Conditional

إِن

if

اگر

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَنْ شرطیہ: جیسے فرمایا: (اِنۡ تُعَذِّبۡہُمۡ فَاِنَّہُمۡ عِبَادُکَ ۚ وَ ) اگر ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں۔ (۵:۱۱۸) (۲) اِنْ مخففہ جو اِنَّ ثقیلہ سے مخفف ہوتا ہے( یہ تاکید کے معنی دیتا ہے اور) اس کے بعد لام (مفتوح) کا آنا ضروری ہے جیسے فرمایا: (اِنۡ کَادَ لَیُضِلُّنَا ) (تو) یہ ضرور ہم کو بہکا دیتا(۲۵:۴۲) (۳) اِنْ نافیہ اس کے بعد اکثر اِلَّا آتا ہے جیسے فرمایا: (اِنْ نَّظَنُّ اِلَّا ظَنًّا) ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں۔ (۴۵:۳۲) (اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِ ) (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے۔ (۷۴:۲۵) (اِنۡ نَّقُوۡلُ اِلَّا اعۡتَرٰىکَ بَعۡضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوۡٓءٍ ؕ قَالَ) ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کسی معبود نے تمیں آسیب پہنچا (کردیوانہ کر) دیا ہے۔ (۱۱:۵۴) (۴) اِنْ (زائدہ) جو (ما) نافیہ کی تاکید کے لیے آتا ہے، جیسے : مَا اِنْ یَخْرُجُ زَیْدٌ۔ زاید باہر نہیں نکلے گا۔

Lemma/Derivative

691 Results
إِن