Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 50

سورة البقرة

وَ اِذۡ فَرَقۡنَا بِکُمُ الۡبَحۡرَ فَاَنۡجَیۡنٰکُمۡ وَ اَغۡرَقۡنَاۤ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ وَ اَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ ﴿۵۰﴾

And [recall] when We parted the sea for you and saved you and drowned the people of Pharaoh while you were looking on.

اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا چیر ( پھاڑ ) دیا اور تمہیں اس سے پار کر دیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
فَرَقۡنَا
پھاڑا ہم نے
بِکُمُ
تمہارے لیے
الۡبَحۡرَ
سمندر کو
فَاَنۡجَیۡنٰکُمۡ
پھر نجات دی ہم نے تمہیں
وَاَغۡرَقۡنَاۤ
اور غرق کردیا ہم نے
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کو
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَنۡظُرُوۡنَ
تم دیکھ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
فَرَقۡنَا
پھاڑدیا ہم نے
بِکُمُ
تمہاری وجہ سے
الۡبَحۡرَ
سمندر کو
فَاَنۡجَیۡنٰکُمۡ
پھر نجات دی ہم نے تمہیں
وَاَغۡرَقۡنَاۤ
اور ڈبودیا تھا ہم نے
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کو
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَنۡظُرُوۡنَ
تم دیکھ رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We parted the sea for you and saved you and drowned the people of Pharaoh while you were looking on.

اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا چیر ( پھاڑ ) دیا اور تمہیں اس سے پار کر دیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو پھاڑ (کر اس میں راستہ بنا) دیا تھا۔ اس طرح ہم نے تمہیں تو آل فرعون سے نجات دے دی اور ان کو اس سمندر میں غرق کردیا اور یہ سب کچھ تم دیکھ رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کویادکرو) جب تمہاری وجہ سے ہم نے سمندرکو پھاڑ دیا،پھرہم نے تمہیں نجات دی اورہم نے آلِ فرعون کوغرق کردیااورتم دیکھ رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We parted the sea for you; then We rescued you, and drowned the Pharaoh&s people as you were looking on!

اور جب پھاڑ دیا ہم نے تمہاری وجہ سے دریا کو پھر بچادیا ہم نے تم کو اور ڈبو دیا فرعون کے لوگوں کو اور تم دیکھ رہے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو (یا دریا کو) پھاڑدیا پھر تمہیں تو نجات دے دی اور فرعون کے لوگوں کو غرق کردیا جبکہ تم دیکھ رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Remember the time when We parted the sea to make way for you and let you pass safely through it and then drowned Pharaoh's people before your very eyes.

یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لیے راستہ بنایا ، پھر اس میں سے تمہیں بخیریت گزروا دیا ، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونیوں کو غرقاب کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو پھاڑ ڈالا تھا ، چنانچہ تم سب کو بچالیا تھا اور فرعون کے لوگوں کو ( سمندر میں ) غرق کرڈالا تھا ( ٤١ ) اور تم یہ سارا نظارہ دیکھ رہے تھے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کرو) جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کر چیر دیا پھر تم کو تو بچا دیا اور فرعون کے لوگوں کو تمہارے دیکھتے ڈبو دیا۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو پھاڑ دیا پھر تمہیں بچا لیا اور ال فرعون کو (فرعون سمیت) غرق کردیا اور تم یہ (سب) دیکھ رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے دریا (دریائے شور) کو تمہارے واسطے پھاڑ دیا تھا ہم نے تمہیں بچا لیا اور فرعون کی قوم کو ڈبو دیا تھا اور تم دیکھ رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا کو پھاڑ دیا تم کو نجات دی اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ ہی تو رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We separated the sea for you and delivered you and drowned Fir'awn's house while ye looked on.

: اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کو پھاڑ دیا تھا ۔ پھر ہم نے تمہیں نجات دے دی اور فرعون والوں کو غرق کردیا درآنحالیکہ تم دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے دریا کو پھاڑ کر تمہیں پار کرایا ۔ پس تمہیں نجات دی اور آل فرعون کو غرق کردیا اور تم دیکھتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ور جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کو پھاڑ ڈالا پس ہم نے تمہیں نجات دی اور فرعون کے لشکر کوغرق کردیا اس حال میں کہ تم دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یاد کرو وہ وقت، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لئے راستہ بنایا۔ پھر اس میں سے تمہیں بخیریت گزاردیا، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونیوں کو غرق کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

، اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے پھاڑا سمندر کو تمہارے لئے راستہ بنانے کو، اور (پھر اسی میں) غرق کردیا ہم نے (فرعون کو اور) فرعون والوں کو، جب کہ تم لوگ خود (اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھاڑاتم کو بچالیااور آل فرعون کو تمہارے دیکھتے دیکھتے ڈبو دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا پھاڑ دیا تو تمہیں بچالیا اور فرعون والوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ڈبو دیا ۔ ( ف۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم نے تمہیں ( بچانے کے ) لئے دریا کو پھاڑ دیا سو ہم نے تمہیں ( اس طرح ) نجات عطا کی اور ( دوسری طرف ) ہم نے تمہاری آنکھوں کے سامنے قومِ فرعون کو غرق کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کو شگافتہ کیا ( اسے پھاڑ کر تمہارے لئے راستہ بنایا ) اور تمہیں نجات دی اور تمہارے دیکھتے دیکھتے فرعونیوں کو غرق کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We divided the sea for you and saved you and drowned Pharaoh's people within your very sight.

Translated by

Muhammad Sarwar

We parted the sea to save you and drowned Pharaoh's people before your very eyes.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We separated the sea for you and saved you and drowned Fir`awn's (Pharaoh) people while you were watching.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We parted the sea for you, so We saved you and drowned the followers of Firon and you watched by.

Translated by

William Pickthall

And when We brought you through the sea and rescued you, and drowned the folk of Pharaoh in your sight.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने दरिया को फाड़ कर तुम्हें (पार कराया) फिर बचाया तुमको और डुबो दिया फ़िरऔन के लोगों को, और तुम देखते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب شق کردیا ہم نے تمہاری وجہ سے دریائے شور کو پھر ہم نے (ڈوبنے سے) بچالیا تم کو اور غرق کردیا متعلقین فرعون کو (مع فرعون کے) اور تم (اس کا) معائنہ کررہے تھے۔ (2) (50)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا کو پھاڑ دیا اور تمہیں اس سے بچا لیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے دریا میں غرق کردیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لئے راستہ بنایا ، پھر اس میں سے تمہیں گزاردیا ، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونیوں کو غرقاب کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے تمہاری وجہ سے سمندر کو پھاڑ دیا پھر ہم نے تم کو نجات دے دی، اور آل فرعون کو ہم نے غرق کردیا اس حال میں کہ تم دیکھ رہے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پھاڑ دیا ہم نے تمہاری وجہ سے دریا کو پھر بچا دیا ہم نے تم کو اور ڈبا دیا فرعون کے لوگوں کو اور تم کو دیکھ رہے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس اقعہ کو یاد کرو جب ہم نے دریا کو تمہاری وجہ سے پھاڑ دیا پھر ہم نے تم کو تو بچا لیا اور فرعون والوں کو غرق کردیا اور تم یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے ۔