Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 98

سورة الأنبياء

اِنَّکُمۡ وَ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ حَصَبُ جَہَنَّمَ ؕ اَنۡتُمۡ لَہَا وٰرِدُوۡنَ ﴿۹۸﴾

Indeed, you [disbelievers] and what you worship other than Allah are the firewood of Hell. You will be coming to [enter] it.

تم اور اللہ کے سوا جن جن کی تم عبادت کرتے ہو سب دوزخ کا ایندھن بنو گے ، تم سب دوزخ میں جانے والے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّکُمۡ
بیشک تم
وَمَا
اور جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
حَصَبُ
ایندھین ہوں گے
جَہَنَّمَ
جہنم کا
اَنۡتُمۡ
تم
لَہَا
اسی پر
وٰرِدُوۡنَ
وارد/داخل ہونے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
وَمَا
اوروہ جن کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سواۓ اللہ کے
حَصَبُ
ایندھن ہیں
جَہَنَّمَ
جہنم کا
اَنۡتُمۡ
تم
لَہَا
اس کےلیے
وٰرِدُوۡنَ
داخل ہونے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, you [disbelievers] and what you worship other than Allah are the firewood of Hell. You will be coming to [enter] it.

تم اور اللہ کے سوا جن جن کی تم عبادت کرتے ہو سب دوزخ کا ایندھن بنو گے ، تم سب دوزخ میں جانے والے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم بھی اور جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے رہے سب جہنم کا ایندھن ہیں۔ وہی تم کو جانا ہے۔ (

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ تم اوروہ جن کی اﷲ تعالیٰ کے سواتم عبادت کیاکرتے تھے سب جہنم کاایندھن ہیں،تم سب اس میں داخل ہونے والے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, you and whatever you worship other than Allah are the fuel of Jahannam. There you will have to arrive.

تم اور جو کچھ تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ایندھن ہے دوزخ کا تم کو اس پر پہنچنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً تم لوگ اور جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو سب جہنم کا ایندھن بنو گے۔ تمہیں اس میں پہنچ کر رہنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بے شک تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم پوجتے ہو ، جہنم کا ایندھن ہیں ، وہیں تم کو جانا ہے ۔ 95

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے شرک کرنے والو ! ) یقین رکھو کہ تم اور جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو ، وہ سب جہنم کا ایندھن ہیں ۔ ( ٤٦ ) تمہیں اسی جہنم میں جا اترنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے مگر کے کافرو) تم اور جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو اور آج کے ایندھن ہو گے تم (سب) کو (قیام کے دن) دوزخ میں جانا پڑیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(کافرو ! اس روز) یقینا تم اور جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو سب جہنم میں جھونکے جاؤ گے تم سب اس میں داخل ہوگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ ) تم اللہ کو چھوڑکر جن کی عبادت و بندگی کرتے تھے وہ سب جہنم کا ایندھن ہیں اور تم وہاں تک پہنچ کر رہو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کافرو اس روز) تم اور جن کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔ اور تم سب اس میں داخل ہو کر رہو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily ye and whatsoever ye worship beside Allah shall be firewood for Hell: thereunto ye shall go down.

بیشک تم (خود) اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے رہے ہو (سب) جہنم کے کندے ہیں اس میں تم (سب) کو داخل ہونا ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب تم اور جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے رہے ہو ، جہنم کے ایندھن بنو گے ۔ تم لازماً اس میں داخل ہوکر رہو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے کافرو! ) بے شک تم اور جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے اور تم ( سب ) اس میں داخل ہونے والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافرو ! اس روز تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہو گے اور تم سب اس میں داخل ہو کر رہو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ تم بھی اور تمہارے وہ سب معبود بھی جن کی پوجا تم لوگ کرتے ہو اللہ کے سوا سب کے سب ایندھن ہوں گے جہنم کی دہکتی بھڑکتی آگ کے تم سب کو بہرحال اس میں داخل ہونا ہوگا۔

Translated by

Noor ul Amin

( اللہ فرمائے گا ) تم بھی اور جن کی تم اللہ کے سواعبادت کرتے رہے ہوسب جہنم کا ایندھن ہیں وہیں تم کو جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تم ( ف۱۷٤ ) اور جو کچھ اللہ کے سوا تم پوجتے ہو ( ف۱۷۵ ) سب جہنم کے ایندھن ہو ، تمہیں اس میں جانا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تم اور وہ ( بت ) جن کی تم اﷲ کے سوا پرستش کرتے تھے ( سب ) دوزخ کا ایندھن ہیں ، تم اس میں داخل ہونے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

بےشک تم اور وہ چیزیں جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے جہنم کا ایندھن ہیں اس میں تم سب کو داخل ہونا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily ye, (unbelievers), and the (false) gods that ye worship besides Allah, are (but) fuel for Hell! to it will ye (surely) come!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be told, "You and what you had worshipped instead of God will be the fuel of hell".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly you and that which you are worshipping now besides Allah, are (but) fuel (Hasab) for Hell! (Surely) you will enter it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely you and what you worship besides Allah are the firewood of hell; to it you shall come.

Translated by

William Pickthall

Lo! ye (idolaters) and that which ye worship beside Allah are fuel of hell. Thereunto ye will come.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"निश्चय ही तुम और वह कुछ जिन को तुम अल्लाह को छोड़कर पूजते हो सब जहन्नम के ईंधन हो। तुम उस के घाट उतरोगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ تم (اے مشرکین) اور جن کو تم خدا کو چھوڑ کر پوج رہے ہو سب جہنم میں جھونکے جاؤ گے (اور) تم سب اس میں داخل ہو گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک تم اور تمہارے معبود جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو جہنم کا ایندھن ہیں اور تم نے وہاں جانا ہے۔ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیشک تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو ، جہنم کا ایندھن ہیں ، وہیں تم کو جانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ تم اور جن کی اللہ کے سوا تم عبادت کرتے تھے سب دوزخ کا ایندھن ہو تم اس میں داخل ہو گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم اور جو کچھ تم پوجتے ہو اللہ کے سوا ایندھن ہے دوزخ کا تم کو اس پر پہنچنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ تم اور تمہارے وہ معبود جن کی تم اللہ تعالیٰ کے سوا پرستش کررہے ہو سب جہنم کا ایندھن ہوں گے اور تم سب اس جہنم میں داخل ہونے والے ہو