Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 230

سورة البقرة

فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ؕ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاۤ اَنۡ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنۡ ظَنَّاۤ اَنۡ یُّقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ یُبَیِّنُہَا لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۳۰﴾

And if he has divorced her [for the third time], then she is not lawful to him afterward until [after] she marries a husband other than him. And if the latter husband divorces her [or dies], there is no blame upon the woman and her former husband for returning to each other if they think that they can keep [within] the limits of Allah . These are the limits of Allah , which He makes clear to a people who know.

پھر اگر اس کو ( تیسری بار ) طلاق دے دے تو اب اس کے لئے حلال نہیں جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کر لینے میں کوئی گناہ نہیں ، بشرطیکہ یہ جان لیں کہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے ، یہ اللہ تعالٰی کی حدود ہیں جنہیں وہ جاننے والوں کے لئے بیان فرما رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
طَلَّقَہَا
وہ طلاق دے دے اسے
فَلَا
تو نہیں
تَحِلُّ
وہ حلال ہوسکتی
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡۢ بَعۡدُ
بعد اس کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَنۡکِحَ
وہ نکاح کرلے
زَوۡجًا
شوہر سے
غَیۡرَہٗ
اس کے علاوہ
فَاِنۡ
پھر اگر
طَلَّقَہَا
وہ طلاق دےدے اسے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡہِمَاۤ
ان دونوں پر
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَرَاجَعَاۤ
وہ باہم رجوع کرلیں
اِنۡ
کہ
ظَنَّاۤ
وہ دونوں سمجھیں
اَنۡ
کہ
یُّقِیۡمَا
وہ دونوں قائم رکھیں گے
حُدُوۡدَ
حدود کو
اللّٰہِ
اللہ کی
وَتِلۡکَ
اور یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ کی
یُبَیِّنُہَا
وہواضح کرتا ہے انہیں
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یَّعۡلَمُوۡنَ
جو علم رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
طَلَّقَہَا
وہ طلاق دے اس عورت کو
فَلَا تَحِلُّ
تو نہ وہ حلال ہوگی
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡۢ بَعۡدُ
بعداس کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَنۡکِحَ
وہ نکاح کرے
زَوۡجًا
شوہر سے
غَیۡرَہٗ
اس کے علاوہ
فَاِنۡ
پھر اگر
طَلَّقَہَا
وہ طلاق دے اس کو
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡہِمَاۤ
ان دونوں پر
اَنۡ
کہ
یَّتَرَاجَعَاۤ
وہ دونوں آپس میں رجوع کرلیں
اِنۡ
اگر
ظَنَّاۤ
وہ دونوں سمجھیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّقِیۡمَا
وہ دونوں قائم رکھیں گے
حُدُوۡدَ
حدود کو
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
وَتِلۡکَ
اور یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
یُبَیِّنُہَا
وہ بیان کرتا ہے ان کو
لِقَوۡمٍ
لوگوں کے لیے
یَّعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if he has divorced her [for the third time], then she is not lawful to him afterward until [after] she marries a husband other than him. And if the latter husband divorces her [or dies], there is no blame upon the woman and her former husband for returning to each other if they think that they can keep [within] the limits of Allah . These are the limits of Allah , which He makes clear to a people who know.

پھر اگر اس کو ( تیسری بار ) طلاق دے دے تو اب اس کے لئے حلال نہیں جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کر لینے میں کوئی گناہ نہیں ، بشرطیکہ یہ جان لیں کہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے ، یہ اللہ تعالٰی کی حدود ہیں جنہیں وہ جاننے والوں کے لئے بیان فرما رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر مرد (تیسری) طلاق بھی دے تو اس کے بعد وہ عورت اس کے لیے حلال نہ رہے گی تاآنکہ وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح کرلے۔ ہاں اگر وہ دوسرا خاوند اسے طلاق دے دے تو پھر پہلا خاوند اور یہ عورت دونوں اگر یہ ظن غالب رکھتے ہوں کہ وہ اللہ کی حدود کی پابندی کرسکیں گے تو وہ آپس میں رجوع کرسکتے ہیں اور ان پر کچھ گناہ نہ ہوگا۔ یہ ہیں اللہ کی حدود جنہیں اللہ تعالیٰ اہل علم کے لیے کھول کر بیان کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگروہ اسے (تیسری مرتبہ) طلاق دے دے تو وہ اس کے بعد اس کے لئے حلال نہ ہوگی جب تک وہ اس کے علاوہ کسی دوسرے شوہرسے نکاح (نہ)کرے، پھر اگر وہ(دوسراشخص) اس کوطلاق دے توان دونوں پرکوئی گناہ نہیں کہ وہ دونوںآپس میں رجوع کرلیں اگر وہ دونوں سمجھیں کہ دونوں اﷲ تعالیٰ کی حدود قائم رکھ سکیں گے اوریہ اﷲ تعالیٰ کی حدود ہیں جنہیں وہ اُن لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے جو علم رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter, if he divorces her, she shall no longer remain lawful for him unless she marries a man other than him. Should he too divorce her, then there is no sin on them in their returning to each other, if they think they would maintain the limits set by Allah. And these are the limits set by Allah that He makes clear to a people who know

پھر اگر اس عورت کو طلاق دی (یعنی تیسری بار) تو اب حلال نہیں اس کو وہ عورت اسکے بعد جب تک نکاح نہ کرلے کسی خاوند سے اس کے سوا پھر اگر طلاق دے دے دوسرا خاوند تو کچھ گناہ نہیں ان دونوں پر کہ باہم مل جاویں اگر خیال کریں کہ قائم رکھیں گے اللہ کا حکم اور یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی بیان فرماتا ہے ان کو واسطے جاننے والوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر وہ (تیسری مرتبہ) اسے طلاق دے دے تو وہ عورت اس کے بعد اس کے لیے جائز نہیں ہے جب تک کہ وہ عورت کسی اور شوہر سے نکاح نہ کرے پس اگر وہ اس کو طلاق دے دے تو اب کوئی گناہ نہیں ہوگا ان دونوں پر کہ وہ مراجعت کرلیں اگر ان کو یہ یقین ہو کہ وہ اللہ کی حدود کی پاسداری کرسکیں گے اور یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں جن کو وہ واضح کر رہا ہے ان لوگوں کے لیے جو علم حاصل کرنا چاہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if the husband divorces his wife (for the third time), she shall not remain his lawful wife after this (absolute) divorce, unless she marries another husband and the second husband divorces her. (In that case) there is no harm if they re-marry, provided that the woman and her first husband are convinced that they will be able to keep within the bounds fixed by Allah. And these are Allah's bounds, which He makes clear for the guidance of those who know (the consequences of transgression).

پھر اگر﴿ دو بار طلاق دینے کے بعد شوہر نے عورت کو تیسری بار﴾طلاق دے دی ، تو وہ عورت پھر اس کے لیے حلال نہ ہوگی ، اِلّا یہ کہ اس کا نکاح کسی دوسرے شخص سے ہو اور وہ اسے طلاق دیدے ۔ 253 تب اگر پہلا شوہر اور یہ عورت دونوں یہ خیال کریں کہ حدود الٰہی پر قائم رہیں گے ، تو ان کے لیے ایک دوسرے کی طرف رجوع کر لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں ، جنھیں وہ ان لوگوں کی ہدایت کے لیے واضح کر رہا ہے ، جو ﴿اس کی حدوں کو توڑنے کا انجام ﴾جانتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اگر شوہر ( تیسری ) طلاق دیدے تو وہ ( مطلقہ عورت ) اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک وہ کسی اور شوہر سے نکاح نہ کرے ، ہاں اگر وہ ( دوسرا شوہر بھی ) اسے طلاق دیدے تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے پاس ( نیا نکاح کر کے ) دوبارہ واپس آجائیں ، بشرطیکہ انہیں یہ غالب گمان ہو کہ اب وہ اللہ کی حدود قائم رکھیں گے ، اور یہ سب اللہ کی حدود ہیں جو وہ ان لوگوں کے لیے واضھ کر رہا ہے جو سمجھ رکھتے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب اگر پھر تیسرے بار اس کو ظلاق دیدے تو وہ عورت اس پر حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے 1 اب اگر دوسرا خاوند اس کو طلاق دے دے تو پہلا میاں اور یہ بی بی پھر ملاپ کرسکتے ہیں ( یعنی نکاح پڑھا کر) اگر دونوں یہ سمجھیں کہ اللہ کے حکموں پر چل سکیں گے 2 یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں جن کو سمجھ والوں کے لے بیان کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اگر اس کو (تیسری) طلاق دے دی تو اس کے بعد اس کے لئے حلال نہ ہوگی حتیٰ کہ اس کے علاوہ وہ دوسرے خاوند سے (بعد عدت) نکاح کر پس اگر وہ (دوسرا خاوند) بھی اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ دونوں پھر مل جائیں اگر وہ یہ سمجھیں کے اللہ کی حدود کو قائم رکھ سکیں گے اور اللہ کی حدود ہیں جن ہی (رح) ں اس قوم کے لئے بیان فرماتے ہیں جو جانتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر (دو مرتبہ طلاق دینے کے بعد ) ایک طلاق اور دے دی جائے تو پھر وہ عورت اس کے لئے حلال نہ ہوگی جب تک وہ عورت (عدت گزرجانے کے بعد) کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے اور پھر وہ اسے طلاق دے۔ اور اگر کسی نے (صرف) ایک طلاق دے دی تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر وہ ایک دوسرے سے رجوع کرلیں بشرطیکہ وہ دونوں اللہ کی حدود کو قائم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ یہ اللہ کے مقرر کئے ہوئے ضابطے ہیں وہ ان لوگوں کے لئے صاف صاف بیان کر رہا ہے جو علم و دانش رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر شوہر (دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے اس (پہلے شوہر) پر حلال نہ ہوگی۔ ہاں اگر دوسرا خاوند بھی طلاق دے دے اورعورت اور پہلا خاوند پھر ایک دوسرے کی طرف رجوع کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ دونوں یقین کریں کہ خدا کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے اور یہ خدا کی حدیں ہیں ان کو وہ ان لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے جو دانش رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If he divorceth her, then she is not allowed unto him thereafter until she wed a husband other than he; then if he divorceth her, no blame is on the twain in that they return unto each other, if they imagine they will oh serve the bonds of Allah. And these are the bonds of Allah; He expoundeth them unto a people who know.

پھر اگر کوئی اپنی عورت کو طلاق دے ہی دے۔ ۔ تو وہ عورت اس کے لیے اس کے بعد جائز نہ رہے گی یہاں تک یہ وہ کسی اور شوہر سے نکاح کرے ۔ پھر اگر وہ (بھی) اسے طلاق دے دے ۔ تو دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ پھر مل جائیں ۔ بشرطیکہ دونوں گمان غالب رکھتے ہوں کہ اللہ کے ضابطوں کو قائم رکھیں گے ۔ اور یہ بھی اللہ کے ضابطے ہیں انہیں وہ کھول کر ان لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے جو علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ اس کو طلاق دے دے تو وہ عورت اس کے بعد اس کیلئے جائز نہیں ، تاآنکہ وہ اس کے سوا کسی دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے ۔ پ اگر وہ اس کو طلاق دے دے تو پھر ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ مراجعت کرلیں اگر یہ توقع رکھتے ہوں کہ وہ اللہ کی حدود پر قائم رہ سکتے ہیں ۔ یہ اللہ کے مقرر کردہ حدود ہیں ۔ وہ ان کو واضح کر رہا ہے ان لوگوں کیلئے ، جو علم کے طالب ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر وہ ( شوہر ) اس ( بیوی ) کو ( تیسری بار ) طلاق دے دے تو اس کے بعد وہ اس کے لیے حلال نہیں یہاں تک دوسرے ( مَرد ) سے نکاح ( وہم بستری ) کرلے ، پس اگر وہ ( دوسرا شوہر ) اسے طلاق دے دے ( اور اس کی عدت بھی گزرجائے ) تو اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے تو ان دونوں ( بیوی اور پہلے شوہر ) دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں اور یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی حدیں ہیں انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر طلاق دے دی تو وہ عورت پھر اس کے لیے حلال نہ ہوگی سوائے اس کے کہ عورت کا نکاح کسی دوسرے سے ہو پھر وہ اس کو طلاق دیدے پھر اگر پہلا شوہر اور یہ عورت خیال کریں کہ حدود اللہ پر قائم رہیں گے تو وہ رجوع کرسکتے ہیں یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں جو اللہ جاننے والے لوگوں پر واضح کر رہا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر اس شخص نے ان دو کے بعد اسکو تیسری طلاق بھی دے دی تو اب وہ عورت اس کے لئے حلال نہ ہوگی یہاں تک کی وہ نکاح کرلے کسی اور خاوند سے پھر وہ شخص اگر اپنی مرضی سے کبھی اس کو طلاق دے دے اور اب ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کی وہ عدت گزرنے پر آپس میں رجوع کرلیں اگر ان دونوں کو اس بات کا گمان غالب ہو کہ وہ قائم رکھ سکیں گے اللہ کی مقرر کردہ حدوں کو اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جن کو وہ کھول کر بیان فرماتا ہے ان کو لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

پھراگرمرد ( تیسری ) طلاق بھی دے تواس کے بعد وہ عورت اس کے لئے حلال نہ رہے گی حتیٰ کہ وہ کسی دوسرے خاوندسے نکاح نہ کرے ، ہاں اگردوسرا خاونداسے طلاق دے دے تو پھر پہلا خاوند اور یہ عورت دونوں کے لئے کوئی حرج کی بات نہیں کہ آپس میں مل جائیں اگر انہیں یقین ہو کہ وہ اللہ کی حدودکی پابندی کرسکیں گے تووہ آپس میں رجوع کرسکتے ہیں اور ان پر گناہ نہ ہوگا ، یہ ہیں اللہ کی حدودجنہیں اللہ اہل علم کے لئے کھول کربیا ن کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے ، ( ف٤۵۳ ) پھر وہ دوسرا اگر اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں مل جائیں ( ف٤۵٤ ) اگر سمجھتے ہوں کہ اللہ کی حدیں نباہیں گے ، اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جنہیں بیان کرتا ہے دانش مندوں کے لئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر اس نے ( تیسری مرتبہ ) طلاق دے دی تو اس کے بعد وہ اس کے لئے حلال نہ ہوگی یہاں تک کہ وہ کسی اور شوہر کے ساتھ نکاح کر لے ، پھر اگر وہ ( دوسرا شوہر ) بھی طلاق دے دے تو اب ان دونوں ( یعنی پہلے شوہر اور اس عورت ) پر کوئی گناہ نہ ہوگا اگر وہ ( دوبارہ رشتۂ زوجیت میں ) پلٹ جائیں بشرطیکہ دونوں یہ خیال کریں کہ ( اب ) وہ حدودِ الٰہی قائم رکھ سکیں گے ، یہ اﷲ کی ( مقرر کردہ ) حدود ہیں جنہیں وہ علم والوں کے لئے بیان فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اب اگر ( تیسری بار ) طلاق ( بائن ) دے تو اس کے بعد ( یہ عورت ) اس مرد کے لئے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرے ۔ اب جب کہ وہ ( دوسرا شوہر ) اسے طلاق دے دے اور ان دونوں سابقہ میاں بیوی کا خیال ہو کہ وہ حدودِ الٰہیہ کو برقرار رکھ سکیں گے تو ان کے لئے کوئی گناہ نہیں ہے کہ وہ آپس میں ( دوبارہ ) شادی کر لیں ۔ یہ خدا کی مقرر کردہ حدیں ہیں جنہیں وہ صاحبانِ علم کے لئے واضح طور پر بیان کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So if a husband divorces his wife (irrevocably), He cannot, after that, re-marry her until after she has married another husband and He has divorced her. In that case there is no blame on either of them if they re-unite, provided they feel that they can keep the limits ordained by Allah. Such are the limits ordained by Allah, which He makes plain to those who understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

After a divorce for the third time, it is not lawful for the husband to resume marital relations with her or remarry her until she has been married and divorced by another husband. In that case, there is no sin for the former husband to marry her if they (both) think that they can abide by the law. These are the laws of God. He explains them for the people of knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if he has divorced her (the third time), then she is not lawful unto him thereafter until she has married another husband. Then, if the other husband divorces her, it is no sin on both of them that they reunite, provided they feel that they can keep the limits ordained by Allah. These are the limits of Allah, which He makes plain for the people who have knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So if he divorces her she shall not be lawful to him afterwards until she marries another husband; then if he divorces her there is no blame on them both if they return to each other (by marriage), if they think that they can keep within the limits of Allah, and these are the limits of Allah which He makes clear for a people who know.

Translated by

William Pickthall

And if he hath divorced her (the third time), then she is not lawful unto him thereafter until she hath wedded another husband. Then if he (the other husband) divorce her it is no sin for both of them that they come together again if they consider that they are able to observe the limits of Allah. These are the limits of Allah. He manifesteth them for people who have knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर मर्द उसको तलाक़ दे दे तो उसके बाद वह औरत उसके लिए हलाल नहीं जब तक वह किसी दूसरे मर्द से निकाह न कर ले, फिर अगर वह मर्द उसको तलाक़ दे दे तब गुनाह नहीं उन दोनों पर कि फिर मिल जाएं, बशर्तेकि उन्हें उम्मीद हो अल्लाह की हदों पर क़ायम रहने की, और ये अल्लाह के ज़ाब्ते हैं जिनको वह बयान कर रहा है उन लोगों के लिए जो इल्म रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر کوئی (تیسری) طلاق دیدے عورت کو تو پھر وہ اس کے لیے حلال نہ رہے گی اس کے بعد یہاں تک کہ وہ اس کے سوا ایک اور خاوند کے ساتھ (عدت کے بعد) نکاح کرے پھر اگر یہ اس کو طلاق دیدے تو ان دونوں پر اس میں کچھ گناہ نہیں کہ بدستور پھر مل جاویں بشرطیکہ دونوں غالب گمان رکھتے ہوں کہ (آئندہ) خداوندی ضابطوں کو قائم رکھیں گے اور یہ خداوندی ضابطے ہیں حق تعالیٰ ان کو بیان فرماتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جو دانشمند ہیں۔ (230)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر اس کو تیسری بار طلاق دے دے تو اب اس کے لیے حلال نہیں جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے۔ پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو باہم رجوع کرلینے میں کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ یہ یقین کرلیں کہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں جنہیں وہ علم والوں کے لیے بیان کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اگر (دو بار طلاق دینے کے بعد) تیسری بار طلاق دے دی ، تو وہ عورت پھر اس کے لئے حلال نہ ہوگی ، الا یہ کہ اس کا نکاح کسی دوسرے شخص سے ہو اور وہ اسے طلاق دے دے ۔ تب اگر پہلا شوہر اور عورت دونوں یہ خیال کریں کہ حدود الٰہی قائم رکھیں گے تو ان کے لئے ایک دوسرے کی طرف رجوع کرلینے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں ، جنہیں وہ ان لوگوں کی ہدایت کے لئے واضح کررہا ہے ۔ جو (جو اس کی حدوں کو توڑنے کا انجام جانتے ہیں۔ )

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اگر اس کو طلاق دیدی تو اس کے لیے اس کے بعد حلال نہ ہوگی یہاں تک کہ اس شوہر کے بعد کسی دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے۔ سو اگر اس نے طلاق دیدی تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ پھر آپس میں رجوع ہوجائیں۔ اگر دونوں کو اس بات کا گمان ہو کہ اللہ کے حددود قائم رکھیں گے اور یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں وہ انہیں بیان فرماتا ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر اس عورت کو طلاق دی یعنی تیسری بار تو اب حلال نہیں اسکو وہ عورت اسکے بعد جب تک نکاح نہ کرے کسی خاوند سے اس کے سوا پھر اگر طلاق دے دے دوسرا خاوند تو کچھ گناہ نہیں ان دونوں پر کہ پھر باہم مل جاویں اگر خیال کریں کہ قائم رکھیں گے اللہ کا حکم اور یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ بیان فرماتا ہے ان کو واسطے جاننے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر دو طلاقوں کے بعد شوہر اس عورت کو تیسری طلاق بھی دیدے تو وہ عورت تیسری طلاق کے بعد اس شخص کیلئے حلال نہ ہوگی تاوقتیکہ وہ اس شخص کے سوا کسی دوسرے مرد سے نکاح نہ کرے پھر اگر وہ دوسرا خاوند اس عورت کو طلاق دیدے تو اب ان دونوں پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ پھر وہ دونوں باہم تعلقات وابستہ کرلیں بشرطیکہ انہیں اسکا یقین ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مقررہ حدود کو قائم رکھ سکیں گے اور یہ مذکورہ احکام اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ ضابطے ہیں جن کو وہ ان لوگوں کیلئے صاف صاف بیان کرتا ہے جو دانشمند ہیں