Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 19

سورة الأنبياء

وَ لَہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَنۡ عِنۡدَہٗ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِہٖ وَ لَا یَسۡتَحۡسِرُوۡنَ ﴿ۚ۱۹﴾

To Him belongs whoever is in the heavens and the earth. And those near Him are not prevented by arrogance from His worship, nor do they tire.

آسمانوں اور زمین میں جو ہے اسی اللہ کا ہے اور جو اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَہٗ
اور اسی کے لیے ہے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس ہے
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
عَنۡ عِبَادَتِہٖ
اس کی عبادت سے
وَلَا
اور نہ
یَسۡتَحۡسِرُوۡنَ
وہ تھکتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَہٗ
اور اسی کا ہے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَمَنۡ
اور جو بھی
عِنۡدَہٗ
اس کےپاس ہیں
لَا
نہیں
یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
وہ تکبر کرتے
عَنۡ عِبَادَتِہٖ
اس کی عبادت سے
وَلَا یَسۡتَحۡسِرُوۡنَ
اور نہ وہ تھکتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

To Him belongs whoever is in the heavens and the earth. And those near Him are not prevented by arrogance from His worship, nor do they tire.

آسمانوں اور زمین میں جو ہے اسی اللہ کا ہے اور جو اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور جو مخلوق (فرشتے) اس کے حضور میں ہیں وہ اس کی بندگی سے اکڑتے نہیں اور نہ ہی وہ اکتاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آسمانوں اورزمین میں جو بھی ہے اُسی کا ہے اور جواُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ تکبر کرتے ہیں اورنہ تھکتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Him belong all those in the heavens and the earth. And those who are near Him are not arrogant against His worship, nor are they sluggish.

اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں سرکشی نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو (ملائکہ مقربین) اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر (کی بنا پر گریز) نہیں کرتے اور نہ ہی وہ سستی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Him belongs whosoever dwells in the heavens and on earth. Those (angels) that are with Him neither disdain to serve Him out of pride, nor do they weary of it.

زمین اور آسمانوں میں جو مخلوق بھی ہے اللہ کی ہے ۔ 18 اور جو ﴿فرشتے﴾ اس کے پاس ہیں 19 وہ نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ کر اس کی بندگی سے سرتابی کرتے ہیں اور نہ ملول ہوتے ہیں ۔ 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو لوگ بھی ہیں ، اللہ کے ہیں ۔ اور جو ( فرشتے ) اللہ کے پاس ہیں ، وہ نہ اس کی عبادت سے سرکشی کرتے ہیں ، نہ تھکتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آسمانوں اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اس کے ملک ہیں اور جو خود اس کے پاس ہیں (یعنی فرشتے) اس کے پوجنے میں شیخی نہیں کرتے 10 اور نہ تھپکتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور (ان میں) جو اس کے قریب (فرشتے اور مقربان بارگاہ) ہیں وہ اس کی عبادت سے عار نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کی ملکیت ہے اور جو اس کے پاس ہیں (فرشتے) وہ اس کی عبادت و بندگی سے سرکشی اختیار نہیں کرتے اور نہ ہی وہ تھکتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔ اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And His is whosoever is in the heavens and the earth; and those nigh unto Him are not too stiff-necked for His worship nor are they weary.

اور اسی کی ملک ہے جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو اس کے نزدیک ہیں اور اس کی عبادت سے عار نہیں کرتے اور نہ وہ تھکتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو اس کے پاس ہیں ۔ وہ اس کی بندگی سے نہ سرتابی کرتے اور نہ تھکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کی مِلک ہے اور جو ( فرشتے ) اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے سرکشی اختیار نہیں کرتے اور نہ وہ تھکتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ آسمانوں میں اور زمین میں ہیں سب اسی کی ملکیت اور اسی کا مال ہیں اور جو فرشتے اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ تھکتے ہیں نہ اکتاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی کی ہے وہ سب مخلوق جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ سب بھی جو اس کے پاس ہیں یعنی فرشتے ان کا حال یہ ہے کہ وہ نہ تو کبھی اپنی بڑائی کا گھمنڈ کرکے اس کی عبادت سے سرتابی کرتے ہیں اور نہ ہی وہ تھکتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور آسمان اور زمین میںجو کچھ ہے سب اسی کا ہے اورجو مخلوق ( فرشتے ) اس کے حضورمیں ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ اکڑتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں ( ف۳۵ ) اور اس کے پاس والے ( ف۳٦ ) اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ( بندہ و مملوک ) ہے ، اور جو ( فرشتے ) اس کی قربت میں ( رہتے ) ہیں وہ نہ تو اس کی عبادت سے تکبّر کرتے ہیں اور نہ وہ ( اس کی طاعت بجا لاتے ہوئے ) تھکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین ہے سب اسی کیلئے ہے اور جو اس کی بارگاہ میں ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر و سرکشی نہیں کرتے اور نہ ہی تھکتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him belong all (creatures) in the heavens and on earth: Even those who are in His (very) Presence are not too proud to serve Him, nor are they (ever) weary (of His service):

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all those who are in the heavens and the earth. Those who are closer to Him are not too proud to worship Him, nor do they get tired of worshipping.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him belongs whosoever is in the heavens and on earth. And those who are near Him are not too proud to worship Him, nor are they weary.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever is in the heavens and the earth is His; and those who are with Him are not proud to serve Him, nor do they grow weary.

Translated by

William Pickthall

Unto Him belongeth whosoever is in the heavens and the earth. And those who dwell in His presence are not too proud to worship Him, nor do they weary;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आकाशों और धरती में जो कोई है उसी का है। और जो (फ़रिश्ते) उस के पास है वे न तो अपने को बड़ा समझकर उस की बन्दगी से मुँह मोड़ते हैं और न वे थकते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (حق تعالیٰ کی وہ شان ہے کہ) جتنے کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کے ہیں اور (ان میں سے) جو اللہ کے نزدیک (بڑے مقبول و مقرب) ہیں وہ اس کی عبادت سے عار نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” زمین اور آسمانوں میں جو بھی مخلوق ہے اللہ کی ہے اور جو اس کے حضور رہتے ہیں وہ اس کی بندگی سے نہ سرتابی کرتے ہیں اور نہ ہی تھکتے ہیں۔ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین اور آسمانوں میں جو مخلوق بھی ہے اللہ کی ہے اور جو (فرشتے ) سا کے پاس ہیں وہ نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ کر اس کی بندگی سے سرتابی کرتے ہیں اور نہ طول ہوتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کی وجہ سے تمہارے لیے خرابی ہے، اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور جو بندے اللہ کے نزدیک ہیں وہ اس کی عبادت سے عار نہیں کرتے، اور نہ وہ تھکتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں سرکشی نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کوئی بھی آسمان و زمین میں ہے سب اسی کے مملوک ہیں اور جو کوئی اس کی بارگاہ میں مقرب ہیں یعنی فرشتے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ خدا کی عبادت سے نہ تو سرکشی کرتے ہیں اور نہ اس کی عبادت سے تھکتے ہیں