Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 248

سورة البقرة

وَ قَالَ لَہُمۡ نَبِیُّہُمۡ اِنَّ اٰیَۃَ مُلۡکِہٖۤ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ التَّابُوۡتُ فِیۡہِ سَکِیۡنَۃٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ بَقِیَّۃٌ مِّمَّا تَرَکَ اٰلُ مُوۡسٰی وَ اٰلُ ہٰرُوۡنَ تَحۡمِلُہُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۴۸﴾٪  16

And their prophet said to them, "Indeed, a sign of his kingship is that the chest will come to you in which is assurance from your Lord and a remnant of what the family of Moses and the family of Aaron had left, carried by the angels. Indeed in that is a sign for you, if you are believers."

ان کے نبی نے انہیں پھر کہا کہ اس کی بادشاہت کی ظاہری نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے دلجمعی ہے اور آل موسیٰ اور آل ہارون کا بقیہ ترکہ ہے ۔ فرشتے اسے اُٹھا کر لائیں گے ۔ یقیناً یہ تو تمہارے لئے کھلی دلیل ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
لَہُمۡ
انہیں
نَبِیُّہُمۡ
ان کے نبی نے
اِنَّ
بیشک
اٰیَۃَ
نشانی
مُلۡکِہٖۤ
اس کی بادشاہت کی
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَکُمُ
آجائے گا تمہارے پاس
التَّابُوۡتُ
تابوت / صندوق
فِیۡہِ
جس میں
سَکِیۡنَۃٌ
تسکین ہے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَبَقِیَّۃٌ
اور باقی ماندہ ہے
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑ گئے
اٰلُ مُوۡسٰی
آل موسیٰ
وَاٰلُ ہٰرُوۡنَ
اور آل ہارون
تَحۡمِلُہُ
اٹھائے ہوئے ہوں گے اسے
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اِنَّ
بیشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
لَہُمۡ
ان کے لیے
نَبِیُّہُمۡ
ان کے نبی نے
اِنَّ
یقیناً
اٰیَۃَ
نشانی
مُلۡکِہٖۤ
اس کی بادشاہت کی
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَکُمُ
آجائے گا تمہارے پاس
التَّابُوۡتُ
صند وق
فِیۡہِ
اس میں
سَکِیۡنَۃٌ
سکینت ہو گی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
وَبَقِیَّۃٌ
اور باقیا ت
مِّمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑا
اٰلُ مُوۡسٰی
آل ِموسی نے
وَاٰلُ ہٰرُوۡنَ
اور آلِ ہارون نے
تَحۡمِلُہُ
اٹھاکرلا ئیں گے اس کو
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اِنَّ
بلا شبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقینا ًنشانی ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مو من
Translated by

Juna Garhi

And their prophet said to them, "Indeed, a sign of his kingship is that the chest will come to you in which is assurance from your Lord and a remnant of what the family of Moses and the family of Aaron had left, carried by the angels. Indeed in that is a sign for you, if you are believers."

ان کے نبی نے انہیں پھر کہا کہ اس کی بادشاہت کی ظاہری نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے دلجمعی ہے اور آل موسیٰ اور آل ہارون کا بقیہ ترکہ ہے ۔ فرشتے اسے اُٹھا کر لائیں گے ۔ یقیناً یہ تو تمہارے لئے کھلی دلیل ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان کے نبی نے ان سے کہا : طالوت کی بادشاہی کی علامت یہ ہے کہ (اس کے عہد حکومت میں) تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سکون قلب کا سامان ہے اور وہ باقی ماندہ اشیاء بھی ہیں جو آل موسیٰ اور آل ہارون نے چھوڑی تھیں۔ اس صندوق کو فرشتے اٹھا لائیں گے۔ اگر تم ایمان لانے والے ہو تو اس واقعہ میں بھی تمہارے لیے کافی نشانی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن سے اُن کے نبی نے کہا: ’’اُس کی بادشاہت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گاجس میں تمہارے رب کی طرف سے سکینت ہوگی اورآلِ موسیٰ اورآلِ ہارون کی باقیات ہوں گی،اس کوفرشتے اُٹھاکرلائیں گے،بلاشبہ اس میں تمہارے لیے یقینانشانی ہے اگر تم مومن ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And their prophet said to them: |"The sign of his kingship is that the Ark shall come to you having therein tranquility from your Lord, and the remains of what the House of Musa and the House of Harun had left, carried by the angels. Surely, in it there is a sign for you, if you are believers.|"

اور کہتا بنی اسرائیل سے ان کے نبی نے طالوت کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ آدمی تمہارے پاس ایک صندوق کہ جس میں تسلی خاطر ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں ان میں سے جو چھوڑ گئی تھی، موسیٰ اور ہارون کی اولاد اور اٹھالاویں گے اس صندوق کو فرشتے، بیشک اس میں پوری نشانی ہے تمہارے واسطے اگر تم یقین رکھتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان سے کہا ان کے نبی نے کہ طالوت کی بادشاہت کی ایک نشانی یہ ہوگی کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا (جو تم سے چھن چکا ہے) جس میں تمہارے لیے تسکین کا سامان ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ آل موسیٰ ( علیہ السلام) اور آل ہارون ( علیہ السلام) کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہیں وہ صندوق فرشتوں کی تحویل میں ہے یقیناً اس میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ماننے والے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے ساتھ ان کے نبی نے ان کو یہ بھی بتایا کہ خدا کی طرف سے اس کے بادشاہ مقرر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس کے عہد میں وہ صندوق تمہیں واپس مل جائے گا ، جس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے سکونِ قلب کا سامان ہے ، جس میں آلِ موسیٰ اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے تبّرکات ہیں ، اور جس کو اس وقت فرشتے سنبھالے ہوئے ہیں ۔ 270 اگر تم مومن ہو ، تو یہ تمہارے لیے بہت بڑی نشانی ہے ۔ ؏۳۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان سے ان کے نبی نے یہ بھی کہا کہ : طالوت کی بادشاہت کی علامت یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق ( واپس ) آجائے گا جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سکینت کا سامان ہے ، اور موسیٰ اور ہارون نے جو اشیاء چھوڑی تھیں ان میں سے کچھ باقی ماندہ چیزیں ہیں ۔ اسے فرشتے اٹھائے ہوئے لائیں گے ( ١٦٦ ) اگر تم مومن ہو تو تمہارے لیے اس میں بڑی نشانی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سب کچھ جانتا ہے کہ کون سلطنت کے لائق ہے اور ان کے پیغمبر نے ان سے کہا طالوت کی بادشاہت کی نشانی یہ ہے کہ تم وہ صندوق مل جا وے جس میں اللہ کی طرف سے تمہاری تسلی ہے اور موسیٰ ( علیہ السلام) اور ہارود ( علیہ السلام) کی اولاد جو چھوڑ مرے ان کی کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں فرشتے اٹھاکر لائی گے 4 اگر تم ایمان رکھتے ہوتا اس میں یعنی صندوق کے اس طرح آجانے میں تمہارے لیے صاف نشانی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے نبی (علیہ السلام) نے انہیں فرمایا بیشک اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تسکین ہے اور وہ چیزیں ہیں جو موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کی قوم نے چھوڑیں اس کو فرشتے اٹھا لائیں گے یقینا اس میں تمہارے لئے دلیل ہے اگر تم ایمان والے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے نبی نے ان سے کہا کہ اس کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے تسکین قلب کا سامان ہے اور موسیٰ وہارون کی اولادوں کی چھوڑی ہوئی چیزیں (تبرکات) ہیں اس کو فرشتے اٹھا کر لائیں گے۔ اس صندوق میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم یقین رکھتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پیغمبر نے ان سے کہا کہ ان کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس ایک صندوق آئے گا جس کو فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تسلی (بخشنے والی چیز) ہوگی اور کچھ اور چیزیں بھی ہوں گی جو موسیٰ اور ہارون چھوڑ گئے تھے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے ایک بڑی نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And their prophet said unto them: verily the sign of his dominion is that there shall come unto you the ark wherein is tranquillity from your Lord and the relic of that which the household of Musa and the household of Harun had left, the angels bearing it; verily, herein is a sign for you if ye are believers.

اور ان سے ان کے نبی نے کہا کہ اس کی امارت کا نشان یہ ہے ۔ کہ تمہارے پاس وہ صندوق (از خو د) آجائے گا جس میں (سامان) تسکین تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے ۔ اور کچھ بچی ہوئی چیزیں بھی جنہیں آل موسیٰ اور آل ہارون چھوڑ گئے ہیں ۔ اس (صندوق) کو فرشتے لے آئیں گے ۔ بیشک اس واقعہ میں تمہارے لئے ایک نشان ہے ۔ اگر تم ایمان والے ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ اس کی امارت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا ، جس میں تمہارے رب کی طرف سے سامانِ تسکین اور آلِ موسیٰ اور آلِ ہارون کی چھوڑی ہوئی یادگاریں ہیں ، صندوق کو فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔ اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے ، اگر تم ایمان رکھنے والے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان سے ان کے پیغمبر نے فرمایا: بے شک اﷲ کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس ایک صندوق آئے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے سکینہ اور آل موسیٰ اور آل ہارون ( علیہماالسلام ) کے چھوڑے ہوئے کچھ آثار ہیں ، اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے ، بے شک اس میں تمہارے لیے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کے ساتھ ان کے نبی نے ان کو یہ بھی بتایا کہ خدا کی طرف سے اس کے بادشاہ مقرر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس کے عہد میں وہ صندوق تمہیں واپس مل جائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے سکون قلب کا سامان ہے، جس میں آل موسیٰ اور آل ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہیں اور جس کو اس وقت فرشتے سنبھالے ہوئے ہیں۔ اگر تم مومن ہو تو یہ تمہارے لئے بہت بڑی نشانی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے نبی نے ان سے یہ بھی فرمایا کہ ان کی بادشاہی کی نشانی یہ ہوگی کہ تمہارے پاس وہ صندوق واپس آجائے گا جو تم سے چھین لیا گیا تھا اور جس میں تمہارے لئے سکون قلب کا سامان ہے تمہارے رب کی جانب سے اور کچھ باقی ماندہ اشیاء ان چیزوں میں سے جن کو چھوڑا ہے آل موسیٰ اور آل ہارون نے اٹھا لائیں گے اس کو فرشتے بیشک اس میں بڑی بھاری نشانی ہے تمہارے لیے اگر تم واقعی ایماندار ہو

Translated by

Noor ul Amin

نیز ان کے نبی نے ان سے کہا: ’’طالوت کی بادشاہی کی علامت یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گاجس میں تمہارے رب کی طرف سے سکون قلب اور وہ باقی اشیاء ہیں جو آل موسیٰ اور آل ہارون نے چھوڑی تھیں اس صندوق کو فرشتے اٹھا لائیں گے اگرتم مومن ہوتواس میں تمہارے لئے کافی نشانی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ور ان سے ان کے نبی نے فرمایا اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ آئے تمہارے پاس تابوت ( ف۵۰٤ ) جس میں تمہارے رب کی طرف سے دلوں کا چین ہے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں معزز موسیٰ ٰ اور معزز ہارون کے ترکہ کی اٹھاتے لائیں گے اسے فرشتے ، بیشک اس میں بڑی نشانی ہے تمہارے لئے اگر ایمان رکھتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے نبی نے ان سے فرمایا: اس کی سلطنت ( کے مِن جانِبِ اﷲ ہونے ) کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا اس میں تمہارے رب کی طرف سے سکونِ قلب کا سامان ہوگا اور کچھ آلِ موسٰی اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہوں گے اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہوگا ، اگر تم ایمان والے ہو تو بیشک اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے نبی نے ان سے یہ بھی کہا کہ اس کے بادشاہ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا ۔ جس میں تمہارے پروردگار کی جانب سے سکون کا سامان ہو گا اور موسیٰ ( ع ) و ہارون ( ع ) کے خاندان کے بچے کچھے تبرکات و متروکات بھی اور اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے اس میں بے شک تمہارے لئے ( خدا کی قدرت کی ) بڑی نشانی ہے ۔ اگر تم ایماندار ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (further) their Prophet said to them: "A Sign of his authority is that there shall come to you the Ark of the covenant, with (an assurance) therein of security from your Lord, and the relics left by the family of Moses and the family of Aaron, carried by angels. In this is a symbol for you if ye indeed have faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

Their Prophet further told them, "As the evidence of his authority, he will bring to you the Ark which will be a comfort to you from your Lord and a legacy of the household of Moses and Aaron. It will be carried by the angels. This is the evidence for you if you have faith."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And their Prophet said to them: "Verily! The sign of His kingdom is that there shall come to you At-Tabut, wherein is Sakinah (peace and reassurance) from your Lord and a remnant of that which Musa (Moses) and Harun (Aaron) left behind, carried by the angels. Verily, in this is a sign for you if you are indeed believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the prophet said to them: Surely the sign of His kingdom is, that there shall come to you the chest in which there is tranquillity from your Lord and residue of the relics of what the children of Musa and the children of Haroun have left, the angels bearing it; most surely there is a sign in this for those who believe.

Translated by

William Pickthall

And their Prophet said unto them: Lo! the token of his kingdom is that there shall come unto you the ark wherein is peace of reassurance from your Lord, and a remnant of that which the house of Moses and the house of Aaron left behind, the angels bearing it. Lo! herein shall be a token for you if (in truth) ye are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके नबी ने उनसे कहाः उस तालूत के बादशाह होने की निशानी यह है कि तुम्हारे पास वह सन्दूक़ आ जाएगा जिसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से तुम्हारे लिए तसकीन (का सामान) है और आले-मूसा और आले-हारून की छोड़ी हुई यादगारें हैं, उस सन्दूक़ को फ़रिश्ते उठाए हुए होंगे, उसमें तुम्हारे लिए बड़ी निशानी है अगर तुम यक़ीन रखने वाले हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان سے ان کے پیغمبر نے فرمایا کہ ان کے (منجانب الله) بادشاہ ہونے کی یہ علامت ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجاوے گا جس میں تسکین ( اور برکت) کی چیز ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں جنکو آل (حضرت) موسیٰ و آل (حضرت) ہارون ( علیہ السلام) چھوڑگئے ہیں اس صندوق کو فرشتے لے آوینگے اس میں تم لوگوں کے واسطے پوری نشانی ہے اگر تم یقین لانے والے ہو۔ (1) (248)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے نبی نے انہیں پھر فرمایا کہ اس کی بادشاہت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے اس میں اطمینان ہے اور آل موسیٰ اور آل ہارون کا ترکہ ہے اسے فرشتے اٹھا کر لائیں گے۔ یقیناً یہ تمہارے لیے کھلی نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے نبی نے کہا : اللہ کی طرف سے اس کے بادشاہ مقرر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس کے عہد میں وہ صندوق تمہیں واپس مل جائے گا ، جس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے سکون قلب کا سامان ہے ، جس میں آل موسیٰ اور آل ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہیں اور جس کو فرشتے اٹھائے ہوئے ہیں ۔ اگر تم مومن ہو ، تو یہ تمہارے لئے بہت بڑی نشانی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہا ان سے ان کے نبی نے کہ بلاشبہ ان کے حکمران ہونے کی یہ نشانی ہے کہ آجائے گا تمہارے پاس تابوت جس میں تسکین ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں ان میں سے جنہیں چھوڑا تھا آل موسیٰ اور آل ہارون نے جس کو فرشتے اٹھا کرلے آئیں گے۔ بیشک اس میں ضرور نشانی ہے تمہارے لیے اگر تم ایمان والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا بنی اسرائیل سے ان کے نبی نے کہ طالوت کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ آوے تمہارے پاس ایک صندوق کہ جس میں تسلی خاطر ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں ان میں سے جو چھوڑ گئی تھی موسیٰ اور ہارون کی اولاد اٹھا لاویں گے اس صندوق کو فرشتے بیشک اس میں پوری نشانی ہے تمہارے واسطے اگر تم یقین رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں سے ان کے نبی نے کہا کہ طالوت کے بادشاہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ ضدوق آجائے گا جس میں تمہارے رب کی جانب سے تسکین قلب کا سامان ہے اور کچھ وہ بقیہ اشیاء بھی ہیں جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت ہارون (علیہ السلام) چھوڑ گئے تھے اس صندوق کو فرشتے اٹھا کر لائیں گے یقینا اس صندوق کے آنے میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو