Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 43

سورة الأنبياء

اَمۡ لَہُمۡ اٰلِہَۃٌ تَمۡنَعُہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ ﴿۴۳﴾

Or do they have gods to defend them other than Us? They are unable [even] to help themselves, nor can they be protected from Us.

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں جو انہیں مصیبتوں سے بچالیں ۔ کوئی بھی خود اپنی مدد کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ کوئی ہماری طرف سے رفاقت دیا جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
اٰلِہَۃٌ
کچھ الٰہ ہیں
تَمۡنَعُہُمۡ
جو بچاتے ہیں انہیں
مِّنۡ دُوۡنِنَا
ہمارے سوا
لَایَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
نہیں وہ استطاعت رکھتے
نَصۡرَ
مدد کی
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جانوں کی
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
مِّنَّا
ہمارے طرف سے
یُصۡحَبُوۡنَ
وہ ساتھ دیئے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے
اٰلِہَۃٌ
معبود ہیں
تَمۡنَعُہُمۡ
بچا سکتے ہیں انہیں
مِّنۡ دُوۡنِنَا
ہمارے سوا
لَایَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
نہیں وہ طاقت رکھتے
نَصۡرَ
مدد کی
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جا نوں کی
وَلَا ہُمۡ
اورنہ ہی وہ
مِّنَّا
ہماری جانب
یُصۡحَبُوۡنَ
ان کا ساتھ دیا جاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

Or do they have gods to defend them other than Us? They are unable [even] to help themselves, nor can they be protected from Us.

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں جو انہیں مصیبتوں سے بچالیں ۔ کوئی بھی خود اپنی مدد کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ کوئی ہماری طرف سے رفاقت دیا جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان کے کچھ ایسے الٰہ ہیں جو ہمارے مقابلہ میں ان کو بچا سکیں ؟ وہ تو خود اپنی بھی مدد نہیں کرسکتے اور نہ انھیں ہماری تائید حاصل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا ہمارے سواان کے معبود ہیں جو انہیں بچاتے ہیں؟وہ تواپنی جانوں کی مددکی بھی طاقت نہیں رکھتے اورنہ ہی ہماری جانب سے ان کاساتھ دیاجاتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or do they have gods who protect them besides Us? They are not able to help even themselves, nor are they allowed by Us to have company.

یا ان کے واسطے کوئی معبود ہیں کہ ان کو بچاتے ہیں ہمارے سوا وہ اپنی بھی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ان کی ہماری طرف سے رفاقت ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ان کے ایسے معبود ہیں ہمارے سوا جو ان کو بچاتے ہیں وہ تو خود اپنی مدد بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی وہ ہمارے مقابلے میں ان کی مصاحبت کرسکتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they have any gods who would protect them against Us? They have no power even to help themselves; nor do they enjoy Our support.

کیا یہ کچھ ایسے خدا رکھتے ہیں جو ہمارے مقابلے میں ان کے حمایت کریں؟ وہ تو نہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہماری ہی تائید ان کو حاصل ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان کے پاس ہمارے سوا کوئی ایسے خدا ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہوں؟ وہ تو خود اپنی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہمارے مقابلے میں کوئی ان کا ساتھ دے سکتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ہمارے سوا بھی کوئی ان کے خدا میں جو ہم سے (ہمارے عذاب سے ان کو بچا سکتے ہیں وہ اپنی آپ مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہمارے مقابل ہمیں کوئی ان کا ساتھ دے گی 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان کے پاس ہمارے علاوہ اور معبود ہیں جو ان کو (عذاب سے) بچا سکیں وہ اپنی مدد تو کر نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ دیئے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ہمارے سوا ان کے کچھ اور بھی معبود ہیں جو ان کو (مصیبتوں سے) بچا سکتے ہیں۔ (ان کا حال تو یہ ہے کہ ) نہ تو وہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہم سے بچانے کیلئے ان کی کوئی مدد کرسکتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچاسکیں۔ وہ آپ اپنی مدد تو کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they gods who defend them beside Us? They are not able to succour themselves, and against Us they cannot be kept company with.

کیا ان کے پاس ہمارے سوا (کوئی اور) معبود ہیں جو ان کی حفاظت کرلیتے ہو ؟ وہ تو خود اپنی نصرت کی بھی قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہمارے مقابلہ میں ان کا ساتھ ہی دیا جاسکتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کیلئے ہمارے سوا کچھ اور معبود ہیں جو ان کو بچالیں گے؟ نہ وہ خود اپنی مدد کرسکیں گے اور نہ ہمارے مقابل میں ان کی کوئی حمایت کی جاسکے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہمارے سوا ان کے اور ( بھی ) معبود ہیں کہ جو انہیں ( مصیبتوں سے ) بچاسکیں ، وہ تو خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتے اور نہ ہمارے مقابلے میں کوئی اور ان کا ساتھ دے سکتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں جو ان کو مصائب سے بچا سکیں وہ تو اپنی مدد بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہم سے بچانے کے لیے کوئی ان کی مدد کرسکے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں کے اور کچھ ایسے معبود ہیں ہمارے سوا جو ان کو بچائیں گے ہماری گرفت پکڑ سے ؟ اور بےچارے ان کو کیا بچائیں گے وہ تو خود اپنی مدد بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کو ہماری طرف سے کوئی تائید مل سکتی ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان کے کچھ ایسے معبودہیںجو ہمارے مقابلہ میں ان کو بچا سکیں ؟وہ تو خوداپنی بھی مدد نہیں کرسکتے اور نہ وہ ہم سے بچ سکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ان کے کچھ خدا ہیں ( ف۸٤ ) جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں ( ف۸۵ ) وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے ( ف۸٦ ) اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ہمارے سوا ان کے کچھ اور معبود ہیں جو انہیں ( عذاب سے ) بچا سکیں ، وہ تو خود اپنی ہی مدد پر قدرت نہیں رکھتے اور نہ ہماری طرف سے انہیں کوئی تائید و رفاقت میسّر ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہمارے علاوہ ان کے ایسے خدا ہیں جو ان کی حفاظت کر سکیں؟ وہ ( خود ساختہ ) خدا تو خود اپنی مدد نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہماری طرف سے ان کو پناہ دی جائے گی ( اور نہ تائید کی جائے گی ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have they gods that can guard them from Us? They have no power to aid themselves, nor can they be defended from Us.

Translated by

Muhammad Sarwar

Can their gods protect them against Us? Their gods have no power even to help themselves, nor are they safe from Our retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have they gods who can guard them from Us They have no power to help themselves, nor can they be protected from Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, have they gods who can defend them against Us? They shall not be able to assist themselves, nor shall they be defended from Us.

Translated by

William Pickthall

Or have they gods who can shield them from Us? They cannot help themselves nor can they be defended from Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या वे हमें नहीं जानते) या हम से हटकर उन के और भी इष्ट-पूज्य है, जो उन्हें बचा ले? वे तो स्वयं अपनी ही सहायता नहीं कर सकते हैं और न हमारे मुक़ाबले में उन का कोई साथ ही दे सकता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کے پاس ہمارے سوا اور ایسے معبود ہیں کہ (عذاب مذکور سے) انکی حفاظت کرلیتے ہوں اور خود اپنی حفاظت کی قدرت نہیں رکھتے (2) اور نہ ہمارے مقابلے میں کوئی اور ان کا ساتھ دے سکتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ معبود رکھتے ہیں۔ جو ہمارے مقابلے میں ان کی حمایت کریں گے ؟ وہ نہ اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہماری تائید ان کو حاصل ہے۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ کچھ ایسے خدا رکھتے ہیں جو ہمارے مقابلے میں ان کی حمایت کریں ؟ وہ تو نہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہماری ہی تائید ان کو حاصل ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہمارے سوا ان کے لیے ایسے معبود ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہوں ؟ وہ اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے اور نہ ہمارے مقابلہ میں کوئی شخص ان کا ساتھ دے سکتا ہے !

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا ان کے واسطے کوئی معبود ہیں کہ ان کو بچاتے ہیں ہمارے سوا وہ اپنی بھی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ان کی ہماری طرف سے رفاقت ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ہمارے ہوا ان کے کچھ اور ایسے معبود ہیں جو ان کو بچا سکتے ہوں وہ خود اپنی بھی مدد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور نہ ان کو ہماری جانب سے کوئی رفاقت میسر ہے۔