جو آجکل دنیا کے سب سے زیادہ متمدن ملک سمجھے جاتے ہیں ان میں بعض لوگ اس حد کو پہنچے ہوئے تھے کہ عورت کے انسان ہونے کو بھی تسلیم نہ کرتے تھے۔ عورت کے لئے دین و مذہب میں بھی کوئی حصہ نہ تھا نہ اس کو عبادت کے قابل سمجھا جاتا تھا نہ جنت کے روما کی بعض مجلسوں میں باہمی مشورہ سے یہ طے کیا گیا تھا کہ وہ ایک ناپاک جانور ہے جس میں روح نہیں عام طور پر باپ کے لئے لڑکی کا قتل بلکہ زندہ درگور کردینا جائز سمجھا جاتا تھا بلکہ یہ عمل باپ کے لئے عزت کی نشانی اور شرافت کا معیار تصور کیا جاتا تھا بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ عورت کو کوئی بھی قتل کردے نہ تو اس پر قصاص واجب ہے نہ خوں بہا، اور اگر شوہر مرجائے تو بیوی کو بھی اس کی لاش کے ساتھ جلا کر سَتِی کردیا جاتا تھا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت کے بعد اور آپ کی نبوت سے پہلے ٥٨٦ ء میں فرانس نے عورت پر یہ احسان کیا کہ بہت سے اختلافات کے بعد یہ قرارداد پاس کی کہ عورت ہے تو انسان مگر وہ صرف مرد کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی۔ الغرض پوری دنیا اور اس میں بسنے والے تمام اقوام و مذاہب نے عورت کے ساتھ یہ برتاؤ کیا ہوا تھا کہ جس کو سن کر بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اس بیچاری مخلوق کے لئے نہ کہیں عقل و دانش سے کام لیا جاتا تھا نہ عدل و انصاف سے۔ قربان جائیے رحمۃ للعالمین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے لائے ہوئے دین حق کے جس نے دنیا کی آنکھیں کھولیں انسان کو انسان کی قدر کرنا سکھلایا، عدل و انصاف کا قانون جاری کیا عورتوں کے حقوق مردوں پر ایسے ہی لازم کئے جیسے عورتوں پر مردوں کے حقوق ہیں اس کو آزاد وخودمختار بنایا، وہ اپنی جان ومال کی ایسی ہی مالک قراردی گئی جیسے مرد، کوئی شخص خواہ باپ دادا ہی ہو بالغ عورت کو کسی شخص کے ساتھ نکاح پر مجبور نہیں کرسکتا اور اگر بلا اس کی اجازت کے نکاح کردیا جائے تو وہ اس کی اجازت پر موقوف رہتا ہے اگر نامنظور کردے تو باطل ہوجاتا ہے اس کے اموال میں کسی مرد کو بغیر اس کی رضا و اجازت کے کسی تصرف کا کوئی حق نہیں شوہر کے مرنے یا طلاق دینے کے بعد وہ مختار ہے کوئی اس پر جبر نہیں کرسکتا اپنے رشتہ داروں کی میراث میں اس کو بھی ایسا ہی حصہ ملتا ہے جیسا لڑکوں کو، اس پر خرچ کرنے اور اس کے راضی رکھنے کو شریعت محمدیہ علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام نے ایک عبادت قرار دیا شوہر اس کے حقوق واجبہ ادا نہ کرے تو وہ اسلامی عدالت کے ذریعہ اس کو اداء حقوق پر ورنہ طلاق پر مجبور کرسکتی ہے۔ عورتوں کو مردوں کو سیادت اور نگرانی سے بالکل آزاد کردینا بھی فساد عالم کا بہت بڑا سبب ہے : عورت کو اس کے حقوق مناسبہ نہ دینا ظلم وجور اور قساوت وشقاوت تھی جس کو اسلام نے مٹایا ہے اسی طرح ان کو کھلے مہار چھوڑ دینا اور مردوں کی نگرانی وسیادت سے آزاد کردینا اس کو اپنے گذارے اور معاش کا خود متکفل بنانا بھی اس کی حق تلفی اور بربادی ہے نہ اس کی ساخت اس کی متحمل ہے اور نہ گھریلو کاموں کی ذمہ داری اور اولاد کی تربیت کا عظیم الشان کام جو فطرۃ اس کے سپرد ہے وہ اس کا متحمل ہے۔ علاوہ ازیں مردوں کی سیادت و نگرانی سے نکل کر عورت پورے انسانی معاشرہ کے لئے خطرہ عظیم ہے جس سے دنیا میں فساد وخوں ریزی اور طرح طرح کے فتنے پیدا ہونا لازمی اور روز مرہ کا مشاہدہ ہے اس لئے قرآن کریم نے عورتوں کے حقوق واجبہ کے بیان کے ساتھ ساتھ یہ بھی ارشاد فرمایا کہ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ یعنی مردوں کا درجہ عورتوں سے بڑھا ہوا ہے اور دوسرے لفظوں میں یہ کہ مرد ان کے نگران اور ذمہ دار ہیں۔ مگر جس طرح اسلام سے پہلے جاہلیت اولیٰ میں اقوام عالم سب اس غلطی کا شکار تھیں کہ عورتوں کو ایک گھریلو سامان یا چوپایہ کی حیثیت میں رکھا ہوا تھا اسی طرح اسلام کے زمانہ انحطاط میں جاہلیت اخرٰی کا دور شروع ہوا اس میں پہلی غلطی کا رد عمل اس کے بالمقابل دوسری غلطی کی صورت میں کیا جارہا ہے کہ عورتوں پر مردوں کی اتنی سیادت سے بھی چھٹکارا حاصل کرنے اور کرانے کی سعی مسلسل جارہی ہے جس کے نتیجے میں فحش وبے حیائی عام ہوگئی دنیا جھگڑوں اور فساد کا گھر بن گئی قتل وخوں ریزی کی اتنی کثرت ہوگئی کہ جاہلیت اولیٰ کو مات دے دیاعراب کا مشہور مقولہ ہے۔ الجاھل امامفرط او مفرط (یعنی جاہل آدمی کبھی اعتدال پر نہیں رہتا اگر افراط یعنی حد سے زیادہ کرنے سے باز آجاتا ہے تو کوتاہی اور تقصیر میں مبتلا ہوجاتا ہے) یہی حال اس وقت ابنائے زمانہ کا ہے کہ یا تو عورت کو انسان کہنے اور سمجھنے کے لئے بھی تیار نہ تھے اور آگے بڑھے تو یہاں تک پہچنے کہ مردوں کی سیادت و نگرانی جو مردوں عورتوں اور پوری دنیا کے لئے عین حکمت و مصلحت ہے اس کا جوا بھی گردن سے اتارا جارہا ہے جس کے نتائج بد روزانہ آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں اور یقین کیجئے کہ جب تک وہ قرآن کے اس ارشاد کے سامنے نہ جھکیں گے ایسے فتنے روز بڑہتے رہیں گے۔ آج کی حکومتیں دنیا میں قیام امن کے لئے روز نئے نئے قانون بناتی ہیں اس کے لئے نئے نئے ادارے قائم کرتی ہیں کروڑوں روپیہ ان پر صرف ہوتا ہے لیکن فتنے جس چشمے سے پھوٹ رہے ہیں اس کی طرف دہیان نہیں دیتیں، اگر آج کوئی کمیشن اس تحقیق کے لئے بٹھایا جائے کہ فساد وخوں ریزی اور باہمی جنگ وجدل کے اسباب کی تحقیق کرے تو خیال یہ ہے کہ پچاس فی صد سے زائد ایسے جرائم کا سبب عورت اور اس کی بےمہار آزادی نکلے گی مگر آج کی دنیا میں نفس پرستی کے غلبہ نے بڑے بڑے حکماء کی آنکھوں کو خیرہ کیا ہوا ہے خواہشات نفسانی کے خلاف کسی مصلحانہ قدغن کو گوارا نہیں کیا جاتا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قلوب کو نور ایمان سے منور فرمائیں اور اپنی کتاب اور اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہدایات پر پورا عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں کہ وہی دنیا وآخرت میں سرمایہ سعادت ہے۔ مسئلہ : اس آیت کے ضمن میں یہ معلوم ہوا کہ قرآن حکیم نے زوجین کو ان کے ذمہ عائد ہونے والے فرائض بتلائے کہ مردوں کے ذمہ عورتوں کے حقوق ادا کرنا ایسا ہی فرض ہے جیسے کہ عورتوں پر مردوں کے حقوق کا ادا کرنا فرض ہے اس میں اشارہ ہے کہ ہر فریق کو اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کی بجائے اپنے فرائض پر نظر رکھنا چاہئے اور اگر وہ ایسا کرلیں تو مطالبہ حقوق کا قضیہ ہی درمیان میں نہیں آئے گا کیونکہ مرد کے فرائض ہی عورت کے حقوق ہیں جب فرائض اداء ہوگئے تو خود بخود حقوق ادا ہوجائیں گے۔ آجکل دنیا کے سارے جھگڑے یہاں سے چلتے ہیں کہ ہر شخص اپنے حقوق کا مطالبہ تو سامنے رکھتا ہے مگر اپنے فرائض کی ادائیگی سے غافل ہے، اس کا نتیجہ مطالبہ حقوق کی جنگ ہوتی ہے جو آج کل عام طور پر حکومتوں اور عوام میں زوجین میں اور دوسرے اہل معاملہ میں چلی ہوئی ہے قرآن کریم کے اس اشارہ نے معاملہ کے رخ کو یوں بدلا ہے کہ ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے فرائض پورا کرنے کا اہتمام کرے اور اپنے حقوق کے معاملہ میں مساہلت اور عفو درگذر سے کام لے اگر اس قرآنی تعلیم پر دنیا میں عمل ہونے لگے تو گھروں اور خاندانوں کے بلکہ ملکوں اور حکومتوں کے بیشتر نزاعات ختم ہوجائیں۔ مرد و عورت میں درجہ کا تفوق دنیوں معاملات میں ہے آخرت کی فضلیت میں اس کا کوئی اثر نہیں : دنیا میں نظام عالم اور انسانی فطرت اور خود عورتوں کی مصلحت کا تقاضا یہی تھا کہ مردوں کو عورتوں پر ایک قسم کی حاکمیت اور نگرانی کا نہ صرف دیا جائے بلکہ ان پر لازم کیا جائے اسی کا بیان آیت الرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَي النِّسَاۗءِ میں آیا ہے لیکن اس سے سب مردوں کا سب عورتوں سے افضل ہونا لازم نہیں آتا کیونکہ فضیلت عنداللہ کا تمام تر مدار ایمان اور عمل صالح پر ہے وہاں درجات کی ترقی وتنزل ایمان اور عمل کے درجات کے مطابق ہوتا ہے اس لئے امور آخرت میں یہ ضروری نہیں کہ مردوں ہی کا درجہ عورتوں سے بلند رہے یہ بھی ہوسکتا ہے اور حسب تصریح آیات وروایات ایسا ہوگا بھی کہ بعض عورتیں اپنی اطاعت و عبادت کے ذریعہ بہت سے مردوں پر فائق ہوجائیں گی ان کا درجہ بہت سے مردوں سے بڑھ جائے گا۔ قرآن مجید میں احکام شرعیہ اور اعمال کی جزاء وسزا اور ثواب و عذاب کے بیان میں اگرچہ حسب تصریح قرآن کریم عورتیں اور مرد بالکل برابر ہیں اور جن احکام میں کچھ فرق ہے ان کو مستقل طور پر وضاحت کے ساتھ بیان کردیا گیا ہے لیکن عام طور پر خطاب مردوں کو کیا گیا اور صیغے مذکر کے استعمال کئے گئے ہیں اور یہ بات صرف قرآن کریم کے ساتھ مخصوص نہیں عام طور پر حکومتوں کے قوانین میں بھی صیغے مذکر کے استعمال کئے جاتے ہیں حالانکہ قانون مرد و عورت کے لئے عام ہوتا ہے، اس کا ایک سبب تو وہی فرق ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی آیات میں مذکور ہوا ہے کہ مردوں کو عورتوں پر ایک حیثیت سے تفوق حاصل ہے۔ دوسری بات شاید یہ بھی مضمر ہو کہ مستورات کے ذکر کے لئے بھی ستر ہی بہتر ہے لیکن قرآن کریم میں جابجا مردوں کی طرح عورتوں کا ذکر نہ ہونے سے ان کو خیال پیدا ہوا تو ام المؤ منین حضرت ام سلمہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا اظہار کیا تو سورة احزاب کی یہ آیت نازل ہوگئی، اِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤ ْمِنِيْنَ وَالْمُؤ ْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِيْنَ وَالْقٰنِتٰتِ (٣٥: ٣٣) جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا مستقل ذکر واضح کردیا گیا کہ اطاعت و عبادت اور اس کی وجہ سے حق تعالیٰ کے قرب ورضا اور درجات جنت میں عورتوں کا درجہ مردوں سے کچھ کم نہیں (یہ روایت نسائی مسند احمد، اور تفسیر ابن جریر وغیرہ میں مفصل مذکور ہے) اور تفسیر ابن کثیر میں ایک روایت یہ ہے کہ بعض مسلمان عورتیں ازاوج مطہرات کے پاس آئیں اور کہا کہ قرآن کریم میں جابجا مردوں کا تو ذکر ہے عورتوں میں سے ازواج مطہرات کا بھی مستقل تذکرہ ہے مگر عام مسلمانوں عورتوں کا ذکر نہیں اس پر آیت مذکورہ نازل ہوئی۔ خلاصہ یہ ہے کہ دنیوی نظام میں عورتوں پر مردوں کا ایک گونہ تفوق اور حاکمیت انکی مصلحت اور حکمت کا تقاضا ہے ورنہ نیک و بدعمل کی جزاء وسزا اور درجات کا آخرت میں کوئی فرق نہیں۔ قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ یہی مضمون اور بھی وضاحت سے اس طرح مذکور ہے۔ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَهُوَ مُؤ ْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً (٩٧: ١٦) یعنی جو مرد و عورت نیک عمل کرے اور وہ مومن بھی ہو تو ہم اس کو پاکیزہ زندگی عطا کریں گے، اس تمہید کے بعد اصل آیت کے الفاظ پر غور کیجئے ارشاد فرمایا وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ یعنی ان کے حقوق مردوں کے ذمہ ہیں جیسے کہ ان کے ذمہ مردوں کے حقوق ہیں اس میں عورتوں کے حقوق کا ذکر مردوں کے حقوق سے پہلے کیا جس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ مرد تو اپنی قوت اور خداداد تفوق کی بناء پر عورت سے اپنے حقوق وصول کر ہی لیتا ہے فکر عورتوں کے حقوق کی ہونی چاہئے کہ وہ عادۃ اپنے حقوق زبردستی وصول نہیں کرسکتیں۔ دوسرا اشارہ اس میں یہ بھی ہے کہ مردوں کو عورت کے حقوق ادا کرنے میں مسابقت کرنا چاہئے اور یہاں جو لفظ مثل کے ساتھ دونوں کے حقوق کی مثلیت اور مساوات کا ارشاد ہے اس کا یہ مطلب تو ہو ہی نہیں سکتا کہ جس طرح کے کام مرد کرے اسی طرح کے عورت بھی یا برعکس کیونکہ مرد و عورت میں تقسیم کار اور ہر ایک کے فرائض فطرۃ جدا جدا ہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ دنوں کے حقوق کی ادائیگی یکساں طور پر واجب ہے اور اس میں کوتاہی اور تقصیر کی سزا بھی یکساں ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل نظر ہے کہ قرآن کریم نے ایک مختصر سے جملے میں ایک عظیم الشان دفتر حقوق و فرائض کو کیسا سمویا ہے کیونکہ مفہوم آیت میں عورتوں کے تمام حقوق مردوں پر اور مردوں کے تمام حقوق عورتوں پر داخل اور شامل ہیں (بحر محیط) اس جملے کے آخر میں ایک لفظ بالمعروف اور بڑھا کر آپس میں پیش آنے والے جھگڑوں کا خاتمہ فرما دیا کہ حقوق کی ادائیگی معروف طریقے پر کی جائے کیونکہ معروف کے معنی یہ ہیں کہ جو شرعاً بھی منکر و ناجائز نہ ہو اور عام عادات اور عرف کے لحاظ سے بھی اس میں کوئی تشدد اور زیادتی نہ ہو اس کا حاصل یہ ہوا کہ زوجین کے حقوق اور ان کو اذیت سے بچانے کے معاملہ میں دوسرے کو کوئی ایذاء یا ضرر تو نہیں پہنچتا جو چیزیں عرف و عادت کے اعتبار سے ایذاء اور اضرار کی قرار دی جائیں وہ ممنوع و ناجائز ہوں گی مثلاً بےرخی، بےالتفاتی یا ایسے افعال اور حرکات جن سے دوسرے کو ایذاء پہنچے یہ چیزیں قانونی دفعات میں تو نہیں آسکتیں مگر بالعروفِ کے لفظ نے ان کا احاطہ کرلیا اس کے بعد فرمایا وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ اس کا مشہور مطلب و مفہوم تو یہی ہے کہ حقوق طرفین مساوی ہونے کے باوجود حق تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ کا تفوق اور حاکمیت عطا فرمادی ہے اور اس میں بڑی حکمتیں ہیں جس کی طرف آیت کے الفاظ واللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ میں اشارہ فرما دیا ہے اور حضرت عبداللہ بن عباس اس جملے کا مطلب یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ مردوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے حقوق میں کوئی کوتاہی ہو بھی جائے تو ان کا درجہ یہ ہے کہ یہ اس کو برداشت کریں اور صبر سے کام لیں اور ان کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں (قرطبی )

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَالْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوْۗءٍ۝ ٠ ۭ وَلَا يَحِلُّ لَہُنَّ اَنْ يَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللہُ فِيْٓ اَرْحَامِہِنَّ اِنْ كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ۝ ٠ ۭ وَبُعُوْلَــتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّھِنَّ فِيْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا۝ ٠ ۭ وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْہِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۝ ٠ ۠ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْہِنَّ دَرَجَۃٌ۝ ٠ ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ۝ ٢٢٨ ۧ ربص التّربّص : الانتظار بالشیء، سلعة کانت يقصد بها غلاء، أو رخصا، أو أمرا ينتظر زواله أو حصوله، يقال : تربّصت لکذا، ولي رُبْصَةٌ بکذا، وتَرَبُّصٌ ، قال تعالی: وَالْمُطَلَّقاتُ يَتَرَبَّصْنَ [ البقرة/ 228] ( ر ب ص ) التربص کے معنی انتظار کرنے کے ہیں ۔ خواہ وہ انتظار سامان تجارت کی گرانی یا ارزانی کا ہو یا کسی امر وا قع ہونے یا زائل ہونیکا انتظار ہو ۔ کسی چیز کا انتظار کرنا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَالْمُطَلَّقاتُ يَتَرَبَّصْنَ [ البقرة/ 228] عورتوں کو چاہئے کہ انتظار کریں نفس الَّنْفُس : ذاته وقوله : وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 30] فَنَفْسُهُ : ذَاتُهُ ، ( ن ف س ) النفس کے معنی ذات ، وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ [ آل عمران/ 30] اور خدا تم کو اپنے ( غضب سے ڈراتا ہے ۔ میں نفس بمعنی ذات ہے قرأ ( حيض) قَرَأَتِ المرأة : رأت الدّم، وأَقْرَأَتْ : صارت ذات قُرْءٍ ، وقَرَأْتُ الجاريةَ : استبرأتُها بالقُرء . والقُرْءُ في الحقیقة : اسم للدّخول في الحیض عن طهر . ولمّا کان اسما جامعا للأمرین الطّهر والحیض المتعقّب له أطلق علی كلّ واحد منهما، لأنّ كلّ اسم موضوع لمعنيين معا يطلق علی كلّ واحد منهما إذا انفرد، کالمائدة : للخوان وللطّعام، ثم قد يسمّى كلّ واحد منهما بانفراده به . ولیس القُرْءُ اسما للطّهر مجرّدا، ولا للحیض مجرّدا بدلالة أنّ الطّاهر التي لم تر أثر الدّم لا يقال لها : ذات قرء . وکذا الحائض التي استمرّ بها الدّم والنّفساء لا يقال لها ذلك . وقوله : يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاثَةَ قُرُوءٍ [ البقرة/ 228] أي : ثلاثة دخول من الطّهر في الحیض . وقوله عليه الصلاة والسلام : «اقعدي عن الصّلاة أيّام أَقْرَائِكَ» أي أيّام حيضك، فإنما هو کقول القائل : افعل کذا أيّام ورود فلان، ووروده إنما يكون في ساعة وإن کان ينسب إلى الأيّام . ( ق ر ء) قرءت المرءۃ وقرءت الدم واقررءت عورت کو حیض آنا اور ترءت الجاریۃ استبراء رحم کرنا کے ہیں اور چونکہ یہ لفظ طہر اور حیض دونوں کا جامع ہے اسلئے دونوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ جو اسم دوچیزوں کے لئے بحیثیت مجموعی وضع کیا گیا ہو وہ ہر ایک پر انفرادا بھی بولا جاسکتا ہے مثلا لفظ فائدۃ کی دسترخوان اور کھانا دونوں کے مجموعہ کے لئے وضع کیا گیا ہے مگر ہر ایک انفرادا بھی بولاجاتا ہے لہذا قرء نہ صرف حیض کا نام ہے اور نہ صرف طہر کا ( بلکہ دونوں کے لئے وضع کیا گیا ہے ) اس کی دلیل یہ ہے کہ جس عورت کو حیض نہ آتا ہوا اس ذات قرء نہیں کہاجاتا ہے اور ایسے ہی حائض جسے مواترخون آرہا ہو اور نفساء ( صاحب نفس اس ) کو بھی ذات قرء نہیں کہتے اور آیت کریمہ : يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاثَةَ قُرُوءٍ [ البقرة/ 228] تین حیض تک اپنے تیس رد کے رہیں ۔ میں ثلاثۃ قروء کے معنی تین مرتبہ طہر سے حالت حیض کی طرف منتقل ہونے کے ہیں ۔ اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اقعدی عن الصلوۃ ایام اقرائک کی حیض کے دنوں میں نماز ترک کردے ۔ حلَ أصل الحَلّ : حلّ العقدة، ومنه قوله عزّ وجلّ : وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي[ طه/ 27] ، وحَللْتُ : نزلت، أصله من حلّ الأحمال عند النزول، ثم جرّد استعماله للنزول، فقیل : حَلَّ حُلُولًا، وأَحَلَّهُ غيره، قال عزّ وجلّ : أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِنْ دارِهِمْ [ الرعد/ 31] ، ( ح ل ل ) الحل اصل میں حل کے معنی گرہ کشائی کے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي[ طه/ 27] اور میری زبان کی گرہ کھول دے ۔ میں یہی معنی مراد ہیں اور حللت کے معنی کسی جگہ پر اترنا اور فردکش ہونا بھی آتے ہیں ۔ اصل میں یہ سے ہے جس کے معنی کسی جگہ اترنے کے لئے سامان کی رسیوں کی گر ہیں کھول دینا کے ہیں پھر محض اترنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ لہذا کے معنی کسی جگہ پر اترنا ہیں اور احلۃ کے معنی اتارنے کے قرآن میں ہے : ۔ أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِنْ دارِهِمْ [ الرعد/ 31] یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی كتم الْكِتْمَانُ : ستر الحدیث، يقال : كَتَمْتُهُ كَتْماً وكِتْمَاناً. قال تعالی: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهادَةً عِنْدَهُ مِنَ اللَّهِ [ البقرة/ 140] ، ( ک ت م ) کتمہ ( ن ) کتما وکتما نا کے معنی کوئی بات چھپانا کے ہیں ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهادَةً عِنْدَهُ مِنَ اللَّهِ [ البقرة/ 140] اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا کی شہادت کو جو اس کے پاس کتاب اللہ میں موجود ہے چھپائے خلق الخَلْقُ أصله : التقدیر المستقیم، ويستعمل في إبداع الشّيء من غير أصل ولا احتذاء، قال : خَلْقِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأنعام/ 1] ، أي : أبدعهما، ( خ ل ق ) الخلق ۔ اصل میں خلق کے معنی ( کسی چیز کو بنانے کے لئے پوری طرح اندازہ لگانا کسے ہیں ۔ اور کبھی خلق بمعنی ابداع بھی آجاتا ہے یعنی کسی چیز کو بغیر مادہ کے اور بغیر کسی کی تقلید کے پیدا کرنا چناچہ آیت کریمہ : ۔ خَلْقِ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الأنعام/ 1] اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی بر حکمت پیدا کیا میں خلق بمعنی ابداع ہی ہے رحم ( المراۃ) الرَّحِمُ : رَحِمُ المرأة، وامرأة رَحُومٌ تشتکي رحمها . ومنه استعیر الرَّحِمُ للقرابة، لکونهم خارجین من رحم واحدة ( ر ح م ) الرحم ۔ عورت کا رحم ۔ اور رحوم اس عورت کو کہتے ہیں جسے خرابی رحم کی بیماری ہو اور استعارہ کے طور پر رحم کا لفظ قرابت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے کیونکہ تمام اقرباء ایک ہی رحم سے پیدا ہوتے ہیں ۔ اور اس میں رحم و رحم دولغت ہیں بعل البَعْلُ هو الذکر من الزوجین، قال اللہ عزّ وجل : وَهذا بَعْلِي شَيْخاً [هود/ 72] ، وجمعه بُعُولَة، نحو : فحل وفحولة . ( ب ع ل البعل کے معنی شوہر کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ { وَهَذَا بَعْلِي شَيْخًا } ( سورة هود 72) اور یہ میرے میاں بھی بوڑھے ہیں اس کی جمع بعولۃ آتی ہے جیسے فحل وفحولۃ حقَ أصل الحَقّ : المطابقة والموافقة، کمطابقة رجل الباب في حقّه لدورانه علی استقامة . والحقّ يقال علی أوجه : الأول : يقال لموجد الشیء بسبب ما تقتضيه الحکمة، ولهذا قيل في اللہ تعالی: هو الحقّ قال اللہ تعالی: وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ وقیل بعید ذلک : فَذلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ فَماذا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلالُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ [يونس/ 32] . والثاني : يقال للموجد بحسب مقتضی الحکمة، ولهذا يقال : فعل اللہ تعالیٰ كلّه حق، نحو قولنا : الموت حق، والبعث حق، وقال تعالی: هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] ، والثالث : في الاعتقاد للشیء المطابق لما عليه ذلک الشیء في نفسه، کقولنا : اعتقاد فلان في البعث والثواب والعقاب والجنّة والنّار حقّ ، قال اللہ تعالی: فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] . والرابع : للفعل والقول بحسب ما يجب وبقدر ما يجب، وفي الوقت الذي يجب، کقولنا : فعلک حقّ وقولک حقّ ، قال تعالی: كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] ( ح ق ق) الحق ( حق ) کے اصل معنی مطابقت اور موافقت کے ہیں ۔ جیسا کہ دروازے کی چول اپنے گڑھے میں اس طرح فٹ آجاتی ہے کہ وہ استقامت کے ساتھ اس میں گھومتی رہتی ہے اور لفظ ، ، حق ، ، کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ۔ (1) وہ ذات جو حکمت کے تقاضوں کے مطابق اشیاء کو ایجاد کرے ۔ اسی معنی میں باری تعالیٰ پر حق کا لفظ بولا جاتا ہے چناچہ قرآن میں ہے :۔ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ پھر قیامت کے دن تمام لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائیں جائنیگے ۔ (2) ہر وہ چیز جو مقتضائے حکمت کے مطابق پیدا کی گئی ہو ۔ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور اس کی منزلیں مقرر کیں ۔۔۔ یہ پ ( سب کچھ ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے ۔ (3) کسی چیز کے بارے میں اسی طرح کا اعتقاد رکھنا جیسا کہ وہ نفس واقع میں ہے چناچہ ہم کہتے ہیں ۔ کہ بعث ثواب و عقاب اور جنت دوزخ کے متعلق فلاں کا اعتقاد حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔۔ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] تو جس امر حق میں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپنی مہربانی سے مومنوں کو اس کی راہ دکھادی ۔ (4) وہ قول یا عمل جو اسی طرح واقع ہو جسطرح پر کہ اس کا ہونا ضروری ہے اور اسی مقدار اور اسی وقت میں ہو جس مقدار میں اور جس وقت اس کا ہونا واجب ہے چناچہ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے ۔ کہ تمہاری بات یا تمہارا فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] اسی طرح خدا کا ارشاد ۔۔۔۔ ثابت ہو کر رہا ۔ رد الرَّدُّ : صرف الشیء بذاته، أو بحالة من أحواله، يقال : رَدَدْتُهُ فَارْتَدَّ ، قال تعالی: وَلا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ [ الأنعام/ 147] ( رد د ) الرد ( ن ) اس کے معنی کسی چیز کو لوٹا دینے کے ہیں خواہ ذات شے کہ لوٹا یا جائے یا اس کی حالتوں میں سے کسی حالت کو محاورہ ہے ۔ رددتہ فارتد میں نے اسے لوٹا یا پس وہ لوٹ آیا ۔ قرآن میں ہے :۔ وَلا يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ [ الأنعام/ 147] ( مگر بکے ) لوگوں سے اس کا عذاب تو ہمیشہ کے لئے ٹلنے والا ہی نہیں ۔ رود والْإِرَادَةُ منقولة من رَادَ يَرُودُ : إذا سعی في طلب شيء، والْإِرَادَةُ في الأصل : قوّة مركّبة من شهوة وحاجة وأمل، نحو : إِنْ أَرادَ بِكُمْ سُوءاً أَوْ أَرادَ بِكُمْ رَحْمَةً [ الأحزاب/ 17] ( ر و د ) الرود الا رادۃ یہ اراد یرود سے ہے جس کے معنی کسی چیز کی طلب میں کوشش کرنے کے ہیں اور ارادۃ اصل میں اس قوۃ کا نام ہے ، جس میں خواہش ضرورت اور آرزو کے جذبات ملے جلے ہوں ۔ چناچہ فرمایا : إِنْ أَرادَ بِكُمْ سُوءاً أَوْ أَرادَ بِكُمْ رَحْمَةً [ الأحزاب/ 17] یعنی اگر خدا تمہاری برائی کا فیصلہ کر ہے یا تم پر اپنا فضل وکرم کرنا چاہئے ۔ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ معْرُوفُ : اسمٌ لكلّ فعل يُعْرَفُ بالعقل أو الشّرع حسنه، والمنکر : ما ينكر بهما . قال : يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ [ آل عمران/ 104] ، وقال تعالی: وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ [ لقمان/ 17] ، وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفاً [ الأحزاب/ 32] ، ولهذا قيل للاقتصاد في الجود : مَعْرُوفٌ ، لمّا کان ذلک مستحسنا في العقول وبالشّرع . نحو : وَمَنْ كانَ فَقِيراً فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ [ النساء/ 6] المعروف ہر اس قول یا فعل کا نام ہے جس کی خوبی عقل یا شریعت سے ثابت ہو اور منکر ہر اس بات کو کہاجائے گا جو عقل و شریعت کی رو سے بری سمجھی جائے ۔ قرآن پاک میں ہے : يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ [ آل عمران/ 104] اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ۔ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفاً [ الأحزاب/ 32] اور دستور کے مطابق ان سے بات کیا کرو ۔ یہی وجہ ہے کہ جود ( سخاوت ) میں اعتدال اختیار کرنے کو بھی معروف کہاجاتا ہے کیونکہ اعتدال عقل و شریعت کے اعتبار سے قابل ستائش ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : وَمَنْ كانَ فَقِيراً فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ [ النساء/ 6] اور جو بےمقدور ہو وہ مناسب طور پر یعنی بقدر خدمت کچھ لے لے ۔ رجل الرَّجُلُ : مختصّ بالذّكر من الناس، ولذلک قال تعالی: وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا [ الأنعام/ 9] ( ر ج ل ) الرجل کے معنی مرد کے ہیں اس بنا پر قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا[ الأنعام/ 9] اگر ہم رسول کا مدد گار ) کوئی فرشتہ بناتے تو اس کو بھی آدمی ہی بناتے ۔ درج الدّرجة نحو المنزلة، لکن يقال للمنزلة : درجة إذا اعتبرت بالصّعود دون الامتداد علی البسیطة، کدرجة السّطح والسّلّم، ويعبّر بها عن المنزلة الرفیعة : قال تعالی: وَلِلرِّجالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ [ البقرة/ 228] ( د ر ج ) الدرجۃ : کا لفظ منزلہ ميں اترنے کی جگہ کو درجۃ اس وقت کہتے ہیں جب اس سے صعود یعنی اوپر چڑھتے کا اعتبار کیا جائے ورنہ بسیط جگہ پر امدیاد کے اعتبار سے اسے درجۃ نہیں کہتے جیسا کہ چھت اور سیڑھی کے درجات ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا اطلاق مزدلہ رفیع یعنی بلند مرتبہ پر بھی ہوجاتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ وَلِلرِّجالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ [ البقرة/ 228] البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے ۔ عزیز ، وَالعَزيزُ : الذي يقهر ولا يقهر . قال تعالی: إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [ العنکبوت/ 26] ، يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] ( ع ز ز ) العزیز العزیز وہ ہے جو غالب ہو اور مغلوب نہ ہو قرآن ، میں ہے : ۔ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [ العنکبوت/ 26] بیشک وہ غالب حکمت والا ہے ۔ يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] اے عزیز میں اور ہمارے اہل و عیال کو بڑی تکلیف ہورہی ہے ۔ اعزہ ( افعال ) کے معنی کسی کو عزت بخشے کے ہیں ۔ )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

(والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلاثہ مودء اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین قرہ یعنی حیض تک انتظار میں رکھیں گی) اب تین حیض کے انتظار کی صورت میں مدت کے گزرتے ہی دونوں میں علیحدگی ہوجاتی ہے تو ضروری ہے کہ ایلاء کے انتظار کا بھی کئی وجوہ سے یہی حکم ہو کہ مدت گزرتے ہی طلاق واقع ہوجائے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ اگر ہم بذریعہ عدالت مولی کو مطلع کریں تو پھر انتظار کی مدت چار ماہ سے بڑھ جائے گی اور یہ بات کتاب اللہ کے خلاف ہے اور اگر مولی اپنی بیوی سے ایک یا دو سال غائب رہے اور عورت یہ معاملہ عدالت میں نہ لے جائے اور اپنے حق کا بھی مطالبہ نہ کرے تو پھر انتظار کے وقت کی کوئی مقدار متعین نہیں ہوگی اور یہ بات بھی کتاب اللہ کے خلاف ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ قرہ یعنی حیض کے انتظار کی صورت میں جب مدت گزرتے ہی میاں بیوی کے درمیان علیحدگی واقع ہوجاتی ہے تو ایلاء میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے ان دونوں میں جو مشترک چیز ہے وہ دونوں مدتوں میں تریص یعنی انتظار کا مذکور ہونا ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک مدت شوہر کے قول کی بنا پر واجب ہوتی ہے اور پھر مدت کے ساتھ علیحدگی کا حکم متعلق ہوتا ہے۔ جب ان میں سے ایک کے اندر مدت کے گزرنے کے ساتھ علیحدگی کے حکم کا تعلق ہوجاتا ہے اور دوسری کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا چاہیے دونوں میں مشترک جو چیز ہے یعنی شوہر کا قول اس کا ابھی ہم نے ذکر کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ نامرد کو بالاتفاق ایک سال کی مہلت دی جاتی ہے اور سال گزرنے کے بعد جماع نہ ہونے کی صورت میں اس کی بیوی کو علیحدہ ہونے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ اس چیز سے مدت میں زیادتی لازم نہیں آتی۔ اسی طرح ایلاء میں مدت گزرنے کے بعد وقف (بذریعہ عدالت شوہر کو مطلع کر کے اسے رجوع کرنے یا طلاق دینے کے لئے کہنا) کے ایجاب سے مدت میں زیادتی لازم نہیں آتی۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ نہ تو کتاب اللہ میں اور نہ ہی سنت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نامرد کے لئے مہلت کی مدت کی تعیین ہے۔ یہ حکم تو اقوال سلف سے اخذ کیا گیا ہے جن حضرات نے اس کے لئے ایک سال کی مہلت کا تعین کیا ہے انہوں نے ہی عورت کو یہ اختیار دیا ہے کہ جماع نہ ہونے کی صورت میں سال گزرنے کے بعد وہ اس سے علیحدگی اختیار کرلے۔ انہوں نے مدت کے گزر جانے سے پہلے عورت پر طلاق واقع نہیں کی۔ اس کے برعکس ایلاء کی مدت کتاب اللہ کے ذریعے مقرر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ تخیر کا ذکر نہیں کیا گیا، اس لئے اس مقررہ مدت پر اضافہ کتاب اللہ کے حکم کے خلاف ہوگا۔ نیز نامرد کو دی گئی مہلت کے گزرنے پر اس کی بیوی کو اختیار ملتا ہے۔ اور ایلاء کی مہلت معترض کے نزدیک شوہر پر رجوع کو واجب کرتی ہے۔ چناچہ اگر شوہر کہہ دے کہ میں رجوع کرتا ہوں تو میاں بیوی کو علیحدہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر نامرد یہ کہہ دے کہ میں مہلت کی مدت گزرنے کے بعد جماع کرلوں گا تو اس کے قول پر کان نہیں دھرا جائے گا اور عورت کے اختیار کی بنا پر دونوں میں علیحدگی کردی جائے گی۔ اگر یہ کہا جائے کہ ایلاء نہ تو طلاق صریح ہے اور نہ ہی طلاق کنایہ، اس لئے یہ واجب ہے کہ طلاق واقع نہ ہو۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ لعان بھی تو نہ طلاق صریح ہے اور نہ طلاق کنایہ، اس لئے معترض کے قول کے بموجب یہ ضروری ہے کہ لعان کی صورت میں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی نہ کی جائے یہاں تک کہ حاکم اپنے حکم کے ذریعے دونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر دے۔ ہمارے اصول کی بنا پر یہ بات ہمیں لازم نہیں آتی کیونکہ ایلاء میں اس کا جواز ہے کہ وہ علیحدگی کے لئے کنایہ بن جائے۔ کیونکہ شوہر کا یہ کہنا کہ میں تجھ سے قربت نہیں کروں گا طلاق کے کنایہ کے مشابہ ہے اور چونکہ کنایہ صریح کی بہ نسبت کمزو ر ہوتا ہے اس لئے اس کی وجہ سے اس وقت تک طلاق واقع نہیں ہوگی جب تک کہ ایک بات اس کے ساتھ شامل نہ ہوجائے اور وہ ہے مدت کا اسی طریقے پر گزر جانا جس طریقے سے شوہر کہتا ہے کیونکہ ہم نے بہت سے کنایات ایسے پائے ہیں جن میں شوہر کے قول کی بنا پر اس وقت تک طلاق واقع نہیں ہوتی جب تک ایک اور چیز اس کے ساتھ شامل نہ ہوجائے مثلاً یہ کنایہ کہ شوہر بیوی سے کہے کہ میں نے تجھے اختیار دے دیا یا یوں کہے کہ تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے۔ ان صورتوں میں جب تک عورت اطلاق اختیار نہ کرے صرف شوہر کے قول کی بنا پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اسی طرح اگر یہ کہا جائے کہ ایلاء بھی کنایہ ہے تو اس میں کوئی امتناع نہیں۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ ایلاء کمزور ترین کنایہ ہے اس لئے اس میں صرف زبان سے لفظ کہہ دینے سے طلاق واقع نہیں ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ایک اور بات بھی شامل کرنا ضروری ہوگا اور وہ بات جیسا کہ ہم کہہ آئے ہیں، مدت کا گزر جانا ہے۔ رہ گیا لعان کا معاملہ تو اس میں کنایہ والی کوئی بات نہیں پائی جاتی اس لئے شوہر کا اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگانا، پھر دونوں کا لعان کرنا کسی صورت میں بھی علیحدگی کی تعبیر نہیں کرتے نیز لعان ایلاء سے اس وجہ سے بھی مختلف ہے کہ لعان کا حکم حاکم کے پاس جا کر ثابت ہوتا ہے جبکہ ایلاء کا حکم حاکم کے پاس گئے بغیر بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ ایلاء کی وجہ سے علیحدگی کا حکم بھی اسی طرح ہونا چاہیے اور اسی نقطے پر ایلاء کی حالت نامرد کی حالت سے مختلف ہوجاتی ہے کیونکہ نامرد کو مہلت دینے کا حکم حاکم کے ذریعے ہوتا ہے اور ایلاء کا حکم حاکم کے بغیر ثابت ہوجاتا ہے اس لئے علیحدگی سے تعلق رکھنے والا حکم بھی اسی طرح ہونا چاہیے۔ جو لوگ وقف کے قائل ہیں انہوں نے قول باری وان عزموا الطلاق فا ن اللہ سمیع علیم۔ سے استدلال کیا ہے۔ آیت کا آخری حصہ اس امر پر دلالت کرتا ہے جب اللہ کی ذات سمیع ہے تو کوئی قول ایسا ہوگا جس کی سماعت ہوگی اور وہ قول طلاق ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ ایسی بات کہنا قائل کی جہالت پر دال ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سمیع ہونا مسموع (جو بات سنی جائے) کا تقاضا نہیں کرتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ازازل سمیع ہے جبکہ ازازل کوئی مسموع نہیں نیز قول باری ہے وقاتلوا فی سبیل اللہ واعلموا ان اللہ سمیع علیم اللہ کے راستے میں قتال کرو اور جان لو اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے) حالانکہ جنگ کے موقع پر کوئی قول نہیں ہوتا اس کی دلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ حدیث ہے لاتتمنوالقاء العدو، فاذا لقیتموھم فاثبتوا وعلیکم المصمت دشمن کا سامنا کرنے کی تمنا نہ کرو لیکن جب سامنا ہوجائے تو ڈٹ جائو اور خاموشی کو اپنے اوپر لازم کرلو) آیت میں یہ بھی گنجائش ہے کہ اس کا مرجع سلسلہ کلام کا ابتدائی حصہ یعنی للذین یولون من نساء ھم تربص اربعۃ اشھر) ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس آخری حصے میں یہ خبر دی ہو کہ وہ ان تمام باتوں کو سن رہا ہے جو مولی نے کی ہیں اور اس کے دل کی چھپی ہوئی بات کو بھی وہ جانتا ہے۔ مدت ایلاء کے گزرنے کے ساتھ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی پر یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ وقف کے قائلین آیت سے چند اور باتیں بھی ثابت کرتے جن کا اس میں ذکر نہیں ہے کیونکہ آیت تو دو باتوں میں سے ایک کی مقتضی ہے یا تو رجوع ہوجائے یا طلاق۔ اس میں عورت کی طرف سے علیحدگی کے مطالبہ کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کا تذکرہ کہ قاضی یا عدالت شوہر کو مطلع کر کے اس سے رجوع یا طلاق کے لئے کہے گی۔ ہمارے لئے آیت میں ایسی باتیں شامل کرنا درست نہیں جو آیت کا جز نہ ہوں اور نہ ہی ہم آیت کے مفہوم میں اپنی طرف سے اضافہ کرسکتے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین کے قول سے یہ باتیں لازم آتی ہیں اور اس سے آیت کے حکم پر اقتصار کرنا ضروری ہے جبکہ ہمارے قول سے آیت کے حکم پر اقتصار لازمی ہوجاتا ہے اور اس کے مفہوم میں اضافہ بھی نہیں ہوتا اس لئے ہمارا قول اولیٰ ہوگا ۔ یہ بات تو واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایلاء میں اس بات کا حکم اس لئے دیا ہے کہ تاکہ عورت کو اس کا حق جماع مل جائے یا علیحدگی ہوجائے۔ آیت کا یہ مفہوم اس قول باری فاماک بمعروف اوتسریح باحسان) کے مفہوم کی طرح ہے۔ اب جو لوگ وقف کے قائل ہیں ان کے مسلک کے مطابق بذریعہ عدالت شوہر کو مطلع کر کے اسے رجوع کرنے کا یا طلاق دینے کا حکم دیا جائے گا دوسری صورت میں یا تو وہ اسے طلاق بائن دے گا یا رجعی۔ پہلی صورت میں دی ہوئی طلاق طلاق بائن نہیں ہوگی کیونکہ صریح الفاظ میں دی گئی طلاق کسی کے نزدیک بھی تین سے کم کی صورت میں طلاق بائن نہیں ہوتی۔ دوسری صورت میں عورت کا کردار نہ ہونے کے برابر ہوگا ۔ کیونکہ شوہر جب چاہے گا رجوع کرے گا اور وہ حسب سابق اس کی بیوی رہے گی۔ اس لئے ایسی طلاق لازم کرنا ایک بےمعنی سی بات ہوگی جس میں عورت کو اپنی پسند اور ناپسند پر بھی اختیار نہ ہو اور نہ ہی اپنے حق تک اس کی رسائی ہو سکے۔ امام مالک کا یہ قول کہ اس کا رجوع اس وقت تک صحیح قرار نہیں دیا جائے گا جب تک وہ عدت میں اس کے ساتھ ہمبستری نہ کرلے، کئی وجوہ سے ناقص قول ہے۔ اول یہ کہ امام مالک نے یہ کہا ہے کہ ” شوہر جب بیوی کو طلاق رجعی دے “۔ حالانکہ طلاق رجعی کی صورت میں رجوع کرنا کسی اور بات پر موقوف نہیں ہوتا جبکہ امام مالک اس کے ساتھ ہمبستری کی شرط بھی عائد کرتے ہیں۔ دوم یہ کہ جب شوہر کو وطی کے بغیر رجوع کرنے سے روک دیا گیا تو گویا اس بات کی نفی کردی گئی کہ یہ طلاق طلاق رجعی نہیں ہے اور اگر وہ رجوع کرے گا تو یہ رجوع نہیں ہوگا۔ سوم یہ کہ امام مالک کے نزدیک طلاق کے بعد وطی کی ممانعت ہوجاتی ہے اور ایلاء میں نفس وطی سے رجوع عمل میں نہیں بلکہ عدالت کے ذریعے رجوع کا عمل مکمل ہوتا ہے اس لئے وطی کی اباحت کا حکم کس طرح دیا جاسکے گا۔ جو لوگ اس با ت کے قائل ہیں کہ مدت گزرنے کے ساتھ ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی ان کی بات بھی واضح طور پر غلط ہے۔ اس کے کئی وجوہ ہیں ایک وجہ تو وہ ہے جو ہم اس سے قبل کی فصل میں بیان کر آئے ہیں۔ دوم یہ کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی وہ تمام صورتیں جو بنیادی طور پر واضح الفاظ میں طلاق کے ذکر کے بغیر عمل میں آتی ہیں طلاق بائن واجب کرتی ہیں۔ مثلاً نامرد کی اس کی بیوی سے علیحدگی شوہر کے ارتداد کی صورت میں مسلمان بیوی کی علیحدگی نابالغ میاں بیوی کو اختیار ملنے کی صورت میں ان کے درمیان علیحدگی اور اس طرح لونڈی کا اختیاران تمام صورتوں میں صریح الفاظ کے ذریعے جب طلاق نہ دی گئی تو ضروری ہوگیا کہ طلاق بائن ہو۔ ذمی کے ایلاء میں فقہاء کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ ہمارے تمام اصحاب کا قول ہے کہ اگر اس نے بیوی سے قربت نہ کرنے کے لئے غلام آزاد کرنے یا طلاق دینے کی قسم کھائی تو وہ مولی قرار پائے گا اور اگر صدقہ یا حج کی قسم کھائی تو مولی نہیں ہوگا۔ اگر اس نے اللہ کی قسم کھائی تو بقول امام ابوحنیفہ وہ مولی ہوگا لیکن صاحبین یعنی امام یوسف اور امام محمد کے نزدیک مولی نہیں ہوگا۔ امام مالک کا قول ہے کہ ان تمام صورتوں کی قسمیں کھا کر وہ مولی نہیں بنے گا۔ امام اوزاعی کا قول ہے کہ ذمی کا ایلا درست ہے اور انہوں نے ان صورتوں میں کوئی فرق نہیں کیا۔ امام شافعی کا قول ہے کہ ایلاء کے لزوم کے اعتبار سے ذمی مسلمان کی طرح ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ یہ بات تو واضح ہے کہ ایلاء کا حکم اس حق کے متعلق قسم توڑنے سے ثابت ہوتا ہے جو مولی پر لازم ہوتا ہے۔ اس بنا پر یہ ضروری ہے کہ ذ می کا ایلاء بھی درست ہوجائے۔ جب یہ غلام آزاد کرنے یا طلاق دینے کی قسم کے ساتھ کیا جائے۔ اس لئے کہ یہ ذمی کو اسی طرح لازم ہوجاتا ہے جس طرح مسلمان کو۔ رہ گیا صدقہ، روزہ اور حج تو قسم توڑنے پر اس کا لزوم نہیں ہوگا اس لئے کہ اگر ذمی ان عبادات کو اپنے اوپر واجب بھی کرلے گا تو بھی یہ اس پر لازم نہیں ہوں گی۔ نیز ان عبادات کی ادائیگی اگر وہ کرے بھی تو بھی درست نہیں ہوگی کیونکہ اسلام کی عدم موجودگی میں وہ کوئی عبادت سرانجام نہیں دے سکتا۔ اسی لئے مسلمانوں پر ان کے مال میں واجب ہونے والی زکواۃ اور صدقات دنیاوی احکام کے تحت اس پر لازم نہیں ہوتیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ حج یا عمرہ یا صدقہ یا روزے کی قسم کھانے کی صورت میں وہ مولی قرار نہ دیا جائے۔ اس لئے کہ جماع کرنے کی صورت میں اس پر ان عبادات میں سے کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔ قول باری للذین یولون من نسائھم مسلمان اور کافر سب کے عموم کا متقاضی ہے لیکن ہم نے درج بالا وجوہ کی بنا پر اس کی تخصیص کردی لیکن اگر ذمی اللہ کے نام کی قسم کھا کر ایلاء کرے تو امام ابوحنیفہ اسے مولی قرار دیتے ہیں اگرچہ دنیاوی احکام کے لحاظ سے اس پر کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کے نام لینے کا حکم کافر سے اسی طرح متعلق ہوجاتا ہے جس طرح مسلمان سے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ذبیحہ پر اگر کافر اللہ کا نام لے لے تو اس کا کھانا حلال ہوجاتا ہے جس طرح مسلمان کا ذبیحہ حلال ہوتا ہے لیکن اگر کافر نے جانور پر حضرت مسیح (علیہ السلام) کا نام لے لیا تو اس جانور کا کھانا حلال نہیں ہوگا۔ اس دلیل کی روشنی میں کافر کے تسمیہ کا حکم ثابت ہوگیا جس طرح مسلمان کے تسمیہ کا حکم ثابت ہے۔ یہی کیفیت ایلاء کی بھی ہے۔ اس لئے کہ ایلاء کے ساتھ دو حکموں کا تعلق ہوتا ہے۔ ایک کفارہ اور دوسرا طلاق کا حکم۔ اللہ کا نام لینے کی بنا پر طلاق کے سلسلے میں ذمی پر اس کا حکم ثابت ہے کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ایلاء صرف اللہ کی قسم کے ذریعے ہوتا ہے اور غلام آزاد کرنے یا صدقہ کرنے یا طلاق دینے کی قسم پر نہیں ہوتا۔ یہ بات غلط ہے اس لئے کہ ایلا قسم کو کہتے ہیں اور وہ ان چیزوں کی قسم کھا رہا ہے اور وہ ہمبستری تک غلام آزاد کئے یا طلاق دیے یا صدقہ کئے بغیر نہیں پہنچ سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ مولی قرار دیا جائے جس طرح کہ اللہ کی قسم کھانے پر قرار دیا جاتا ہے کیونکہ عموم لفظ ان تمام باتوں کو شامل ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی چیز کی بھی قسم کھائے گا وہ مولی ہوگا۔ فصل ایلاء کی آیت جن احکام کا افادہ کر رہی ہے ان میں سے ایک حکم وہ ہے جس پر محمد بن حسن نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ قسم توڑنے سے پہلے کفارے کا جواز ممتنع ہے۔ امام محمد نے یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مولی کو دو میں سے ایک بات کا حکم دیا یعنی فی کا یا عزیمت طلاق کا ۔ اب اگر قسم توڑنے پر کفارے کا مقدم ہونا جائز ہوجائے تو اس صورت میں فی یا عزیمت طلاق کے بغیر ایلاء سا قط ہوجائے گا۔ اس لئے کہ اگر اس نے قسم توڑ دی تو اس سے اس پر کوئی چیز لازم نہیں آئے گی اور جب قسم توڑنے والے پر قسم توڑنے کی وجہ سے کوئی چیز لازم نہ آئے تو وہ مولی نہیں ہوگا۔ کفارہ کو قسم توڑنے پر مقدم کرنے کی وجہ سے ایسی چیز کے بغیر ایلاء کے حکم کا اسقاط لازم آئے گا جس کا اللہ نے ذکر نہیں فرمایا اور یہ بات کتاب اللہ کے خلاف ہوگی۔ واللہ الموفق للصواب۔ فروء کا بیان ارشاد باری ہے والمطلقات یتربصن بانسھن ثلثۃ قروء اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین قرہ یعنی حیض تک انتظار میں رکھیں گی ) آیت میں لفظ قرء سے کیا مراد ہے۔ اس بارے میں سلف کے اندر اختلاف ہے حضرت علی (رض) ، حضرت عمر (رض) ، حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) اور حضرت ابوموسی (رض) کا قول ہے کہ یہ حیض ہے۔ ان حضرات نے یہ بھی فرمایا کہ مطلقہ عورت جب تک تیسرے حیض سے پاک ہونے کے لئے غسل نہیں کرلیتی اس وقت تک اس کا شوہر سب سے بڑھ کر اس کا حق دار ہے۔ وکیع نے عیسیٰ الحافظ سے انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے تیرہ صحابہ کرام سے اس کی روایت کی ہے۔ ان میں حضرت ابوبکر (رض) ، حضرت عمر (رض) حضرت ابن مسعود (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) شامل ہیں۔ سب نے یہ فرمایا ہے کہ مرد اپنی مطلقہ بیوی کا سب سے بڑھ کر حق دار ہوتا ہے جب تک وہ تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے۔ سعید بن جبیر اور سعید بن المسیب کا یہی قول ہے حضرت ابن عمر (رض) حضرت زید بن ثابت (رض) اور حضرت عائشہ (رض) کا قول ہے کہ الاقراء (جمع قرء) کا معنی الاطہار جمع طہر سے حضرت ابن عباس (رض) سے ایک روایت ہے کہ جب عورت تیسرے حیض میں داخل ہوجائے تو مرد کے لئے کوئی سبیل باقی نہیں رہتی۔ اور جب تک غسل نہ کرلے اس سے نکاح جائز نہیں ہوتا۔ ہمارے تمام اصحاب کا قول ہے کہ الاقراء کا معنی حیض ہے یہی ثوری اوزاعی اور حسن بن صالح کا قول ہے۔ تاہم ہمارے اصحاب نے یہ کہا ہے کہ جب اس کے ایام دس دن سے کم کے ہوں تو اس کی عدت اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک وہ تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے یا ایک نماز کا وقت گزر نہ جائے یہی حسن صالح کا قول ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں یہودی اور نصراتی عورتیں مسلمان عورتوں کی طرح ہیں جن لوگوں نے اقراء کو حیض قرار دیا ہے ان میں سے کسی نے بھی حسن بن صالح کے سوا یہ بات نہیں کہی ہے۔ ہمارے اصحاب کا کہنا ہے کہ ذمی عورت کی عدت تیسرے حیض کا خون بند ہوتے ہی ختم ہوجائے گی اور اس کے لئے اس پر غسل لازم نہیں ہے۔ اس طرح یہ اس عورت کے حکم میں ہوگی جس نے تیسرے حیض سے غسل کر لیاہو۔ اب وہ خون بند ہوجانے کے بعد کسی اور شے کا انتظار نہیں کریگی۔ ابن شبرمہ کا قول ہے کہ جب تیسرے حیض کا خون بند ہوجائے تو رجوع کرنے کی گنجائش باطل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے غسل کا اعتبار نہیں کیا۔ امام مالک اور امام شافعی کا قول ہے کہ الاقراء کا معنی الاطہار ہے۔ جب عورت تیسرے حیض میں داخل ہوجائے گی تو وہ بائن ہوجائے گی اور رجوع کرنے کی گنجائش باطل ہوجائے گی۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ سلف کے اقوال سے اس پر اتفاق کی صورت پیدا ہوگئی ہے کہ اقراء کا اسم دو معنوں پر محمول کیا جاتا ہے۔ ایک حیض اور دوسرا اطہار جمع طہر۔ اس کی دو وجہیں ہیں۔ اول یہ کہ اگر لفظ ان دونوں معنوں کا احتمال نہ رکھتا تو سلف ہرگز اسے ان دونوں معنوں پر محمول نہ کرتے اس لئے کہ وہ اہل لغت تھے اور انہیں اسماء کے معانی کی معرفت تھی اور معانی میں جو تصرف یعنی کمی بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر تھے۔ جب سلف کے ایک گروہ نے اس سے حیض کا معنی لیا اور دوسرے نے اطہار کا تو ہمیں یہ بات معلوم ہوگئی کہ اس اسم کا اطلاق ان دونوں معنوں پر ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ اختلاف ان حضرات کے درمیان مشہور و معروف تھا اور ان میں سے کسی نے کسی کے قول کی تردید نہیں کی بلکہ ہر ایک نے دوسرے کے قول کو جائز قرار دیا اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ لفظ میں دونوں معنوں کا احتمال ہے اور اس میں اجتہاد کی گنجائش اور جواز موجود ہے۔ اب ان دونوں معنوں پر اس اسم کے اطلاق کی کئی صورتیں ہیں یا تو یہ لفظ ان دونوں معنوں میں بطور حقیقت استعمال ہوتا ہے یا بطور مجاز یا ایک میں حقیقت اور دوسرے میں مجاز ہے ہم نے جب تحقیق و تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اہل لغت کی رائے بھی اس بارے میں مختلف ہے کہ لغوی لحاظ سے اس لفظ کے معنی اصل کیا ہیں۔ کچھ کا قول ہے کہ یہ وقت کا اسم ہے ہمیں یہ ثعلب کے غلام ابوعمرو نے ثعلب کے متعلق بیان کیا کہ جب ان سے قرء کا معنی پوچھا جاتا تو اس سے زائد کچھ نہ بتاتے کہ یہ ہے اور پھر وہ شاعر کا شعر بطور استشہاد پیش کرتے۔ یا رب مولی حاسد متاغض علی ذی ضتعن وضب فارض ، لہ قروء کفردء العائض ۔ اے میرے پروردگار میں ایک حاسد کا غلام ہوں جو مجھ سے بغض رکھتا ہے بڑا کینہ ور ہے اور یہ کینہ بڑا پرانا ہے۔ حیض والی عورت کی طرح اس کا بھی وقت ہوتا ہے جس میں اس کی عداوت بھڑک اٹھتی ہے یعنی اس کا ایک وقت ہوتا ہے جس میں اس کی عداوت جوش مارتی ہے اسی معنی پر لوگوں نے اعشی کے شعر کی تاویل کی ہے۔ و فی کل عام انت جاشم غزوۃ تشدلاقصا ھا عزیم عزائکا……مورثۃ ھالاً و فی الحی رفعۃ لماضاع فیھا من قروء نسائکا……کیا تم ہر سال ایک دفعہ جنگ پر جانے کی تکلیف اٹھاتے ہو جس کے آخری حصے تک پہنچنے کے لئے اپنے صبر و ہمت کے کجاوے کس لیتے ہو۔ یہ جنگ تمہیں مال کا وارث بناتی ہے اور قبیلے کے اندر تمہاری عورتوں کے ساتھ وطی کے ضائع ہونے والے وقت سے لوگ اپنے آپ کو بلند رکھتے ہیں۔ یہاں قروء نسائکا سے مراد تمہاری عورتوں کے ساتھ وطی کا وقت ہے بعض لوگوں نے اس لفظ کو طہر کے معنی میں لیا ہے یعنی تمہاری عورتوں کا طہر۔ ایک اور شاعر کا قول ہے۔ کرھت العقر عقر بنی شلیل…اذاھبت لقادئھا الریاح…میں بنو شلیل کی قیام گاہ یا پڑائو کو ناپسند کرتا ہوں جب سردی کے موسم میں ٹھنڈی ہوائیں اپنے وقت پر چلتی ہیں۔ یہاں لقائھا سے مراد لوقتھا ہے یعنی سردیوں میں اپنے وقت پر۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ قرء کا معنی ضم اور تالیف ہے یعنی ملالینا اور جوڑ لینا۔ تریک اذادخلت علی خلاء…وقتد امنت عیون الکاشعلینا…ذراعی عیطل ادماء بکر…ھجان اللون لم تقراً جنینا…جب تم اس کے پاس تنہائی میں جائو گے جبکہ وہ دشمنوں کی نظروں سے محفوظ ہو تو وہ تمہیں ایسی دراز گردن خوبصورت عورت کے دو بازو دکھائے گی جو گندم گوں کھلتے ہوئے رنگ والی دوشیزہ ہے جس نے اپنے رحم میں کوئی جنین یعنی حمل اپنے ساتھ ملا نہیں رکھا ہے۔ یہاں لم تقراً کا معنی لم تضم ہے یعنی اس نے اپنے پیٹ میں کوئی جنین اپنے ساتھ نہیں ملا رکھا ہے۔ اسی معنی میں یہ فقرہ ہے ” قریت الماء فی المحوض میں نے حوض میں پانی جمع کرلیا) اسی طرح یہ فقرہ قدرت الارض (زمین نے ایک شی کو دوسری شی کے ایک اور سفر کو دوسرے سفر کے ساتھ جمع کردیا) اسی طرح یہ محاورہ ہے ” ماقرات الناقۃ قط “ (اونٹنی نے اپنے رحم میں کبھی کسی بچے کو جمع نہیں کیا) اسی طرح یہ فقرہ ہے ” اقرات النجوم “ (افق میں ستارے اکٹھے ہوگئے) یہ محاورہ بھی ہے اقرات المراۃ فھی مقدی (عورت کو حیض آگیا اب وہ حیض والی ہوگئی) اصمعی، کسائی اور فراء نے اس کا ذکر کیا ہے بعض سے یہ منقول ہے کہ قرء کا معنی ایک چیز سے نکل کر دوسری چیز کی طرف چلے جانا ہے لیکن اس معنی کی تائید کے لئے شواہد موجود نہیں ہیں۔ یہ معنی قابل اعتماد اہل لغت سے منقول نہیں اور نہ ہی ہمارے ذکر کردہ شواہد میں اس معنی کے لئے کوئی گنجائش ہے۔ اس لئے یہ معنی ساقط ہے اور قابل قبول نہیں پھر ہم کہیں گے کہ اگر اس لفظ کا حقیقی معنی وقت ہے تو اس صورت میں اس سے حیض مراد لینا اولی ہوگا۔ کیونکہ وقت صرف اس چیز کی نسبت سے وقت کہلاتا ہے جو اس میں وقوع پذیر ہوتی ہے۔ اب حیض وقوع پذیر ہونے والی چیز یعنی حادث ہے اور طہر تو صرف عدم حیض کا نام ہے یہ وقوع پذیر ہونے والی چیز نہیں ہے۔ اس لئے یہ ضر وری ہے کہ حیض اپنے مفہوم کے لحاظ سے اس لفظ کے معنی کے زیادہ قریب ہو اگر قرء کا حقیقی معنی ضم اور تالف یعنی ملا لینا اور جوڑ لینا ہے تو پھر بھی حیض اس معنی کے زیادہ قریب ہے کیونکہ حیض کا خون حالت حیض سے بدن کے تمام اجزاء سے بنتا ہے اور جمع ہوتارہتا ہے اس لئے اس کا معنی اسم قرء سے زیادہ قریب ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ خون تو ایام طہر میں بنتا اور جمع ہوتا رہتا ہے اور ایام حیض میں بہہ جاتا ہے تو جواب میں یہ کہا جائے گا کہ معترض نے بہت اچھی بات کہی اور معاملہ بھی اسی طرح ہے لیکن اس معاملے کی دلالت اس بات پر قائم ہے جس کا ہم نے ذکر کیا ہے یعنی حیض کیونکہ معترض کے اس قول کے بعد اب لفظ قرء خون کے لئے اسم بن گیا۔ فرق صرف یہ ہے کہ معترض کے خیال میں یہ حالت طہر کے خون کا نام ہے اور ہمارے خیال میں یہ حالت حیض کے خون کا نام ہے۔ بہرحال یہ بات ضرور واضح ہوگئی کہ اس خون کو قرء کا نام دینے میں طہر کو کوئی دخل نہیں ہے کیونکہ طہر خون نہیں ہوتا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ خون کی عدم موجودگی میں کبھی طہر موجود ہوتا ہے اور کبھی خون کے ساتھ اس کا وجود ہوتا ہے جیسا کہ معترض نے اپنے اعتراض میں یہ نکتہ اٹھایا ہے اس لئے قرء دم یعنی خون کے لئے اسم قرار پایا طہر کے لئے۔ لیکن خون ظاہر ہونے سے اس اسم کا اس پر اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ اس خون کے ساتھ صرف اس کے ظہور کی حالت ہی میں کسی حکم کا تعلق ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی ہے کہ طہر کی حالت میں رحم کے اندر اس خون کے وجود کا تیقن نہیں ہوتا۔ اس لئے یہ جائز نہیں ہے کہ حالت طہر میں ہم اسے قرء کا نام دیں۔ اس لئے کہ قرء تو ایسا اسم ہے جس کے ساتھ شرعی حکم کا تعلق ہوتا ہے اور اس خون کے جاری ہونے سے پہلے اور اس کے وجود کے علم سے قبل اس کے ساتھ کسی حکم کا تعلق نہیں ہوتا۔ معترض سے یہ بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ تمہیں یہ کہاں سے معلوم ہوا کہ طہر کی حالت میں رحم کے اندر خو ن جمع ہوتا رہتا ہے اور وہاں رکے رہنے کے بعد حیض کے وقت جاری ہوجاتا ہے کیونکہ یہ ایسا قول ہے جو دلیل سے خالی ہے اور ظاہر کتاب سے بھی اس کی تردید ہو رہی ہے قول باری ہے ویعلم ما فیالارحام اور اللہ ہی کو علم ہے جو کچھ رحموں میں ہے) ۔ اس ارشاد کے مطابق اللہ تعالیٰ نے مافی الارحام اپنی ذات کے لئے خاص کرلیا ہے اور بندوں کو اس سے مطلع نہیں کیا تو اب معترض کس طرح حالت طہر کے اندر رحم میں اس کے جمع ہونے اور حالت حیض میں جاری ہونے کے متعلق کہاں سے فیصلہ دے سکتا ہے۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے یہ کہا ہے کہ یہ پورے جسم سے جمع ہوتا ہے اور حیض کی حالت میں جاری ہوجاتا ہے اس سے پہلے نہیں ا ن کے اس قول کی تردید نہیں کی گئی۔ ان کا یہ قول حق سے زیادہ قریب معلوم ہوتا ہے کیونکہ ہمیں حیض کی حالت میں اس کے وجود کا یقینی علم ہوتا ہے لیکن حیض سے پہلے اس کے وجود کا ہمیں علم نہیں ہوتا اس بنا پر وقت سے پہلے اس کے متعلق کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔ اب جبکہ ہم نے یہ واضح کردیا کہ لفظ قرء کا حیض اور طہر دونوں پر اطلاق ہوتا ہے اور یہ بھی بتادیا کہ لغت میں یہ لفظ کن معانی پر مشتمل ہے تو اس کی روشنی میں اس بات پر ازخود دلالت ہونی چاہیے کہ حقیقت میں یہ حیض کے لئے اسم ہے نہ کہ طہر کے لئے اور طہر پر اس کا اطلاق مجاز اور استعارے کے طور پر ہوتا ہے۔ ہم نے پچھلی سطور میں لغت سے جو شواہد بیان کئے ہیں اور لفظ کے حقیقی معنی کی جو وضاحت کی ہے وہ اس بات کی دلالت کے لئے کافی ہیں کہ اس کا حقیقی معنی حیض کے ساتھ خاص ہے طہر کے ساتھ نہیں ۔ اس طویل تمہید کے بعد اب ہم یہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے یہ دیکھا کہ حقیقی معنوں پر دلالت کرنے والے اسماء کسی حال میں بھی اپنے مسمیات یعنی مدلولات سے منتفی نہیں ہوتے۔ اس کے برعکس مجازی معنوں پر دلالت کرنے والے اسماء اپنے مدلولات سے کبھی منتفی ہوجاتے ہیں اور کبھی انہیں لازم ہوجاتے ہیں پھر ہم نے یہ دیکھا کہ قرء کا اسم حیض کے معنی سے کبھی منتفی نہیں ہوا لیکن ہم نے یہ دیکھا کہ قرء کا اسم طہر کے معنی سے کبھی منتفی ہوجاتا ہے کیونکہ طہر تو سن یاس کو پہنچ جانے والی عورت اور نابالغ لڑکی میں موجود ہوتا ہے لیکن وہ ذوات الاقراء (قرء والیوں) میں سے نہیں ہوتیں۔ اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ دو حیض کے درمیان آنے والے طہر پر قرء کا اسم مجازی طور پر بولا جاتا ہے حقیقی طور پر نہیں اس اسم کا طہر پر اس لئے اطلاق ہوتا ہے کہ حیض کے متصل طہر پایا جاتا ہے۔ جس طرح کہ ایک اسم کا اطلاق اس کے غیر پر بھی ہوجاتا ہے جبکہ وہ غیر اس اسم کے پڑوسی یعنی متصل ہوتا ہے اور اس کے ساتھ اس کا ایک گو نہ تعلق ہوتا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ جس وقت طہر حیض سے متصل ہوتا ہے تو اس پر قرء کے نام کا اطلاق ہوجاتا ہے اور جب متصل نہیں ہوتا تو نام کا اطلاق نہیں ہوتا۔ لفظ قرء سے مراد حیض ہے طہر نہیں۔ اس پر یہ چیز بھی دلالت کرتی ہے کہ جب قرء میں دونوں معنوں کا احتمال ہے اور امت کا بھی اس پر اتفاق ہے کہ ان دونوں میں سے ایک معنی مراد ہے۔ اگر احتمال کی حد تک دونوں معنی یکساں ہیں تو پھر بھی حیض کا معنی اولیٰ ہوگا۔ اس لئے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے ادا ہونے والے اس لفظ میں حیض کا معنی ہے طہر کا نہیں۔ آپ نے فرمایا الستعاضۃ تدع اصلواۃ ایام اقراء ھا استحاضہ والی عورت اپنے ایام کے برابر دنوں میں نماز چھوڑ دے گی) اسی طرح آپ نے حضرت فاطمہ (رض) بنت حبیش کو فرمایا تھا فذا اقبل قرء ک فدعی الصلوۃ واذا ادبرفاغتسلی وصلی مابین القرء الی القرء جس وقت حیض شروع ہوجائے تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض واپس ہوجائے تو غسل کرلو اور ایک حیض سے لے کر دوسرے حیض کے درمیان پوری مدت میں نمازیں پڑھتی رہو) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے الفاظ میں قرء حیض کے معنی میں استعمال ہوا ہے اس لئے آیت کو حیض کے سوا اور کسی معنی پر محمول نہ کیا جائے کیونکہ قرآن مجید لامحالہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لغت میں نازل ہوا تھا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے الفاظ میں اللہ کی مراد بیان کردیتے تھے جن میں کئی معانی کا احتمال ہوتا تھا اور آپ کی لغت میں قرء طہر کے لئے استعمال نہیں ہوا۔ اس لئے اس لفظ کو طہر پر محمول کرنے کی بہ نسبت حیض پر محمول کرنا اولیٰ ہے۔ اس معنی پر وہ روایت دلالت کرتی ہے جو ہمیں محمد بن بکر البصری نے بیا ن کی انہیں ابودائود نے انہیں محمد بن مسعود نے، انہیں ابوعاصم نے ابن جریج سے، انہوں نے مظاہر بن اسلم سے انہوں نے قاسم بن محمد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے اور حضرت عائشہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہ آپ نے فرمایا طلاق الامۃ ثنتین وقو وھا حیضتان ، لونڈی کو ملنے والی طلاق کی زیادہ سے زیادہ تعداد دو ہے اور اس کا قرء دو حیض ہے) ۔ ابوعاصم کہتے ہیں مجھے مظاہر نے انہیں القاسم نے حضرت عائشہ (رض) سے اور حضر ت عائشہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی البتہ اس روایت میں الفاظ یہ ہیں وعدتھا حیضتان اس کی عدت دو حیض ہے) ہمیں عبدالباقی بن قانع نے، انہیں محمد بن شاذان نے انہیں معلی نے انہیں عبداللہ بن شبیب نے عبداللہ بن عیسیٰ سے، انہوں نے عطیہ سے انہوں نے حضرت ابن عمر (رض) سے اور انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی کہ تطلیق الامۃ تطلیقتان وعدتھا حیضتان لونڈی کی طلاق دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہے) ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صریح الفاظ میں لونڈی کی عدت د و حیض بیان کردی اور یہ بات ہمارے مخالفین کے قول کے خلاف جاتی ہے۔ اس لئے کہ ان کا گمان ہے کہ لونڈی کی عدت دو طہر ہے اور وہ اس کے حق میں دوحیض پورے نہیں کرتے۔ اب جبکہ یہ ثابت ہوگیا کہ لونڈی کی عدت دو حیض ہے تو یہ بھی ثابت ہوگیا کہ حرہ کی عدت تین حیض ہوگی۔ یہ دونوں حدیثیں اگرچہ خبرواحد کے طور پر روایت ہوئی ہیں لیکن اہل علم ان دونوں پر اس لحاظ سے عمل کرنے میں متفق ہیں کہ سب کے نزدیک لونڈی کی عدت حرہ کی عدت کا نصف ہے۔ یہ چیز اس کی صحت کو واجب کردیتی ہے۔ قرء سے حیض مراد ہے۔ اس پر حضرت ابوسعید خدری (رض) کی حدیث بھی دلالت کرتی ہے جس کی روایت انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی ہے۔ آپ نے معرکہ اوطاس کے قیدیوں کے متعلق فرمایا تھا کہ لاتوطاحامل حتی تضع ولاحائل حتی تستبری بحیضۃ جو عورت حاملہ ہو اس کے ساتھ ہمبستری اس وقت تک نہ کی جائے جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے دے اور جو حاملہ نہیں ہے جب تک ایک حیض گزارنے کے ساتھ استبراء رحم نہ کرلے اس وقت تک اس سے قربت نہ کی جائے) یہ تو معلوم ہے کہ عدت کی بنیاد استبراء رحم ہے جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لونڈی کا استبراء ایک حیض قرار دیا نہ کہ طہر، تو واجب ہوگیا کہ عدت کا اعتبار حیض کے ذریعے کیا جائے نہ کہ طہر کے ذریعے۔ اس لئے کہ ا ن دونوں میں سے ہر ایک کو اصلاً استبراء کے لئے وضع کیا گیا ہے یعنی یہ معلوم کرنے کے لئے کہ رحم حمل سے خالی ہے اگرچہ سن یاس کو پہنچ جانے والی عورت اور نابالغ لڑکی کو بھی عدت کے دن گزارنے ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ عدت کی اصل تو استبراء کے لئے ہے پھر اس اصل پر آئسہ اور صغیرہ کو بھی محمول کیا گیا ہے تاکہ قریب البلوغ لڑکی میں حمل کی گنجائش باقی نہ رہے اور بڑ ی عمر کی عورت میں بھی جس کے اند ر یہ ممکن ہے عدت ترک کرنے کی صورت میں اسے حیض آجائے اور وہ حیض کا خون دیکھ لے اس بنا پر سب کے لئے استبراء کے متعلق احتیاط کرتے ہوئے عدت واجب کردی گئی۔ قرء سے مراد حیض ہے اس پر یہ قول باری بھی دلالت کرتا ہے واللائی لیسن من المحیض من نساء کم ان ارتبتم فعد لھن ثلاثۃ اشھر، تمہاری وہ عورتیں جو حیض سے مایوس ہوچکی ہیں اگر تمہیں شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے) اللہ تعالیٰ نے حیض نہ آنے کی صورت میں تین ماہ کی مدت واجب کردی اور انہیں حیض کے قائم مقام بنادیا۔ یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ حیض ہی اصل ہے جس طرح کہ تیمم کے متعلق جب اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا فلم تجدوا ماء فتیمموا، تو پاک مٹی سے تیمم کرلو) تو ہمیں یہ معلوم ہوگیا طہارت کے حصول کا اصل ذریعہ پانی ہے جس کی عدم موجودگی میں حصول طہارت کو پاک مٹی کی طرف منتقل کردیا گیا۔ اس پر یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اقراء کو ایسے عدد میں محصور کردیا جو اس کا تقاضا کرتا ہے کہ عدت کے لئے اسے پورا کیا جائے۔ قول باری ہے ثلثۃ قرء تین قرء) اب جو شخص اپنی بیوی کو طلاق سنت دے تو قرء کو طہر پر محمول کر کے عدت کی مدت یعنی تین قرء کو پوری طرح مکمل کرنا ممتنع ہوجائے گا اس لئے کہ طلاق سنت یہ ہے کہ وہ ایسے طہر کے دوران دی جائے جس میں ہمبستری نہ ہوئی ہو۔ اس صورت میں اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے کہ طلاق دیتے وقت طہر کا کچھ حصہ گزرچکا ہو پھر وہ عورت اس کے بعد دو طہر عدت میں گزارے۔ اس طرح عدت کی مدت دو طہر اور ایک طہر کا بعض حصہ بنے گی اور تین قرء کی تکمیل نہیں ہوگی۔ جب طلاق سنت کی صورت میں تین قرء کی تکمیل متعذر ہوگئی تو اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ قرء سے مراد حیض ہے کہ جس کے ذریعے آیت میں مذکور عدد کی پوری طرح تکمیل ممکن ہے۔ لیکن یہ یاد رہے کہ یہ بات قول باری الحج اشھر معلومات کی طرح نہیں ہے یہاں دو ماہ اور تیسرے مہینے کا ایک حصہ مراد ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اشھر معلومات کو کسی عدد میں محصور نہیں کیا۔ اسے صرف جمع کی صورت میں بیان کیا ہے جبکہ اقراء ایک عدد میں محصور ہے جس میں اس سے کم کا احتمال ہی نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ آپ یہ فقرہ رایت ثلاثہ رجال (میں نے تین آدمی دیکھے) کہہ کر دو آدمی مراد لیں تو یہ درست نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس اگر آپ رایت رجالاً میں نے کئی آدمی دیکھے) کہہ کر دو آدمی مراد لیں تو یہ درست ہوگا۔ نیز قول باری الحج اشھر معلومات) سے مراد ہے کہ عمل الحج فی اشھر معلومات “ (حج کا عمل معلوم مہینوں میں ہوتا ہے) اور مراد اس سے یہ ہے کہ بعض میں ہوتا ہے۔ اس لئے کہ حج کے اعمال پورے مہینوں پر پھیلے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ ان کے بعض حصوں میں ادا ہوجاتے ہیں۔ اس لئے یہاں عدد کو مکمل کرنی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن اقراء میں عدت پوری کرنے کے لئے عدد کے تحت آنے والی مدت کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اگر اقراء سے مراد طہر ہوں تو پھر بھی تین کے ہند سے کے تحت آنے والی مدت کو پورا کرنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح وقت کو پورا کرنا۔ اس بنا پر طہر کے تمام اوقات عدد مکمل ہونے تک عدت کی مدت میں شامل ہوں گے اور اس عدد سے کم عدد پر اقتصار جائز نہیں ہوگا۔ اس صورت میں اقراء سے مراد حیض ہی ہوگا کیونکہ حیض مراد لے کر عدد کے تحت واقع ہونے والی مدت کی تکمیل ہوسکتی ہے اگر طلاق بطریق سنت دی جائے اب جس طرح آئسہ اور صغیرہ کی عدت کے سلسلے میں دو ماہ اور تیسرے مہینے کے بعض حصے کی مدت پر اقتصار قول باری فعدتھن ثلثۃ اشھر) کی روشنی میں جائز نہیں ہے۔ اسی طرح قول باری ثلثۃ قرء) کی روشنی میں دو طہر اور تیسرے طہر کے بعض حصے پر اقتصار جائز نہیں ہے نتیجہ یہ نکلا کہ قرء سے حیض مراد ہے طہر مراد نہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ طہر میں طلاق ملنے کی صورت میں طہر کا باقی ماندہ حصہ ایک مکمل قرء ہوگا اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اگر طہر کے ایک جز کو قرء کا نام دیا جائے پھر اس سے یہ لازم آتا ہے کہ تیسرے طہر کا ایک جز موجود ہوتے ہی اس کی عدت مکمل ہوجائے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ قرء نام ہے حیض سے طہر کی طرف یا طہر سے حیض کی طرف جانے کا تاہم سب کا اتفاق ہے کہ اگر حیض کی حالت میں اسے طلاق مل جاتی ہے تو اس صورت میں اس کے حیض سے طہر کی طرف خروج کو قرء شمار نہیں کیا جائیگا۔ اب جب یہ ثابت ہوگیا کہ یہاں حیض سے طہر کی طرف خروج مراد نہیں ہے تو ایک صورت باقی رہ گئی وہ ہے طہر سے حیض کی طرف خروج۔ جب یہ بات واضح ہوگئی تو اگر کوئی شخص حالت حیض میں بیوی کو طلاق دے تو درج بالا وضاحت کی روشنی میں اس کے لئے تین قرء پوری طرح مکمل کرنا ممکن ہوگا۔ اس کے جواب میں یہ کہا جائے گا کہ قرء کی یہ تشریح یعنی طہر سے حیض یا حیض سے طہر کی طرف خروج کئی وجوہ سے فاسد ہے۔ اول یہ کہ سلف کا قول باری یتربصن بانفسھن ثلثۃ قرء) میں لفظ قرء کے معنی کے متعلق اختلاف ہے بعض کا قول ہے کہ قرء حیض ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ اطہار جمع طہر ہے۔ اب معترض نے قرء کی جو توضیح کی ہے وہ اجماع سلف کی توضیحات سے باہر ہے۔ اس لئے سلف کے اجماع کے خلاف ہونے کی وجہ سے ساقط ہوجائے گا۔ ایک اور پہلو بھی ہے جیسا کہ ہم نے تفصیلاً بیان کردیا ہے کہ اہل لغت کا خود اس بارے میں اختلاف رائے ہے کہ لفظ قرء کا اصل لغوی معنی کیا ہے اس سلسلے میں اہل لغت کے جو اقوال نقل کئے گئے ہیں ان میں کوئی قول ایسا نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس لفظ کی حقیقت حیض سے طہر یا طہر سے حیض کی طرف خروج ہے۔ اس لئے معترض کی یہ توضیح اس بنا پر فاسد ہوجائے گی۔ فساد کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ جو شخص کسی لفظ کے لغوی معنی کے متعلق کوئی دعوی کرے اس کے ذمے اس دعوے کی تصدیق کے لئے لغت سے کوئی شاہد یعنی مثال پیش کرنا یا اہل لغت کی اس کے متعلق کوئی روایت بیان کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن اگر مدعی کا یہ قول کسی شاہد یعنی لغت کی دلالت اور اہل زبان کی روایت دونوں سے خالی ہو تو یہ ساقط ہو کر قابل اعتبار نہیں رہتا۔ ایک اور پہلو سے ملاحظہ کیجئے اگر قرء کا لفظ حیض سے طہر یا طہر سے حیض کی طرف انتقال کا نام ہوتا تو یہ ضروری ہوتا کہ اصل میں لغت کے اندر اس لفظ کو کسی اور معنی کے لئے حقیقت کے طور پر وضع کیا گیا تھا پھر اسے طہر سے حیض کی طرف انتقال کے معنی کی طرف منتقل کردیا گیا کیونکہ یہ بات تو معلوم ہے کہ اصل لغت میں یہ اسم طہر سے حیض کی طرف انتقال کے معنی کے لئے وضع نہیں کیا گیا بلکہ یہ دوسرے معنی سے منتقل ہو کر ادھر آیا ہے۔ اب جبکہ انتقال کی کسی صورت کو بھی قرء کا نام نہیں دیا گیا تو اس سے معلوم ہوگیا کہ قرء کا لفظ طہر سے حیض کی طرف انتقال کے معنی کے لئے اسم ہی نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا بھی یعنی قرء کا لفظ طہر سے حیض کی طرف انتقال کے معنی کے لئے اسم ہوتا تو یہ ضروری ہوتا کہ عورت کا طہر سے حیض کی طرف منتقل ہونا ایک قرئہ ہوتا پھر حیض سے طہر کی طرف منتقل ہونا دوسرا قرء ہوتا اور پھر دوسرے طہر سے حیض کی طرف منتقل ہونا تیسرا قرء ہوتا اور اس طرح دوسرے حیض میں داخل ہوتے ہی اس کی عدت گزر جاتی اس لئے کہ معترض کے اصل کے مطابق قرء حیض کی صورت میں نہیں ہوتا بلکہ حیض سے طہر کی طرف انتقال کی صورت میں اسم قرء کا مدلول پایا جاتا ہے۔ (تاکہ حیض کے بعد آنے والا طہر پہلا قرء ہو اور اس طرح تین قرء کی تکمیل ہوجائے) طہر سے حیض کی طرف انتقال کی صورت میں قرء کا یہ مدلوں نہیں پایا جاتا کیونکہ اس صورت میں تین قرء کی تکمیل نہیں ہوتی۔ اگر یہ کہا جائے کہ طاہر اسی چیز کا تقاضا کرتا ہے کہ حیض سے طہر کی طرف انتقال کی صورت میں اسم قرء کی مدلول پایا جائے لیکن اجماع کی دلالت نے اس سے روک دیا ہے اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ معترض نے حیض سے طہر کی طرف انتقال کا معنی لینے سے صرف اس لئے انکار کیا ہے کہ شوہر اگر بیوی کو حیض کے دوران طلاق دے دے تو اس صورت میں اجماع کی دلالت کی بنا پر حیض سے طہر کی طرف اس کے انتقال کو قرء شمار نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اس صورت کے علاوہ حیض سے طہر کی طرف انتقال کی تمام صورتوں کے لئے لفظ کا حکم پھر بھی باقی رہے گا اب جبکہ معترض کے لئے ہمارے ذکر کردہ اعتراضات سے چھٹکارا ممکن نہیں اور معترض کی ان دونوں باتوں میں تعارض ہے تو یہ دونوں باتیں ساقط ہوجائیں گی اور استدلال ختم ہوجائے گا۔ اگر یہ کہا جائے کہ مطلقہ کے طہر سے حیض کی طرف خروج کا اعتبار کرنا اس کے حیض سے طہر کی طرف خروج کے اعتبار کی بہ نسبت اولی ہے۔ اس لئے کہ پہلی صورت میں حمل سے اس کے رحم کے خالی ہونے پر دلالت ہوتی ہے جبکہ حیض سے طہر کی طرف خروج کی صورت میں اس پر دلالت نہیں ہوتی اس لئے کہ یہ ممکن ہے کہ عورت اپنے حیض کے آخر ی ایام میں حاملہ ہوجائے اس پر تابط شراً کا یہ شعر دلالت کرتا ہے۔ ومبراء من کل غیر حیضۃ وفساد مرضعۃ وداء مغیل…ممدوح (اس سے مراد خود تابط شراً ہے) اس خرابی سے بری ہے کہ اس کا حمل اس کی ماں کے حمل کے حیض کے آخری دنوں میں ٹھہرا ہو۔ اسی طرح اسے دودھ پلانے والی کے دودھ کی خرابی سے بھی وہ بچا ہوا ہے۔ (اگر دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ ایام رضاعت میں جماع کیا جائے تو دودھ خراب ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے گویا ممدوح کو دودھ پلانے والی عورت کے ساتھ دوران رضاعت ہمبستری نہیں ہوئی) نیز حاملہ عورت نے اسے دودھ نہیں پلایا۔ اس لئے وہ اس خرابی سے بچا ہوا ہے۔ یہاں شاعر یہ مراد لے رہا ہے کہ ممدوح کی ماں کو اس کا حمل حیض کے آخری دنوں میں نہیں ٹھہرا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ قائل کا یہ کہنا حائضہ عورت حیض کے آخری دنوں میں حاملہ ہوسکتی ہے ایک غلط بات ہے۔ اس لئے کہ حمل اور حیض دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لاتوطا حامل حتی تضع۔ کسی حاملہ عورت کے ساتھ وطی نہ کی جائے جب تک اس کے ہاں بچہ جنم نہ لے لے) ۔ آپ نے حیض کے وجود کو حمل سے رحم کے خالی ہونے کی نشانی قرار دیا۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ حمل اور حیض اکٹھے نہیں ہوسکتے اور جب بھی عورت حیض کے دوران حاملہ ہوجائے گی اس کا حیض ختم ہوجائے گا۔ حمل کے ساتھ پایا جانے والا خون حیض کا خون نہیں ہوگا بلکہ دم استحاضہ ہوگا،۔ اس بنا پر معترض کا یہ کہنا کہ اس کا حیض سے طہر کی خروج میں حمل سے اس کے رحم کے خالی ہونے پر دلالت نہیں ہوتی ایک غلط بات ہے۔ تابط شراً کے شعر سے جو استشہاد کیا گیاے اس پر بڑا تعجب آتا ہے زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والے اس شاعر کو اس بات کا کیا پتہ ہے جبکہ قول باری ویعلم ما فی الارحام جو کچھ رحم میں ہے اللہ اسے جانتا ہے) اسی طرح قول باری ہے عالم الغیب۔ غیب کی باتوں کی اسے خبر ہے) اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ نے اس کے بارے میں علم کو اپنے لئے مخصوص کرلیا ہے۔ مخلوق کو اس کا علم نہیں دیا گیا مخلوق کو صرف اتنا ہی کچھ معلوم ہے ج اللہ نے بتادیا۔ ساتھ ساتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول کی بھی اس پر دلالت ہو رہی ہے کہ حیض اور حمل یکجا نہیں ہوسکتے۔ دوسری طرف قائل نے استدلال میں جو بات کہی ہے اس سے ہمارے قول کی صحت پر دلالت ہو رہی ہے وہ یہ کہ اقراء کے ذریعے عدت کا مقصد حمل سے رحم کو پاک کرنا ہے اور طہر میں استبراء نہیں ہوتا اس لئے حمل کا استقرار طہر میں ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہوگیا کہ اقراء کا اعتبار حیض کے ذریعے کیا جائے کیونکہ حیض رحم کا حمل سے خالی ہونے کی نشانی ہوتا ہے اور اقراء کا اعتبار طہر کے ذریعے نہ کیا جائے کیونکہ طہر میں استبراء رحم پر دلالت نہیں ہوتی۔ یہ بات کہ اقراء کے ذریعے عدت استبراء ہے اس پر یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ اگر عورت نے خون دیکھا اور اس کے بعد حمل ظاہر ہوگیا تو اب عدت یہی حمل ہوگا یعنی وضع حمل کے ساتھ عدت ختم ہوگی۔ اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ اقراء والی عورتوں کی عدت کا مقصد حمل سے رحم کو پاک کرنا ہے اور مقصد دو وجوہ کی بنا پر حیض سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ طہر سے۔ اول یہ کہ طہر حمل کا ہم زمانہ ہوتا ہے اور جو چیز حمل کا ہم زمانہ ہو اس میں استبراء واقع نہیں ہوسکتا۔ استبراء اس میں واقع ہوسکتا ہے جو حمل کے منافی ہو اور یہ حیض ہے جس کے ذریعے رحم کے حمل سے خالی ہونے پر دلالت ہوسکتی ہے۔ اس لئے یہ واجب ہوگیا کہ عدت حیض کے حساب سے ہو طہر کے حساب سے نہ ہو۔ جن لوگوں نے طہر کا اعتبار کیا ہے ان کا استدلال قول باری فطلقوھن لعدتھن انہیں ان کی عدت پر طلاق دو ) سے ہے یعنی حالت طہر میں۔ اسی طرح ان کا استدلال حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول سے بھی ہے جو آپ نے حضرت عمر (رض) سے اس وقت فرمایا تھا جب ان کے بیٹے نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تھی کہ مرہ خیرا جعھا ثم لید عھا حتی تطھر ثم تعیض ثم تطھر ثم لیطلقھا ان شاء، اس سے کہو کہ بیوی سے رجوع کرلے پھر اسے چھوڑے رکھے حتی کہ وہ حیض سے پاک ہوجائے پھر اسے حیض آجائے پھر پاک ہوجائے پھر اگر چاہے تو طلاق دے دے۔ یہی وہ عدت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے) یہ بات دو وجوہ سے اس پر دلالت کرتی ہے کہ عدت طہر کے حساب سے ہوگی۔ اول یہ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طہر میں طلاق کا ذکر کیا ہے اس لئے یہی وہ عدت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے اور یہ طہر کی طرف اشارہ ہے نہ کہ حیض کی طرف۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ عدت طہر کے حساب سے ہوگی نہ کہ حیض کے حساب سے دوسری وجہ قول باری واحصوا العدۃ اور عدت کو خیال میں رکھو) اور عدت کو خیال میں رکھنا طہر میں طلاق دینے کے بعد ہوگا۔ اس سے یہ بات واجب ہوگئی کہ جس چیز کے شمار کو خیال میں رکھا جائے وہ اس طہر کا باقی ماندہ حصہ ہے جو طلاق کے متصل بعد کا ہے۔ اس استدلال کے جواب میں کہا جائے گا کہ آپ کا یہ کہنا کہ ” یہی وہ عدت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے “۔ تو دراصل حرف لام ایسی صورت میں حال ماضیہ اور حال مستقبلہ کے لئے داخل ہوتا ہے۔ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول نہیں دیکھتے صرمدالرویتہ یعنی گزری ہوئی رویت پر روزہ رکھو۔ اسی طرح قول باری کو دیکھئے ومن ارادالاخرۃ وسعی لھا سعیھا، جو شخص آخرت کا ارادہ کرتے ہوئے اس کے لئے اس کے شایان شان سعی کرے) یعنی آخرت کے لئے، یہاں لام استقبال اور تراخی کے لئے ہے، اسی طرح محاورہ ہے، ” تاھب للشتاء “ (سردی کی تیاری کرلو) یہاں مراد آنے والا وقت ہے جو تیاری سے ابھی فاصلے پر ہے۔ اب جبکہ لفظ میں ماضی اور مستقبل دونوں کا احتمال ہے اور جب یہ مستقبل کے معنی پر مشتمل ہو تو اس کا یہ مقتضی نہیں ہوگا کہ اس کا وجود ذکر کردہ شے کے فوراً متصل بعد ہوجائے ۔ جب یہ صورتحال ہے اور ادھر ہم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول میں جو آپ نے حضرت ابن عمر (رض) کے لئے حضرت عمر (رض) سے فرمایا تھا گزرے ہوئے حیض کا ذکر پایا ہے آنے والا حیض تو معلوم ہے اگرچہ مذکور نہیں ہے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے مرہ فلیرا جعھا ثم لید عھا حتی تطھرثم تعیض ثم تطھرثم لیطلقھا ان شاء قتلک العدۃ التی امر اللہ ان یطلق لھا النساء) اس میں یہ احتمال ہے کہ یہ گزرے ہوئے حیض کی طرف اشارہ ہو۔ اور پھر یہ اس بات پر دلالت کرے کہ عدت حیض کے حساب سے ہوتی ہے۔ اس میں یہ گنجائش ہے کہ اس سے آنے والا حیض مراد ہو کیونکہ وہ اس لحاظ سے معلوم ہی ہوتا ہے کہ اس کا مستقبل میں آنا عادت کے مطابق ہوتا ہے یعنی کسی عورت کا آئندہ کا حیض ایک امر معتاد ہوتا ہے۔ اس صورت میں طہر کا اعتبار کرنا حیض کے اعتبار سے اولیٰ نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ حیض آئندہ زمانے میں آئے گا اگرچہ الفاظ میں مذکور نہیں ہے اس لئے معلوم ہونے کی بنا پر حیض مراد لینا جائز ہے اگرچہ مذکور نہیں ہے جیسا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد میں طلاق کے بعد والے طہر کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ آپ نے طلاق سے قبل والے طہر کا ذکر کیا ہے لیکن چونکہ عادت کے مطابق طلاق کے بعد طہر کا وجود معلوم تھا جبکہ طلاق طہر میں دی گئی ہو۔ اس لئے کلام کو اس کی طرف راجع کرنا اور لفظ سے یہی مراد لینا جائز ہوگیا۔ مندرجہ بالا تفصیل کے باوجود یہ جائز ہے کہ عورت کو طلاق کے متصل بعد حیض آجائے اس بنا پر لفظ میں کوئی ایسی دلالت نہیں ہے جو یہ ثابت کرتی ہو کہ عدت کے حساب میں جس چیز کا اعتبار کیا جانا چاہیے وہ طہر ہے حیض نہیں ہے اس کے باوجود یہ دلالت ضرور موجود ہے کہ اگر شوہر نے اسے طہر کے آخری حصے میں طلاق دے دی اور طلاق کے متصل بعد اسے حیض آگیا تو اس کی عدت کا حساب حیض کے ساتھ ہونا چاہیے نہ کہ طہر کے ساتھ یہی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول کا مقتضی ہے۔ کیونکہ اس میں طلاق کے بعد آنے والے حیض کا ہی ذکر ہے نہ طہر کا۔ اب جس وقت عورت کو طلاق کے فوراً بعد حیض آجائے تو یہی حیض اس کی عدت ہوگا پھر یہ بات بھی واضح ہے کہ کسی نے طلاق کے فوراً بعد یا ٹھہر کر آنے والے حیض کے اعتبار میں کوئی فرق نہیں کیا ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہوگیا کہ حیض ہی وہ صورت ہے جس کا اقراء کے اندر حساب کیا جائے نہ کہ طہر۔ اگر یہ کہا جائے کہ حدیث میں مذکورہ حیض سے گزرا ہوا حیض مراد لینا درست نہیں ہے کیونکہ طلاق سے پہلے کا حیض عدت میں شمار نہیں ہوتا۔ اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ جب حیض کا شمار طلاق کے بعد کیا جاسکتا ہے تو اسے عدت کا نام دینا جائز ہے۔ جس طرح اس ارشاد باری میں ہے حتی تنکح زوجاً غیرہ جب تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور شوہر سے شادی نہ کرلے) اللہ نے نکاح سے پہلے ہی اس دوسرے آدمی کو زوج یعنی شوہر کے نام سے موسوم کردیا۔ ہمارے مخالف کے اٹھائے ہوئے نکتہ سے جو اعتراض ہم پر عائد ہوتا ہے وہی ہمارے مخالف پر بھی عائد ہوتا ہے۔ اس لئے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طہر کا ذکر کر کے حضرت ابن عمر (رض) کو اس میں طلاق دینے کا حکم دیا لیکن آپ نے اس طہر کا ذکر نہیں کیا جو طلاق کے بعد آنے والا تھا۔ اب اس طہر کو تو عدت کا نام دیا گیا جو طلاق سے پہلے تھا کیونکہ ہمارے مخالف کے نزدیک عدت طہر کے ذریعے گزاری جاتی ہے تو ہمارا مخالف اس حیض کو عدت کا نام دینے سے کیوں جھجکتا ہے جو طلاق سے قبل آیا تھا کیونکہ اسی حیض کے ذریعے وہ عورت عدت گزار رہی تھی۔ رہ گیا قول باری واحصوا العدۃ تو اس میں احصاء یعنی شمار کرنا حیض کو چھوڑ کر صرف طہر کے ساتھ مختص نہیں ہے۔ اس لئے کہ ہر ایسی چیز جو شمار میں آسکے اسے احصاء لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ جب وہ چیز جو طلاق کے متصل ہوتی ہے طہ رہے اور ہمیں آیت میں احصاء کا حکم دیا گیا ہے تو اس نے یہ واجب کردیا ہے کہ احصاء کے حکم کا رخ طہر کی طرف ہو کیونکہ امر کا معنی یہ ہوتا ہے کہ اس پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات غلط ہے کیونکہ احصار کا رخ ایسی اشیاء کی طرف ہوتا ہے جو شمار میں آسکیں۔ اگر صرف ایک چیز ہو تو جب تک اس کے ساتھ دوسری چیزیں مل نہ جائیں تو اس ایک چیز کے شمار کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔ اس بنا پر لزوم احصاء کا تعلق مستقبل میں آنے والے اقراء کے ساتھ ہوگا جو طلاق کے وقت سے دیر کے بعد آئے گا۔ پھر اس وقت اعصاء کے لئے طہر حیض کی بہ نسبت اولیٰ نہیں ہوگا۔ اس لئے احصاء کی نشانی دونوں کو شامل ہے اور دونوں ہی کو ایک ہی حیثیت سے لاحق ہے نیز اس سے معترض پر یہ لازم آئے گا کہ طلاق کے فوراً بعد حیض آجانے کی صورت میں وہ حیض کے ذریعے عدت کا قائل ہوجائے کیونکہ طلاق کے بعد احصاء کا لزوم ہوجاتا ہے۔ اب اس خاص صورت میں طلاق کے متصل بعد جو چیز ہے وہ حیض ہے اس لئے اسے ہی عدت ہونا چاہیے۔ ہمارے ایک مخالف جنہوں نے احکام القرآن کے موضوع پر تصنیف کی ہے قول باری فطلقوھن لعدتھن) کے معنی فی عدتھن (ان کی عدت میں بیان کیا ہے اور اس کی تائید میں یہ محاورہ پیش کیا ہے کہ کوئی شخص یہ کہے ” کتب لغرۃ الشھر “ مہینے کی پہلی تاریخ کو یہ لکھا گیا) اس کا معنی ہے فی ھذا الوقت یعنی اس وقت میں ایسا کہنا غلط ہے۔ کیونکہ حرف فی ظرف کا معنی دیتا ہے اور حرف لام اگرچہ بہت سے معانی میں استعمال ہوتا ہے لیکن ان معانی میں کوئی ایسا معانی نہیں ہے جو اس کے ظرف بننے کا احتمال رکھتا ہو حرف لام جسے لام اضافت بھی کہتے ہیں ۔ آٹھ معانی میں منقسم ہے۔ ایک لام ملکیت مثلاً آپ یہ کہیں ” لہ مال “ (اس کے پاس مال ہے) دوم لام فعل مثلاً آپ یہ کہیں ” لہ کلام ولہ حرکۃ “ وہ بات کرتا ہے اس میں حرکت ہے) سوم لام علت مثلاً آپ یہ کہیں ” قام لان زیداً جائہ (وہ اس لئے کھڑا ہوگیا کہ زید اس کے پاس آیا تھا یا یہ کہیں ” عطاء لانہ سالہ “ اس نے اسے کچھ دیا اس لئے کہ اس نے اس سے سوال کیا تھا) چہارم لام نسبت مثلاً آپ یہ کہیں ” لہ اب ولہ اخ “ اس کا باپ ہے اور اس کا بھائی بھی ہے) ۔ پنجم لام اختصاص مثلاً ۔ آپ یہ کہیں یہ کہیں ” یالبکریالدارم “ (بکر کی دہائی، دارم کی دہائی) ہفتم لام کی مثلاً قول باری ہے ولیرضوہ ولیقترفوا تاکہ وہ اسے راضی کریں اور تاکہ وہ عملی جامہ پہنائیں) ہشتم لام عاقبت مثلاً قول باری ہے لیکون لھم عدوا وحزنا، تاکہ حضرت موسیٰ فرعون اور اس کے حواریوں کے لئے انجام کار دشمن اور غم کا باعث بنیں) ۔ یہ معانی جن میں یہ لام منقسم ہے ان میں کوئی ایسا معنی نہیں ہے جس کا ذکر اس قائل نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا یہ قول واضح طور پر غلط ہے کیونکہ اگر قول باری فطلقومن لعدتھن) کا معنی فی وقت عدتھن ان کی عدت کے وقت) ہو تو اس سے لازم آتا ہے کہ عدت موجود ہو حتی کہ وہ اسے اس عدت میں طلاق دے دے مثلاً کوئی یہ کہے ” طلقھانی رجب “ (اسے رجب کے مہینے میں طلاق دے دو ) ۔ تو اس کے لئے رجب کے مہینے کے وجود سے قبل طلاق دینا جائز نہیں ہوگا۔ اس وضاحت کے بعد قائل کے اس قول کا فساد اور اس کا تناقض پوری طرح ظاہر ہوگیا۔ قول باری واحصوا العدۃ) کی اس بات پر کوئی دلالت نہیں ہے کہ یہ طہر ہی ہے جس میں طلاق سنت مسنون ہے کہ اگر کسی نے طہر میں جماع کرنے کے بعد طلاق دے دی تو وہ سنت کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔ نیز فریقین کے نزدیک اس کی عدت کے ایام کے حکم میں سارے کا سارا حیض یا سارے کا سارا طہر ہونے کی بنا پر کوئی اختلاف نہیں ہوا۔ اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ طہر کے زمانے میں طلاق سنت واقع کرنے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ یہ طہر اس کی عدت میں شمار کیا جائے۔ البتہ اس سے یہ دلالت حاصل ہوتی ہے کہ اگر وہ اسے حیض کی حالت میں طلاق دے دے تو طلاق کے متصل بعد وہ معتدہ یعنی عدت گزارنے والی بن جائے گی اور ہمیں اس کی عدت کے احصاء کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نہ لزوم احصاء کا اور نہ ہی طلاق سنت کے وقت کا اس بات سے کوئی تعلق ہے کہ اس سلسلے میں طہر کا اعتبار کیا جائے۔ اس کے سوا اور کسی کا اعتبار نہ کیا جائے۔ اس فصل میں جس قائل کے اعتراض کا ہم نے ذکر کیا ہے اس کا ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ ہم یعنی اہل عراق (حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے) نے اقراء کے علاوہ عدت میں دوسری باتوں یعنی غسل یا ایک نماز کے وقت کے گزر جانے کا اعتبار بھی کیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اقراء کے ذریعے عدت واجب کی ہے پھر غسل کرنے یا ایک نماز کا وقت گزر جانے کا کیا معنی ؟ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ہم نے اقراء کے سوا جو کہ ہمارے نزدیک حیض ہے کسی اور چیز کا اعتبار نہیں کیا ہے لیکن ہمیں حیض کے ختم ہوجانے اور اس کے گزر جانے کے حکم کا تیقن دو میں سے ایک بات سے حاصل ہوتا ہے۔ جبکہ اس عورت کے ایام کی مدت دس دن سے کم ہو، غسل اور اس کے ساتھ نماز کے مباح ہونے کے ذریعے اس صورت میں وہ بالاتفاق پاک ہوجائے گی۔ جس طرح کہ حضرت عمر (رض) ، حضرت علی (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ شوہر کے لئے رجوع کرنے کی گنجائش مطلقہ کے تیسرے حیض سے غسل کرنے تک باقی رہتی ہے یا دوسری بات یہ ہے کہ اس پر ایک نماز کا وقت گزر جائے۔ اس صورت میں اس نماز کی فرضیت اسے لازم ہوجائے گی اور اس طرح نماز کی فرضیت کالزوم حیض کے حکم کی بقاء کے منافی ہوجائے گا۔ یہ گفتگو صرف تیسرے حیض اور اس سے پاک ہوجانے کے متعلق ہے۔ زیر بحث مسئلے یعنی عدت کا حساب بذریعہ طہر ہوگا یا بذریعہ حیض سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ ہمارا یہ قول ہے کہ اگر اس کی عادت دس دنوں کی ہو تو دس دن گزرنے کے ساتھ ہی اس کی عدت ختم ہوجائے گی خواہ وہ غسل کرے یا نہ کرے کیونکہ اس صورت میں ہمیں حیض کے گزر جانے کا یقین حاصل ہوجاتا ہے۔ اس لئے کہ ہمارے نزدیک حیض دس دن سے زائد نہیں ہوتا۔ اس بنا پر جو شخص اقراء سے حیض مراد لینے پر ہمارے سردرج بالا اعتراضات تھوپتا ہے وہ دراصل خود غفلت کا شکار ہے اور اقراء کو اس کے غلط جگہ استعمال کا مرتکب ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ ہم نے اس مسئلے پر بحث کے لئے الگ سے کتاب تصنیف کی ہے اور اس کتاب میں ہم نے اس سے زیادہ تفصیل سے گفتگو کی ہے لیکن اس مسئلے کے متعلق جتنا کچھ ہم نے یہاں بیان کردیا ہے وہ ہمارے خیال میں کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں تین قرء کی جس عدت کا ذکر کیا ہے اس سے مراد حرہ یعنی آزاد عورت کی عدت ہے لونڈی کی نہیں اس لئے کہ سلف کے اندر اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ لونڈی کی عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ ہم نے حضرت علی (رض) ، حضرت عمر (رض) ، حضرت عثمان (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) ، حضرت زید بن ثابت (رض) اور دوسرے صحابہ کرام سے یہ روایت بیان کی ہے کہ لونڈی کی عدت حرہ کی عدت کا نصف ہے۔ ہم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی یہ روایت بیان کی ہے کہ لونڈی کی زیادہ سے زیادہ طلاق کی تعداد دو ہے اور اس کی عدت دو حیض ہے۔ سنت اور اجماع دونوں کی دلالت اس پر ہے کہ قول باری ثلثۃ قرء) میں اللہ کی مراد آزاد عورت کی عدت ہے لونڈی کی عدت نہیں ہے۔ قول باری ہے ولایحل لھن ان یکتمن ماخلق اللہ فی ارحامھن، ان کے لئے حلال نہیں ہے کہ وہ اس چیز کو پوشیدہ رکھیں جو اللہ نے ان کے رحم میں پیدا کی ہے اعمش نے ابوالضحیٰ سے اور انہوں نے مسروق سے اور مسروق نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے روایت کی ہے کہ امانت میں یہ بات بھی داخل ہے کہ عورت کو اس کی شرمگاہ کا امین سمجھا جائے۔ نافع نے حضرت ابن عمر (رض) سے درج بالا قول باری کے متعلق روایت کی ہے کہ اس سے مراد حیض اور حمل ہے۔ الحکم نے مجاہد اور ابراہیم نخعی سے روایت کی ہے کہ ایک کا قول ہے کہ اس سے مراد حمل ہے اور دوسرے کا قول ہے کہ یہ حیض ہے۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ آپ نے ایک عورت سے یہ حلف لیا تھا کہ اس نے ابھی تک حیض کی مدت مکمل نہیں کی ہے۔ حضرت عثمان (رض) نے بھی یہی فیصلہ دیا تھا۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے عورت کو اپنے رحم میں پیدا شدہ چیز کو پوشیدہ نہ رکھنے کی نصیحت فرمائی تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ حیض کے وجود اور اس کے عدم کے متعلق عورت کا ہی قول معتبر ہوگا۔ اسی طرح حمل کے بارے میں بھی اسی کے قول کا اعتبار کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جن کی اللہ تعالیٰ اس کے رحم میں تخلیق کرتا ہے اور اگر اس کا قول معتبر نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ اسے ترک کتمان کی نصیحت نہ کرتا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اگر بیوی یہ کہے کہ اسے حیض آرہا ہے تو اس کے شوہر کے لئے ہمبستری کا جواز باقی نہیں رہے گا اور جب وہ کہہ دے گی کہ میرا حیض ختم ہوگیا ہے تو ہمبستری حلال ہوجائے گی۔ اسی بنا پر ہمارے اصحاب کا ہے کہ اگر شوہر یہ کہے کہ اگر تجھے حیض آگیا تو تجھ پر طلاق ہے۔ بیوی جواب میں کہے کہ مجھے تو حیض آگیا ہے تو اس کے ساتھ ہی اس پر طلاق واقع ہوجائے گی۔ اس کا یہ قول بینہ یعنی ثبوت کے مترادف ہوگا۔ ہمارے اصحاب نے اس صورت اور طلاق کے ساتھ معلق ہونے والی تمام شرطوں کے درمیان فرق کردیا ہے۔ مثلاً شوہر کہے ” اگر تو گھر میں داخل ہوگی تو تجھ پر طلاق “ یا ” اگر تو نے زید سے کلام کیا تو تجھے طلاق “۔ ان صورتوں میں ہمارے اصحاب نے کہا ہے کہ بیوی کے قول کا اعتبار نہیں کیا جائیگا۔ جب تک شوہر اس کی تصدیق نہ کر دے یا بیوی کوئی ثبوت پیش کرے۔ حیض اور طہر کے معاملے میں عورت کے قول کی تصدیق اس لئے کی جائے گی کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر حیض اور طہر اور عدت گزر جانے کے معاملے میں اس کا قول قبول کرلینا واجب کردیا ہے یہ ایسی باتیں ہیں جو عورت کے ساتھ خاص ہیں اور ان پر دوسرا کوئی شخص مطلع نہیں ہوسکتا۔ اس بنا پر اس کے قول کو ثبوت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح حیض سے متعلقہ تمام احکام میں اس کا قول قبول کیا جائے گا۔ فقہاء نے کہا ہے کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ ” اگر تجھے حیض آجائے تو میرا غلام آزاد ہے “۔ عورت جواب میں کہے کہ مجھے حیض آگیا ہے تو اس صورت میں اس کے قول کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے کہ یہ اپنی ذات سے باہر غیر پر حکم لگاناے اور وہ ہے غلام کی آزادی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے قول کو ثبوت کا درجہ حیض کے ان معاملات میں دیا ہے جو اس کی ذات کے لئے مخصوص ہیں مثلاً عدت کا گزر جانا، وطی کی اباحت یا ممانعت وغیرہ لیکن حیض کے ایسے معاملات جو اس کی ذات کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی ذات سے ان کا تعلق ہے تو ان معاملات کی حیثیت دیگر شرائط کی طرح ہے اس لئے ان معاملات میں عورت کے قول کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ جن باتوں کا کسی شخص کو امین بنایا گیا ہو ان کے سلسلے میں اس شخص کے قول کی تصدیق کے متعلق اس آیت کی نظیر یہ آیت ہے ولیملل الذین علیہ الحق ولیتق اللہ ربہ ولا یبخس منہ شیئاً اورا ملا وہ شخص کرائے جس پر حق آتا ہے یعنی قرض لینے والا اور اسے اللہ اپنے رب سے ڈرنا چاہیے کہ جو معاملہ طے ہوا ہو اس میں کمی بیشی نہ کرے) ۔ جب اللہ تعالیٰ نے اسے کمی بیشی نہ کرنے کی نصیحت کی تو اس بات سے دلالت حاصل ہوگئی کہ قرض کے معاملے میں اس کے قول کا اعتبار کیا جائے گا۔ اگر اس معاملے میں اس کا قول قابل قبول نہ ہوتا تو اسے کمی بیشی ترک کرنے کی نصیحت نہ کی جاتی لیکن اگر اس نے کمی بیشی کرلی تو پھر اس کے قول کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس کی ایک مثال یہ قول باری ہے ولاتکموا الشھادۃ ومن یکتمھا فانہ اثم قلیہ اور گواہی نہ چھپائو اور جو شخص گواہی کو چھپائے گا تو دراصل اس کا دل گہنگا رہے) ۔ یہ آیت اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ گواہ جب گواہی چھپا جائے یا ظاہر کر دے تو دونوں صورتوں میں اسی کے قول کی طرف رجوع کیا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے ترک کتمان کی جو نصیحت کی ہے وہ اس پر دلالت کرتی ہے کہ اس کے قول کو قبول کرلیا جائے یہ تمام باتیں اس چیز کی بنیاد اور اصل ہیں کہ جب کسی شخص کو کسی چیز کا امین بنادیا جائے تو اس چیز کے متعلق اس کا ہی قول معتبر سمجھا جائے گا مثلاً جس شخص کے پاس کوئی چیز بطور ودیعت رکھ دی جائے اور وہ شخص یہ کہے کہ ودیعت ضائع ہوگئی یا میں نے اسے واپس کردیا ہے تو اس کے قول کو تسلیم کرلیا جائے گا۔ یہی حکم مضارب اور مستاجر کا ہے (ایسی شراکت جس میں سرمایہ ایک کا ہو اور کام دوسرا کرے مضاربت کہلاتی ہے اور کام کرنے والا مضارب کہلاتا ہے، کوئی شخص کوئی چیز یا کوئی مزدور اجرت یا کرائے پر لے یا رکھے اسے مستاجر کہتے ہیں) اور یہی حکم ان تمام لوگوں کا ہے جنہیں حقوق کا امین بنایا گیا ہو۔ اسی بنا پر ہم نے یہ کہا ہے کہ قول باری فرھان مقبوضۃ اگر سفر کی حالت میں ہو اور دستاویز لکھنے کے لئے کوئی کاتب نہ ملے تو رہن بالقبض پر معاملہ کرلو) پر اس قول باری فان امن بعضکم بعضاً فلیودالذی ائتمن امانتہ ولتیق اللہ ربہ، اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کر کے اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرے تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے اسے چاہیے کہ امانت واپس کر دے اور اللہ اپنے رب سے ڈرے) کا عطف اس پر دلالت کرتا ہے کہ رہن امانت نہیں ہے اس لئے کہ اگر رہن امانت ہوتا تو اسے لفظ امانت پر عطف نہ کیا جاتا اس لئے کہ ایک چیز کو اس کی ذات پر عطف نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے غیر پر عطف کیا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ قول باری ولایحل لھن ان یکتمن ماخلق اللہ فی ارحا مھن) کا حکم حمل کی حدتک ہے حیض اس حکم میں داخل نہیں ہے اس لئے کہ خون اس وقت حیض ہوتا ہے جب جاری ہوجائے اور رحم میں پائے جانے کی صورت میں حیض نہیں کہلاتا۔ اب چونکہ حیض وہ چیز ہے جس کے حکم کا تعلق جاری ہونے والے خون سے ہوتا ہے اس لئے جب تک وہ رحم میں ہے اس کے ساتھ کسی حکم کا تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کے اعتبار کا کوئی معنی ہوگا اور نہ ہی اس کے متعلق عورت کے قول پر بھروسہ کیا جائیگا۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے کیونکہ خون اس وقت تک حیض نہیں ہوتا جب تک کہ وہ تم سے جاری نہ ہوجائے لیکن ہم نے جو بات کی ہے آیت کی دلالت اس پر قائم ہے وہ اس لئے کہ حیض کے وقت کے متعلق عورت کے قول ہی کی طرف رجوع کیا جائے گا کیونکہ ہر مہینے والا خون حیض نہیں ہوتا۔ بہنے والا خون چند دوسرے اسباب کی بنا پر حیض کہلاتا ہے۔ مثلاً عادت، وقت، رحم کا حمل کا سے خالی ہونا وغیرہ۔ جب بات یہ ہے اور مذکورہ بالا امور کے متعلق معلومات کا ذریعہ صرف متعلقہ عورت ہے تو اس صورت کے تحت اگر وہ یہ کہے کہ میں تین حیض گزار چکی ہوں تو آیت کے مقتضیٰ کے تحت اس کے قول کا اعتبا ر کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر وہ یہ کہے کہ میں نے خون نہیں دیکھا ہے اور میری عدت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تو اسی کا قول معتبر ہوگا۔ اسی طرح اگر وہ یہ کہے کہ مجھے اسقاط ہوگیا ہے اور بچے کی خلقت ظاہر ہوگئی تھی اور اب میری عدت گزرگئی تو اس وقت بھی اسی کے قول کا اعتبار کیا جائے گا۔ تصدیق کا تعلق تو حیض سے ہے جو پایا گیا اور خون سے ہے جو جاری ہوگیا اس لئے اب اس کی بات تسلیم کرنے میں کونسی چیز حائل رہ گئی۔ آیت میں اس پر بھی دلالت پائی جاتی ہے کہ حیض کے حکم کا تعلق خون کی رنگت سے نہیں ہے اس لئے کہ اگر ایسا ہوتا تو اس معاملے میں صرف عورت کے قول کا ہی اعتبار نہ ہوتا اور یہ صرف اس کے ساتھ خاص نہ ہوتا بلکہ ہمیں بھی اس میں دخل ہوتا کیونکہ رنگوں کو ایک دوسرے سے فرق کرنے میں وہ اور ہم برابر ہیں۔ اس سے یہ دلالت مہیا ہوگئی کہ حیض کا خون استحاضہ کے خون سے رنگت کے لحاظ سے متمیز نہیں ہوتا بلکہ دونوں کی ایک ہی کیفیت ہوتی ہے۔ اس میں اس شخص کے قول کا بھی بطلان ہے جس نے خون کی رنگت سے حیض کا اعتبار کیا ہے اگر رنگت کا اعتبار ساقط کردیا جائے تو حیض کے متعلق معلومات عورت ہی کے ذریعے حاصل ہوسکتی ہیں جیسا کہ ہم نے بیان کردیا ہے کہ وقت حیض اس سلسلے میں عورت کی عادت، اس کی مقدار اور طہر کے اوقات وغیرہ کے متعلق معلومات کا ذریعہ متعلقہ عورت ہی ہے۔ اسی طرح حمل کی موجودگی جو خون کو حیض بننے سے روک دیتی ہے نیز اسی طرح اسقاط ان سب میں عورت کے قول کی طرف ہی رجوع کیا جائے گا۔ اس لئے کہ ہمیں ان باتوں کا نہ علم ہے اور نہ ہی ہم ان سے واقف ہیں۔ ان کے متعلق معلومات ہمیں عورت کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتی ہیں۔ اس بنا پر ان باتوں میں عورت کے قول ہی کو معتبر قرار دیا گیا ہے۔ ہشام نے امام محمد سے ذکر کیا ہے کہ حیض کے وجود کے متعلق عورت کا قول تسلیم کرلیا جائے گا اور اگر وہ عمر کے لحاظ سے سن بلوغت کو پہنچ چکی ہو اور اس جیسی لڑکی کو حیض آسکتا ہو تو اس کی بلوغت کا حکم صادرکر دیا جائے گا۔ اس کی وجہ وہی ہے جو ہم نے قول باری ولایحل لھن ان یکتمن ماخلق اللہ فی ارحامھن) کے سلسلے میں بیان کی ہے۔ امام محمد کا قول ہے کہ اگر مراہق یعنی قریب البلوغ لڑکا کہے کہ مجھے احتلام ہوگیا ہے یعنی میں بالغ ہوگیا ہوں تو اس کے قول کی اس وقت تک تصدیق نہیں کی جائے گی جب تک احتلام کے متعلق معلومات نہ ہوجائیں یا وہ ایسی عمر کو پہنچا ہوا ہو جس میں اس جیسا لڑکا بالغ ہوجاتا ہو۔ امام محمد نے حیض اور احتلام میں فرق رکھا ہے ان دونوں میں فرق کی بات یہ ہے کہ حیض کا علم اس لڑکی کے ذریعے ہوگا اس لئے کہ حیض کا تعلق اوقات نہیں عادت اور ایسے امور سے ہوتا ہے جن کے متیلق معلومات اس کے سوا کسی اور جہت سے حاصل نہیں کی جا سکتیں نیز آیت کی دلالت بھی اس پر ہو رہی ہے کہ حیض کے معاملے میں اس کا قول قبول کرلیا جائے۔ احتلام کی یہ کیفیت نہیں ہے کیونکہ اس میں مادہ تولید کا کود کر اور شہوت کے تحت نکلنے کا دوسرے اسباب کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا۔ اس میں صرف خروج ہی پایا جاتا ہے۔ اور اس میں عادت اور وقت کا بھی کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ جب احتلام کی یہ کیفیت ہے تو اس میں اس لڑکے کے قول کا اس وقت تک اعتبار نہیں کیا جائے گا جب تک اس کے قول کی صحت کا یقین نہ ہوجائے۔ اس کا ایک اور پہلو بھی ہے کہ حیض اور استحاضہ کا خون چونکہ ایک ہی کیفیت کا ہوتا ہے تو خون کا مشاہدہ کرنے والے کے لئے یہ درست نہیں ہوگا کہ اس پر حیض کے خون کا حکم لگا دے۔ اس لئے عورت کے قول کی طرف رجوع کرنا ضروری ہوگا کیونکہ یہ ایسی بات ہے جسے صرف وہی جانتی ہے ہم نہیں جانتے لیکن احتلام کی صورت میں مشاہدہ کرنے والے کو کوئی اشتباہ پیش نہیں آئے گا کیونکہ وہ اسے بغیر کسی التباس کے سمجھتا اور جانتا ہے۔ دوسری کسی شئے کا اس کے ہم شکل اور ہم کیفیت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس لئے اس میں احتلام والے کے قول کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ قول باری ان کن یومن باللہ والیوم الاخر۔ اگر انہیں اللہ اور یوم آخرت پر ایمان ہو) آیت کے پہلے حصے میں کتمان کی نہی کے لئے شرط نہیں ہے یہ صرف تاکید کے لئے اور یہ بتانا ہے کہ یہ ایمان کی شرائط میں سے ہے۔ اس لئے کتمان نہ کرنا اس کے لئے ضرور ی ہے۔ جہاں تک نہی کا تعلق ہے اس میں ایمان رکھنے والی اور نہ رکھنے والی دونوں برابریں نہی دونوں کے لئے ہے۔ اس کی نظیر یہ قول باری ہے ولاتاخذکم بھما رافۃ فی دین اللہ ان کنتم تومنون باللہ والیوم الاخر۔ زناکار مرد اور زنا کار عورت کے متعلق الہ کے دین میں تمہارے دلوں کے اندر نرمی نہ پیدا ہوجائے اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے ہو) اسی طرح حضرت مریم (علیہا السلام) کا قول انی اعوذ بالرحمن منک ان کنت تقیا۔ میں رحمن کی پناہ میں آتی ہوں اگر تو پرہیزگار ہے) ۔ قول باری ہے ولبعولتھن احق بردھن فی ذلک ان الادوا اصلاحاً ۔ ان کے شوہر تعلقات درست کرلینے پر آمادہ ہوں تو وہ اس عدت کے دوران میں انہیں پھر اپنی زوجیت میں واپس لے لینے کے زیادہ حق دار ہیں) یہ کئی احکام پر مشتمل ہے۔ اول یہ کہ تین سے کم طلاقیں زوجیت کے رشتے کو ختم اور باطل نہیں کرتیں کیونکہ ان طلاقوں کے ساتھ زوجیت کے رشتے کے باقی رہنے کی خبر دی گئی ہے طلاق کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے مرد کو بعل یعنی شوہر کے نام سے یاد کیا ہے۔ یہ آیت اس پر دلالت کرتی ہے کہ عورت جب تک عدت میں ہے وراثت اور زوجیت کے دوسرے تمام احکام بحالہ باقی ہیں۔ اس پر بھی دلالت ہو رہی ہے کہ اس دوران مرد کے لئے رجوع کرنے کی گنجائش باقی ہے۔ اس لئے کہ قول باری ہے فی ذلک یعنی تین قرء کے اندر جس کا ذکر پہلے ہوچکا ہے۔ یہ اس پر بھی دال ہے کہ رجوع کرنے کی یہ اجازت اس حالت تک محدود ہے جس میں مرد کو اصلاح یعنی تعلقات درست کرلینے کا ارادہ ہو اور بیوی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہ ہو۔ اس کی نظیر یہ قول باری ہے ولاتمسکوھن ضداداً لتعتدوا، اور تم اپنی بیویوں کو نقصان پہنچانے کے لئے روکے نہ رکھو تاکہ ان کے ساتھ زیادتی کرو) ۔ اگر یہ کہا جائے کہ زوجیت کا رشتہ باقی رہنے کی حالت میں اس قول باری احق بردھن فی ذلک) کا کیا مفہوم ہوگا، یہ بات تو صرف اس صورت میں کہی جاسکتی ہے جب ملکیت کا ازالہ ہوجائے لیکن ملکیت باقی رہنے کی صورت میں یہ کہنا درست نہیں ہے کہ اسے اپنی ملکیت میں واپس لے آئو جبکہ بیوی پر پہلے سے شوہر کی ملکیت موجود ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس صورت میں ایک سبب موجود ہے جس کے ساتھ عدت کی مدت ختم ہونے پر زوال نکاح کا تعلق ہوجائے گا یعنی طلاق اس لئے رد یعنی واپس لینے کے اسم کا اس پر اطلاق درست ہوگیا اور یہ اسم عدت گزر جانے کے موقع پر زوال نکاح کے لئے مانع کا کام دے گا۔ اس کا نام رد اس لئے رکھا گیا کیونکہ یہ سبب کے حکم کو ختم کردیتا ہے جس کا زوال ملکیت کے ساتھ تعلق ہے۔ اس کی نظیر یہ قول باری ہے فبلغن اجلھن فامسکوھن بمعروف اوسرحوھن بمعروف۔ جب یہ طلاق یافتہ عورتیں اپنی مدت کو پہنچ جائیں تو یا تو انہیں معروف طریقے سے روک یا (معروف طریقے سے انہیں جانے دو ) حالانکہ اس حالت یعنی حالت عدت میں بھی شوہر ایس روکے ہوئے ہے۔ اس لئے کہ وہ اس کی بیوی ہے یہاں اس سے مراد وہ رجوع ہے جو عدت کے گزرنے پر نکاح کے بقاء کو واجب کرتا ہے اگر یہ رجوع نہ ہو تو یہی بات اس کے نکاح کو ختم کردینے والی بن جائے۔ اس رجوع کی اباحت اگرچہ اصلاح کے ارادے کی شرط کے ساتھ مشروط ہے ہم اہل علم کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اگر وہ نقصان پہنچانے کے ارادے سے یا عدت کو طول دینے کی نیت سے رجوع کرتا ہے تو اس کا رجوع درست ہوگا۔ اس پر یہ قول باری فبلغن اجلھن فامسکوھن بمعروف اوسرحوھن بمعروف ولاتمسکوھن ضراراً لتعتدوا) دلالت کرتا ہے۔ اس کے فوراً بعد یہ ارشاد ہوا ومن یفعل ذلک فقد ظلم نفسہ۔ اور جو شخص ایساکرے گا وہ اپنے نفس پر ظلم کرے گا) اگر نقصان پہنچانے کی نیت سے شوہرکا رجوع کرنا درست نہ ہوتا تو شوہر اس کا ارتکاب کر کے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا قرار نہ دیا جاتا۔ آیت اس بات کے جواز پر بھی دلالت کرتی ہے کہ عموم کے لفظ کا اس کے تحت آنے والی مسمیات یعنی مدلولات پر اطلاق کیا جائے پھر اس پر ایسے حکم کے ساتھ عطف کیا جائے جو اس عموم کے تحت آنے والی چیزوں میں سے بعض کے ساتھ خاص ہو یہ چیز عموم لفظ کو ان باتوں میں اعتبار کرنے سے مانع نہیں ہوتی جو اس عموم کے تحت آتی ہوں اور جو ان باتوں کے علاوہ ہوں جن کے ساتھ معطوف کو خاص کردیا گیا ہے۔ اس لئے کہ قول باری والطلقات یتربصن بانفسھن ثلثۃ قرء ) تین اور تین سے کم طلاقیں پانے والی دونوں قسم کی مطلقات کو عام ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے پھر قول باری وبعولتھن احق بردھن) خاص حکم ہے جس کا تعلق ان مطلقات کے ساتھ ہے جنہیں تین سے کم طلاقیں ملی ہوں لیکن اس نے یہ بات واجب نہیں کی کہ قول باری والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلثہ قرئو) کا حکم صرف ان مطلقات تک محدود ہو جنہیں تین سے کم طلاقیں ملی ہیں کیونکہ تین طلاق والی پر بھی عدت کے تین قرء واجب ہیں۔ قرآن و سنت میں اس کے نظائر کثرت سے ملتے ہیں۔ مثلا قول باری ہے ووصینا الانسان بوالدیہ حسناً ، ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے کی وصیت کی ہے) اس میں کافر اور مسلمان دونوں قسم کے والدین کے لئے عموم ہے پھر اس پر اس ارشاد کو عطف کیا (وان جاھداک علی ان تشرک بی ما لیس لک بہ علم فلاتطعھما، اور اگر یہ دونوں تمہیں اس پر مجبور کریں کہ تم میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائو جس کا تمہیں علم نہیں تو ان کی بات ہرگز نہ مانو) یہ حکم مشرک والدین کے ساتھ خاص ہے۔ اس حکم کے لئے اول خطاب میں مسلمان اور مشرک دونوں قسم کے والدین کے متعلق وارد ہونے والا عموم مانع نہیں ہوا۔ واللہ اعلم بالصواب ! شوہر کا بیوی پر اور بیوی کا شوہر پر حق قول باری ہے ولھن مثل الذی علیھن بالمعروف وللرجال علیھن درجۃ، عورتوں کے لئے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں، البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے) ۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ زوجین میں سے ایک کو دوسرے پر حق حاصل ہے اور شوہر کو بیوی پر خصوصی طور پر سے ایک حق حاصل ہے کہ بیوی کو شوہر پر اس جیسا حق حاصل نہیں ہے۔ چناچہ قول باری ہے وللرجال علیھن درجۃ ) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تفصیل کے ساتھ یہ نہیں بتایا کہ کون کون سے حقوق ہیں جو زوجین میں سے ہر ایک کو دوسرے پر حاصل ہیں۔ البتہ دوسری آیتوں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے ان کی تفصیلات آئی ہیں چناچہ مرد پر ان کے حقوق کے سلسلے میں ارشاد ہوا (وعاشووھن بالمعروف، عورتوں کے ساتھ معروف طریقے سے معاشرت اختیار کرو) نیز فامساک بمعروف اوتسریح باحسان، معروف طریقے سے انہیں روک لیا جائے یا بھلے طریقے سے انہیں رخصت کردیا جائے) ۔ نیز فرمایا وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف، اس صورت میں بچے کے باپ کو معروف طریقے سے انہیں کھانا، کپڑا دینا ہوگا) نیز فرمایا الرجال قوامون علی النساء بما فضل اللہ بعضھم علی بعض وبما انفقوا من اموالہم، مرد عورتوں پر قوام ہیں اس بنا پر کہ اللہ نے ان میں ہر ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس بنا پر کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں) یہ نفقہ یعنی روٹی، کپڑامرد پر عورت کے حقوق میں سے ایک ہے۔ نیز فرمایا واتوا النساء صدقاتھن نحلۃ، اور عورتوں کے مہر خوش دلی کے ساتھ ادا کرو) اللہ تعالیٰ نے عورت کا یہ حق بیان کردیا کہ شوہر اسے پورا پورا اس کا مہر اسے دے دے۔ نیز فرمایا وان اردتم استبدال زوج مکان زوج واتیتم احداھن قنطاراً فلا تاخذوا منہ شیئاً اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ کر ہی لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو اس میں سے کچھ واپس نہ لینا) ۔ یہاں یہ بیا ن کردیا کہ جب شوہر بیوی سے علیحدگی کا ارادہ کرلے اور بدسلوکی مرد کی طرف سے ہوئی ہو تو یہ عورت کا اس پر حق ہے کہ جو کچھ شوہر نے اسے دیا ہے وہ اس سے واپس نہ لے مرد کی طرف سے بدسلوکی پر استبدال (ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنا) کا ذکر دلالت کرتا ہے۔ نیز فرمایا ولن تستطیعوا ان تعدلوا بین النساء ولو حرصتم فلاتمیلواکل المیل فتذروھا کالمعلقۃ، بیویوں کے درمیان عدل کرنا پورا پورا تمہارے بس میں نہیں ہے۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہوسکتے لہٰذا قانون الٰہی کا منشا پورا کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جائو کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو ) ۔ اللہ تعالیٰ نے شوہر پر بیوی کا یہ حق بھی مقرر کردیا ہے کہ وہ اس کے سوا دوسری بیوی کی طرف میلان کا اظہار نہ کرے۔ (آیت ہذا کی بقیہ تفسیر اگلی آیت کے ذیل میں ملاحظہ فرمائیں)

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٢٨) اور ایک یا دو طلاق دی ہوئی عورتیں کہ جن سے خاوند نے صحبت یا خلوت صحیحہ کی ہو اور انہیں حیض آتا ہو۔ وہ اپنے آپ کو عدت میں تین حیضوں کی مدت تک روکے رکھیں اور ان کے رحم میں جو عمل وغیرہ یا حیض ہے، اس کو پوشیدہ رکھنا ان کے لیے حلال نہیں اور ان کے خاوند اس عدت کے زمانہ میں خواہ وہ حمل سے ہوں ان سے رجوع کرنے کے زیادہ حقدار ہیں، جب کہ وہ اس رجوع سے نیکی کا ارادہ رکھتا ہو، ابتدا اسلام میں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیتا تھا تو وہ عدت گزرنے کے بعد بھی نکاح کرنے سے پہلے اس سے رجوع کرنے کا حق رکھتا تھا۔ مگر (آیت) ” الطلاق مرتن “۔ سے عدت گزارنے کے بعد اس قسم کا رجوع منسوخ ہوگیا اور اسی طرح حمل کے زمانہ میں وہ اس سے رجوع کرنے کا حقدار سمجھا جاتا تھا اگرچہ اسے ایک ہزار طلاق دے دی ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے رجوع کو بھی (آیت) ” فطلقوھن لعدتھن، سے منسوخ کردیا اور عورتوں کے بھی ان کے شوہروں کے اوپر حرمت وغیرہ کے اسی درجہ کے حقوق ہیں، جو ان کے خاوندوں کی ان پر صحبت اور معاشرت کے واجب ہیں، مردوں کو ان پر فضیلت اور برتری حاصل ہے، عقل، میراث، دیت، شہادت، نفقہ، اور خاوندوں کی خدمت میں۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر سخت مواخذہ کرنے والا ہے جو زوجین کے حقوق اور حرمت کو برباد کرے، اور ان دونوں کے درمیان اپنے احکام کو نافذ کرنے والا ہے۔ شان نزول : (آیت) ” والمطلقت یتربصن “۔ (الخ) ابوداؤد (رح) اور ابن ابی حاتم (رح) نے اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ (رض) سے روایت کیا ہے، رسول اللہ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں عورت کو طلاق دی جاتی تھی مگر مطلقہ (طلاق شدہ عورت) کے لیے عدت نہیں تھی، اس پر اللہ تعالیٰ نے طلاق کے لیے عدت نازل فرمائی، یعنی طلاق دی ہوئی عورتیں تین حیض تک عدت گزاریں۔ ثعلبی (رح) اور ہبۃ اللہ بن سلامہ (رح) نے ” ناسخ “ میں کلبی (رح) اور مقاتل سے روایت کیا ہے کہ اسماعیل بن عبداللہ غفاری (رض) نے اپنی بیوی فتیلہ کو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد میں طلاق دی اور ان کو اس کا حاملہ ہونا معلوم نہیں تھا، بعد میں اس کا علم ہوا تو انہوں نے رجوع کرلیا، اس کے بعد ان کی بیوی نے بچے کو جنم دیا، جس میں وہ خود مرگئیں اور ان کا بچہ بھی مرگیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مبارکہ اتاری، (آیت) ” والمطلقت “۔ (الخ) یعنی جو عورتیں حاملہ نہ ہوں، وہ تین حیض تک عدت گزاریں۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٢٨ (وَالْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوْءٍ ط) ۔ طلاق کے بعد عورت کے لیے تین ماہ کی عدت ہے۔ اس عدت میں شوہر چاہے تو رجوع کرسکتا ہے ‘ اگر اس نے ایک یا دو طلاقیں دی ہوں۔ البتہ تیسری طلاق کے بعد رجوع کا حق نہیں ہے۔ طلاق رجعی کے بعد ابھی اگر عدت ختم ہوجائے تو اب شوہر کا رجوع کا حق ختم ہوجائے گا اور عورت آزاد ہوگی۔ لیکن اس مدت کے اندر وہ دوسری شادی نہیں کرسکتی۔ (وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ اَنْ یَّکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِیْ اَرْحَامِہِنَّ ) ( اِنْ کُنَّ یُؤْمِنَّ باللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ط) ۔ تین حیض کی مدت اسی لیے مقرر کی گئی ہے کہ معلوم ہوجائے کہ عورت حاملہ ہے یا نہیں۔ اگر عورت حاملہ ہو لیکن وہ اپنا حمل چھپا رہی ہو تاکہ اس کے پیٹ میں پلنے والا اس کا بچہ اس کے پاس ہی رہے ‘ تو یہ اس کے لیے جائز نہیں ہے۔ (وَبُعُوْلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیْ ذٰلِکَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلاَحًا ط) اسے رجعت کہتے ہیں۔ شوہروں کو حق حاصل ہے کہ وہ عدت کے اندر اندر رجوع کرسکتے ہیں ‘ لیکن یہ حق تیسری طلاق کے بعد حاصل نہیں رہتا۔ پہلی یا دوسری طلاق کے بعد عدت ختم ہونے سے پہلے شوہر کو اس کا اختیار حاصل ہے کہ وہ رجوع کرلے۔ اس پر بیوی کو انکار کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ تم تو مجھے طلاق دے چکے ہو ‘ اب میں تمہاری بات ماننے کو تیار نہیں ہوں۔ (وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بالْمَعْرُوْفِص) یعنی ان کے لیے جو حقوق ہیں وہ ان کی ذمہ داریوں کی مناسبت سے ہیں۔ (وَلِلرِّجَالِ عَلَیْہِنَّ دَرَجَۃٌ ط) اور مردوں کے لیے ان پر ایک درجہ فوقیت کا ہے۔ (وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ ) ۔ اس زمانے میں اس آیت کی بہت غلط تعبیر بھی کی گئی ہے اور اس سے مساوات مردد و زن کا فلسفہ ثابت کیا گیا ہے۔ چناچہ بعض مترجمین نے (وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بالْمَعْرُوْفِص) کا ترجمہ اس طرح کیا ہے کہ عورتوں کے حقوق بھی مردوں پر ویسے ہی ہیں جیسے َ مردوں کے ان پر حقوق ہیں۔ یہ ترجمہ درست نہیں ہے ‘ اس لیے کہ اسلامی شریعت میں مرد اور عورت کے درمیان یعنی شوہر اور بیوی کے درمیان مساوات نہیں ہے۔ اس آیت کا مفہوم سمجھنے کے لیے عربی میں ل اور عَلٰیکا استعمال معلوم ہونا چاہیے۔ لِ کسی کے حق کے لیے اور عَلٰی کسی کی ذمہ داری کے لیے آتا ہے۔ چناچہ اس ٹکڑے کا ترجمہ اس طرح ہوگا : لَھُنَّان کے لیے حقوق ہیں۔ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ جیسی کہ ان پر ذمہّ داریاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جیسی ذمہ داری مرد پر ڈالی ہے ویسے حقوق اس کو دیے ہیں اور جیسی ذمہّ داری عورت پر ڈالی ہے اس کی مناسبت سے اس کو بھی حقوق دے دیے ہیں۔ اور اس بات کو کھول دیا کہ (وَلِلرِّجَالِ عَلَیْہِنَّ دَرَجَۃٌ ط) یعنی مردوں کو ان پر ایک درجہ فوقیت کا حاصل ہے۔ اب مساوات کیونکر ہوسکتی ہے ؟ آخر میں فرمایا : (وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ ) اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے ‘ حکمت والا ہے۔ خواہ تمہیں یہ بات پسند ہو خواہ ناپسند ہو ‘ یہ اس کا حکم ہے۔ وہ عزیز ہے ‘ زبردست ہے ‘ جو چاہے حکم دے۔ اور حکیم ہے ‘ حکمت والا ہے ‘ اس کا ہر حکم حکمت پر مبنی ہے۔ اس آیت میں جو مضمون بیان ہوا ہے اس پر قدرے تفصیلی گفتگو کی ضرورت ہے۔ دیکھئے ‘ انسانیّ تمدن کا اہم ترین اور بنیادی ترین مسئلہ کیا ہے ؟ ایک ہے انسانی زندگی کا مسئلہ۔ انسانی زندگی کا سب سے پہلا مسئلہ تو وہی ہے جو حیوانی زندگی کا بھی ہے ‘ یعنی اپنی مادی ضروریات۔ ہر حیوان کی طرح انسان کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے جو کھانے کو مانگتا ہے۔ لیکن اس کے بعد جب دو انسان ملتے ہیں اور اس سے تمدن کا آغاز ہوتا ہے تو اس کا سب سے بڑا مسئلہ انسان کی شہوت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت دو جنسیں بنا دی ہیں اور ان دونوں کے مابین تعلق سے نسل آگے چلتی ہے۔ اب اس معاملے کو کیسے منظم کیا جائے ‘ اس کی کیا حدود وقیود ہوں ؟ یہ جذبہ واقعۃً بہت زور آور (potent) ہے۔ اس کے بارے میں فرائیڈ نے جو کچھ کہا ہے وہ بالکل بےبنیاد نہیں ہے۔ بس یوں سمجھئے کہ اس نے ذرا زیادہ مرچ مسالا لگا دیا ہے ‘ ورنہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان کا جنسی جذبہ نہایت قوی اور زورآور جذبہ ہے۔ اور جو شے جتنی قوی ہو اسے حدود میں رکھنے کے لیے اس پر اسی قدر زیادہ قدغنیں عائد کرنی پڑتی ہیں۔ کوئی گھوڑا جتنا منہ زور ہو اتنا ہی اسے لگام دینا آسان نہیں ہوتا ‘ اس کے لیے پھر مشقت کرنی پڑتی ہے۔ چناچہ اگر اس جنسی جذبے کو بےلگام چھوڑ دیا جاتا تو تمدن میں فساد ہوجاتا۔ لہٰذا اس کے لیے شادی کا معاملہ رکھا گیا کہ ایک عورت کا ایک مرد کے ساتھ رشتہ قائم ہوجائے ‘ سب کو معلوم ہو کہ یہ اس کی بیوی ہے یہ اس کا شوہر ہے ‘ تاکہ اس طرح نسب کا معاملہ بھی چلے اور ایک خاندانی ادارہ وجود میں آئے۔ ورنہ آزاد شہوت رانی (free sex) سے تو خاندانی ادارہ وجود میں آہی نہیں سکتا۔ چناچہ نکاح کے ذریعے ازدواجی بندھن کا طریقہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سکھایا اور اس طرح خاندانی ادارہ وجود میں آیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اس ادارے میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں ؟ اس نظریے سے بڑی حماقت اور کوئی نہیں ہے۔ اس لیے کہ سیدھی سی بات ہے کہ کسی بھی ادارے کے دو برابر کے سربراہ نہیں ہوسکتے۔ اگر آپ کسی محکمے کے دو ڈائریکٹر بنا دیں تو وہ ادارہ تباہ ہوجائے گا۔ اوپر مینیجنگ ڈائریکٹر ایک ہی ہوگا ‘ اس کے نیچے آپ دس ڈائریکٹر بھی بنا دیں تو کوئی حرج نہیں۔ کسی ادارے کا جنرل مینیجر ایک ہی ہوگا ‘ اس کے ماتحت آپ ہر شعبے کا ایک مینیجر بنا دیجیے۔ کسی بھی ادارے میں اگر نظم قائم کرنا ہے تو اس کا چوٹی (top) کا سربراہ ایک ہی ہونا چاہیے۔ لہٰذا جب ایک مرد اور ایک عورت سے ایک خاندانی ادارہ وجود میں آئے تو اس کا سربراہ کون ہوگا مرد یا عورت ؟ مرد اور عورت انسان ہونے کے ناطے بالکل برابر ہیں ‘ ایک ہی باپ کے نطفے سے بیٹا بھی ہے اور بیٹی بھی۔ ایک ہی ماں کے رحم میں بہن نے بھی پرورش پائی ہے اور بھائی نے بھی۔ لہٰذ اس اعتبار سے شرف انسانیت میں ‘ نوع انسانیت کے فرد کی حیثیت سے ‘ دونوں برابر ہیں۔ لیکن جب ایک مرد اور ایک عورت مل کر خاندان کی بنیاد رکھتے ہیں تو اب یہ برابر نہیں رہے۔ جیسے انسان سب برابر ہیں ‘ لیکن ایک دفتر میں چپڑاسی اور افسر برابر نہیں ہیں ‘ ان کے الگ الگ اختیارات اور فرائض ہیں۔ قرآن حکیم میں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ جو احکام دیے گئے ہیں وہ خاندانی نظام اور عائلی معاملات ہی سے متعلق ہیں۔ اس لیے کہ انسانی تمدن کی جڑ بنیاد اور یہی ہے۔ یہاں سے خاندان بنتا ہے اور خاندانوں کے اجتماع کا نام معاشرہ ہے۔ پاکستانی معاشرے کی مثال لے لیجیے۔ اگر ہماری آبادی اس وقت چودہ کروڑ ہے اور آپ ایک خاندان کے سات افراد شمار کرلیں تو ہمارا معاشرہ دو کروڑ خاندانوں پر مشتمل ہے۔ خاندان کا ادارہ مستحکم ہوگا تو معاشرہ مستحکم ہوجائے گا۔ خاندان کے ادارے میں صلاح اور فلاح ہوگی تو معاشرے میں بھی صلاح و فلاح نظر آئے گی۔ اگر خاندان کے ادارے میں فساد ‘ بےچینی ‘ ظلم اور ناانصافی ہوگی ‘ میاں اور بیوی میں جھگڑے ہو رہے ہوں گے تو پھر وہاں اولاد کی تربیت صحیح نہیں ہوسکتی ‘ ان کی تربیت میں یہ منفی چیزیں شامل ہوجائیں گی اور اسی کا عکس پورے معاشرے پر پڑے گا۔ چناچہ خاندانی ادارے کی اصلاح اور اس کے استحکام کے لیے قرآن مجید میں بڑی تفصیل سے احکام دیے گئے ہیں ‘ جنہیں عائلی قوانین کہا جاتا ہے۔ اس ضمن میں طلاق ایک اہم معاملہ ہے۔ اس میں مرد اور عورت کو برابر کا اختیار نہیں دیا گیا۔ جہاں تک شادی کا تعلق ہے اس میں عورت کی رضامندی ضروری ہے ‘ اسے شادی سے انکار کرنے کا حق حاصل ہے ‘ اس پر جبر نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن ایک مرتبہ جب وہ نکاح میں آگئی ہے تو اب شوہر کا پلڑا بھاری ہے ‘ وہ اسے طلاق دے سکتا ہے۔ اگر ظلم کے ساتھ دے گا تو اللہ کے ہاں جواب دہی کرنی پڑے گی اور پکڑ ہوجائے گی۔ لیکن بہرحال اسے اختیار حاصل ہے۔ عورت خود طلاق نہیں دے سکتی ‘ البتہ طلاق حاصل کرسکتی ہے ‘ جسے ہم خلع کہتے ہیں۔ وہ عدالت کے ذریعے سے یا خاندان کے بڑوں کے ذریعے سے خلع حاصل کرسکتی ہے ‘ لیکن اسے مرد کی طرح طلاق دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اسی طرح اگر مرد نے ایک یا دو طلاقیں دے دیں اور ابھی عدت پوری نہیں ہوئی تو اسے رجوع کا حق حاصل ہے۔ اس پر عورت انکار نہیں کرسکتی۔ یہ تمام چیزیں ایسی ہیں جو موجودہ زمانے میں خواتین کو اچھی نہیں لگتیں۔ اس لیے کہ آج کی دنیا میں مساوات مرد و زن کا فلسفہ شیطان کا سب سے بڑا فلسفہ اور معاشرے میں فتنہ و فساد اور گندگی پیدا کرنے کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اور اب ہمارے ایشیائی ممالک خاص طور پر مسلمان ممالک میں خاندانی نظام کی جو بچی کھچی شکل باقی رہ گئی ہے اور جو کچھ رہی سہی اقدار موجود ہیں انہیں تباہ و برباد کرنے کی سرتوڑ کوششیں ہو رہی ہیں۔ قاہرہ کانفرنس اور بیجنگ کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ ایشیا کا مشرق اور مغرب دونوں طرف سے گھیراؤ کیا جائے تاکہ یہاں کی عورت کو آزادی دلائی جائے۔ مرد و عورت کی مساوات اور عورتوں کی آزادی (emancipation) کے نام پر ہمارے خاندانی نظام کو اسی طرح برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس طرح ان کے ہاں برباد ہوچکا ہے۔ امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنے سال نو کے پیغام میں کہا تھا کہ جلد ہی ہماری قوم کی اکثریت حرام زادوں (born without any wedlock) پر مشتمل ہوگی۔ وہاں اب محض one parent family رہ گئی ہے۔ ماں کی حیثیت باپ کی بھی ہے اور ماں کی بھی۔ وہاں کے بچے اپنے باپ کو جانتے ہی نہیں۔ اب وہاں ایک مہم زور و شور سے اٹھ رہی ہے کہ ہر انسان کا حق ہے کہ اسے معلوم ہو کہ اس کا باپ کون ہے۔ یہ عظیم تباہی ہے جو مغربی معاشرے پر آچکی ہے اور ہمارے ہاں بھی لوگ اس معاشرے کی نقالی اختیار کر رہے ہیں اور یہ نظریۂ مساوات مرد و زن بہت ہی تابناک اور خوشنما الفاظ کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔ البتہ اس معاملے کا ایک دوسرا رخ بھی ہے۔ اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیے ہیں بدقسمتی سے ہم مسلمانوں نے وہ بھی ان کو نہیں دیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ذہنوں پر ابھی تک ہمارا ہندوانہ پس منظرّ مسلط ہے اور ہندوؤں کے معاشرے میں عورت کی قطعاً کوئی حیثیت ہی نہیں۔ وراثت کا حق تو بہت دور کی بات ہے ‘ اسے تو اپنے شوہر کی موت کے بعد زندہ رہنے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ اسے تو شوہر کی چتا کے ساتھ ہی جل کر ستی ہوجانا چاہیے۔ گویا اس کا تو کوئی قانونی وجود (legal entity) ہے ہی نہیں۔ ہمارے آباء و اَجداد مسلمان تو ہوگئے تھے ‘ لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق ان کی تربیت نہیں ہوسکی تھی ‘ لہٰذا ہمارے ذہنوں پر وہی ہندوانہ تصوراتّ مسلط ہیں کہ عورت تو مرد کے پاؤں کی جوتی کی طرح ہے۔ یہ جو کچھ ہم کر رہے ہیں کہ ان کے جائز حقوق بھی ان کو نہیں دیتے ‘ اس کے نتیجے میں ہم اپنے اوپر ہونے والی مغربی یلغار کو مؤثرّ کرنے میں خود مدد دے رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی خواتین کو وہ حقوق نہیں دیں گے جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے مقرر کیے ہیں تو ظاہر بات ہے کہ آزادئ نسواں ‘ حقوق نسواں اور مساوات مرد و زن جیسے خوش نما عنوانات سے جو دعوت اٹھی ہے وہ لازماً انہیں کھینچ کرلے جائے گی۔ لہٰذا اس طرف بھی دھیان رکھیے۔ ہمارے ہاں دین دار گھرانوں میں خاص طور پر عورتوں کے حقوق نظر انداز ہوتے ہیں۔ اس کو سمجھنا چاہیے کہ اسلام میں عورتوں کے کیا حقوق ہیں اور ان کی کس قدر دلجوئی کرنی چاہیے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : (خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَھْلِہٖ وَاَنَا خَیْرُکُمْ لِاَھْلِیْ ) (٢٨) تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لیے اچھے ہوں۔ اور جان لو کہ میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے اچھا ہوں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک ہو ‘ ان کی دلجوئی ہو ‘ ان کے احساسات کا بھی پاس کیا جائے۔ البتہ جہاں دین اور شریعت کا معاملہ آجائے وہاں کسی لچک کی گنجائش نہ ہو ‘ وہاں آپ شمشیر برہنہ ہوجائیں اور صاف صاف کہہ دیں کہ یہ معاملہ دین کا ہے ‘ اس میں میں تمہاری کوئی رعایت نہیں کرسکتا ‘ ہاں اپنے معاملات کے اندر میں ضرور نرمی کروں گا۔ اس ساری بحث کو ذہن میں رکھیے۔ ہمارے جدید دانشور اس آیت کے درمیانی الفاظ کو تولے لیتے ہیں : (وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بالْمَعْرُوْفِص) اور اس سے مساوات مرد و زن کا مفہوم نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ‘ لیکن ان سے پہلے والے الفاظ اور (وَبُعُوْلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ ) اور بعدوالے الفاظ (وَلِلرِّجَالِ عَلَیْہِنَّ دَرَجَۃٌ) سے صرف نظر کرلیتے ہیں۔ یہ طرز عمل بالکل غلط ہے۔ ایک مرد اور ایک عورت سے جو خاندانی ادارہ وجود میں آتا ہے ‘ اسلام اس کا سربراہ مرد کو ٹھہراتا ہے۔ یہ فلسفہ زیادہ وضاحت سے سورة النساء میں بیان ہوگا جہاں الفاظ آئے ہیں : (اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَی النِّسَآءِ ۔۔ ) (آیت ٣٤) ۔ یہاں اس کی تمہید آگئی ہے تاکہ یہ کڑوی گولی خواتین کے حلق سے ذرا نیچے اترنی شروع ہوجائے۔ اس آیت کا ترجمہ ایک بار پھر دیکھ لیجیے : اور ان کے شوہر اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ انہیں لوٹا لیں اس عدت کے دوران میں اگر وہ واقعۃً اصلاح چاہتے ہوں۔ اور عورتوں کے لیے اسی طرح حقوق ہیں جس طرح ان پر ذمہ داریاں ہیں دستور کے مطابق۔ اور مردوں کے لیے ان پر ایک درجہ فوقیت کا ہے۔ اور اللہ زبردست ہے ‘ حکیم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ داریاں عورت کے حوالے کی ہیں ‘ جس طرح کے اس پر فرائض عاید کیے ہیں ویسے ہی اس کو حقوق بھی عطا کیے ہیں۔ یہ دنیا کا مسلّمہ اصول ہے کہ حقوق و فرائض باہم ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اگر آپ کی ذمہ داری زیادہ ہے تو حقوق اور اختیارات بھی زیادہ ہوں گے۔ اگر آپ پر ذمہّ داری بہت زیادہ ڈال دی جائے لیکن حقوق اور اختیارات اس کی مناسبت سے نہ ہوں تو آپ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے۔ جہاں ذمہ داری کم ہوگی وہاں حقوق اور اختیارات بھی کم ہوں گے۔ یہ دونوں چیزیں متناسب (proportionate) چلتی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

249. Jurists disagree about the legal import of this verse. According to some, as long as a woman has not completed her third menstrual period repudiation will not have the effect of irrevocable divorce. This is the view of Abu Bakr, 'Umar, 'Ali, Ibn 'Abbas, Abu Musa al-Ash'arl, Ibn Mas'ud and several distinguished Companions of the Prophet. This is also the accepted doctrine of the Hanafi jurists. On the other hand, another group of jurists is of the view that, as soon as the third monthly period of a woman begins, the husband ceases to have the right to revoke the divorce. This is the view of , 'A'ishah, Ibn 'Umar and Zayd ibn Thabit, and has been accepted by, the Shafi'i and Maliki jurists. It should be clear, however, that this injunction is applicable only when the husband has pronounced single or double divorce. In case of triple divorce, the husband ceases to have the right of revocation. (See Jassas, vol. 1. pp. 364 ff. - Ed.)

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :249 اس آیت کے حکم میں فقہا کے درمیان اختلاف ہے ۔ ایک جماعت کے نزدیک جب تک عورت تیسرے حیض سے فارغ ہو کر نہا نہ لے ، اس وقت تک طلاق بائن نہ ہوگی اور شوہر کو رجوع کا حق باقی رہے گا ۔ حضرات ابوبکر ، عمر ، علی ، ابن عباس ، ابو موسیٰ اشعری ، ابن مسعود رضی اللہ عنہم اور بڑے بڑے صحابہ کی یہی رائے ہے اور فقہائے حنفیہ نے اسی کو قبول کیا ہے ۔ بخلاف اس کے دوسری جماعت کہتی ہے کہ عورت کو تیسری بار حیض آتے ہی شوہر کا حق رجوع ساقط ہو جاتا ہے ۔ یہ رائے حضرات عائشہ ، ابن عمر ، اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہم کی ہے اور فقہائے شافعیہ و مالکیہ نے اسی کو اختیار کیا ہے ۔ مگر واضح رہے کہ یہ حکم صرف اس صورت سے متعلق ہے ، جس میں شوہر نے عورت کو ایک یا دو طلاقیں دی ہوں ۔ تین طلاقیں دینے کی صورت میں شوہر کو حق رجوع نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

149: یہ مطلقہ عورتوں کی عدت کا بیان ہے، یعنی طلاق کے بعد انہیں تین مرتبہ ایام ماہواری پورے ہونے تک عدت گزارنی ہوگی، جس کے بعد وہ کہیں اور نکاح کرسکیں گی، لیکن سورۂ احزاب (٣٣: ٤٩) میں واضح کردیا گیا ہے کہ عدت گزارنا اسی وقت واجب ہے جب میاں بیوی کے درمیان خلوت ہوچکی ہو، اگر اس سے پہلے ہی طلاق ہوگئی تو عدت واجب نہیں، نیز سورۂ طلاق (٦٥: ٤) میں بتایا گیا ہے کہ جن عورتوں کو حیض ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا ہو یا ابھی آنا شروع نہ ہوا ہو ان کی عدت تین مہینے ہے، اور اگر عورت حاملہ ہو تو اس کی عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوجائے گی۔ 150 : جاہلیت کے دور میں عورت کا کوئی حق تسلیم نہیں کیا جاتا تھا، اس آیت نے بتایا کہ شوہر اور بیوی کے حقوق ایک دوسرے کے برابر ہیں البتہ اتنا ضرور ہے کہ زندگی کے سفر میں اللہ تعالیٰ نے مرد کو امیر اور نگران بنایا ہے جیسا کہ قرآن کریم نے سورۂ نساء (٤: ٣٤) میں واضح فرمایا ہے، اس لحاظ سے ایک کو ایک درجہ فوقیت حاصل ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

ابو داؤد میں اور تفسیر ابن کثیر ابی حاتم میں اسماء بنت یزید سکن (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ جب تک اس کے خاوند نے اس کو طلاق دی اس وقت تک طلاق شدہ عورت کیلئے عدت کی مدت مقرر نہ تھی۔ خاص اس کی طلاق کے وقت یہ آیت نازل ہوئی ہے ١۔ اور اس آیت میں فقط ان عورتوں کی عدت کا ذکر ہے جن سے نکاح کے بعد مباشرت ہوئی ہو اور جن کی عمر ایسی چھوٹی نہ ہو کہ حیض نہ آتا ہو اور نہ ایسی بڑی عمر ہو کہ حیض بند ہوگیا ہو اور نہ حاملہ ہو اس لئے کہ بلا مباشرت کے عورت اور چھوٹی عمر والی اور بڑی عمر والی اور حاملہ ان سب کی عدت کا حکم علیحدہ علیحدہ آگے آئے گا قرء کے معنی طہر اور حیض دونوں کے ہیں اسی واسطے علماء کا اس میں اختلاف ہے کہ آیت میں کون سے معنی مراد ہیں جنہوں نے طہر کے معنی لئے ہیں وہ بھی چند وجوہات پیش کرتے ہیں اور جنہوں نے حیض کے معنی لئے ہیں وہ بھی چند وجوہات پیش کرتے ہیں۔ جن کی تفصیل فقہ کی کتابوں میں ہے مگر جن علماء نے حیض کے معنی آیت میں لئے ہیں ان کی بڑی وجہ ابوداؤد، اور نسائی کی وہ حدیث ہے جو فاطمہ بنت ابی جیش (رض) سے مروی ہے کہ آپ نے اس حدیث میں حیض کے معنی میں قرء کا لفظ استعمال فرمایا ہے ٢ اس سند میں منذر بن مغیرہ راوی مجہول ہے ہاں ابن حبان نے اس کو ثقہ لوگوں میں رکھا ہے۔ ٣۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:228) المطلقت۔ اسم مفعول۔ جمع مؤنث۔ تطلیق (تفعیل) مصدر ۔ طلق مادہ۔ طلاق دی ہوئی عورتیں۔ یتربصن۔ مضارع جمع مؤنث غائب بمعنی امر غائب۔ تربص (تفعل) مصدر سے (نکاح سے) روکے رہیں۔ منتظر رہیں۔ انتظار کریں ۔ بانفسھن۔ اپنے آپ کو۔ قروئ۔ جمع۔ قرء واحد۔ القرئ۔ کے اصل معنی طہر سے حیض میں داخل ہونے کے ہیں۔ اور چونکہ یہ لفظ طہر اور حیض دونوں کا جامع ہے اس لئے دونوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے جیسے کہ مائدۃ۔ دستر خوان اور کھانا دونوں کے مجموعے کے لئے وضع کیا گیا ہے مگر ہر ایک پر انفراداً بھی بولا جاتا ہے۔ لہٰذا قرء نہ صرف حیض کا نام ہے اور نہ صرف طہر کا۔ بلکہ دونوں کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ احناف کے نزدیک اس سے مراد یہاں حیض ہے اور شوافع کے نزدیک طہر مطلب یہ ہے کہ مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک رو کے رکھیں۔ یا انتظار کریں لایحل۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب۔ حلوال (باب ضرب) مصدر سے بمعنی نازل ہونا۔ اور حل (باب ضرب) مصدر سے بمعنی حلال ہونا۔ جائز ہونا۔ یہاں پر مؤخر الذکر معنی مراد ہیں۔ یعنی حلال نہیں ہے۔ جائز نہیں ہے۔ ان یکتمن۔ ان مصدریہ ۔ یکتمن۔ مضارع منصوب جمع مؤنث غائب۔ کتم (باب نصر) مصدر۔ کہ وہ عورتیں چھپائے رکھیں۔ ارحامھن۔ مضاف مضاف الیہ۔ ارحام۔ جمع ہے رحم کی۔ عورت کے پیٹ کا وہ حصہ جس میں بچہ پیدا ہوتا ہے۔ ھن ضمیر جمع مؤنث غائب۔ بعولتھن۔ مضاف مضاف الیہ۔ بعولۃ۔ جمع ہے بعل کی۔ جیسے فحولۃ جمع ہے فحل کی۔ ان عورتوں کے خاوند۔ قرآن مجید میں ہے وھذا بعلی شیخا (11:72) اور یہ میرے خاوند بھی بوڑھے ہیں۔ ردھن مضاف مضاف الیہ۔ ان عورتوں کا لوٹانا۔ ان کا پھیرلینا یعنی ان عورتوں کو واپس اپنی زوجیت میں لینے کے زیادہ حقدار ہیں فی ذلک۔ ای فی مدۃ ذلک التربص۔ اس عدت کے دوران ۔ اس انتظار کے اندر اندر۔ اصلاحا۔ سنوارنا۔ صلح کرنا۔ درست کرنا۔ یعنی اگر وہ (مطلقہ عورتوں کے خاوند) تعلقات درست کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ ولہن مثل الذی علیہن۔ ای وللنساء علی الازواج حق مثل حق الذی علیہم للازواج۔ اور عورتوں کے حقوق مردوں پر ویسے ہی ہیں جیسے مردوں کے حقوق عورتوں پر ہیں۔ بالمعروف۔ عام دستور کے مطابق۔ معروف طریقے کے مطابق۔ درجۃ۔ مرتبہ۔ (مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ کی فضیلت ہے) ۔ عزیز۔ غالب۔ زبردست۔ قوی۔ مشکل۔ دشوار۔ عزۃ سے فعیل کے وزن پر بمعنی فاعل مبالغہ کا صیغہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔ زجاج نے اس کے معنی کئے ہیں۔ ایسا زبردست جس پر کوئی غالب نہ ہوسکے۔ حکیم۔ حکمت والا۔ بروزن فعیل صفت مشبہ کے صیغہ میں سے ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی خاوند جماع کے بعد اپنی عورت کو طلاق دے اور اسے حیض نہ آتا ہو تو اس کے لیے عدت تین ماہ ہے اور اگر حاملہ ہو تو وضح حمل۔ (دیکھئے سورت الطلاق آیت 4) اگر جماع سے پہلے ہی طلاق ہوجائے تو اس پر کوئی عدت نہیں ہے۔ (دیکھئے آیت 237) پس اس آیت میں المطلقات سے ان عورتوں کو عدت کا بیان کرنا مقصو ہے جن سے خاوند صحبت کرچکے ہیں اور ہو حاملہ نہ ہوں اور ان کو حیض بھی آتا ہو تو ان کی عدت تین طہر یا تین حیض ہے۔ ابن کثیر۔ شوکانی) قردء کا لفظ جمع ہے اور اس کا واحد قوء ہے اور یہ طہر اور حیض دونوں پر بو لا جاتا ہے گو از روئے دلائل اول حج ہیں مگر فتوی دونوں پر صحیح ہے۔ (سلسلئہ بیان لیے دیکھئے سوررت الطلاق آیت 1) حضرت اسماء بنت عتت مقرر نہ تھی جب مجھے طلاق ہوئی تو یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر)4 یعنی حمل یاحیض کے بارے میں عورت غلط بیانی سے کام نہ لے اور یاد رکھو باہمی حقوق ادا کرنے میں میاں بیوی دونوں برابر ہیں مگر مردکو عورت پر فضیلت حاصل ہے۔ (دیکھئے سورت النساء آیت 34) اس لیے عدت کے اندر اگر خاوند رجوع کرنا چاہیے تو عورت کا لا زما ماننا ہوگا۔ (ابن کثیر)حضرت عائشہ (رض) اور دیگر صحابہ کی روایات کے بموجب ابتدائے ہجرت میں جا ہلی دستور کے مطابق مرد عورتوں کو کئی کئی بار طلاق دیتے اور عدت کر اندر رجوع کرتے رہتے تھے۔ مقصد بیوی کو تنگ کرنا ہو تو تھا اس صورت حال کو روکنے کے لیے یہ آیت نازل ہوئی کہ رجعی طلاق زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ ہے اس کے بعد امساک بمعور یا تو عدت کے اندر رجوع کرنا ہے اور یا تسر یح با حسان یعنی حسن سلوک کے ساتھ تیسری طلاق دینا ہے۔ یہ تفسیر مر فوعا ثابت ہے اور ابن جریر نے اس کو ترجیح دی ہے۔ بعض نے اوا تسریح باحسان سے یہ مراد لیے ہے کہ دو طلاق کے بعد رجوع نہ کرے حتی کہ عدت گزارنے کے بعد وہ عورت خود بخود اس سے الگ ہوجائے (ابن جریر۔ ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ یہ عدت ان عورتوں کی ہے جن میں اتنی صفتیں ہوں خاوند نے ان سے صحبت یا خلوت صحیحہ کی ہو ان کو حیض آتا ہوآزاد ہوں یعنی شرعی قاعدے سے لونڈی نہ ہو عدت کے اندر دوسرے مرد سے نکاح درست نہیں اور اس کے برعکس جس عورت سے مردنے صحبت یا خلوت صحیحہ نہ کی اور اس کو طلاق دے دے تو اس پر بالکل عدت لازم نہیں۔ 1۔ مطلقہ پر واجب ہے کہ اپنے حائضہ یا حاملہ ہونے کی حالت ظاہر کرے تاکہ اس کے موافق عدت کا حساب ہو مرد پر خاص عورت کے حقوق یہ ہیں اپنی وسعت کے مطابق اس کو کھانا کپڑا رہنے کا گھر دے مہر دے اس کو تنگ نہ کرے اور عورت پر مرد کے خاص حق یہ ہیں اس کی اطاعت کرے اس کی خدمت کرے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : عورتوں کے متعلقہ مسائل کا بیان جاری ہے۔ اگر ایلاء کرنے والے نے طلاق دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے تو مطلقہ عورت کو تین حیض انتظار کرنا چاہیے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے سمیع وعلیم کی صفات کا تذکرہ فرماکر ایک قسم کی تنبیہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ طلاق تک نوبت پہنچنے میں خاوند ‘ بیوی اور خاندان کے کس کس آدمی کا کتنا ہاتھ ہے لہٰذا تمہیں خوب سمجھ سوچ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : (ثَلَاثٌ جِدُّھُنَّ جِدٌّ وَھَزْلُھُنَّ جِدٌّ النَّکِاحُ وَالطَّلَاقُ وَالرَّجْعَۃُ ) [ رواہ الترمذی : کتاب الطلاق، باب ماجاء فی الجد والھزل فی الطلاق ] ” تین کام ایسے ہیں جو حقیقتاً اور بطور مذاق بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔ نکاح، طلاق اور رجوع۔ “ یہاں مطلقہ عورت سے مراد وہ عورت ہے جسے طلاق رجعی ہو۔ رجعی کا معنٰی ہے جس میں میاں بیوی کو آپس میں رجوع کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ ایسی مطلقہ کو تین حیض انتظار کرنا چاہیے۔ یہاں عورت کو بالخصوص یہ ہدایت کی جارہی ہے کہ اگر وہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہے تو جو کچھ اس کے رحم میں ہے اسے ہرگز نہیں چھپانا چاہیے۔ کیونکہ عورت کے حاملہ ہونے کا صرف اسی کو علم ہوسکتا ہے۔ خاص کر ابتدائی ایام میں اس کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں ہو تاکہ وہ خالی الرحم ہے یا صاحب امید ہے۔ اسے اللہ اور آخرت کا واسطہ دے کر احساس دلایا جارہا ہے کہ اسے آگے نکاح کرنے کے لیے یہ خیانت نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح کرنا نہ صرف اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہے بلکہ رحم کی کیفیت کو چھپاتے ہوئے کسی دوسرے سے نکاح کرتی ہے تو وہ اس حرکت کے ساتھ کئی بھاری جرائم کا ارتکاب کرے گی۔ پہلا جرم تو یہ ہے کہ اس طرح اس کا دوسرے شخص سے نکاح کرنا ہی ناجائز ہے۔ دوسرا جرم یہ ہے کہ اس کے رحم میں جو بچہ ہے اس کی ولدیت کا معاملہ بھی خلط ملط ہوجائے گا۔ کیونکہ ایسے بچے کی ولدیت کا حقیقی علم ہوجائے تو وہ دونوں طرف سے وراثت سے محروم ہوجائے گا۔ بیوی کا پہلاخاوند اس لیے اس بچے کو اپنا وارث نہیں بنائے گا کہ اس کی ماں نے طلاق کے وقت اسے بتلانے سے انکار کردیا تھا عورت کا موجودہ خاوند انکار کرنے میں اس لیے حق بجانب ہوگا کہ حقیقتًا وہ اس کا بچہ ہی نہیں۔ اسی طرح آگے چل کر یہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوگا کہ یہ بچہ یا بچی کس کے لیے محرم ہے ؟ اگر حاملہ ہونے کے باوجودعورت اپنا رحم خالی بتلاتی ہے تاکہ وہ کسی دوسرے سے نکاح کرسکے جب کہ اس کی عدّت وضع حمل ہے تو غلط بیانی سے کام لے کر اپنے خاوند کو رجوع کے حق سے محروم کرتی ہے اور بچے کے نسب کو خلط ملط کرتی ہے۔ جو شرعی طور پر خاوند اور اس کے خاندان کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ اس لیے اللہ اور آخرت کے نام سے اسے تاکید کی جارہی ہے کہ اسے اس معاملے کو چھپانا نہیں چاہیے۔ اگر اس کا خاوند طلاق رجعی کی مدت میں عدت گزرنے کے بعد نکاح کی خواہش کرے تو اس کو عقد ثانی کرنے کا زیادہ حق پہنچتا ہے بشرطیکہ وہ باہمی طور پر اپنی اصلاح کا ارادہ رکھتے ہوں۔ یہ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق ٹھہرائے ہیں تاہم مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہے کیونکہ مرد خاندان کی اکائی اور کنبے کا کفیل ہوتا ہے۔ رسول معظم کا ارشاد ہے کہ جان بوجھ کر نسب کو خلط ملط کرنا حرام ہے۔ (عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتِ الْاَنْصَارِیِّ (رض) قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حِیْنَ افْتَتَحَ حُنَیْنًا فَقَامَ فِیْنَا خَطِیْبًا فَقَالَ : لَا یَحِلُّ لِإمْرِی ءٍ یُّؤْمِنُ باللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ أَنْ یَّسْقِیَ مَاءَ ہٗ زَرْعَ غَیْرِہٖ الخ) [ رواہ أبوداوٗد : کتاب النکاح، باب فی وطء السبایا ] ” حضرت رویفع بن ثابت (رض) بیان کرتے ہیں کہ فتح حنین کے موقعہ پر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا : اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے کے لیے یہ بات حلال اور جائز نہیں کہ وہ اپنے پانی سے کسی اور کی کھیتی سیراب کرتا پھرے۔ “ (عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ (رض) قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُوْلُ مَنِ ادَّعٰی إِلٰی غَیْرِ أَبِیْہِ أَوِ انْتَميٰ إِلٰی غَیْرِ مَوَالِیْہِ فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ الْمُتَتَابِعَۃُ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ) [ رواہ أبوداوٗد : کتاب الأدب، باب فی الرجل ینتمی الخ ] ” حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ فرماتے تھے جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کے باپ کو اپنا باپ بنانے کا دعو ٰی کیا یا کسی نے اپنے آقا کے علاوہ کسی اور کے آقا کی طرف اپنے آپ کو منسوب کیا تو اس پر قیامت کے دن تک لگا تار ” اللہ “ کی لعنت ہوتی رہے گی۔ “ مسائل ١۔ مطلقہ عورت کی عدّت تین حیض ہے۔ ٢۔ مطلقہ عورت کو اپنے رحم کی حالت نہیں چھپانا چاہیے۔ ٣۔ طلاق رجعی کی عدّت گزرنے کے بعد پہلا خاوندنکاح کرنے کا زیادہ حق دا رہے۔ ٤۔ میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق ہیں۔ ٥۔ خاوندوں کا بیویوں پر درجہ بلند ہے۔ ٦۔ اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔ تفسیر بالقرآن عدّت کے مسائل : ١۔ مطلقہ کی عدّت تین حیض ہے۔ (البقرۃ : ٢٢٨) ٢۔ حیض نہ آنے کی صورت میں عدّت تین ماہ ہے۔ (الطلاق : ٤، ٥) ٣۔ بیوہ کی عدت چار ماہ دس دن ہے۔ (البقرۃ : ٢٣٤) ٤۔ حاملہ کی عدّت وضع حمل ہے۔ (الطلاق : ٤) ٥۔ عدّت کے دن گننے چاہئیں۔ (الطلاق : ١) ٦۔ عورت شوہر کے گھر عدّت گزارسکتی ہے۔ (الطلاق : ١) ٧۔ خاوند کے ہاتھ لگائے بغیر طلاق دینے کی صورت میں عدّت نہیں۔ (الاحزا ب : ٤٩) ٨۔ عدّت والی حاملہ ہو تو بچہ جنم دینے تک مکان اور نفقہ کی حق دار ہے۔ (الطلاق : ٦) ٩۔ عدّت والی حمل نہ چھپائے۔ (البقرۃ : ٢٢٨) ١٠۔ عدّت میں منگنی کا اشارہ کرنے میں گناہ نہیں۔ (البقرۃ : ٢٣٥) ١١۔ دورانِ عدّت نکاح جائز نہیں۔ (البقرۃ : ٢٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنے آپ کو روکیں رکھیں ذرا اپنے جذبات پر کنٹرول کریں۔ تین مرتبہ ایام ماہواری تک یا تین مرتبہ ایام ماہواری سے پاک ہونے تک ، اپنے آپ کو روکیں رکھیں۔ میں نے قرآن مجید کی اس تعبیر اور انداز بیان پر بہت غور کیا ، لطیف نفسیاتی حالت کی یہ عجیب تصویر کشی ہے ۔ مفہوم اور مقصد یہ ہے کہ تین دفعہ ایام ماہواری آنے یا ان سے پاک ہونے تک دوسری شادی کرنے سے باز رہیں ۔ لیکن اس عقلی اور قانونی مفہوم کے علاوہ قرآن کریم کا طرز تعبیر کچھ اور بھی بتاتا ہے ۔ انداز تعبیر روکے رکھیں ، لگام کھینچ لیں باوجود اچھلنے کودنے کے روکے رکھیں ، اس تعبیر سے اس نفسیاتی کیفیت کی طرف اشارہ ہے جو ایسے حالات میں پائی جاتی ہے ۔ ایسے حالات میں بالعموم مطلقہ عورت کو اس بات کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی زندگی کا آغاز ایک نئے شوہر کی قیادت میں کردے ۔ یہ کیفیت فطری ہے ۔ ایسے حالات میں عورت پر شدید اعصابی دباؤ ہوتا ہے ۔ وہ چاہتی ہے کہ وہ ثابت کردکھائے کہ سابقہ تجربہ ازدواج میں اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔۔ اس میں کوئی جسمانی نقص نہیں ہے ۔ وہ کسی وقت بھی ، دوسرے شوہر کے لئے پرکشش بن سکتی ہے اور جدید ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہے جبکہ یہ جذبہ اور احساس مرد میں نہیں ہوتا ، اس لئے طلاق کا حق اس کے ہاتھ میں ہے ، طلاق کا وار اس نے کیا ہے اور عورت نے اس وار کو برداشت کیا ہے ۔ اس لئے عورت سے یہ کہا گیا ہے کہ ذرا نفس کو روکے رکھو ، اس کی لگام کو کم ازکم تین ماہ تک کھینچے رکھو ۔ یوں قرآن مجید ایک لفظ اور ایک انداز تعبیر سے نفسیاتی کیفیت کی فضا ظاہر کردیتا ہے ۔ اس نفیساتی کیفیت کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہدایات دیتا ہے اور ضابطہ بندی کرتا ہے۔ وہ اس عرصہ کے لئے اپنے نفوس کو روکھے رکھیں تاکہ ان کے رحم سابق زوجیت کے آثار سے پاک ہوجائیں اور پھر وہ نئے سرے سے ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکیں ، اگر چاہیں لا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِنْ كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ” اور ان کے لئے یہ جائز نہیں کہ اللہ نے ان کے رحم میں کو کچھ خلق فرمایا ہو ، اسے چھپائیں ۔ انہیں ہرگز ایسا نہ کرنا چاہئے اگر وہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہیں۔ “ ان کے رحم میں حالت حمل ہے یا حالت حیض ان کے لئے جائز نہیں ہے کہ اسے چھپائیں ۔ رحم میں جو کچھ ہے ، اسے اللہ تعالیٰ کی خالقیت سے وابستہ کردیا گیا ہے ۔ تاکہ ان کے دلوں میں اللہ خوفی پیدا ہو ۔ انہیں اللہ اور یوم آخرت پر ایمان و یقین کی غیرت دلا کر کہا جاتا ہے کہ اگر تم مومن ہو تو تمہیں ہرگز کسی چیز کو چھپانا نہیں چاہئے ۔ یہاں یوم آخرت کا ذکر اس لئے ہوا کہ یوم آخرت یوم الجزاء ہے ۔ اس دنیا میں جو چیز احکام خداوندی کے بجالاتے ہوئے فوت ہوجائے وہ ایک مومن کو وہاں بطور اجر ملتی ہے ۔ یہاں چونکہ عورتوں کے لئے حکم ہے کہ باوجود اس کے کہ ان کے جذبات کو ٹھیس لگی ہے وہپ اپنے نفوس کو روکے رکھیں ۔ اس لئے کہا گیا ہے کہ جزاء آنے والی ہے ۔ ہاں اگر وہ پردہ داری کریں گی اور جو کچھ ان کے رحم میں ہے صاف صاف اس کا اظہار نہ کریں گی تو اس پر سزا بھی ہے ۔ اس سے تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے ۔ کیا کوئی چیز اللہ سے چھپائی جاسکتی ہے ؟ لہٰذا مت چھپاؤ۔ کسی بات سے اثر لے کر ، کسی مطلب کے لئے ۔ کسی خواہش سے مغلوب ہوکر ، کہیں خلق اللہ کو نہ چھپا لو۔ یہ تو تھا ایک پہلو ، دوسرا پہلو یہ ہے کہ قطعی جدائی سے پہلے ، ایک وقفہ کی ضرورت ہے ۔ معقول وقفہ ۔ اس وقفے میں فریقین جدائی کے بعد اپنے جذبات کو اچھی طرح آزمالیں ۔ ہوسکتا ہے کہ ان کے دل میں محبت کی کوئی چنگاری باقی ہو اور پھر محبت سلگ اٹھے ۔ ہوسکتا ہے کہ جذبات محبت میں پھر طلاطم برپا ہوجائے اور وہ ایک دوسرے سے آملیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان کی سوچ جذبات ، کوتاہی یا کبر و غرور کے نیچے دب گئی ہو اور وقفے میں انہیں سوچ آجائے ۔ جب غصہ فرو ہوجائے ، جب طیش اترجائے ، جب نفس مطمئن ہوجائے اور وہ اسباب جو موجب فراق بن گئے تھے دب جائیں ، کچھ عقل کی باتیں سامنے آجائیں ، سوچ کی نئی راہیں کھل جائیں ۔ جب اسباب کو عظیم سمجھ کر فراق کا فیصلہ کرلیا گیا تھا وہ اس وقفے میں مومعمولی نظر آنے لگ جائیں اور فریقین میں از سر نو زندگی کا آغاز کرنے کا داعیہ پیدا ہوجائے ۔ یا اس عرصہ میں کسی اور حسن عمل اور حسن تدبیر سے حالات کا رخ بدل جائے ۔ اس لئے یہ بات نہایت ضروری تھی کہ ایک طلاق کے بعد متعلقہ تین ایام ماہواری یا ان کے پاک ہونے کا انتظار کرے ۔ اسلام میں طلاق مشروع ہے ۔ لیکن اللہ اور رسول کو سخت ناپسندیدہ بھی ہے ۔ یہ کاٹ دینے کا عمل ہے اور اسے صرف اس وقت اختیار کرنا چاہئے ، جب علاج کا کوئی طریقہ ، جوڑنے کا کوئی حربہ کام نہ آسکے ۔ (قرآن مجید میں دوسری جگہ تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے کہ طلاق واقع ہونے سے پہلے صلح وصفائی کے لئے سخت کوشش ہونی چاہئے ۔ نیز یہ بھی ہدایت ہے کہ طلاق ایسی حالت میں دینی چاہئے کہ عورت ایام ماہواری سے پاک ہوچکی ہو ، اور ابھی مرد نے اس کے ساتھ مباشرت نہ کی ہو ، محض اس لئے طلاق دینے یا یا طلاق کا آخری شکل دیتے وقت مرد کو سوچ بچار کی کافی مہلت ملے ۔ اگر حیض کی حالت ہے تو مرد طلاق دینے کے لئے طہر کا انتظار کرے گا۔ جہاں تک پہلی طلاق کا تعلق ہے ، یہ ایک تجربہ ہے ۔ اس تجربہ سے میاں بیوی دونوں یہ معلوم کرلیتے ہیں کہ ان کے جذبات اور احساسات کیا رخ اختیار کرتے ہیں ۔ اگر دوران عدت انہوں نے محسوس کرلیا کہ وہ ایک دوسرے کی رفاقت میں زندگی کا آغاز نئے سرے سے کرسکتے ہیں تو راستہ کھلا وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلاحًا ” ان کے شوہر تعلقات درست کرلینے پر آمادہ ہوں ۔ تو وہ اس عدت کے دوران پھر انہیں اپنی زوجیت میں واپس لینے کے حق دار ہیں ۔ “ فِي ذَلِكَیعنی اس میں ، اس سے مراد عدت کے دوران میں انتظار اور تربص کے زمانے میں ۔ بشرطیکہ تعلقات زوجیت کو نئے سرے سے اختیار کرنے کا اراہ ہو محض عورت کو اذیت دینا مقصود نہ ہو ، محض انتقام لینے کی خاطر اسے ایسی زندگی کی طرف لوٹانا مقصود نہ ہو ، جس میں کانٹے ہی کانٹے ہوں ۔ یا محض غرور کی خاطر یہ رجوع نہ ہو ۔ یا محض اس لئے نہ ہو کہ اگر میں نے رجوع نہ کیا تو اسے کوئی دوسرا خاوند نکاح میں لے لے گا ، جو میرے لئے شرم کی بات ہے : وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ” عورتوں کے لئے بھی معروف طریقے پر وہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں ۔ “ یعنی اس حالت میں مطلقات کے لئے ایسے حقوق ہیں جس طرح ان پر واجبات ہیں وہ مکلف ہیں کے دوران عدت میں اپنے آپ کو روکے ہوں ، ان کے رحموں میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ خلق فرمایا ہے اسے چھپائیں نہیں ۔ خاوند کا فرض ہے کہ اگر وہ رجوع کرتا ہے تو خالص نیت سے ہو ، اس سے عورتوں کو تکلیف دینا مقصود نہ ہو ، نہ اذیت دینا ہو ، اس پر مزید یہ کہ دوران عدت نان ونفقہ کی بھی حق دار ہوں گی جیسا کہ عنقریب بیان ہوگا ۔ اس لئے کہ وہ ازروئے قانون کی رو سے ہوئی ہیں ۔ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ” البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔ “ اس درجہ سے مراد یہ ہے کہ مردوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دوران عدت اگر چاہیں تو مطلقہ عورت کو دوبارہ اپنی زوجیت میں لوٹاسکتے ہیں۔ یہ حق اللہ تعالیٰ نے مرد کو اس لئے دیا ہے کہ طلاق کا حق مرد کا ہے ۔ بعض لوگوں نے اس فقرے سے یہ مفہوم لیا ہے کہ عمومی طور پر مردوں کو عورتوں پر برتری حاصل ہے ۔ یہ حضرات اس سے مراد یہ نہیں لیتے کہ صرف مرد کو حق مراجعت حاصل ہے چانچہ وہ حق مراجعت عورت کو بھی دیتے ہیں کہ عورت کو بھی اختیار ہے کہ وہ واپس چلی آئے اور مرد کو اپنی زوجیت میں لے لے ، لیکن ان حضرات کا یہ استدلال نہایت ہی سقیم ، بےمحل اور بےموقع ہے ۔ یہ حق ، حق طلاق کے ساتھ وابستہ ہے اور صرف مرد ہی کو حاصل ہے ۔ اب آخری تبصرہ اور نتیجہ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ” اللہ سب پر غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم ودانا ہے۔ “ یعنی اللہ قوت اور اقتدار اعلیٰ کا مالک ہے ۔ لہٰذا وہ ہر قسم کا حکم نافذ کرنے کا مجا زہے ۔ اور پھر یہ کہ حکیم ودانا ہے ۔ اس کے احکام بھی حکیمانہ ہیں ۔ اس آخری تبصرے کا اثر یہ ہے کہہ مختلف وجوہات اور مختلف حالات سے متاثر ہوکر تم اللہ کے احکام سے منحرف نہ ہوجاؤ ، انہیں پس پشت نہ ڈال دو ۔ اب آنے والا حکم طلاقوں کی تعداد کی تحدید کے بارے میں ہے ۔ یہ کہ مطلقہ کو یہ حق ہے کہ وہ پورا مہر حاصل کرے ۔ یہ حرام ہے کہ وہ مرد طلاق کے وقت اس سے کچھ لے سکتا ہے ۔ ہاں ایک صورت ایسی ہے جس میں مرد کو حق ہے کہ وہ اگر چاہے تو واپس لے سکتا ہے ۔ اگر صورتحال یہ ہو کہ عورت کو مرد سے سخت نفرت ہو ، اور وہ اس کے ساتھ حدود الٰہی کی پابندی کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے اہل نہ ہو ، خطرہ ہو کہ وہ کسی معصیت میں مبتلاہوجائے یعنی خلع کی وہ حالت جس میں عورت ، فدیہ کے بدلے اپنی آزادی خریدنا چاہتی ہو۔ اس صورت میں مرد کو حق ہے کہ وہ کچھ لے لے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مطلقہ عورتوں کی عدت کا بیان مرد عورت آپس میں ایک دوسرے کے محتاج ہیں، اس حاجت کے انتظام کے لیے اللہ تعالیٰ نے نکاح کا قانون مشروع فرمایا ہے۔ اور نکاح اس لیے ہے کہ دونوں اطمینان اور سکون کے ساتھ اچھی زندگی گزاریں اور مل جل کر حسن سلوک کے ساتھ رہیں اور زندگی بھر نباہنے کی کوشش کریں، آپس میں کوئی ناگوار بات ہوجائے تو اس سے درگزر کرتے رہیں، لیکن کبھی ایسے حالات بن جاتے ہیں کہ ساتھ رہنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ایک طرف سے یا دونوں طرف سے طبیعت کا جوڑ نہیں کھاتا اور باہمی میل جول کی خوبصورتی کے ساتھ کوئی صورت نہیں بنتی تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے طلاق اور خلع کا قانون مشروع فرما دیا، بہت سی قوموں میں نکاح تو ہے لیکن طلاق نہیں ہے۔ یہ لوگ پہلے اسلام پر اعتراض کیا کرتے تھے لیکن جب حالات نے مجبور کیا تو خود طلاق کا قانون بنا کر اپنے دین میں داخل کر رہے ہیں۔ چونکہ ان کا دین اپناہی بنایا ہوا ہے اس لیے اس میں کمی بیشی بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہر چند کہ اسلام میں میاں بیوی کا آپس میں نباہ بہت زیادہ محبوب و مرغوب ہے لیکن اس قدر مجبور بھی نہیں کہ باہمی ساتھ رہنے میں اچھے طریقہ پر زندگی نہ گزار سکیں تو خواہ مخواہ بددلی کے ساتھ نباہتے رہیں اور ایک دوسرے کے لیے سوہان روح بنے رہیں۔ اسلام میں جو طلاق کا قانون ہے اس کے کچھ احکام بھی ہیں۔ ان احکام میں ایک یہ بھی ہے کہ عورت طلاق کے بعد کچھ ایسی مدت گزارے گی۔ جس میں کسی دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکے گی۔ اس مدت کے گزرنے کو عدت کہتے ہیں۔ عدت لغت میں شمار کرنے کے معنی میں آتا ہے، چونکہ عورت کو یہ مدت گزارنے کے لیے مہینے یا حیض شمار کرنے پڑتے ہیں اس لیے اس کو عدت کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، عدت کے بعد احکام یہاں آیت بالا میں مذکور ہیں اور بعض احکام سورة طلاق کے پہلے رکوع میں ذکر فرمائے ہیں۔ جس عورت کو اس کا شوہر طلاق دیدے تو دیکھا جائے گا کہ اس کو حمل ہے یا نہیں، اگر اس کو حمل ہے تو اس کی عدت و ضع حمل یعنی ولادت ہوجانے پر ختم ہوجائے گی، سورة الطلاق میں فرمایا ہے : (وَاُوْلاَتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ ) ” اور حمل والی عورتوں کی اجل یعنی ختم عدت یہ ہے کہ وضع حمل ہوجائے۔ “ اور مطلقہ اگر حمل والی عورت نہیں ہے نا بالغ ہے یا بالغ تو ہے لیکن اسے اب تک حیض آیا ہی نہیں یا وہ کبھی حیض والی تھی بوڑھی ہوچکی ہے اور حیض آنے سے ناامید ہوچکی ہے تو ان تینوں قسم کی عورتوں کی عدت طلاق یہ ہے کہ تین ماہ گزار دیں، ان کو سورة طلاق میں یوں ارشاد فرمایا ہے : (وَاللَّاءِیْ یَءِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَاءِکُمْ اِِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ اَشْہُرٍ وَّاللَّاءِیْ لَمْ یَحِضْنَ ) ” اور جو عورتیں حیض آنے سے ناامید ہوچکی ہیں تمہاری عورتوں میں سے اگر تم شک میں پڑو تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور جن کو حیض نہیں آیا ان کی عدت بھی یہی ہے۔ “ اب ان عورتوں کا حکم جاننا چاہئے جو حمل والی نہیں ہیں اور ان کو حیض آتا ہے ایسی عورتوں کو طلاق ہوجائے تو ان کی عدت یہ ہے کہ طلاق کے بعد تین حیض گزاریں۔ جب شرعی اصول کے مطابق تین حیض گزر جائیں گے تو عدت پوری ہوجائے گی۔ خواہ کتنے ہی مہینے میں تین حیض آئیں، آیت بالا میں انہیں عورتوں کی عدت بیان فرمائی ہے جن کو حیض آتا ہے، زمانہ حیض میں طلاق دینا ممنوع ہے جب کسی شخص نے طہر میں یعنی ایسے زمانہ میں طلاق دی جو پاکی کا زمانہ ہے حیض کا زمانہ نہیں تو یہ عورت ایک حیض گزارے پھر ایک طہر گزارے پھر ایک حیض گزارے پھر ایک طہر گزارے پھر ایک حیض گزارے۔ جب تیسرا حیض ختم ہوجائے تو عدت ختم ہوجائے گی۔ ابھی بیان کیا گیا کہ جس عورت کو حمل ہو اس کی عدت وضع حمل تک ہے۔ حمل اور حیض یہ دونوں ایسی چیزیں ہیں جن کا تعلق خود عورت کی ذات سے ہے وہ جانتی ہے کہ مجھے حیض ہے یا دونوں میں سے کچھ بھی نہیں، اب یہاں عورت کی دیانت پر مسئلہ موقوف ہوجاتا ہے۔ عورت سمجھتی ہے کہ وضع حمل میں تو کئی مہینے لگیں گے لہٰذا میں یوں بیان کر دوں کہ مجھے حمل نہیں ہے اور حیض والی بھی نہیں ہوں۔ اس طرح عدت مہینوں پر آجائے گی اور تین ماہ گزر جانے پر میرے بارے میں عدت کا فیصلہ کردیا جائے گا کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض مہینوں میں طہر کا زمانہ لمبا ہوگیا کئی ماہ سے حیض نہیں آ رہا لیکن عدت کا فیصلہ جلد ہوجانے کی وجہ سے دو تین ماہ میں کہہ دیتی ہے کہ مجھے تین حیض آ چکے ہیں حالانکہ ابھی تین حیض نہیں آئے اس طرح کی غلط بیانی کرنا حرام ہے، اس بات کو ان الفاظ میں بیان فرمایا : (وَ لَا یَحِلُّ لَھُنَّ اَنْ یَّکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِیْٓ اَرْحَامِھِنَّ اِنْ کُنَّ یُؤْمِنَّ باللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرْ ) (اور ان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ جو کچھ اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا فرمایا ہے اسے چھپائیں اگر اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہیں) جو کوئی شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور آخرت کے دن کی پیشی کا اعتقاد رکھتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ کوئی نہیں جانتا تو اللہ تو جانتا ہے ایسا شخص امانت و دیانت کی صفت سے متصف ہوجاتا ہے پھر وہ جھوٹ نہیں بول سکتا اور غلط بیانی نہیں کرسکتا۔ پھر فرمایا : ( وَ بُعُوْلَتُھُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّھِنَّ فِیْ ذٰلِکَ اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا) (اور ان کے شوہر ان کے لوٹانے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اس مدت کے اندر اگر وہ اصلاح کا ارادہ کریں) اس میں طلاق رجعی سے متعلق ایک مسئلہ بیان فرمایا ہے جب کوئی شخص اپنی بیوی کو صاف صریح لفظوں میں ایک یا دو طلاق دیدے تو یہ طلاق رجعی ہوتی ہے جس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر اندر نکاح ثانی کے بغیر شوہر رجوع کرسکتا ہے اگر عدت گزر جائے تو یہ طلاق رجعی بائن ہوجاتی ہے جس کے بعد رجوع کا حق نہیں رہتا۔ یہ اس صورت میں ہے کہ جب نکاح کے بعد جماع بھی ہوا ہو، اگر نکاح ہوا ہو اور اس کے بعد جماع نہ ہوا اور طلاق دیدے تو یہ طلاق رجعی نہیں بلکہ طلاق بائن ہوگی۔ طلاق رجعی جس کے بعد شوہر کو رجوع کا حق ہے اس طلاق کے بعد عدت کے اندر شوہر رجوع کرنا چاہے تو عورت کے رشتہ دار یا کوئی بھی شخص بلکہ خود عورت بھی اس کو برا نہ مانے اور کوئی شخص ایسی صورت حال پیدا نہ کر دے جس سے کہ وہ رجوع کے ارادے کو موقوف کر دے، بلکہ جوڑ لگانے کی اور تعلق استوار ہوجانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ شوہر اگر رجوع کرلے تو عورت اور عورت کے رشتہ داروں کی مرضی کے بغیر رجوع تو ہو ہی جائے گا۔ لیکن سب کی خوشی اور رضا مندی سے ہو اور آپس کے تعاون کے ساتھ ہو تو زیادہ مستحسن اور مبارک ہوگا۔ جس طرح عورت اور اس کے رشتہ داروں کو چاہئے کہ رجوع کی فضا بن جائے تو اس میں آڑے نہ آئیں اور ایسی باتیں نہ کریں جن سے شوہر کا دل کھٹا ہوجائے۔ اسی طرح سے شوہر کو بھی لازم ہے کہ اصلاح کی نیت سے رجوع کرے۔ اس کو (اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا) میں بیان فرما دیا ہے۔ شوہر اگر یہ سمجھتا ہے کہ آئندہ میں خوش اسلوبی اور حسن معاشرت اور حسن اخلاق کے ساتھ نباہ کرسکوں گا تو رجوع کرلے، ضرر دینے کا ارادہ نہ کرے۔ بہت سے لوگ جہالت کی وجہ سے اور نفس کی بھڑ اس نکالنے کے لیے رجوع کرلیتے ہیں اور پھر حسن سلوک سے پیش نہیں آتے بلکہ صاف کہہ دیتے ہیں تو یوں ہی پڑی رہے گی۔ نہ تیرا حق ادا کروں گا۔ نہ نکاح سے خارج کرونگا اور بہت سے لوگ رجوع کرکے پھر طلاق دیتے ہیں جس سے عدت لمبی ہوتی جاتی ہے، یہ بھی ضرر پہنچانے کا ایک پہلو ہے۔ یہ سب طریقے غیر اسلامی ہیں۔ اصلاح مقصود ہو تو رجوع کرے ورنہ عدت گزرنے دے، عدت گزرتے ہی رجعی طلاق بائن ہوجائے گی، پھر وہ جہاں چاہے اپنی مرضی سے مناسب جگہ نکاح کرلے گی، جب نباہ کرنا نہیں ہے تو رجوع کر کے تکلیف دینا سمجھداری اور دینداری کی بات نہیں ہے۔ بلکہ ظلم ہے۔ اسلام میں عورت کی حیثیت : پھر فرمایا (وَ لَھُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْھِنَّ بالْمَعْرُوْفِ ) (اور عورتوں کے لیے اس جیسا حق ہے جو ان کے اوپر ہے اچھے طریقہ پر) اس میں یہ بتایا ہے کہ صرف یہی بات نہیں ہے کہ مردوں ہی کے حقوق عورتوں پر ہیں بلکہ جس طرح مردوں کے عورتوں پر حقوق ہیں اسی طرح مردوں پر بھی عورتوں کے حقوق ہیں۔ عورت کو خدمت گزار سمجھنا اور اس کے حقوق اور حاجات کا دھیان نہ رکھنا، شریعت اسلامیہ سراسر خلاف ہے۔ زمانہ اسلام سے پہلے دنیا کی اقوام میں عورت کی بہت بری گت بنائی جاتی تھی۔ اب باو جود یکہ زمانہ کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ پھر بھی اسلام کے علاوہ کسی دین یا قانون میں عورت کو وہ مقام حاصل نہیں جو شریعت اسلامیہ نے اس کو دیا ہے۔ ہندوستان کے مشرکین میں تو یہ دستور تھا کہ مرد مرجاتا تھا تو عورت کو اس کے ساتھ زندہ جلنا پڑتا تھا اور عورتوں کا میراث میں کسی بھی مذہب اور قانون میں حصہ نہیں ہے۔ زمانہ جاہلیت میں یہ دستور تھا کہ عورت کی حیثیت ایک استعمالی چیز سے زیادہ نہ تھی، عورت مردوں کی ملکیت تصور کی جاتی تھی، عورت کسی چیز کی مالک نہ تھی، جب اس کا شوہر مرجاتا تھا تو شوہر کے خاندان والے ہی اس پر قابض ہوجاتے تھے اور اس کی اجازت کے بغیر جہاں چاہتے جبراً نکاح کردیتے تھے بلکہ شوہر کی اولاد ہی اپنی سوتیلی ماں سے نکاح کرلیتی تھی۔ عرب کے جاہل لڑکیوں کو زندہ درگور بھی کردیتے تھے اور پیدا ہوتے ہی قتل کردیتے تھے اسلام نے عورت کو اس کا صحیح مقام عطا فرمایا جو اس کی شان کے لائق ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ اس کو عورت سے نکال کر مردوں کی صف میں کھڑا کر دیاہو اور ایسا بھی نہیں کہ وہ محض ایک استعمال کی چیز بن کر رہ جائے نہ اس کا کوئی حق تسلیم کیا جائے اور نہ اس کی کوئی حیثیت مانی جائے۔ اسلام میں عورت گھر کی ملکہ ہے اپنی اولاد کی محترم والدہ ہے اپنے شوہر کی چہیتی بیوی ہے باپ ماں شوہر اور اولاد کے مال کی حسب قوانین وارث ہے اور اپنے مال میں تصرف کرنے کا اسے پورا اختیار ہے جس میں شوہر کی ممانعت کا کوئی حق نہیں ہے۔ بشرطیکہ خلاف شرع کا موں میں خرچ نہ کرے۔ عورت کا ایک طرف میراث میں حصہ ہے دوسری طرف شوہروں پر مہر لازم ہوتا ہے، اور یہ مہر عورتوں کی مرضی سے مقرر ہوتا ہے۔ کمی بیشی کرنا ان کا اپنا حق ہے، وہ چاہیں اپنی مرضی سے معاف کریں اور چاہیں تو پورا وصول کریں۔ اسلام نے صلہ رحمی کی بھی تعلیم دی ہے ایک عورت کسی کی والدہ ہے کسی کی بہن ہے۔ کسی کی خالہ ہے۔ کسی کی پھوپھی ہے۔ صلہ رحمی کے اصول پر سب کو اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ شوہر بھی حسن معاشرت سے پیش آئے، نان نفقہ کا خیال کرے اور اس کی حاجات پوری کرے اولاد بھی اکرام و احترام سے پیش آئے۔ اس طرح عورت کی برتری ظاہر ہوگی اور معاشرہ میں اس کا مرتبہ اونچا ہوگا۔ اور عزت و اکرام کے ساتھ اس کی زندگی گزرے گی۔ یورپین اقوام میں عورت کی بےآبروئی : یورپین اقوام نے عورت کو بالکل ہی بےآبرو کرکے چھوڑ دیا ہے، ان کے یہاں عورت مرد کی نفسانی خواہش پوری کرنے کا محض ایک آلہ ہے۔ ان کے معاشرہ میں اس سے زیادہ عورت کی کوئی حیثیت نہیں۔ میراث میں اسے کوئی حصہ نہیں ملتا۔ مہر کا بھی کوئی معاملہ نہیں، بلکہ سرے سے نکاح ہی کو ان کے یہاں عیب سمجھا جاتا ہے۔ دوستانہ طریقہ پر برسوں زندگی گزارتے ہیں اور نفسانی خواہشات پوری کرتے ہیں۔ بعد میں کبھی رسمی نکاح بھی کرلیتے ہیں۔ اس لیے ان میں اولاد بھی ثابت النسب نہیں ہے۔ اولاد کی ولدیت میں ماں کے نام لکھے جاتے ہیں اور عورتوں کے اخراجات کی ذمہ داری عموماً چونکہ کسی پر نہیں ہے اس لیے انہیں اپنی آبرو کھو کر ملازمتیں کرنی پڑتی ہیں راہ گیر کے جوتوں پر پالش کرتی ہیں۔ دکانوں میں مال فروخت کرنے پر ملازمت کرتی ہیں۔ ننگا لباس پہن کر شوروموں کے پاس کھڑی رہتی ہیں تاکہ گاہک متوجہ ہو اور آنے والوں کا نفس ان کی طرف مائل ہو جس سے زیادہ خریداری ہو سکے۔ اس آزادی نسواں کو دیکھ کر بہت سے نام نہاد مسلمان بھی اپنی عورتوں کو یورپین اقوام کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ عورتیں بازاروں میں کاروبار کریں۔ بےپردہ ہو کر رہیں۔ عورتیں ناقص العقل تو ہیں ہی وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں حق دلائے جا رہے ہیں، اور بےپردہ گھومنے اور ننگا لباس پہننے اور دوست تلاش کرنے کی آزادی کو اپنے لیے ہنر اور فخر کی بات سمجھتی ہیں۔ افسوس کہ دور حاضر میں عورت کو یہ گوارا نہیں کہ گھر کی ملکہ بن کر گھر میں بیٹھے، گھر کے سب لوگ اس کا احترام و اکرام کریں اپنے شوہر سے بھی مال ملے۔ میراث میں بھی حصہ ملے اور نفس و نظر کا تعلق صرف شوہر سے رہے اور اپنے مال میں جیسے چاہے تصرف کرے، وہ شیطانوں اور ملعونوں اور ملحدوں اور زندیقوں سے متاثر ہو کر گھر سے باہر نکلنے اور خود کما کر اپنا خرچ اٹھانے پر اپنے حقوق کی ادائیگی سمجھتی ہیں۔ یورپ کے رواجی طریقوں میں جب عورت کا کسی پر کوئی حق ہی نہیں ہے تو کوئی شخص ان کا کیا حق ادا کرے گا ؟ درحقیقت عورت کی یہ کوئی زندگی نہیں ہے جو مذہب اسلام کے علاوہ دوسرے مذاہب اور قوانین میں ہے۔ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں زنا کی کثرت ہے جو بچے پیدا ہوتے ہیں حکومت ان کی پرورش کرتی ہے ...... نہ کوئی ماں ہے نہ باپ نہ چچا ہے، نہ ماموں، نہ خالہ، نہ پھوپھی، نہ صلہ رحمی ہے، نہ نکاح ہے نہ مہر ہے۔ اس سے زیادہ انسانیت کی مٹی اور کیا پلید ہوگی، ان لوگوں کی ناسمجھی کی کہاں تک داد دی جائے جو انسانیت و نسوانیت کا خون کر رہے ہیں اور دعویٰ ان کا یہ ہے کہ وہ حقوق انسانی کے محافظ ہیں، اور عورتوں کو ان کے حقوق دلا رہے ہیں۔ مردوں کو عورتوں پر فوقیت ہے : پھر فرمایا (وَ للرِّجَالِ عَلَیْھِنَّ دَرَجَۃٌ) (اور مردوں کو ان پر فضیلت ہے) اس میں یہ بتایا کہ اگرچہ میاں بیوی کے آپس میں ایک دوسرے پر حق ہیں (اور ہر ایک دوسرے کا حق ادا کرے) لیکن مردوں کو عورتوں پر ایک طرح کی برتری اور فضیلت حاصل ہے۔ سورة النساء میں فرمایا ہے (اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰہُ بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْضٍ وَّ بِمَآاَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِھِمْ ) ” مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس سبب سے کہ اللہ تعالیٰ نے بعضوں کو بعضوں پر فضیلت دی ہے اور اس سبب سے کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں۔ “ اللہ تعالیٰ نے مردوں کے ذمہ عورتوں کا خرچہ مقرر فرمایا ہے اور مردوں کو ان پر فضیلت دی ہے وہ ان پر حکمران ہیں امور خانہ داری میں اور دینی پابندی کرانے میں اور عورت کو اس کے ماں باپ کے یہاں آنے جانے میں اور بہت سے امور میں مرد کے حکموں کی فرما نبرداری کرنا لازم ہے اس کے بغیر گھر کا نظام ٹھیک نہیں بیٹھتا، اگر مرد کی برتری عورتوں پر بالکل ہی نہ رہے، تو شریعت اسلامیہ کے مطابق زندگی کا نظام نہیں چل سکتا، البتہ مردوں کے لیے بھی اس کی اجازت نہیں ہے کہ سردار بن گئے تو ظلم کیا کریں اور اس کے حقوق ادا نہ کریں اور اس کا مال برباد کردیں۔ عورت یہ سمجھ کر چلے کہ یہ میرا سردار ہے اور مرد یہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ نے میری ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ نعمت مجھے عطا فرمائی ہے مجھے خیر و خوبی کے ساتھ نبا ہنا چاہئے۔ ایسا کریں گے تو ماں باپ اور اولاد سب کی زندگی انشاء اللہ تعالیٰ عمدہ طریقہ پر گزرے گی۔ سورة النساء میں فرمایا : (وَعَاشِرُوْھُنَّ بالْمَعْرُوْفِ ) (کہ خوش اسلوبی کے ساتھ عورتوں کے ساتھ زندگی گزارو) اس میں ہر طرح کی خیر و خوبی ہمدردی اور حقوق کی ادائیگی اور مراعات کا حکم فرما دیا۔ مردوں کو چونکہ سرداری اور بڑائی دی گئی ہے اس لیے وہ اپنے مقام اور مرتبہ کا خیال کریں اور عورتوں کی لغزشوں اور کوتاہیوں پر صبر کریں اور برداشت کریں، اگر برداشت نہ کیا تو بڑائی ہی کیا رہی ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مومن مرد کسی مومن عورت سے (یعنی ایمان والی بیوی) سے بغض نہ رکھے۔ اگر اس کی ایک بات ناپسند ہوگی تو دوسری بات پسند آجائے گی۔ (مسلم ص ٤٧٥ ج ١) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب میں بہتر ہوں۔ (رواہ ابن ماجہ ص ١٤٢) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سب سے زیادہ کامل ایمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔ اور جو اپنے گھر والوں کے لیے سب سے زیادہ مہربان ہیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح ص ٢٨٤ ج ٢) آخر میں فرمایا : (وَ اللّٰہُ عَزٍیْزٌ حَکِیْمٌ) (اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے) اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی اگر کسی نے کی تو وہ یہ نہ سمجھے کہ میرا کوئی مواخذہ نہیں۔ اللہ نے احکام بھیجے ہیں اور عمل پیرا ہونے کا حکم فرمایا ہے۔ جو خلاف ورزی کرے گا اس کی گرفت ہونے لگے تو بچ نہیں سکتا۔ کیونکہ حکم دینے والا عزیز اور غالب ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ اس نے جو احکام دیئے ہیں وہ سب حکمتوں پر مبنی ہیں ان میں بندوں کی رعایتیں ملحوظ ہیں بندوں کے لیے اس نظام سے بہتر کوئی نظام نہیں جو ان کے خالق نے ان کے لیے حکمت کے مطابق تجویز فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

448 عدت کے اعتبار سے عورت کی کئی قسمیں ہیں (1) صغیرہ جو ابھی تک بالغ نہ ہوئی ہو (2) جو عمر سے بالغ ہوئی ہو اور ابھی تک حیض نہ آیا ہو۔ (3) بڑھاپے کی وجہ سے جس کو حیض آنا بند ہوچکا ہو۔ ان کو اگر طلاق ہوجائے تو ان کی عدت تین ماہ ہے۔ اس کا بیان سورة طلاق پارہ 28 میں ہے۔ (4) حاملہ عورت اگر اسے طلاق مل جائے یا اس کا خاوند مرجائے تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔ اس کا بیان بھی سورة طلاق میں ہے۔ (5) وہ عورت جو حاملہ نہ ہو اور اس کا خاوند فوت ہوجائے اس کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔ اس کا بیان سورة بقرہ رکوع 30 میں ہے۔ (6) وہ عورت جو نہ حاملہ ہو نہ صغیرہ اور نہ آئسہ اگر اسے طلاق مل جائے تو اس کی عدت تین حیض ہے اس آیت میں اس کی عدت کا ذکر ہے۔ (7) وہ عورت جسے خلوت صحیحہ سے پہلے ہی طلاق مل جائے اس کی کوئی عدت نہیں۔ اس کا حکم سورة احزاب رکوع 6 میں بیان کیا گیا۔ قروء، قرءٌ کی جمع ہے۔ یہ لفظ حیض اور طہر دونوں معنوں میں مشترک ہے مگر یہاں اس سے مراد حیض ہے کیونکہ اس آیت میں ثلثتہ کا لفظ استعمال ہوا ہے جو اپنے مفہوم کے اعتبار سے خاص ہے اور کتاب اللہ کے خاص پر عمل فرض ہوتا ہے لیکن اگر اس آیت میں قرء سے مراد طہر لیا جائے تو خاص پر عمل نہیں ہوسکتا کیونکہ طلاق بہرحال طہر میں دی جائے گی۔ حالت حیض میں طلاق دینی جائز نہیں۔ اب جس طہر میں طلاق دی گئی ہے۔ اگر اس کو شمار کیا جائے تو طلاق کے بعد تین طہر پورے نہیں ہوتے بلکہ دو پورے اور تیسرے کا کچھ حصہ اور اگر اس طہر کو نظر انداز کردیا جائے تو عدت تین طہروں سے بڑھ جائے گی لیکن اگر قرءٌ سے حیض مراد لیا جائے تو اس قسم کی کوئی خرابی لازم نہیں آئے گی اور طلاق والے طہر کے بعد والے پورے تین حیض عدت ہوگی۔449 حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ما سے مراد حمل اور حیض ہے۔ یعنی اگر معتدہ حاملہ ہو یا اسے حیض آجائے تو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ حمل یا حیض کو چھپائے اور کسی پر ظاہر نہ کرے۔ قال ابن عمر الحمل والحیض ای لا یحل لھا ان کانت حاملۃ ان تکتم حملھا ولا ان کانت حائضاً ان تکتم حیضھا الخ (روح ص 133 ج 2) زمانہ جاہلیت میں بعض طلاق یافتہ عورتیں زمانہ عدت میں بعض اغراض کے تحت ایسا کیا کرتی تھیں۔ چناچہ بعض حاملہ عورتیں جن کو طلاق مل جاتی وہ اپنا حمل ظاہر نہ کرتیں۔ کیونکہ اگر وہ حمل ظاہر کردیتی ہیں تو بچہ پیدا ہونے تک کوئی ان سے نکاح نہیں کریگا۔ اور یہ بچہ پہلے خاوند کا قرار پائے گا اور دوسرا خاوند اس کی پرورش کے سلسلے میں مناسب توجہ اور شفقت سے کام نہیں لے گا۔ اس لیے وہ حمل کا کسی سے ذکر نہ کرتیں اور ورثاء سے کہ دیتیں کہ ہماری عدت گذر چکی ہے۔ اور دوسرے خاوند سے نکاح کرلیتیں اس طرح وہ بچہ دوسرے خاوند کے نکاح میں پیدا ہوتا اور اسی سے ملحق ہوجاتا اور بعض معتدہ عورتیں جو حاملہ نہ ہوتیں وہ آخری حیض ختم ہونے سے پہلے ہی کہہ دیتیں کہ ان کا حیض بند ہوچکا ہے اور وہ پاک ہوچکی ہیں تاکہ خاوند کا حق رجعت باطل ہوجائے اور وہ رجوع نہ کرسکے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس ناشائستہ حرکت سے منع فرمایا ہے کیونکہ ان دونوں صورتوں میں خاوند کی حق تلفی ہوتی ہے۔ جو کسی طرح جائز نہیں۔ پہلی صورت میں ایک شخص کا بیٹا دوسرے سے ملحق ہوجاتا ہے۔ اور دوسری صورت میں خاوند کا حق رجعت باطل ہوجاتا ہے۔450 ۔ اِنْ شرطیہ ہے مگر یہ شرط تعلیق کے لیے نہیں ہے۔ یعنی مذکورہ بالا نہی ایمان کے ساتھ مشروط نہیں ہے کہ ایمان والی عورتوں کے لیے تو حمل اور حیض کو چھپانا جائز نہیں اور غیر مؤمنہ مثلاً کتابیہ کے لیے چھپانا جائز ہے۔ بلکہ یہ شرط محض وعید وتہدید کیلئے ہے۔ یعنی جو عورتیں خدا پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہیں ان کی یہ شان نہیں کہ وہ خدا کے احکام کی مخالفت کریں۔ ھذا وعید عظیم شدید لتاکید حرمۃ الکتمان (قرطبی ص 119 ج 3) لیس المراد ان ذلک النھی مشروط بکونھا مؤمنۃ ولا شک ان ھذا تھدید شدید علی النساء (کبیر ص 369 ج 2) حضرت شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ یہاں ایمان کا کامل درجہ بیان کیا گیا ہے۔ یعنی جن عورتوں کا ایمان کامل ہے وہ تو مافی الارحام کو نہیں چھپائیں گی۔ اور اللہ کے اس حکم کی پوری پوری تعمیل کرینگی۔451 بُعُوْلَةٌ بَعْلٗ کی جمع ہے جس کے معنی خاوند کے ہیں البعولة جمع البعل وھو الزوج (قرطبی ص 119 ج 3) رَدٌّ مصدر ہے جو اپنے مفعول کی طرف مضاف ہے اور اس سے مطلقہ عورتوں کو نکاح اور زوجیت میں واپس لے آنا مراد ہے اور یہ صرف رجع طلاق سے مخصوص ہے۔ احق بردھن الی النکاح والرجعۃ الیھن۔ وھذا اذا کان الطلاق رجعیاً للایۃ بعدھا (روح ص 134 ج 2) اور ذلک سے زمانہ عدت کی طرف اشارہ ہے۔ ای فی زمان التربص (ابو السعود ص 369 ج 2) مطلب یہ ہے کہ طلاق رجع کے بعد اگر خاوند رجوع کرنا چاہے تو عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے وہ ایسا کرسکتا ہے۔ اگر عورت رضامند نہ ہو تو بھی خاوند کو ایسا کرنے کا حق پہنچتا ہے۔ وصیغة التفضیل لافادة اذا اراد الرجعةوالمراة تاباھا وجب ایثار قولہ علی قولھا (ابو السعود ج 2 ص 369) اِنْ اَرَادُوْٓا اِصْلَاحًا۔ یہاں بھی صحبت ورجعت کے لیے ارادہ اصلاح کا اشتراط مراد ہے اور ارادہ اصلاح کی ترغیب مقصود ہے اور اس طرف اشارہ ہے کہ رجعت سے خاوند کی نیت اصلاح احوال کی ہونی چاہئے نہ کہ عورت کو تکلیف دینے اور ضرر پہنچانے کی۔ ولیس المراد بہ شرطیة قصد الاصالح لصحة الرجعة بل ھو الحث علیہ والزجر عن قصد الضرار (ابو السعود ص 370 ج 2) لیس المراد من التعلیق اشتراط جواز الرجعة بارادةالاصلاح بل المراد تحریضھم علی قصد الاصلاح (روح ص 134 ج 2) آیت کے پچھلے حصہ میں عورت پر خاوند کی فوقیت اور برتری کی طرف اشارہ تھا۔ اب اگلے حصے میں صراحت کردی گئی کہ جس طرح مردوں کے حقوق عورتوں کے ذمہ ہیں اسی طرح عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جن کی ادائیگی مردوں کے ذمے ہے تاکہ مرد اس بھول اور غلط فہمی نہ رہیں کہ ان کے ذمہ عورتوں کا کوئی حق نہیں۔452 یعنی جس طرح مردں کے حقوق عورتوں کے ذمہ ہیں اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق کی یہ مماثلت کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے نہیں بلکہ محض وجوب کے اعتبار سے ہے۔ جس طرح عورتوں پر مردوں کے حقوق کی ادائیگی واجب ہے اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق کا ادا کرنا فرض ہے۔ والمراد بالمماثلۃ المماثلۃ فی الوجوب لا فی جنس الفعل (روح ص 124 ج 2) ۔ بِالْمَعْرُوْفِ سے اس طرف اشارہ ہے کہ خاوند بیوی کے یہ حقوق شریعت اور عقل سلیم کے مطابق ہوں گے جو حقوق اپنی طرف سے گھڑ کی بنائے گئے۔ یا رسوم جاہلیت کی پیداوار ہوں ان کی ادائیگی ضروری نہیں۔ بالمعروف بالوجہ الذی لا ینکر فی الشروع عادات الناس (مدارک ص 90 ج 1) ۔ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ۔ البتہ مردوں کا حق عورتوں کی نسبت کچھ زائد ہے۔ اور انہیں عورتوں پر فضیلت ہے کیونکہ وہ گھر کے منتظم ہوتے ہیں۔ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ۔ وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ اس لیے وہ جو چاہے حکم دے کوئی اس کا مزاحم نہیں۔ نیز اس کے تمام احکام ضرور کسی نہ کسی حکمت اور مصلحت پر مبنی ہوتے ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1۔ اور وہ عورتیں جن کو طلاق دی گئی ہو وہ اپنے آپ کو نکاح کرنے سے تین حیض تک روکے رکھیں اور تین حیض کے پورا ہونے تک انتظار کریں اور اگر وہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کو اس چیز کا چھپانا حلال نہیں جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے ان کے رحم میں پیدا کیا ہو خواہ وہ حیض ہو یا حمل ہو اور جن عورتوں کو رجعی طلاق دی گئی ہو ان کے خاوند ان کو عدت کی مدت کے اندر اندر لوٹا لینے کا حق رکھتے ہیں کہ رجوع کر کے ان کو لوٹا لیں ۔ بشرطیکہ ان کا مقصد اصلاح اور حسن سلوک ہو ، محض عورت کو ستانے اور اذیت دینے کی نیت نہ ہو اور عورتوں کے حقوق بھی مردوں پر ویسے ہی ہیں جیسے دستورشرعی کے موافق مردوں کے حقوق ان عورتوں پر ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ مردوں کو عورتوں پر ایک خاص درجہ اور فضلیت و برتری حاصل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کمال قوت کا مالک ہے جو اس کے احکام کی مخالفت کرتا ہے اس کی سزا دینے کی قدرت رکھتا ہے اور کمال حکمت کا مالک ہے جو احکام مقرر کرتا ہے وہ انتہائی مصلحت اور حکمت کے ساتھ کرتا ہے۔ (تیسیر) بعل کے معنی ہیں سید ، مالک یہاں خاوند مراد ہے۔ اصلاح کے معنی جیسا کہ ہم بیان کرچکے ہیں بنانے اور سنوارنے اور حالات کو ساز گار بنانے کے ہیں یہاں میاں بیوی کے تعلقات میں اصلاح سے مراد حسن سلوک اور بہترین معاشرت کے ہیں۔ معروف کے معنی مشہور ہیں یہاں وہ برتائو مراد ہیں جو شریعت کے موافق ہو اور بھلے لوگوں میں رائج ہو یعنی ایک کا دوسرے کو تکلیف نہ پہنچانا اور آپس میں ایک دوسرے کے آرام و آسائش کی رعایت کرنا ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے چند مسائل بیان فرمائے ہیں۔ 1۔ مرد جب عورت کو طلاق دے تو اس مطلقہ عورت کو طلاق کے بعد تین حیض آنے تک انتظار کرنا چاہئے ، تا کہ رحم کی حالت معلوم ہوجائے اور آئندہ اولاد میں کوئی مغالطہ واقع نہ ہو جب تک تین حیض پورے نہ ہوجائیں اس وقت تک کسی مرد سے نکاح نہ کرے ورنہ نکاح معتبر نہ ہوگا ۔ یہ امام ابوحنیفہ (رح) کا مسلک ہے اور حضرت امام شافعی (رح) کے نزدیک بجائے حیض کے لفظ قروع سے طہرمراد ہے ، یعنی تین حیض کی بجائے تین طہر پورے کرنے ہوں گے۔ طہر ان دنوں کو کہتے ہیں جن میں عورت کو حیض نہ آتا ہو ۔ بہر حال اس انتظار کی مدت کا نام عدت ہے او عدت ہر اس عورت پر واجب ہے کہ اس کے خاوند نے اس سے ہم بستری کی ہو یا خلوت صحیحہ کی ہو جو ہم بستری کے قائم مقام ہے۔ جس عورت سے اس کے خاوند نے نہ ہم بستری کی ہو نہ اس سے خلوت صحیحہ کی ہو پھر اس کو طلاق دی ہو تو اس پر عدت نہیں جس کا بیان انشاء اللہ سورة احزاب میں آجائے گا پھر یہ کہ مطلقہ عورت آزاد ہو باندی نہہو ۔ باندی کی عدت تین حیض سے کم ہے نیز یہ کہ مطلقہ عورت کو حیض آتا ہو نہ صغیرہ ہو کہ ابھی حیض شروع ہی نہیں ہوا نہ اتنی بڑھیا ہو کہ جس کا حیض آنا بند ہوچکا ہو جس کو آئسہ کہتے ہیں اور نہ حاملہ ہو ، صغیرہ اور آئسہ اور حاملہ کی عدت کا ذکر انشاء اللہ تعالیٰ سورة طلاق میں آئے گا ۔ غرض آزاد ہو ، حیض آتا ہو۔ اس سے ہم بستری یا خلوت صحیحہ ہوچکی ہو۔ ایسی عورت کو طلاق دی جائے تو یہ طلاق خواہ رجعی ہو یا بائنہ ہو یا بائنہ مغلظہ ہو ۔ بہر حال اس کو تین حیض پورے ہونے تک عدت گزارنی ضروری اور لازم ہوگی۔ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق ہی حیض کی حالت میں دی ہو تو وہ حیض عدت میں شمار نہیں ہوگا بلکہ اس کے علاوہ تین حیض پورے کرنے ہوں گے۔ 2۔ مطلقہ عورتوں کو اپنے رحم کی حالت کو چھپانے کی ممانعت ہے ۔ اس سے عدت کے حساب میں غلطی پڑجانے کا اندیشہ ہے۔ نیز بعض صورتوں میں خاوندوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس لئے اگر حمل ہو تو صاف کہہ دے کہ مجھ کو حمل ہے اور حمل نہ ہو تو بتادے کہ مجھے حمل نہیں ہے ۔ حمل اور حیض کی تحقیق کبھی طلاق کے بعد ہوتی ہے اور کبھی طلاق سے قبل خاوند معلوم کرنا چاہتا ہے تا کہ طلاق صحیح اور شرعی طور پردے۔ بہر حال طلاق سے قبل ضرورت ہو یا طلاق کے بعد وہ صحیح حالت کو نہ چھپائیں بلکہ صاف بتادیں ۔ ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت کا ذکر اس لئے فرمایا کہ ایمان کا مقتضا یہ ہے کہ سچی بات کہی جائے یہ مطلب نہیں کہ ایمان باللہ اور ایمان بالآخرت نہ ہو تو رحم کی حالت کا چھپانا جائز ہوجائے۔ 3 ۔ عورت کو طلاق رجعی دینے کے بعد عدت کے اندر اگر خاوند رجعت کرنا چاہیں تو وہ اس کا حق رکھتے ہیں ۔ خواہ عورت رضا مند ہو یا نہ ہو یہ رجعت صرف طلاق رجعی میں ہوسکتی ہے بائنہ میں نہیں ۔ اور رجعت بھی عدت ختم ہونے سے پہلے ہوسکتی ہے۔ عدت پوری ہوجانے کے بعد نہیں ہوسکتی ۔ عدت کے بعد پھر دونوں کی رضا مندی سے نکاح ہوسکتا ہے۔ جس طرح طلاق بائن میں باہمی رضا مندی سے نکاح ہوسکتا ہے ، البتہ طلاق مغلظہ میں نکاح بھی نہیں ہوسکتا ۔ رجعت کی شکل یہ ہے کہ زبان سے کہے میں نے اپنی بیوی سے رجوع کیا یا میں نے تجھ سے رجوع کیا یا کوئی فعل اس سے ایسا کرے جو میاں بیوی میں ہوتا ہے۔ تفصیل کتب فقہ میں ملاحظہ کی جائے۔ رجعت کے ساتھ شرط لگائی کہ مقصد اصلاح ہو اور حسن سلوک سے بیوی کو کھنا ہو تکلیف پہنچانے اور ستانے کی غرض سے رجوع نہ کرے۔ اگرچہ رجعت ہو جائیگی۔ 4۔ مماثلت سے مراد وجوب میں مماثلت ہے۔ جنس حقوق میں اتحاد مقصود نہیں ہے کیونکہ خاوند کے حقوق اور طرح کے ہیں اور بیوی کے حقوق اور قسم کے ہیں مثلاً خاوند پر مہ رہے۔ نفقہ ہے سکونت کے لئے مسکن ہے لیکن عورت پر اس طرح کا کوئی حق نہیں ہے۔ فضلیت کی بات بالکل ظاہر ہی ہے علاوہ عقل اور دین کی کمی کے بعض امور میں عورت پر پابندی زیادہ ہے۔ نفلی روزوں کی اجازت اور گھر سے باہر جانے میں اجازت کی محتاج ہے عزیز اور حکم کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم زبردست ہیں جو چاہے حکم دے سکتے ہیں اور چونکہ حکیم میں اس لئے ہمارا حکم حکمت اور مصلحت کے موافق ہوتا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جب مرد نے عورت کو طلاق کہی ابھی اس عورت کو اور نکاح روا نہیں جب تک تین بار حیض آوے تا حمل ہو وے تو معلوم ہوجائے کسی کا بیٹا کسی کو نہ لگ جاوے اسی واسطے عورت پر فرض ہے کہ اس وقت حمل ہو تو ظاہر کر دے اس مدت کا نام ہے عدت ۔ اس عدت تک مرد چاہے تو پھر عورت کو رکھ لے اگرچہ عورت کی خوشی نہ ہو اسی واسطے فرمایا کہ عورتوں کے حق بھی مرد پر بہت ہیں لیکن اس جگہ مرد ہی کو درجہ دیا۔ ( موضح القرآن) شاہ صاحب (رح) نے کیا خوب بات فرمائی ہے کہ حقوق واجبہ تو دونوں پر ہیں لیکن اس جگہ یعنی طلاق رجعی دے کر پھر رجوع کر لیناخواہ عورت راضی ہو یا نہ ہو اس معاملہ میں مرد ہی کو درجہ دیا اور اس کو ہی یہ تفوق عطا فرمایا کہ چاہے تو رجوع کرلے کیونکہ من وجہ تو نکاح ابھی باقی ہے اس لئے مرد کو حق ہے کہ چاہے تو عورت کو لوٹالے۔ ہاں عدت پوری ہوجانے کے بعد نکاح بالکل ختم ہوجاتا ہے پھر رجوع کی اجازت نہیں ، ہاں نکاح جائز ہے لیکن اب وہ عورت کے راضی ہونے پر موقوف ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ مرد کو تین طلاقوں کا اختیار ہے اگر وہ دو طلاق دے چکا پھر اس عورت سے رجوع کرلیا یا عدت کے بعد نکاح کرلیا تو صرف ایک طلاق کا اختیار رہ گیا جب کبھی ایک طلاق اور دے دے گا تو وہ مغلظہ ہوجائے گی۔ ( تسہیل)