Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 99

سورة الأنبياء

لَوۡ کَانَ ہٰۤؤُلَآءِ اٰلِہَۃً مَّا وَرَدُوۡہَا ؕ وَ کُلٌّ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۹۹﴾

Had these [false deities] been [actual] gods, they would not have come to it, but all are eternal therein.

اگر یہ ( سچے ) معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے اور سب کے سب اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ
اٰلِہَۃً
الٰہ
مَّا
نہ
وَرَدُوۡہَا
وہ وارد ہوتے اس میں
وَکُلٌّ
اور سب کے سب
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ
اٰلِہَۃً
معبود
مَّا
نہ
وَرَدُوۡہَا
داخل ہوتے یہ اس میں
وَکُلٌّ
اور سب
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Had these [false deities] been [actual] gods, they would not have come to it, but all are eternal therein.

اگر یہ ( سچے ) معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے اور سب کے سب اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر یہ (معبود) واقعی الٰہ ہوتے تو کبھی جہنم میں نہ جاتے ان سب کو ہمیشہ جہنم میں رہنا ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر یہ معبود ہوتے تواس میں داخل نہ ہوتے اور یہی سب اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had they been gods, they would not have arrived at it. And all of them will remain there forever.

اگر ہوتے یہ بات معبود تو نہ پہنچتے اس پر اور سارے اس میں سدا پڑے رہیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو اس (جہنم) میں داخل نہ ہوتے۔ اور وہ سب کے سب اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر یہ واقعی خدا ہوتے تو وہاں نہ جاتے ۔ اب سب کو ہمیشہ اسی میں رہنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر یہ وقعی خدا ہوتے تو اس ( جہنم ) میں نہ جاتے ۔ اور سب کے سب اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر یہ خدا ہوتے (جیسے مشرک سمجھتے ہیں) تو دوزخ میں نہ جاتے اور سب کے سب (پوجنے والے اور جن کو پوجتے ہیں) ہمیشہ اس میں رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر یہ سب (واقعی) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے اور سب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر یہ بت معبود ہوتے تو دوزخ میں نہ پہنچتے۔ ان سب کو ہمیشہ اسی میں رہنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر یہ لوگ (درحقیقت) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے۔ سب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had these been gods, they would not have gone down thereunto; and all of them therein shall be abiders.

اگر یہ لوگ (واقعی خدا ہوتے تو اس میں کیوں جاتے (لیکن اب تو) سب کو اس میں ہمیشہ کے لئے رہنا ہوگا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر یہ معبود ہوتے تو اس میں نہ پڑتے اور اب سب اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر یہ ( معبودانِ باطلہ ) معبود ( بننے کے لائق ) ہوتے تو اس ( جہنم ) میں داخل نہ ہوتے ، اور سب اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر یہ لوگ دراصل معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے سب اس میں ہمیشہ جلتے رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر یہ واقعی خدا ہوتے تو وہاں کبھی نہ جاتے اور بات صرف داخل ہونے ہی کی نہیں بلکہ ان سب کو اس میں ہمیشہ کے لئے رہنا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اگر یہ واقعی ( سچے ) معبودہوتے توکبھی جہنم میں نہ جاتے ان سب کو ہمیشہ جہنم میں رہنا ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر یہ ( ف۱۷٦ ) خدا ہوتے جہنم میں نہ جاتے ، اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہنا ( ف۱۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر یہ ( واقعۃً ) معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے ، اور وہ سب اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اگر یہ چیزیں برحق خدا ہوتیں تو جہنم میں نہ جاتیں اب تم سب کو اس میں ہمیشہ رہنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If these had been gods, they would not have got there! but each one will abide therein.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the idols been true lords, they would not have gone to hell. "All of you will live therein forever".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had these been gods, they would not have entered there (Hell), and all of them will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Had these been gods, they would not have come to it and all shall abide therein.

Translated by

William Pickthall

If these had been gods they would not have come thither, but all will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे पूज्य होते, तो उस में न उतरते। और वे सब उस में सदैव रहेंगे भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ بات سمجھنے کی ہے کہ) اگر یہ (تمہارے معبود) واقعی معبود ہوتے تو اس (جہنم) میں کیوں جاتے اور سب (عابدین و معبودین) اس میں ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو جہنم میں نہ جاتے اب سب کو اسی میں ہمیشہ رہنا ہے۔ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر یہ واقعی خدا ہوتے تو وہاں نہ جاتے۔ اب سب کو ہمیشہ اسی میں رہنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو اس میں کیوں داخل ہوتے اور سب کو اس میں ہمیشہ رہنا ہوگا دوزخ میں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر ہوتے یہ بت معبود تو نہ پہنچتے اس پر اور سارے اس میں سدا پڑے رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تمہارے یہ معبود واقعی معبود ہوتے تو جہنم میں نہ جاتے حالانکہ یہ جھوٹے معبود اور ان کے پجاری یہ سب اس جہنم میں ہمیشہ رہنے والے ہیں