Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 96

سورة الأنبياء

حَتّٰۤی اِذَا فُتِحَتۡ یَاۡجُوۡجُ وَ مَاۡجُوۡجُ وَ ہُمۡ مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ یَّنۡسِلُوۡنَ ﴿۹۶﴾

Until when [the dam of] Gog and Magog has been opened and they, from every elevation, descend

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ ... Until, when Ya`juj and Ma`juj are let loose, We have already mentioned that they are from the progeny of Adam, upon him be peace; they are also descents of Nuh through his son Yafith (Japheth), who was the father of the Turks, Turk referring to the group of them who were left behind the barrier which was built by Dhul-Qarnayn. Allah says: هَـذَا رَحْمَةٌ مِّن رَّبِّى فَإِذَا جَأءَ وَعْدُ رَبِّى جَعَلَهُ دَكَّأءَ وَكَانَ وَعْدُ رَبِّى حَقّاً وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَيِذٍ يَمُوجُ فِى بَعْضٍ This is a mercy from my Lord, but when the promise of my Lord comes, He shall level it down to the ground. And the promise of my Lord is ever true. And on that Day, We shall leave them to surge like waves on one another...(18:98-99) And in this Ayah, Allah says: حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ Until, when Ya`juj and Ma`juj are let loose, and they swoop down from every Hadab. meaning, they will come forth quickly to spread corruption. A Hadab is a raised portion of land. This was the view of Ibn Abbas, Ikrimah, Abu Salih, Ath-Thawri and others. This is how their emergence is described, as if the listener can see it. وَلاَ يُنَبِّيُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ And none can inform you like Him Who is the All-Knower. (35:14) This is information given by the One Who knows what has happened and what is yet to come, the One Who knows the unseen in the heavens and on earth. There is no god except Him. Ibn Jarir narrated that Ubaydullah bin Abi Yazid said, "Ibn Abbas saw some young boys playing and pouncing on one another, and said, this is how Ya'juj and Ma'juj will emerge." Their emergence has been described in numerous Hadiths of the Prophet. The First Hadith Imam Ahmad recorded that Abu Sa`id Al-Khudri said: "I heard the Messenger of Allah say: تُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ فَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ كَمَا قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ فَيَغْشَوْنَ النَّاسَ وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ عَنْهُمْ إِلَى مَدَايِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ وَيَضُمُّونَ إِلَيْهِمْ مَوَاشِيَهُمْ وَيَشْرَبُونَ مِيَاهَ الاَْرْضِ حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَمُرُّ بِالنَّهَرِ فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهِ حَتَّى يَتْرُكُوهُ يَابِسًا حَتَّى إِنَّ مَنْ بَعْدَهُمْ لَيَمُرُّ بِذَلِكَ النَّهَرِ فَيَقُولُ قَدْ كَانَ هَهُنَا مَاءٌ مَرَّةً حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ إِلاَّ أَحَدٌ فِي حِصْنٍ أَوْ مَدِينَةٍ قَالَ قَايِلُهُمْ هَوُلاَءِ أَهْلُ الاَْرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْهُمْ بَقِيَ أَهْلُ السَّمَاءِ قَالَ ثُمَّ يَهُزُّ أَحَدُهُمْ حَرْبَتَهُ ثُمَّ يَرْمِي بِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَتَرْجِعُ إِلَيْهِ مُخضَّبَةً دَمًا لِلْبَلَءِ وَالْفِتْنَةِ فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ بَعَثَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ دُودًا فِي أَعْنَاقِهِمْ كَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِي يَخْرُجُ فِي أَعْنَاقِهِ فَيُصْبِحُونَ مَوْتَى لاَ يُسْمَعُ لَهُمْ حِسٌّ فَيَقُولُ الْمُسْلِمُونَ أَلاَ رَجُلٌ يَشْرِي لَنَا نَفْسَهُ فَيَنْظُرَ مَا فَعَلَ هَذَا الْعَدُوُّ قَالَ فَيَتَجَرَّدُ رَجُلٌ مِنْهُمْ مُحْتَسِبًا نَفْسَهُ قَدْ أَوْطَنَهَا عَلَى أَنَّهُ مَقْتُولٌ فَيَنْزِلُ فَيَجِدُهُمْ مَوْتَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فَيُنَادِي يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ أَلاَ أَبْشِرُوا إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ كَفَاكُمْ عَدُوَّكُمْ فَيَخْرُجُونَ مِنْ مَدَايِنِهِمْ وَحُصُونِهِمْ وَيُسَرِّحُونَ مَوَاشِيَهُمْ فَمَا يَكُونُ لَهُمْ رَعْيٌ إِلاَّ لُحُومُهُمْ فَتَشْكَرُ عَنْهُمْ كَأَحْسَنِ مَا شَكِرَتْ عَنْ شَيْءٍ مِنَ النَّبَاتِ أَصَاَبَتْهُ قَط Ya'juj and Ma'juj will be let loose and will emerge upon mankind, as Allah says: and they swoop down from every Hadab. They will overwhelm the people, and the Muslims will retreat to their cities and strongholds, bringing their flocks with them. They (Ya'juj and Ma'juj) will drink all the water of the land until some of them will pass a river and drink it dry, then those who come after them will pass by that place and will say, "There used to be water here once." Then there will be no one left except those who are in their strongholds and cities. Then one of them will say, "We have defeated the people of the earth; now the people of heaven are left." One of them will shake his spear and hurl it into the sky, and it will come back stained with blood, as a test and a trial for them. While this is happening, Allah will send a worm in their necks, like the worm that is found in date-stones or in the nostrils of sheep, and they will die and their clamor will cease. Then the Muslims will say, "Who will volunteer to find out what the enemy is doing!" One of them will step forward and volunteer, knowing that he will likely be killed. He will go down and will find them dead, lying on top of one another. Then he will call out, "O Muslims! Rejoice that Allah has sufficed you against your enemy!" Then they will come out of their cities and strongholds, and will let their flocks out to graze, but they will have nothing to graze upon except the flesh of these people (Ya'juj and Ma'juj), but it will fill them better than any vegetation they have ever eaten before. It was also recorded by Ibn Majah. The Second Hadith Imam Ahmad also recorded from An-Nawwas bin Sam`an Al-Kilabi that the Messenger of Allah mentioned the Dajjal one morning. "Sometimes he described him as insignificant and sometimes he described him as so significant that we felt as if he were in the cluster of palm trees. He said: غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُنِي عَلَيْكُمْ فَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَأَنَا حَجِيجُهُ دُونَكُمْ وَإِنْ يَخْرُجْ وَلَسْتُ فِيكُمْ فَكُلُّ امْرِىءٍ حَجيجُ نَفْسِهِ وَاللهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَإِنَّهُ شَابٌّ جَعْدٌ قَطَطٌ عَيْنُهُ طَافِيَةٌ وَإِنَّهُ يَخْرُجُ خَلَّةً بَيْنَ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ فَعَاثَ يَمِينًا وَشِمَالاً يَا عِبَادَ اللهِ اثْبُتُوا There are other things that I fear for you more than the Dajjal. If he emerges while I am among you, I will deal with him for you. If he emerges when I am not among you, then each man will have to deal with him for himself, and Allah will take care of each Muslim on my behalf. He (the Dajjal) will be a young man with short, curly hair and a floating eye. He will emerge in a place between Syria and Iraq and will spread mischief right and left. O servants of Allah, be steadfast! We said, `O Messenger of Allah, how long will he remain on earth?' He said, أَرْبَعُونَ يَوْمًا يَوْمٌ كَسَنَةٍ وَيَوْمٌ كَشَهْرٍ يَوْمٌ كَجُمُعَةٍ وَسَايِرُ أَيَّامِهِ كَأَيَّامِكُم Forty days: one day like a year, one day like a month, one day like a week, and the rest of the days like your days. We said, `O Messenger of Allah, on that day which will be like a year, will the prayers of one day and one night be sufficient.' He said, لاَا اقْدُرُوا لَهُ قَدْرَه No, but you will have to compute it according to its due proportion (and pray accordingly). We said, `O Messenger of Allah, how fast will he move across the land?' He said, كَالْغَيْثِ اسْتَدْبَرَتْهُ الرِّيح Like a cloud driven by the wind. He said, فَيَمُرُّ بِالْحَيِّ فَيَدْعُوهُمْ فَيَسْتَجِيبُونَ لَهُ فَيَأْمُرُ السَّمَاءَ فَتُمْطِرُ وَالاَْرْضَ فَتُنْبِتُ وَتَرُوحُ عَلَيْهِمْ سَارِحَتُهُمْ وَهِيَ أَطْوَلُ مَا كَانَتْ ذُرًى وَأَمَدَّهُ خَوَاصِرَ وَأَسْبَغَهُ ضُرُوعًا وَيَمُرُّ بِالْحَيِّ فَيَدْعُوهُمْ فَيَرُدُّونَ عَلَيْهِ قَوْلَهُ فَتَتْبَعُهُ أَمْوَالُهُمْ فَيُصْبِحُونَ مُمْحِلِينَ لَيْسَ لَهُمْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ شَيْءٌ وَيَمُرُّ بِالْخَرِبَةِ فَيَقُولُ لَهَا أَخْرِجِي كُنُوزَكِ فَتَتْبَعُهُ كُنُوزُهَا كَيَعَاسِيبِ النَّحْلِ قَالَ وَيَأْمُرُ بِرَجُلٍ فَيُقْتَلُ فَيَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ فَيَقْطَعُهُ جَزْلَتَيْنِ رَمْيَةَ الْغَرَضِ ثُمَّ يَدْعُوهُ فَيُقْبِلُ إِلَيْهِ يَتَهَلَّلُ وَجْهُهُ فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ بَعَثَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَيَنْزِلُ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِيَّ دِمَشْقَ بَيْنَ مَهْرُودَتَيْنِ وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى أَجْنِحَةِ مَلَكَيْنِ فَيَتْبَعُهُ فَيُدْرِكُهُ فَيَقْتُلُهُ عِنْدَ بَابِ لُدَ الشَّرْقِيِّ قَالَ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَوْحَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَمُ أَنِّي قَدْ أَخْرَجْتُ عِبَادًا مِنْ عِبَادِي لاَ يَدَانِ لَكَ بِقِتَالِهِمْ فَحَرِّزْ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ فَيَبْعَثُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ كَمَا قَالَ تَعَالَى وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ He will come to a people and call them (to his way) and they will respond to him. He will issue a command to the sky and it will rain, and to the earth and it will bring forth vegetation, then their livestock will come to them in the evening with their humps very high and their udders full of milk and their flanks wide and fat. Then he will come to another people and call them (to his way) and they will refuse, and their wealth will leave with him, and they will be faced with drought, with none of their wealth left. Then he will walk through the wasteland and will say to it, "Bring forth your treasure," and its treasure will come forth like a swarm of bees. Then he will issue commands that a man be killed, and he will strike him with a sword and cut him into two pieces, and (put these pieces as far apart) as the distance between an archer and his target. Then he will call him, and the man will come to him with his face shining. At that point Allah will send the Messiah `Isa bin Maryam, who will come down to the white minaret in the eastern side of Damascus, wearing two garments lightly dyed with saffron and with his hands resting on the wings of two angels. He will search for him (the Dajjal) until he catches up with him at the eastern gate of Ludd, where he will kill him. Then Allah will reveal to `Isa ibn Maryam the words: "I have brought forth from amongst My creatures people against whom none will be able to fight. Take My servants safely to the Mount (Tur)." Then Allah will send Ya'juj and Ma'juj, as Allah says: وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ (and they swoop down from every Hadab). فَيَرْغَبُ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَيُرْسِلُ اللهُ عَلَيْهِمْ نَغَفًا فِي رِقَابِهِمْ فَيُصْبِحُونَ فَرْسَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ فَيَهْبِطُ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ فَلَ يَجِدُونَ فِي الاَْرْضِ بَيْتًا إِلاَّ قَدْ مَلََهُ زَهَمُهُمْ وَنَتَنُهُمْ فَيَرْغَبُ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَيُرْسِلُ اللهُ عَلَيْهِمْ طَيْرًا كَأَعْنَاقِ الْبُخْتِ فَتَحْمِلُهُمْ فَتَطْرَحُهُمْ حَيْثُ شَاءَ الله `Isa and his companions will beseech Allah, and Allah will send against them insects which will attack their necks, and in the morning they will all perish as one. Then `Isa and his companions will come down and they will not find a single spot on earth that is free from their putrefaction and stench. Then `Isa and his companions will again beseech Allah, and He will send birds with necks like those of Bactrian camels, and they will carry them and throw them wherever Allah wills. Ibn Jabir said: "`Ata' bin Yazid As-Saksaki told me, from Ka`b or someone else: `They will throw them into Al-Mahbal.' Ibn Jabir said: "I said, `O Abu Yazid, and where is Al-Mahbal" He said, "In the east (where the sun rises)." He said: وَيُرْسِلُ اللهُ مَطَرًا لاَ يَكُنُّ مِنْهُ بَيْتُ مَدَرٍ وَلاَ وَبَرٍ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَيَغْسِلُ الاَْرْضَ حَتَّى يَتْرُكَهَا كَالزَّلَفَةِ وَيُقَالُ لِلَْرْضِ أَنْبِتِي ثَمَرَكِ وَرُدِّي بَرَكَتَكِ قَالَ فَيَوْمَيِذٍ يَأْكُلُ النَّفَرُ مِنَ الرُّمَّانَةِ فَيَسْتَظِلُّونَ بِقِحْفِهَا وَيُبَارَكُ فِي الرِّسْلِ حَتَّى إِنَّ اللِّقْحَةَ مِنَ الاِْبِلِ لَتَكْفِي الْفِيَامَ مِنَ النَّاسِ وَاللِّقْحَةَ مِنَ الْبَقَرِ تَكْفِي الْفَخِذَ وَالشَّاةَ مِنَ الْغَنَمِ تَكْفِي أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ بَعَثَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ رِيحًا طَيِّبَةً فَتَأْخُذُهُمْ تَحْتَ ابَاطِهِمْ فَتَقْبِضُ رُوحَ كُلِّ مُسْلِمٍ أَوْ قَالَ كُلِّ مُوْمِنٍ وَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ يَتَهَارَجُونَ تَهَارُجَ الْحُمُرِ وَعَلَيْهِمْ تَقُومُ السَّاعَة Then Allah will send rain which no house of clay or (tent of) camel's hair will be able to keep out, for forty days, and the earth will be washed until it looks like a mirror. Then it will be said to the earth: bring forth your fruit and restore your blessing. On that day a group of people will be able to eat from one pomegranate and seek shade under its skin, and everything will be blessed. A milch-camel will give so much milk that it will be sufficient for a whole group of people, and a milch-cow will give so much milk that it will be sufficient for a whole clan, and a sheep will be sufficient for an entire household. At that time Allah will send a pleasant wind which will reach beneath their armpits and will take the soul of every Muslim -- or every believer -- and there will be left only the most evil of people who will commit fornication like mules, and then the Hour will come upon them." This was also recorded by Muslim but not by Al-Bukhari. It was also recorded by the Sunan compilers, with different chains of narrators. At-Tirmidhi said, "It is Hasan Sahih." The Third Hadith Imam Ahmad recorded from Ibn Harmalah, from his maternal aunt who said: "The Messenger of Allah gave a Khutbah, and he had a bandage on his finger where he had been stung by a scorpion. He said: إِنَّكُمْ تَقُولُونَ لاَ عَدُوَّ لَكُمْ وَإِنَّكُمْ لاَ تَزَالُونَ تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا حَتَّى يَأْتِيَ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ عِرَاضَ الْوُجُوهِ صِغَارَ الْعُيُونِ صُهْبَ الشِّعَافِ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَة You say that you have no enemy, but you will keep fighting your enemies until Ya'juj and Ma'juj come, with their wide faces, small eyes and reddish hair, pouring down from every mound with their faces looking like burnished shields." Ibn Abi Hatim recorded a Hadith of Muhammad bin `Amr from Khalid bin Abdullah bin Harmalah Al-Mudlaji, from his paternal aunt, from the Prophet, and he mentioned something similar. It was confirmed by Hadiths that `Isa bin Maryam will perform Hajj to the Al-Bayt Al-`Atiq (i.e., the Ka`bah). Imam Ahmad recorded that Abu Sa`id said: The Messenger of Allah said: لَيُحَجَّنَّ هَذَا الْبَيْتُ وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوج He will certainly come to this House and perform Hajj and `Umrah, after the emergence of Ya'juj and Ma'juj. This was recorded by Al-Bukhari.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

96۔ 1 یاجوج ماجوج کی ضروری تفصیل سورة کہف کے آخر میں گزر چکی ہے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی موجودگی میں قیامت کے قریب ان کا ظہور ہوگا اور اتنی تیزی اور کثرت سے یہ ہر طرف پھیل جائیں گے کہ ہر اونچی جگہ یہ دوڑتے ہوئے محسوس ہونگے۔ ان کی فساد انگیزیوں اور شرارتوں سے اہل ایمان تنگ آجائیں گے حتٰی کی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اہل ایمان کو ساتھ کوہ طور پر پناہ گزیں ہوجائیں گے، پھر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی بد دعا سے یہ ہلاک ہوجائیں گے اور ان کی لاشوں کی سڑاند اور بدبو ہر طرف پھیلی ہوگی، حتٰی کہ اللہ تعالیٰ پرندے بھیجے گا جو ان کی لاشوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے پھر ایک زور دار بارش نازل فرمائے گا، جس سے ساری زمین صاف ہو جائیگی۔ (یہ ساری تفصیلات صحیح حدیث میں بیان کی گئی ہیں تفصیل کے لئے تفسیر ابن کثیر ملاحطہ ہو)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٦] اس آیت کا سابقہ آیت سے ربط یہ ہے کہ جس دن یاجوج ماجوج کو کھول دیا جائے گا اور قیامت قائم ہوجائے گی۔ اس وقت لازماً ان تباہ شدہ بستی والوں کو ہمارے حضور پیش ہونا پڑے گا۔ یہ ناممکن ہے کہ وہ ہمارے حضور پیش نہ ہوں۔ اس لحاظ سے پہلا مطلب ہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔ یاجوج ماجوج کے کچھ حالات تو سورة کہف کی آیت نمبر ٩٤ کے تحت مذکور ہوئے ہیں۔ مزید یہ کہ۔۔ ذوالقرنین کا زمین بوس ہونا اور یاجوج ماجوج کا حملہ آور ہونا قرب قیامت کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ جیسا کہ درج ذیل حدیث سے واضح ہے : حضرت حذیفہ بن اسید غفاری کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم آپس میں قیامت کے متعلق باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ : قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تم یہ دس نشانیاں نہ دیکھ لو گے۔ پھر آپ نے بالترتیب ان سب کا ذکر فرمایا۔ دسواں، دجال کا خروج، دابہ~ن~الارض کا ظاہرہونا، آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول، یاجوج ماجوج کی یورش، تین مقامات پر زمین کی دھنس جانا، مشرق میں، مغرب میں اور جزیرہ عرب میں اور ان نو نشانیوں کے بعد ایک آگ پیدا ہوگی جو لوگوں کو یمن سے نکالے گی اور انھیں ان کے اجتماع کے مقان (شام) کی طرف لے جائے گی۔ (مسلم، کتاب الفتن و شرائط الساعہ~ن)~ اور جب یہ دیوار ٹوٹے گی تو یاجوج ماجوج یوں حملہ آور ہوں گے جیسے کوئی شکاری جانور قفس سے آزاد ہو کر اپنے شکار پر جھپٹتا ہے یہ لوگ اپنی کثرت اور ازدھام کی وجہ سے ہر بلندی و پستی پر چھا جائیں گے۔ جدھر دیکھو انہی کا ہجوم نظر آئے گا۔ ان کا بےپناہ سیلاب ایسی شدت سے تیز فتاری سے آئے گا کہ کوئی انسانی طاقت اسے روک نہ سکے گی۔ یوں معلوم ہوگا کہ ان کی افواج پہاڑ اور ٹیلوں سے پھسلتی اور لڑھکتی چلی آرہی ہیں۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ یاجوج ماجوج دونوں قومیں آپس میں متحد ہو کر ایسی شورش بپا کریں۔ یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ دونوں قومیں آپس میں ہی بھڑ جائیں پھر ان کی لڑائی ایک عالمگیر فساد کا موجب بن جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حَتّٰٓي اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ ۔۔ : ” حَدَبٍ “ زمین کا ابھرا ہوا حصہ، اونچی جگہ، جیسے کسی کی پیٹھ ابھری ہوئی ہو تو اسے ” حَدَبَۃُ الظَّھْرِ “ کہتے ہیں۔ ” نَسَلَ “ (ض، ن) قریب قریب قدم رکھ کر نیچے کی طرف تیز دوڑنا، یعنی ہلاک ہونے والی بستیوں کے لوگوں کا دوبارہ زندہ ہونا اس وقت تک ناممکن رہے گا جب تک قیامت قائم نہ ہو، جس کی بالکل قریب نشانیوں میں سے ایک یاجوج ماجوج کا نکلنا بھی ہے۔ ان کے نکلنے کے بعد بہت جلد قیامت قائم ہوجائے گی۔ حذیفہ بن اسید غفاری (رض) بیان کرتے ہیں : ” ایک دفعہ ہم آپس میں قیامت کے بارے میں باتیں کر رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : ” تم آپس میں کیا ذکر کر رہے ہو۔ “ انھوں نے کہا : ” ہم قیامت کا ذکر کر رہے ہیں۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِنَّھَا لَنْ تَقُوْمَ حَتّٰی تَرَوْنَ قَبْلَھَا عَشْرَ آیَاتٍ ، فَذَکَرَ الدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ ، وَالدَّابَّۃَ ، وَطُلُوْعَ الشَّمْسِ مِنْ مَّغْرِبِھَا، وَنُزُوْلَ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَیَأْجُوْجَ وَمَأْجُوْجَ ، وَثَلاَثَۃَ خُسُوْفٍ : خَسْفٌ بالْمَشْرِقِ ، وَخَسْفٌ بالْمَغْرِبِ ، وَخَسْفٌ بِجَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ ، وَآخِرُ ذٰلِکَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْیَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلٰی مَحْشَرِھِمْ ) [ مسلم، الفتن، باب في الآیات التی تکون قبل الساعۃ : ٢٩٠١ ] ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیاں نہ دیکھ لو۔ “ پھر آپ نے دخان (دھوئیں) ، دجال، دابۃ الارض، سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول، یاجوج ماجوج اور تین خسوف (زمین میں دھنس جا نے) کا ذکر فرمایا۔ ایک خسف مشرق میں، ایک خسف مغرب میں اور ایک خسف جزیرۂ عرب میں ہوگا اور ان کے آخر میں ایک آگ یمن سے نکلے گی جو لوگوں کو ان کے حشر کی جگہ کی طرف ہانکے گی۔ “ یاجوج ماجوج کے کھولے جانے سے مراد قیامت کے قریب اس دیوار کا ٹوٹنا ہے جو ذوالقرنین نے لوگوں کو یاجوج ماجوج کی غارت گری سے بچانے کے لیے بنائی تھی۔ اس وقت ان کے نکلنے کا نقشہ بیان ہوا ہے کہ وہ اتنی کثرت اور تیزی سے نکلیں گے کہ ہر بلندی و پستی پر چھا جائیں گے، کسی میں ان کے مقابلے کی طاقت نہ ہوگی۔ [ مسلم، الفتن، باب ذکر الدجال : ٢٩٣٧ ] یاجوج ماجوج کی تفصیل سورة کہف (٩٣ تا ٩٩) کی تفسیر میں ملاحظہ فرمائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

حَتَّىٰ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ (Until when the Ya&juj and Ma&juj (Gog and Magog) are released, while they run down from every height - 21:96.) In the previous verse it was said that those who died in a state of unbelief will never return to this world. The phrase |"until the Ya&juj and Ma&juj appear|", really means that such people will never return, because the appearance of Ya&juj and Ma&juj will be a sign of near approach of the Dooms Day. It is reported in Sahih of Muslim through Sayyidna Hudhaifah (رض) that he and some other Sahabah (رض) ، were in the midst of a discussion when the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) came to them and enquired as to what were they deliberating. They replied that they were discussing about the Qiyamah (Dooms Day). Thereupon he said that Qiyamah will occur only after ten signs have become manifest, and the appearance of Ya&juj and Ma&juj will be one of them. Here the word فُتِحَت (released) is used for Ya&juj Ma&juj which means to let loose, which suggests that until the appointed time they will remain under restraint and confined behind some barrier from which they will be released when Doomsday is near. It is evident from the Holy Qur&an that this restraint is the wall made by Dhulqarnain which will disappear near the Qiyamah. Ya&juj and Ma’ juj and Dhulqarnain have been described in fair detail in Surah Al-Kahf, to which the reader may refer. مِّن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلُونَ (while they run down from every height - 21:96) The word حَدَبٍ &means an elevated place which may be a mountain or just a lump in the ground. We have also seen in Surah Al-Kahf that the place where Ya’ juj and Ma&juj have been confined is somewhere beyond the northern mountains. So when they will come out, they will be seen rushing down the mountain sides in their hordes.

حَتّٰٓي اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ ، لفظ حَتّٰٓي سابق مضمون پر تفریع و ترتیب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ آیت سابقہ میں یہ کہا گیا تھا کہ جو لوگ کفر پر مر چکے ہیں ان کا دوبارہ دنیا میں زندہ ہو کر لوٹنا ناممکن ہے اس عدم امکان کی انتہا یہ بتلائی گئی کہ دوبارہ زندہ ہو کر لوٹنا ناممکن اس وقت تک ہے جب تک کہ یہ واقعہ یاجوج ماجوج کا پیش نہ آجائے جو قیامت کی قریبی علامت ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ ہم چند صحابہ ایک روز آپس میں کچھ مذاکرہ کر رہے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، دریافت فرمایا کہ کیا مذاکرہ تمہارے درمیان جاری ہے ہم نے عرض کیا کہ قیامت کا ذکر کر رہے ہیں آپ نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دس علامتیں اس سے پہلے ظاہر نہ ہوجائیں۔ ان دس علامتوں میں خروج یاجوج ماجوج کا بھی ذکر فرمایا۔ آیت میں یاجوج ماجوج کے لئے لفظ فُتِحَتْ یعنی کھولنا استعمال فرمایا گیا ہے جس کے ظاہری معنے یہی ہیں کہ اس وقت سے پہلے وہ کسی بندش اور رکاوٹ میں رہیں گے قرب قیامت کے وقت جب اللہ تعالیٰ کو ان کا نکلنا منظور ہوگا تو یہ بندش راستے سے ہٹا دی جاویں گی۔ اور ظاہر قرآن کریم سے یہ ہے کہ یہ رکاوٹ سد ذوالقرنین ہے جو قرب قیامت میں ختم ہوجاوے گی خواہ اس سے پہلے بھی وہ ٹوٹ چکی ہو مگر ان کے لئے بالکل راستہ ہموار اسی وقت ہوگا۔ سورة کہف میں یاجوج ماجوج اور سد ذوالقرنین کے محل وقوع اور دوسرے متعلقہ مسائل پر تفصیلی بحث ہوچکی ہے وہاں دیکھ لیا جاوے۔ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ ، لفظ حدب ہر اونچی جگہ کو کہا جاتا ہے وہ بڑے پہاڑ ہوں یا چھوٹے چھوٹے ٹیلے۔ سورة کہف میں جہاں یاجوج ماجوج کے محل وقوع پر گفتگو کی گئی ہے اس سے معلوم ہوچکا ہے کہ ان کی جگہ دنیا کے شمالی پہاڑوں کے پیچھے ہے اس لئے خروج کے وقت اسی طرف سے پہاڑوں ٹیلوں سے امنڈتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

حَتّٰٓي اِذَا فُتِحَتْ يَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ وَہُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ۝ ٩٦ فتح الفَتْحُ : إزالة الإغلاق والإشكال، يدرک بالبصر کفتح الباب ونحوه، وکفتح القفل والغلق والمتاع، نحو قوله : وَلَمَّا فَتَحُوا مَتاعَهُمْ [يوسف/ 65] ( ف ت ح ) الفتح کے معنی کسی چیز سے بندش اور پیچیدگی کو زائل کرنے کے ہیں فتح المتاع ( اسباب کھولنا قرآن میں ہے ؛وَلَمَّا فَتَحُوا مَتاعَهُمْ [يوسف/ 65] اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا ۔ أج قال تعالی: هذا عَذْبٌ فُراتٌ وَهذا مِلْحٌ أُجاجٌ [ الفرقان/ 53] : شدید الملوحة والحرارة، من قولهم : أجيج النار وأَجَّتُهَا، وقد أجّت، وائتجّ النهار . ويأجوج ومأجوج منه، شبّهوا بالنار المضطرمة والمیاه المتموّجة لکثرة اضطرابهم «2» . وأجّ الظّليم : إذا عدا، أجيجاً تشبيهاً بأجيج النار .( ا ج ج ) الاجاج ۔ کے معنی سخت کھاری اور گرم پانی کے ہیں قرآن میں ہے :۔ { هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ } [ الفرقان : 53] ایک کا پانی نہایت شیریں اور دوسرے کا سخت گرم ہے ۔ یہ ( اجاج ) اجیح النار ( شعلہ نار یا اس کی شدید تپش اور حرارت ) واجل تھا وقد اجت ۔ میں نے آگ بھڑکائی چناچہ وہ بھڑک اٹھی ( وغیرہ محاورات ) سے مشتق ہے ۔ ائتج النھار ۔ دن گرم ہوگیا ۔ اسی ( اج) سے يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ (18 ۔ 94) (21 ۔ 94) ہے ان کے کثرت اضطراب کی وجہ سے مشتعل آگ یا موجزن اور متلاطم پانی کے ساتھ تشبیہ دے کر یاجوج ماجوج کہا گیا ہے ۔ اج الظلیم اجیحا ۔ شتر مرغ نہایت سرعت رفتار سے چلا ۔ یہ محاورہ اشتعال نار کے ساتھ تشبیہ دے کر بولا جاتا ہے ۔ حدب يجوز أن يكون الأصل في الحَدَبِ حدب الظهر، يقال : حَدِبَ «2» الرجل حَدَباً ، فهو أَحْدَب، واحدودب . وناقة حدباء تشبيها به، ثم شبّه به ما ارتفع من ظهر الأرض، فسمّي حَدَباً ، قال تعالی: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ [ الأنبیاء/ 96] . ( ح د ب ) حدب ( س) حدبا ۔ الرجل واحدب واحدودب کبڑا ہونا ۔ ہوسکتا ہے کہ حدب الظھر کا لفظ اس مادہ میں بنیاد کی حیثیت رکھتا ہو جس کے معنی کبڑے پیٹھ کے ہیں ۔ پھر تشبیہ کے طور ( لاغر اونٹنی کو جس کے سربنوں کی ہڈیاں نمایاں ہوں ناقۃ حدباء کہہ دیتے ہیں اور اسی سے ( مجاز) بلند اور سخت زمین کو حدب کہتے ہیں ۔ قرآن میں ہے ؛ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ [ الأنبیاء/ 96] اور وہ ( یاجوج ماجوج) بلندی سے دوڑ رہے ہونگے ۔ نسل النَّسْلُ : الانفصالُ عن الشیءِ. يقال : نَسَلَ الوَبَرُ عن البَعيرِ ، والقَمِيصُ عن الإنسان، قال الشاعر۔ فَسُلِّي ثِيَابِي عَنْ ثِيَابِكِ تَنْسِلي والنُّسَالَةُ : ما سَقَط من الشَّعر، وما يتحاتُّ من الریش، وقد أَنْسَلَتِ الإبلُ : حَانَ أن يَنْسِلَ وَبَرُهَا، ومنه : نَسَلَ : إذا عَدَا، يَنْسِلُ نَسَلَاناً : إذا أسْرَعَ. قال تعالی: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ [ الأنبیاء/ 96] . والنَّسْلُ : الولدُ ، لکونه نَاسِلًا عن أبيه . قال تعالی: وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] وتَنَاسَلُوا : تَوَالَدُوا، ويقال أيضا إذا طَلَبْتَ فَضْلَ إنسانٍ : فَخُذْ ما نَسَلَ لک منه عفواً. ( ن س ل ) النسل ۔ کے معنی کسی چیز سے الگ ہوجانے کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ نسل الوا بر عن البعیر اون اونٹ سے الگ ہوگئی ۔ اور نسل القمیص عن الانسان کے معنی قمیص کے بدن سے الگ ہوجانے کے ہیں ۔ چناچہ شاعر نے کہا ہے ۔ ( 422 ) فسلی ثیا بی عن ثیا بک تنسلی تو اپنے کپڑوں سے کھینچ لے تاکہ جدا ہوجائیں ۔ النسا لۃ داڑھی سے گرے ہوئے بال یا پرندہ کے پر جو جھڑ کر گر پڑتے ہیں ۔ انسلت الابل اونٹوں کی اون جھڑنے کا وقت آگیا اسی سے نسل ینسل نسلانا ہے جس کے معنی تیز دوڑ نے کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ [ الأنبیاء/ 96] اور وہ ہر بلند ی سے دوڑ رہے ہوں گے ۔ النسل اولاد کو کہتے ہیں کیونکہ وہ بھی اپنے باپ سے جدا ہوئی ہوتی ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] اور کھیتی کو ( بر باد ) اور انسانوں اور حیوانوں کی نسل کو نابود کر دے ۔ اور تنا سلو ا کے معنی تو الد وا کے ہیں نیز جب کوئی انسان دوسرے سے خیرات طلب کرے تو کہا جاتا ہے : ۔ فخذ ما سنل لک منہ عفوا کہ جو کچھ ملے وہی لے لو ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٩٦) یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کھول دیے جائیں گے اور قیامت قائم ہوگی، تو اس وقت یہ لوگ اپنی قبروں سے نکلیں گے اور وہ یاجوج ماجوج غایت کثرت کی وجہ سے ہر ایک ٹیلا اور بلندی سے نکلتے معلوم ہوں گے اور ان کے سد ذوالقرنین (ذوالقرنین بادشاہ کی بنائی ہوئی دیوار) سے نکلنے کے وقت قیامت بالکل قریب آجائے گی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩٦ (حَتّٰیٓ اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ وَہُمْ مِّنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ ) ” قرآن میں یا جوج اور ماجوج کا ذکر اس آیت کے علاوہ سورة الکہف میں بھی آیا ہے۔ سورة الکہف کے مطالعے کے دوران اس موضوع پر تفصیل سے بحث ہوچکی ہے۔ یاجوج اور ماجوج کی یلغار سے بچاؤ کے لیے ذوالقرنین کی تعمیر شدہ دیوار سے متعلق بہت واضح معلومات دنیا کے سامنے آچکی ہیں۔ دنیا کے نقشے میں ” دربند “ وہ جگہ ہے جہاں پر وہ دیوار تعمیر کی گئی تھی۔ دیوار اب وہاں بالفعل تو قائم نہیں ‘ مگر اس کے واضح آثار اس جگہ پر موجود ہیں۔ ان آثار سے دیوار کی dimensions کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ آیت زیر نظر سے واضح ہوتا ہے کہ قرب قیامت کے زمانے میں یاجوج اور ماجوج کا سیلاب ایک بار پھر آنے والا ہے۔ اس سلسلے میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے دوران یورپی اقوام کی یلغار (colonization) بھی اس آیت کا مصداق ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے پورے ایشیا اور افریقہ پر بتدریج قبضہ جما لیا تھا۔ یعنی ایک ہی وقت میں فرانسیسی ‘ ولندیزی اور برطانوی اقوام نے ملایا ‘ انڈونیشیا ‘ ہندوستان سمیت پورے ایشیا اور افریقہ کو غلام بنا لیا تھا۔ یہ تمام لوگ سکنڈے نیوین ممالک سے اتری ہوئی اقوام کی نسل سے تھے ‘ جن کو Nordic Races کہتے ہیں اور یورپ کے White Anglo Saxons لوگ بھی انہیں کی اولاد سے ہیں۔ دراصل یہی وہ اقوام ہیں جو مختلف ادوار میں مہذب دنیا پر حملہ آور ہو کر ظلم و ستم اور لوٹ مار کا بازار گرم کرتی رہی ہیں۔ علامہ اقبال نے بھی اپنے اس شعر میں یورپی اقوام کے اس نوآبادیاتی استعمار (colonization) کو یاجوج اور ماجوج کے تسلط سے تعبیر کیا ہے : ؂ کھل گئے یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام چشم مسلم دیکھ لے تفسیر حرف یَنسِلُوْن ! وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بظاہر ان اقوام کی افواج کو ان مقبوضہ ممالک سے نکلنا پڑا ‘ لیکن بالواسطہ طور پر وہ اپنے کٹھ پتلی اداروں اور افراد کے ذریعے ان ممالک پر مسلسل اپنا تسلط جمائے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ورلڈ بینک ‘ آئی ایم ایف اور بہت سے دیگر ملٹی نیشنل ادارے ان کے آلۂ کا رہیں۔ البتہ احادیث میں قرب قیامت کے زمانے کے حالات و واقعات کی جو تفصیل ملتی ہے اس کے مطابق قیامت سے قبل ایک دفعہ پھر یاجوج اور ماجوج کا سیلاب آئے گا۔ ان تفصیلات کا خلاصہ یہ ہے کہ قرب قیامت کے زمانے میں ایک بہت خوفناک جنگ (احادیث میں اس کا نام الملحَمۃ العُظمیٰ ‘ جبکہ عیسائی روایات میں Armageddon بتایا گیا ہے) ہوگی جس میں یہودی اور عیسائی مسلمانوں کے مقابل ہوں گے۔ فلسطین ‘ شام اور مشرق وسطیٰ کا علاقہ بنیادی طور پر میدان جنگ بنے گا ‘ جس کی وجہ سے اس علاقے میں بہت بڑی تباہی پھیلے گی۔ اسی زمانے میں حضرت مسیح (علیہ السلام) کا نزول اور امام مہدی کا ظہور ہوگا۔ امام مہدی حضرت فاطمہ (رض) کی نسل اور حضرت حسن (رض) کی اولاد میں سے ہوں گے۔ اس سے پہلے خراسان اور مشرقی ممالک میں اسلامی حکومت قائم ہوچکی ہوگی اور ان علاقوں سے مسلمان افواج مشرق وسطیٰ میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے جائیں گی۔ اس جنگ میں بالآخر فتح مسلمانوں کی ہوگی۔ حضرت مسیح (علیہ السلام) کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید ہوگی ‘ جس سے آپ ( علیہ السلام) یہودیوں کو ختم کردیں گے۔ آپ ( علیہ السلام) کی آنکھوں میں ایک خاص تاثیر (آج کی لیزر ٹیکنالوجی سے بھی مؤثر) ہوگی ‘ جس کی وجہ سے آپ ( علیہ السلام) کی نگاہ پڑتے ہی یہودی پگھلتے چلے جائیں گے۔ پھر آپ ( علیہ السلام) دجال (جو مسیح ہونے کا جھوٹا دعوے دار ہوگا) کو قتل کریں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ دجال بھاگنے کی کوشش میں ہوگا کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) اس کو مقام لُدّ پر جا لیں گے اور قتل کردیں گے۔ (واضح رہے کہ Lydda اسرائیل کا سب سے بڑا ایئربیس ہے۔ ) ان سب واقعات کے بعد یا جوج اور ماجوج کے سیلاب کی شکل میں ایک دفعہ پھر دنیا پر مصیبت ٹوٹ پڑے گی۔ آیت زیر نظر میں یاجوج اور ماجوج کی یلغار کے راستوں (routs) کے لیے لفظ ” حدب “ استعمال ہوا ہے ‘ جس کے معنی اونچائی کے ہیں۔ مندرجہ بالا آراء کے مطابق جن اقوام پر یاجوج اور ماجوج کا اطلاق ہوتا ہے ان سب کے علاقے ہمالیہ اور وسطی ایشیا کے پہاڑی سلسلوں کے شمال میں واقع ہیں۔ عین ممکن ہے کہ یہ لوگ ان پہاڑی سلسلوں کو عبور کرتے ہوئے جنوبی علاقوں پر یلغار کریں اور یوں ” مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ “ کے الفاظ کی عملی تعبیر کا نقشہ دنیا کے سامنے آجائے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :93 یاجوج و ماجوج کی تشریح سورہ کہف حاشیہ 62 ، 69 میں کی جاچکی ہے ۔ ان کے کھول دیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ دنیا پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گے کہ جیسے کوئی شکاری درندہ یکایک پنجرے یا بندھن سے چھوڑ دیا گیا ہو ۔ وعدہ حق پورا ہونے کا وقت قریب آ لگے گا کا اشارہ صاف طور پر اس طرف ہے کہ یاجوج و ماجوج کی یہ عالمگیر یورش آخری زمانہ میں ہو گی اور اس کے بعد جلدی ہی قیامت آ جائے گی ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ ارشاد اس معنی کو اور زیادہ کھول دیتا ہے جو مسلم نے حذیفہ بن اَسید الغِفاری کی روایت سے نقل کیا ہے کہ قیامت قائم نہ ہو گی جب تک تم اس سے پہلے دس علامتیں نہ دیکھ لو : دھواں ، دجال ، دابۃ الارض ، مغرب سے سورج کا طلوع ، عیسیٰ ابن مریم کا نزول ، یاجوج و ماجوج کی یورش ، اور تین بڑے خسوف ( زمین کا دھنسنا یاLandslide ) ایک مشرق میں ، دوسرا مغرب میں ، اور تیسرا جزیرۃ العرب میں ، پھر سب سے آخر میں یمن سے ایک سخت آگ اٹھے گی جو لوگوں کو محشر کی طرف ہانکے گی ( یعنی بس اس کے بعد قیامت آ جائے گی ) ۔ ایک اور حدیث میں یاجوج و ماجوج کی یورش کا ذکر کر کے حضور نے فرمایا اس وقت قیامت اس قدر قریب ہو گی جیسے پورے پیٹوں کی حاملہ کہ نہیں کہہ سکتے کب وہ بچہ جن دے ، رات کو یا دن کو ( کالحامل المتم لا یدری اھلھا متی تفجؤھم بولدھا لیلا او نھاراً ) لیکن قرآن مجید اور حدیث میں یا جوج ماجوج کے متعلق جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس سے یہ مترشح نہیں ہوتا کہ یہ دونوں متحد ہوں گے اور مل کر دنیا پر ٹوٹ پڑیں گے ۔ ہو سکتا ہے کہ قیامت کے قریب زمانے میں یہ دونوں آپس ہی میں لڑ جائیں اور پھر ان کی لڑائی ایک عالمگیر فساد کی موجب بن جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

45: مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو دوبارہ زندہ کرنا اس وقت ہوگا جب قیامت آئے گی، اور اس کی ایک علامت یہ ہوگی کہ یاجوج اور ماجوج کے وحشی قبیلے بہت بڑی تعداد میں دنیا پر حملہ آور ہوں گے اور ایسا محسوس ہوگا کہ وہ ہر بلند جگہ سے پھسلتے ہوئے آرہے ہیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٩٦:۔ امام نووی اور بعض علماء نے ایک حکایت جو نقل کی ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کو احتلام ہوگیا تھا۔ اور وہ نطفہ زمین پر گر پڑا ‘ اس خاک سے جو نسل چلی ‘ اسی کا نام یاجوج ماجوج ہے اس حکایت کی سند صحیح نہیں ہے ١ ؎‘ صحیح یہی ہے کہ یاجوج ماجوج یافث بن نوح کی اولاد ہیں اس کی تصریح مستدرک حاکم اور تفسیر ابن مردویہ کی معتبر روایت میں آئی ہے ٢ ؎، دجال کا پیدا ہونا اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا آسمان سے اترنا اور دجال کو قتل کرنا ‘ یہ سب دس نشانیاں قیامت کی جو صحیح ٣ ؎ مسلم وغیرہ کی روایت میں ہیں جن نشانیوں کا ذکر مناسب طور پر ہر ایک آیت کے ساتھ آوے گا۔ ان دس نشانیوں میں سے ایک نشانی یاجوج ماجوج کا سکندری کو توڑ کر زمین میں پھیل جانا بھی ہے ‘ ترمذی ‘ صحیح ابن حبان ‘ مستدرک حاکم ‘ مسند عبدبن حمید وغیرہ میں جو معتبر ٤ ؎ روایتیں ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ اب یاجوج ماجوج کا کام یہی ہے کہ وہ سب مل کر سارا دن اس دیوار کو کھودا کرتے ہیں جو سکندر ذوالقرنین نے ان کے روکنے کو بنا دی ہے ‘ جب وہ دیوار قریب قریب اس کے کھودی جاتی ہے کہ ذرا اور کھودنے سے راستہ ہوجائے تو ان کا سردار کہتا ہے کہ کل راستہ کرلیں گے اور زمین پر چلے جاویں گے رات کو اللہ کی قدرت سے پھر وہ دیوار ویسی ہی ہوجاتی ہے جیسے کہ تھی۔ جب قیامت قریب ہوگی اور یاجوج ماجوج کے نکلنے کا وقت آجاوے گا تو ان کا سردار کہے گا کہ انشاء اللہ کل کے روز راستہ کر کے زمین پر پھیل جاویں گے ‘ اس رات کو وہ دیوار اور راتوں کی طرح مضبوط نہ ہوگی اور صبح کو یاجوج ماجوج کل روئے زمین پر پھیل جاویں گے ‘ مستدرک حاکم اور صحیح ابن حبان وغیرہ میں سند صحیح سے جو روایتیں ٥ ؎ ہیں۔ ان کا حاصل یہ ہے کہ روئے زمین پر جس قدر انسان ہیں یاجوج ماجوج ان سب سے نو حصے زیادہ ہیں ‘ ایک ایک شخص کی ان میں سے ہزار کبھی ہزار سے زیادہ اولاد ہوجاتی ہے جب وہ شخص مرتا ہے تو اپنے مرے ہوئے مردوں کو وہ آپ ہی کھا جاتے ہیں ٦ ؎‘ صحیح مسلم ‘ مسندامام احمد وغیرہ میں جو روایتیں ہیں ٧ ؎۔ ان کا حاصل یہ ہے کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) دجال کو قتل کر چکیں گے تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا کہ اب تم اپنے ساتھ کے مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر چلے جاؤ ‘ زمین پر اللہ کی ایک اور مخلوق آنے والی ہے جس کے مقابلہ کی تم کو طاقت نہیں ہے ‘ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اپنے ساتھ کے مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر چڑھ جاویں گے ‘ اس وقت یاجوج ماجوج زمین میں پھیلیں گے سارے دریاؤں اور ندیوں کا پانی پی جاویں گے اور جو کچھ نظر پڑے گا وہ کھا جاویں گے زمین کو خالی پاکر وہ کہیں گے ‘ زمین والوں کو تو سب کو ہم نے ہلاک کردیا ‘ پھر آسمان کی طرف تیر چلاویں گے۔ اللہ کے حکم سے وہ تیر خون میں بھر کر گریں گے ‘ یہ دیکھ کر وہ کہیں گے ہم نے آسمان میں رہنے والوں کو بھی قتل کر ڈالا ‘ پھر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی بددعا سے ان کی گردنوں میں پھوڑے نکل کر اور کیڑے پڑ کر سب مرجاویں گے ان کی لاشوں کی یہ کثرت ہوگی کہ تمام زمین میں کہیں جگہ باقی نہ رہے گی ‘ اللہ کے حکم سے ایک پر دار بڑے بڑے جانور پیدا ہوں گے ‘ وہ جانور ان کی لاشوں کو جہاں اللہ کا حکم ہوگا وہاں پھینک دیں گے اور زمین کو خالی کردیں گے پھر اللہ کے حکم سے مینہ برسے گا اور ساری زمین دھل کر صاف ہوجائے گی اور زمین میں ایسی برکت آجاوے گی کہ ایک انار کے دانوں سے چند آدمیوں کا پیٹ بھر جائے گا ‘ اس برکت کے زمانہ میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) حج کریں گے غرض سات برس زمین پر رہنے کے بعد حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) وفات پاویں گے اور مدینہ منورہ میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مزار شریف کے پاس حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) کے مزار کے بیچ میں جو جگہ ہے ‘ وہاں دفن ہوں گے ٧ ؎‘ پھر شام کے ملک کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا چلے گی اور اس ہوا کی تاثیر سے اس طرح کے سب لوگ جن کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہے ایک دفعہ ہی مرجاویں گے اور دنیا میں اس طرح بد لوگ رہ جاویں گے کہ جانوروں کی طرح سر بازار بدکاریاں کریں گے اور بت پرستی بھی پھیل جائے گی ‘ دنیا کی عمر اس وقت بہت تھوڑی رہ جائے گی جس طرح پورے دنوں سے پیٹ والی عورت ہوتی ہے کہ ہر وقت اس کے جننے کا کھٹکا لگا رہتا ہے ‘ اسی طرح آسمان پر ملائکہ کو ہر وقت قیامت کا کھٹکا لگا رہے گا ‘ انجام یہ ہوگا کہ دنیا کے یہی کار خانے چل رہے ہوں گے ‘ مکانوں کی مرمت ہو رہی ہوگی بازار لگے ہوں گے ‘ دودھ والے جانوروں کا دودھ دوہا جا رہا ہوگا کہ ایک دفعہ ہی پہلا صور پھونکنے کا حکم ہوجائے گا اور تمام دنیا فنا ہوجائے گی۔ ایک اشکال اور اس کا حل یہاں ایک اعتراض ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ ابوداؤد اور مستدرک حاکم وغیرہ میں جو روایتیں ہیں ‘ ان کا حاصل یہ ہے کہ ایک جماعت مسلمانوں کی ایسی ہوگی کہ آخر وقت تک دین پر قائم رہے گی اور اوپر جو ذکر ہوا ‘ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کی وفات کے بعد شام کے ملک کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا چل کر جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا وہ فوت ہوجائے گا اور کوئی مسلمان روئے زمین پر باقی نہ رہے گا اس اختلاف کا رفع کیونکر ہے۔ حافظ ابن حجر (رح) نے فتح الباری میں اس اعتراض کا جو جواب دیا ہے ‘ اس کا حاصل یہ ہے کہ حدیث میں جو یہ آیا ہے کہ آخر وقت تک ایک جماعت مسلمانوں کی دین پر قائم رہے گی۔ اس آخر وقت سے مراد یہ ہے کہ جب تک بڑی بڑی نشانیاں قیامت کی ظاہر نہ ہوں گی ‘ مثلا آفتاب کا مغرب کی طرف سے نکلنا یا اس جانور کا ظاہر ہونا ‘ جس کو دابۃ الارض کہتے ہیں ‘ اس وقت تک ایک جماعت مسلمانوں کی دین پر قائم رہے گی ‘ اس کے بعد وہ شام کی طرف کی ٹھنڈی ہوا چل کر سب مسلمان مرجاویں گے۔ غرض آخری وقت سے صور پھونکنے کا وقت مراد نہیں ہے ‘ کس لیے کہ صور پھونکنے کے وقت جس طرح کے لوگ زمین پر علی العموم ہوں گے ‘ ان کی صراحت صحیح حدیثوں میں آچکی ہے چناچہ صحیح مسلم ‘ مسند امام احمد ‘ ابن ماجہ ‘ طبرانی وغیرہ میں جو روایتیں ٨ ؎ ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ صور پھونکنے کے وقت زمین پر ایسے لوگ ہوں گے کہ لَآ اِلٰہَ اِلّاَ اللّٰہُ اور اللہ کا کہنا زمین پر باقی نہ رہے گا اور سر بازار بدکاری دیکھ کر ان میں سے اگر کوئی یہ کہے گا کہ یہ کام دیوار کی آڑ میں کرنا چاہیے تھا تو اس کا درجہ ان لوگوں میں ایسا گنا جائے گا جیسے صحابہ (رض) میں حضرت ابوبکر (رض) اور عمر (رض) کا درجہ گنا جاتا ہے۔ ایک بحث : یہاں ایک بحث جو صحابہ (رض) کے زمانے سے اب تک چلی آتی ہے وہ یہ ہے کہ بعض صحابہ (رض) اس بات کے قائل ہیں کہ ابن صیاد ایک شخص جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں پیدا ہوا وہی دجال ہے اس ابن صیاد کا قصہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی روایت سے صحیحین میں اور روایتوں ٩ ؎ سے مسلم وغیرہ میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چند صحابہ (رض) کے ساتھ ابن صیاد کو دیکھنے تشریف لے گئے تھے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے باتیں کیں اور اس نے آپ سے کہا کہ مجھ کو ایک تخت پانی پر نظر آیا کرتا ہے آپ نے فرمایا ‘ وہ شیطان کا تخت ہے ‘ حضرت عمر (رض) نے آپ سے ابن صیاد کے قتل کرنے کی اجازت چاہی آپ نے فرمایا۔ اگر یہ دجال ہے تو اس کو عیسیٰ (علیہ السلام) قتل کریں گے تم اس کو قتل نہیں کرسکتے ‘ پھر یہ ابن صیاد مسلمان ہوگیا اور حضرت ابو سعید خدری کے ساتھ ایک دفعہ یہ ابن صیاد حج کو جارہا تھا تو اس نے حضرت ابو سعید خدری (رض) سے کہا کہ لوگ میرے اوپر دجال ہونے کا شبہ کرتے ہیں ‘ اس واسطے میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنا گلا گھونٹ کر مرجاؤں ‘ پھر آخر کو اس نے یہ بھی کہا کہ دجال کو ‘ دجال کی پیدائش کی جگہ کو اور اس بات کو کہ اس وقت دجال کہاں ہے ‘ میں خوب جانتا ہوں ‘ حضرت ابوذر (رض) ‘ عبداللہ بن مسعود ‘ حضرت عمر (رض) ‘ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ‘ حضرت جابر (رض) قسمیں ١٠ ؎ کھایا کرتے تھے کہ ابن صیاد ہی دجال ہے اگرچہ بعضے علماء نے یہ روایت کی ہے کہ ابن صیاد مدینہ میں ہی مرگیا لیکن صحیح روایت یہ ہے کہ یزید کی خلافت کے زمانہ میں یہ ابن صیاد لوگوں کی نظروں سے غائب ہوگیا ١١ ؎۔ بہیقی نے ابن صیاد کے دجال ہونے کا انکار کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ جن صحابہ (رض) کو تمیم داری کا قصہ معلوم نہ تھا ‘ انہوں نے ابن صیاد کو دجال کہا ١٢ ؎ ہے۔ تمیم داری کے قصہ کی مسلم وغیرہ نے روایت کیا ہے حاصل اس قصہ کا یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک روز بےوقت اپنے حجرہ سے مسجد نبوی میں تشریف لائے اور مہاجرین اور انصار صحابہ (رض) کو بلا کر جمع کیا اور فرمایا کہ میں نے تم سب کو اس وقت خاص اس لیے جمع کیا ہے کہ تمیم داری جو ایک شخص نصرانی اسلام لایا ہے کہتا ہے کہ اس کی کشتی طوفان میں آکر ایک ٹاپو میں چلی گئی تھی ‘ وہاں یہود کا ایک عبادت خانہ تھا جس میں ایک شخص زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا اس نے تمیم داری (رض) سے باتیں کیں اور پوچھا کہ ملک شام میں بیسان جو ایک قصبہ ہے وہاں کی کھجوروں میں ابھی پھل آتا ہے تمیم داری (رض) نے کہا ہاں ان میں پھل آتا ہے اس شخص نے کہا کہ ایک زمانہ قریب میں ایسا آوے گا کہ ان کھجوروں میں پھل آنا بند ہوجائے گا اور پھر ملک شام میں طبریہ جو ایک چشمہ ہے اس میں پانی ہونے کا حال تمیم داری (رض) سے سن کر کہنے لگا کہ کچھ مدت میں اس کا پانی بھی سوکھ جائے گا پھر نبی آخرالزمان کا حال پوچھا اور کہا کہ تو سوائے مکہ اور طیبہ کے میں ساری زمین کو روند ڈالوں گا اور طیبہ کے ناکوں پر ننگی تلواریں لیے فرشتے کھڑے ہوں گے اس واسطے وہاں نہ جاسکوں گا۔ یہ قصہ تمیم داری (رض) کا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذکر فرما کر فرمایا کہ یاد رکھو طیبہ مدینہ کا نام ہے۔ بقیا نے یہ قصہ نقل کرتے وقت یہ بھی روایت کی ہے کہ تمیم داری (رض) نے جس شخص کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا وہ شخص بڈھا تھا اور ابن صیاد کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمیم داری (رض) کے قصہ سے تھوڑے عرصہ پہلے جو دیکھا تو اس وقت ابن صیاد کی عمر چودہ پندرہ برس کی تھی پھر ابن صیاد اور دجال ایک کیونکر ہوسکتے ہیں ١٣ ؎‘ حافظ ابن حجر (رض) نے اس بحث کا یہ فیصلہ کیا ہے کہ دجال تو اصل میں وہی شخص ہے جس کو تمیم داری (رض) نے دیکھا ہے مگر ابن صیاد شیطان ہے جو دجال کے ساتھ اس کے ہمراز کے طور پر پیدا ہوا ہے ١٤ ؎۔ صحیح مسلم کی بعض روایتوں کو جو دیکھا جاتا ہے تو ابن صیاد کی عادتیں انسانوں کی نہیں پائی جاتیں مثلا یہ روایت کہ ابن صیاد کو شیطان کا تخت پانی پر نظر آتا ہے اور یہ روایت کہ مدینہ کے ایک گلی میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) اور ابن صیاد کا کچھ جھگڑا ہوگیا تھا جس جھگڑے کے سبب سے ابن صیاد کو غصہ آگیا اور وہ غصہ کے سبب سے ایسا پھول گیا کہ مدینہ کی تمام گلی اس کے جسم سے بھر گئی یا یہ روایت کہ اس نے کہا مجھ کو دجال کا حال اور اس کی پیدائش کی جگہ معلوم ہے اور اگر میں دجال بنا دیا جاؤں تو میں اس بات کو کچھ برا نہیں جانتا ‘ جب ان روایتوں سے ابن صیاد کی عادتیں انسانوں کی سی نہیں پائی جاتیں تو حافظ ابن حجر (رح) نے جو فیصلہ ابن صیاد کے باب میں کیا ہے اس فیصلہ کی تائید ان روایتوں سے پورے طور پر ہوتی ہے ‘ امام بخاری (رح) کا منشا بھی قریب قریب اس کے معلوم ہوتا ہے کہ ابن صیاد دجال ہے کیونکہ امام بخاری (رح) نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں فقط ابن صیاد کا قصہ ذکر کیا ہے تمیم داری کا قصہ ذکر نہیں کیا ١٥ ؎‘ دوسرے صور کے وقت لوگ جو قبروں سے نکل کر زمین پر ٹڈیوں کی طرح پھیلیں گے بعضے مفسرین نے من کل حدب ینسلون کی تفسیر اسی حالت کو قرار دیا ہے ١٦ ؎، لیکن صحیح مسلم میں نواس بن سمعان کی جو روایت ہے اس میں خود اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے من کل حدب ینسلون کی تفسیر میں یاجوج ماجوج کے پھیلنے کا ذکر فرمایا ہے۔ اس واسطے آیت کی وہی تفسیر صحیح ہے جو اوپر بیان کی گئی۔ (١ ؎ تفسیر ابن کثیرص ١٠٤ ج ٣ ) (٢ ؎ فتح الباری ص ٥٧٥ ج ٦۔ ) (٣ ؎ دیکھئے مشکوٰۃ باب العلامات بین یدی الساعۃ وذکر الدجال ) (٤ ؎ فتح الباری ص ٥٧٦ ج ٦ ) (٥ ؎ فتح الباری ص ٢٣٠ ج ٣ و ٥٧٥ ج ٦ والدر المنثورص ٢٥٠ ٢٥١ ج ٤۔ لیکن ان میں سے اکثر اسرائیلیات ہیں جو بغیر کسی صحیح بنیاد کے ناقابل اعتماد ہیں (ع ‘ ح ) (٦ ؎ دیکھئے مشکوٰۃ ص ٤٧٣ وفتح الباری ص ٥٧٦ طبع دہلی) (٥ ؎ الدر المنثور ص ٣٣٦۔ ٣٣٨ ج ٤ ) (٧ ؎ ایضا فتح الباری ٦٨٢ ج ٦ شرح باب ما ذکر النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وحض علیٰ اتفاق اہل العلم الخ۔ ) (٨ ؎ فتح الباری ص ٥٢٣ ج ٦ کتاب الفتن۔ ) (٩ ؎ ان روایات کے لیے دیکھئے مشکوٰۃ ص ٤٨٧۔ ٤٧٩۔ ) (١٠ ؎ صحیح بخاری مع فتح الباری ص ٦٩٢۔ ٦٩٤ ج اطبع ہند ) (١١ ؎ مشکوٰۃ ص ٤٧٩ ) (١٢ ؎ مشکوٰۃ ص ٤٧٥ وفتح الباری ص ٦٩٤ ج ٦ ) (١٣ ؎ فتح لباری ص ٦٩٤ باب ایضا ) (١٤ ؎ فتح الباری ص ٦٩٢ ج ٦۔ ) (١٥ ؎ فتح الباری ص ٦٩٤ ج ٦ ) (١٦ ؎ مشکوٰۃ ص ٤٧٤ )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(21:96) حتی۔ جب تک کہ۔ یہاں تک کہ۔ فتحت یاجوج وما جوج۔ یہاں مراد یاجوج وماجوج کے بند کے کھول دئیے جانے سے ہے۔ مضاف محذوف ہے۔ جیسے کہ آیت 95 میں قریۃ کا مضاف اھل محذوف ہے۔ حدب۔ حدب یحدب (سمع) حدب مصدر۔ آدمی کا کبڑا ہونا۔ الحدبۃ کبڑا پن۔ کہتے ہیں فی ظھرہ حدبۃ اس کی پیٹھ میں خمیدگی ہے۔ الحدبۃ من الارض بلند وسخت زمین۔ ینسلون۔ مضارع جمع مذکر غائب نسل ینسل (ضرب) ونسل ینسل (نصر) سے۔ نسل ونسل ونسلان۔ مصدر۔ تیز چلنا۔ تیز دوڑنا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 ۔ تاکہ انہیں توبہ یا امتحان کا ایک اور موقع دیا جائے۔ ذوالفقرنین کی روک اور یا جوج ماجوج کے قصے کے لئے دیکھئے (کہف رکوع 11) 2 ۔ یعنی ہر بلند مقام سے دندناتے ہوئے نکلیں گے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حتی اذا ……فعلین (١٠٤) سورة کہف میں قصہ ذوالقرنین کے بیان میں ہم نے یہ کہا تھا ” یاجوج اور ماجوج کے کھلنے کے ساتھ قرب قیامت کے وقت کا جو ذکر آتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ قرب قیامت تاتاریوں کے نکلنے سے واقع ہوگیا ہو ، تاتاری نکلے اور آناً فاناً شرق و غرب پر چھا گئے اور انہوں نے تمام ممالک اور بادشاہوں کو روند ڈالا اس لئے کہ قرآن نے حضور اکرم ؐ کے زمانے ہی میں کہہ دیا تھا کہ و اقتربت الساعۃ ” قیامت قریب آگئی “ نیز قایمت کے قریب ہونے سے بھی ” قریب “ کا تعین نہیں ہوتا کیونکہ زمانے کا حساب انسانوں کے نزدیک اور اللہ کے نزدیک بالکل مختلف ہے۔ اللہ کے ہاں ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔ “ یہاں اس دن کے مناظر بتائے جا رہے ہیں جب وہ آجائے گا او اس دن کے آنے سے قبل زمین کے اندر جو واقعات ہوں گے وہ یہ کہ یاجوج اور ماجوج ہر طرف سے پھوٹ پڑیں گے اور پھر بلندی سے وہ ٹوٹ پڑیں گے۔ قرآن کریم کا یہ خاص انداز ہے کہ وہ زمین کے مالوف مناظر کو پیش کر کے انسان کو اخروی مناظر کی طرف لے جاتا ہے۔ یہاں قیامت کا جو منظر پیش کیا جا رہا ہے اس میں سر پر ائز دینے کا ایک عنصر ہے۔ اس منظر کو اچانک دیکھ کر لوگ مبہوت رہ جائیں گے۔ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ فاذا ھی شاخصۃ ابصار الذین کفروا (٢١ : ٩٨) ” یکایک ان لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کفر کیا تھا۔ “ یہ منظر اس قدر اچانک ہوگا کہ اس کے خوف کی وجہ سے لوگوں کو کچھ نظر ہی نہ آئے گا۔ یہاں قرآن کریم نے ابصار سے پہلے شافعہ کا لفظ رکھا ہے تاہ اس منظر کو اچھی طرح ذہن نشین کر دے۔ اب ان کے حالات اور ان کی حالت کو چھوڑ کر قرآن ان کے مکالمے کو نقلک رتا ہے۔ اس طرح یہ منظر اسکرین پر واضح ہو کر آتا ہے۔ قالوا یویلنا قد کنا فی غفلۃ من ھذا بل کنا ظلمین (٢١ : ٩٨) ” کہیں گے ہائے ! ہماری کم بختی ، ہم اس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے بلکہ ہم خطاکار تھے۔ “ یہ ہے فریاد اس شخص کی جس پر غیر متوقع طور پر کوئی مصیبت آجائے۔ ایک خطرناک حقیقت اچانک اس پر کھل جائے۔ وہ دہشت زدہ ہوجائے۔ دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں۔ دیکھے مگر نظر نہ آئے۔ آخر کار چیخ اٹھے کہ مارے گئے۔ اعتراف گناہ کرلے۔ نادم ہوجائے مگر بعد از وقت۔ جب اچانک پکڑے جانے ، دہشت زدہ ہونے ، اور حواس بحال ہونے کے بعد اعتراف ہوتا ہے تو حکم الٰہی فی الفور صادر ہوتا ہے۔ انکم و ماتعبدون من دون اللہ حصب جھنم انتم لھا وردون (٢١ : ٩٨)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قیامت سے پہلے یاجوج و ماجوج کا نکلنا، قیامت کے دن کافروں کا حسرت کرنا اور اپنے معبودوں کے ساتھ دوزخ میں جانا ان آیات میں قرب قیامت کا، پھر وقوع قیامت کا اور قیامت کے دن اہل کفر کی ندامت اور بد حالی کا تذکرہ ہے۔ پہلے تو یہ فرمایا کہ اہل کفر برابر سر کشی میں اور کفر میں پڑے رہیں گے اور انکار حق پر اڑے رہیں گے۔ یہاں تک کہ یاجوج و ماجوج نکل آئیں جو ہر اونچی جگہ سے نکل کر پھیل پڑیں گے اور قیامت کا جو سچا وعدہ ہے وہ قریب ہوجائے گا۔ قیامت کے قریب آجانے پر بھی ان لوگوں کو ہوش نہ آئے گا اور حق قبول نہ کریں گے حتیٰ کہ قیامت واقع ہو ہی جائے گی۔ جب قیامت واقع ہوگی تو حیرانی اور پریشانی کی وجہ سے ان کی آنکھیں اوپر کو اٹھی ہوئی ہوں گی جسے اردو کے محاورہ میں آنکھیں پھٹی ہوئی رہ جانے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جب قیامت آئے گی اور کفر کی وجہ سے بد حالی میں مبتلا ہوں گے اور عذاب کا سامنا ہوگا تو حسرت اور ندامت کے ساتھ یوں کہیں گے (یٰوَیْلَنَا قَدْ کُنَّا فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ھٰذَا) (ہائے ہماری کمبختی ہم تو اس کی طرف سے غافل تھے) قیامت کا نام سنتے تھے تو مانتے نہیں تھے اور قیامت کے دن کی سختی اور عذاب کے بارے میں جو خبریں دی جاتی تھیں ان کا انکار کرتے تھے۔ (بَلْ کُنَّا ظٰلِمِیْنَ ) اس بارے میں کسی کو بھی الزام نہیں دیا جاسکتا۔ جو کچھ الزام ہے اپنے ہی اوپر ہے۔ بات یہ ہے کہ ہم ہی ظالم تھے۔ یاجوج ماجوج کے بارے میں ضروری معلومات اور قیامت کے قریب ان کے خروج کا تذکرہ سورة کہف کے ختم کے قریب گزر چکا ہے۔ فی روح المعانی ص ٩٣، ج ١٧، (حتی اذا فتحت یاجوج و ماجوج) ابتدائیۃ و الکلام بعدھا غایۃ لما بدل علیہ ما قبلھا کانہ قیل یستمرون علی ماھم علیہ من الھلاک حتی اذا قامت القیامۃ یرجعون الیھا و یقولون یا ویلنا الخ او غایۃ للحرمۃ ای یستمر امتناع رجوعھم الی التوبۃ حتی اذا قامت القیامۃ یرجعون الیھا و ذلک حین لا ینفعھم الرجوع او غایۃ لعدم الرجوع عن الکفر ای لا یرجعون عنہ حتی اذا قامت القیامۃ یرجعون عنہ وھو حین لا ینفعھم ذلک “ و ھذا بحسب تعدد الاقوال فی معنی الایۃ المتقدمۃ و التوزیع عیر خفی ١ ھ وقال القرطبی ج ١١ ص ٣٤٢، ” و اقترب الوعد الحق “ یعنی القیامۃ و قال الفراء و الکسائی وغیرھما الواو زائدہ مفحمۃ و المعنی حتی اذا فتحت یاجوج و ماجوج اقترب الوعد الحق فاقترب جواب اذا، ...... و اجاز الکسائی ان یکون جواب اذا ” فاذاھی شاخصۃ ابصار الذین کفروا “ و یکون قولہ ” اقترب الوعد الحق “ معطوفا علی الفعل الذی ھو شرط، و قال البصریون الجواب محذوف و التقدیر یا ویلنا وھو قول الزجاج وھو قال حسن۔ ١ ھ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

69:۔ ” حتی اذا فتحت الخ “ یہ تخویف اخری ہے۔ ھم کی ضمیر سے سب لوگ مراد ہیں یا صرف یاجوج ماجوج پہلی صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ نفخہ ثانیہ کے بعد لوگ زمین کے ہر مرتفع حصے کو روندتے اور تیزی سے قدم اٹھاتے ہوئے موقف کی طرف دوڑیں گے دوسری صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ جب قیامت کے قریب یاجوج ماجوج کو آزاد کردیا جائیگا تو وہ زمین کے ہر حصہ میں پہاڑوں اور ٹیلوں کو روندتے ہوئے دنیا میں پھیل جائیں گے اور ہر طرف شر و فساد بر پا کر کے ایک تباہی مچادینگے ثم قیل فی الذین ینسلون من کل حدب انھم یاجوج و ماجوج وھو الاظھر وھو قول ابن مسعود وابن عباس و قیل جمیع الخلق فانھم یحشرون الی ارض الموقف وھم یسرعون من کل حدب (قرطبی ج 11 ص 341) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(96) یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں اور ہر بلندی سے پھیلتے اور دوڑتے چلے آئیں یعنی یاجوج و ماجوج جو اس وقت سد سکندری سے بند ہیں ان کو کھول دیا جائے اور وہ ہر بلندی یعنی پہاڑوں پر سے اترتے اور نکلتے چلے آئیں یعنی ان کی کثرت اتنی ہوگی کہ ہر طرف وہی چلتے پھرتے معلوم ہوں گے بالائی مقامات سے اترتے اور میدانی مقامات سے نکلتے چلے آئیں اور ہر طرف وہی دکھائی دیں گے۔ ینسلون فرمایا تاکہ سرعت سیر معلوم ہو۔