9. This is the answer to their objection: This man is no more than a human being like yourselves, and therefore, cannot be a Messenger of God. They have been told that the former Prophets, too, whom you also recognize as Prophets, were human beings and were blessed with revelations from Allah.
10. That is, you may have it testified by the Jews, who are the enemies of Islam like you, and are teaching you the ways to oppose it, that all the Messengers including Prophet Moses (peace be upon him) were human beings.
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :9
یہ جواب ہے ان کے اس قول کا کہ یہ شخص تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کو اس بات کی دلیل قرار دیتے تھے کہ آپ نبی نہیں ہو سکتے ۔ جواب دیا گیا کہ پہلے زمانے کے جن لوگوں کو تم خود مانتے ہو کہ وہ خدا کی طرف سے بھیجے گئے تھے ، وہ سب بھی بشر ہی تھے اور بشر ہوتے ہوئے ہی خدا کی وحی سے سرفراز ہوئے تھے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد چہارم ، یٰسین ، حاشیہ 11 ) ۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :10
یعنی یہ یہودی ، جو آج اسلام کی دشمنی میں تمہارے ہم نوا ہیں اور تم کو مخالفت کے داؤ پیچ سکھایا کرتے ہیں ، ان ہی سے پوچھ لو کہ موسیٰ اور دوسرے انبیاء بنی اسرائیل کون تھے ۔ انسان ہی تھے یا کوئی اور مخلوق ؟