Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 64

سورة البقرة

ثُمَّ تَوَلَّیۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ ۚ فَلَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ لَکُنۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۶۴﴾

Then you turned away after that. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, you would have been among the losers.

لیکن تم اس کے بعد بھی پھر گئے ، پھر اگر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم نقصان والے ہو جاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
تَوَلَّیۡتُمۡ
پھر گئے تم
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
فَلَوۡلَا
پس اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
لَکُنۡتُمۡ
البتہ ہوتے تم
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
تَوَلَّیۡتُمۡ
پھر گئے تم
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
فَلَوۡلَا
تو اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
لَکُنۡتُمۡ
ضرور ہو جاتے تم
مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Then you turned away after that. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, you would have been among the losers.

لیکن تم اس کے بعد بھی پھر گئے ، پھر اگر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم نقصان والے ہو جاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر بعد ازاں تم اس عہد سے بھی پھرگئے۔ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو تم خسارہ اٹھانے والوں سے ہوجاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس کے بعدتم اس سے پھرگئے تواگراللہ تعالیٰ کافضل اوراس کی رحمت تم پرنہ ہوتی توتم ضرورخسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوجاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then even after that, you did turn away. So, had it not been for the grace of Allah upon you, and His mercy, you surely would have been among the losers.

پھر تم پھرگئے اس کے بعد سو اگر نہ ہوتا للہ کا فضل تم پر اور اس کی مہربانی تو ضرور تم تباہ ہوتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر تم نے روگردانی کی اس کے بعد پھر اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم (اُسی وقت) خسارہ پانے والے ہوجاتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But even after that you forsook the Covenant: nevertheless Allah did not withhold His grace and mercy from you; otherwise you would have been utterly ruined long before this.

مگر اس کے بعد تم اپنے عہد سے پھر گئے ۔ اس پر بھی اللہ کے فضل اور اس کی رحمت نے تمہارا ساتھ نہ چھوڑا ، ورنہ تم کبھی کے تباہ ہو چکے ہوتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس سب کے باوجود تم دوبارہ ( راہ راست سے ) پھر گئے چنانچہ اگر اللہ کا فضل اور رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوجاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پرھ تم پھرگئے اس کے بعد اقرار پر قائم نہ رہے گا) اگر اللہ لیٰ کی عنایت اور مہر بانی تم پر نہ ہوتی تو خراب ہوچکے ہوتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے بعد تم پھرگئے پس اگر تم پر اللہ کا کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تمہارا بہت نقصان ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر تم نے اس (اقرار) سے منہ موڑ لیا۔ اگر تمہارے اوپر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو تم ضرور نقصان اٹھانے والے ہوجاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم اس کے بعد (عہد سے) پھر گئے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم خسارے میں پڑے گئے ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then ye turned away there after; so had not the grace of Allah been unto you and His mercy, ye had surely become of the losers.

پھر تم اس (عہد) سے اس کے بعد (بھی پھرگئے ۔ سو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم ضرور تباہ ہونے والوں میں ہوتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر تم نے اس سب کے بعد اعراض کیا ، تو اگر تم پر اللہ کی عنایت اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نامرادوں میں سے ہوچکے ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس ( عہد ) کے بعد تم لوگوں نے پیٹھ پھیری ، پس اگر تم لوگوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو البتہ تم نقصان ( اُٹھانے ) والوں میں سے ہوجاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر تم اس کے بعد پھرگئے سو اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم ضرور تباہ ہوجاتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس کے بعد بھی تم لوگ پھرگئے (اپنے اس پختہ قول وقرار سے) سو اگر نہ ہوتی تم لوگوں پر اللہ کی مہربانی اور اس کی رحمت (و عنایت) تو یقینا تم لوگ ہوجاتے خسارہ اٹھانے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

لیکن تم اس کے بعدبھی پھر گئے پھراگراللہ کافضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی توتم نقصان اٹھانے والے ہوجاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس کے بعد تم پھر گئے تو اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ٹوٹے والوں میں ہو جاتے ۔ ( ف۱۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس ( عہد اور تنبیہ ) کے بعد بھی تم نے روگردانی کی ، پس اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقینا تباہ ہو جاتے

Translated by

Hussain Najfi

پھر تم اس ( پختہ عہد ) کے بعد پھر گئے ۔ سو اگر تم پر اللہ کا خاص فضل و کرم اور اس کی خاص رحمت نہ ہوتی تو تم سخت خسارہ ( گھاٹا ) اٹھانے والوں میں ہو جاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But ye turned back thereafter: Had it not been for the Grace and Mercy of Allah to you, ye had surely been among the lost.

Translated by

Muhammad Sarwar

Again you turned away. Had God's Grace and His Mercy not existed in your favor, you would certainly have been lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after that you turned away. Had it not been for the grace and mercy of Allah upon you, indeed you would have been among the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then you turned back after that; so were it not for the grace of Allah and His mercy on you, you would certainly have been among the losers.

Translated by

William Pickthall

Then, even after that, ye turned away, and if it had not been for the grace of Allah and His mercy ye had been among the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसके बाद तुम उससे फिर गए, अगर अल्लाह का फ़ज़्ल और उसकी रहमत तुम पर न होती तो ज़रूर तुम हलाक हो जाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر تم اس (قول وقرار) کے بعد بھی (اس سے) پھرگئے سو اگر تم لوگوں پر خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا تو ضرور تم (فورا) تباہ ( اور ہلاک) ہوجاتے۔ (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن تم اس کے بعد پھرگئے اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نقصان اٹھانے والے ہوجاتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر اس کے بعد تم اپنے عہد سے پھرگئے ۔ اس پر بھی اللہ کے فضل اور اس کی رحمت نے تمہارا ساتھ نہ چھوڑا ، ورنہ تم کبھی کے تباہ ہوچکے ہوتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس کے بعد تم نے روگردانی کی، سو اگر نہ ہوتا تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تو ضرور تم تباہ کاروں میں سے ہوجاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تم پھرگئے اس کے بعد سو اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی مہربانی تو ضرور تم تباہ ہوتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر تم اس قول وقرار کے بعد اپنے عہد سے پھرگئے سو اگر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور تباہ برباد ہوجاتے ۔