Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 24

سورة البقرة

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚ ۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾

But if you do not - and you will never be able to - then fear the Fire, whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.

پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکتے تو ( اسے سچّا مان کر ) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَفۡعَلُوۡا
تم نے کیا
وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تَفۡعَلُوۡا
تم کرسکو گے
فَاتَّقُوا
پس ڈرو
النَّارَ
اس آگ سے
الَّتِیۡ
وہ جو
وَقُوۡدُہَا
ایندھن ہیں اس کا
النَّاسُ
انسان
وَالۡحِجَارَۃُ
اور پتھر
اُعِدَّتۡ
تیار کی گئی ہے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَفۡعَلُوۡا
تم نےکیا
وَلَنۡ
اور ہرگز نہ
تَفۡعَلُوۡا
تم کرسکو گے
فَاتَّقُوا
تو ڈرو
النَّارَ
اس آگ سے
الَّتِیۡ
جو
وَقُوۡدُہَا
ایندھن جس کا
النَّاسُ
انسان
وَالۡحِجَارَۃُ
اور پتھر
اُعِدَّتۡ
تیار کی گئی ہے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
Translated by

Juna Garhi

But if you do not - and you will never be able to - then fear the Fire, whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.

پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکتے تو ( اسے سچّا مان کر ) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر تم یہ کام نہ کرسکو اور یقینا تم کر بھی نہ سکو گے، تو پھر اس (دوزخ) کی آگ سے ڈر جاؤ ۔ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے (وہ دوزخ کی آگ ایسے ہی) کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرتم نے نہ کیااورتم ہرگزنہ کرسکوگے تواُس آگ سے ڈروجس کاایندھن انسان اورپتھر ہوں گے،جوکافروں کے لیے تیارکی گئی ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But if you do not - and you never shall - then guard yourselves against the fire, the fuel of which are men and stones. It has been prepared for disbelievers.

پھر اگر ایسا نہ کرسکو اور ہر گزنہ کرسکو گے تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیاری کی ہوئی ہے کافروں کے واسطے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر تم ایسا نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکوگے ! ) تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر۔ تیار کی گئی ہے کافروں کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if you do not do this, and you can never do this, then fear the Fire which has been prepared for the disbelievers and which shall have men and stones for fuel.

لیکن 24 اگر تم نے ایسا نہ کیا ، اور یقینا کبھی نہیں کر سکتے ، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر 25 ، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر تم یہ کام نہ کرسکو اور یقینا کبھی نہیں کرسکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر ایسا نہیں کرتے اور البتہ نہ کرسکو گے 4 تو اسی آگ سے بچو جس کے ایندھن آدمی اور 5 پتھر ہیں ( بجانے لکڑیوں کو اس میں جلیں گے) وہ منکروں کے لیے تیار ہے۔ 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر تم یہ کام نہ کرسکے اور ہرگز نہ کرسکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور) جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور تم ایسا کر ہی نہیں سکتے۔ تو اس آگ سے اپنے آپ کو بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ، جو کافروں کے لئے ہی بنائی گئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But if ye do it not, --and by no means ye shall, --then dread the Fire, the fuel whereof is men and stones, gotten ready for the infidels.

اور اگر تم (یہ) نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے ۔ تو پھر اس آگ سے ڈروف ۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔ (اور) وہ کافروں کے لئے تیار کی ہوئی ہے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پر اگر تم نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے تو اس آگ سے ڈرو ، جس کا ایندھن بنیں گے آدمی اور پتھر ، جو تیار ہے کافروں کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر تم ( ایسا ) نہ کرسکو اور تم ہرگز نہ کرسکوگے تو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ( اور ) جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے ڈرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اگر تم یہ نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے تو تم اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر تم لوگ (ہمارے اس کھلے چیلنج کے با وجود) ایسا نہ کرسکے اور ہرگز بھی نہیں کرسکو گے تو پھر بچو تم (دوزخ کی) اس (ہولناک) آگ سے جس کا ایندھن لوگ ہوں گے اور پتھر (اور) جو تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

پھراگرتم ایسانہ کرسکو اور یقیناتم نہیں کرسکو گے توپھراس جہنم سے ڈروجس کاایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے ، جو کافروں کے لئے تیارکی گئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہرگز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے ، جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ( ف ۳۹ ) تیار رکھی ہے کافروں کے لئے ۔ ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی ( یعنی کافر ) اور پتھر ( یعنی ان کے بت ) ہیں ، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے

Translated by

Hussain Najfi

لیکن اگر تم یہ کام نہ کر سکو اور ہرگز ایسا نہیں کر سکوگے تو پھر ( دوزخ کی ) اس آگ سے ڈرو ۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if ye cannot- and of a surety ye cannot- then fear the Fire whose fuel is men and stones,- which is prepared for those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you do not produce such a chapter and you never will then guard yourselves against the fire whose fuel will be people and stones and is prepared for those who hide the Truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if you do it not, and you can never do it, then fear the Fire (Hell) whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you do (it) not and never shall you do (it), then be on your guard against the fire of which men and stones are the fuel; it is prepared for the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And if ye do it not - and ye can never do it - then guard yourselves against the Fire prepared for disbelievers, whose fuel is of men and stones.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर तुम यह न कर सको और हरगिज़ न कर सकोगे, तो डरो उस आग से जिसके ईंधन बनेंगे इंसान और पत्थर, वह तैयार की गई है काफ़िरों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر تم (یہ کام) نہ کرسکے ( اور قیامت تک بھی) نہ کرسکو گے تو پھر ذرا بچتے رہیو دوزخ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار ہوئی رکھی ہے کافروں کے واسطے۔ (7) (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر تم نے ایسا نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کرسکو گے پس اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقینا کبھی نہیں کرسکتے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر جو مہیا کی گئی ہے منکرین خدا کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر تم نہ کرو اور ہرگز نہیں کرسکو گے، سو ڈرو آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔ وہ تیار کی گئی ہے کافروں کے لیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر ایسا نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار کی ہوئی ہے کافروں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر تم نے ایسا نہ کیا اور تم یقینا ہرگز ایسا نہ کرسکو گے تو پھر اس آگ سے ڈرتے رہو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں وہ آگ منکروں کیلئے تیار کی جا چکی ہے۔