Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 284

سورة البقرة

لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡہُ یُحَاسِبۡکُمۡ بِہِ اللّٰہُ ؕ فَیَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۸۴﴾

To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Whether you show what is within yourselves or conceal it, Allah will bring you to account for it. Then He will forgive whom He wills and punish whom He wills, and Allah is over all things competent.

آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت ہے ۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تعالٰی اس کا حساب تم سے لے گا پھر جسے چاہے بخشے جسے چاہے سزا دے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُبۡدُوۡا
تم ظاہر کرو گے
مَا
جو
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں میں ہے
اَوۡ
یا
تُخۡفُوۡہُ
تم چھپاؤ گے اسے
یُحَاسِبۡکُمۡ
محاسبہ کرے گا تمہارا
بِہِ
ساتھ اس کے
اللّٰہُ
اللہ
فَیَغۡفِرُ
پھر وہ بخش دے گا
لِمَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَیُعَذِّبُ
اور وہ عذاب دے گا
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
بہت قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جوکچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُبۡدُوۡا
تم ظاہر کرو
مَا
جو
فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے دلوں میں ہے
اَوۡ تُخۡفُوۡہُ
یا تم چھپاؤ اُسے
یُحَاسِبۡکُمۡ
حساب لے گا تم سے
بِہِ
اس کا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَیَغۡفِرُ
پھر وہ بخش دے گا
لِمَنۡ
جس کے لئے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَیُعَذِّبُ
اور وہ عذاب دے گا
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Whether you show what is within yourselves or conceal it, Allah will bring you to account for it. Then He will forgive whom He wills and punish whom He wills, and Allah is over all things competent.

آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت ہے ۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تعالٰی اس کا حساب تم سے لے گا پھر جسے چاہے بخشے جسے چاہے سزا دے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اسے چھپاؤ یا ظاہر کرو، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا۔ پھر جسے چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا سزا دے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوکچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ کاہے اورجو تمہارے دلوں میں ہے اگرتم وہ ظاہرکرویااسے چھپاؤ،اﷲ تعالیٰ تم سے اس کاحساب لے گا،پھروہ جس کوچاہے گابخش دے گااورجس کوچاہے گاعذاب دے گااوراﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah belongs what is in the heavens and what is in the earth. And if you disclose what is in your hearts or conceal it Allah shall make you account for it, then He shall forgive whom He wills and punish whom He wills. And Allah is powerful over everything.

اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اگر ظاہر کرو گے اپنے جی کی بات یا چھپاؤ گے اس کو حساب لے گا اس کا تم سے اللہ پھر بخشے گا جسکو چاہے اور عذاب کرے گا جس کو چاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی کا ہے جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ بھی زمین میں ہے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اسے ظاہر کرو خواہ چھپاؤ اللہ تم سے اس کا محاسبہ کرلے گا ) پھر وہ بخش دے گا جس کو چاہے گا اور عذاب دے گا جس کو چاہے گا اور اللہ ہرچیز کی قدرت رکھتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

333 آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، سب اللہ کا ہے ۔ 334 تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا ۔ 335 پھر اسے اختیار ہے جسے چاہے ، معاف کر دے اور جسے چاہے ، سزا دے ۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ 336

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ، اور جو باتیں تمہارے دلوں میں ہیں ، خواہ تم ان کو ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تم سے ان کا حساب لے گا ( ١٨٨ ) پھر جس کو چاہے گا معاف کردے گا اور جس کو چاہے گا سزا دے گا ( اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور تم اپنے دل کی بات کھولو یا اس کو چھپاؤ اللہ اس کا حساب تم سے لے گا 4 پھر جس وہ چاہے گا بخش دے گا اور جس کو چاہے گا عذاز کرے گا اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کا ہے اور اگر تم اپنے دل کی بات کو ظاہر کرو گے یا اسے چھپاؤ گے تو اللہ تم سے اس کا حساب لیں گے پھر جس کو وہ چاہیں بخش دیں اور جس کو چاہیں عذاب کریں اور اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کا سب اللہ ہی کا ہے جو بات تمہارے دل میں ہے اس کو ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ تم سے اس کا حساب لے گا۔ پھر جس کو چاہے بخش دے گا اور جسے چاہے سزا دے گا۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ تم اپنے دلوں کی بات کو ظاہر کرو گے تو یا چھپاؤ گے تو خدا تم سے اس کا حساب لے گا پھر وہ جسے چاہے مغفرت کرے اور جسے چاہے عذاب دے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah's is whatsoever is in the heavens and Whatsoever is in the earth, and whether ye disclose that which is in your soul or conceal it, Allah will reckon with you therefor, then He will forgive whomsoever He will, and torment whomsoever He will, And Allah is over everything Potent.

اللہ ہی کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور جو کچھ تمہارے نفسوں کے اندر ہے اگر تم اس کو ظاہر کردو ۔ یا اسے چھپائے رکھو بہرحال اللہ اس کا حساب تم سے لے گا ۔ پھر جسے چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا ۔ اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب خدا ہی کا ہے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ، اس کو ظاہر کرو یا چھپاؤ ، خدا اس کا تم سے حساب لے گا ۔ پھر جس کو چاہے گا بخشے گا اور جس کو چاہے گا سزا دے گا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ تمہارے دل میں ہے تم اسے ظاہر کرو یا تم اسے چھپاؤ اﷲ ( تعالیٰ ) تم سے اس کا حساب لیں گے پس اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بخش دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں عذاب دیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے (سب) اللہ کا ہے تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا پھر (اسے اختیار ہے) جسے چاہے معاف کر دے اور جسے چاہے سزا دے وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے، اور وہ سب کچھ بھی جو زمین میں ہے ، اور اگر تم لوگ ظاہر کرو اس کو جو کہ تمہارے دلوں کے اندر ہے، یا اسے پوشیدہ رکھو، اللہ بہرحال تم سے اس کا حساب لے گا، مگر جس کو چاہے گا بخش دے گا اور جس کو چاہے گا عذاب دے گا ، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اورجو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اسے چھپائو یا ظاہر کرو ، اللہ تم سے اس کاحساب لے گاپھر جسے چاہے گابخش دے گاا ور جسے چاہے گا سزا دے گا اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور اگر تم ظاہر کرو جو کچھ ( ف٦۱٦ ) تمہارے جی میں ہے یا چھپاؤ اللہ تم سے اس کا حساب لے گا ( ف٦۱۷ ) تو جسے چاہے گا بخشے گا ( ف٦۱۸ ) اور جسے چاہے گا سزادے گا ( ف٦۱۹ ) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب اﷲ کے لئے ہے ، وہ باتیں جو تمہارے دلوں میں ہیں خواہ انہیں ظاہر کرو یا انہیں چھپاؤ اﷲ تم سے اس کا حساب لے گا ، پھر جسے وہ چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا ، اور اﷲ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب کچھ ) خدا کا ہے ۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ۔ خواہ تم اس کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ ۔ خدا سب کا تم سے محاسبہ کرے گا ۔ اور پھر جسے چاہے گا ۔ بخش دے گا اور جسے چاہے گا سزا دے گا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Allah belongeth all that is in the heavens and on earth. Whether ye show what is in your minds or conceal it, Allah Calleth you to account for it. He forgiveth whom He pleaseth, and punisheth whom He pleaseth, for Allah hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God belongs whatever is in the heavens and the earth. God will call you to account for all that you may reveal from your souls and all that you may conceal. God will forgive or punish whomever He wants. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Allah belongs all that is in the heavens and all that is on the earth, and whether you disclose what is in yourselves or conceal it, Allah will call you to account for it. Then He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whatever is in the heavens and whatever is in the earth is Allah's; and whether you manifest what is in your minds or hide it, Allah will call you to account according to it; then He will forgive whom He pleases and chastise whom He pleases, and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Unto Allah (belongeth) whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and whether ye make known what is in your minds or hide it, Allah will bring you to account for it. He will forgive whom He will and He will punish whom He will. Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही का है जो कुछ आसमानों में है और जो ज़मीन में है, तुम अपने दिल की बातों को ज़ाहिर करो या छुपाओ अल्लाह तुमसे उनका हिसाब लेगा, फिर जिसको चाहेगा बख़्शेगा और जिसको चाहेगा सज़ा देगा, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ुदरत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ہی کی ملک ہیں سب جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں۔ اور جو باتیں تمہارے نفسوں میں ہیں ان کو اگر تم ظاہر کرو گے یا پوشیدہ رکھو گے حق تعالیٰ تم سے ان کا حساب لیں گے (4) پھر (بجز کفر و شرک کے) جس کے لیے منظور ہوگا بخشدینگے اور جس کو منظور ہوگا سزا دینگے۔ اور اللہ تعالیٰ ہر شے پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔ (284)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اللہ تعالیٰ ہی کی ملکیت ہے۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کر ویا چھپاؤ اللہ تعالیٰ اس کا تم سے حساب لے گا۔ پھر جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب دے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ ہے ، سب اللہ کا ہے ۔ تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے گا ۔ پھر اسے اختیار ہے ، جسے چاہے ، معاف کردے اور جسے چاہے ، سزادے ۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اگر تم ظاہر کرو جو کچھ تمہارے نفسوں میں ہے یا اس کو پوشیدہ رکھو اللہ اس کا محاسبہ فرمائے گا۔ پھر جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اگر ظاہر کرو گے اپنے جی کی بات یا چھپاؤ گے اس کو حساب لے گا اس کا تم سے اللہ پھر بخشے گا جس کو چاہے اور عذاب کرے گا جس کو چاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کی ملک ہے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تم اس کو ظاہر کردو یا چھپائے رکھو اللہ تعالیٰ تم سے اس کا محاسبہ کرے گا پھر جس کو چاہے بخش دے گا اور جس کو چاہے عذاب کردے گا اور اللہ تعالیٰ ہر شی پر پوری طرح قادر ہے