Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 13

سورة الحج

یَدۡعُوۡا لَمَنۡ ضَرُّہٗۤ اَقۡرَبُ مِنۡ نَّفۡعِہٖ ؕ لَبِئۡسَ الۡمَوۡلٰی وَ لَبِئۡسَ الۡعَشِیۡرُ ﴿۱۳﴾

He invokes one whose harm is closer than his benefit - how wretched the protector and how wretched the associate.

اسے پکارتے ہیں جس کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ قریب ہے ، یقیناً برے والی ہیں اور برے ساتھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَدۡعُوۡا
وہ پکارتا ہے
لَمَنۡ
نقینًا اسے
ضَرُّہٗۤ
نقصان جس کا
اَقۡرَبُ
قریب تر ہے
مِنۡ نَّفۡعِہٖ
اس کے نفع سے
لَبِئۡسَ
البتہ کتنا برا ہے
الۡمَوۡلٰی
دوست
وَلَبِئۡسَ
اور البتہ کتنا برا ہے
الۡعَشِیۡرُ
ساتھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَدۡعُوۡا
وہ پکارتا ہے
لَمَنۡ ضَرُّہٗۤ
نقصان جس کا
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
مِنۡ نَّفۡعِہٖ
اس کے نفع سے
لَبِئۡسَ
یقیناً برا ہے
الۡمَوۡلٰی
دوست
وَلَبِئۡسَ
اور یقیناً برا ہے
الۡعَشِیۡرُ
رفیق
Translated by

Juna Garhi

He invokes one whose harm is closer than his benefit - how wretched the protector and how wretched the associate.

اسے پکارتے ہیں جس کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ قریب ہے ، یقیناً برے والی ہیں اور برے ساتھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ قریب تر ہے۔ بہت برا ہے اس کا مددگار اور بہت برا ہے اس کا رفیق۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ قریب ہے، یقیناًوہ بُر ادوست ہے اور یقیناًوہ بُرا رفیق ہے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He, rather, prays to someone whose harm is more likely than his benefit. Wretched is such a patron and wretched is such a companion.

پکارے جاتا ہے اس کو جن کا ضرر پہلے پہنچے نفع سے بیشک برا دوست ہے اور برا رفیق۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ پکارتا ہے اس کو جس کا ضرر اس کے نفع سے قریب تر ہے بہت ہی برا ہے وہ مدد گار اور بہت ہی برا ہے وہ رفیق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He invokes those that are more likely to cause him harm than benefit. Such is surely an evil patron, and an evil associate.

وہ ان کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے نفع سے قریب تر ہے ، 18 بدترین ہے اس کا مولی اور بدترین ہے اس کا رفیق ۔ 19

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ایسے ( جھوٹے خدا ) کو پکارتے ہیں جس کا نقصان اس کے فائدے سے زیادہ قریب ہے ۔ ( ٨ ) ایسا مددگار بھی کتنا برا ہے ، اور ایسا ساتھی بھی کتنا برا ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ تو ان چیزوں کو پکارتا ہے جن کا نقصان نفع سے کہیں نزدیک 3 ہے بیشک (یہ بت) بڑا دوست ہے دیا برا الگ برا کار ساز اور خرار رفیق

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ایسے کو پکاررہا ہے (عبادت کررہا ہے) کہ اس کا نقصان اس کے فائدہ کی نسبت زیادہ قریب ہے ایسا کار ساز بھی برا ہے اور ایسا ہم نشین بھی برا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ان کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے نفع سے زیادہ قریب ہے۔ اس کا دوست بدترین دوست ہے اور اسکا ساتھی بھی نہایت برا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He calleth upon him whose hurt is nearer than his profit: surely ill the patron! ill the comrade!

وہ ایسے کو پکارتا ہے جس کا ضرر (واقعی) قریب تر ہے اس نے نفع (موہوم) سے۔ کیا ہی برا ہے (ایسا) کارساز اور کیا ہی برا ہے (ایسا) رفیق ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں ، جن کا ضرر ان کے نفع سے قریب تر ہے ۔ کیا ہی برے ہیں ان کے یہ مرجع اور کیا ہی برے ہیں ان کے یہ ساتھی!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ان ( معبودانِ باطلہ ) کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے نفع دینے سے زیادہ قریب ( یقینی ) ہے ، بہت برا ہے وہ دوست بہت برا ہے یہ ساتھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے ایسا دوست بھی برا اور ایسا ساتھی بھی برا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ پکارتا ہے ان خود ساختہ و فرضی ہستیوں اور بناوٹی و وہمی سرکاروں کو جن کا نقصان یقینی طور پر ان کے نفع سے زیادہ قریب ہے یقینا بڑا ہی برا ہے ایسا کار ساز بھی اور برا ہی برا ہے ایسا ساتھی بھی

Translated by

Noor ul Amin

وہ اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان اس کے نفع کے زیادہ قریب ہے بہت برا ہے اس کامددگار اور بہت برا ہے اس کا رفیق

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایسے کو پوجتے نہیں جس کے نفع سے ( ف۳٦ ) نقصان کی توقع زیادہ ہے ( ف۳۷ ) بیشک ( ف۳۸ ) کیا ہی برا مولیٰ اور بیشک کیا ہی برا رفیق ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اسے پوجتا ہے جس کا نقصان اس کے نفع سے زیادہ قریب ہے ، وہ کیا ہی برا مددگار ہے اور کیا ہی برا ساتھی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ایسے کو پکارتا ہے جس کا ضرر اس کے فائدہ سے زیادہ قریب ہے ۔ کیا ہی برا ہے آقا اور کیا ہی برا ہے ساتھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Perhaps) they call on one whose hurt is nearer than his profit: evil, indeed, is the patron, and evil the companion (or help)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Their worship of such things, in which there is no hope for any benefit, can only harm them. How terrible is such a guardian and companion!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He calls unto him whose harm is nearer than his profit; certainly an evil Mawla and certainly an evil `Ashir!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He calls upon him whose harm is nearer than his profit; evil certainly is the guardian and evil certainly is the associate.

Translated by

William Pickthall

He calleth unto him whose harm is nearer than his benefit; verily an evil patron and verily an evil friend!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह उस को पुकारता है जिस से पहुँचने वाली हानि उस से अपेक्षित लाभ की अपेक्षा अधिक निकट है। बहुत ही बुरा संरक्षक है वह और बहुत ही बुरा साथी!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسے کی عبادت کر رہا ہے کہ (اس کی عبادت) کا ضرر بہ نسبت اس کے نفع کے زیادہ قریب الوقوع ہے ایسا کارساز بھی برا ہے اور ایسا رفیق بھی برا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ ان کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ بدترین ہے اس کا مولیٰ اور بدترین ہے اس کا ساتھی۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ ان کو پکارتا ہے جن کا نقصان ان کے نفع سے قریب تر ہے ، بدترین ہے اس کا مولیٰ اور بدترین ہے اس کا رفیق۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اسے پکارتا ہے جس کا ضرر اس کے نفع سے زیادہ قریب ہے واقعی وہ برا دوست اور برا رفیق ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پکارے جاتا ہے اس کو جس کا ضرر پہلے پہنچے نفع سے بیشک برا دوست ہے اور برارفیق

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایسے کی عبادت کررہا ہے جس کی عبادت کا ضرر اس کی عبادت کو موہوم نفع سے قریب تر ہے کچھ شک نہیں کہ ایسا مددگار برا اور ایسا دوست بھی برا