Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 243

سورة البقرة

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ خَرَجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ وَ ہُمۡ اُلُوۡفٌ حَذَرَ الۡمَوۡتِ ۪ فَقَالَ لَہُمُ اللّٰہُ مُوۡتُوۡا ۟ ثُمَّ اَحۡیَاہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۴۳﴾

Have you not considered those who left their homes in many thousands, fearing death? Allah said to them, "Die"; then He restored them to life. And Allah is full of bounty to the people, but most of the people do not show gratitude.

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے ، اللہ تعالٰی نے انہیں فرمایا مر جاؤ ، پھر انہیں زندہ کر دیا بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر بڑا فضل والا ہے ، لیکن اکثر لوگ ناشُکرے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
خَرَجُوۡا
نکل گئے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَہُمۡ
اور وہ
اُلُوۡفٌ
ہزاروں تھے
حَذَرَ
بچنے کے لیے
الۡمَوۡتِ
موت سے
فَقَالَ
تو کہا
لَہُمُ
انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
مُوۡتُوۡا
مرجاؤ
ثُمَّ
پھر
اَحۡیَاہُمۡ
اس نے زندہ کیا انہیں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
لَذُوۡفَضۡلٍ
یقینا فضل والا ہے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَشۡکُرُوۡنَ
نہیں وہ شکر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
خَرَجُوۡا
نکلے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
وَہُمۡ
اور وہ
اُلُوۡفٌ
ہزاروں تھے
حَذَرَ
ڈر سے
الۡمَوۡتِ
موت کے
فَقَالَ
تو کہا
لَہُمُ
ان کے لئے
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی نے
مُوۡتُوۡا
تم مرجاؤ
ثُمَّ
پھر
اَحۡیَاہُمۡ
اس نے زندہ کیا انہیں
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
لَذُوۡفَضۡلٍ
یقینا بڑے فضل والا ہے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَ النَّاسِ
اکثرلوگ
لَایَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا نہیں کرتے
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered those who left their homes in many thousands, fearing death? Allah said to them, "Die"; then He restored them to life. And Allah is full of bounty to the people, but most of the people do not show gratitude.

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے ، اللہ تعالٰی نے انہیں فرمایا مر جاؤ ، پھر انہیں زندہ کر دیا بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر بڑا فضل والا ہے ، لیکن اکثر لوگ ناشُکرے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کے حال پر بھی غور کیا جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل گئے حالانکہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں کہا کہ مرجاؤ (چنانچہ وہ راستہ ہی میں مرگئے) پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں (پیغمبر کی دعا کی وجہ سے) زندہ کردیا۔ اور اللہ تو یقینا لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت ایسی ہے جو اللہ کا شکر ادا نہیں کرتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اُن کونہیں دیکھاجوموت کے ڈرسے ہزاروں کی تعدادمیں اپنے گھروں سے نکلے؟تواﷲ تعالیٰ نے اُن سے کہا:مرجاؤ،پھراس نے انہیں زندہ کیابلاشبہ اﷲ تعالیٰ یقیناًلوگوں پربڑے فضل والاہے مگراکثرلوگ شکرادانہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen those who being in thousands, left their homes to escape death? So, to them Allah said, &Be dead.|" Then He raised them alive. Surely, Allah is all-gracious to people, but most of the people are not grateful.

کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کو جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے پھر فرمایا ان کو اللہ نے کہ مرجاؤ پھر انکو زندہ کردیا بیشک اللہ فضل کرنے والا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے ان لوگوں کے حال پر غور نہیں کیا جو نکل کھڑے ہوئے اپنے گھروں سے جبکہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے موت کے ڈر کی وجہ سے تو اللہ نے ان سے کہا کہ مرجاؤ ! پھر (اللہ نے) انہیں زندہ کیا یقیناً اللہ تعالیٰ تو لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

265 تم نے ان لوگوں کے حال پر بھی کچھ غور کیا ، جو موت کے ڈر سے اپنے گھر بار چھوڑ کر نکلے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں تھے؟ اللہ نے ان سے فرمایا: مر جاؤ ۔ پھر اس نے ان کو دوبارہ زندگی بخشی ۔ 266 حقیقت یہ ہے کہ اللہ انسان پر بڑا فضل فرمانے والا ہے ، مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تمہیں ان لوگوں کا حال معلوم نہیں ہوا جو موت سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے نکل آئے تھے ، اور وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے ؟ چنانچہ اللہ نے ان سے کہا : مر جاؤ ، پھر انہیں زندہ کیا ۔ ( ١٦٣ ) حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بہت فضل فرمانے والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ کے حکموں کی مصلحت میں غور اور فکر کرو 4 اے پیغمبر کیا تو نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے موت کے ڈر سے ہزاروں ہی آدمی تھے تو اللہ نے راہ میں ان سے فرمایا مرجاؤ وہ مر مرگئے پھر ان کو جلایا بیشک اللہ بڑافضل کرتا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو موت کے ڈر سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلے تو اللہ نے انہیں فرمایا کہ مرجاؤ پھر انہیں زندہ کردیا یقینا اللہ لوگوں پر بہت مہربان ہیں مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جو ہزاروں تھے مگر موت کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکلے تھے اللہ نے کہا کہ تم مرجاؤ (مرنے کے بعد) پھر اللہ نے ان کو زندہ کردیا۔ بیشک اللہ لوگوں پر بہت فضل و کرم کرتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو (شمار میں) ہزاروں ہی تھے اور موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل بھاگے تھے۔ تو خدا نے ان کو حکم دیا کہ مرجاؤ۔ پھر ان کو زندہ بھی کردیا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا لوگوں پر مہربانی رکھتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethinkest thou not of those Who Went forth from their habitations, and they were in their thousands, to escape death Then Allah said unto them: die and thereafter quickened them. Verily Allah is Gracious unto men; albeit most men give not thanks.

کیا تجھے خبر نہیں ۔ ان لوگوں کی کہ جو اپنے گھروں سے نکل گئے تھے موت سے بچنے کے لئے اور وہ ہزاروں ہی تھے ۔ تو اللہ نے ان سے کہا کہ مرجاؤ ۔ پھر اس نے انہیں جلا دیا ۔ بیشک اللہ انسانوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے ۔ لیکن اکثر انسان شکر نہیں ادا کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ، جو ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود ، موت کے ڈر سے ، اپنے گھروں سے بھاگ کھڑے ہوئے تو اللہ نے ان کو کہا کہ جاؤ مرجاؤ! پھر اللہ نے ان کو زندہ کیا ۔ اللہ لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے ، لیکن اکثر لوگ شکرگذار نہیں ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) کیا آپ نے ان لوگوں کو دیکھا جو موت کے خوف سے اپنے گھروں سے نکلے تھے اور وہ ہزاروں ( کی تعداد میں ) تھے ، پس اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان سے فرمایا: مَرجاؤ ، پھر انہیں زندہ فرمادیا ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) لوگوں پر بہت مہربانی فرمانے والے ہیں اور لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم نے ان لوگوں کے حال پر بھی کچھ غور کیا جو موت کے ڈر سے اپنے گھر بار چھوڑ کر نکلے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں تھے۔ اللہ نے ان سے فرمایا، مرجاؤ پھر اس نے انکو دوبارہ زندگی بخشی اصل میں اللہ انسان پر بڑا فضل فرمانیوالا ہے۔ مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کی طرف بنظر غور و فکر نہیں دیکھا جو کہ نکل پڑے تھے اپنے گھروں سے جب کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے موت کے ڈر سے تو اللہ نے ان سے اپنے حکم تکوینی کے اعتبار سے فرمایا کہ مرجاؤ تم سب سو وہ مرگئے پھر اللہ نے ان کو زندہ فرما دیا بیشک اللہ بڑا ہی فضل و کرم والا ہے لوگوں پر مگر اکثر لوگ ایسے ہیں کہ وہ شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Noor ul Amin

کیا آ پ نے ان کے حال پر بھی غور کیا جو موت کے ڈرسے اپنے گھروں سے نکل گئے حالانکہ وہ ہزاروں تھے اللہ نے انہیں کہامرجائو ( چنانچہ مرگئے ) پھر اللہ نے انہیں زندہ کردیا بیشک اللہ یقینالوگوں پر بڑ ا فضل کرنے والا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اللہ کاشکرادانہیں کرتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تھا انہیں جو اپنے گھروں سے نکلے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے ، تو اللہ نے ان سے فرمایا مرجاؤ پھر انہیں زندہ فرمادیا ، بیشک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے مگر اکثر لوگ ناشکرے ہیں ( ف٤۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل گئے حالانکہ وہ ہزاروں ( کی تعداد میں ) تھے ، تو اﷲ نے انہیں حکم دیا: مر جاؤ ( سو وہ مرگئے ) ، پھر انہیں زندہ فرما دیا ، بیشک اﷲ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ ( اس کا ) شکر ادا نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو موت کے ڈر سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل پڑے ۔ خدا نے ان سے کہا: مر جاؤ ( پس وہ سب کے سب مر گئے ) پھر انہیں زندہ کیا ۔ بے شک خدا لوگوں پر بڑا لطف و کرم کرنے والا ہے ۔ لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Didst thou not Turn by vision to those who abandoned their homes, though they were thousands (In number), for fear of death? Allah said to them: "Die": Then He restored them to life. For Allah is full of bounty to mankind, but Most of them are ungrateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), consider the thousands who left their homes for fear of death, who were then caused by God to die and brought back to life. God is generous to men but most people are not grateful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Did you (O Muhammad) not think of those who went forth from their homes in the thousands, fearing death Allah said to them, "Die". And then He restored them to life. Truly, Allah is full of bounty to mankind, but most men thank not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered those who went forth from their homes, for fear of death, and they were thousands, then Allah said to them, Die; again He gave them life; most surely Allah is Gracious to people, but most people are not grateful.

Translated by

William Pickthall

Bethink thee (O Muhammad) of those of old, who went forth from their habitations in their thousands, fearing death, and Allah said unto them: Die; and then He brought them back to life. Lo! Allah is a Lord of Kindness to mankind, but most of mankind give not thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमने उन लोगों को नहीं देखा जो भाग खड़े हुए अपने घरों से मौत के डर से, हालाँकि वे हज़ारों की तादाद में थे, तो अल्लाह ने उनसे कहा कि मर जाओ, फिर उन्हें ज़िंदा किया, बेशक अल्लाह लोगों पर बड़ा ही फ़ज़्ल करने वाला है मगर बहुत सारे लोग शुक्र नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) تجھ کو ان لوگوں کو قصہ تحقیق نہیں ہؤ ا جو اپنے گھروں سے نکل گئے تھے اور وہ لوگ ہزاروں ہی تھے موت سے بچنے کے لیے سو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے (حکم) فرمادیا کہ مرجاؤ (سب مرگئے) پھر ان کو جلادیا بیشک اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والے ہیں لوگوں کے (حال پر) مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔ (243)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے انہیں نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میں تھے اور موت کے ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا کہ مرجاؤ پھر انہیں زندہ کردیا بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے ‘ لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے ان لوگوں کے حال پر کچھ غور کیا ، جو موت کے ڈر سے اپنے گھر بار چھوڑ کر نکلے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں تھے ؟ اللہ نے ان سے فرمایا : مرجاؤ۔ اور پھر اس نے ان کو دوبارہ زندگی بخشی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ انسان پر بڑافضل فرمانے والا ہے ، مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکلے اور وہ تعداد میں ہزاروں تھے، پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ مرجاؤ، پھر ان کو زندہ فرمادیا، بیشک اللہ ضرور فضل والا ہے لوگوں پر، لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہ دیکھا تو نے ان لوگوں کو جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے پھر فرمایا ان کو اللہ نے کہ مرجاؤ پھر ان کو زندہ کردیا بیشک اللہ فضل کرنے والا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا آپ نے ان لوگوں کے واقعہ کو ملاحظہ نہیں کیا جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل گئے تھے حالانکہ وہ ہزاروں تھے سو اللہ نے ان کو حکم دیا کہ مر جائو پھر خدا تعالیٰ نے ان کو زندہ کردیا ہے بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل فرماتا ہے لیکن بہت لوگ شکر ادا نہیں کرتے