Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 89

سورة الأنبياء

وَ زَکَرِیَّاۤ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡوٰرِثِیۡنَ ﴿۸۹﴾ۚ ۖ

And [mention] Zechariah, when he called to his Lord, "My Lord, do not leave me alone [with no heir], while you are the best of inheritors."

اور زکریا ( علیہ السلام ) کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب سے دعا کی اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ ، تو سب سے بہتر وارث ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ زَکَرِیَّاۤ
اور زکریا
اِذۡ
جب
نَادٰی
اس نے پکارا
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
رَبِّ
اے میرے رب
لَاتَذَرۡنِیۡ
نہ تو چھوڑ مجھے
فَرۡدًا
اکیلا
وَّاَنۡتَ
اور تو ہی
خَیۡرُ
بہتر ہے
الۡوٰرِثِیۡنَ
سب وارثوں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ زَکَرِیَّاۤ
اور زکریا کو
اِذۡ
جب
نَادٰی
اُس نے پکارا
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
رَبِّ
اے میرے رب
لَاتَذَرۡنِیۡ
نہ تو چھوڑنا مجھے
فَرۡدًا
اکیلا
وَّاَنۡتَ
اور آپ
خَیۡرُ
بہترین ہیں
الۡوٰرِثِیۡنَ
سب وارثوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] Zechariah, when he called to his Lord, "My Lord, do not leave me alone [with no heir], while you are the best of inheritors."

اور زکریا ( علیہ السلام ) کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب سے دعا کی اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ ، تو سب سے بہتر وارث ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زکریا کو بھی، جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا : اے میرے پروردگار ! مجھے تنہا نہ چھوڑنا اور بہترین وارث تو تو ہی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا: ’’اے میرے رب!آپ مجھے اکیلانہ چھوڑنا اورآپ سب وارثوں میں سےبہترین ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) Zakariyya when he called his Lord, |"0 my Lord do not leave me alone and You are the best of inheritors.|"

اور زکریا کو جب پکارا اس نے اپنے رب کو، اے رب نہ چھوڑ تو مجھ کو اکیلا اور تو ہے سب سے بہتر وارث

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زکریا ( علیہ السلام) کو جب اس نے پکارا اپنے رب کو پروردگار ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور یقیناًُتو ہی بہترین وارث ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور زکریا ( علیہ السلام ) کو ، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ ” اے پروردگار ، مجھے اکیلا نہ چھوڑ ، اور بہترین وارث تو تو ہی ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زکریا کو دیکھو ! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا تھا کہ : یا رب ! مجھے اکیلا نہ چھوڑییے ، اور آپ سب سے بہتر وارث ہیں ۔ ( ٤١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر زکریا (نبی کا قصہ یاد کر) جب اس نے اپنے مالک کو پکارا (دعا کی) مانگ میرے مجھ کو (دنیا میں) انگولا ناٹھا (یعنی اکیلا ہے اولاد مت چھوڑ اور (یوں تو) تو سب واثوں سے بہتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زکریا (علیہ السلام) (کا ذکر کیجئے) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ اے میرے پروردگار ! مجھے اکیلا نہ رکھیو اور آپ سب سے بہتر وارث ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب زکریا نے اپنے رب کو پکارا کہ اے میرے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑیئے اور بہترین وارث تو آپ ہی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Zakariyya! recall what time he cried unto his Lord: my Lord! leave me not solitary, though Thou art the best of heirs.

اور زکریا (کا ذکر کیجیے) ۔ جب کہ انہوں نے اپنے پروردگار کہ اسے میرے پروردگار مجھے لاوارث مت رکھ اور بہترین وارث تو تو (خودی ہی) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زکریا پر بھی ( فضل کیا ) کہ جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے رب! تو مجھے تنہا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور زکریا ( علیہ السلام ) کہ جب انہوں نے ( دعا کرتے ہوئے ) اپنے رب کو پکارا کہ اے میرے رب! آپ مجھے تنہا نہ چھوڑیے اور آپ بہترین وارث ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زکریا نے جب اپنے رب کو پکارا کہ ” اے رب ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زکریا کو بھی یاد کرو کہ جب انہوں نے پکارا اپنے رب کو کہ اے میرے پروردگار مجھے لاوارث نہ رکھیو اور یوں سب سے اچھے اور حقیقی وارث تو آپ ہی ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور زکریاکوبھی جب انھوں نے اپنے رب کو پکارا: ’’اے میرے رب!مجھے تنہانہ چھوڑنا اور توہی سب سے اچھا وارث ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا ، اے میرے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ ( ف۱۵٦ ) اور تو سب سے بہتر اور وارث ( ف۱۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زکریا ( علیہ السلام کو بھی یاد کریں ) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا: اے میرے رب! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب وارثوں سے بہتر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور زکریا ( ع ) کا ( ذکر کیجئے ) جب انہوں نے پکارا اے میرے پروردگار! مجھے ( وارث کے بغیر ) اکیلا نہ چھوڑ ۔ جبکہ تو خود بہترین وارث ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (remember) Zakariya, when he cried to his Lord: "O my Lord! leave me not without offspring, though thou art the best of inheritors."

Translated by

Muhammad Sarwar

Zachariah prayed, "Lord, do not leave me alone without offspring, although you are the best heir".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) Zakariyya, when he cried to his Lord: "O My Lord! Leave me not single (childless), though You are the Best of the inheritors."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Zakariya, when he cried to his Lord: O my Lord leave me not alone; and Thou art the best of inheritors.

Translated by

William Pickthall

And Zachariah, when he cried unto his Lord: My Lord! Leave me not childless, though Thou art the Best of inheritors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़करिया पर भी कृपा की। याद करो जबकि उस ने अपने रब को पुकारा, "ऐ मेरे रब! मुझे अकेला न छोड़ यूँ, सबसे अच्छा वारिस तो तू ही है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور زکریا (علیہ السلام) کا ذکر کیجیئے جب کہ انہوں نے اپنے رب کو پکارا اے میرے رب مجھ کو لا وارث مت رکھیو (یعنی مجھ کو فرزند دیجیئے کہ میرا وارث ہو) اور سب وارثوں سے بہتر آپ ہی ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس وقت کو یاد کریں جب زکریا نے اپنے رب کو پکارا کہ اے پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو بہترین وارث ہے۔ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زکریا کو ، جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے پروردگار ، مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو تو ہی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زکریا کا تذکرہ کیجیے جبکہ انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ اے میرے رب مجھے تنہا نہ چھوڑئیے اور آپ سب وارثوں سے بہتر وارث ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور زکریا کو (علیہ السلام) جب پکارا اس نے اپنے رب کو، اے رب نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا اور تو ہے سب سے بہتر وارث

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور زکریا (علیہ السلام) کا تذکرہ کیجئے جبکہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے میرے پروردگار ! مجھ کو اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب وارثوں سے بہتر وارث ہے