Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 8

سورة الأنبياء

وَ مَا جَعَلۡنٰہُمۡ جَسَدًا لَّا یَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَ مَا کَانُوۡا خٰلِدِیۡنَ ﴿۸﴾

And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].

ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنٰہُمۡ
بنائے ہم نے ان کے
جَسَدًا
ایسے جسم
لَّایَاۡکُلُوۡنَ
کہ نہ وہ کھاتے ہوں
الطَّعَامَ
کھانا
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنٰہُمۡ
بنائے ہم نے انکے
جَسَدًا
ایسے جسم
لَّایَاۡکُلُوۡنَ
نہ وہ کھاتے ہوں
الطَّعَامَ
کھا نا
وَمَا
اور نہ ہی
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
Translated by

Juna Garhi

And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].

ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ان (رسولوں کے) جسم ایسے نہیں بنائے تھے جو کھانا نہ کھاتے ہوں اور وہ ہمیشہ رہنے والے بھی نہ تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن کے جسم ایسے نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانانہ کھاتے ہوں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not make them as bodies that ate no food, nor were they immortal.

اور نہیں بنائے تھے ہم نے ان کے ایسے بدن کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ تھے وہ ہمیشہ رہ جانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ان (رسولوں) کے لیے ایسا جسم نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ہمیشہ (زندہ) رہنے والے ہوتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did not endow the Messengers with bodies that would need no food; nor were they immortals.

ان رسولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں ، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان ( رسولوں ) کو ایسے جسم بنا کر پیدا نہیں کردیا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں ، اور نہ وہ ایسے تھے کہ ہمیشہ زندہ رہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان پیغمبروں ن کے بدن ایسے نہیں بنائی تھے جو کھانا نہ کھائیں اور وہ (دنیا) میں سدا رہنے والے تھے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان (انبیاء) کے ایسے بدن نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور وہ (حضرات بھی) ہمیشہ رہنے والے نہ ہوئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان کے جسم ایسے نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور ہمیشہ جینے والے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We made them not bodies not eating food; nor were they to be abiders.

اور نہ ہم نے ان (رسولوں) کے جسم ایسے بنائے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ وہ غیرفانی ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کو ایسے جسم بھی نہیں دیے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور وہ ابدی زندگی رکھنے والے بھی نہ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان ( پیغمبروں ) کے جسموں کو ایسا نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ ہمیشہ رہنے ( جینے ) والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان کا دوسرا شبہ کہ رسول کوئی ایسی نوری مخلوق ہونا چاہیے جو نہ کچھ کھائے نہ پیئے بھی باطل ہے کیونکہ) ہم نے ان رسولوں کے کوئی ایسے مافوق الفطرت اور نوری بدن نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا ہی نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ہمیشہ رہنے والے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ان کے جسم ایسے نہیں بنائے تھے جو کھانانہ کھاتے ہوں اور وہ ہمیشہ رہنے والے بھی نہ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے انھیں ( ف۱۵ ) خالی بدن نہ بنایا کہ کھانا نہ کھائیں ( ف۱٦ ) اور نہ وہ دنیا میں ہمیشہ رہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان ( انبیاء ) کو ایسے جسم والا نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ( دنیا میں بہ حیاتِ ظاہری ) ہمیشہ رہنے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان رسولوں کو کبھی ایسے جسم کا نہیں بنایا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں ۔ اور نہ وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor did We give them bodies that ate no food, nor were they exempt from death.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had not made them such bodies that would not eat any food nor were they immortal.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We did not place them in bodies that did not eat food, nor were they immortals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not make them bodies not eating the food, and they were not to abide (forever).

Translated by

William Pickthall

We gave them not bodies that would not eat food, nor were they immortals.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन को हम ने कोई ऐसा शरीर नहीं दिया था कि वे भोजन न करते हों और न वे सदैव रहने वाले ही थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے رسولوں کے ایسے جثّے نہیں بنائے تھے جو کھانا نہ کھاتے ہوں (یعنی فرشتہ نہ بنایا تھا) اور وہ حضرات ہمیشہ رہنے والے نہیں ہوئے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان رسولوں کو ہم نے ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں اور نہ ہی وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے تھے۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان رسولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں اور نہ وہ سدا جینے والے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کو کوئی ایسا جسم نہیں بنایا جو کھانا نہ کھاتے ہوں، اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں بنائے تھے ہم نے ان کے ایسے بدن کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ تھے وہ ہمیشہ رہ جانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان رسولوں کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا کھاتے ہوں اور نہ وہ دنیامیں ہمیشہ رہنے والے ہوئے۔