Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 97

سورة البقرة

قُلۡ مَنۡ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبۡرِیۡلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰی قَلۡبِکَ بِاِذۡنِ اللّٰہِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ ہُدًی وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۹۷﴾

Say, "Whoever is an enemy to Gabriel - it is [none but] he who has brought the Qur'an down upon your heart, [O Muhammad], by permission of Allah , confirming that which was before it and as guidance and good tidings for the believers."

۔ ( اے نبی! ) آپ کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالٰی اتارا ہے جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے والا اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Jews are the Enemies of Jibril Allah said, قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللّهِ مُصَدِّقاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُوْمِنِينَ Say (O Muhammad): "Whoever is an enemy to Jibril (Gabriel) (let him die in his fury), for indeed he has brought it (this Qur'an) down to your heart by Allah's permission, confirming what came before it (i.e. the Tawrah and the Injil) and guidance and glad tidings for the believers. Imam Abu Jafar bin Jarir At-Tabari said, "The scholars of Tafsir agree that this Ayah (2: 97-98) was revealed in response to the Jews who claimed that Jibril (Gabriel) is an enemy of the Jews and that Mikhail (Michael) is their friend." Al-Bukhari said, "Allah said, مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ (Whoever is an enemy of Jibril (let him die in his fury)). Ikrimah said, "Jibr, Mik and Israf all mean, worshipper, while il means, Allah." Anas bin Malik said, "When Abdullah bin Salam heard of the arrival of the Prophet in Al-Madinah, he was working on his land. He came to the Prophet and said, `I am going to ask you about three things which nobody knows except a Prophet. What will be the first portent of the Hour? What will be the first meal taken by the people of Paradise? Why does a child resemble its father, and why does it resemble its maternal uncle?' Allah's Messenger said, (Jibril has just told me the answers). Abdullah said, `He (i.e. Jibril), among all the angels, is the enemy of the Jews.' Allah's Messenger recited the Ayah, قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ (Whoever is an enemy to Jibril (Gabriel) (let him die in his fury), for indeed he has brought it (this Qur'an) down to your heart). Allah's Messenger then said, The first portent of the Hour will be a fire that will bring together the people from the east to the west; the first meal of the people of Paradise will be the caudate lobe of the liver of fish. As for the child resembling his parents: If a man has sexual intercourse with his wife and his discharge is first, the child will resemble the father. If the woman has a discharge first, the child will resemble her side of the family. On that Abdullah bin Salam said, `I testify that there is no deity worthy of worship except Allah and you are the Messenger of Allah.' Abdullah bin Salam further said, `O Allah's Messenger! The Jews are liars, and if they should come to know about my conversion to Islam before you ask them (about me), they will tell a lie about me.' The Jews came to Allah's Messenger, and Abdullah went inside the house. Allah's Messenger asked (the Jews), `What kind of man is Abdullah bin Salam?' They replied, `He is the best among us, the son of the best among us, our master and the son of our master.' Allah's Messenger said, What do you think if he would embrace Islam? The Jews said, `May Allah save him from it.' Then Abdullah bin Salam came out in front of them saying, `I testify that none has the right to be worshipped but Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah.' Thereupon they said, `He is the evilest among us, and the son of the evilest among us.' And they continued talking badly about him. Ibn Salam said, `This is what I feared, O Messenger of Allah!"' Only Al-Bukhari recorded this Hadith with this chain of narration. Al-Bukhari and Muslim recorded this Hadith from Anas using another chain of narration. Some people say that; `il' means worshipper while whatever word that is added to it becomes Allah's Name, because `il' is a constant in such conjunction. This is similar to the names Abdullah, Abdur-Rahman, Abdul-Malik, Abdul-Quddus, Abdus-Salam, Abdul-Kafi, Abdul-Jalil, and so forth. Hence, `Abd' is constant in these compound names, while the remainder differs from name to name. This is the same case with Jibril, Mikhail, Azra'il, Israfil, and so forth. Allah knows best. Choosing Some Angels to believe in over Others is Disbelief like choosing Some Prophets over Others Allah commanded, قُلْ ... Say (O Muhammad): ... مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللّهِ ... Whoever is an enemy to Jibril (Gabriel) (let him die in his fury), for indeed he has brought it (this Qur'an) down to your heart by Allah's permission, meaning, whoever becomes an enemy of Jibril, let him know that he is Ruh Al-Qudus who brought down the Glorious Dhikr (Qur'an) to your heart from Allah by His leave. Hence, he is a messenger from Allah. Whoever takes a messenger as an enemy, will have taken all the messengers as enemies. Further, whoever believes in one messenger, is required to believe in all of the messengers. Whoever rejects one messenger, he has rejected all of the messengers. Similarly, Allah said, إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُواْ بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيقُولُونَ نُوْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ Verily, those who disbelieve in Allah and His Messengers and wish to make distinction between Allah and His Messengers (by believing in Allah and disbelieving in His Messengers) saying, "We believe in some but reject others." (4:150) Allah decreed that they are disbelievers, because they believe in some Prophets and reject others. This is the same with those who take Jibril as an enemy, because Jibril did not choose missions on his own, but by the command of his Lord, وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلاَّ بِأَمْرِ رَبِّكَ And we (angels) descend not except by the command of your Lord. (19: 64) and, وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَـلَمِينَ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الاٌّمِينُ عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ And truly, this (the Qur'an) is a revelation from the Lord of all that exists. Which the trustworthy Ruh (Jibril) has brought down. Upon your heart (O Muhammad) that you may be (one) of the warners. (26:192-194). Al-Bukhari reported that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ بَارَزَنِي بِالْحَرْب Allah said, `Whoever takes a friend of Mine as an enemy, will have started a war with Me. Therefore, Allah became angry with those who took Jibril as an enemy. Allah said, مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللّهِ مُصَدِّقاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ (Whoever is an enemy to Jibril (Gabriel) (let him die in his fury), for indeed he has brought it (this Qur'an) down to your heart by Allah's permission, confirming what came before it) meaning, the previous Books, وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُوْمِنِينَ (and guidance and glad tidings for the believers) meaning, as guidance to their hearts and bringer of the good news of Paradise, which is exclusively for the believers. Similarly, Allah said, قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَأءٌ Say: "It is for those who believe, a guide and a healing." (41:44) and, وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَأءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُوْمِنِينَ And We send down of the Qur'an that which is a healing and a mercy to those who believe. (17:82) Allah then said,

خصومت جبرائیل علیہ السلام موجب کفر و عصیان امام جعفر طبری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ جب یہودیوں نے حضرت جبرائیل کو اپنا دشمن اور حضرت میکائیل کو اپنا دوست بتایا تھا اس وقت ان کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی لیکن بعض کہتے ہیں کہ امر نبوت کے بارے میں جو گفتگو ان کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی اس میں انہوں نے یہ کہا تھا ۔ بعض کہتے ہیں عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ سے ان کا جو مناظرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بارے میں ہوا تھا اس میں انہوں نے یہ کہا تھا ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں یہودیوں کی ایک جماعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ ہم آپ سے چند سوال کرتے ہیں جن کے صحیح جواب نبی کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اگر آپ سچے نبی ہیں تو ان کے جوابات دیجئے آپ نے فرمایا بہتر ہے جو چاہو پوچھو مگر عہد کرو کہ اگر میں ٹھیک ٹھیک جواب دوں گا تو تم میری نبوت کا اقرار کر لو گے اور میری فرمانبرداری کے پابند ہو جاؤ گے انہوں نے آپ سے وعدہ کیا اور عہد دیا ۔ اس کے بعد آپ نے حضرت یعقوب کی طرح اللہ جل شانہ کی شہادت کے ساتھ ان سے پختہ وعدہ لے کر انہیں سوال کرنے کی اجازت دی ، انہوں نے کہا پہلے تو یہ بتائے کہ توراۃ نازل ہونے سے پہلے حضرت اسرائیل علیہ السلام نے اپنے نفس پر کس چیز کو حرام کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا جب حضرت یعقوب علیہ السلام عرق السناء کی بیماری میں سخت بیمار ہوئے تو نذر مانی کہ اگر اللہ مجھے اس مرض سے شفا دے تو میں اپنی کھانے کے سب سے زیادہ مرغوب چیز اور سب سے زیادہ محبوب چیز پینے کی چھوڑ دوں گا جب تندرست ہو گئے تو اونٹ کا گوشت کھانا اور اونٹنی کا دودھ پینا جو آپ کو پسند خاطر تھا چھوڑ دیا ، تمہیں اللہ کی قسم جس نے حضرت موسیٰ پر تورات اتاری بتاؤ یہ سچ ہے؟ ان سب نے قسم کھا کر کہا کہ ہاں حضور سچ ہے بجا ارشاد ہوا اچھا اب ہم پوچھتے ہیں کہ عورت مرد کے پانی کی کیا کیفیت ہے؟ اور کیوں کبھی لڑکا پیدا ہوتا ہے اور کبھی لڑکی؟ آپ نے فرمایا سنو مرد کا پانی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور عورت کا پانی پتلا اور زردی مائل ہوتا ہے جو بھی غالب آ جائے اسی کے مطابق پیدائش ہوتی ہے اور شبیہ بھی ۔ جب مرد کا پانی عورت کے پانی پر غالب آ جائے تو حکم الٰہی سے اولاد نرینہ ہوتی ہے اور جب عورت کا پانی مرد کے پانی پر غالب آ جائے تو حکم الٰہی سے اولاد لڑکی ہوتی ہے تمہیں اللہ تعالیٰ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں سچ بتاؤ میرا جواب صحیح ہے؟ سب نے قسم کھا کر کہا بیشک آپ نے بجا ارشاد فرمایا آپ نے ان دو باتوں پر اللہ تعالیٰ کو گواہ بنایا ۔ انہوں نے کہا اچھا یہ فرمائیے کہ تورات میں جس نبی امی کی خبر ہے اس کی خاص نشانی کیا ہے؟ اور اس کے پاس کونسا فرشتہ وحی لے کر آتا ہے؟ آپ نے فرمایا کس خاص نشانی یہ ہے کہ اس کی آنکھیں جب سوئی ہوئی ہوں اس وقت میں اس کا دل جاگتا رہتا ہے تمہیں اس رب کی قسم جس نے حضرت موسیٰ کو توراۃ دی بتاؤ تو میں نے ٹھیک جواب دیا ؟ سب نے قسم کھا کر کہا آپ نے بالکل صحیح جواب دیا ۔ اب ہمارے اس سوال کی دوسری شق کا جواب بھی عنایت فرما دیجئے اسی پر بحث کا خاتمہ ہے ۔ آپ نے فرمایا میرا ولی جبرائیل ہے وہی میرے پاس وحی لاتا ہے اور وحی تمام انبیاء کرام کے پاس پیغام باری تعالیٰ لاتا رہا ۔ سچ کہو اور قسم کھا کر کہو کہ میرا یہ جواب بھی درست ہے؟ انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ جواب تو درست ہے لیکن چونکہ جبرائیل ہمارا دشمن ہے وہ سختی اور خون ریزی وغیرہ لے کر آتا رہتا ہے اس لئے ہم اس کی نہیں مانیں گے نہ آپ کی مانیں ہاں اگر آپ کے پاس حضرت میکائیل وحی لے کر آتے جو رحمت ، بارش ، پیداوار وغیرہ لے کر آتے ہیں اور ہمارے دوست ہیں تو ہم آپکی تابعداری اور تصدیق کرتے اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ بعض روایتوں میں ہے کہ انہوں نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ رعد کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا وہ ایک فرشتہ ہے جو بادلوں پر مقرر ہے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق انہیں ادھر ادھر لے جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ گرج کی آواز کیا ہے؟ آپ نے فرمایا یہ اسی فرشتے کی آواز ہے ملاحظہ ہو مسند احمد وغیرہ ۔ صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ جب حضور علیہ السلام مدینہ میں تشریف لائے اس وقت حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باغ میں تھے اور یہودیت پر قائم تھے ۔ انہوں نے جب آپ کی آمد کی خبر سنی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمائے کہ قیامت کی پہلی شرط کیا ہے؟ اور جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہے؟ اور کونسی چیز بچہ کو کبھی ماں کی طرف کھینچتی ہے اور کبھی باپ کی طرف ، آپ نے فرمایا ان تینوں سوالوں کے جواب ابھی ابھی جبرائیل نے مجھے بتلائے ہیں سنو ، حضرت عبداللہ بن سلام نے کہا وہ تو ہمارا دشمن ہے ۔ آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی پھر فرمایا پہلی نشانی قیامت کی ایک آگ ہے جو لوگوں کے پیچھے لگے گی اور انہیں مشرق سے مغرب کی طرف اکٹھا کر دے گی ۔ جنتیوں کی پہلی خوراک مچھلی کی کلیجی بطور ضیافت ہو گی ۔ جب مرد کا پانی عورت کے پانی پر سبقت کر جاتا ہے تو لڑکا پیدا ہوتا ہے اور جب عورت کا پانی مرد کے پانی سے سبق لے جاتا ہے تو لڑکی ہوتی ہے یہ جواب سنتے ہی حضرت عبداللہ مسلمان ہو گئے اور پکار اٹھے حدیث ( اشھدان لا الہ الا اللہ وانک رسولہ اللہ ) پھر کہنے لگے حضور یہودی بڑے بیوقوف لوگ ہیں ۔ اگر انہیں میرا اسلام لانا پہلے معلوم ہو جائے گا تو وہ مجھے کہیں گے آپ پہلے انہیں ذرا قائل کر لیجئے ۔ اس کے بعد آپ کے پاس جب یہودی آئے تو آپ نے ان سے پوچھا کہ عبداللہ بن سلام تم میں کیسے شخص ہیں؟ انہوں نے کہا بڑے بزرگ اور دانشور آدمی ہیں بزرگوں کی اولاد میں سے ہیں وہ تو ہمارے سردار ہیں اور سرداروں کی اولاد میں سے ہیں آپ نے فرمایا اچھا اگر وہ مسلمان ہو جائیں پھر تو تمہیں اسلام قبول کرنے میں کوئی تامل تو نہیں ہو گا ؟ کہنے لگے اعوذ باللہ اعوذ باللہ وہ مسلمان ہی کیوں ہونے لگے؟ حضرت عبداللہ جو اب تک چھپے ہوئے تھے باہر آ گئے اور زور سے کلمہ پڑھا ۔ تو تمام کے تمام شور مچانے لگے کہ یہ خود بھی برا ہے اس کے باپ دادا بھی برے تھے یہ بڑا نیچے درجہ کا آدمی ہے خاندانی کمینہ ہے ۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسی چیز کا مجھے ڈر تھا ۔ صحیح بخاری میں ہے حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جبر ، میک ، اسراف ، کے معنی عبد یعنی بندے کے ہیں اور ایل کے معنی اللہ کے ہیں تو جبرائیل وغیرہ کے معنی عبداللہ ہوئے بعض لوگوں نے اس کے معنی الٹ بھی کئے ہیں وہ کہتے ہیں ایل کے معنی عبد کے ہیں اور اس سے پہلے کے الفاظ اللہ کے نام ہیں ، جیسے عربی میں عبداللہ عبدالرحمٰن عبدالملک عبدالقدوس عبدالسلام عبدالکافی عبدالجلیل وغیرہ لفظ عبد ہر جگہ باقی رہا اور اللہ کے نام بدلتے رہے اس طرح ایل ہر جگہ باقی ہے اور اللہ کے اسماء حسنہ بدلتے رہتے ہیں ۔ غیر عربی زبان میں مضاف الیہ پہلے آتا ہے اور مضاف بعد میں ۔ اسی قاعدے کے مطابق ان ناموں میں بھی ہے جیسے جبرائیل میکائیل اسرافیل عزرائیل وغیرہ ۔ اب مفسرین کی دوسری جماعت کی دلیل سنئے جو لکھتے ہیں کہ یہ گفتگو جناب عمر سے ہوئی تھی شعبہ کہتے ہیں حضرت عمر روحاء میں آئے ۔ دیکھا کہ لوگ دوڑ بھاگ کر ایک پتھروں کے تودے کے پاس جا کر نماز ادا کر رہے ہیں پوچھا کہ یہ کیا بات ہے جواب ملا کہ اس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی ہے ، آپ بہت ناراض ہوئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاں کہیں نماز کا وقت آتا تھا پڑھ لیا کرتے تھے پہلے چلے جایا کرتے تھے اب ان مقامات کو متبرک سمجھ کر خواہ مخواہ وہیں جا کر نماز ادا کرنا کس نے بتایا ؟ پھر آپ اور باتوں میں لگ گئے فرمانے لگے میں یہودیوں کے مجمع میں کبھی کبھی چلا جایا کرتا اور یہ دیکھتا رہتا تھا کہ کس طرح قرآن توراۃ کی اور توراۃ قرآن کو سچائی کی تصدیق کرتا ہے یہودی بھی مجھ سے محبت ظاہر کرنے لگے اور اکثر بات چیت ہوا کرتی تھی ۔ ایک دن میں ان سے باتیں کر ہی رہا تھا تو راستے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نکلے انہوں نے مجھ سے کہا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہ جا رہے ہیں ۔ میں نے کہا میں ان کے پاس جاتا ہوں لیکن تم یہ تو بتاؤ تمہیں اللہ وحدہ کی قسم اللہ جل شانہ بر حق کو مدنظر رکھو اس کی نعمتوں کا خیال کرو ۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب تم میں موجود ہے رب کی قسم کھا کر بتاؤ کیا تم حضور کو رسول نہیں مانتے؟ اب سب خاموش ہو گئے ان کے بڑے عالم نے جو ان سب میں علم میں بھی کامل تھا اور سب کا سردار بھی تھا اس نے کہا اس شخص نے اتنی سخت قسم دی ہے تم صاف اور سچا جواب کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے کہا حضرت آپ ہی ہمارے بڑے ہیں ذرا آپ ہی جواب دیجئے ۔ اس بڑے پادری نے کہا سنئے جناب! آپ نے زبردست قسم دی ہے لہذا سچ تو یہی ہے کہ ہم دل سے جانتے ہیں کہ حضور اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں میں نے کہا افسوس جب یہ جانتے ہو تو پھر مانتے کیوں نہیں کہا صرف اس وجہ سے کہ ان کے پاس آسمانی وحی لے کر آنے والے جبرائیل ہیں جو نہایت سختی ، تنگی ، شدت ، عذاب اور تکلیف کے فرشتے ہیں ہم ان کے اور وہ ہمارے دشمن ہیں اگر وحی لے کر حضرت میکائیل آتے جو رحمت و رافت تخفیف و راحت والے فرشتے ہیں تو ہمیں ماننے میں تامل نہ ہوتا ۔ میں نے کہا اچھا بتاؤ تو ان دونوں کی اللہ کے نزدیک کیا قدر و منزل ہے؟ انہوں نے کہا ایک تو جناب باری کے داہنے بازو ہے اور دوسرا دوسری طرف میں نے کہا اللہ کی قسم جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں جو ان میں سے کسی کا دشمن ہو ۔ اس کا دشمن اللہ بھی ہے اور دوسرا فرشتہ بھی کیونکہ جبرائیل کے دشمن سے میکائیل دوستی نہیں رکھ سکتے اور میکائیل کا دشمن جبرائیل کا دوست نہیں ہو سکتا ۔ نہ ان میں سے کسی ایک کا دشمن اللہ تبارک و تعالیٰ کا دوست ہو سکتا ہے نہ ان دونوں میں سے کوئی ایک باری تعالیٰ کی اجازت کے بغیر زمین پر آ سکتا ہے نہ کوئی کام کر سکتا ہے ۔ واللہ مجھے نہ تم سے لالچ ہے نہ خوف ۔ سنو جو شخص اللہ تعالیٰ کا دشمن ہو اس کے فرشتوں اس کے رسولوں اور جبرائیل و میکائیل کا دشمن ہو تو اس کافر کا اللہ وحدہ لاشریک بھی دشمن ہے اتنا کہہ کر میں چلا آیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ نے مجھے دیکھتے ہی فرمایا اے ابن خطاب مجھ پر تازہ وحی نازل ہوئی ہے میں نے کہا حضور سنائیے ، آپ نے یہی آیت پڑھ کر سنائی ۔ میں نے کہا حضور آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں یہی باتیں ابھی ابھی یہودیوں سے میری ہو رہی تھیں ۔ میں تو چاہتا ہی تھا بلکہ اسی لئے حاضر خدمت ہوا تھا کہا آپ کو اطلاع کروں مگر میری آنے سے پہلے لطیف و خبیر سننے دیکھنے والے اللہ نے آپ کو خبر پہنچا دی ملاحظہ ہو ابن ابی حاتم وغیرہ مگر یہ روایت منقطع ہے سند متصل نہیں شعبی نے حضرت عمر کا زمانہ نہیں پایا ۔ آیت کا مطلب یہ ہے کہ جبرائیل علیہ السلام اللہ کے امین فرشتے ہیں اللہ کے حکم سے آپ کے دل میں اللہ کی وحی پہنچانے پر مقرر ہیں ۔ وہ فرشتوں میں سے اللہ کے رسول ہیں کسی ایک رسول سے عداوت رکھنے والا سب رسولوں سے عداوت رکھنے والا ہوتا ہے جیسے ایک رسول پر ایمان سب رسولوں پر ایمان لانے کا نام ہے اور ایک رسول کے ساتھ کفر تمام نبیوں کے ساتھ کفر کرنے کے برابر ہے خود اللہ تعالیٰ نے بعض رسولوں کے نہ ماننے والوں کو کافر فرمایا ہے ۔ فرماتا ہے آیت ( اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّفَرِّقُوْا بَيْنَ اللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّنَكْفُرُ بِبَعْضٍ ۙ وَّيُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَّخِذُوْا بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا ) 4 ۔ النسآء:150 ) یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے دوسری آیت کے آخر تک پس ان آیتوں میں صراحتاً لوگوں کو کافر کہا جو کسی ایک رسول کو بھی نہ مانیں ۔ اسی طرح جبرائیل کا دشمن اللہ کا دشمن ہے کیونکہ وہ اپنی مرضی سے نہیں آتے قرآن فرماتا ہے ( وما نتنزل الا بامر ربک ) فرماتا ہے آیت ( وَاِنَّهٗ لَتَنْزِيْلُ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ) 26 ۔ الشعرآء:192 ) یعنی ہم اللہ کے حکم کے سوا نہیں اترتے ہیں نازل کیا ہوا رب العالمین کا ہے جسے لے کر روح الامین آتے ہیں اور تیرے دل میں ڈالتے ہیں تاکہ تو لوگوں کو ہوشیار کر دے صحیح بخاری کی حدیث قدسی میں ہے میرے دوستوں سے دشمنی کرنے والا مجھ سے لڑائی کا اعلان کرنے والا ہے ۔ قرآن کریم کی یہ بھی ایک صفت ہے کہ وہ اپنے سے پہلے کے تمام ربانی کلام کی تصدیق کرتا ہے اور ایمانداروں کے دلوں کی ہدایت اور ان کے لئے جنت کی خوش خبری دیتا ہے جیسے فرمایا آیت ( قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَاۗءٌ ) 41 ۔ فصلت:44 ) فرمایا آیت ( وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاۗءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ ۙ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا ) 17 ۔ الاسرآء:82 ) یعنی یہ قرآن ایمان والوں کے لئے ہدیات و شفا ہے رسولوں میں انسانی رسول اور ملکی رسول سب شامل ہیں جیسے فرمایا آیت ( اَللّٰهُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰۗىِٕكَةِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ ) 22 ۔ الحج:75 ) اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے اپنے رسول چھانٹ لیتا ہے جبرائیل اور میکائیل بھی فرشتوں میں ہیں لیکن ان کا خصوصاً نام لیا تاکہ مسئلہ بالکل صاف ہو جائے اور یہ بھی جان لیں کہ ان میں سے ایک کا دشمن دوسرے کا دشمن ہے بلکہ اللہ بھی اس کا دشمن ہے حضرت میکائیل بھی کبھی کبھی انبیاء کے پاس آتے رہے ہیں جیسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شروع شروع میں تھے لیکن اس کام پر مقرر حضرت جبرائیل ہیں جیسے حضرت میکائیل روئیدگی اور بارش وغیرہ پر اور جیسے حضرت اسرافیل صور پھونکنے پر ۔ ایک صحیح حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جب تہجد کی نماز کے لئے کھڑے ہوتے تب یہ دعا پڑھتے ۔ دعا ( اللھم رب جبرائیل و بیکائیل و اسرافیل فاطر السموت والارض علم الغیب و الشھادۃ انت تحکم بین عبادک فیما کانوا فیہ یختلفون اھدنی لما اختلف فیہ من الحق باذنک انک تھدی من تشاء الی صراط مستقیم ) اے اللہ اے جبرأایل میکائیل اسرافیل کے رب اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے اے ظاہر باطن کو جاننے والے اپنے بندوں کے اختلاف کا فیصلہ تو ہی کرتا ہے ، اے اللہ اختلافی امور میں اپنے حکم سے حق کی طرف میری رہبری کر تو جسے چاہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے ۔ لفظ جبرائیل وغیرہ کی تحقیق اور اس کے معانی پہلے بیان ہو چکے ہیں ۔ حضرت عبدالعزیز بن عمر فرماتے ہیں فرشتوں میں حضرت جبرائیل کا نام خادم اللہ ہے ۔ ابو سلیمان دارانی یہ سن کر بہت ہی خوش ہوئے اور فرمانے لگے یہ ایک روایت میری روایتوں کے ایک دفتر سے مجھے زیادہ محبوب ہے ۔ جبرائیل اور میکائیل کے لفظ میں بہت سارے لغت ہیں اور مختلف قرأت ہیں جن کے بیان کی مناسب جگہ کتب لغت ہیں ہم کتاب کے حجم کو بڑھانا نہیں چاہتے کیونکہ کسی معنی کی سمجھ یا کسی حکم کا مفاد ان پر موقف نہیں ۔ اللہ ہماری مدد کرے ۔ ہمارا بھروسہ اور توکل اسی کی پاک ذات پر ہے ۔ آیت کے خاتمہ میں یہ نہیں فرمایا کہ اللہ بھی ان لوگوں کا دشمن ہے بلکہ فرمایا اللہ کافروں کا دشمن ہے ۔ اس میں ایسے لوگوں کا حکم بھی معلوم ہو گیا اسے عربی میں مضمر کی جگہ مظہر کہتے ہیں اور کلام عرب میں اکثر اس کی مثالیں شعروں میں بھی پائی جاتی ہیں گویا یوں کہا جاتا ہے کہ جس نے اللہ کے دوست سے دشمنی کی اس نے اللہ سے دشمنی کی اور جو اللہ کا دشمن اللہ بھی اس کا دشمن اور جس کا دشمن خود اللہ قادر مطلق ہو جائے اس کے کفر و بربادی میں کیا شبہ رہ گیا ؟ صحیح بخاری کی حدیث پہلے گزر چکی کہ اللہ فرماتا ہے میرے دوستوں سے دشمنی رکھنے والے کو میں اعلان جنگ دیتا ہوں میں اپنے دوستوں کا بدلہ لے لیا کرتا ہوں اور حدیث میں ہی ہے جس کا دشمن میں ہو جاؤں وہ برباد ہو کر ہی رہتا ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

97۔ 1 احادیث میں ہے کہ چند یہودی علماء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا صحیح جواب دے دیا تو ہم ایمان لے آئیں گے، کیونکہ نبی کے علاوہ کوئی ان کا جواب نہیں دے سکتا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سوالوں کا صحیح جواب دے دیا تو انہوں نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی کون لاتا ہے ؟ آپ نے فرمایا، جبرائیل۔ یہود کہنے لگے جبرائیل تو ہمارا دشمن ہے، وہی تو عذاب لے کر اترتا ہے۔ اور اس بہانے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت ماننے سے انکار کردیا (ابن کثیر و فتح القدیر)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١١٤] یہود کی جبریل دشمنی کی وجہ :۔ یہود یہ سمجھتے تھے کہ جبرئیل ہمارا دشمن ہے۔ وہ کہتے تھے کہ یہی وہ فرشتہ ہے جو کئی بار ہم پر عذاب اور ہمارے دشمنوں کو ہم پر غالب کرتا رہا ہے۔ چناچہ عبداللہ بن سلام (رضی اللہ عنہ) نے جب مدینہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تشریف لانے کی خبر سنی تو اس وقت وہ باغ میں میوہ چن رہے تھے۔ اسی وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا && میں آپ سے تین باتیں پوچھتا ہوں جنہیں پیغمبر کے سوا کوئی نہیں بتاسکتا آپ بتائیے کہ : قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے ؟ اور بہشتی لوگ بہشت میں جا کر سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ اور بچہ اپنے ماں باپ سے صورت میں کیوں ملتا جلتا ہے ؟ && آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ؟ ابھی ابھی جبریل نے مجھے یہ باتیں بتائی ہیں && عبداللہ بن سلام نے کہا : && جبرائیل نے ؟ && آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں، ابن سلام نے کہا : سارے فرشتوں میں سے وہی تو یہودیوں کا دشمن ہے۔ && اس وقت آپ نے یہ آیت پڑھی : آیت (مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ 97 ؀) 2 ۔ البقرة :97) (بخاری، کتاب التفسیر، سورة البقرۃ) [١١٥] یعنی جب جبریل ہی نے یہ قرآن اتارا ہے جو تمہاری کتاب تورات کی تصدیق کرتا ہے تو پھر جبریل سے دشمنی رکھنے کے کیا معنی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہودی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عداوت میں یہاں تک چلے گئے کہ انھوں نے جبریل (علیہ السلام) کو بھی اپنا دشمن قرار دے دیا، کیونکہ وہی آپ پر وحی لے کر آئے تھے۔ جب کہ ان کے خیال میں انھیں بنی اسرائیل کے کسی شخص پر وحی لے کر آنا چاہیے تھا۔ اس کے لیے انھوں نے ایک بہانا بنایا، چناچہ ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ یہودی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہنے لگے : ” اے ابا القاسم ! ہم آپ سے چند سوال کرتے ہیں، اگر آپ نے ان کے جواب دے دیے تو ہم پہچان جائیں گے کہ آپ واقعی نبی ہیں اور آپ کے پیروکار بن جائیں گے۔ “ ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ آپ نے ان سے عہد لیا جیسا کہ اسرائیل (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں سے لیا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہاں تک کہا کہ اللہ اس پر جو ہم کہہ رہے ہیں وکیل ہے۔ (سوالات کے صحیح صحیح جوابات پانے کے بعد) یہود کہنے لگے : ” اچھا یہ بتائیے کہ فرشتوں میں سے آپ کے پاس آنے والا کون ہے ؟ کیونکہ ہر نبی کے پاس کوئی نہ کوئی فرشتہ خبر لے کر آتا ہے۔ یہی آخری بات ہے، اگر آپ بتادیں گے تو ہم آپ کے پیروکار بن جائیں گے۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” وہ جبریل ہے۔ “ انھوں نے کہا : ” وہ تو لڑائی اور جنگ لے کر اترتا ہے، وہ ہمارا دشمن ہے۔ اگر تم میکائیل بتاتے تو ہم ایمان لے آتے، کیونکہ وہ نباتات، بارش اور رحمت لے کر آتا ہے۔ “ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں : (قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ ) [ تفسیر ابن ابی حاتم : ١؍٢٥٢، ح : ٩٥٣، بسند حسن ] اسی طرح صحیح بخاری میں ہے کہ عبداللہ بن سلام (رض) نے آپ سے تین سوال پوچھے، آپ نے فرمایا : ” مجھے ابھی ابھی جبریل (علیہ السلام) نے ان کے جواب بتائے ہیں۔ “ تو وہ کہنے لگے : ” وہ تو فرشتوں میں سے یہود کا دشمن ہے۔ “ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت پڑھی۔ [ بخاری، التفسیر، باب (من کان عدوا لجبریل ) : ٤٤٨٠ ] اللہ تعالیٰ نے یہود کے اس بہانے کے کئی جواب دیے، پہلا یہ کہ جبریل (علیہ السلام) کا اس میں کیا قصور ہے، اس نے تو اللہ کے حکم سے اسے آپ کے دل پر نازل کیا ہے، تمہاری عداوت تو پھر اللہ تعالیٰ سے ہوئی۔ دوسرا یہ کہ اگر جبریل نے تمہاری کتاب کے خلاف یا گمراہی اور عذاب والی کوئی بات کی ہوتی تو بیشک تم اس سے عداوت رکھتے، مگر جب اس کی لائی ہوئی وحی تمہاری کتاب کی تصدیق کر رہی ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے تو پھر تمہیں دشمنی رکھنے کا کیا حق ہے ؟ تیسرا یہ کہ تمہارا کہنا کہ میکائیل سے تمہاری دوستی ہے، یہ کیسے درست ہوسکتا ہے، جب کہ تم جبریل سے دشمنی رکھتے ہو۔ دشمن کا دوست بھی دشمن ہوتا ہے۔ لہٰذا تمہاری دشمنی صرف جبریل سے نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ سے، اس کے فرشتوں سے، اس کے رسولوں سے اور جبرئیل و میکائیل سبھی سے ہے، کیونکہ یہ سب جبریل کے دوست ہیں اور سن لو کہ جو ان سب کا دشمن ہے تو ایسے کافروں کا اللہ بھی دشمن ہے۔ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَالَ مَنْ عَادَی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہٗ بالْحَرْبِ ) [ بخاری، الرقاق، باب التواضع : ٦٥٠٢ ] ” اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے میرے کسی دوست سے دشمنی رکھی تو میں اس کے ساتھ جنگ کا اعلان کرتا ہوں۔ “ 3 فرقہ غرابیہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جبریل (علیہ السلام) علی (رض) پر وحی لے کر آئے تھے، مگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور علی (رض) کی شکل آپس میں ملتی جلتی تھی، جبریل نے علی (رض) کے بجائے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل کردی۔ (تحفہ اثنا عشریہ) جبریل سے عداوت اور ان کی گستاخی میں یہ فرقہ بھی یہود سے ملتا جلتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The perversity of the Jews was very fertile, and gave them ever-new excuses for denying the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم . When they learnt that it was Archangel Jibra&il (علیہ السلام) (Gabriel ) who brought the Glorious Qur&an to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، they said that the Archangel (علیہ السلام) was their enemy, as it was through him that rigorous commandments or catastrophic punishments had always descended on them,. and that for this reason they would not accept a Book which had been revealed through his agency. They also added that they could have accepted the Holy Qur&an, if the Archangel Mika&il (علیہ السلام) (Michael) had brought it down, for he is connected with rain and with divine mercy. In refuting this argument, the Holy Qur&an points out that Jibra&il (علیہ السلام) is only a messenger, and has, acting only as a messenger, brought down the Holy Qur&an under a divine command to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . So, why should the Jews be so particular about the messenger, and not look at the Book itself? As for the Book, it confirms the earlier Books of Allah, provides guidance to men, and gives good tidings to the believers. This being what the Divine Books are meant for, the Holy Qur&an is evidently enough a Divine Book, and must, as such be obeyed. To deny it on account of one&s hostility to Jibra&il (علیہ السلام) is sheer stupidity or outright perversity. Now, as for the attitude of the Jews towards Jibra&il (علیہ السلام) ، the Holy Qur&an declares that to be hostile to the angels (including Jibra&il and Mika&il (علیہما السلام) or to the prophets is tantamount to being hostile to Allah Himself. Verse 98 puts down the enemies of angels and prophets as infidels (Kafirin) in saying that Allah is the enemy of the infidels. In other words, those who deny or oppose the angels and the prophets will have their due punishment in the other world. Maulana Ashraf ` Ali Thanavi (رح) has, in his |"Bayan al-Qur&an|", warned against the possibility of very grave error that may arise with regard to the statement in Verse 97 that the Archangel Jibra&il (علیہ السلام) (Gabriel ) has |"brought down the Book on the heart|" of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The error would lie in drawing from this phrase the conclusion that Allah has not revealed the words of the Holy Qur&an but only the meanings. Such a supposition is quite baseless, because many verses of the Holy Qur&an itself mention the Arabic language as the vehicle of revelation in the case of this particular Book of Allah. That should leave no room for any doubt. Moreover, the |"heart|" perceives words as much as it does meanings; in fact, the perceiving agent is the |"heart|", while the ears etc. are only its instruments. Specially, in the state of revelation, the external organs of the senses become dormant, and the heart receives even the words directly without the intervention of the ears. Although we cannot understand the nature of revelation properly, yet, choosing a mundane analogy, one can say that while dreaming in our sleep we do hear words and remember them afterwards, in spite of our external sense of hearing having been suspended while we dreamt. This example should make it easy to see that the revelation of meanings to the heart does in no way preclude the revelation of words as well. Anyhow, it is a sin - and an intellectual dishonesty - to rely on one&s own conjectures in defiance of a clear and definite statement in the Holy Qur&an.

خلاصہ تفسیر : اور (بعض یہود نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا تھا کہ آپ پر کوئی ایسی دلیل واضح نازل نہ ہوئی جس کو ہم بھی جانتے پہچانتے اس کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ وہ تو ایک ہی واضح دلیل کو لئے پھر تے ہیں) ہم نے تو آپ کے پاس بہت سے دلائل واضحہ نازل کئے ہیں (جن کو وہ بھی خوب جانتے پہچانتے ہیں سو ان کا انکار نہ جانے کی بنا پر نہیں بلکہ یہ انکار عدول حکمی کی عادت کی وجہ سے ہے) اور (قاعدہ کلیہ ہے کہ) کوئی انکار نہیں کیا کرتا (ایسے دلائل کا) مگر صرف وہی لوگ جو عدول حکمی کے عادی ہیں ،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

رکوع نمبر 12 قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰي قَلْبِكَ بِـاِذْنِ اللہِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ وَھُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ۝ ٩٧ عدو العَدُوُّ : التّجاوز ومنافاة الالتئام، فتارة يعتبر بالقلب، فيقال له : العَدَاوَةُ والمُعَادَاةُ ، وتارة بالمشي، فيقال له : العَدْوُ ، وتارة في الإخلال بالعدالة في المعاملة، فيقال له : العُدْوَانُ والعَدْوُ. قال تعالی: فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] ، وتارة بأجزاء المقرّ ، فيقال له : العَدْوَاءُ. يقال : مکان ذو عَدْوَاءَ أي : غير متلائم الأجزاء . فمن المُعَادَاةِ يقال : رجلٌ عَدُوٌّ ، وقومٌ عَدُوٌّ. قال تعالی: بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] ( ع د و ) العدو کے معنی حد سے بڑھنے اور باہم ہم آہنگی نہ ہونا ہیں اگر اس کا تعلق دل کی کیفیت سے ہو تو یہ عداوۃ اور معاداۃ کہلاتی ہے اور اگر رفتار سے ہو تو اسے عدو کہا جاتا ہے اور اگر عدل و انصاف میں خلل اندازی کی صورت میں ہو تو اسے عدوان اور عدو کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بےسمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں ۔ اور اگر اس کا تعلق کسی جگہ کے اجزاء کے ساتھ ہو تو اسے عدواء کہہ دیتے ہیں جیسے مکان ذوعدوء ناہموار مقام چناچہ معاداۃ سے اشتقاق کے ساتھ کہا جاتا ہے رجل عدو وقوم عدو اور یہ واحد جمع دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] اب سے تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۔ نزل النُّزُولُ في الأصل هو انحِطَاطٌ من عُلْوّ. يقال : نَزَلَ عن دابَّته، والفَرْقُ بَيْنَ الإِنْزَالِ والتَّنْزِيلِ في وَصْفِ القُرآنِ والملائكةِ أنّ التَّنْزِيل يختصّ بالموضع الذي يُشِيرُ إليه إنزالُهُ مفرَّقاً ، ومرَّةً بعد أُخْرَى، والإنزالُ عَامٌّ ، فممَّا ذُكِرَ فيه التَّنزیلُ قولُه : نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] وقرئ : نزل وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] ( ن ز ل ) النزول ( ض ) اصل میں اس کے معنی بلند جگہ سے نیچے اترنا کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ نزل عن دابۃ وہ سواری سے اتر پڑا ۔ نزل فی مکان کذا کسی جگہ پر ٹھہر نا انزل وافعال ) اتارنا قرآن میں ہے ۔ عذاب کے متعلق انزال کا لفظ استعمال ہوا ہے قرآن اور فرشتوں کے نازل کرنے کے متعلق انزال اور تنزیل دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں ان دونوں میں معنوی فرق یہ ہے کہ تنزیل کے معنی ایک چیز کو مرۃ بعد اخریٰ اور متفرق طور نازل کرنے کے ہوتے ہیں ۔ اور انزال کا لفظ عام ہے جو ایک ہی دفعہ مکمل طور کیس چیز نازل کرنے پر بھی بولا جاتا ہے چناچہ وہ آیات ملا حضہ ہو جہاں تنزیل لا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] اس کو امانت دار فر شتہ لے کر اترا ۔ ایک قرات میں نزل ہے ۔ وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اتارا قلب قَلْبُ الشیء : تصریفه وصرفه عن وجه إلى وجه، کقلب الثّوب، وقلب الإنسان، أي : صرفه عن طریقته . قال تعالی: وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] . ( ق ل ب ) قلب الشئی کے معنی کسی چیز کو پھیر نے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں جیسے قلب الثوب ( کپڑے کو الٹنا ) اور قلب الانسان کے معنی انسان کو اس کے راستہ سے پھیر دینے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔ وأَذِنَ : استمع، نحو قوله : وَأَذِنَتْ لِرَبِّها وَحُقَّتْ [ الانشقاق/ 2] ، ويستعمل ذلک في العلم الذي يتوصل إليه بالسماع، نحو قوله : فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ [ البقرة/ 279] . ( اذ ن) الاذن اور اذن ( الیہ ) کے معنی تو جہ سے سننا کے ہیں جیسے فرمایا ۔ { وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ } ( سورة الِانْشقاق 2 - 5) اور وہ اپنے پروردگار کا فرمان سننے کی اور اسے واجب بھی ہے اور اذن کا لفظ اس علم پر بھی بولا جاتا ہے جو سماع سے حاصل ہو ۔ جیسے فرمایا :۔ { فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ } ( سورة البقرة 279) تو خبردار ہوجاؤ کہ ندا اور رسول سے تمہاری چنگ ہے ۔ صدق الصِّدْقُ والکذب أصلهما في القول، ماضیا کان أو مستقبلا، وعدا کان أو غيره، ولا يکونان بالقصد الأوّل إلّا في القول، ولا يکونان في القول إلّا في الخبر دون غيره من أصناف الکلام، ولذلک قال : وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ، ( ص دق) الصدق ۔ یہ ایک الکذب کی ضد ہے اصل میں یہ دونوں قول کے متعلق استعمال ہوتے ہیں خواہ اس کا تعلق زمانہ ماضی کے ساتھ ہو یا مستقبل کے ۔ وعدہ کے قبیل سے ہو یا وعدہ کے قبیل سے نہ ہو ۔ الغرض بالذات یہ قول ہی کے متعلق استعمال ہوتے ہیں پھر قول میں بھی صرف خبر کے لئے آتے ہیں اور اس کے ماسوا دیگر اصناف کلام میں استعمال نہیں ہوتے اسی لئے ارشاد ہے ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ وہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ «بَيْن»يدي و «بَيْن» يستعمل تارة اسما وتارة ظرفا، فمن قرأ : بينكم [ الأنعام/ 94] ، جعله اسما، ومن قرأ : بَيْنَكُمْ جعله ظرفا غير متمکن وترکه مفتوحا، فمن الظرف قوله : لا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ [ الحجرات/ 1] ، وقوله : فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْواكُمْ صَدَقَةً [ المجادلة/ 12] ، فَاحْكُمْ بَيْنَنا بِالْحَقِّ [ ص/ 22] ، وقوله تعالی: فَلَمَّا بَلَغا مَجْمَعَ بَيْنِهِما [ الكهف/ 61] ، فيجوز أن يكون مصدرا، أي : موضع المفترق . وَإِنْ كانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثاقٌ [ النساء/ 92] . ولا يستعمل «بين» إلا فيما کان له مسافة، نحو : بين البلدین، أو له عدد ما اثنان فصاعدا نحو : الرجلین، وبین القوم، ولا يضاف إلى ما يقتضي معنی الوحدة إلا إذا کرّر، نحو : وَمِنْ بَيْنِنا وَبَيْنِكَ حِجابٌ [ فصلت/ 5] ، فَاجْعَلْ بَيْنَنا وَبَيْنَكَ مَوْعِداً [ طه/ 58] ، ويقال : هذا الشیء بين يديك، أي : متقدما لك، ويقال : هو بين يديك أي : قریب منك، وعلی هذا قوله : ثُمَّ لَآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ [ الأعراف/ 17] ، ولَهُ ما بَيْنَ أَيْدِينا وَما خَلْفَنا [ مریم/ 64] ، وَجَعَلْنا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا [يس/ 9] ، مُصَدِّقاً لِما بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْراةِ [ المائدة/ 46] ، أَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنا [ ص/ 8] ، أي : من جملتنا، وقوله : وَقالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ نُؤْمِنَ بِهذَا الْقُرْآنِ وَلا بِالَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ [ سبأ/ 31] ، أي : متقدّما له من الإنجیل ونحوه، وقوله : فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذاتَ بَيْنِكُمْ [ الأنفال/ 1] ، أي : راعوا الأحوال التي تجمعکم من القرابة والوصلة والمودة . ويزاد في بين «ما» أو الألف، فيجعل بمنزلة «حين» ، نحو : بَيْنَمَا زيد يفعل کذا، وبَيْنَا يفعل کذا، بین کا لفظ یا تو وہاں استعمال ہوتا ہے ۔ جہاں مسافت پائی جائے جیسے ( دو شہروں کے درمیان ) یا جہاں دو یا دو سے زیادہ چیزیں موجود ہوں جیسے اور واھد کی طرف مضاف ہونے کی صورت میں بین کو مکرر لانا ضروری ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَمِنْ بَيْنِنا وَبَيْنِكَ حِجابٌ [ فصلت/ 5] اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے فَاجْعَلْ بَيْنَنا وَبَيْنَكَ مَوْعِداً [ طه/ 58] ۔ تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کرلو ۔ اور کہا جاتا ہے : / یعنی یہ چیز تیرے قریب اور سامنے ہے ۔ اسی معنی میں فرمایا : ۔ ثُمَّ لَآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ [ الأعراف/ 17] پھر ان کے آگے ۔۔۔۔۔ ( غرض ہر طرف سے ) آؤنگا ۔ ولَهُ ما بَيْنَ أَيْدِينا وَما خَلْفَنا [ مریم/ 64] جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو پیچھے ۔۔۔ سب اسی کا ہے ۔ وَجَعَلْنا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا [يس/ 9] اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنادی ۔ اور ان کے پیچھے بھی ۔ مُصَدِّقاً لِما بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْراةِ [ المائدة/ 46] جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے ۔ أَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْ بَيْنِنا [ ص/ 8] کیا ہم سب میں سے اسی نصیحت ۃ ( کی کتاب ) اتری ہے اور آیت کریمہ : ۔ وَقالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ نُؤْمِنَ بِهذَا الْقُرْآنِ وَلا بِالَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ [ سبأ/ 31] اور جو کافر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانیں گے اور نہ ان کتابوں ) کو جو اس سے پہلے کی ہیں ۔ میں سے انجیل اور دیگر کتب سماویہ مراد ہیں اور آیت کریمہ : ۔ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذاتَ بَيْنِكُمْ [ الأنفال/ 1] خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو ۔ کے معنی یہ ہیں کہ صلہ رحمی ، قرابت ، دوستی وغیرہ باہمی رشتوں کا لحاظ کرد جو باہم تم سب کے درمیان مشترک ہیں اور بین کے م، ابعد یا الف کا اضافہ کرکے حین کے معنی میں استعمال کرلینے ہیں هدى الهداية دلالة بلطف، وهداية اللہ تعالیٰ للإنسان علی أربعة أوجه : الأوّل : الهداية التي عمّ بجنسها كلّ مكلّف من العقل، والفطنة، والمعارف الضّروريّة التي أعمّ منها كلّ شيء بقدر فيه حسب احتماله كما قال : رَبُّنَا الَّذِي أَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى [ طه/ 50] . الثاني : الهداية التي جعل للناس بدعائه إيّاهم علی ألسنة الأنبیاء، وإنزال القرآن ونحو ذلك، وهو المقصود بقوله تعالی: وَجَعَلْنا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنا [ الأنبیاء/ 73] . الثالث : التّوفیق الذي يختصّ به من اهتدی، وهو المعنيّ بقوله تعالی: وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زادَهُمْ هُدىً [ محمد/ 17] ، وقوله : وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ [ التغابن/ 11] الرّابع : الهداية في الآخرة إلى الجنّة المعنيّ بقوله : سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بالَهُمْ [ محمد/ 5] ، وَنَزَعْنا ما فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ [ الأعراف/ 43]. ( ھ د ی ) الھدایتہ کے معنی لطف وکرم کے ساتھ کسی کی رہنمائی کرنے کے ہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے چار طرف سے ہدایت کیا ہے ۔ ( 1 ) وہ ہدایت ہے جو عقل وفطانت اور معارف ضروریہ کے عطا کرنے کی ہے اور اس معنی میں ہدایت اپنی جنس کے لحاظ سے جمع مکلفین کا و شامل ہے بلکہ ہر جاندار کو حسب ضرورت اس سے بہرہ ملا ہے ۔ چناچہ ارشاد ہے : ۔ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى[ طه/ 50] ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر مخلوق کا اس کی ( خاص طرح کی ) بناوٹ عطا فرمائی پھر ( ان کی خاص اغراض پورا کرنے کی ) راہ دکھائی ۔ ( 2 ) دوسری قسم ہدایت کی وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے پیغمبر بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کر تمام انسانوں کو راہ تجارت کی طرف دعوت دی ہے چناچہ ایت : ۔ وَجَعَلْنا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنا[ الأنبیاء/ 73] اور ہم نے بنی اسرائیل میں سے ( دین کے ) پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ( لوگوں کو ) ہدایت کرتے تھے ۔ میں ہدایت کے یہی معنی مراد ہیں ۔ ( 3 ) سوم بمعنی توفیق خاص ایا ہے جو ہدایت یافتہ لوگوں کو عطا کی جاتی ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زادَهُمْ هُدىً [ محمد/ 17] جو لوگ ، وبراہ ہیں قرآن کے سننے سے خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے ۔ ۔ ( 4 ) ہدایت سے آخرت میں جنت کی طرف راہنمائی کرنا مراد ہوتا ہے چناچہ فرمایا : ۔ سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بالَهُمْ [ محمد/ 5]( بلکہ ) وہ انہیں ( منزل ) مقصود تک پہنچادے گا ۔ اور آیت وَنَزَعْنا ما فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ [ الأعراف/ 43] میں فرمایا ۔ بشر واستبشر : إذا وجد ما يبشّره من الفرح، قال تعالی: وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] ، يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] ، وقال تعالی: وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] . ويقال للخبر السارّ : البِشارة والبُشْرَى، قال تعالی: هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ، وقال تعالی: لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] ، وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] ، يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] ، وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] . ( ب ش ر ) البشر التبشیر کے معنی ہیں اس قسم کی خبر سنانا جسے سن کر چہرہ شدت فرحت سے نمٹما اٹھے ۔ مگر ان کے معافی میں قدر سے فرق پایا جاتا ہے ۔ تبیشتر میں کثرت کے معنی ملحوظ ہوتے ہیں ۔ اور بشرتہ ( مجرد ) عام ہے جو اچھی وبری دونوں قسم کی خبر پر بولا جاتا ہے ۔ اور البشرتہ احمدتہ کی طرح لازم ومتعدی آتا ہے جیسے : بشرتہ فابشر ( یعنی وہ خوش ہوا : اور آیت کریمہ : { إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكِ } ( سورة آل عمران 45) کہ خدا تم کو اپنی طرف سے بشارت دیتا ہے میں ایک قرآت نیز فرمایا : لا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ عَلِيمٍ قالَ : أَبَشَّرْتُمُونِي عَلى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ قالُوا : بَشَّرْناكَ بِالْحَقِّ [ الحجر/ 53- 54] مہمانوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند بیٹے کی خوشخبری دیتے ہیں وہ بولے کہ جب بڑھاپے نے آپکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے اب کا ہے کی خوشخبری دیتے ہو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں ۔ { فَبَشِّرْ عِبَادِ } ( سورة الزمر 17) تو میرے بندوں کو بشارت سنادو ۔ { فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ } ( سورة يس 11) سو اس کو مغفرت کے بشارت سنادو استبشر کے معنی خوش ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے ( اور شہید ہوکر ) ان میں شامل ہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں ۔ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں ۔ وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] اور اہل شہر ( لوط کے پاس ) خوش خوش ( دورے ) آئے ۔ اور خوش کن خبر کو بشارۃ اور بشرٰی کہا جاتا چناچہ فرمایا : هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی ۔ لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] اس دن گنہگاروں کے لئے کوئی خوشی کی بات نہیں ہوگی ۔ وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری سے کرآئے ۔ يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] زہے قسمت یہ تو حسین ) لڑکا ہے ۔ وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] اس مدد کو تو خدا نے تمہارے لئے رذریعہ بشارت ) بنایا أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ } ( سورة البقرة 62) اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٩٧) ان یہودیوں میں سے عبداللہ بن صوریا کہتا تھا کہ جبریل (علیہ السلام) ہمارے دشمن ہیں، اس پر یہ آیت اتری یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمادیجئے ! جو اس بات کا قائل ہو وہ اللہ تعالیٰ کا دشمن ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم سے جبریل امین (علیہ السلام) کے ذریعہ سے قرآن کریم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتارا ہے اور یہ قرآن حکیم توحید کے متعلق پہلی کتب کی تصدیق کرنے والا اور گراہیوں سے سیدھی راہ پر لانے والا اور جنت کی خوشخبری سنانے والا ہے۔ شان نزول : (آیت) ” قل من کان عدولجبریل “۔ (الخ) حضرت امام بخاری (رح) نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام (رض) نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تشریف آوری کی خبر سنی، حضرت عبداللہ بن سلام (رض) ایک زمین سے پھل چن رہے تھے وہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تین باتیں پوچھنا چاہتا ہوں، جن کا علم نبی کے علاوہ اور کسی کو نہیں ہوسکتا۔ ١۔ علامات قیامت کیا ہیں۔ ٢۔ اہل جنت کا سب سے پہلا کھانا کیا ہوگا۔ ٣۔ لڑکا اپنے باپ یا اپنی ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے۔ آنحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان تینوں باتوں کے جواب کے متعلق ابھی جبریل امین نے مجھے آگاہ کیا ہے، عبداللہ بن سلام کہنے لگے جبریل (علیہ السلام) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! جبریل (علیہ السلام) نے، عبداللہ بن سلام کہنے لگے فرشتوں میں سے جبریل تو یہودیوں کے دشمن ہیں، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ (آیت) ” قل من کان عدوالجبریل “۔ (الخ) شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانی (رح) فتح الباری میں لکھتے ہیں کہ حدیث کے سیاق وسباق سے یہ بات معلوم ہورہی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہودیوں کی تردید کے لیے اس آیت کی تلاوت فرمائی اور اس تلاوت سے عبداللہ بن سلام (رض) کے واقعہ کے علاوہ اور دوسرا واقعہ موجود ہے، چناچہ امام احمد (رح) اور ترمذی (رح) اور نسائی (رح) نے بکر بن شہاب (رح) اور سعید بن جبیر (رض) کے حوالہ سے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت کیا ہے کہ یہودیوں کی ایک جماعت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئی اور کہنے لگے اے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ سے پانچ باتوں کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں اگر وہ پانچوں باتیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بتلا دیں تو ہم یہ پہچان لیں گے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سچے نبی ہیں۔ اور بقیہ حدیث کو بیان کیا جس میں یہ بھی ہے کہ یہودیوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کی بنی اسرائیل نے اپنے اور کن چیزوں کو حرام کیا تھا اور علامات نبوت کون سی ہیں اور گرج اور اس کی آواز کی حقیقت کیا ہے اور بچہ مذکر ومونث کیوں ہوتا ہے اور آسمان سے وحی کون لے کر آتا ہے، حتی کہ یہودی کہنے لگے ہمیں بتلائیے کہ آپ کے پاس وحی کون لے کر آتا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبریل (علیہ السلام) امین، یہودی کہنے لگے یہ تو جنگ و قتال اور عذاب الہی کے احکام لے کر آتے ہیں ہمارے دشمن ہیں، اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میکائل (علیہ السلام) کا نام لیتے جو رحمت، بارش، سبزہ وشادابی کو ساتھ لے کر آتے ہیں، تو یہ زیادہ اچھا ہوتا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی۔ اسحاق بن راہویہ (رح) نے اپنی مسند میں اور ابن جریر (رح) نے شعبی (رح) سے روایت کیا ہے کہ حضرت عمر فاروق (رض) یہودیوں کے ہاں آتے اور ان سے توریت سن کر اس بات سے خوش ہوتے کہ توریت سے مضامین قرآن کریم کی کس طرح تصدیق ہوتی ہے، حضرت عمر (رض) کہتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان یہودیوں کے پاس سے گزرے۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے یہودیوں سے کہا کہ میں تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، ان کا ایک عالم کہنے لگا کہ بےہم یہ بات جانتے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ میں نے کہا ! تو پھر کیوں تم آپ کی اتباع نہیں کرتے، یہودی کہنے لگے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تھا کہ آپ کے پاس وحی کون لے کر آتا ہے، آپ نے فرمایا جبریل ، (علیہ السلام) وہ ہمارے دشمن ہیں، جو شدت، عذاب، لڑائی اور تباہی و بربادی کے احکامات لے کر آتے ہیں۔ میں نے کہا تو فرشتوں میں سے کس سے تمہارے تعلقات محبت کے ہیں وہ بولے میکائیل (علیہ السلام) سے جو باران رحمت لے کر آتے ہیں۔ میں نے کہا جبرائیل (علیہ السلام) و میکائیل (علیہ السلام) کا ان کے پروردگار کے یہاں کیا مقام ہے ؟ کہنے لگے کہ ایک ان میں سے اللہ تعالیٰ کے دائیں جانب ہے اور دوسرا بائیں جانب ہے، میں نے کہا ! جبرائیل امین (علیہ السلام) کے لئے یہ چیز جائز نہیں کہ وہ میکائیل سے دشمنی رکھیں اور میکائل (علیہ السلام) کے حق میں اس چیز کا تصور محال ہے کہ وہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کے دشمن سے دوستی رکھیں اور جبرائیل (علیہ السلام) و میکائیل (علیہ السلام) اور ان کے پروردگار کی نظر میں وہ حضرات پسندیدہ ہیں جو ان سے محبت کریں اور وہ لوگ مبغوض ہیں جو ان سے دشمنی اور بغض رکھیں۔ حضرت عمر فاروق (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں حاضر ہوا تاکہ اس واقعہ سے آپ کو مطلع کر دوں جب میں آپ کے پاس پہنچا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! کیا میں تجھے ان آیتوں کے بارے میں بتاؤں جو ابھی مجھ پر اتری ہیں، میں نے عرض کیا ! ضرور یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو آپ نے (آیت) ” من کان عدوا لجبریل “۔ سے کافرین “۔ تک ان آیتوں کی تلاوت فرمائی، میں نے عرض کیا اللہ کی قسم ! یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں یہودیوں کے پاس سے اسی ارادہ سے آیا تھا تاکہ ان کے اور میرے درمیان جو گفتگو ہوئی وہ آپ کو بتا دوں مگر میں آکر یہ منظر دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے آنے سے پہلے ہی آپ کو باخبر کردیا۔ اس حدیث کی امام شعبی (رح) تک سند صحیح ہے مگر امام شعبی (رح) نے حضرت عمر فاروق (رض) کا زمانہ نہیں پایا اور اسی روایت کو ابن جریر (رح) نے سدی (رح) نے کے حوالہ سے حضرت عمر (رض) سے اور ایسے ہی قتادۃ (رح) کے واسطہ سے حضرت عمر فاروق (رض) سے روایت کیا ہے مگر ان دونوں کی بھی سندیں منقطع ہیں اور ابن ابی حاتم (رح) نے دوسرے طریق سے عبدالرحمن بن ابی لیلی (رض) سے روایت کیا ہے کہ یہودی حضرت عمر فاروق (رض) سے ملے اور کہنے لگے کہ جبریل (علیہ السلام) جن کا تمہارے نبی ذکر کرتے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرائیل (علیہ السلام) اور میکائیل (علیہ السلام) کا دشمن ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا دشمن ہے، چناچہ حضرت عمر فاروق (رض) کی زبان سے جو کلمات ادا ہوئے تھے اسی کے موافق اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ اتاری، ان سندوں بعض کو بعض سندوں کے ساتھ تقویت حاصل ہورہی ہے اور ابن جریر (رض) نے اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ اس آیت کا یہی شان نزول ہے۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسا کہ قبل ازیں عرض کیا جا چکا ہے ‘ ٌ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت یہود کے لیے بہت بڑی آزمائش ثابت ہوئی۔ ان کا خیال تھا کہ آخری نبوت کا وقت قریب ہے اور یہ نبی بھی حسب سابق بنی اسرائیل میں سے مبعوث ہوگا۔ لیکن نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت بنی اسماعیل میں سے ہوگئی۔ یہود جس احساس برتری کا شکار تھے اس کی رو سے وہ بنی اسماعیل کو حقیر سمجھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اُمّی لوگ ہیں ‘ اَن پڑھ ہیں ‘ ان کے پاس نہ کوئی کتاب ہے نہ شریعت ہے اور نہ کوئی قانون اور ضابطہ ہے ‘ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ایک شخص کو کیسے چن لیا ؟ ان کا خیال تھا کہ یہ سب جبرائیل کی شرارت ہے کہ وہ وحی لے کر محمد عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چلا گیا۔ لہٰذا وہ حضرت جبرائیل کو اپنا دشمن تصور کرتے تھے اور انہیں گالیاں دیتے تھے۔ یہ بات شاید آپ کو بڑی عجیب لگے کہ اہل تشیع میں سے فرقہ غرابیہ کا عقیدہ بھی کچھ اسی طرح کا تھا۔ حضرتّ مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی (رح) نے اپنے مکاتیب میں اس فرقے کے بارے میں لکھا ہے کہ ان کا عقیدہ یہ تھا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت علی (رض) دونوں کی ارواح ایک دوسرے کے بالکل ایسے مشابہ تھیں جیسے ایک غرابّ (کو ا) دوسرے غراب کے مشابہ ہوتا ہے۔ چناچہ حضرت جبرائیل ( علیہ السلام) دھوکہ کھا گئے۔ اللہ نے تو وحی بھیجی تھی حضرت علی (رض) کے پاس ‘ لیکن وہ لے گئے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس۔ یہود کے ہاں یہ عقیدہ موجود تھا کہ اللہ نے تو جبرائیل (علیہ السلام) کو بنی اسرائیل میں سے کسی کے پاس بھیجا تھا ‘ لیکن وہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چلے گئے ‘ اور یہی مفروضہ ان کی حضرت جبرائیل ( علیہ السلام) سے دشمنی کی بنیاد تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : (لَیَاْتِیَنَّ عَلٰی اُمَّتِیْ مَا اَتٰی عَلٰی بَنِیْ اِسْرَاءِ یْلَ حَذْوَ النَّعْلِ بالنَّعْلِ ) (١٢) میری امت پر بھی وہ تمام احوال لازماً وارد ہو کر رہیں گے جو بنی اسرائیل پر وارد ہوئے تھے ‘ جیسے ایک جوتا دوسرے جوتے کے مشابہ ہوتا ہے۔ چناچہ امت مسلمہ میں سے کسی فرقے کا اس طرح کے عقائد اپنا لینا کچھ بعید نہیں ہے۔ اس سے اس حدیث کی حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ آیت ٩٧ (قُلْ مَنْ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ ) (فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰی قَلْبِکَ بِاِذْنِ اللّٰہِ ) اس معاملے میں جبرائیل ( علیہ السلام) کو تو کچھ اختیار حاصل نہیں۔ فرشتے جو کچھ کرتے ہیں اللہ کے حکم سے کرتے ہیں ‘ اپنے اختیار سے کچھ نہیں کرتے۔ (مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ ) (وَہُدًی وَّبُشْرٰی لِلْمُؤْمِنِیْنَ ) ۔ اس کے بعد اب فرمایا جا رہا ہے کہ اللہ ‘ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ملائکہ سب ایک حیاتیاتی وحدت (organic whole) کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ یہ ایک جماعت ہیں ‘ ان میں کوئی اختلاف یا افتراق نہیں ہوسکتا۔ اگر کوئی جبرائیل ( علیہ السلام) کا دشمن ہے تو وہ اللہ کا دشمن ہے ‘ اور اگر کوئی اللہ کے سچے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دشمن ہے تو وہ اللہ کا بھی دشمن ہے اور جبرائیل ( علیہ السلام) کا بھی دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

100. The Jews not only reviled the Prophet (peace be on him) and his followers but also God's chosen angel, Gabriel, denouncing him as their enemy, and branding him as the angel of curse rather than of blessing. 101. Since Gabriel communicated the revealed messages with God's approval the abuses of the Jews which were apparently aimed at Gabriei should be considered as directed at God. 102. They abused Gabriel because he had brought the Qur'an from God, and since the Qur'an on the whole confirms the Torah this too became a co-sharer in those abuses. 103. Here there is a subtle suggestion that the wrath of the Jews was, in fact, directed against true guidance and righteousness even though acceptance of these would have brought them good tidings as to their own success.

سورہ الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :100 یہُودی صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ پر ایمان لانے والوں ہی کو بُرا نہ کہتے تھے ، بلکہ خدا کے برگزیدہ فرشتے جبریل کو بھی گالیاں دیتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ ہمارا دشمن ہے ۔ وہ رحمت کا نہیں ، عذاب کا فرشتہ ہے ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :101 یعنی اس بنا پر تمہاری گالیاں جبریل پر نہیں بلکہ خداوندِ برتر کی ذات پر پڑتی ہیں ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :102 مطلب یہ ہے کہ یہ گالیاں تم اسی لیے تو دیتے ہو کہ جبریل یہ قرآن لے کر آیا ہے اور حال یہ ہے کہ یہ قرآن سراسر تورات کی تائید میں ہے ۔ لہٰذا تمہاری گالیوں میں تورات بھی حصّے دار ہوئی ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :103 اِس میں لطیف اشارہ ہے اس مضمون کی طرف کہ نادانو ، اصل میں تمہاری ساری ناراضی ہدایت اور راہِ راست کے خلاف ہے ۔ تم لڑ رہے ہو اس صحیح رہنمائی کے خلاف ، جسے اگر سیدھی طرح مان لو ، تو تمہارے ہی لیے کامیابی کی بشارت ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

65:: بعض یہودیوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا تھا کہ آپ کہ پاس جبرئیل (علیہ السلام) وحی لاتے ہیں وہ چونکہ ہمارے لئے بڑے سخت احکام لایاکرتے تھے اس لئے ہم انہیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں، اگر کوئی اور فرشتہ وحی لارہا ہو تو ہم کچھ غور کرسکتے تھے، یہ آیت اس کے جواب میں نازل ہوئی ہے اور جواب کا حاصل یہ ہے کہ جبرئیل (علیہ السلام) تو محض پیغام پہنچانے والے ہیں، جو کچھ لاتے ہیں اللہ کے حکم سے لاتے ہیں، لہذا نہ ان سے دشمنی کی کوئی معقول وجہ ہے اور نہ اس کی و جہ سے اللہ کے کلام کو رد کرنے کا کوئی معنی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

(97 ۔ 98): جب سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر تورات کے چند احکام کے منسوخ ہونے کی وحی حضرت جبرئیل لائے اور ہر وقت مدد کے طور پر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ رہنے لگے اس وقت سے یہود لوگ حضرت جبرئیل کو اپنا دشمن جانتے تھے اب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ میں تشریف لائے تو یہود نے چند باتیں آپ سے پوچھیں ان میں ایک بات یہ بھی تھی کہ آپ پر وحی کون سا فرشتہ لاتا ہے اس کا جواب آپ نے دیا کہ جس طرح اور انبیاء پر حضرت جبرئیل وحی لاتے رہے اسی طرح مجھ پر بھی وہی وحی لاتے ہیں۔ یہ سن کر یہود نے کہا کہ حضرت جبرئیل کو ہم لوگ پہلے سے اپنا دشمن جانتے ہیں۔ اس لئے ہم اسلام قبول نہیں کرسکتے۔ اگر اور کوئی فرشتہ آپ کا رفیق ہوتا تو ہم آپ پر ایمان لاتے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائیں اور فرمایا کہ جبرئیل کا وحی لانا اللہ کے حکم سے ہے کہ وہ ملائکہ میں اللہ کے رسول ہیں۔ اس پر بھی جو کوئی اللہ کے فرشتوں اور رسولوں کو دشمن ہوگا اللہ اس کا دشمن ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:97) من کان عدوا لجبریل جملہ شرطیہ ہے۔ اس کا جواب فھو عدو اللہ (وہ اللہ کا دشمن ہے) محذوف ہے۔ فانہ نزلہ۔ فاء تعلیلیہان حرف مشبہ بالفعل ہ ضمیر واحد مذکر غائب۔ جبریل۔ کی طرف راجع ہے اور نزلہ میں ۃ ضمیر مفعول اور مذکر گا ئب کا مرجع قرآن مجید ہے۔ ترجمہ : کس لئے کہ اس نے تو اس (قرآن مجید) کو اتارا۔ علی قلبک۔ تیرے دل پر۔ حق عبارت یہ تھا کہ علی قلبی (میرے دل پر) ہوتا ۔ کیونکہ قل کے بعد مقولہ حکم کے مخاطب کی زبان سے ہے۔ لیکن بطور حکایت کلام باری تعالیٰ کے علی قلبک فرمایا۔ باذن اللہ۔ ب حرف جار اذن اللہ مضاف۔ مجاف الیہ مل کر مجرور۔ یہ نزل کے فاعل سے حال ہے ۔ مصدرقا۔ اسم فاعل واحد مذکر۔ منصوب بوجہ نزلہ کی ضمیر ہ سے حال ہونے کے ہے۔ لما بین یدیہ (تصدیق اس کی جو) جو اس سے پہلے (یعنی پہلے اتر چکا ہے یدید میں ہ ضمیر کا مرجع قرآن مجید ہے لام حرف جر ہے بین مضاف، مضاف الیہ مل کر مضاف الیہ اور مضاف مضاف الیہ مل کر ما موصولہ کا صلہ۔ صلہ اور موصول مل کر مجرور۔ وھدی وبشری۔ ھدی وبشری۔ بھی مصدقا کی طرح نزلہ کے ھا ضمیر سے حال ہیں ھدی راہنمائی ہدایت۔ راہ دکھانا (باب ضرب) مصدر واسم مصدر۔ بشری۔ خوشخبری ۔ ایسی خبر کو سن کر بشرہ پر مسرت و خوشی کے آثار نمایاں ہوجائیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 یہاں قرآن کے نزول کا محل آنحضرت کے قلب مبارک یعنی دل کو قرار دیا ہے جس سے اشارہ ہے حضرت جبریل (علیہ السلام) کو قرآن ایسے طریقہ سے پڑھا یا کہ انحضرت کے دل پر نقش ہوگیا۔ (رازی)2 علمائے تفسیر نے اس کا شان نزول بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک مرتبہ چند یہودی علماء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے ابا القاسم ہم آپ سے چند سولات کرتے ہیں اگر آپ نے ان کا جواب دے دیا تو ہم آپ کی تباع اختیار کرلے گے ان میں سے ایک یہ کہ اللہ کی نبی کی علامت بتایئے اور ہمیں یہ بھی بتایئے کہ اسرائیل یعنی یعقوب (علیہ السلام) نے کونسی چیز اپنے اوپر حرام کی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سوالات کے صحیح صحیح جواب دیئے آخر میں کہنے لگے اچھا ہمیں یہ بتایئے کہ فرشتوں میں سے آپ کا دوست کون ہے ؟ یہ ہمارا آخری سوال ہے اس کے جواب پر یا تو ہم آپ سے سے مل جائیں گے یعنی ایمان لے آئیں گے اور یا آپ کو چھوڑ دیں گے۔ ، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے دوست جبریل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھی بھیجا ہے جبریل ہی اس کے دوست رہے ہیں یہودی علماء کہنے لگے تب تو ہم آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے اگر آپ کا دوست کوئی دوسرا فرشتہ ہوتا تو ہم آپ کی تصدیق کرتے اور آپ پر ایمان لے آتے فرمایا کیوں ؟ کہنے لگے یہ ہمارا دشمن ہے یہ حرب و قتال اور عذاب کا فرشتہ ہے اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں بعض نے اس کی شان نزول میں حضرت عمر (رض) کا یہود سے مناظرہ ذکر کیا ہے جس میں یہود نے حضرت جبر یل (علیہ السلام) سے عداوت کا اظہار کیا اور حضرت عمر (رض) نے کہا انتم اکفر من الحمیر کہ تم گدھے سے بھی زیادہ ضدی اور سرکش ہو جبریل (علیہ السلام) اومیکایل (علیہ السلام) دونوں اللہ کے فرشتے ہیں اگر ایک سے دشمنیے تو سب سے دشمنی ہے اس پر یہ دو آیتیں نازل ہوئیں اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لقدء افقک اللہ یا عمر ان آیات کا مفہوم یہ ہی کہ کسی شخص کو جبریل (علیہ السلام) سے دشمنی رکھنے کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ جبریل (علیہ السلام) یہ قرآن ازخود نہیں بلکہ ہمارے پاس سے اور ہمارے حکم سے لائے ہیں اس لحاظ سے کہ وہ ہماری طرف سے امامو ہیں۔ (رازی۔ ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات 97 103 اسرارومعارف جب علمائے بنی اسرائیل عقل ونقل میں عاجز ہوئے تو صورت ایک مباہلہ کی بنی ، جب وہاں بھی ناکام ہوئے تو اب سوائے تسلیم کے چارہ نہ تھا اور راہ وہ اختیار نہ کرنا چاہتے تھے۔ لہٰذا ایک اور عذر لنگ تراشا کہ نبی تو برحق ہیں اور ہم مان بھی ضرور لیتے مگر یہ فرماتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) مجھ پر وحی لاتے ہیں اور یہ وہ فرشتہ ہے جو بارہا ہم پر بربادی لایا اور ہمارے آبائو اجداد سے سختیاں کیں۔ اگر کوئی اور فرشتہ مثلاً میکائیل ہی وحی لاتا تو ضرور ہم بھی تسلیم کرتے مگر جبرائیل کے ساتھ ہماری بنتی نہیں ہے اس وجہ سے ہم نبوت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع نہیں کرسکتے۔ یہ ساری بات انہوں نے جہلاء کو بہلانے کے لئے گھڑی ، مگر اللہ کریم نے یہاں بھی ان کے جھوٹ کا پول کھول دیا اور فرمایا ان جبرائیل کے دشمنوں سے فرمائیے کہ تمہیں فرشتوں سے برادری گانٹھنی ہے یا اس پیغام کو قبول کرنا ہے جو وہ اللہ کے حکم سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب اطہر پہ لاتے ہیں۔ یہاں باذن اللہ کہہ کر یہ ظاہر فرمایا کہ اللہ کریم کا کلام ذاتی ہے اور فرشتہ تو صرف لانے پر مامور ہے اس کا مہبط آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قلب اطہر ہے۔ یہاں یہ بات سمجھ لی جائے کہ انسان جس قدر علوم حاصل کرتا ہے ان کا خزانہ تو دماغ ہے پھر یہ نزول علم دل پر کیسا ؟ تو یہ جان لینا چاہیے کہ علم کی اقسام وہ ہیں مادی اور روحانی علوم مادیہ یا مادی کمالات کو سیکھنا ، محفوظ رکھنا اور ان کو عمل میں لانا دماغ کا کام ہے۔ دماغ اور دل کی صلاحیتوں میں فرق : جسم مادی ہے اس کی ضروریات مادی ہیں ، دماغ بھی ایک مادی جسم ہے جس کا کام جسم کی ضروریات کو جاننا اور ان کی تکمیل کی راہیں تلاش کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ مادی کمالات کے لئے ایمان ضروری نہیں ، کافر بھی ڈاکٹر ، سائنسدان ، انجینئر وغیرہ بن سکتا ہے۔ دوسرا علم روحانی ہے روح کا تعلق عام امر سے ہے وہاں کے علوم جاننا دماغ کے بس کی بات نہیں بلکہ دل کا کام ہے۔ وہ دل جو اس گوشت کے لوتھڑے میں اللہ نے رکھ دیا ہے جو حقیقتاً عالم امر ہی کا ایک لطیفہ ہے اللہ کی ذاتی عظمت کا شعور اس کی صفات کا ادراک آسمان سے بالا کی باتیں ، ارواح ، برزخ ، آخرت ، موت یا بعدالموت ، حشرونشر ، ثواب و عذاب ، جنت ، دوزخ یہ سب وہ حقائق ہیں جن کو روحانی علوم کے ذریعے سمجھا جاسکتا ہے جن کا مہبط دل ہے۔ اگر دماغ میں صلاحیت ہوتی تو ساری کائنات میں سب سے افضل دماغ بھی محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دماغ کو خطاب فرمایا جاتا یا ان علوم کی تعلیم دی جاتی گر نہیں ، یہاں بسط سی قلب اطہر ہے۔ لہٰذا اس علم سے مستفید ہونے کے لئے روزن دل دا کرنا ہوگا تو فرمایا فرشتہ اللہ کا ذاتی کلام لایا جو براہ راست قلب اطہر نازل ہوا یہ بھی کلام کی عظمت کا انکار ہے کہ دماغ کی رسائی ہی سے بالا تر ہے بلکہ خود دماغ کی اصلاح کرنے والا ہے۔ یہ کہ کسی کا دماغ اس کی اصلاح کرنے لگ جائے۔ قرآن کے مصداق ہونے کا مفہوم : اپنے سے پہلے اس کلام کی جو کسی زمانے میں بھی اللہ کی طرف سے نازل ہوا تصدیق کرتا ہے یہ تصدیق بھی دو قسم کی ہے ایک تو مضمون اخبار میں پہلے کی تصدیق کرتا ہے ، مثلاً ذات وصفات باری ، حشرونشر ، حساب کتاب یا جنت دوزخ کے جو حقائق پہلی منزل من اللہ کتاب نے بیان کئے وہی یہ بیان کرتا ہے اور دوسری تصدیق حالاً ہے کہ ان سب کتابوں میں نبی آخرالزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اللہ کی آخری کتاب کے آنے کی پیشگوئی موجود ہے سو اس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور کلام نے آکر عملاً ان کی پیشگوئی سچی ثابت کردی۔ یہاں یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی کتاب نازل نہ ہوگی اگر ایسا ہوتا تو قرآن صرف اپنے سے پہلے کی وحی کا مصدق ہی نہ ہوتا بلکہ بعد والے کلام کی پیشگی تصدیق فرمایا مگر ایسا نہیں ، پہلے کی بات کرتا ہے اپنے بعد کا کوئی امکان ہی نہیں رکھتا اس کے بعد کوئی شخص بھی اگر نزول وحی کا دعویٰ کرے گا تو کذاب ہوگا۔ وھدی اور راہ دکھاتا ہے یعنی بہترین رہنمائی کرتا ہے کہ جس قدر اصلو حیات یا طریق زندگی لوگوں نے بنائے ہیں ان میں رکھ کر دیکھ لو ، سب سے بہترین طرز حیات وہی ہے جو یہ کلام سکھاتا ہے اور یہ واحد طرز حیات یا ہدایت ہے جو پیدائش سے لے کر آخرت تک رہنمائی فرماتا ہے ورنہ باقی سب طریق حیات کم از کم موت سے آگے تو خاموش ہیں۔ وبشریٰ للمومنین ، اپنے ماننے والوں میں ایک ایسی روحانی خوشی اور خوشخبری تقسیم کرتا ہے جو انہیں آخرت کی لذتوں سے آشنا کردیتی ہے اور ایک ایسا سکون عطا فرماتا ہے جس کی لذت کو دنیاوی آلام بھی کم نہیں کرسکتے۔ ؎ یہ وہ نشہ نہیں جسے ترشی اتار دے یہ جملہ اس کلام کے اعجاز ہیں اور تمہیں اس کلام کو ماننا تھا ، مگر کیسے مانتے کہ جب تمہارا اصل مرض تو کفر ہے اور اللہ سے دشمنی تو فرمایا جو اللہ کا دشمن ہو اور اس کے فرشتوں اور پیغمبروں کا اور جبرائیل ومیکائیل کا ، اللہ تو خوددشمن ہے کافروں کا یعنی یہ جبرائیل سے دشمنی میکائیل سے دوستی نہیں بن سکتی بلکہ اس کا اصل سبب ہی اللہ سے دشمنی ہے تو جب اللہ ہی سے دشمنی ہے تو پھر سب فرشتوں تمام انبیاء سے دشمنی کا سبب ہے۔ اسی طرح جو بھی مقبولان بارگاہ الٰہی کا یا ان میں سے بعض کا دشمن ہوگا تو حقیقتاً وہ سب کا دشمن ہوگا بلکہ خود اللہ کا دشمن ہوگا۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ میرے دو وزیر آسمانوں میں اور دو زمین میں ہیں آسمانوں میں جبرائیل ومیکائیل اور زمین پر ابوبکر وعمر (رض) الی آخر الحدیث ۔ تو گویا شیخین (رض) کا یا ان میں سے کسی ایک کا دشمن بھی اسی وعید کا مستحق ہوگا اور سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ فان اللہ عدو للکفرین۔ کو خدا خود کفار کا بوجھ ان کے کفر کے دشمن ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ غضب الٰہی کا شکار ہو کر اللہ کے مقبول بندوں یا اس کے رسولوں اور فرشتوں کی عداوت میں مبتلا ہوں گے۔ چوں خدا خواید کہ پردہ کس درد میش اندر طعنہ نیکاں کند اور اسی طرح بالعکس جب راضی ہوتا ہے تو اسے اپنے مقبول بندوں کی محبت عطا فرماتا ہے اور ان کی مجلس میں پہنچاتا ہے یعنی نیک ہم نشین عطا فرماتا ہے پھر واضح اور بین دلیلیں اور روشن نشانیاں نازل فرمائیں ، کلام اللہ خود بہت بڑا معجزہ ہے علاوہ ازیں معجزات نبوی ظاہر و باہر اور بیشمار ہیں ان سے انکار کسی دلیل کی بنیاد پر نہیں کر رہے بلکہ ہر مصیبت ان کی بداعمالیوں کی لائی ہوئی ہے کہ بدکاری نے دل کو اقرار کی صلاحیت سے محروم کردیا ہے۔ اور یہ کوئی آج کی بات نہیں بلکہ یہ تو نسلاً بعد نسل بدعہدی کرتے چلے آرہے ہیں جب بھی اللہ نے کوئی وعدہ لیا ان میں سے کسی نہ کسی فریق نے ضرور عہد شکنی کی بلکہ اکثر نے کی اور عملاً کم ہی لوگ ہوئے جو حق پر رہے۔ وہی حال آج ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے کا عہد بھی تورات میں موجود مگر ایمان لانے والے کم اور عہد شکنی کرنے والے زیادہ ہیں۔ ولما جاء ھم رسول ھن عنداللہ……کانھم لا یعلمون۔ جب ان کے پاس اللہ کا عظیم الشان رسول تشریف لایا جو ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والا بھی ہے کہ اگر اس کا انکار کریں تو اس پیشگوئی کا کیا کریں گے جو ان کی کتاب میں موجود ہے اور جس کی حقانیت کے مدعی بھی ہیں۔ اور خوب جانتے اور سمجھتے ہیں اس ساری بات کو ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کو ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوصاف و کمالات کو حتیٰ کو حلیہ مبارک تک سب جانتے ہیں ، مگر دیکھ لو کس طرح کتاب الٰہی کو پس پشت ڈال رہے ہیں گویا کچھ جانتے ہی نہیں اور بجائے اتباع نبوت کرنے کے ان علوم کے اکتساب میں لگے ہوئے ہیں جو عہد حضرت سلیمان (علیہ السلام) میں شیطین پڑھا کرتے تھے۔ واقمومواما تتلو الشیطین علی ملک سسلینس………لوکانو یعطون۔ ہر اصل کے ساتھ نقل کا وجود ہے یہاں تک کہ اللہ کے مقابلے میں خدائی کے جھوٹے دعویدار موجود انبیاء کے مقابلے میں کذاب اور اولیا کے مقابلے میں نقال ہمیشہ رہے ہیں۔ اسی طرح حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی بابرکت حکومت نے جو جن وانس ہی کو نہیں بلکہ درندہ پرند اور ہوا تک کو محیط تھی ، جذبہ نقالی کو ہوا دی اور کئی ایسے شوقین پیدا ہوئے جن کو جنات کی تسخیر کرنے کا خبط سمایا۔ شیاطین نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھایا اور بعض کفر یہ کلمات لوگوں کو تعلیم کئے جو کوئی ان الفاظ …………کو دہراتا۔ امکانی حد تک شیاطین اس کی مدد کرتے تاکہ یہ کفر سازی قائم رہے۔ سحرکی اصل اور تاثیر : سہی سحر کی اصل بنی جو آج تک مروج ہے اس کی اصل میں دو طرح کا کفر اور زندقہ پایا جاتا ہے یا تو الفاظ کفر یہ ہوتے ہیں اور اگر الفاظ قرآنی ہوں گے تو لکھنے کا طریقہ غلط ، مثلاً دم مسفوح سے لکھے جائیں گے نیز ساحر ہمیشہ گندے اور ناپاک رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کہ شیطان اسی حال کو پسند کرتا ہے جس طر ح سحر کرنے کے دو طریقے ہیں اسی طرح اس کی تاثیرات بھی دو قسم کی ہیں ایک تو یہ کہ آدمی کی نظر یاقوت متخیلہ متاثر ہو کر اس کے سامنے مختلف صورتیں متشکل کردیتی ہے واقعتا ایسا نہیں ہوتا جیسے فرعونی ساحروں کے بارے میں ارشاد ہے سحروا العین الناس اور بخیل الیہ من سحر ھم انھا تسعیٰ کہ لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا یا ان کے سحر کے اثر سے موسیٰ (علیہ السلام) کو یہ خیال آتا کہ رسیوں کے سانپ بن کر دوڑ رہے ہیں ، گویا واقعی کچھ نہ تھا۔ رسیاں ویسی کی ویسی ہی تھیں مگر قوت متخیلہ متاثر ہو کر سانپ سمجھنے لگ گئی اور دوسری تاثیر یہ کہ جادو کے ذریعے کسی چیز کی حقیت ہی بدل جائے ، جیسے انسان کو پتھر یا کسی جانور کے قالب میں تبدیل کردیا جائے اس میں بات بہت طویل ہے کہ ایسا ممکن ہے یا نہیں۔ اکثر کے نزدیک قلب ماہیت محال ہے واللہ اعلم۔ غرضیکہ ان لوگوں یعنی بنی اسرائیل نے کتب سماوی کو چھوڑ کر شیطانی تعلیمات کو اپنایا۔ یہاں تک کہ اللہ نے بائبل کے مقام پر دو فرشتے نازل فرمائے کہ جو جادو اور کلام اللہ میں فرق بیان کریں اور جادو کو خرابی سے لوگوں کو مطلع کریں۔ اجمالاً تو جادو کا غلط ہونا تعلیمات انبیاء نے واضح کردیا تھا مگر جادو کی قسمیں اور باریکیاں اور اس کے مروج الفاظ سے بحث انبیاء کا منصب ہی نہ تھا اور فرشتے جو کارخانہ تکوین میں ہر کام بجا لاتے ہیں۔ اللہ نے ان کو مقرر فرمایا کہ انسیاء صرف تشریعی امور بجا لاتے اور مظہرہدایت ہوتے مثلاً حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ تو فرمایا کہ جوا حرام ہے اور اس کی وجہ بھی ارشاد ہوئی کہ نقصان یقینی اور نفع موہوم ہو تو یہ جوا ہوگا۔ مگر کس طرح ، تاش کے پتوں پہ یا کسی اور چیز سے کھیلا جاتا ہے ان جزئیات سے بحث کرنا گویا جوئے کے مختلف طریقے بیان کرنا ہے جن کو سن کر کوئی بدباطن جوا شروع کرسکتا ہے کہ طریقہ تو اس نے سن ہی لیا۔ سو یہ بات نبی کی شان کے لائق نہیں اسی طرح جادو کی جزئیات بیان کرنا بھی کسی نبی کو زیب نہیں دیتا تھا۔ اس لئے یہ کام اللہ نے فرشتوں سے لیا اور ہاروت وماروت دو فرشتے نازل فرمائے جن کے فرشتہ ہونے پر دلائل قائم کردیئے گئے جیسے نبی کی نبوت کے اثبات کے لئے معجزات ، اور انہوں نے اپنا کام شروع کردیا کہ یہ علم نہ سلیمان (علیہ السلام) کا ہے اور نہ انبیاء کو زیب دیتا ہے یہ سب شیطانی جادو ہیں اور ان سے بچو۔ نیز جادو کی جزئیات بھی بیان کیں کہ کیا کرنے ہے کیا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے جو اشتباہ اور التباس معجزات اور شعبدہ میں پیدا ہوچلا تھا اسے بھی ظاہر فرمایا کہ جادو اور سحر کسی جن یا شیطین یا اسی طرح کی مخلوق کا عمل ہوتا ہے۔ معجزہ اور شعبدہ میں فرق : فرق یہ ہے کہ اس کا سبب عام نظر سے اوجھل ہوتا ہے مگر معجزہ اسباب سے بالاتر ہوتا ہے اور براہ راست فعل باری۔ یہ بھی ایک لطیف بات ہے اور عام آدمی کی سمجھ سے بالاتر۔ اس سے بھی آسان فرق ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ معجزہ دین کی تائید نبوت کے اثبات اور احکام الٰہی کے قیام کے لئے ہوتا ہے۔ برخلاف اس شعبدہ بازیا جادو گر ہمیشہ اپنی عظمت منوانے کے لئے کوشاں رہتا ہے اسی طرح کرامت بھی وہی ہوگی جو احیائے دین کے لئے ظاہر ہو اور ایسی عجیب بات کا اظہار ، جو محض اپنی ذات کا لوہا منوانے کے لئے ہو شعبدہ ہوگا۔ نیز ایک صاف پاک ، طیب و طاہر قول سے متعلق ہوگا جبکہ دوسرا قول وفعل کی قباحت پر استوار ہوگا۔ رحمت باری دیکھو کہ فرشتوں کو تعلیم پر مقرر فرمایا اور جب تک چاہا زمین پر رکھا مگر ان کی کج فہمی اور بدمزاجی ملاحظہ ہو کہ باوجود اس کے کہ وہ فرشتے جزئیات سحر بیان کرنے سے پیشتر تاکید کرتے اور ہر فرد کو آگاہ کرتے جو بھی ان کے پاس جاتا اسے کہتے کہ میاں یہ جادو نرا کفر ہے اور ہمارا وجودبھی تمہارے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ جادو کی باریکیاں سیکھ کر جادو ہی میں مبتلا ہوجائو ، اور اسی طرح کا فر نہ بن جانا یعنی فلا تکفر۔ مگر یہ ایسی باتیں سیکھتے جن کے ذریعے سے مرد اور اس کی بیوی میں تفریق ہوسکے یعنی پرائی عورتوں کو پھانستے پھرتے اور وہی کاروبار یہود اب تک یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک تک کرتے چلے آرہے ہیں۔ افسوس ! آج یہ سارا کاروبار یہود سے بڑھ کر مسلمانوں میں بھی پھیل چکا ہے اور اکثریت کے ایمانوں کو ضائع کرتا چلا جارہا ہے ۔ مگر ایک بات یاد رہے وما ھم بضارین بہ من احد الا باذن اللہ کہ جادو گر جو چاہے کرے یہ ممکن نہیں اور نہ اس خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت۔ یہ تو کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے مگر ہاں جب اللہ ہی اجازت دے دے۔ یعنی جب کسی سے حفاظت الٰہیہ ہی اٹھ جائے تو اسے تو یہ گیند بنالیتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کا ایمان و عقیدہ درست ہو اور اللہ کی اطاعت کرنے والا ہو تو اس کی حفاظت الٰہی حاصل ہوتی ہے اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ جیسے عاصم بن بعید یہودی نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جادو کیا تو اللہ نے ساری حرکت سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مطلع فرما دیا اور کنگھی ، بال اور کفجور وغیرہ نکال لی گئی یا وہ کنواں جس میں یہ پھینکی گئی تھیں صاف کردیا گیا۔ جادو کی تاثیر : اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جادو کی تاثیر ہوتی ہے اور انبیاء بھی متاثر ہوسکتے ہیں جیسے بھوک یا پیاس وغیرہ امور طبعی سے متاثر ہوتے ہیں مگر ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا الٹا منہ کی کھاتا ہے۔ اسی طرح عاملوں کی ساری عمر کا عمل کامل کی ایک نگاہ سے زائل ہوجاتا ہے ۔ مگر یہاں جو بدنصیب خدا کو چھوڑ بیٹھتے ہیں ان پر حکومت جادوگروں ہی کی ہوتی ہے جیسے ہندو کہ کبھی پنڈتوں کے چکر سے نہیں نکل سکتے یا بدعتی اور گمراہ فرقے کو ہمیشہ ٹونے ٹوٹکے والوں کے اسیر رہتے ہیں۔ یہ بدعتی ایسے علوم کی تحصیل میں عمریں کھپا دیتے ہیں جو اگرچہ وقتی طور پر عارضی فوائد ، دنیا یا جاہ کا سبب تو ہیں مگر نتیجتاً ہمیشہ نقصان دہ اور ضرر رساں ہیں کہ ابدی ذلت میں مبتلا کرتے ہیں اور جن سے کسی بھی طرح کا حقیقی فائدہ نہیں۔ ولقد علموا یہ بات بھی خوب جانتے ہیں کہ جس کسی نے کتاب اللہ کی بجائے عمر تحصیل سحر کی نذر کردی اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ، اور وہ ہمیشہ ذلت میں گرفتار ہوا اور کس قدر عظیم مصیبت ہے جو یہ اپنی جانوں کے لئے مول لے رہے ہیں یعنی محنت ومشقت اور طرح طرح کی چلہ کشیاں کرکے حاصل کیا ہوگا جہنم کتنا گھاٹے کا سودا ہے کتنا ہی اچھا ہوتا کہ یہ اس بات کو سمجھ پاتے اور ٹونے ٹوٹکے اور جادو کی جگہ آپ کی مبارک تعلیمات کو اپنا کر ولوانھم امنو یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیمات کو قبول کرتے واتقوا اور ان پر عمل پیرا ہوتے نیکی اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کریم کے ہاں بہت بہتر بدلہ اور اجر پاتے۔ کاش ان میں اس قدر عقل ہوتی اور اتنا علم رکھتے کہ حق و باطل میں تمیز کرسکتے۔ یہاں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ خلاف سنت زندگی گزارنے والا شخص بےعلم اور بیوقوف بھی ہے خواہ فی زمانہ اسے دانشور ہی کا خطاب کیوں نہ ملا رہے ساری دانش ساری بینش کا خلاصہ اتباع نبوی ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 97 تا 103 عدو (دشمن) ۔ قلب (دل) ۔ بشری (خوش خبری) ۔ عھدوا (انہوں نے وعدہ کیا) ۔ نبذ (پھینک دیا) ۔ اوتوالکتب (کتاب دی گئی (اہل کتاب) ۔ ظھور (ظہر، پیٹھ) ۔ کانھم (گویا کہ وہ سب) ۔ تبعوا (انہوں نے پیروی کی، پیچھے لگے) ۔ ملک (سلطنت، حکومت) ۔ السحر (جادو) ۔ بابل (ایک شہر کا نام ) ۔ ما یعلمان (وہ دونوں نہیں سکھاتے تھے ) ۔ فتنۃ (آزمائش) ۔ یفرقون (جدائی ڈالتے ہیں) ۔ المرء (مرد) ۔ زوج (بیوی) ۔ بضارین (نقصان پہنچانے والے) ۔ تشریح : آیت نمبر 97 تا 103 انسان جب بغض و حسد، ضد اور فرقہ پرستی کے جنون میں مبتلا ہوجاتا ہے تو پھر وہ سامنے کی معمولی سی بات کو بھی سمجھنے کی اہلیت کھو بیٹھتا ہے۔ یہودیوں نے اپنی پست ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن مجید اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت اور ضد میں یہاں تک کہنا شروع کردیا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ پر تو ایمان لے آتے ہمارے لئے رکاوٹ یہ ہے کہ آپ کے پاس جبرئیل فرشتہ آتا ہے جس سے ہماری دشمنی ہے۔ یہی فرشتہ تھا جس کی وجہ سے بہت سی مرتبہ ہمارے اوپر آفتیں آئی ہیں۔ اگر میکائیل وحی لے کر آتے تو ہم ایمان لانے پر غور بھی کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جبرئیل تو اللہ کے حکم سے قلب مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر میرا کلام لے کر نازل ہوتے ہیں، کیا موسیٰ (علیہ السلام) پر کوئی اور فرشتہ وحی لے کر نازل ہوا تھا ؟ بات یہ ہے کہ تم جبرئیل کو نہیں بلکہ اللہ کا اس کے رسولوں کا انکار کر رہے ہو۔ فرمایا اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے صاف صاف کہہ دیجئے کہ جو بھی اللہ کا اس کے رسولوں کا فرشتوں کا اور جبرئیل و میکائیل کا دشمن ہے اللہ ان کافروں کا دشمن ہے۔ فرمایا گیا کہ آج اگر یہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں تو یہ کوئی ایسی نئی بات نہیں ہے اس سے پہلے انہوں نے بہت سے انبیاء پر الزامات لگا کر بڑی گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ کہتے تھے کہ ہم نے تو جادو حضرت سلیمان (علیہ السلام) سے سیکھا ہے اور حضرت سلیمان (علیہ السلام) آخری عمر کے حصے میں توحید کو چھوڑ کر اپنی مشرک بیویوں کے جھوٹے معبودوں کی عبادت کرنے لگے تھے (نعوذ باللہ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کفر سلیمان (علیہ السلام) نے نہیں کیا اور نہ انہوں نے جادو جیسی حرام چیز کسی کو سکھائی دوسری بات یہ ہے کہ ہاروت ماروت دو فرشتے جو انسانی شکلوں میں بابل کے لوگوں کی آزمائش کے لئے بھیجے گئے تھے بنی اسرائیل ان سے ایسے ایسے جادو سیکھنے کی خواہش رکھتے تھے کہ جس سے شوہر اور بیوی میں جدائی ہوجائے اور یہ اس کو ہتھیالیں۔ حالانکہ ہاروت وماروت کوئی بات بھی سکھانے سے پہلے ان کو اس سے آگاہ کردیا کرتے تھے کہ دیکھو تم یہ چیزیں نہ سیکھو جو تمہاری آخرت کو برباد کرنے والی ہیں۔ ہم تمہاری آزمائش کے لئے آئے ہیں مگر وہ لوگ ایسی چیزیں سیکھا کرتے تھے جو ان کو نفع کم اور نقصان زیادہ دینے والی تھیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کاش یہ لوگ ان جہالتوں کے بجائے ایمان اور تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے تو شاید ان کو دنیا اور آخرت کی بہت سی بھلائیاں نصیب ہوجاتیں اور وہ اللہ کے ہاں بہتر درجہ پاتے لیکن انہوں نے ہمیشہ غلط راستے اور الزامات کی روش کو اختیار کیا۔ جو یقیناً ان کی دنیا کے ساتھ آخرت کو بھی برباد کرنے والی ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اہل کتاب کے دیگر حیلوں کے ساتھ یہ حیلہ اور بہانہ بھی تھا کہ جبریل ہمارے ذاتی دشمن ہیں جس کی وجہ سے ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلیم کرنے کے لیے اپنے آپ کو آمادہ نہیں پاتے۔ یہاں اس بات کا جواب دیا گیا ہے۔ بیّن حقائق اور ٹھوس دلائل کا مسلسل انکار کرنے کی وجہ سے یہود اس قدر بد حواس ہوچکے تھے کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہیں اچھا یہ بتائیں کہ آپ پر کون سا فرشتہ وحی لاتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) جو ملائکہ کا سردار، امانت دار اور اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقرب فرشتہ ہے۔ یہی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات لایا اور اسی نے ہی اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر انجیل اتاری۔ یہودی جبریل امین (علیہ السلام) کا نام سنتے ہی کہنے لگے اب تو آپ پر ایمان لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جبرائیل تو ہمارا ازلی دشمن ہے۔ اس نے ہمارے بزرگوں کے سروں پر کوہ طور رکھا تھا اور یہی ہمیں مشکلات اور عذاب میں مبتلا کرتا رہا ہے۔ ہاں اگر میکائیل ہوتے تو کچھ غور کیا جاسکتا تھا۔ اس کے جواب میں فرمایا گیا ہے کہ جبرئیل امین ہو یا میکائیل پیغام رسانی کا سلسلہ ہو یا قہر الٰہی کا معاملہ۔ جو کچھ بھی جبرائیل امین نے کیا ہے یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوا ہے۔ جبرائیل امین سے دشمنی دراصل اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام ملائکہ سے دشمنی رکھنے کے مترادف ہے کیونکہ حضرت جبرائیل اور ملائکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کچھ نہیں کرتے۔ اگر تمہارے آباء و اجداد پر عذاب نازل ہوا تو یہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا اور تم اسی روش پر چلتے رہے تو تمہارا انجام ان سے مختلف نہیں ہوگا۔ یہودی اپنے خبث باطن کی وجہ سے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں کہ جب جبرائیل امین کو مشکوک ثابت کردیں گے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا معاملہ از خود ختم ہوجائے گا۔ ہمارے ہاں بھی یہودیوں کی طرح کچھ نام نہاد مسلمان اہل بیت کا نام لے کر مختلف بہانے بنا کر خلفائے راشدین اور اکابر صحابہ کرام کی تحقیر کرتے ہیں تاکہ اسلام کی پوری تاریخ کو مسخ کردیا جائے۔ کچھ لوگ حدیث کے ذخیرہ کو مشکوک بنانے کی سعی لاحا صل میں لگے ہوئے ہیں۔ بعض حضرات یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ قرآن کے ہوتے ہوئے ہمیں حدیث کی ضرورت نہیں۔ قرآن ہی کافی ہے۔ اسی سازش کا تسلسل ہے کہ اسلام دشمن لوگ چند علماء کو نشانہ بنا کر علمائے حق کو بدنام کرتے ہیں تاکہ دین کے سپوتوں کو لوگوں کی نظروں میں حقیر اور مشکوک کردیا جائے جس بنا پر لوگ از خود اسلام سے دور ہوجائیں گے۔ اس آیت کے آخر میں فرمایا جارہا ہے کہ جبریل (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ قرآن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب اطہر پر اتارا ہے۔ جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور تسلیم و رضا اختیار کرنے والوں کو ہدایت اور خوشیوں کا پیغام دیتا ہے۔ کیونکہ جبریل (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کا پیغام رساں اور نمائندہ ہے کسی کے نمائندہ کے ساتھ دشمنی اصل اتھارٹی کے ساتھ دشمنی کرنے کے مترادف ہوتی ہے جس کا دفاع یا بدلہ لینا اتھارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے اسی بنیاد پر نبی محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت عثمان (رض) کے لیے بیعت لی تھی اور اسی وجہ سے آپ نے اردن میں موتہ کے مقام پر تین ہزار کا لشکر جرار حضرت زید بن حارثہ (رض) کی زیر کمان بھیجا۔ کیونکہ شرجیل بن عمرو غسانی نے آپ کے نمائندے حارث بن عمیر ازدی (رض) کو شہید کردیا تھا جو اس زمانے میں اعلان جنگ سے بڑھ کر اقدام تصور کیا جاتا تھا لہٰذا اس کا بدلہ لینا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ذمہ داری سمجھی۔ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت جبریل کے ذریعے جناب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب اطہر پر نازل کیا۔ ٢۔ قرآن مجید مومنوں کو دنیا و آخرت میں خوشخبری کا پیغام دیتا ہے۔ ٣۔ انبیاء، ملائکہ، میکائیل اور حضرت جبریل امین سے دشمنی رکھنا اللہ تعالیٰ سے دشمنی رکھنے کے مترادف ہے۔ ٤۔ جبریل امین ملائکہ کے سردار ہیں۔ تفسیر بالقرآن جبریل امین (علیہ السلام) کا مرتبہ ومقام : ١۔ جبریل (علیہ السلام) ملائکہ کے سردار ہیں۔ (التکویر : ٢١) ٢۔ جبریل (علیہ السلام) مقرب ترین فرشتہ ہے۔ (النجم : ٨) ٣۔ جبریل (علیہ السلام) طاقتور فرشتہ ہے۔ (النجم : ٥) ٤۔ جبریل (علیہ السلام) دیانت دار ہیں۔ (الشعراء : ١٩٣) ٥۔ جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب اطہر پر قرآن اتارا ہے۔ (البقرۃ : ٩٧) ٣۔ شب قدر کی رات فرشتے اور جبریل اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں۔ (القدر : ٤) ٣۔ حضرت جبریل امین (علیہ السلام) ملائکہ کے سردار ہیں۔ (نبا : ٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس چیلنج کے ذریعے ہمیں یہودیوں کی ایک عجیب و غریب نئی خاصیت معلوم ہوجاتی ہے ۔ یہودیوں نے محض اس لئے کہ ایک غیر یہودی پر وحی نازل ہوئی ۔ شدید بغض میں مبتلا ہوگئے ، بلکہ انہوں نے بغج وحسد کا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور اس سلسلے میں وہ حماقت کی حد تک جاپہنچے ہیں ایسی متضاد باتیں کررہے ہیں جن کی توقع کسی عقلمند انسان سے نہیں کی جاسکتی ۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) وحی لے کر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوتے ہیں تو یہ لوگ حسد اور بغض کی وجہ سے جل بھن گئے اور ایک واہیات قصہ گھڑلیا کہ جبرئیل (علیہ السلام) تو ان کے پرانے دشمن ہیں ، کیونکہ وہ ہمیشہ اللہ کا عذاب ان پر لاتے رہے ہیں اور ان کے ہاتھوں بنی اسرائیل ہمیشہ تباہ وبرباد ہوتے رہے ہیں چونکہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تعلق حضرت جبرئیل (علیہ السلام) سے ہے ، اس لئے وہ اس پر ایمان نہیں لاتے ، اگر حضرت میکائیل وحی لاتے تو وہ ضرور ایمان لاتے کیونکہ حضرت میکائیل اللہ کے وہ فرشتے ہیں جو بارش ، تروتازگی اور انسانوں کے لئے خوشی کے سامان فراہم کرتے ہیں ۔ کیا واہیات دلیل ہے یہ ؟ ان کی اس احمقانہ بات پر انسان کو بےاختیار ہنسی آتی ہے لیکن جب انسان بغض وحسد کا شکا رہوتا ہے تو اس کی جانب سے اس سے بھی کہیں بڑی حماقتوں کا صدور ہونا کوئی امر بعید نہیں ہوتا۔ کیونکہ جبرئیل کوئی انسان نہ تھے کہ وہ کسی سے دشمنی کرسکیں یا وہ کسی کے ساتھ ازخود کوئی دوستی گانٹھ سکیں ۔ وہ اپنی مرضی سے کوئی کام کرنے کی سرے سے قدرت ہی نہ رکھتے تھے۔ حضرت جبرئیل فرشتہ ہونے کی وجہ سے ، اللہ کے احکامات کی سرتابی نہیں کرسکتے تھے وہ وہی کرتے تھے جس کا انہیں حکم دیا جاتا تھا۔ قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ ” کہو اگر کسی کو جبرئیل سے عداوت ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ جبرئیل نے اللہ ہی کے اذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے۔ “ جبرئیل (علیہ السلام) نہ ذاتی رجحان رکھتے تھے اور نہ انہوں نے آپ کے دل پر قرآن کریم اپنے ذاتی ارادے سے نازل کیا تھا۔ وہ تو صرف ارادہ الٰہی کو نافذ کرنے والے تھے اور آپ کے قلب پر نزول قرآن کا کام وہ اللہ کے احکامات کے تحت کررہے تھے ۔ قرآن کریم کا نزول دل پر ہورہا تھا ۔ دل ہی دراصل محل ادراک ہے اور وہی ہے جو ادراک کے بعد معانی کو سمجھتا ہے اور مدرکات کو محفوظ رکھتا ہے۔ قرآن کریم انسان کی قوت مدرکہ کی تعبیر ” قلب “ سے کرتا ہے لہٰذا قلب مدرک سے مراد خون اور گوشت کا معروف طبیعی لوتھڑا نہیں ہے بلکہ وہ ملکہ ہے جو فہم وادراک کا کام کرتا ہے ۔ جبرئیل نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب پر اس حال میں قرآن اتارا کہ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ ” جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق وتائید کرتا ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت و کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے۔ “ قرآن کریم اصولی طور پر تمام سابقہ کتب کی تصدیق کرتا ہے کیونکہ تمام سماوی کتب اور تمام الٰہی ادیان کی اساسی تعلیمات ایک ہی تھیں اور وہ صرف مومنین کے لئے ہدایت اور پیغام مسرت ہے کیونکہ اس کی تعلیمات کے لئے صرف ایک مومن دل ہی کے دریچے کھلے ہوتے ہیں ۔ مومن ہی اس کی تعلیمات پت لبیک کہتے ہیں ۔ یہ ایک نہایت اہم حقیقت ہے جس کا کھول کر بیان کرنا نہایت ضروری ہے ۔ قرآن کریم کی آیات دل مومن کے اندر اس قدر انس پیدا کرتی ہیں ۔ اس کے اندر معرفت وادراک کی ایسی راہیں کھولتی ہیں اور اس کے اندر ایک ایسا شعور اور احساس پیدا کردیتی ہیں جن سے ہر وہ دل محروم رہتا ہے جس میں ایمان نہ ہو ۔ یہی وجہ ہے کہ قلب مومن کو قرآن کریم میں ہدایت ملتی ہے اور اس کے لئے اس پیغام میں مسرت ہوتا ہے ۔ قرآن کریم نے اس حقیقت کو مختلف مقامات کے اندر بیان کیا ہے ۔” ھُدًی لِلمُتَّقِینَ ، متقین کے لئے ہدایت ہے۔ “” ھُدًی لِّقَومٍ یُّؤمِنُونَ ، وہ اس قوم کے لئے ہدایت ہے جو ایمان لاتی ہے ۔ “” ھُدًی وَّرَحمَةٌ لِّقَومٍ یُّومِنُونَ ، وہ ایسے لوگوں کے لئے ہدایت ہے جو پختہ یقین رکھتے ہیں ۔ “ گویا ایمان تقویٰ اور یقین کے نتیجے کے طور پر ملتی ہے ۔ اور بنی اسرائیل اسی لئے اس سے محروم رہے کہ نہ وہ مومن تھے نہ متقی تھے اور نہ ذوق یقین سے آشنا تھے۔ گویا ہدایت ایمان تقویٰ اور یقین کے نتیجے کے طور پر ملتی ہے اور بنی اسرائیل اسی لئے محروم رہے کہ نہ وہ مومن تھے نہ متقی تھے اور نہ ذوق یقین سے آشنا تھے ۔ ان کی یہ عادت تھی کہ وہ اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں اور اس کے ادیان وشرائع کے درمیان فرق کرتے تھے ۔ اسی طرح وہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کے درمیان بھی فرق کرتے تھے جن کے ناموں اور کاموں سے وہ واقف تھے ۔ کہتے تھے کہ میکائیل سے تو ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں ۔ البتہ جبرئیل سے ان کے مراسم اچھے نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے جبرئیل میکائیل وغیرہ تمام فرشتوں اور رسولوں کو جمع کرلیا ۔ مقصد یہ ہے کہ وہ سب ایک ہی ہیں جو شخص ان میں سے ایک سے عداوت رکھتا ہے وہ سب سے عداوت رکھتا ہے ۔ بلکہ وہ اللہ تعالیٰ سے عداوت رکھتا ہے ۔ لہٰذا اللہ کو بھی ان سے عداوت ہوگی اور وہ کافر ہوجائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہودیوں کا کفریہ قول کہ جبرائیل ہمارا دشمن ہے یہودیوں کو جب معلوم ہوا کہ سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جبرائیل (علیہ السلام) وحی لاتے ہیں تو کہنے لگے کہ جبریل تو ہمارا دشمن ہے کیونکہ وہ سخت احکام لاتا ہے۔ اور ہم اس کتاب کو نہیں مانتے جو جبریل کے ذریعہ نازل ہوئی ہے اور وہ عذاب بھی لاتا رہا ہے لہٰذا اگر میکائیل وحی لانے والے ہوتے تو ہم محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع کرلیتے کیونکہ وہ رحمت اور بارش لانے والے ہیں۔ ایک مرتبہ یہودی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے باتیں پوچھ رہے تھے انہوں نے وعدہ کرلیا تھا کہ آپ نے یہ باتیں بتادیں تو ہم آپ کا اتباع کرلیں گے جب آپ ان کا جواب دیتے گئے تو ہر بات مانتے گئے آخر میں جب یہ ذکر آیا کہ حضرت جبریل (علیہ السلام) وحی لاتے ہیں تو انہوں نے یہ بات نکالی کہ جبریل تو ہمارے دشمن ہیں اگر میکائیل آپ پر وحی لانے والے ہوتے تو ہم مان لیتے (ابن کثیر ص ١٢٠ ج ١) اللہ جل شانہ، نے فرمایا کہ جو شخص جبریل کا دشمن ہو، ہوا کرے (جبریل کا کوئی قصور نہیں وہ مامور من اللہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ ان کو دیا جاتا ہے وہی لے کر آتے ہیں) انہوں نے ہی آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے قرآن نازل کیا ہے اور یہ قرآن سابقہ آسمانی کتابوں کی تصدیق بھی کرتا ہے اور اہل ایمان کو بشارت بھی دیتا ہے (جو شخص جبریل سے دشمنی کرتا ہے وہ حقیقتاً اللہ کا دشمن ہے کیونکہ جبریل کو اللہ تعالیٰ نے قاصد بنایا اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے جبریل کے ذریعہ اپنے نبیوں پر بھیجا جبریل وہی لے کر آئے، ان سے دشمنی کرنا اللہ سے دشمنی کرنا ہوا جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبریل اور میکائیل کا دشمن ہوگا وہ کافر ہے اور اللہ تعالیٰ کافروں کا دشمن ہے) یہودیوں کی یہ کیسے احمقانہ بات ہے کہ ہم اس کتاب کو نہیں مانتے جس کو جبریل لے کر آئے۔ اول تو وہ جو کچھ لے کر آئے اللہ کا کلام ہے سفیر اور قاصد کوئی بھی ہو بھیجنے والے کو دیکھا جاتا ہے احکام بھیجنے والا اللہ جل شانہ، ہے پھر اللہ کے احکام کو اس لیے نہ ماننا کہ جبریل لائے ہیں جب کہ وہ اللہ کے حکم سے لائے، بہت بڑی حمایت اور شقاوت ہے۔ مفسر ابن کثیر لکھتے ہیں کہ فرشتوں اور رسولوں کے عمومی ذکر کے بعد حضرت جبریل اور میکائیل کا جو خصوصی ذکر فرمایا اس سے یہ بات واضح ہے کہ اللہ کے کسی رسول سے دشمنی رکھنا فرشتوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے یہ اللہ تعالیٰ سے دشمنی ہے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ جبریل سے ہماری دشمنی ہے اور میکائیل سے ہماری دشمنی نہیں ہے وہ غلط کہتا ہے۔ وہ درحقیقت میکائیل (علیہ السلام) کا بھی دشمن ہے کیونکہ ایک فرشتے سے دشمنی سب فرشتوں سے دشمنی کرنے کے درجہ میں ہے اور موجب کفر ہے یہودیوں کا یہ کہنا کہ میکائیل ہمارے دوست ہیں یہ غلط ہے جبریل کا یا کسی بھی فرشتے کا دشمن ہونا سارے فرشتوں کا دشمن ہونا ہے اور اس میں اللہ کی دشمنی پوشیدہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

188 مَنْ شرطیہ ہے اور اس کی خبر محذوف ہے ای فعدالۃ ولا وجہ لھا او ما اشبہ ھذا التقدیر (بحر ص 320 ج 1) ای من کان عدوہ فلا انصاف لہ (جامع ص 17) پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم ملا کہ آپ ان کے شبہ کا جواب دیں کہ جو شخص حضرت جبریل کا دشمن ہے اس کی دشمنی بلا وجہ ہے اور انصاف پر مبنی نہیں آگے اس کی پانچ علتیں اور دلیلیں بیان کی گئی ہیں فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ ۔ یہ جزا محذوف کی پہلی علت ہے۔ یعنی جبرئیل سے عداوت رکھنا تو بالکل بےمعنی اور غیر منصفانہ حرکت ہے اس لیے کہ انہوں نے جو کچھ آپ کے قلب پر نازل کیا ہے وہ اپنے پاس سے اور اپنی مرضی سے نازل نہیں کیا بلکہ وہ تو اللہ کا کلام ہے اور انہوں نے اللہ ہی کے حکم سے نازل کیا ہے اس لیے حضرت جبریل سے دشمنی سراسر حماقت ہے۔ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۔ یہ جزا محذوف کی دوسری علت ہے اور مُصَدِّقًا، نَزَّلَهٗ کی ضمیر منصوب سے حال ہے یعنی جو کتاب حضرت جبریل نے اللہ کے حکم سے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتاری ہے وہ بھی کوئی نئی اور انوکھی نہیں، بلکہ پہلی کتابوں کے بنیادی اور اصولی مضامین کی تصدیق کرتی ہے۔ اور وہی دعوت توحید پیش کرتی ہے جو اس ہے یعنی جو حضرت جبریل نے اللہ کے حکم سے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتاری ہے وہ بھی کوئی نئی اور انوکھی نہیں، بلکہ پہلی کتابوں کے بنیادی اور اصولی مضامین کی تصدیق کرتی ہے۔ اور وہی دعوت توحید پیش کرتی ہے جو اس سے پہلے خود تورات نے پیش کی تھی۔ ھُدًى وَّبُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ ۔ دونوں مصدقاً پر معطوف ہیں۔ یہاں قرآن کی دو صفتیں اور بیان کی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ سیدھی راہ دکھاتا ہے اور کفر وشرک کے اندھیروں سے نکال کر ایمان اور توحید کی روشنی کی طرف لاتا ہے دوسری یہ کہ وہ ماننے والوں کو آخرت میں ابدی زندگی کی خوشخبری سناتا ہے تو ایسی کتاب لانے والے سے عداوت سرسر بےانصافی اور حماقت ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi