Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 270

سورة البقرة

وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ نَّفَقَۃٍ اَوۡ نَذَرۡتُمۡ مِّنۡ نَّذۡرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُہٗ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ ﴿۲۷۰﴾

And whatever you spend of expenditures or make of vows - indeed, Allah knows of it. And for the wrongdoers there are no helpers.

تم جتنا کچھ خرچ کرو یعنی خیرات اور جو کچھ نذر مانو اسے اللہ تعالٰی بخوبی جانتا ہے ، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کا تم نے
مِّنۡ نَّفَقَۃٍ
کوئی خرچ
اَوۡ
یا
نَذَرۡتُمۡ
نذر مانی تم نے
مِّنۡ نَّذۡرٍ
کوئی نذر
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَعۡلَمُہٗ
جانتا ہے اسے
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
مددگاروں میں سے کوئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
تم خرچ کرو
مِّنۡ نَّفَقَۃٍ
کوئی خرچ
اَوۡ
یا
نَذَرۡتُمۡ
تم نذر مانو
مِّنۡ نَّذۡرٍ
کوئی نذر
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُہٗ
وہ جانتا ہے اس کو
وَمَا
اور نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ اَنۡصَارٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

And whatever you spend of expenditures or make of vows - indeed, Allah knows of it. And for the wrongdoers there are no helpers.

تم جتنا کچھ خرچ کرو یعنی خیرات اور جو کچھ نذر مانو اسے اللہ تعالٰی بخوبی جانتا ہے ، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ بھی تم (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو یا کوئی نذر مانو تو اللہ اسے خوب جانتا ہے اور ظالموں (اللہ کے حکم کے خلاف خرچ کرنے والوں) کا کوئی مددگار نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو بھی تم خرچ کرو،کوئی خرچ ،یاجو بھی نذر مانو،کوئی نذرتوبلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کو جانتاہے، اور ظالموں کا کوئی مددگارنہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever spending you do and whatever vow you make, Allah knows it all. And for the unjust, there are no supporters.

اور جو خرچ کرو گے تم خیرات یا قبول کرو گے کوئی منت تو بیشک اللہ کو سب معلوم ہے اور ظالموں کا کائی مددگار نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کچھ بھی تم خرچ کرتے ہو (صدقہ و خیرات دیتے ہو) یا جو بھی تم (اللہ کے نام پر) منتّ مانتے ہو تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس سب کو جانتا ہے اور (یاد رکھو کہ) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah knows whatever you may have spent and whatever vow you may have made, and the wrong-doers (who spend in the way of Satan) shall have no helpers.

تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہو اور جو نظر بھی مانی ہو ، اللہ کو اس کا علم ہے ، اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ۔ 310

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم جو کوئی خرچ کرو یا کوئی منت مانو اللہ اسے جانتا ہے ۔ اور ظالموں کو کسی طرح کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا کی تم جو خرچ کرو تھو ڑا وہاں بہتت قبول ہو نہ ہو یاکئیو منت اچھے کام کے لیے یابرے کام کے لیے اللہ کو معلوم اور ابے انصافوں کا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو تم کسی طرح کا خرچ کرتے ہو یا کسی طرح کی نذر مانتے ہو تو یقینا اللہ اسے جانتے ہیں اور غلط کاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم جو کچھ اپنا مال خرچ کرتے ہو یا کوئی منت مانتے ہو یقیناً اللہ اس کو جانتا ہے اور ظالموں کا تو کوئی بھی مددگار نہیں ہوتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم (خدا کی راہ میں) جس طرح کا خرچ کرو یا کوئی نذر مانو خدا اس کو جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whatever expense ye expend or whatever VOW ye vow, verily Allah knoweth it: and for the wrong doers there will be no helpers.

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو یا جو نذر مانتے ہو یقیناً اللہ (سب کچھ) جانتا ہے اور ناانصافوں کا حامی کوئی بھی نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے یا جو کچھ بھی نذر مانو گے تو یاد رکھو کہ اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے اور ان لوگوں کا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا ، جو اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرنے والی چیز خرچ کرتے ہو یا تم جو بھی منّت مانتے ہو پس بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا یا جو بھی نذر مانی اللہ کو اس کا علم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد رکھو کہ) جو بھی کوئی خرچہ تم لوگ کرتے ہو اور جو بھی کوئی نذر تم مانتے ہو، تو (یقینا اس کا پھل تمہیں ملے گا کہ) بیشک اللہ اس کو پوری طرح جانتا ہے، اور (یاد رکھو کہ) ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ بھی تم اللہ کی راہ میں خرچ کرویاکوئی نظر مانو تو اللہ اسے خوب جانتا ہے اور ظالموں ( اللہ کے حکم کے خلاف خرچ کرنے والوں ) کا کوئی معاون نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم جو خرچ کرو ( ف۵۷۳ ) یا منت مانو ( ف۵۷٤ ) اللہ کو اس کی خبر ہے ( ف۵۷۵ ) اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو یا تم جو مَنّت بھی مانو تو اﷲ اسے یقینا جانتا ہے ، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو یا منت مانتے ہو تو یقینا اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And whatever ye spend in charity or devotion, be sure Allah knows it all. But the wrong-doers have no helpers.

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows all about whatever you spend for His cause or any vows that you make. The unjust people have no helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whatever you spend for spendings (e.g., in Sadaqah) or whatever vow you make, be sure Allah knows it all. And for the wrongdoers there are no helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever alms you give or (whatever) vow you vow, surely Allah knows it; and the unjust shall have no helpers.

Translated by

William Pickthall

Whatever alms ye spend or vow ye vow, lo! Allah knoweth it. Wrong-doers have no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कुछ तुम ख़र्च करते हो या जो मन्नत तुम मानते हो उसको अल्लाह जानता है, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ جو کسی قسم کا خرچ کرتے ہو یا کسی طرح کی نذر مانتے ہو تو حق تعالیٰ کو سب کی یقینا اطلاع ہے اور بےجا کام کرنے والوں کا کوئی ہمراہی ( اور حمایتی) نہ ہوگا۔ (5) (270)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو یا نذر مانو اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہو اور جو نذر بھی مانی ہو ، اللہ کو اس کا علم ہے ، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو کچھ کسی قسم کا خرچ کرتے ہو یا کسی طرح کی نذر مانتے ہو سو بلاشبہ اللہ اس کو جانتا ہے اور ظلم کرنے والوں کے لیے کوئی بھی مددگار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو خرچ کرو گے تم خیرات یا قبول کرو گے کوئی منت تو بیشک اللہ کو سب معلوم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم لوگ جو کچھ بھی اور جہاں کہیں بھی خرچ کرتے یا کسی قسم کی کوئی منت مانتے ہو سو یقینا اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے اور بےجا کام کرنیوالوں کا کوئی مددگار نہ ہوگا