Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 30

سورة الأنبياء

اَوَ لَمۡ یَرَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ کَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰہُمَا ؕ وَ جَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۳۰﴾

Have those who disbelieved not considered that the heavens and the earth were a joined entity, and We separated them and made from water every living thing? Then will they not believe?

کیا کافر لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان و زمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا اور ہر زندہ چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا ، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَ
دیکھا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَنَّ
کہ بےشک
السَّمٰوٰتِ
آسمان
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین
کَانَتَا
تھے وہ دونوں
رَتۡقًا
ملے ہوئے
فَفَتَقۡنٰہُمَا
تو جدا جدا کر دیا ہم نے ان دونوں کو
وَجَعَلۡنَا
اور بنائی ہم نے
مِنَ الۡمَآءِ
پانی سے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز
حَیٍّ
زندہ
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَ
دیکھا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اَنَّ
یقیناً
السَّمٰوٰتِ
آسمان
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین
کَانَتَا
وہ دونوں تھے
رَتۡقًا
ملے ہوئے
فَفَتَقۡنٰہُمَا
تو پھاڑ کر جدا کردیا ہم نے اُن کو
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
مِنَ الۡمَآءِ
پانی سے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
حَیٍّ
زندہ
اَفَلَا
تو کیا نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

Have those who disbelieved not considered that the heavens and the earth were a joined entity, and We separated them and made from water every living thing? Then will they not believe?

کیا کافر لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان و زمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا اور ہر زندہ چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا ، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا کافروں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ آسمان اور زمین آپس میں گڈ مڈ تھے پھر ہم نے انھیں الگ الگ کیا اور ہر جاندار چیز کو پانی سے زندگی بخشی کیا پھر بھی یہ لوگ (اللہ تعالیٰ کے کے خلاقی) پر ایمان نہیں لاتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاانہوں نے دیکھا نہیں کہ یقیناآسمان اورزمین دونوں ملے ہوئے تھے؟توہم نے ان دونوں کو پھاڑ کر جدا کیا اور ہم نے پانی سے ہرزندہ چیز کو بنایا، توکیاوہ ایمان نہیں لاتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have the disbelievers not seen that the heavens and the earth were closed, then We opened them? And We created from water every living thing. Would they yet not believe?

اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند تھے پھر ہم نے ان کو کھول دیا اور بنائی ہم نے پانی سے ہر ایک چیز جس میں جان ہے پھر کیا یقین نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا دیکھا نہیں ان کافروں نے کہ آسمان اور زمین بند تھے پھر ہم نے ان کو کھول دیا اور ہم نے پانی سے ہر جاندار شے کو بنایا تو کیا (یہ سب کچھ جان لینے کے بعد بھی) یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did the unbelievers (who do not accept the teaching of the Prophet) not realize that the heavens and the earth were one solid mass, then We tore them apart, and We made every living being out of water? Will they, then, not believe (that We created all this)?

کیا وہ لوگ جنہوں نے ﴿ نبی کی بات ماننے سے﴾ انکار کر دیا ہے غور نہیں کرتے کہ یہ سب آسمان اور زمین باہم ملے ہوئے تھے ، پھر ہم نے انہیں جدا کیا ، 28 اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی ۔ 29 کیا وہ ﴿ ہماری اس خلاقی کو ﴾ نہیں مانتے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، کیا انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ سارے آسمان اور زمین بند تھے ، پھر ہم نے انہیں کھول دیا ۔ ( ١٣ ) اور پانی سے ہر جاندار چیز پیدا کی ہے ؟ ( ١٤ ) کیا پھر بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا کافروں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ (پہلے) آسمان اور زمین دونوں ملے جلے (چسپاں) 9 تھے پھر ہم نے ان کو الگ 10 الگ کیا اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا 11 کیا (اس پر بھی) وہ ایمان نہیں لاتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا کافروں نے نہیں دیکھا (یعنی جانتے نہیں) کہ آسمان اور زمین ملے ہوئے تھے تو ہم نے ان کو جدا جدا کردیا اور ہم نے (بارش کے) پانی سے ہر جاندار چیز بنائی کیا پھر بھی ایمان نہیں لاتے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ کافر اس بات پر غور نہیں کرتے کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے ہم نے ان دونوں کو کھول دیا۔ (الگ الگ کردیا) اور پانی سے ہم نے ہر چیز کو زندہ کیا۔ کیا پھر بھی وہ ایمان نہ لائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have not these who disbelieve considered that the heavens and the earth were closed up, then We rent them? And We have made of water everything living; will they not then believe?

کیا جو لوگ کفر (اختیار) کئے ہوئے ہیں انہیں علم نہیں کہ آسمان اور زمین بند تھے ۔ پھر ہم نے دونوں کو کھول دیا ۔ اور ہم نے پانی سے ہر جان دار چیز کو بنایا ہے کہ پھر بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کفر کرنے والوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ آسمان اور زمین دونوں بند ہوتے ہیں ، پھر ہم ان کو کھول دیتے ہیں اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا تو کیا وہ پھر بھی ایمان نہیں لارہے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان ( کافروں ) نے یہ نہیں دیکھا کہ بے شک آسمان اور زمین دونوں باہم ملے پس ہم نے دونوں کو ( اپنی قدرت سے ) جدا جدا کردیا اور ہم نے تمام جاندار چیزوں کو پانی سے بنایا تو کیا پھر بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر وباطل پر کبھی اس پر غور نہیں کیا کہ آسمان اور زمین بند تھے پھر ہم نے ان دونوں کو کھول دیاف اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا تو کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے

Translated by

Noor ul Amin

کیا کافروں نے اس بات پر غورنہیں کیا کہ زمین اور آسمان آپس میں ملے ہوئے تھے ہم نے انہیں الگ الگ کیا اور ہرجاندارچیز کو پانی سے پیدا کیا ہے پھربھی یہ لوگ ( اللہ تعالیٰ ) پرایمان نہیں لاتے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا کافروں نے یہ خیال نہ کیا کہ آسمان اور زمین بند تھے تو ہم نے انھیں کھولا ( ف۵٦ ) اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی ( ف۵۷ ) تو کیا وہ ایمان لائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین ( سب ) ایک اکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے پس ہم نے ان کو پھاڑ کر جدا کر دیا ، اور ہم نے ( زمین پر ) پیکرِ حیات ( کی زندگی ) کی نمود پانی سے کی ، تو کیا وہ ( قرآن کے بیان کردہ اِن حقائق سے آگاہ ہو کر بھی ) ایمان نہیں لاتے

Translated by

Hussain Najfi

کیا کافر اس بات پر غور نہیں کرتے کہ آسمان اور زمین پہلے آپس میں ملے ہوئے تھے پھر ہم نے دونوں کو جدا کیا ۔ اور ہم نے ( پہلے ) ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do not the Unbelievers see that the heavens and the earth were joined together (as one unit of creation), before we clove them asunder? We made from water every living thing. Will they not then believe?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have the unbelievers not ever considered that the heavens and the earth were one piece and that We tore them apart from one another. From water We have created all living things. Will they then have no faith?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have not those who disbelieve known that the heavens and the earth were joined together as one united piece, then We parted them And We have made from water every living thing. Will they not then believe

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do not those who disbelieve see that the heavens and the earth were closed up, but We have opened them; and We have made of water everything living, will they not then believe?

Translated by

William Pickthall

Have not those who disbelieve known that the heavens and the earth were of one piece, then We parted them, and we made every living thing of water? Will they not then believe?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन लोगों ने जिन्होंने इनकार किया, देखा नहीं कि ये आकाश और धरती बन्द थे। फिर हम ने उन्हें खोल दिया। और हम ने पानी से हर जीवित चीज़ बनाई, तो क्या वे मानते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کافروں کو نہیں معلوم ہوا کہ آسمان اور زمین (پہلے) بند تھے (2) پھر ہم نے دونوں کو (اپنی قدت سے) کھول دیا (3) اور ہم نے (بارش کے) پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا ہے (4) کیا (ان باتوں کو سن کر) پھر بھی ایمان نہیں لاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا غور نہیں کرتے کہ آسمان زمین باہم ملے ہوئے تھے ہم نے انہیں الگ الگ کیا اور ہر زندہ چیز پانی سے پیدا کی ؟ کیا پھر بھی وہ ایمان نہیں لاتے۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ لوگ جنہوں نے (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات ماننے سے) انکار کردیا ہے ‘ غور نہیں کرتے یہ سب آسمان اور زمین باہم ملے ہوئے تھے ‘ پھر ہم نے انہیں جدا کیا اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی ؟ کیا وہ (ہماری اس خلاقی کو ) نہیں مانتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا کافروں کو یہ معلوم نہیں کہ آسمان اور زمین بند تھے پھر ہم نے ان دونوں کو کھول دیا، اور ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا کیا وہ پھر بھی ایمان نہیں لاتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند تھے پھر ہم نے ان کو کھول دیا اور بنائی ہم نے پانی سے ہر ایک چیز جس میں جان ہے   پھر کیا یقین نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان کافروں کو یہ بات معلوم نہیں کہ آسمان و زمین دونوں بند تھے پھر ہم نے ان دونوں کو کھول دیا اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے بنایا ہے کیا اس پر بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے