Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 70

سورة البقرة

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنۡ لَّنَا مَا ہِیَ ۙ اِنَّ الۡبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَیۡنَا ؕ وَ اِنَّاۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ لَمُہۡتَدُوۡنَ ﴿۷۰﴾

They said, "Call upon your Lord to make clear to us what it is. Indeed, [all] cows look alike to us. And indeed we, if Allah wills, will be guided."

وہ کہنے لگے اپنے رب سے اور دعا کیجئے کہ ہمیں اس کی مزید ماہیت بتلائے اس قسم کی گائے تو بہت ہیں پتہ نہیں چلتا اگر اللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہو جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوا
انہوں نے کہا
ادۡعُ
دعا کرو
لَنَا
ہمارے لئے
رَبَّکَ
اپنے رب سے
یُبَیِّنۡ
وہ واضح کردے
لَّنَا
ہمارے لئے
مَا
کیسی ہو
ہِیَ
وہ
اِنَّ
بےشک
الۡبَقَرَ
گائے
تَشٰبَہَ
مشتبہ ہوگئی ہیں
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَاِنَّاۤ
اور بےشک ہم
اِنۡ
اگر
شَآءَ
چاہا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَمُہۡتَدُوۡنَ
البتہ راہ پالینے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوا
انہوں نے کہا
ادۡعُ
دعا کرو
لَنَا
ہمارے لئے
رَبَّکَ
اپنے رب سے
یُبَیِّنۡ
وہ واضح کر دے
لَّنَا
ہمارے لئے
مَا
کیسی ہو
ہِیَ
وہ
اِنَّ
بےشک
الۡبَقَرَ
گائے
تَشٰبَہَ
مشتبہ ہوگئی
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَاِنَّاۤ
اور یقینا ہم
اِنۡ
اگر
شَآءَ
چاہا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَمُہۡتَدُوۡنَ
ہم ضرورمقصد تک پہنچنے والے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Call upon your Lord to make clear to us what it is. Indeed, [all] cows look alike to us. And indeed we, if Allah wills, will be guided."

وہ کہنے لگے اپنے رب سے اور دعا کیجئے کہ ہمیں اس کی مزید ماہیت بتلائے اس قسم کی گائے تو بہت ہیں پتہ نہیں چلتا اگر اللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہو جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : موسیٰ ہمارے لیے اس گائے کی مزید وضاحت کی درخواست کیجئے کیونکہ (ایسی گائیں تو بہت ہیں اور مطلوبہ) گائے ہم پر مشتبہ ہوگئی ہے۔ اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتا لگا لیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’ہمارے لیے اپنے رب سے دُعاکروکہ وہ ہمارے لیے واضح کردے کہ وہ کیسی ہو؟بے شک گائے ہم پرمشتبہ ہوگئی ہے اوریقینااگراﷲ تعالیٰ نے چاہاتوہم ضرورمقصد تک پہنچنے والے ہوں گے‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Pray for us to your Lord that He makes it clear to us of what sort she be, for we are confused about this cow, and if Allah wills, We shall certainly take the right course.|"

بولے کہ دعا کر ہمارئے واسطے اپنے رب سے کہ بتادے ہم کو کس قسم میں ہے وہ کیونکہ اس گائے میں شبہ پڑا ہے ہم کو اور ہم اگر اللہ نے چاہا تو ضرور راہ پالیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا (ذرا پھر) اللہ سے ہمارے لیے دعا کیجیے کہ وہ ہم پر واضح کر دے کہ وہ گائے کیسی ہو کیونکہ گائے کا معاملہ یقیناً ہم پر کچھ مشتبہ ہوگیا ہے۔ اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ضرور راہ پالیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر بولے اپنے رب سے صاف صاف پوچھ کر بتاؤ کیسی گائے مطلوب ہے ، ہمیں اس کی تعیین میں اشتباہ ہو گیا ہے ۔ اللہ نے چاہا تو ہم اس کا پتہ پالیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے ( پھر ) کہا کہ آپ ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ اس گائے نے تو ہمیں شبہ میں ڈال دیا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتہ لگالیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے کہا اپنے مالک سے دعا کر ہم کو بتلا دے وہ گائے کس قسم کی ہے بیشک ہم کو تو شبہ پڑگیا ہے گویوں میں اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور ( اس گائے کا) پتہ لگائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا کہ اپنے رب سے ہمارے لئے دعا کریں ہمیں بتا دے کہ وہ بیل کیسا ہے ؟ بلا شبہ ہمیں اس بیل کے بارہ میں اشتباہ ہے اور یقینا ہم اس بار اگر اللہ نے چاہا تو ضرور سمجھ جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے اے موسیٰ آپ اتنا اور پوچھ لیجئے کہ ہمیں وضاحت سے بتا دے کہ وہ گائے کس طرح کی ہو کیونکہ اس گائے کے بارے میں ہمیں شبہ پڑگیا ہے، اور انشاء اللہ ہم ضرور ہدایت پالیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ (اب کے) پروردگار سے پھر درخواست کیجئے کہ ہم کو بتا دے کہ وہ اور کس کس طرح کا ہو، کیونکہ بہت سے بیل ہمیں ایک دوسرے کے مشابہ معلوم ہوتے ہیں، (پھر) خدا نے چاہا تو ہمیں ٹھیک بات معلوم ہو جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said supplicate for us unto thy Lord that He make manifest unto us whatever she should be, for verily the cow hath become dubious unto us and verily we, if God will, shall beguided.

وہ بولے اپنے پروردگار سے ہماری طرف سے درخواست کیجئے کہ وہ ہمیں بتائے کہ وہ (اور) کیسی ہو ؟ اس لیے کہ گائے میں ہمیں اشتباہ پڑگیا ہے ۔ اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور راہ پاجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بولے: اپنے رب سے دعا کرو کہ اچھی طرح واضح کردے کہ وہ کیسی ہو؟ اس لئے کہ گایوں کے امتیاز میں ہمیں گھپلا ہورہا ہے اور انشاء اللہ اب ہم پتا لگالیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے ( پھر ) کہا: ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کیجیے کہ وہ ہمارے لیے اس کی پوری حقیقت بیان فرمادے ، بے شک وہ گائے ہم پر مشتبہ ہوگئی ہے ، اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے چاہا تو بے شک ہم البتہ ( اس کا ) پتا لگالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر بولے کہ اپنے رب سے صاف صاف پوچھ کر بتاؤ کہ کیسی گائے مطلوب ہے، ہمیں اس کی تعیین میں اشتباہ ہوگیا ہے اللہ نے چاہا تو ہم اس کا پتہ پالیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے پھر کہا کہ " آپ اپنے رب سے پھر درخواست کریں، کہ وہ گائے کس طرح کی ہو، کیونکہ گایوں کا معاملہ ہم پر سخت مشتبہ ہو رہا ہے، اور ہم اگر اللہ نے چاہا تو ضرور (حقیقت کی) راہ پالیں گے "

Translated by

Noor ul Amin

وُہ کہنے لگے کہ اپنے رب سے اور دعاکیجیے کہ ہمیں اس کی مزید ماہیت بتلائے ، اس قسم کی گائے توبہت ہیں پتہ نہیں چلتا ، اگراللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہو جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اپنے رب سے دعا کیجئے کہ ہمارے لیے صاف بیان کردے وہ گائے کیسی ہے بیشک گائیوں میں ہم کو شبہ پڑگیا اور اللہ چاہے تو ہم راہ پا جائیں گے ۔ ( ف۱۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اب ) انہوں نے کہا: آپ ہمارے لئے اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ وہ ہم پر واضح فرما دے کہ وہ کون سی گائے ہے؟ ( کیونکہ ) ہم پر گائے مشتبہ ہو گئی ہے ، اور یقیناً اگر اللہ نے چاہا تو ہم ضرور ہدایت یافتہ ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

وہ بولے ہماری طرف سے اپنے پروردگار سے عرض کیجئے کہ وہ ہمیں کھول کر بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو چونکہ یہ گائے ہم پر مشتبہ ہوگئی ہے؟ اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ( اس گائے تک ) صحیح راستہ پا جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Beseech on our behalf Thy Lord to make plain to us what she is: To us are all heifers alike: We wish indeed for guidance, if Allah wills."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "We are confused about the cow, for to us all cows look alike. Ask your Lord to tell us exactly what the cow looks like, so that God willing, we shall have the right description."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said, "Call upon your Lord for us to make plain to us what it is. Verily, to us all cows are alike. And surely, if Allah wills, we will be guided."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Call on your Lord for our sake to make it plain to us what she is, for surely to us the cows are all alike, and if Allah please we shall surely be guided aright.

Translated by

William Pickthall

They said: Pray for us unto thy Lord that He make clear to us what (cow) she is. Lo! cows are much alike to us; and Lo! if Allah wills, we may be led aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि अपने रब से दरख़्वास्त करो कि वह हमसे बयान कर दे कि वह कैसी हो; क्योंकि गाय में हमको शुब्हा पड़ गया है, और अल्लाह ने चाहा तो हम राह पा लेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ (ابکی بار اور) ہماری خاطر سے اپنے رب سے دریافت کردیجئیے کہ ہم سے بیان کردیں کہ اس کے اوصاف کیا کیا ہوں کیونکہ ہم کو اس بیل میں (قدرے) اشتباہ ہے اور ہم ضرور انشاء اللہ تعالیٰ (ابکی بار) ٹھیک سمجھ جاویں گے۔ (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کہنے لگے اپنے رب سے دعا کیجیے کہ ہمیں اس کے بارے میں مزید بتلائے۔ کس قسم کی گائے ہو۔ کیونکہ گائیں ہمارے سامنے ملی جلی ہیں۔ اگر اللہ نے چاہا تو یقیناً ہم ہدایت پانے والے ہوں گے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر بولے اپنے رب سے صاف صاف پوچھ کر بتاؤ کیسی گائے مطلوب ہے ، ہمیں اس کے تعین میں اشتباہ ہوگیا ہے ، اللہ نے چاہا تو ہم کا پتہ پالیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ تو اپنے رب سے ہمارے لیے دعاء کر کہ ہمارے لیے بیان فرما دے کہ اس بیل کی پوری کیا حقیقت ہے ؟ بیشک بیلوں کے بارے میں ہم کو اشتباہ ہو رہا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور راہ پالیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے کہ بتا دے ہم کو کس قسم کی ہے وہ کیونکہ اس گائے میں شبہ پڑا ہے ہم کو، اور ہم اگر اللہ نے چاہا تو ضرور راہ پالیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ کہنے لگے ہماری خاطر اپنے رب سے آپ اتنا اور دریافت کیجیے کہ وہ ہم کو بتادے کہ وہ بیل کس قسم کا ہو کیونکہ وہ بیل ابھی ہم پر مشتبہ ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو اب کے ہم ضرور راہ پالیں گے۔