Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 40

سورة الأنبياء

بَلۡ تَاۡتِیۡہِمۡ بَغۡتَۃً فَتَبۡہَتُہُمۡ فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ رَدَّہَا وَ لَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ ﴿۴۰﴾

Rather, it will come to them unexpectedly and bewilder them, and they will not be able to repel it, nor will they be reprieved.

۔ ( ہاں ہاں! ) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی ، پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
تَاۡتِیۡہِمۡ
وہ آجائے گی ان کے پاس
بَغۡتَۃً
اچانک
فَتَبۡہَتُہُمۡ
تو وہ مبہوت/حیران کردے گی انہیں
فَلَا
تو نہ
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
رَدَّہَا
اس کو رد کرنے کی
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡظَرُوۡنَ
وہ مہلت دیئے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
تَاۡتِیۡہِمۡ
آئے گی اُن کے پاس
بَغۡتَۃً
اچانک
فَتَبۡہَتُہُمۡ
چنانچہ مبہوت کردے گی انہیں
فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
پھر نہیں وہ طاقت رکھیں گے
رَدَّہَا
اسکے دفع کرنے کی
وَلَا ہُمۡ
اور نہ ہی
یُنۡظَرُوۡنَ
انہیں مہلت دی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

Rather, it will come to them unexpectedly and bewilder them, and they will not be able to repel it, nor will they be reprieved.

۔ ( ہاں ہاں! ) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی ، پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ وہ عذاب یکدم ان پر آپہنچے گا جو ان کے اوسان خطا کردے گا پھر نہ تو یہ اسے دفع کرسکیں گے اور نہ ہی انھیں کچھ مہلت ملے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ وہ اچانک ان پر آ جائے گی چنانچہ انہیں بدحواس کردے گی پھروہ اسے دفع کرنے کی طاقت نہ رکھیں اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Rather, it will come upon them suddenly and will baffle them. So they will not be able to turn it back, nor will they be given respite.

کچھ نہیں وہ آئے گی ان پر ناگہاں پھر ان کے ہوش کھو دے گی پھر نہ پھیر سکیں گے اس کو اور نہ ان کو فرصت ملے گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ وہ (قیامت) ان پر اچانک آئے گی اور انہیں مبہوت کردے گی تو نہ ان کی استطاعت ہوگی اس (قیامت یا عذاب) کو ٹالنے کی اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت ملے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That will suddenly come upon them and stupefy them. They shall not be able to ward it off, nor shall they be granted any respite.

وہ بلا اچانک آئے گی اور انہیں اس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ ان کو لمحہ بھر مہلت ہی مل سکے گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بلکہ وہ ( آگ ) ان کے پاس ایک دم آدھمکے گی ، اور ان کے ہوش و حواش گم کر رکے رکھ دے گی ، پھر نہ یہ اسے پیچھے ہٹا سکیں گے ، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ آگ (یا قیامت) ان پر ایک دم سے آموجود ہوگی (کہہ کر تھوڑے آئے گی) پھر ان کو ہکا بکا کر دے گی نہ اس کو مٹا سکیں گے نہ مہلت ملے گی 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ ان پر (قیامت) ناگہاں واقع ہوگی سو ان کو بدحواس کردے گی پھر نہ وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ اس کی مہلت دی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ وہ اچانک آئیگی جو ان کو بدحواس کر دے گی جس کو وہ نہ تو لوٹا سکیں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! it would come upon them on a sudden and shall dumbfound them; they shall not be able to avert it, nor shall they be respited.

بلکہ وہ (آگ تو) انہیں یک بیک آلے گی سو انہیں بدحواس کردے گی پھر نہ انہیں اس کے دور کرنے کی مہلت ہوگی اور نہ انہیں مہلت ہی دی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ وہ اچانک ان پر آدھمکے گی اور ان کو مبہوت کردے گی ، نہ وہ اس کو دفع ہی کرسکین گے اور نہ ان کو مہلت ہی ملے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ وہ ( آگ ، قیامت ) ان پر اچانک آ واقع ہوگی اور ان کے ہوش وحواس کھودے گی ، پھر نہ تو وہ اس کو ہٹاسکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ قیامت اچانک ان پر آوارد ہوگی اور ان کے ہوش کھو دے گی پھر نہ وہ اسے روک سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور معاملہ کچھ ان کی فرمائش اور جلد بازی پر موقوف نہیں بلکہ وہ گھڑی تو ان پر اس طرح اچانک آپہنچے گی کہ ان کے ہوش اڑا کر رکھ دے گی پھر ان کو نہ تو اس کے لوٹا دینے کا یارا ہوگا اور نہ ہی ان کو کوئی مہلت ہی مل سکے گی

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ وہ عذاب یکدم ان پر آپہنچے گاجو انہیں حیرت میں ڈال دے گاپھرنہ تو یہ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ہی انہیں کچھ مہلت ملے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ وہ ان پر اچانک آپڑے گی ( ف۷۸ ) تو انھیں بےحواس کردے گی پھر نہ وہ اسے پھیر سکیں گے اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ ( قیامت ) انہیں اچانک آپہنچے گی تو انہیں بدحواس کر دے گی سو وہ نہ تو اسے لوٹا دینے کی طاقت رکھتے ہوں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ وہ ( گھڑی ) اچانک ان پر آجائے گی ۔ اور انہیں مبہوت کر دے گی پھر نہ تو وہ اسے ہٹا سکیں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, it may come to them all of a sudden and confound them: no power will they have then to avert it, nor will they (then) get respite.

Translated by

Muhammad Sarwar

The fire will suddenly strike and confound them. They will not be able to repel it, nor will they be given any respite.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, it will come upon them all of a sudden and will perplex them, and they will have no power to avert it nor will they get respite.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay, it shall come on them all of a sudden and cause them to become confounded, so they shall not have the power to avert it, nor shall they be respited.

Translated by

William Pickthall

Nay, but it will come upon them unawares so that it will stupefy them, and they will be unable to repel it, neither will they be reprieved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बल्कि वह अचानक उन पर आएगी और उन्हें स्तब्ध कर देगी। फिर न उसे वे फेर सकेंगे और न उन्हें मुहलत ही मिलेगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ وہ آگ (تو) ان کو ایک دم سے آ لے گی سو ان کو بدحواس کر دے گی پھر نہ اس کو ہٹانے کی ان کو قدرت ہوگی اور نہ ان کو مہلت دی جاوے گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اچانک آئے گی اور انہیں اس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دور کرسکیں گے اور نہ ان کو کچھ مہلت مل سکے گی۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ بلا اچانک آئے گی اور انہیں اس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کرسکیں گے اور نہ ان کو لمحہ بھر کی مہلت ہی مل سکے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ وہ آگ اچانک ان کے پاس آجائے گی سو وہ انہیں بدحواس کر دے گی، سو وہ اسے نہ ہٹا سکیں گے اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ نہیں وہ آئے گی ان پر ناگہاں پھر ان کے ہوش کھو دے گی پھر نہ پھیر سکیں گے اس کو اور نہ ان کو فرصت ملے گی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو یہ کبھی قیامت کی جلدی نہ کرتے۔ بلکہ وہ آگ ان کو یکایک آلے گی اور وہ ان کے ہوش و حواس گم کر دے گی پھر نہ تو وہ اس آگ کو لوٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت ہی دی جائے گی