Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 107

سورة الأنبياء

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾

And We have not sent you, [O Muhammad], except as a mercy to the worlds.

اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت ہی بنا کر بھیجا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
اِلَّا
مگر
رَحۡمَۃً
رحمت بنا کر
لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجاہم نے آپ کو
اِلَّا
مگر
رَحۡمَۃً
رحمت
لِّلۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کےلیے
Translated by

Juna Garhi

And We have not sent you, [O Muhammad], except as a mercy to the worlds.

اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت ہی بنا کر بھیجا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے آپ کو تمام دنیا والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ کونہیں بھیجامگرسارے جہانوں کے لیے رحمت کرتے ہوئے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have not sent you but as mercy for all the worlds.

اور تجھ کو ہم نے بھیجا سو مہربانی کر کر جہان کے لوگوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے نہیں بھیجا ہے آپ کو مگر تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have sent you forth as nothing but mercy to people of the whole world.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے جو تم کو بھیجا ہے تو یہ دراصل دنیا والوں کے حق میں ہماری رحمت ہے ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں سارے جہانوں کے لیے رحمت ہی رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ہم نے تو تجھ کو سارے جہانکے لئے رحمت بنا کر بھیجا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ کو (اے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کو تمام اہل جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have not sent thee except as a mercy unto the Worlds.

اور ہم نے آپ کو (اے پیغمبر) دنیا جہان پر (اپنی) رحمت ہی کے لئے بھیجا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم کو تو بس اہلِ عالم کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے نبی ﷺ ) ہم نے آپ کو ( تمام ) جہانوں کے لیے رحمت ( ہی بناکر ) بھیجا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( اے محمد ! ) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ کو اے پیغمبر مگر ایک عظیم الشان رحمت کے طور پر سب جہانوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے آپ کو تمام دنیا والوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے ( ف۱۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے رسولِ محتشم! ) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ہم نے آپ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent thee not, but as a Mercy for all creatures.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We have sent you for no other reason but to be a mercy for mankind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have sent you (O Muhammad) not but as a mercy for the `Alamin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have not sent you but as a mercy to the worlds.

Translated by

William Pickthall

We sent thee not save as a mercy for the peoples.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तुम्हें सारे संसार के लिए बस एक सर्वथा दयालुता बनाकर भेजा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (ایسے مضامین نافعہ دے کر) آپ کو اور کسی بات کے واسطے نہیں بھیجا مگر دنیا جہان کے لوگوں (یعنی مکلفین) پر مہربانی کرنے کے لیے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ہم نے آپ کو دنیا والوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے۔ “ (١٠٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ؐ، ہم نے تو تم کو دنیا والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو مہربانی کر جہان کے لوگوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر جملہ اہل عالم کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے۔