Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 94

سورة البقرة

قُلۡ اِنۡ کَانَتۡ لَکُمُ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ عِنۡدَ اللّٰہِ خَالِصَۃً مِّنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۹۴﴾

Say, [O Muhammad], "If the home of the Hereafter with Allah is for you alone and not the [other] people, then wish for death, if you should be truthful.

آپ کہہ دیجئے اگر آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لئے ہے ، اللہ کے نزدیک اور کسی کے لئے نہیں ، تو آؤ اپنی سچائی کے ثبوت میں موت طلب کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنۡ
اگر
کَانَتۡ
ہے
لَکُمُ
تمہارے لئے
الدَّارُ
گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
عِنۡدَ اللّٰہِ
پاس اللہ کے
خَالِصَۃً
خاص /مخصوص
مِّنۡ دُوۡنِ
علاوہ
النَّاسِ
لوگوں کے
فَتَمَنَّوُا
توتم تمنا کرو
الۡمَوۡتَ
موت کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
اِنۡ
اگر
کَانَتۡ
ہے
لَکُمُ
تمہارے لئے
الدَّارُ
گھر
الۡاٰخِرَۃُ
آخرت کا
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالی کےہاں
خَالِصَۃً
خاص
مِّنۡ دُوۡنِ النَّاسِ
سب لوگوں کے ماسوا
فَتَمَنَّوُا
تو تم تمنا کرو
الۡمَوۡتَ
موت کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "If the home of the Hereafter with Allah is for you alone and not the [other] people, then wish for death, if you should be truthful.

آپ کہہ دیجئے اگر آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لئے ہے ، اللہ کے نزدیک اور کسی کے لئے نہیں ، تو آؤ اپنی سچائی کے ثبوت میں موت طلب کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان یہود سے کہئے کہ اگر آخرت کا گھر دوسرے تمام لوگوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے اور اگر تم اپنے اس دعوی میں سچے ہو تو پھر مرنے (اور مر کر فوراً اسے حاصل کرنے) کی آرزو تو کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دوکہ اگرآخرت کاگھراﷲ تعالیٰ کے نزدیک سب لوگوں کے ماسواخاص تمہارے ہی لیے ہے تو اگرتم سچے ہوتوموت کی تمناکرو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say: “ If the Last Abode near Allah is for you purely, short of all people, then make a wish for death, if you are true.|"

کہہ دے اگر ہے تمہارے واسطے آخرت کا گھر اللہ کے ہاں تنہا سوا اور لوگوں کے تو تم مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچ کہتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہیے : اگر تمہارے لیے آخرت کا گھر اللہ کے پاس خالص کردیا گیا ہے دوسرے لوگوں کو چھوڑ کرتب تو تمہیں موت کی تمنا کرنی چاہیے اگر تم (اپنے اس خیال میں) سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اِن سے کہو اگر واقعی اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے ، تب تو تمہیں چاہیے کہ موت کی تمنّا کرو 98 ، اگر تم اس خیال میں سچےّ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آپ ( ان سے ) کہیے کہ : اگر اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے ( جیسا کہ تمہارا کہنا ہے ) تو موت کی تمنا تو کر کے دکھاؤ ، اگر واقعی سچے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کہہ دے اگر آخرت کا گھر خاص تمہارے ہی لیے ہے اور لوگوں کے لیے نہیں ( یعنی صرف یہودی کا ہی نہیں جانیں گے اور لوگ سب دوزخ میں رہیں گے یہود ایسا (سمجھتے تھے) تو پھر سچے ہو تو موت کی آرزو کیا نہیں کرتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان سے) فرمائیے کہ اگر دوسروں کے علاوہ آخرت کا گھر (جنت) اللہ کے نزدیک صرف تمہارے لئے ہے تو اگر (اس دعوے میں) سچے ہو تو موت کی دعا (آرزو) کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کے ہاں آخرت کا گھر سوائے تمہارے کسی اور کے لئے نہیں ہے، اگر تم سچے ہو تو موت کی تمنا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر آخرت کا گھر اور لوگوں (یعنی مسلمانوں) کے لیے نہیں اور خدا کے نزدیک تمہارے ہی لیے مخصوص ہے تو اگر سچے ہو تو موت کی آرزو تو کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if for you alone is the abode of the Hereafter with Allah to the exclusion of mankind, then wish for death if ye say sooth.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر عالم آخرت خاص تمہارے ہی لیے ہے دوسروں کو چھوڑ کر ۔ تو موت کی آرزو کردیکھو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ اگر دارِ آخرت کی کامیابیاں اللہ کے ہاں ، دوسروں کے بالمقابل ، تمہارے ہی لئے مخصوص ہیں تو موت کی آرزو کرو اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے اگر آخرت کا گھر اﷲ ( تعالیٰ ) کے نزدیک اور لوگوں کے علاوہ صرف تمہارے لیے خاص ہے تو موت کی تمنّا کرو اگر تم ( اپنے دعوے میں ) سچّے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے کہو ! اگر واقعی اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے لئے ہی مخصوص ہے تب تو تمہیں چاہیے کہ موت کی تمنا کرو اگر تم اپنے اس خیال میں سچے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اگر آخرت کا وہ (بےمثل) گھر خالص تمہارے ہی لئے ہے، دوسرے سب لوگوں کو چھوڑ کر، تو پھر تم تمنا کرو موت کی، اگر واقعی تم سچے ہو (اپنے دعویٰ میں)

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( ان یہود سے ) کہہ دیجئے کہ اگراللہ کے ہاں آخرت کا گھر دوسرے تمام لوگوں کو چھوڑ کرصرف تمہارے لئے ہی مخصوص ہے اور اگرتم اس دعوے میں سچے ہوتوپھرمرنے کی تمنا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر پچھلا گھر اللہ کے نزدیک خالص تمہارے لئے ہو ، نہ اوروں کے لئے تو بھلا موت کی آرزو تو کرو اگر سچے ہو ۔ ( ف۱٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: اگر آخرت کا گھر اللہ کے نزدیک صرف تمہارے لئے ہی مخصوص ہے اور لوگوں کے لئے نہیں تو تم ( بے دھڑک ) موت کی آرزو کرو اگر تم ( اپنے خیال میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

نیز ان سے کہیے کہ اگر خدا کے نزدیک آخرت کا گھر ( جنت ) دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے لئے مخصوص ہے تو پھر موت کی آرزو کرو ۔ اگر تم اپنے اس دعویٰ میں سچے ہو ( تاکہ جلدی بہشت میں داخل ہو جاؤ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If the last Home, with Allah, be for you specially, and not for anyone else, then seek ye for death, if ye are sincere."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "If your claim is true that the home with God in the everlasting life hereafter is for you alone, you should have a longing for death".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say to (them): "If the abode of the Hereafter with Allah is indeed for you especially and not for others of mankind, then long for death if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If the future abode with Allah is specially for you to the exclusion of the people, then invoke death if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them): If the abode of the Hereafter in the providence of Allah is indeed for you alone and not for others of mankind (as ye pretend), then long for death (for ye must long for death) if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहिएः अगर अल्लाह के यहाँ आख़िरत का घर ख़ास तुम्हारे लिए है दूसरों को छोड़ कर तो तुम मरने की आरज़ू करो अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیے کہ اگر (بقول تمھارے) عالم آخرت اللہ کے نزدیک محض تمہارے ہی لیے نافع ہے بلاشرکت غیرے تو تم (اس کی تصدیق کے لیے ذرا) موت کی تمنا کر (کے دکھلا) دو اگر تم سچے ہو۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ فرما دیں کہ اگر آخرت کا گھر اللہ کے نزدیک تمہارے ہی لیے مختص ہے اور کسی کے لیے نہیں تو آؤ اپنی سچائی کے ثبوت میں موت کی تمنا کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو اگر واقعی اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر تمام انسانوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے ہی لئے مخصوص ہے ، تب تو تمہیں چاہئے کہ موت کی تمنا کرو ، اگر تم اپنے اس خیال میں سچے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اگر آخرت والا گھر اللہ کے نزدیک خالص تمہارے ہی لیے ہے دوسروں کے لیے نہیں تو موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے کہ اگر ہے تمہارے واسطے آخرت کا گھر اللہ کے ہاں تنہا سوا اور لوگوں کے تو تم مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچ کہتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجیے اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دار آخرت یعنی جنت کی تمام نعمتیں صرف تمہارے ہی لئے مخصوص ہیں دوسرے لوگوں کے لئے نہیں تو تم مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچے ہو۔