Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 78

سورة الأنبياء

وَ دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ اِذۡ یَحۡکُمٰنِ فِی الۡحَرۡثِ اِذۡ نَفَشَتۡ فِیۡہِ غَنَمُ الۡقَوۡمِ ۚ وَ کُنَّا لِحُکۡمِہِمۡ شٰہِدِیۡنَ ﴿٭ۙ۷۸﴾

And [mention] David and Solomon, when they judged concerning the field - when the sheep of a people overran it [at night], and We were witness to their judgement.

اور داؤد اور سلیمان ( علیہما السلام ) کو یاد کیجئے جبکہ وہ کھیت کے معاملہ میں فیصلہ کر رہے تھے کہ کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو اس میں چر چگ گئی تھیں ، اور ان کے فیصلے میں ہم موجود تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَدَاوٗدَ
اور داؤد
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان
اِذۡ
جب
یَحۡکُمٰنِ
وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے
فِی الۡحَرۡثِ
کھیت کے معاملے میں
اِذۡ
جب
نَفَشَتۡ
رات کو چر لیا تھا
فِیۡہِ
اس میں
غَنَمُ
بکریوں نے
الۡقَوۡمِ
قوم کی
وَکُنَّا
اور تھے ہم
لِحُکۡمِہِمۡ
ان کے فیصلے کو
شٰہِدِیۡنَ
دیکھنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَدَاوٗدَ
اور داؤد کو
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کو
اِذۡ
جب
یَحۡکُمٰنِ
وہ دونوں فیصلہ کررہے تھے
فِی الۡحَرۡثِ
کھیت کے بارے میں
اِذۡ
جب
نَفَشَتۡ
چرگئی تھیں
فِیۡہِ
اُس میں
غَنَمُ
بکریاں
الۡقَوۡمِ
کچھ لوگوں کی
وَکُنَّا
اور تھے ہم
لِحُکۡمِہِمۡ
اُن کے فیصلے کے
شٰہِدِیۡنَ
گواہ
Translated by

Juna Garhi

And [mention] David and Solomon, when they judged concerning the field - when the sheep of a people overran it [at night], and We were witness to their judgement.

اور داؤد اور سلیمان ( علیہما السلام ) کو یاد کیجئے جبکہ وہ کھیت کے معاملہ میں فیصلہ کر رہے تھے کہ کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو اس میں چر چگ گئی تھیں ، اور ان کے فیصلے میں ہم موجود تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور داؤد اور سلیمان کو بھی (یہی نعمت دی تھی) جب وہ ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کر رہے تھے جس کچھ لوگوں کی بکریاں اجاڑ گئی تھیں اور جب وہ فیصلہ کر رہے تھے تو ہم انھیں دیکھ رہے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور داؤد اور سلیمان کو،جب وہ دونوں ایک کھیت کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جب اُس میں کچھ لوگوں کی بکریاں چر گئی تھیں اورہم ہی ان کے فیصلے کے گواہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) Dawud and Sulayman, when they were adjudicating about the tillage, when the goats of the people wandered therein grazing, and We were witness to their judgment.

اور داؤد اور سلیمان کو جب لگے فیصل کرنے کھیتی کا جھگڑا جب روند گئیں اس کو رات میں ایک قوم کی بکریاں اور سامنے تھا ہمارے ان کا فیصلہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور داؤد ( علیہ السلام) اور سلیمان ( علیہ السلام) کو (بھی یہی نعمت عطا فرمائی) جب وہ ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کر رہے تھے جب اس میں گھس گئی تھیں کچھ لوگوں کی بکریاں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت وہاں موجود تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We bestowed the same favour upon David and Solomon. Recall, when they gave judgement regarding a tillage into which the sheep of some people had strayed at night, and We were witnesses to their judgement.

اور اسی نعمت سے ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) و سلیمان ( علیہ السلام ) کو سرفراز کیا ۔ یاد کرو وہ موقع جبکہ وہ دونوں ایک کھیت کے مقدمے میں فیصلہ کر رہے تھے جس میں رات کے وقت دوسرے لوگوں کی بکریاں پھیل گئی تھیں ، اور ہم ان کی عدالت خود دیکھ رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور داؤد اور سلیمان ( کو بھی ہم نے حکمت اور علم عطا کیا تھا ) جب وہ دونوں ایک کھیت کے جھگڑے کا فیصلہ کر رہے تھے ، کیونکہ کچھ لوگوں کی بکریاں رات کے وقت اس کھیت میں جا گھسی تھیں ۔ ( ٣١ ) اور ان لوگوں کے بارے میں جو فیصلہ ہوا اسے ہم خود دیکھ رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر دائود اور سلیمان (کو یاد کر) جب دونوں ایک کھیت 4 یا باغ کا فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کے وقت چر بڑی تھیں اور ہم ان کے فیصلے کو دیکھ رہے تھے (یا فیصلے کے وقت ہم حاضر تھے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور داؤد اور سلیمان (علیہما السلام) کو جب وہ ایک کھیتی کے بارے فیصلہ کرنے لگے جب اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں (رات کو) چہگئی تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت موجود تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو داؤد اور سلیمان کو جب وہ ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کر رہے تھے جسے رات کو کچھ لوگوں کی بکریاں چر گئی تھیں اور ان کا فیصلہ ہمارے سامنے تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور داؤد اور سلیمان (کا حال بھی سن لو کہ) جب وہ ایک کھیتی کا مقدمہ فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئی (اور اسے روند گئی) تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت موجود تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Daud and Sulaiman! recall what time they gave judgment regarding the tillage when certain people's sheep had pastured therein at night; and of the judgment concerning them We were the Witnesses.

اور داؤد (علیہ السلام) وسلیمان (علیہ السلام) (کا بھی ذکر کیجیے) جب وہ کھیت کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جب کہ اس میں لوگوں کی بکریاں رات کو جا پڑی تھیں ۔ اور ہم ان لوگوں سے متعلق فیصلہ کو دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور داؤد اور سلیمان پر بھی ہم نے اپنا فضل کیا ۔ ( یاد کرو ) جبکہ وہ ایک کھیتی کے مقدمے کا فیصلہ کر رہے تھے جبکہ اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں شب میں جاپڑی تھیں اور ہم ان کے اس قضیہ پر نگاہ رکھے ہوئے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور داؤد اور سلیمان ( علیہما السلام ) کہ جب وہ دونوں ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جب اس ( کھیتی ) میں رات کے وقت کسی قوم کی بکریاں چرگئی تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت حاضر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دائود و سلیمان۔ (کا حال بھی سن لو کہ) جب وہ ایک کھیتی کے مقدمہ کا فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئیں اور اسے روند گئی تھیں اور ہم ان کے فیصلہ کے وقت موجود تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور داؤد و سلیمان (علیہما السلام) کو بھی ہم نے اسی نعمت سے سرفراز فرما دیا تھا ان کے بارے میں بھی وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے کہ جب وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے ایک کھیت کے بارے میں جب کہ رات کے وقت اس میں جا پڑی تھیں کچھ لوگوں کی بکریاں اور ہم ان کے فیصلے کو خود دیکھ رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور دائود اور سلیمان کو بھی ( یہی نعمت دی تھی ) جب وہ ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں گھس گئیں تھیں اور جب وہ فیصلہ کر رہے تھے توہم دیکھ رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور داؤد اور سلیمان کو یاد کرو جب کھیتی کا ایک جھگڑا چکاتے تھے ، جب رات کو اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں چھوٹیں ( ف۱۳۵ ) اور ہم ان کے حکم کے وقت حاضر تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور داؤد اور سلیمان ( علیہما السلام کا قصہ بھی یاد کریں ) جب وہ دونوں کھیتی ( کے ایک مقدمہ ) میں فیصلہ کرنے لگے جب ایک قوم کی بکریاں اس میں رات کے وقت بغیر چرواہے کے گھس گئی تھیں ( اور اس کھیتی کو تباہ کر دیا تھا ) ، اور ہم ان کے فیصلہ کا مشاہدہ فرما رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور داؤد ( ع ) اور سلیمان ( ع ) ( کا تذکرہ کیجئے ) جب وہ کھیت کے بارے میں فیصلہ کر رہے تھے جب ایک گروہ کی بکریاں رات کے وقت اس میں گھس گئی تھیں اور ہم ان کے فیصلہ کا مشاہدہ کر رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember David and Solomon, when they gave judgment in the matter of the field into which the sheep of certain people had strayed by night: We did witness their judgment.

Translated by

Muhammad Sarwar

David and Solomon were trying to settle the case of the people's sheep that grazed in a corn-field at night. We witnessed their decree in that matter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Dawud and Sulayman, when they gave judgement in the case of the field in which the sheep of certain people had Nafashat; and We were witness to their judgement.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Dawood and Sulaiman when they gave judgment concerning the field when the people's sheep pastured therein by night, and We were bearers of witness to their judgment.

Translated by

William Pickthall

And David and Solomon, when they gave judgment concerning the field, when people's sheep had strayed and browsed therein by night; and We were witnesses to their judgment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दाऊद और सुलैमान पर भी हम ने कृपा-स्पष्ट की। याद करो जबकि वे दोनों खेती के एक झगड़े का निबटारा कर रहे थे, जब रात को कुछ लोगों की बकरियाँ उसे रौंद गई थीं। और उन का (क़ौम के लोगों का) फ़ैसला हमारे सामने था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (داؤد اور سلیمان (علیہ السلام) کے قصہ) کا تذکرہ کیجیئے جب کہ دونوں کسی کھیت کے بارے میں مشورہ کرنے لگے جبکہ اس (کھیت) میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کے وقت جا پڑیں اور اس کو چر گئیں اور ہم اس فیصلہ کو جو لوگوں کے متعلق ہوا تھا دیکھ رہے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی نعمت سے ہم نے داؤد و سلیمان کو سرفراز کیا۔ یاد کرو وہ موقعہ جب دونوں ایک کھیت کے مقدمے کا فیصلہ کر رہے تھے جس میں رات کے وقت دوسرے لوگوں کی بکریاں چرگئی تھیں۔ ہم ان کی عدالت خود دیکھ رہے تھے۔ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی نعمت سے ہم نے دائود و سلیمان کو سرفراز کیا۔ یاد کرو وہ موقع جبکہ وہ دونوں ایک کھیت کے مقدمے میں فیصلہ کررہے تھے جس میں رات کے وقت دوسرے لوگوں کی بکریاں پھیل گئی تھیں ‘ اور ہم ان کی عدالت خود دیکھ رہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور داؤد اور سلیمان کو یاد کرو جبکہ وہ کھیتی کے بارے میں فیصلہ دے رہے تھے جبکہ اس میں قوم کی بکریاں روندی گئی تھیں، اور ہم ان کے فیصلہ کو دیکھ رہے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور داؤد (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) کو جب لگے فیصل کرنے کھیتی کا جھگڑا جب روند گئیں اس کو رات میں ایک قوم کی بکریاں، اور سامنے تھا ہمارے ان کا فیصلہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دائود (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) کے اس واقعہ کا بھی تذکرہ کیجئے کہ جب وہ دونوں کسی کھیتی کے جھگڑے کا کہ اس کھیتی میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کے وقت گھس گئی تھیں فیصلہ کرنے لگے اور ہم اس فیصلہ کو جو لوگوں کے متعلق ہوا تھا دیکھ رہے تھے۔