Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 261

سورة البقرة

مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ ؕ وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۶۱﴾

The example of those who spend their wealth in the way of Allah is like a seed [of grain] which grows seven spikes; in each spike is a hundred grains. And Allah multiplies [His reward] for whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Knowing.

جو لوگ اپنا مال اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اللہ تعالٰی جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے اور اللہ تعالٰی کشادگی والا اور علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان کی جو
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
اپنے مالوں کو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
کَمَثَلِ
مانند مثال
حَبَّۃٍ
ایک دانے کے ہے
اَنۡۢبَتَتۡ
اس نے ا گائیں
سَبۡعَ
سات
سَنَابِلَ
بالیاں
فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ
ہر بالی میں
مِّائَۃُ
سو
حَبَّۃٍ
دانے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُضٰعِفُ
بڑھاتا ہے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور االلہ
وَاسِعٌ
وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
مال اپنے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
کَمَثَلِ
جیسی مثال ہے
حَبَّۃٍ
ایک دانے کی
اَنۡۢبَتَتۡ
جو اُگاتا ہے
سَبۡعَ
سات
سَنَابِلَ
خوشے
فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ
ہر خوشے میں
مِّائَۃُ
سو
حَبَّۃٍ
دانےہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُضٰعِفُ
کئی گنا بڑھاتا ہے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
وَاسِعٌ
بڑی وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

The example of those who spend their wealth in the way of Allah is like a seed [of grain] which grows seven spikes; in each spike is a hundred grains. And Allah multiplies [His reward] for whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Knowing.

جو لوگ اپنا مال اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اللہ تعالٰی جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے اور اللہ تعالٰی کشادگی والا اور علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے جس سے سات بالیاں اگیں اور ہر بالی میں سو سو دانے ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے اس کا اجر اس سے بھی بڑھا دیتا ہے اور اللہ بڑا فراخی والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو اپنے مال اﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُن کی مثال ایک دانے جیسی ہے جوسات خوشے اُگاتا ہے، ہرخوشے میں سودانے ہیں اور اﷲ تعالیٰ جس کے لیے چاہتاہے کئی گنا بڑھاتاہے اور اﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The example of those who spend in the way of Allah is just like a grain that produced seven years, in each ear a hundred grains. And Allah multiplies for whom He wills. And Allah is All-Embracing, All-Knowing.

مثال ان لوگوں کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں ایسی ہے کہ جیسے ایک دانہ اس سے اگیں سات بنالیں ہر بالی میں سو سو دانے اور اللہ بڑھاتا ہے جس کے واسطے چاہے اور اللہ بےنہایت بخشش کرنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مثال ان کی جو اپنے مال اللہ کی راہ میں (اللہ کے دین کے لیے) خرچ کرتے ہیں ایسے ہے جیسے ایک دانہ کہ اس سے سات بالیاں (خوشے) پیدا ہوں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں اللہ جس کو چاہتا ہے افزونی عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑی وسعت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The charity of those who expend their wealth in the way of Allah may be likened to a grain of corn, which produces seven ears and each ear yields a hundred grains. Likewise Allah develops manifold the charity of anyone He pleases, for He is All-Embracing, All-Wise.

298 جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں 299 ، ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے ، جیسے ایک دانا بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں ۔ اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے ، افزونی عطا فرماتا ہے ۔ وہ فراخ دست بھی ہے اور علیم بھی ۔ 300

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ کے راستے میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ سات بالیں اگائے ( اور ) ہر بال میں سو دانے ہوں ( ١٧٨ ) اور اللہ جس کے لیے چاہتا ہے ( ثواب میں ) کئی گنا اضافہ کردیتا ہے ، اللہ بہت وسعت والا ( اور ) بڑے علم والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان 9 ی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے ساتھ بالیں نکلیں ہر بالی میں سو سو دانے اور اللہ جس کو چاہتا ہے اس سے دونا دیتا ہے یا اس سے زیاہد اور اللہ سمائی والا ہے جاننے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی جیسے ایک دانے کی مثال کہ اس میں سے سات بالیں اگیں (اور) ہر بالی میں سو (100) دانے ہوں اور اللہ جسے چاہتے ہیں یہ زیادتی عطا کرتے ہیں اور اللہ کشائش والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ایک دانہ کی طرح ہے جس سے سات بالیں اور ہر بال میں سو سودانے پیدا ہوتے ہیں۔ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے اور بڑھا دیتا ہے وہ بڑا فیاض اور علیم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The likeness of those who expend their substance in the way of Allah is as the likeness of a grain that groweth seven ears and in each ear one hundred grains: and Allah multiplieth unto whomsoever He listeth. Allah is Bounteous, Knowing.

جو لوگ اپنے مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں ان کے مال کی مثال ایسی ہے ۔ جیسے کہ ایک دانہ ہے کہ اس سے سات بالیاں اگیں ہر ہر بالی کے اندر سو دانے ہوں ۔ اور اللہ جسے چاہے افزونی دیتارہتا ہے ۔ اللہ بڑا وسعت والا ہے۔ بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کے مال کی تمثیل جو اپنے مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، اس دانے کے مانند ہے ، جس سے سات بالیاں پیدا ہوں اور اس کی ہر بالی میں سو دانے ہوں ۔ اللہ برکت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اللہ بڑی گنجائش والا اور علم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ اپنے مالوں کو اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتے میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی مثال ہے جو سات بالیں اُگائے ( اور ) ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جس کے لیے چاہتے ہیں ( اجر کو ) اور بڑھا دیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بڑی وسعت والے بڑے علم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان لوگوں کی مثال جو اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ایسی ہے جیسے ایک دانہ ہو اس سے سات بالیاں اگیں۔ ہر بالی میں سو سو دانے ہوں اور اللہ جس کے لئے چاہے بڑھاتا ہے اور اللہ وسعت والا جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مثال ان لوگوں کی جو خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کی راہ میں، ایسی ہے جیسے ایک دانہ (زمین میں بویا جائے) جو اگائے سات بالیں، ہر بال میں ہوں سو دانے، اور اللہ (اس سے بھی کہیں زیادہ) بڑھا چڑھا کردیتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے، (اس کے صدق و اخلاق کے مطابق) اور اللہ بڑا ہی وسعت والا، نہایت ہی علم والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویاجائے جس سے سات بالیاں اگیں اور ہربالی میں سوسو دانے دانے ہوں اور اللہ جس کے لئے چاہے اس کا اجراس سے بھی بڑھادیتا ہے اور اللہ بڑافراخی والا ہے اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ( ف۵٤۷ ) اس دانہ کی طرح جس نے اگائیاں سات بالیں ( ف۵٤۸ ) ہر بال میں سو دانے ( ف۵٤۹ ) اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے اور اللہ وسعت والا علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ اﷲ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ( اس ) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں ( اور پھر ) ہر بالی میں سو دانے ہوں ( یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں ) ، اور اﷲ جس کے لئے چاہتا ہے ( اس سے بھی ) اضافہ فرما دیتا ہے ، اور اﷲ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ خدا کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس ایک دانے کے مثل ہے جس نے ( اپنے بوئے جانے کے بعد ) سات بالیاں اگائیں اور ہر بالی میں سو دانے ہیں اور خدا جس کے لئے چاہتا ہے اور بڑھا دیتا ہے ( دونا کر دیتا ہے ) خدا بڑی وسعت والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The parable of those who spend their substance in the way of Allah is that of a grain of corn: it groweth seven ears, and each ear Hath a hundred grains. Allah giveth manifold increase to whom He pleaseth: And Allah careth for all and He knoweth all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Spending money for the cause of God is as the seed from which seven ears may grow, each bearing one hundred grains. God gives in multiples to those whom He wants. God is Munificent and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The parable of those who spend their wealth in the way of Allah, is that of a grain (of corn); it grows seven ears, and each ear has a hundred grains. Allah gives manifold increase to whom He wills. And Allah is All-Sufficient for His creatures' needs, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The parable of those who spend their property in the way of Allah is as the parable of a grain growing seven ears (with) a hundred grains in every ear; and Allah multiplies for whom He pleases; and Allah is Ample-giving, Knowing

Translated by

William Pickthall

The likeness of those who spend their wealth in Allah's way is as the likeness of a grain which groweth seven ears, in every ear a hundred grains. Allah giveth increase manifold to whom He will. Allah is All-Embracing, All-Knowing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अपने माल अल्लाह की राह में ख़र्च करते हैं उनकी मिसाल ऐसी है जैसे एक दाना हो जिससे सात बालियाँ पैदा हों, हर बाली में सौ (100) दाने हों, और अल्लाह बढ़ाता है जिसके लिए चाहता है, और अल्लाह वुसअत वाला है, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہیں ان (کے خرچ کیے ہوئے مالوں) کی حالت ایسی ہے جیسے ایک دانہ کی حالت جس سے (فرض کرو) سات بالیں جن میں ( اور) ہر بال کے اندر سو دانے ہوں اور یہ افزونی خدا تعالیٰ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والے ہیں جاننے والے ہیں۔ (2) (261)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے بڑھا چڑھاکر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا، خوب جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں ، ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سودانے ہوں ۔ اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے ، فروانی عطا کرتا ہے ۔ وہ فراخ دست بھی ہے اور علیم بھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مثال ان لوگوں کی جو اپنے مالوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ایسی ہے جیسے ایک دانہ ہو اس نے اگائیں سات بالیں، ہر بال میں ہیں سو دانے، اور اللہ چند در چند کردیتا ہے جس کے لیے چاہے۔ اور اللہ وسعت والا ہے علم والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مثال ان لوگوں کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں ایسی ہے کہ جیسے ایک دانہ اس سے اگیں سات بالیں ہر بال میں سو سو دانے اور اللہ بڑھاتا ہے جس کے واسطے چاہے اور اللہ نہایت بخشش کرنے والا ہے سب کچھ جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کے خرچ کی مثال جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ایسی مثال ہے جیسے ایک دانہ اس دانے سے سات بالیں اگائیں ہر ایک بال میں سو سو دانے اور اللہ تعالیٰ جس کے لئے چاہتا ہے اور بڑھا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا فیاض اور بڑے علم والا ہے