Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
نَفَحَ (ن) نَفْحَا الرِّیْحُ:ہوا کا چلنا۔لَہٗ نَفْحَۃٌ طَیْبَۃٌ:وہ سخی ہے۔اور کبھی بطور استعارہ شر کے لئے بھی نَفْحَۃٌ کا لفظ استعمال ہوتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ لَئِنۡ مَّسَّتۡہُمۡ نَفۡحَۃٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّکَ) (۲۱۔۴۶) اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے۔ نَفَحَتِ الدَّابَّۃُ:جانور کا سم سے مارنا۔ نَفَحَہٗ بِالسَّیْفِ:ہلکی سی تلوار مارنا۔ اَلنَّفُوْخُ: (من النوق) وہ اونٹنی جس کے تھنوں سے بغیر دوہنے کے دودھ نکل پڑے (مِنَ الْقِسِّیْ) دور تک تیر پھینکنے والی کمان۔ اَنْفِحَۃُ الْجَدِیْ:بکری کے شیرخوار بچے کے پیٹ سے ایک زرد سی چیز نکالتے ہیں اور ایسے پشم کے لتہ میں لپیٹ کر پنیر کی طرح خشک کرلیتے ہیں عوام اسے مَجْبَنَۃٌ کہتے ہیں۔
Surah:21Verse:46 |
ایک جھونکا
a whiff
|