Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 110

سورة الأنبياء

اِنَّہٗ یَعۡلَمُ الۡجَہۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَ یَعۡلَمُ مَا تَکۡتُمُوۡنَ ﴿۱۱۰﴾

Indeed, He knows what is declared of speech, and He knows what you conceal.

البتہ اللہ تعالٰی تو کھلی اور ظاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّہٗ
بےشک وہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
الۡجَہۡرَ
ظاہر کو
مِنَ الۡقَوۡلِ
بات میں سے
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
اس کو جو
تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّہٗ
یقیناً وہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
الۡجَہۡرَ
بلند آواز سے کی
مِنَ الۡقَوۡلِ
بات کو
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, He knows what is declared of speech, and He knows what you conceal.

البتہ اللہ تعالٰی تو کھلی اور ظاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو باواز بلند کی جاتی ہیں اور وہ بھی جنہیں تم چھپا کر کرتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًاللہ تعالیٰ بلندآوازسے کی ہوئی بات کوجانتاہے اور وہ جانتا ہے جوتم چھپاتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, He knows what is spoken openly and He knows what you conceal.

وہ رب جانتا ہے جو بات پکار کر کرو اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہی جانتا ہے بلند آواز سے کہی گئی بات کو بھی اور اسے بھی جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed He knows what you say loudly and what you hide.

اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بآواز بلند کہی جاتی ہیں اور وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو ۔ 102

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ تعالیٰ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بلند آواز سے کہی جاتی ہیں ، اور وہ باتیں بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک وہ خدا اس بار بھی جانتا ہے جو پکار کر کہی جائے اور اس کو بھی 4 جانتا نہیں کو تم چھپاتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ بات جو پکار کر کی جائے وہ یقینا اسے بھی جانتا ہے اور جو تم چھپا کر کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ان تمام باتوں کو جانتا ہے جو پکار کر کہی جائیں اور اس کو بھی جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily He knoweth that which is public in speech, and He knoweth that which ye hide.

بیشک اللہ پکار کر کہی ہوئی بات کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور میں خبر نہیں رکھتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک وہی جانتا ہے کھلی بات کو بھی اور اس بات کو بھی ، جس کو تم چھپاتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ ( اللہ تعالیٰ ) زور سے کہی ہوئی بات کو ( بھی ) سنتا ہے اور جو ( کچھ ) تم چھپاتے ہو اسے ( بھی ) جانتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو بات پکار کر کی جائے وہ اسے جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی وہ واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ خوب جانتا ہے اس بات کو بھی جو تم پکار کر کہتے ہو اور اسے وہ بھی پوری طرح معلوم ہے جس کو تم لوگ چھپا کر رکھتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ آوازیں بھی خوب جانتا ہےجو باآواز بلند کی جاتی ہیں اور وہ بھی جنہیں تم چھپاتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ جانتا ہے آواز کی بات ( ف۱۹۳ ) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو ( ف۱۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک وہ بلند آواز کی بات بھی جانتا ہے اور وہ ( کچھ ) بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

بےشک وہ ( اللہ ) بلند آواز سے کہی گئی بات کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جسے تم چھپاتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It is He Who knows what is open in speech and what ye hide (in your hearts).

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows well all that is spoken aloud and all that you hide.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, He knows that which is spoken aloud and He knows that which you conceal."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely He knows what is spoken openly and He knows what you hide;

Translated by

William Pickthall

Lo! He knoweth that which is said openly, and that which ye conceal.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही वह ऊँची आवाज़ में कही हुई बात को जानता है और उसे भी जानता है जो तुम छिपाते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیونکہ اللہ کو (تمہاری) پکار کر کہی ہوئی بات کی خبر ہے اور جو بات تم دل میں رکھتے ہو اس کی بھی خبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بلند آواز میں کہی جاتی ہیں اور وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو با آواز بلند کہی جاتی ہیں اور وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ بات ہے کہ اللہ زور کی کہی ہوئی بات کو جانتا ہے، اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ رب جانتا ہے جو بات پکار کر کرو اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک خدا اس بات کو بھی جانتا ہے جو پکار کر کہی جائے اور اس کو بھی جانتا ہے جو تم دل میں چھپاتے ہو۔