Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 112

سورة الأنبياء

قٰلَ رَبِّ احۡکُمۡ بِالۡحَقِّ ؕ وَ رَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾٪  7 النصف

[The Prophet] has said, "My Lord, judge [between us] in truth. And our Lord is the Most Merciful, the one whose help is sought against that which you describe."

خود نبی نے کہا اے رب! انصاف کے ساتھ فیصلہ فرما اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم بیان کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قٰلَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
احۡکُمۡ
فیصلہ کر دے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَرَبُّنَا
اور رب ہمارا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن ہے
الۡمُسۡتَعَانُ
جس سے مدد طلب کی جاتی ہے
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قٰلَ
پیغمبر نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
احۡکُمۡ
فیصلہ فرمادے
بِالۡحَقِّ
حق کے سا تھ
وَرَبُّنَا
اور رب ہمارا
الرَّحۡمٰنُ
وسیع رحمت والا
الۡمُسۡتَعَانُ
جس سے مدد مانگی جاتی ہے
عَلٰی مَا
اس پر جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

[The Prophet] has said, "My Lord, judge [between us] in truth. And our Lord is the Most Merciful, the one whose help is sought against that which you describe."

خود نبی نے کہا اے رب! انصاف کے ساتھ فیصلہ فرما اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم بیان کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(آخر کار) پیغمبر نے کہا : اے میرے پروردگار ! حق کے ساتھ فیصلہ کردے۔ اور لوگو ! جو کچھ تم بیان کرتے ہو اس کے مقابلہ میں ہمارا پروردگار رحمن ہی ہے جس سے مدد طلب کی جاسکتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پیغمبرنے کہا اے میرے رب! حق کے ساتھ فیصلہ فرمااورہمارارب وسیع رحمت والا ہے جس سے مددمانگی جاتی ہے اُن باتوں پرجوتم بیان کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Our Messenger) said, |"My Lord, judge with truth. And Our Lord is the Rahman (All-Merciful), the One whose help is sought against what you describe.

رسول نے کہا اے رب فیصلہ کر انصاف کا اور رب ہمارا رحمن ہے اسی سے مدد مانگتے ہیں ان باتوں پر جو تم بتلاتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : پروردگار ! اب حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور ہمارا رب رحمن ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں کے خلاف جو تم بنا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿آخرکار﴾ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کہا کہ ” اے میرے رب ، حق کے ساتھ فیصلہ کر دے ، اور لوگو ، تم جو باتیں بناتے ہو ان کے مقابلے میں ہمارا رب رحمان ہی ہمارے لیے مدد کا سہارا ہے ۔ ” ؏ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( آخرکار ) پیغمبر نے کہا کہ : اے میرے پروردگار ! حق کا فیصلہ کردیجیے ، اور ہمارا پروردگار بڑٰی رحمت والا ، اور جو باتیں تم بناتے ہو ، ان کے مقابلے میں اسی کی مدد درکار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایک مدت تک پیغمبر نے کہا اے رب حکم کر میرے ساتھ حق کے اور پروردگار بڑا مہربان اور مدد مانگا گیا ہے اوپر اس چیز کے جو تم بیان کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(پیغمبر نے) فرمایا اے میرے پروردگار ! حق کے ساتھ فیصلہ فرمادیجئے اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اور اسی سے ان باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) کہا کہ میرے پروردگار آپ حق کے ساتھ فیصلہ کردیجیے اور ہمارا رب بہت مہربان ہے اور اس سے مدد طلب کی جاتی ہے (ان باتوں پر) جو تم بتاتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پیغمبر نے کہا کہ اے میرے پروردگار حق کے ساتھ فیصلہ کردے۔ اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اسی سے ان باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He saith: my Lord! judge Thou with truth. And our Lord is the Compassionate Whose help is to be sought against that which ye utter.

(پیغمبر نے) کہا ۔ کہ اے میرے پروردگار تو فیصلہ کردے حق کے مواقف ۔ اور ہمارا پروردگار بڑا رحمت والا ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے ان باتوں کے مقابلہ میں جو تم بتایا کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے دعا کی: اے میرے پروردگار! حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور ہمارا رب رحمٰن ہی ہے ، جس سے مدد کی درخواست ہے ان باتوں کے مقابل میں ، جو تم بیان کرتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نبی ﷺ نے ) فرمایا اے میرے رب! حق کے ساتھ فیصلہ فرمایا ہمارا رب بڑا مہربان ہے ( اور ) اس سے مدد مانگی جاتی ہے ، ان ( باتوں میں ) جو تم بیان کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پیغمبر نے کہا اے رب فیصلہ کر انصاف سے اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے اسی سے ان باتوں پر جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخر کار ! پیغمبر نے کہا اے میرے رب فیصلہ فرما دے حق کے ساتھ ہمارا رب جو بڑا ہی مہربان ہے اسی سے مدد مانگی جاتی ہے ان باتوں کے مقابلے میں جو تم لوگ بناتے ہو۔

Translated by

Noor ul Amin

( آخرکار ) نبی نے کہا:’’اے میرے رب! تو انصاف کے ساتھ فیصلہ فرمااور ( لوگو ) جو کچھ تم ( اللہ کے بارے میں یامیرے بارے میں ) بیان کرتے ہواس پر اپنے رب رحمن سے ( ہی ) مدد طلب کی جا سکتی ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نبی نے عرض کی کہ اے میرے رب حق فیصلہ فرمادے ( ف۱۹۸ ) اور ہمارے رب رحمنٰ ہی کی مدد درکار ہے ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو ، ( ف۱۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ہمارے حبیب نے ) عرض کیا: اے میرے رب! ( ہمارے درمیان ) حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے ، اور ہمارا رب بے حد رحم فرمانے والا ہے ، اسی سے مدد طلب کی جاتی ہے ان ( دل آزار ) باتوں پر جو ( اے کافرو! ) تم بیان کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( آخرکار رسول ( ص ) نے ) کہا اے میرے پروردگار! تو حق کے ساتھ فیصلہ کر دے ۔ ( اے لوگو ) ہمارا پروردگار وہی خدائے رحمن ہے جس سے ان باتوں کے خلاف مدد مانگی جاتی ہے جو تم بنا رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O my Lord! judge Thou in truth!" "Our Lord Most Gracious is the One Whose assistance should be sought against the blasphemies ye utter!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He also said, "Lord, judge (us) with Truth. Our Lord is the Beneficent One whose help I ask against the blasphemies you say about Him".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said:"My Lord! Judge You in truth! Our Lord is the Most Gracious, Whose help is to be sought against that which you attribute!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my Lord! judge Thou with truth; and our Lord is the Beneficent Allah, Whose help is sought against what you ascribe (to Him).

Translated by

William Pickthall

He saith: My Lord! Judge Thou with truth. Our Lord is the Beneficent, Whose help is to be implored against that which ye ascribe (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ मेरे रब, सत्य का फ़ैसला कर दे! और हमारा रब रहमान है। उसी से सहायता की प्रार्थना है, उन बातों के मुक़ाबले में जो तुम लोग बयान करते हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پیغمبر نے (باذن الہیٰ ) کہا کہ اے میرے رب میرا فیصلہ کر دیجیئے (3) حق کے موافق اور (پیغمبر نے کفار سے یہ فرمایا کہ) ہمارا رب ہم پر بڑا مہربان ہے جس سے ان باتوں کے مقابلہ میں مدد چاہی جاتی ہے جو تم بنایا کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رسول نے کہا اے میرے رب حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور لوگو ! تم باتیں بناتے ہو ان کے مقابلے میں ہمارا رب رحمان ہے اور وہ ہمارے لیے مددگار ہے۔ “ (١١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

‘(آخر کار) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا کہ اے میرے رب ، حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور لوگو ، تم جو باتیں بناتے ہو ، ان کے مقابلے میں ہمارا رب رحمٰن ہی ہمارے لئے مدد کا سہارا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

رسول اللہ نے کہا کہ اے میرے رب حق کے ساتھ فیصلہ فرما دیجیے اور ہمارا رب رحمن ہے، جس سے ان باتوں کے مقابلہ میں مدد مانگی جاتی ہے جو تم بیان کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

رسول نے کہا اے رب فیصلہ کر انصاف کا اور رب ہمارا رحمان ہے اسی سے مدد مانگتے ہیں ان باتوں پر جو تم بتلاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پیغمبر نے یوں دعا کی اے میرے پروردگار انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور ہمارا رب رحمن ہے اور ان باتوں کے مقابلہ میں جو تم بناتے ہو اسی سے مدد طلب کی جاتی ہے