Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 81

سورة الأنبياء

وَ لِسُلَیۡمٰنَ الرِّیۡحَ عَاصِفَۃً تَجۡرِیۡ بِاَمۡرِہٖۤ اِلَی الۡاَرۡضِ الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا ؕ وَ کُنَّا بِکُلِّ شَیۡءٍ عٰلِمِیۡنَ ﴿۸۱﴾

And to Solomon [We subjected] the wind, blowing forcefully, proceeding by his command toward the land which We had blessed. And We are ever, of all things, Knowing.

ہم نے تند و تیز ہوا کو سلیمان ( علیہ السلام ) کے تابع کر دیا جو اس کے فرمان کے مطابق اس زمین کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت دے رکھی تھی ، اور ہم ہرچیز سے باخبر اور دانا ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کے لیے
الرِّیۡحَ
ہوا(مسخر کی)
عَاصِفَۃً
تندو تیز چلنے والی
تَجۡرِیۡ
وہ چلتی تھی
بِاَمۡرِہٖۤ
اس کے حکم سے
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف اس زمین کے
الَّتِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
برکت رکھی ہم نے
فِیۡہَا
جس میں
وَ کُنَّا
اور تھے ہم
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
عٰلِمِیۡنَ
جاننے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کے لیے
الرِّیۡحَ
ہوا کو
عَاصِفَۃً
تیز
تَجۡرِیۡ
چلتی تھی
بِاَمۡرِہٖۤ
اس کے حکم سے
اِلَی
طرف
الۡاَرۡضِ
زمین کی
الَّتِیۡ
جس میں
بٰرَکۡنَا
بر کتیں رکھی تھیں ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
وَ کُنَّا
اور تھے ہم
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کا
عٰلِمِیۡنَ
علم رکھنے والے
Translated by

Juna Garhi

And to Solomon [We subjected] the wind, blowing forcefully, proceeding by his command toward the land which We had blessed. And We are ever, of all things, Knowing.

ہم نے تند و تیز ہوا کو سلیمان ( علیہ السلام ) کے تابع کر دیا جو اس کے فرمان کے مطابق اس زمین کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت دے رکھی تھی ، اور ہم ہرچیز سے باخبر اور دانا ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم نے سلیمان کے لئے تند و تیز ہوا کو مسخر کردیا تھا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور ہم ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسلیمان کے لیے تیزہواکو مسخر کر دیا جواُس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اور ہم ہرچیزکاعلم رکھنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for Sulayman, (We subjugated) the violent wind that blew under his command to the land in which We placed Our blessings. And We were the One who knew everything.

اور سلیمان کے تابع کی ہوا زور سے چلنے والی کہ چلتی اس کے حکم سے اس زمین کی طرف جہاں برکت دی ہے ہم نے اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ہم نے مسخر کردیا تھا) سلیمان ( علیہ السلام) کے لیے تیز چلنے والی ہوا کو جو اس کے حکم سے چلتی تھی اس سرزمین کی طرف کہ جس میں ہم نے برکت عطا کی تھی اور ہم تمام چیزوں کا علم رکھنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We subdued the strongly raging wind to Solomon which blew at his bidding towards the land We blessed. We know everything.

اور سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے ہم نے تیز ہوا کو مسخر کر دیا تھا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں ، 74 ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے تیز چلتی ہوئی ہوا کو سلیمان کے تابع کردیا تھا جو ان کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں ۔ ( ٣٥ ) اور ہمیں ہر ہر بات کا پورا پورا علم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یا نہیں) اور ہم نے زور کی ہوا سلیمان کے لئے (تابع کردی تھی) وہ اس کے حکم 9 سے اس کے ملک کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت رکھی ہے (یعنی شام کے ملک کی طرف اور ہم کو سب چیزوں کی خبر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (ہم نے) تیز ہوا سلیمان (علیہ السلام) کے تابع کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک (ملک شام) میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھ دی تھی اور ہم ہر چیز سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور سلیمان کے لئے ہم نے تیز چلنے والی ہوا کو مسخر کردیا تھا جو اس سر زمین کی طرف چلتی تھی جسے ہم نے برکت دی تھی اور ہم ہی ہر چیز کے جاننے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع (فرمان) کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Sulaiman We subjected the wind, strongly raging, running at his command toward the land wherein We had placed Our blessing; and of evrything We are the knowers.

اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) (کے تابع) زور دار ہوا کو (بنادیا تھا) کہ ان کے حکم سے چلتی اس سرزمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھ دی ہے ۔ اور ہم تو ہر ایک چیز کا علم رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے سلیمان کیلئے باد تند کو ( مسخر کردیا تھا ) جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی ، جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اور ہم ہر چیز سے باخبر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے تیز ہوا ( کو مسخر کردیا تھا ) کہ وہ ان کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ہم ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سلیمان کے لئے ہم نے زور کی ہوا کو بھی مسخر کردیا تھا جو ان کے حکم کے مطابق چلتی تھی اس سرزمین کی طرف جس میں ہم نے طرح طرح کی برکتیں رکھی تھیں اور ہم ہر چیز کو پوری طرح جاننے والے ہیں اس لئے ہم نے جس کو جو دیا ٹھیک ہی دیا

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم نے سلیمان کے لئے تیز ہوا کو تابع فرمان کردیاتھاجواس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ہم ہرچیز کو خوب جانتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سلیمان کے لیے تیز ہوا مسخر کردی کہ اس کے حکم سے چلتی اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی ( ف۱٤۰ ) اور ہم کو ہر چیز معلوم ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہم نے ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے لئے تیز ہوا کو ( مسخّر کردیا ) جو ان کے حکم سے ( جملہ اَطراف و اَکناف سے ) اس سرزمینِ ( شام ) کی طرف چلا کرتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں ، اور ہم ہر چیز کو ( خوب ) جاننے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے تیز و تند ہوا کو سلیمان کیلئے مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت قرار دی ہے اور ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It was Our power that made) the violent (unruly) wind flow (tamely) for Solomon, to his order, to the land which We had blessed: for We do know all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

We made subservient to Solomon the swift wind that blew on his command to the land in which We had sent blessings. We have the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Sulayman (We subjected) the wind strongly raging, running by his command towards the land which We had blessed. And of everything We are the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We made subservient) to Sulaiman the wind blowing violent, pursuing its course by his command to the land which We had blessed, and We are knower of all things.

Translated by

William Pickthall

And unto Solomon (We subdued) the wind in its raging. It set by his command toward the land which We had blessed. And of everything We are Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सुलैमान के लिए हम ने तेज वायु को वशीभूत कर दिया था, जो उस के आदेश से उस भूभाग की ओर चलती थी जिसे हम ने बरकत दी थी। हम तो हर चीज़ का ज्ञान रखते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کا زور کی ہوا کو تابع بنادیا تھا کہ وہ ان کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی جس میں ہم نے برکت رکھی ہے (مراد ملک شام ہے) (1) اور ہم ہر چیز کو جانتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور سلیمان کے لیے ہم نے تیز ہواؤں کو مسخر کردیا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھیں جس میں ہم نے برکات رکھی ہیں ہم ہر اس چیز کا علم رکھنے والے ہیں۔ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سلیمان کے لیے ہم نے تیز ہوا کو مسخر کردیا تھا جو اس کی حکم سے اس سر زمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھیں ہیں ‘ ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سلیمان کے لیے تیزی سے چلنے والی ہوا مسخر کردی جو ان کے حکم سے اس زمین کی طرف لے جاتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور ہم ہر چیز کو جاننے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سلیمان کے تابع کی ہوا زور سے چلنے والی کہ چلتی اس کے حکم سے اس زمین کی طرف جہاں برکت دی ہے ہم نے اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے تیز ہوا کو سلیمان (علیہ السلام) کا تابع کیا تھا کہ وہ اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی کہ جس میں ہم نے ہر قسم کی برکتیں رکھی تھیں اور ہم ہر چیز سے باخبر ہیں