Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 72

سورة البقرة

وَ اِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسًا فَادّٰرَءۡتُمۡ فِیۡہَا ؕ وَ اللّٰہُ مُخۡرِجٌ مَّا کُنۡتُمۡ تَکۡتُمُوۡنَ ﴿ۚ۷۲﴾

And [recall] when you slew a man and disputed over it, but Allah was to bring out that which you were concealing.

جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا ، پھر اس میں اختلاف کرنے لگے اور تمہاری پوشیدگی کو اللہ تعالٰی ظاہر کرنے والا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَتَلۡتُمۡ
قتل کیا تم نے
نَفۡسًا
ایک نفس کو
فَادّٰرَءۡتُمۡ
پھر ایک دوسرے پر ڈالنے لگے تم
فِیۡہَا
اس (کے بارے) میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
مُخۡرِجٌ
نکالنے والا تھا
مَّا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَتَلۡتُمۡ
قتل کیا تم نے
نَفۡسًا
ایک شخص کو
فَادّٰرَءۡتُمۡ
پھر ایک دوسرے سے جھگڑ ا کرنے لگے تم
فِیۡہَا
اس میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
مُخۡرِجٌ
نکالنے والا تھا
مَّا
جو
کُنۡتُمۡ تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when you slew a man and disputed over it, but Allah was to bring out that which you were concealing.

جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا ، پھر اس میں اختلاف کرنے لگے اور تمہاری پوشیدگی کو اللہ تعالٰی ظاہر کرنے والا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے بنی اسرائیل ! وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب تم نے ایک آدمی کو مار ڈالا تھا۔ پھر تم یہ الزام ایک دوسرے کے سر تھوپ کر جھگڑا کر رہے تھے۔ اور جو کچھ تم چھپانا چاہتے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے والا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کو یاد کرو)جب تم نے ایک شخص کوقتل کردیا،پھرایک دوسرے سے اس بارے میں جھگڑا کرنے لگے اوراﷲ تعالیٰ اس کونکالنے والاتھاجوتم چھپاتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you killed a man, and began to push and pull each other for it; while Allah was to bring forth what you were holding back.

اور جب مار ڈالا تھا تم نے ایک شخص کو پھر لگے ایک دوسرے پر دھرنے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا اور اس کا الزام تم ایک دوسرے پر لگا رہے تھے۔ اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو کچھ تم چھپاتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You should also recall to mind another incident: You slew a man and began to dispute about the murder and accuse one another of it, but Allah had decreed that what you were trying to hide should be disclosed.

اور تمھیں یاد ہے وہ واقعہ جب تم نے ایک شخص کی جان لی تھی ، پھر اس کے بارے میں جھگڑنے اور ایک دوسرے پر قتل کا الزام تھوپنے لگے تھے اور اللہ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ جو کچھ تم چھپاتے ہو ، اسے کھول کر رکھ دیگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ، اور اس کے بعد اس کا الزام ایک دوسرے پر ڈال رہے تھے ، اور اللہ کو وہ راز نکال باہر کرنا تھا جو تم چھپائے ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کرو) جب تم نے ایک خون کیا اور ایک دوسرے پر دھرنے لگے اور اللہ تعالیٰ کو منظور تھا کھولنا جس کو تم چھپاتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم لوگوں نے ایک بندہ قتل کردیا پھر اس پر تمہارے اختلافات پیدا ہوئے اور جو بات تم چھپانا چاہتے تھے ، اللہ اس کو ظاہر کرنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یا د کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا اور تم اس قتل کو ایک دوسرے کے سر تھوپ رہے تھے حالانکہ جسے تم چھپا رہے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کیا، تو اس میں باہم جھگڑنے لگے۔ لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے، خدا اس کو ظاہر کرنے والا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time ye slew a person, then quarrelled among yourselves respecting it, and Allah was to bring out that which ye were hiding.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم نے ایک شخص کو قتل کرڈالا تھا ۔ پھر تم آپس میں اس باب میں جھگڑنے لگے ۔ اور اللہ کو وہ ظاہر کردینا تھا جسے تم چھپا رہے تھے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تم نے ایک نفس کو قتل کردیا ، پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر الزام بازی کی ، حالانکہ اللہ وہ سب کچھ ظاہر کرنے والا ہے ، جو تم چھپاتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب تم لوگوں نے ایک شخص کوقتل کردیا پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر ( الزام ) لگانے لگے اور جو تم چھپاتے تھے اللہ ( تعالیٰ ) اسے ظاہر فرمانے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہیں یاد ہے وہ واقعہ جب تم نے ایک شخص کی جان لی تھی پھر اس کے بارے میں جھگڑنے لگے اور ایک دوسرے پر قتل کا الزام تھونپنے لگے تھے اور اللہ نے فیصلہ کردیا تھا کہ جو کچھ تم چھپاتے ہو میں اسے کھول کر رکھ دوں گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب تم نے ایک شخص کو (ناحق طور پر) قتل کردیا، پھر تم اس کا الزام ایک دوسرے کو دینے لگے، اور اللہ نکال باہر کرنے والا ہے، ان چیزوں کو جن کو تم لوگ چھپاتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم نے ایک آدمی کو مارڈالاپھرتم ( اس کے قتل کا ) الزام ایک دوسرے کے سرتھوپ رہے تھے اورجو تم چھپانا چاہتے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے والا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم نے ایک خون کیا تو ایک دوسرے پر اس کی تہمت ڈالنے لگے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا پھر تم آپس میں اس ( کے الزام ) میں جھگڑنے لگے ، اور اللہ ( وہ بات ) ظاہر فرمانے والا تھا جسے تم چھپا رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا تھا ۔ اور پھر اس کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے ( ایک دوسرے پر قتل کا الزام لگانے لگے ) اور اللہ اس چیز کو ظاہر کرنے والا تھا جسے تم چھپا رہے تھے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember ye slew a man and fell into a dispute among yourselves as to the crime: But Allah was to bring forth what ye did hide.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you murdered someone, each one of you tried to accuse others of being guilty. However, God made public what you were hiding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when you killed a man and disagreed among yourselves as to the crime. But Allah brought forth that which you were Taktumun.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you killed a man, then you disagreed with respect to that, and Allah was to bring forth that which you were going to hide.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when ye slew a man and disagreed concerning it and Allah brought forth that which ye were hiding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुमने एक शख़्स को मार डाला, फिर एक-दूसरे पर उसका इल्ज़ाम थोपने लगे; हालाँकि अल्लाह को ज़ाहिर करना मंज़ूर था जो कुछ तुम छुपाना चाहते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم لوگوں ( میں سے کسی) نے ایک آدمی کا خون کردیا پھر ایک دوسرے پر اس کو ڈالنے لگے اور اللہ تعالیٰ کو اس امرکا ظاہر کرنا منظور تھا جس کو تم مخفی رکھنا چاہتے تھے۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا پھر اس میں اختلاف کرنے لگے اور اللہ تعالیٰ ظاہر کرنے والا تھا جو تم چھپاتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تمہیں یاد ہے ، وہ واقعہ جب تم نے ایک شخص کی جان لی تھی ، پھر اس کے بارے میں جھگڑنے اور ایک دوسرے پر قتل کا الزام تھوپنے لگے تھے اور اللہ نے فیصلہ کرلیا تھا کہ جو کچھ تم چھپاتے ہو ، وہ اسے کھول کر رکھ دے گا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم نے ایک جان کو قتل کردیا پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر ڈالنے لگے اور اللہ تعالیٰ کو منظور تھا کہ اسکو ظاہر فرمائے جس کو تم چھپا رہے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب مار ڈالا تھا تم نے ایک شخص کو پھر لگے ایک دوسرے پر دھرنے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو جب تم لوگوں نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا پھر تم ایک دوسرے پر اس کا الزام دھرنے لگے اور اللہ تعالیٰ کو اس امر کا ظاہر کرنا مقصود تھا جو تم چھپانا چاہتے تھے۔