Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 83

سورة الأنبياء

وَ اَیُّوۡبَ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ﴿ ۸۳﴾ۚ ۖ

And [mention] Job, when he called to his Lord, "Indeed, adversity has touched me, and you are the Most Merciful of the merciful."

ایوب ( علیہ السلام ) کی اس حالت کو یاد کرو جبکہ اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَیُّوۡبَ
اور ایوب
اِذۡ
جب
نَادٰی
پکارا اس نے
رَبَّہٗۤ
اپنے رب کو
اَنِّیۡ
کہ بیشک میں
مَسَّنِیَ
پہنچی ہے مجھے
الضُّرُّ
تکلیف
وَاَنۡتَ
اور تو
اَرۡحَمُ
سب سے زیادہ رحم والا ہے
الرّٰحِمِیۡنَ
سب رحم کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَیُّوۡبَ
اور ایوب کو
اِذۡ
جب
نَادٰی
پکارا اُس نے
رَبَّہٗۤ
اپنے رب کو
اَنِّیۡ
یقیناً میں
مَسَّنِیَ
پہنچی ہے مجھے
الضُّرُّ
تکلیف
وَاَنۡتَ
اور وہ
اَرۡحَمُ
سب سے زیادہ رحم کرنے والاہے
الرّٰحِمِیۡنَ
سب رحم کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] Job, when he called to his Lord, "Indeed, adversity has touched me, and you are the Most Merciful of the merciful."

ایوب ( علیہ السلام ) کی اس حالت کو یاد کرو جبکہ اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہی نعمت ہم نے ایوب کو بھی دی تھی جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا : مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورایوب کو جب اس نے اپنے رب کوپکاراکہ یقینامجھے تکلیف پہنچی ہے اورتوسب رحم کرنے والوں میں سے زیادہ رحم کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) Ayyub, when he called his Lord saying, |"Here I am, afflicted by pain and You are the most merciful of all the merciful.|"

اور ایوب کو جس وقت پکارا اس نے اپنے رب کو کہ مجھ پر پڑی ہے تکلیف اور تو ہے سب رحم والوں سے رحم والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایوب (پر بھی ہمارا فضل ہوا) جب اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچی ہے اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یہی ﴿ہوشمندی اور حکم و علم کی نعمت﴾ ہم نے ایوب ( علیہ السلام ) 76 کو دی تھی ۔ یاد کرو ، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ ” مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو ارحم الراحمین ہے ۔ ” 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ایوب کو دیکھو ! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ : مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے ، اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔ ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ایوب پیغمبر کو یاد کر 11 جب اس نے اپنے مالک کو پکارا (دعا کی، مجھے (سخت) تکلیف لگ گئی ہے اور تو ہمارے رحم کرنیوالوں سے زیادہ رحم کرینوالا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایوب (علیہ السلام) (کا تذکرہ فرمائیں) جب انہوں نے (شدید مبتلائے مرض ہونے کی وجہ سے) اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے بہت تکلیف پہنچی ہے اور آپ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے سخت تکلیف ہے اور آپ سب رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایوب کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے ایذا ہو رہی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Ayyub! recall what time he cried unto his Lord: verily hurt hath touched me, and Thou art the Most Merciful of the mercifuls.

اور ایوب ( کا تذکرہ کیجیے) ۔ جب کہ انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھ کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور تو تو سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایوب پر بھی ( ہم نے رحمت کی ) جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مبتلائے آزار ہوں اور تُو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایوب ( علیہ السلام ) کہ جب انہوں نے اپنے رب کو ( دعا کرتے ہوئے ) پکارا کہ بے شک مجھے تکلیف ( وایذا ) پہنچی ہے اور آپ سب رحم کرنے والوں میں سے بڑھ کر رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایوب نے جب اپنے رب سے دعا کی کہ مجھ پر تکلیف پڑی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنیوالا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایوب کو بھی یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے روگ لگ گیا ہے اور تو ہی اے میرے مالک ! سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہی نعمت ایوب کو بھی دی تھی جب انہوں نے اپنے رب کو پکاراکہ:’’مجھے بیماری لگ گئی ہے اور سب رحم کر نے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایوب کو ( یاد کرو ) جب اس نے اپنے رب کو پکارا ( ف۱٤٤ ) کہ مجھے تکلیف پہنچی اور تو سب مہر والوں سے بڑھ کر مہر والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایوب ( علیہ السلام کا قصّہ یاد کریں ) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے تکلیف چھو رہی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ایوب ( کا ذکر کیجئے ) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا مجھے ( بیماری کی ) تکلیف پہنچ رہی ہے اور تو ارحم الراحمین ہے ( میرے حال پر رحم فرما ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (remember) Job, when He cried to his Lord, "Truly distress has seized me, but Thou art the Most Merciful of those that are merciful."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Job prayed, "Lord, I have been afflicted with hardships. Have mercy on me; You are the Most Merciful of those who have mercy,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Ayyub, when he cried to his Lord: "Verily, distress has seized me, and You are the Most Merciful of all those who show mercy."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Ayub, when he cried to his Lord, (saying): Harm has afflicted me, and Thou art the most Merciful of the merciful.

Translated by

William Pickthall

And Job, when he cried unto his Lord, (saying): Lo! adversity afflicteth me, and Thou art Most Merciful of all who show mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अय्यूब पर भी दया दर्शाई। याद करो जबकि उस ने अपने रब को पुकारा कि "मुझे बहुत तकलीफ़ पहुँची है, और तू सबसे बढ़कर दयावान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایوب (علیہ السلام) کا تذکرہ کیجیئے جبکہ انہوں نے (بعد مبتلا ہونے مرض شدید کے) اپنے رب کو پکارا کہ مجھ کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور آپ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یاد کرو جب ایوب نے اپنے رب کو پکارا کہ میں بیمار ہوگیا ہوں اور تو ارحم الراحمین ہے۔ (٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہی (ہوشمندی اور علم وعلم کی نعمت ) ہم نے ایوب کو دی تھی۔ یاد کرو ‘ جب کہ اس نے اپنے رب کا پکارا کہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو ارحم الراحمین ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایوب کو یاد کیجیے جب کہ انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے تکلیف پہنچ رہی ہے آپ ارحم الراحمین ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایوب کو جس وقت پکارا اس نے اپنے رب کو کہ مجھ پر پڑی ہے تکلیف اور تو ہے سب رحم والوں سے رحم والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ایوب (علیہ السلام) کا بھی تذکرہ کیجئے جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھ کو سخت تکلیف پہنچ رہی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے