ConjunctionVerb

وَنُقَدِّسُ

and we sanctify

اور ہم پاکی بیان کرتے ہیں

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
قَدَّسَ
يُقَدِّسُ
قَدِّسْ
مُقَدِّس
مُقَدَّس
تَقْدِيْس
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلتَّقْدِیْسُ کے معنی اس تطہیر الٰہی کے ہیں جو کہ آیت وَیُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا (۳۳:۳۳) اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے۔ میں مذکور ہے۔ کہ اس کے معنی تطہیر بمعنی ازالۂ نجاست محسوسہ کے نہیں اور آیت کریمہ: (وَ نَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ) (۲:۳۰) اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح و تقدیس کرتے ہیں۔ کے معنی یہ ہیں کہ ہم تیرے حکم کی بجاآوری میں اشیاء کو پاک و صاف کرتے ہیں اور بعض نے اس کے معنی۔ نَصِفُکَ بِالتَّقْدِیْسِ بھی لکھے ہیں۔ یعنی ہم تیری تقدیس بیان کرتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (قُلۡ نَزَّلَہٗ رُوۡحُ الۡقُدُسِ ) (۱۶:۱۰۲) کہہ دو کہ اس کو روح القدس… لے کر نازل ہوئے ہیں، میں روح القدس سے مراد حضرت جبریل علیہ السلام ہیں کیونکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے قدس یعنی قرآن پاک حکمت اور فیض الٰہی لے کر نازل ہوتے تھے جس سے نفوس انسانی کی تطہیر ہوتی ہے۔ اور البیت المقدس کو بیت مقدس اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ نجاست شرک سے پاک صاف ہے۔ اسی طرح آیت کریمہ: (یٰقَوۡمِ ادۡخُلُوا الۡاَرۡضَ الۡمُقَدَّسَۃَ الَّتِیۡ کَتَبَ اللّٰہُ لَکُمۡ ) (۵:۲۱) تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے۔ داخل ہو۔ میں ارض مقدسہ کے معنی پاک سرزمین کے ہیں۔ اور حَظِیْرَۃُ الْقُدْسِ سے بعض کے نزدیک جنت اور بعض کے نزدیک شریعت مراد ہے اور یہ دونوں قول صحیح ہیں۔ کیونکہ شریعت بھی ایک ایسا حظیرہ یعنی احاطہ ہے جس میں داخل ہونے والا پاک و صاف ہوجاتا ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
نُقَدِّس
Surah:2
Verse:30
اور ہم پاکی بیان کرتے ہیں
and we sanctify