Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 109

سورة الأنبياء

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡتُکُمۡ عَلٰی سَوَآءٍ ؕ وَ اِنۡ اَدۡرِیۡۤ اَقَرِیۡبٌ اَمۡ بَعِیۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۹﴾

But if they turn away, then say, "I have announced to [all of] you equally. And I know not whether near or far is that which you are promised.

پھر اگر یہ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے مجھے علم نہیں کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ لیں
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
اٰذَنۡتُکُمۡ
خبردار کر دیا میں نے تمہیں
عَلٰی سَوَآءٍ
یکساں طور پر
وَاِنۡ
اور نہیں
اَدۡرِیۡۤ
میں جانتا
اَقَرِیۡبٌ
کیا قریب ہے
اَمۡ
یا
بَعِیۡدٌ
دور ہے
مَّا
جو
تُوۡعَدُوۡنَ
تم وعدہ دیئے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھراگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑیں
فَقُلۡ
تو آپ فرمائیں
اٰذَنۡتُکُمۡ
اطلاع کرچکا ہوں تمہیں
عَلٰی سَوَآءٍ
برابر
وَاِنۡ
اور نہیں
اَدۡرِیۡۤ
میں جا نتا
اَقَرِیۡبٌ
کیا قریب ہے
اَمۡ
یا
بَعِیۡدٌ
دور
مَّا
جس کا
تُوۡعَدُوۡنَ
تم سے وعدہ کیا جا تا ہے
Translated by

Juna Garhi

But if they turn away, then say, "I have announced to [all of] you equally. And I know not whether near or far is that which you are promised.

پھر اگر یہ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے مجھے علم نہیں کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر وہ منہ موڑ لیں تو ان سے کہئے کہ : میں نے تم سب کو علی الاعلان خبردار کردیا ہے۔ اور میں نہیں جانتا کہ جو وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ نزدیک ہے یا دور۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھربھی اگروہ منہ موڑیں توآپ فرمائیں میں تمہیں برابراطلاع کر چکا ہوں اور میں نہیں جانتاکہ جس کاتم سے وعدہ کیاجاتاہے کہ آیاوہ قریب ہے یا دور ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But, if they turn away, then say (to them), &I have warned you all alike, and I do not know whether what you have been warned of is near or far.

پھر اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دے میں نے خبر کردی تم کو دونوں طرف برابر، اور میں نہیں جانتا نزدیک ہے یا دور ہے جو تم سے وعدہ ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر یہ لوگ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجیے کہ میں نے تو تم سب کو یکساں طور پر خبردار کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر وہ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ ” میں نے علی الاعلان تم کو خبردار کر دیا ہے ۔ اب یہ میں نہیں جانتا کہ وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے 101 قریب ہے یا دور ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو کہہ دو کہ : میں نے تمہیں علی الاعلان خبردار کردیا ہے ۔ اور مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ جس ( سزا ) کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے ، وہ قریب ہے یا دور ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر یہ لوگ نہ مانیں تو (اے پیغمبر ان سے) کہہ دے میں نے تو تم کو یکساں خبر کردی 2 اور میں نہیں جانتا کہ جس عذاب یا قیامت کا تم وعدہ ہے 3 قریب آ لگا ہے یا (ابھی دور ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو فرمادیجئے میں نے تم سب کو برابر طور پر آگاہ کردیا اور مجھ کو نہیں معلوم کہ جس چیز (قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ جلدی (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر وہ منہ پھیرتے ہیں تو آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تمہیں اچھی طرح تو خبردار کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they turn away, say thou: I have proclaimed unto you all alike, and I know not whether nigh or far is that which ye are promised,

پھر بھی اگر یہ لوگ سرتابی کریں تو آپ کہہ دیجیے کہ میں تم کو نہایت صاف اطلاع کرچکا ۔ اور میں نہیں خبر رکھتا کہ کہ تم سے جو وعدہ کیا گیا ہے آیا وہ قریب آگیا ہے یا وہ دور و دراز ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ اعراض کریں تو کہہ دو کہ میں نے تم سب کو یکساں طور پر خبردار کردیا ہے ، اب میں یہ نہیں جانتا کہ وہ وقت قریب ہے یا دور ہے ، جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو آپ فرمادیجیے کہ میں نے تمہیں پوری طرح باخبر کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ آیا وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے نزدیک ہے یا دور ہے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو فرما دو کہ میں نے تم کو دونوں طرف کی برابر خبر کردی ہے۔ اور میں نہیں جانتا کہ جس بات کا وعدہ تم سے کیا گیا ہے ‘ وہ قریب ہے یا دور ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی اگر یہ لوگ اے پیغمبر ! راہ حق و صداقت سے منہ موڑے ہی رہے تو ان سے کہہ دو کہ میں نے تو تم کو علی الاعلان اور ایک برابر خبردار کردیا ہے اب میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ چیز دور ہے یا قریب جس کا تم لوگوں سے وعدہ کیا جارہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھراگروہ منہ موڑیں تو کہیے:’’میں نے تو تمہیں پورے طورپرخبردارکردیا ہے اور میں نہیں جانتاکہ تم سے جس عذاب کاوعدہ کیا جارہا ہے اس کاوقت قریب ہے یا دور

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۱۹۰ ) تو فرمادو میں نے تمہیں لڑائی کا اعلان کردیا ، برابری پر اور میں کیا جانوں ( ف۱۹۱ ) کہ پاس ہے یا دور ہے وہ جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر وہ رُوگردانی کریں تو فرما دیجئے: میں نے تم سب کو یکساں طور پر باخبر کر دیا ہے ، اور میں نہیں جانتا کہ وہ ( عذاب ) نزدیک ہے یا دور جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس اگر وہ اس سے روگردانی کریں تو آپ کہہ دیجئے! کہ میں نے برابر آپ کو خبردار کر دیا ہے اب مجھے معلوم نہیں ہے کہ وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they turn back, Say: "I have proclaimed the Message to you all alike and in truth; but I know not whether that which ye are promised is near or far.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they turn away, tell them, "I have warned every one of you equally. I do not know when the torment which you have to suffer will take place.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they turn away say: "I give you a notice to be known to us all alike. And I know not whether that which you are promised is near or far."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they turn back, say: I have given you warning in fairness and I do not know whether what you are threatened with is near or far;

Translated by

William Pickthall

But if they are averse, then say: I have warned you all alike, although I know not whether nigh or far is that which ye are promised.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर यदि वे मुँह फेरें तो कह दो, "मैंने तुम्हें सामान्य रूप से सावधान कर दिया है। अब मैं यह नहीं जानता कि जिस का तुम से वादा किया जा रहा है वह निकट है या दूर।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (بھی) اگر یہ لوگ سرتابی کریں تو (بطور تمام حجت کے) آپ فرما دیجیئے کہ میں تم کو نہایت صاف اطلاع دے چکا ہوں اور میں یہ جانتا نہیں کہ جس (سزا) کا تم سے وعدہوا ہے آیا وہ قریب ہے یا دور ہے البتہ وقوع ضرور ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ منہ پھیریں تو فرما دیں کہ میں نے واضح طور پر تمہیں خبردار کردیا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے قریب ہے یا دور۔ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر وہ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے علی الاعلان تم کو خبردار کردیا ہے۔ اب یہ میں نہیں جانتا کہ وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے قریب ہے یا دور۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ روگردانی کریں تو آپ فرما دیجیے، کہ میں تمہیں خوب صاف طریقہ پر اطلاع دے چکا ہوں اور میں نہیں جانتا کہ جس کا تم سے وعدہ ہوا ہے وہ قریب ہے یا دور ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر وہ منہ موڑیں تو تو کہہ دے میں نے خبر دی تم کو دونوں طرف برابر اور میں نہیں جانتا نزدیک ہے یا دور ہے جو تم سے وعدہ ہوا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو آپ فرما دیجئے میں نے تم سب کو یکساں طور پر آگاہ کردیا ہے اور مجھ کو نہیں معلوم کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ نزدیک ہے یا دور ہے