Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 240

سورة البقرة

وَ الَّذِیۡنَ یُتَوَفَّوۡنَ مِنۡکُمۡ وَ یَذَرُوۡنَ اَزۡوَاجًا ۚ ۖ وَّصِیَّۃً لِّاَزۡوَاجِہِمۡ مَّتَاعًا اِلَی الۡحَوۡلِ غَیۡرَ اِخۡرَاجٍ ۚ فَاِنۡ خَرَجۡنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡ مَا فَعَلۡنَ فِیۡۤ اَنۡفُسِہِنَّ مِنۡ مَّعۡرُوۡفٍ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۴۰﴾

And those who are taken in death among you and leave wives behind - for their wives is a bequest: maintenance for one year without turning [them] out. But if they leave [of their own accord], then there is no blame upon you for what they do with themselves in an acceptable way. And Allah is Exalted in Might and Wise.

جو لوگ تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں وہ وصیت کر جائیں کہ ان کی بیویاں سال بھر تک فائدہ اُٹھائیں انہیں کوئی نہ نکالے ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو وہ اپنے لئے اچھائی سے کریں ، اللہ تعالٰی غالب اور حکیم ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُتَوَفَّوۡنَ
فوت کرلیے جاتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَیَذَرُوۡنَ
اور چھوڑ جاتے ہیں
اَزۡوَاجًا
بیویاں
وَّصِیَّۃً
وصیت (کریں)
لِّاَزۡوَاجِہِمۡ
اپنی بیویوں کے لیے
مَّتَاعًا
فائدہ پہنچانے کی
اِلَی الۡحَوۡلِ
ایک سال تک
غَیۡرَ
بغیر
اِخۡرَاجٍ
نکالنے کے
فَاِنۡ
پھر اگر
خَرَجۡنَ
وہ نکل جائیں
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِیۡ مَا
اس معاملے میں جو
فَعَلۡنَ
وہ کریں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِنَّ
اپنے نفسوں کے بارے میں
مِنۡ مَّعۡرُوۡفٍ
بھلے طریقے سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یُتَوَفَّوۡنَ
فوت ہوجائیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَیَذَرُوۡنَ
اوروہ چھوڑ جائیں
اَزۡوَاجًا
بیویاں
وَّصِیَّۃً
۔ (ان پر لازم ہے) وصیت کرنا
لِّاَزۡوَاجِہِمۡ
اپنی بیویوں کے لیے
مَّتَاعًا
سا ما ن دینے کی
اِلَی الۡحَوۡلِ
ایک سال تک
غَیۡرَ
نہیں
اِخۡرَاجٍ
نکالا جا نا
فَاِنۡ
پھر اگر
خَرَجۡنَ
وہ نکل جائیں
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِیۡ مَا
اس میں جو
فَعَلۡنَ
وہ کریں
فِیۡۤ اَنۡفُسِہِنَّ
اپنی جا نو ں کے بارے میں
مِنۡ مَّعۡرُوۡفٍ
معروف طریقے سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کما ل حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And those who are taken in death among you and leave wives behind - for their wives is a bequest: maintenance for one year without turning [them] out. But if they leave [of their own accord], then there is no blame upon you for what they do with themselves in an acceptable way. And Allah is Exalted in Might and Wise.

جو لوگ تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں وہ وصیت کر جائیں کہ ان کی بیویاں سال بھر تک فائدہ اُٹھائیں انہیں کوئی نہ نکالے ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو وہ اپنے لئے اچھائی سے کریں ، اللہ تعالٰی غالب اور حکیم ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم میں سے جو لوگ فوت ہوجائیں اور ان کی بیویاں موجود ہوں تو وہ اپنی بیویوں (بیواؤں) کے حق میں وصیت کر جائیں کہ سال بھر انہیں نان و نفقہ دیا جائے اور گھر سے نکالا نہ جائے۔ لیکن اگر ان عورتوں کے ذہن میں اپنے لیے کوئی اچھی تجویز ہو اور وہ از خود گھر سے چلی جائیں تو تم پر کوئی گرفت نہیں۔ اور اللہ ہی صاحب اقتدار و اختیار اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم میں سے جولوگ فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑجائیں(ان پرلازم ہے )وہ اپنی بیویوں کے لیے ایک سال تک سامان دینے اور نہ (انہیں)نکالنے کی وصیت کریں،پھراگروہ نکل جائیں توتم پرکوئی گناہ نہیں جوکچھ وہ اپنے بارے میں معروف طریقے سے کریں اور اﷲ تعالیٰ سب پرغالب ،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those among you who pass away and leave wives behind are to make a will in favour of their wives to benefit them for one year without being expelled. Then, if they move out, there is no sin on you in what they have done for themselves of the recognized practice. And Allah is Mighty, Wise.

اور جو لوگ تم میں سے مرجاویں اور چھوڑ جاویں اپنی عورتیں تو وہ وصیت کردیں اپنی عورتوں کے واسطے خرچ دینا ایک برس تک بغیر نکالنے کے گھر سے پھر اگر وہ عورتیں آپ نکل جاویں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ کریں وہ عورتیں اپنے حق میں بھلی بات اور اللہ زبردست ہے حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ تم میں سے وفات دے دیے جائیں اور وہ چھوڑ جائیں بیویاں تو وہ وصیت کر جائیں اپنی بیویوں کے لیے ایک سال تک کے لیے نان نفقہ کی بغیر اس کے کہ انہیں گھروں سے نکالا جائے پھر اگر وہ عورتیں خود نکل جائیں تو تم پر اس کا کوئی گناہ نہیں جو کچھ وہ اپنے حق میں معروف طریقے پر کریں اور یقیناً اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those of you, who shall die and leave wives behind them, should make a will to the effect that they should be provided with a year's maintenance and should not be turned out of their homes. But if they leave their homes of their own accord, you shall not be answerable for whatever they choose for themselves in a fair way; Allah is All-Powerful, All-Wise.

تم میں 264 سے جو لوگ وفات پائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ رہے ہوں ، ان کو چاہیے کہ اپنی بیویوں کے حق میں یہ وصیّت کر جائیں کہ ایک سال تک ان کو نان و نفقہ دیا جائے اور وہ گھر سے نہ نکالی جائیں ۔ پھر اگر وہ خود نکل جائیں ، تو اپنی ذات کے معاملے میں معروف طریقے سے وہ جو کچھ بھی کریں ، اس کی کوئی ذمّہ داری تم پر نہیں ہے ، اللہ سب پر غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو لوگ وفات پاجائیں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنی بیویوں کے حق میں یہ وصیت کر جایا کریں کہ ایک سال تک وہ ( ترکے سے نفقہ وصول کرنے کا ) فائدہ اٹھائیں گی اور ان کو ( شوہر کے گھر سے ) نکالا نہیں جائے گا ( ١٦١ ) ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو اپنے حق میں قاعدے کے مطابق وہ جو کچھ بھی کریں اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔ اور اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، صاحب حکمت بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور بی بیاں چھوڑ جائیں یعنی مرنے لگیں تو وہ اپنی بی بیوں کے لیے ایک سال تک ان کو نہ نکالنے کی اور خرچ دینے کی وصیت کر جائیں اس پر بھی اگر وہ خود نکل کھڑی ہوں تو میت کے وارثو تم پر کچھ گناہ نہیں اس میں جو وہ دستور کے موافق اپنے لیے کوئی کام کریں اور اللہ زبر دست حکمت والاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم میں سے جو مرجاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں وہ سال بھر کے لئے اپنی بیویوں کے لئے نان ونفقہ کی وصیت کرجائیں کہا نہیں (گھر سے) نکالا نہ جائے پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو جو وہ دستور کے مطابق اپنے لئے کریں اس میں تم پر گناہ نہیں اور اللہ غالب ہیں حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ تم میں سے مر جائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ اپنی بیویوں کے لئے نہ وصیت کر جائیں کہ ان کو ایک سال تک خرچ دیا جاتا رہے اور ان کو گھر سے نہ نکالا جائے۔ البتہ اگر وہ خود ہی گھر چھوڑ دیں اور پھر اپنے حق میں دستور کے مطابق کوئی فیصلہ کریں تو اس کا تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں ہے۔ اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں وہ اپنی عورتوں کے حق میں وصیت کرجائیں کہ ان کو ایک سال تک خرچ دیا جائے اور گھر سے نہ نکالی جائیں۔ ہاں اگر وہ خود گھر سے نکل جائیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) کرلیں تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ اور خدا زبردست حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those of you who die and leave wives behind, they shall make a bequest unto their wives a year's maintenance without their having to go out, then if they go out, then no blame is on you for that which they, do with themselves reputably, and Allah is Mighty, Wise.

اور جو لوگ تم میں سے وفات پاجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں (ان پر لازم ہے) اپنی بیویوں کے حق میں نفع اٹھانے کی وصیت (کرجانے) کی کہ وہ ایک سال تک (گھر سے) نکالی نہ جائیں ۔ لیکن اگر (خود) نکل جائیں تو کوئی گناہ تم پر نہیں اس باب میں جسے وہ (بیویاں) اپنے باب میں شرافت کے ساتھ کریں ۔ اور اللہ بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو تم میں سے وفات پائیں اور بیویاں چھوڑ رہے ہوں ، وہ اپنی بیویوں کیلئے سال بھر کے نان نفقے کی ، گھر سے نکالے بغیر ، وصیت کر جائیں ۔ اگر وہ ( خود ) گھر چھوڑیں تو جو کچھ وہ اپنے باب میں ، دستور کے مطابق ، کریں اس کا تم پر کوئی الزام نہیں ۔ اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم میں سے جو لوگ اس حال میں انتقال کرجائیں کہ ( پیچھے ) بیویاں چھوڑ جائیں ( ان پر ) اپنی بیویوں کے لیے وصیت کرنا ( واجب ہے اور مرحوم کے ورثا پر ) ( ان عورتوں کو ) نکالے بغیر ایک سال کا خرچہ ( واجب ہے ) پس اگر وہ ( خود ) نکل جائیں تو جو کچھ وہ اپنی جانوں کے بارے میں دستور کے مطابق ( فیصلہ ) کریں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت غلبے والے بڑے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں ان کو چاہیے کہ اپنی بیویوں کے حق میں یہ وصیت کر جائیں کہ ایک سال تک ان کو نان و نفقہ دیا جائے اور وہ گھر سے نہ نکالی جائیں، پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو اپنی ذات کے معاملہ میں معروف طریقہ سے وہ جو کچھ بھی کریں تم پر اس کا کوئی حرج نہیں ہے، اللہ سب پر غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم و دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ تم میں سے وفات پاجائیں اور وہ اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں تو انہیں چاہیے کہ وہ وصیت کر جائیں اپنی بیویوں کے لئے سال بھر کے نان و نفقہ کی گھر سے نکالے بغیر پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اے وارثو اس کا کوئی گناہ نہیں جو کچھ کہ وہ خود اپنی جانوں کے بارے میں کریں بھلائی میں سے اور اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

تم میں سےجو لوگ فوت ہو جائیں اور ان کی بیویاں موجودہوں تووہ اپنی بیویوں ( بیوائوں ) کے حق میں وصیت کر جائیں کہ سال بھرا نہیں نان ونفقہ دیا جائے اور گھر سے نکالانہ جائے لیکن تم پر کوئی مواخذہ نہیں اگران کے ذہن میں اپنے لئے کوئی اچھی تجویز ہو اور وہ ازخودگھرسے چلی جائیں تواللہ صاحب اقتدارحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو تم میں مریں اور بیبیاں چھوڑ جائیں ، وہ اپنی عورتوں کے لئے وصیت کرجائیں ( ف٤۸۸ ) سال بھر تک نان نفقہ دینے کی بے نکالے ( ف٤۸۹ ) پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس کا مؤاخذہ نہیں جو انہوں نے اپنے معاملہ میں مناسب طور پر کیا ، اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو لوگ فوت ہوں اور ( اپنی ) بیویاں چھوڑ جائیں ان پر لازم ہے کہ ( مرنے سے پہلے ) اپنی بیویوں کے لئے انہیں ایک سال تک کا خرچہ دینے ( اور ) اپنے گھروں سے نہ نکالے جانے کی وصیّت کر جائیں ، پھر اگر وہ خود ( اپنی مرضی سی ) نکل جائیں تو دستور کے مطابق جو کچھ بھی وہ اپنے حق میں کریں تم پر اس معاملے میں کوئی گناہ نہیں ، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو تم میں سے اپنی بیویاں چھوڑ کر دنیا سے جا رہے ہوں تو ان کو اپنی بیویوں کے حق میں وصیت کرنا چاہیے کہ ان کو سال بھر تک نان و نفقہ ( خرچہ ) دیا جاتا رہے اور گھر سے بھی نہ نکالا جائے ۔ ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو اور بات ہے اور اپنے بارے میں جو مناسب فیصلہ کریں اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اور خدا زبردست اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those of you who die and leave widows should bequeath for their widows a year's maintenance and residence; but if they leave (The residence), there is no blame on you for what they do with themselves, provided it is reasonable. And Allah is Exalted in Power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who are about to die and leave widows behind should bequeath for their wives the expenses of one year's maintenance. The widows must not be expelled from the house for up to one year. It is no sin for the relatives of the deceased to permit the widows to leave the house before the appointed time and do what is reasonable. God is Majestic and Wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those of you who die and leave behind wives should bequeath for their wives a year's maintenance (and residence) without turning them out, but if they (wives) leave, there is no sin on you for that which they do of themselves, provided it is honorable (e.g., lawful marriage). And Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those of you who die and leave wives behind, (make) a bequest in favor of their wives of maintenance for a year without turning (them) out, then if they themselves go away, there is no blame on you for what they do of lawful deeds by themselves, and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

(In the case of) those of you who are about to die and leave behind them wives, they should bequeath unto their wives a provision for the year without turning them out, but if they go out (of their own accord) there is no sin for you in that which they do of themselves within their rights. Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम में से जो लोग वफ़ात पा जाएं और बीवियाँ छोड़ रहे हों, वे अपनी बीवियों के बारे में वसीयत कर दें कि एक साल तक उनको ख़र्च दिया जाए उन्हें घर से निकाले बग़ैर, फिर अगर वे ख़ुद से छोड़ दें तो उस बारे में जो कुछ वे अपनी ज़ात के मामले में दस्तूर के मुताबिक़ करें उसका तुम पर कोई इल्ज़ाम नहीं, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ وفات پاجاتے ہیں تم میں سے اور چھوڑ جاتے ہیں بیبیوں کو وہ وصیت کرجایا کریں اپنی ان بیبیوں کے واسطے ایک سال تک منتفع ہونے کی اس طور پر کہ (وہ گھر سے) نکالی نہ جاویں ہاں اگر خود نکل جاویں تو تم کو کوئی گناہ نہیں اس قاعدہ کی بات میں جس کو وہ اپنے بارے میں کریں (4) اور اللہ تعالیٰ زبردست ہیں ( اور) حکمت والے ہیں۔ (5) (240)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں وہ وصیت کر جائیں کہ ان کی بیویاں سال بھر تک فائدہ اٹھائیں اور گھر سے نہ نکالی جائیں ‘ ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو وہ اپنے لیے بہتر سمجھیں اللہ تعالیٰ بڑا غالب اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم میں سے جو لوگ وفات پائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ رہے ہوں ، ان کو چاہئے کہ اپنی بیویوں کے حق میں ، یہ وصیت کرجائیں کہ ایک سال تک ان کو نان ونفقہ دیا جائے اور وہ گھروں سے نہ نکالی جائیں ۔ پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو اپنی ذات کے معاملے میں ، معروف طریقے سے وہ جو کچھ بھی کریں اس کی کوئی ذمہ داری تم پر نہیں ہے ، اللہ سب پر غالب ، اقتدار رکھنے والا اور حکیم ودانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ وفات پاجائیں اور چھوڑ جائیں بیویوں کو وصیت کردیں اپنی بیویوں کے لیے منتفع ہونے کی ایک سال تک اس طور پر کہ وہ گھر سے نہ نکالی جائیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اس بات میں جو وہ اپنی جانوں کے لیے قاعدہ کے مطابق کرلیں، اور اللہ عزت والا ہے، حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ تم میں سے مرجاویں اور چھوڑ جاویں اپنی عورتیں تو وصیت کردیں اپنی عورتوں کے واسطے خرچ دینا ایک برس تک بغیر نکالنے کے گھر سے پھر اگر وہ عورتیں آپ نکل جاویں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ کریں وہ عورتیں اپنے حق میں بھلی بات اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ تم میں سے مرنے لگیں اور اپنے پیچھے اپنی بیویاں چھوڑیں تو وہ اپنی بیویوں کے حق میں ایک سال تک خرچ دینے اور ان کو گھر سے نہ نکالنے کی وصیت کر جائیں ہاں اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر اس دستور کی بات میں کوئی گناہ نہیں جو وہ اپنی ذات کے لئے کریں اور اللہ تعالیٰ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے