Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 20

سورة الأنبياء

یُسَبِّحُوۡنَ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ لَا یَفۡتُرُوۡنَ ﴿۲۰﴾

They exalt [Him] night and day [and] do not slacken.

وہ دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں اور ذرا سی بھی سستی نہیں کرتے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

They glorify His praises night and day, they never slacken. They persist in their worship night and day, obeying Allah to the utmost, and they are able to do this, as Allah says: لااَّ يَعْصُونَ اللَّهَ مَأ أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُوْمَرُونَ who do not disobey Allah in what He commands them, but do what they are commanded. (66:6)

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ۚيُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَايَفْتُرُوْنَ :” اَلْفُتُوْرُ “ کا معنی کسی کام سے رک جانا ہے، جیسا کہ فرمایا : (قَدْ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلٰي فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ ) [ المائدۃ : ١٩ ] ” بیشک تمہارے پاس ہمارا رسول آیا ہے، جو تمہارے لیے کھول کر بیان کرتا ہے، رسولوں کے ایک وقفے کے بعد۔ “ یعنی فرشتے رات دن اللہ کی تسبیح کرتے ہیں، کبھی نہیں رکتے، وقفہ نہیں کرتے۔ یہاں ایک سوال ہے جو عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کعب احبار سے کیا کہ آپ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے متعلق فرمایا : (ۚيُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَايَفْتُرُوْنَ ) تو کیا انھیں آپس کی بات چیت، پیغمبروں کو وحی پہنچانا اور دوسرے کام تسبیح میں رکاوٹ نہیں بنتے ؟ انھوں نے فرمایا : ” بیٹا ! اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تسبیح ایسے ہی کردی ہے جیسے تمہارے لیے سانس لینا کردیا ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ تم بات کرتے ہوئے سانس لیتے جاتے ہو اور چلتے ہوئے سانس لیتے رہتے ہو ؟ “ [ طبری من طرق یقوي أحدھما الآخر، حکمت بن بشیر ] دن رات بغیر وقفے کے تسبیح سے مراد مبالغہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بہت زیادہ تسبیح کرتے ہیں، جیسے کہتے ہیں کہ فلاں تمہاری ہر وقت تعریف کرتا ہے، یا میں دن رات تمہیں یاد کرتا ہوں وغیرہ۔ مفسر آلوسی نے اس توجیہ کی تعریف کی ہے۔ (روح المعانی) یا جس طرح ام المومنین عائشہ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق فرمایا : ( کَان النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَذْکُرُ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ أَحْیَانِہِ ) [ مسلم، الحیض، باب ذکر اللہ في حال الجنابۃ وغیرھا : ٣٧٣ ]” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے تمام اوقات میں اللہ کا ذکر کرتے تھے۔ “ ظاہر ہے آپ اپنی انسانی ضروریات، دعوت و تبلیغ اور جہاد کے لیے بات بھی کرتے تھے، کھاتے پیتے اور سوتے بھی تھے، اس کے باوجود اللہ کی یاد سے دل غافل نہیں ہوتا تھا۔ یہ توجیہ کعب احبار کی توجیہ سے ملتی جلتی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This point has been brought to a conclusion in the next verse by saying يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ‌ لَا يَفْتُرُ‌ونَ , (They proclaim His purity night and day, never slackening - 21:20). Sayyidna ` Abdullah Ibn Harith (رض) عنہ said that he asked Ka` b al-Abbar (رض) how it was that angels kept reciting tasbih (proclaiming Allah&s purity) all the time. Did they not have anything else to do? And if they did how could they do both things simultaneously, that is reciting tasbih and do other things. To this Ka&b replied |"0 my nephew! Does performance of any of your jobs prevent you from breathing?|" The truth is that tasbih comes to angels just as breathing comes to human beings which continues without stopping whatever else he may be doing.(Qurtubi, Al-Bahr ul-Muhit)

يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَايَفْتُرُوْنَ ، یعنی فرشتے رات دن تسبیح کرتے رہتے ہیں کسی وقت سست بھی نہیں ہوتے۔ عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے کعب احبار سے پوچھا کہ کیا فرشتوں کو تسبیح کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں، اگر ہے تو پھر دوسرے کاموں کے ساتھ ہر وقت کی تسبیح کیسے جاری رہتی ہے۔ کعب نے فرمایا اے میرے بھتیجے کیا تمہارا کوئی کام اور مغشلہ تمہیں سانس لینے سے روکتا ہے اور کام کرنے میں مخل و مانع ہوتا ہے حقیقت یہی ہے کہ تسبیح فرشتوں کے لئے ایسی ہے جیسے ہمارا سانس یا آنکھ جھپکنا کہ یہ دونوں چیزیں ہر وقت ہر حال میں جاری رہتی ہیں اور کسی کام میں مانع اور مخل نہیں ہوتیں (قرطبی و بحر محیط)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ لَا يَفْتُرُوْنَ۝ ٢٠ سبح السَّبْحُ : المرّ السّريع في الماء، وفي الهواء، يقال : سَبَحَ سَبْحاً وسِبَاحَةً ، واستعیر لمرّ النجوم في الفلک نحو : وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] ، ولجري الفرس نحو : وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] ، ولسرعة الذّهاب في العمل نحو : إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] ، والتَّسْبِيحُ : تنزيه اللہ تعالی. وأصله : المرّ السّريع في عبادة اللہ تعالی، وجعل ذلک في فعل الخیر کما جعل الإبعاد في الشّرّ ، فقیل : أبعده الله، وجعل التَّسْبِيحُ عامّا في العبادات قولا کان، أو فعلا، أو نيّة، قال : فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] ، ( س ب ح ) السبح اس کے اصل منعی پانی یا ہوا میں تیز رفتار ری سے گزر جانے کے ہیں سبح ( ف ) سبحا وسباحۃ وہ تیز رفتاری سے چلا پھر استعارہ یہ لفظ فلک میں نجوم کی گردش اور تیز رفتاری کے لئے استعمال ہونے لگا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] سب ( اپنے اپنے ) فلک یعنی دوائر میں تیز ی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ اور گھوڑے کی تیز رفتار پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] اور فرشتوں کی قسم جو آسمان و زمین کے درمیان ) تیر تے پھرتے ہیں ۔ اور کسی کام کو سرعت کے ساتھ کر گزرنے پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] اور دن کے وقت کو تم بہت مشغول کا رہے ہو ۔ التسبیح کے معنی تنزیہ الہیٰ بیان کرنے کے ہیں اصل میں اس کے معنی عبادت الہی میں تیزی کرنا کے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پھر اس کا استعمال ہر فعل خیر پر ہونے لگا ہے جیسا کہ ابعاد کا لفظ شر پر بولا جاتا ہے کہا جاتا ہے ابعد اللہ خدا سے ہلاک کرے پس تسبیح کا لفظ قولی ۔ فعلی اور قلبی ہر قسم کی عبادت پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] قو اگر یونس (علیہ السلام) اس وقت ( خدا کی تسبیح ( و تقدیس کرنے والوں میں نہ ہوتے ۔ یہاں بعض نے مستحین کے معنی مصلین کئے ہیں لیکن انسب یہ ہے کہ اسے تینوں قسم کی عبادت پر محمول کیا جائے ليل يقال : لَيْلٌ ولَيْلَةٌ ، وجمعها : لَيَالٍ ولَيَائِلُ ولَيْلَاتٌ ، وقیل : لَيْلٌ أَلْيَلُ ، ولیلة لَيْلَاءُ. وقیل : أصل ليلة لَيْلَاةٌ بدلیل تصغیرها علی لُيَيْلَةٍ ، وجمعها علی ليال . قال اللہ تعالی: وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] ( ل ی ل ) لیل ولیلۃ کے معنی رات کے ہیں اس کی جمع لیال ولیا ئل ولیلات آتی ہے اور نہایت تاریک رات کو لیل الیل ولیلہ لیلاء کہا جاتا ہے بعض نے کہا ہے کہ لیلۃ اصل میں لیلاۃ ہے کیونکہ اس کی تصغیر لیلۃ اور جمع لیال آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّا أَنْزَلْناهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ [ القدر/ 1] ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل ( کرنا شروع ) وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] اور رات اور دن کو تمہاری خاطر کام میں لگا دیا ۔ فتر الفُتُورُ : سکون بعد حدّة، ولین بعد شدّة، وضعف بعد قوّة . قال تعالی: يا أَهْلَ الْكِتابِ قَدْ جاءَكُمْ رَسُولُنا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلى فَتْرَةٍ مِنَ الرُّسُلِ [ المائدة/ 19] ، أي : سکون حال عن مجیء رسول اللہ صلّى اللہ عليه وسلم، وقوله : لا يَفْتُرُونَ [ الأنبیاء/ 20] ، أي : لا يسکنون عن نشاطهم في العبادة . وروي عن النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم أنه قال : «لكلّ عالم شرّة، ولكلّ شرّة فَتْرَةٌ ، فمن فَتَرَ إلى سنّتي فقد نجا وإلّا فقد هلك» «1» فقوله :«لكلّ شرّة فترة» فإشارة إلى ما قيل : للباطل جولة ثمّ يضمحلّ ، وللحقّ دولة لا تذلّ ولا تقلّ. وقوله : «من فَتَرَ إلى سنّتي» أي : سکن إليها، والطّرف الفَاتِرُ : فيه ضعف مستحسن، والفِتْرُ : ما بين طرف الإبهام وطرف السّبّابة، يقال : فَتَرْتُهُ بِفِتْرِي، وشبرته بشبري . ( ف ت ر ) الفتور کے معنی تیزی کے بعد ٹھہر نے سختی کے بعد نرم اور قوت کے بعد کمزور پڑجانا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ يا أَهْلَ الْكِتابِ قَدْ جاءَكُمْ رَسُولُنا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلى فَتْرَةٍ مِنَ الرُّسُلِ [ المائدة/ 19] اے اہل کتاب پیغمبروں کے آنے کا سلسلہ جو ایک عرصہ تک منقطع رہا تو اب تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آگئے ہیں ۔ یعنی سلسلہ رسالت کے منقطع اور ماند پڑجانے کے بعد آنحضرت تشریف لے آئے ہیں آیت کریمہ : ۔ لا يَفْتُرُونَ [ الأنبیاء/ 20] کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہمیشہ عبادت میں سر گرم رہتے ہیں اور کبھی سست نہیں پڑتے اور ایک روایت میں ہے کہ ہر عالم میں تیری ہوتی ہے اور ہر تیزی کے بعد فترۃ یعنی سکون ہوتا ہے تو جو شخص میری سنت سے سکون حاصل کریگا وہ نجات یافتہ ہے ورنہ نہ وہ ہلاک ہوگا پس بکل شرۃ فترۃ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ باطن میں پہلے پہل تو جوش ہوتا ہے مگر جلدی ہی مضمحل ہوجاتا ہے اور حق کی سلطنت کبھی ذلیل یا کمزور نہیں ہوتی ۔ اور من الیٰ سنتی کے معنی سنت نبوی کی پناہ میں سکون حاصل کرنے کے ہیں ۔ الطراف الفاتر لگاہ مست اور یہ اچھی صفت کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔ الفتر انگشت شہادت اور انگوٹھے کے درمیان کا فاصلہ اور شبرتہ بشیری کی طرح فترتہ بفرتی کا محاورہ ہے جس کے معنی انگوٹھا اور انگشت شہادت کے ساتھ کسی چیز کو ناپنے کے ہیں

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(21:20) لا یفترون۔ مضارع منفی جمع مذکر غائب فتر مصدر (باب نصر) وہ سستی نہیں کرتے وہ نہیں اکتاتے۔ فتر مادہ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 11 کعب احبار ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ فرشتوں کے لئے تسبیح ایسی ہی ہے جیسے ہمارے لئے سانس یعنی جس طرح ہرحال میں انسان سانس لیتا ہے اسی طرح فرشتے بھی ہرحال میں اللہ کی تسبیح و تہلیل کرتے ہی۔ یہی قول زجاج سے منقول ہے۔ (شوکانی، کبیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

4۔ جب ان کی یہ حالت ہے تو عام مخلوق تو کس شمار میں ہے، پس لائق عبادت وہی ہے اور جب کوئی دوسرا ایسا نہیں ہے تو پھر اس کا شریک سمجھنا کتنی بےعقلی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

20 وہ فرشتے رات اور دن اس کی تسبیح اور تقدیس کرتے رہتے ہیں اور اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور وہ تسبیح و تقدیس اور اللہ تعالیٰ کی عبادت سے ٹھہرتے اور رکتے نہیں اور تسبیح کو موقوف نہیں کرتے۔ یعنی جس طرح انسان سانس لیتے ہیں اور سانس لینے میں کوئی کشقت نہیں ہوتی اور ہر وقت سانس لیتے رہتے ہیں اسی طرح فرشتے کسی وقت عبادت میں کاہلی نہیں اور ٹھہرتے نہیں یہی حالت جنت میں اہل جنت کی ہوگی کہ ذکر الٰہی ان کے سانس میں الہام کردیا جائے گا اور جنت میں بےتکلف اور بلامشقت ذکر کرتے رہیں گے آگے معبود ان باطلہ کا دور سے دلائل سے رد فرماتے ہیں۔