Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 36

سورة الأنبياء

وَ اِذَا رَاٰکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ یَّتَّخِذُوۡنَکَ اِلَّا ہُزُوًا ؕ اَہٰذَا الَّذِیۡ یَذۡکُرُ اٰلِہَتَکُمۡ ۚ وَ ہُمۡ بِذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۳۶﴾

And when those who disbelieve see you, [O Muhammad], they take you not except in ridicule, [saying], "Is this the one who insults your gods?" And they are, at the mention of the Most Merciful, disbelievers.

یہ منکرین تجھے جب بھی دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق ہی اڑاتے ہیں کہ کیا یہی وہ ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر برائی سے کرتا ہے اور وہ خود ہی رحمٰن کی یاد کے بالکل ہی منکر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاٰکَ
دیکھتے ہیں آپ کو
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
یَّتَّخِذُوۡنَکَ
وہ بناتے آپ کا
اِلَّا
مگر
ہُزُوًا
مذاق
اَہٰذَا
کیا یہ ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
یَذۡکُرُ
ذکر کرتا ہے
اٰلِہَتَکُمۡ
تمہارے الٰہوں کا
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
بِذِکۡرِ
ذکر سے
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
ہُمۡ
وہ
کٰفِرُوۡنَ
انکاری ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاٰکَ
دیکھتے ہیں آپ کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اِنۡ
نہیں
یَّتَّخِذُوۡنَکَ
وہ بناتے آپ کا
اِلَّا
مگر
ہُزُوًا
مذاق
اَہٰذَا
کیا یہی ہے
الَّذِیۡ
وہ شخص جو
یَذۡکُرُ
ذکر کیا کرتا ہے
اٰلِہَتَکُمۡ
تمہارے معبودوں کا
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
بِذِکۡرِ
ذکر کا
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے
ہُمۡ
وہ
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when those who disbelieve see you, [O Muhammad], they take you not except in ridicule, [saying], "Is this the one who insults your gods?" And they are, at the mention of the Most Merciful, disbelievers.

یہ منکرین تجھے جب بھی دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق ہی اڑاتے ہیں کہ کیا یہی وہ ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر برائی سے کرتا ہے اور وہ خود ہی رحمٰن کی یاد کے بالکل ہی منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب کافر آپ کو دیکھتے ہیں تو بس مذاق ہی اڑاتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہی وہ شخص ہو جو تمہارے معبودوں کا ذکر کیا کرتا ہے ؟ جبکہ وہ خود رحمن کے ذکر کے منکر ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ جب آپ کودیکھتے ہیں تووہ آپ کا مذاق ہی بناتے ہیں کہ کیایہی ہے وہ شخص جوتمہارے معبودوں کاذکرکیاکرتاہے؟حالانکہ وہ خود بھی رحمن کے ذکرکا انکار کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when disbelievers see you, they do nothing but make mockery of you (saying) |"Is this the one who talks of your gods?|" - while they themselves are the denier of even mentioning the Rahman (All-Merciful).

اور جہاں تجھ کو دیکھا منکروں نے تو کوئی کام نہیں ان کو تجھ سے مگر ٹھٹھا کرنا کیا یہی شخص ہے جو نام لیتا ہے تمہارے معبودوں کا اور وہ رحمن کے نام سے منکر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ کافر لوگ جب بھی آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں اور وہ خود رحمن کے ذکر سے منکر ہیں کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ذکر کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ منکرین حق جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں ۔ کہتے ہیں ” کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتا ہے؟ ” 39 اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ رحمان کے ذکر سے منکر ہیں ۔ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے ، وہ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو اس کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہوتا کہ وہ تمہارا مذاق بنانے لگتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کیا یہی صاحب ہیں جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتے ہیں؟ ( یعنی یہ کہتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں ) حالانکہ ان ( کافروں ) کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ خدائے رحمن ہی کا ذکر کرنے سے انکار کیے بیٹھے ہیں ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مرنے کے بعد اسی پاس جانا ہے) اور (اے پیغمبر) یہ کافر جب تجھ کو دیکھتے ہیں تو اور کچھ نہیں تجھ کو مسخرہ بناتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کو (برائی سے) یاد کرتا ہے اور وہ خود اللہ تعالیٰ کی یاد سے پھرے ہوئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کافر لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کرتا ہے اور (خود) یہ لوگ رحمن (اللہ) کے ذکر سے منکر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب یہ کافر آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہئے کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا (برائی سے) ذکر کرتا ہے ؟ اور یہ لوگ رحمٰن کے ذکر کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when those who disbelieve behold thee they only take thee up for mockery: is this he who mentioneth your gods? while in the mention of the compassionate they are themselves blasphemers.

اور یہ کافر لوگ جب آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے بس تمسخر کرنے لگتے ہیں ۔ کیا یہی وہ (حضرت) ہیں جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتے ہیں درآنحالیکہ یہ لوگ خدائے رحمن کے ذکر پر کفر کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جب تم کو دیکھتے ہیں تو بس تم کو مذاق بنالیتے ہیں ۔ کہتے ہیں: اچھا یہی ہے جو تمہارے معبودوں کی ہجو کرتا ہے اور حال یہ ہے کہ یہ خدائے رحمٰن کے ذکیر کے منکر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) جب یہ ( کفار ) آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے فقط مذاق ( واستہزا ) ہی کرتے ہیں ، ( آپس میں کہتے ہیں کہ ) کیا یہی ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ذکر ( برائی سے ) کرتا ہے ، حالانکہ وہ خود رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے ذکر سے انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے ہنسی مذاق کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے ؟ حالانکہ وہ خود رحمن کے نام سے منکر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب دیکھتے ہیں آپ کو وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر وباطل پر تو مذاق اڑانے کے سوا ان کا کوئی کام ہی نہیں رہ جاتا کہتے ہیں کہ کیا یہی ہیں وہ صاحب جو تمہارے معبودوں کا نام لینے کی جسارت کرتے ہیں ؟ اور خود ان کا اپنا حال یہ ہے کہ یہ خدائے رحمان کے ذکر کے منکر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کافرآپکودیکھتے ہیں توبس مذاق ہی اڑاتے ہیں ( کہتے ہیں ) ’’ کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کی برائی بیان کرتا ہے؟حالانکہ وہ کفار خود رحمن کے ذکر کے منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کافر تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا ( ف۷۱ ) کیا یہ ہیں وہ جو تمہارے خداؤں کو برا کہتے ہیں اور وہ ( ف۷۲ ) رحمن ہی کی یاد سے منکر ہیں ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب کافر لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے محض تمسخر ہی کرنے لگتے ہیں ( اور کہتے ہیں: ) کیا یہی ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا ( ردّ و انکار کے ساتھ ) ذکر کرتا ہے؟ اور وہ خود ( خدائے ) رحمان کے ذکر سے انکاری ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) جب کافر آپ کو دیکھتے ہیں تو بس وہ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کیا یہی وہ شخص ہے جو ( برائی سے ) تمہارے خداؤں کا ذکر کرتا ہے؟ حالانکہ وہ خود خدائے رحمن کے ذکر کے منکر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the Unbelievers see thee, they treat thee not except with ridicule. "Is this," (they say), "the one who talks of your gods?" and they blaspheme at the mention of (Allah) Most Gracious!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), whenever the unbelievers see you, they think that you deserve nothing more than to be mocked. They say, "Is it he, (Muhammad), who speaks against your gods?" But they themselves have no faith at all in the Beneficent God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when those who disbelieved see you, they take you not except for mockery (saying): "Is this the one who talks about your gods" While they disbelieve at the mention of the Most Gracious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when those who disbelieve see you, they do not take you but for one to be scoffed at: Is this he who speaks of your gods? And they are deniers at the mention of the Beneficent Allah.

Translated by

William Pickthall

And when those who disbelieve behold thee, they but choose thee out for mockery, (saying): Is this he who maketh mention of your gods? And they would deny all mention of the Beneficent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया वे जब तुम्हें देखते हैं तो तुम्हारा उपहास ही करते हैं। (कहते हैं,) "क्या यही वह व्यक्ति है, जो तुम्हारे इष्ट -पूज्यों की बुराई के साथ चर्चा करता है?" और उन का अपना हाल यह है कि वे रहमान के ज़िक्र (स्मरण) से इनकार करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر لوگ جب آپ کو دیکھتے ہیں تو بس آپ سے ہنسی کرنے لگتے ہیں اور آپس میں کہتے ہیں) کہ کیا یہی ہیں جو تمہارے معبودوں کا (برائی سے) ذکر کیا کرتے ہیں اور (خود) یہ لوگ (حضرت) رحمٰن کے ذکر پر انکار کیا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” منکرین حق جب آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کہتے ہیں کیا یہ شخص ہے جو تمہارے خداؤں کا تذکرہ کرتا ہے ؟ اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ رحمان کے ذکر کے منکر ہیں۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ منکرین حق جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں ۔ کہتے ہیں کیا یہ ہے وہ شخص جو تمہارے خدائوں کا ذکر کرتا ہے ؟ اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ وہ رحمن کے ذکر سے منکر ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کافر لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو بس آپ کو ہنسی کا ذریعہ بنا لیتے ہیں کیا یہی ہے وہ جو تمہارے معبودوں کا ذکر کرتا ہے، اور وہ رحمن کے ذکر کا انکار کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جہاں تجھ کو دیکھا منکروں نے تو کوئی کام نہیں ان کو تجھ سے مگر ٹھٹھا کرنا کیا یہی شخص ہے جو نام لیتا ہے تمہارے معبودوں کا اور وہ رحمان کے نام سے منکر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر جب کہیں آپ کو دیکھتے ہیں تو بس ان کا یہی کام ہوتا ہے کہ آپ کا مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں، کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کو یاد کیا کرتا ہے حالانکہ ان کافروں کی تو یہ حالت ہے کہ یہ رحمٰن کے نام سے انکار کرتے ہیں۔