Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 18

سورة الحج

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یَسۡجُدُ لَہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ الشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ وَ النُّجُوۡمُ وَ الۡجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَآبُّ وَ کَثِیۡرٌ مِّنَ النَّاسِ ؕ وَ کَثِیۡرٌ حَقَّ عَلَیۡہِ الۡعَذَابُ ؕ وَ مَنۡ یُّہِنِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ مُّکۡرِمٍ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یَشَآءُ ﴿ؕٛ۱۸﴾

Do you not see that to Allah prostrates whoever is in the heavens and whoever is on the earth and the sun, the moon, the stars, the mountains, the trees, the moving creatures and many of the people? But upon many the punishment has been justified. And he whom Allah humiliates - for him there is no bestower of honor. Indeed, Allah does what He wills.

کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اللہ کے سامنے سجدے میں ہیں سب آسمانوں والے اور سب زمینوں والے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی ہاں بہت سے وہ بھی ہیں جن پر عذاب کا مقولہ ثابت ہو چکا ہے جسے رب ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ کو
یَسۡجُدُ
سجدہ کرتا ہے
لَہٗ
اسی کو
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَالشَّمۡسُ
اور سورج
وَالۡقَمَرُ
اور چاند
وَالنُّجُوۡمُ
اور ستارے
وَالۡجِبَالُ
اور پہاڑ
وَالشَّجَرُ
اور درخت
وَالدَّوَآبُّ
اور چوپائے
وَکَثِیۡرٌ
اور بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں میں سے
وَکَثِیۡرٌ
اور بہت سے
حَقَّ
ثابت ہو چکا
عَلَیۡہِ
ان پر
الۡعَذَابُ
عذاب
وَمَنۡ
اور جسے
یُّہِنِ
رسوا کر دے
اللّٰہُ
اللہ
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ مُّکۡرِمٍ
کوئی عزت دینے والا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَفۡعَلُ
وہ کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
تو نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
یَسۡجُدُ
سجدہ کر رہا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَالشَّمۡسُ
اور سورج
وَالۡقَمَرُ
اور چاند
وَالنُّجُوۡمُ
اور تارے
وَالۡجِبَالُ
اور پہاڑ
وَالشَّجَرُ
اور درخت
وَالدَّوَآبُّ
اور جانور
وَکَثِیۡرٌ
اور بہت سے
مِّنَ النَّاسِ
لوگ بھی
وَکَثِیۡرٌ
اور بہت سے
حَقَّ
ثابت ہو چکا
عَلَیۡہِ
جن پر
الۡعَذَابُ
عذاب
وَمَنۡ
اور جسے
یُّہِنِ
ذلیل کر دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَمَالَہٗ
پھر نہیں اس کے لیے
مِنۡ مُّکۡرِمٍ
کوئی عزت دینے والا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَفۡعَلُ
وہ کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتاہے
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that to Allah prostrates whoever is in the heavens and whoever is on the earth and the sun, the moon, the stars, the mountains, the trees, the moving creatures and many of the people? But upon many the punishment has been justified. And he whom Allah humiliates - for him there is no bestower of honor. Indeed, Allah does what He wills.

کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اللہ کے سامنے سجدے میں ہیں سب آسمانوں والے اور سب زمینوں والے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی ہاں بہت سے وہ بھی ہیں جن پر عذاب کا مقولہ ثابت ہو چکا ہے جسے رب ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت، چوپائے اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد اللہ کے حضور سربسجود ہے اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں۔ اور جسے اللہ ذلیل و خوار کرے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں اور اللہ وہی کچھ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے نہیں دیکھاکہ یقینااﷲ تعالیٰ ہی کو سجدہ کرتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو زمین میں ہے اورسورج اورچانداور تارے اور پہاڑاوردرخت اور جانوراوربہت سے لوگ بھی ،اوربہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکاہے اورجسے اﷲ تعالیٰ ذلیل کردیتا ہے اسے پھر کوئی عزت دینے والانہیں یقینااﷲ تعالیٰ جوچاہتا ہے کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen that to Allah prostrate all those in the skies and all those on the earth, and the sun, the moon, the stars, the mountains, the trees, the animals and many from mankind? And there are many on whom punishment has become due. And the one whom Allah puts to disgrace, there is none to give him respect. Surely Allah does what He wills.

تونے نہیں دیکھا کہ اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی آسمان میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت آدمی اور بہت ہیں کہ ان پر ٹھہر چکا عذاب اور جس کو اللہ ذلیل کرے اسے کوئی نہیں عزت دینے والا اللہ کرتا ہے جو چاہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ کے سامنے سر بسجود ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج چاند ستارے پہاڑ درخت اور چوپائے اور لوگوں میں سے بھی بہت سارے اور بہت سے (انسان) ایسے ہیں جو عذاب کے مستحق ہوجاتے ہیں اور جس کو اللہ ہی رسوا کر دے پھر اسے عزت دینے والا کوئی نہیں یقیناً اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen that all those who are in the heavens and all those who are in the earth prostrate themselves before Allah; and so do the sun and the moon, and the stars and the mountains, and the trees, and the beasts, and so do many human beings, and even many of those who are condemned to chastisement? And he whom Allah humiliates, none can give him honour. Allah does whatever He wills.

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے آگے سر بسجود ہیں 30 وہ سب جو آسمانوں میں ہیں 31 اور جو زمین میں ہیں؟ سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان 32 اور بہت سے وہ لوگ بھی جو عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں ۔ 33 اور جسے اللہ ذلیل و خوار کردے اسے پھر کوئی عزت دینے والا نہیں ہے 34 ، اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے ۔ 35 5 السجدة

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کے آگے وہ سب سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں ۔ ( ١١ ) نیز سورج اور چاند ، اور ستارے اور پہاڑ ، اور درخت اور جانور ، اور بہت سے انسان بھی ۔ اور بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب طے ہوچکا ہے ۔ اور جسے اللہ ذلیل کردے ، کوئی نہیں ہے جو اسے عزت دے سکے ۔ یقینا اللہ وہی کرتا ہے جو چاہتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ تعالیٰ کو ہی سجدہ کرتے ہیں جو زمین میں ہیں (فرشتوں اور مخلوق میں سے) اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ درخت اور جانور بہ ت سے آدمی (بھی جو موجود ہیں ؎) اور بہت سے آدمی ایسے ہیں جن پر (نافرمانی کی وجہ سے) عذاب 1 آنا لازم ہو یا ہے (مراد کافر اور مشرک ہیں اور) اور جس کو اللہ ذلیل کر دے 2 اسے کوئی (اور دوسرا) عزت نہیں دے سکتا اللہ جو چاہے وہ کرتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تم نے نہیں دیکھا یہ کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور بہت سے انسان اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا اور جس کو اللہ ذلیل کریں تو اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں بیشک اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ ‘ درخت ‘ چوپائے اور بہت سے انسان بھی جن پر عذاب آنا ثابت ہوگیا ہے اس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں ۔ اور جسے اللہ ذلت دیدے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے۔ بیشک اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو خدا ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔ بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah unto Him adore whosoever is in the heavens and on the earth, and the sun, and the moon, and the mountains, and the trees and the beasts, and many of mankind! And many are there on whom due is the torment. And whomsoever Allah despiseth, none can honour; verily Allah doth whatsoever He willeth.

کیا تجھے خبر نہیں کہ اللہ ہی کو سجدۂ (تسلیم) کرتے ہیں جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور کثرت سے انسان بھی ۔ اور بہتوں پر عذاب (بھی) ثابت ہوگیا ہے ۔ اور کس کو اللہ ذلیل کرے اس کا کوئی عزت دینے والا نہیں بیشک اللہ جو چاہے کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا نہیں دیکھتے کہ اللہ ہی کے آگے جھکتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت اور چوپائے جو لوگوں میں سے بہتیرے اور بہتیرے ایسے ہیں ، جن پر خدا کا عذاب لازم ہوچکا ہے؟ اور جن کو خدا ذلیل کردے تو ان کو کوئی دوسرا عزت دینے والا نہیں بن سکتا ۔ بیشک اللہ ہی کرتا ہے جو چاہتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے نبی ﷺ ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کو وہ تمام چیزیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور جانور اور بہت سارے لوگ سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے ( انسان ) جن پر عذاب کا فیصلہ ثابت ہوگا اور جن کو اللہ ( تعالیٰ ) ذلیل کردیں پس اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے نہیں دیکھا جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ‘ سورج ‘ چاند ستارے ‘ پہاڑ ‘ درخت ‘ چار پائے اور بہت سے انسان اللہ کو سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو اللہ ذلیل کرے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں۔ بیشک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ ہی کے حضور سجدہ ریز ہیں وہ سب جو کہ آسمانوں میں ہیں اور وہ سب بھی جو کہ زمین میں ہیں اور سورج وچاند اور ستارے و پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی اور بہت سے ایسے ہیں جن پر پکا ہوچکا ہے اللہ کا عذاب اور حقیقت یہ ہے کہ جسے اللہ ذلیل کر دے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا بلا شبہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے اور سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت ، چوپائے اور لوگوں کی ایک کثیرتعداداللہ کے حضورسجدہ کر رہے ہیں اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں اور جسے اللہ خوار کرے اسے کوئی عزت دینے والانہیں بلاشبہ اللہ وہی کچھ کرتا ہےجو وہ چاہتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے نہ دیکھا ( ف٤۵ ) کہ اللہ کے لیے سجدہ کرتے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے ( ف٤٦ ) اور بہت آدمی ( ف٤۷ ) اور بہت وہ ہیں جن پر عذاب مقرر ہوچکا ( ف٤۸ ) اور جسے اللہ ذلیل کرے ( ف٤۹ ) اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، بیشک اللہ جو چاہے کرے ، ( السجدة ) ٦

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ ہی کے لئے ( وہ ساری مخلوق ) سجدہ ریز ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج ( بھی ) اور چاند ( بھی ) اور ستارے ( بھی ) اور پہاڑ ( بھی ) اور درخت ( بھی ) اور جانور ( بھی ) اور بہت سے انسان ( بھی ) ، اور بہت سے ( انسان ) ایسے بھی ہیں جن پر ( ان کے کفر و شرک کے باعث ) عذاب ثابت ہو چکا ہے ، اور اﷲ جسے ذلیل کر دے تو اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے ۔ بیشک اﷲ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہر چیز اللہ کو سجدہ کر رہی ہے خواہ وہ آسمانوں میں ہے یا زمین میں ۔ سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت ، چوپائے اور بہت سارے انسان بھی اور بہت سے انسان وہ ہیں جن پر عذاب مقرر ہو چکا ہے اور جس کو اللہ ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے بیشک اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that to Allah bow down in worship all things that are in the heavens and on earth,- the sun, the moon, the stars; the hills, the trees, the animals; and a great number among mankind? But a great number are (also) such as are fit for Punishment: and such as Allah shall disgrace,- None can raise to honour: for Allah carries out all that He wills.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not considered that those in the heavens and the earth, the Sun, the Moon, the Stars, the mountains, the trees, the animals, and many people, all bow down to God? But many people deserve His torment. No one can give honor to whomever God has insulted. God has all the power to do what He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that whoever is in the heavens and whoever is on the earth, and the sun, and the moon, and the stars, and the mountains, and the trees, and Ad-Dawabb, and many of mankind prostrate themselves to Allah. But there are many (men) on whom the punishment is justified. And whomsoever Allah disgraces, none can honor him. Verily, Allah does what He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah is He, Whom obeys whoever is in the heavens and whoever is in the earth, and the sun and the moon and the stars, and the mountains and the trees, and the animals and many of the people; and many there are against whom chastisement has become necessary; and whomsoever Allah abases, there is none who can make him honorable; surely Allah does what He pleases.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen that unto Allah payeth adoration whosoever is in the heavens and whosoever is in the earth, and the sun, and the moon, and the stars, and the hills, and the trees, and the beasts, and many of mankind, while there are many unto whom the doom is justly due. He whom Allah scorneth, there is none to give him honour. Lo! Allah doeth what He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम नें देखा नहीं कि अल्लाह ही को सजदा करते हैं वे सब जो आकाशों में है और जो धरती में है, और सूर्य, चन्द्रमा, तारे पहाड़, वृक्ष, जानवर और बहुत-से मनुष्य? और बहुत-से ऐसे हैं जिन पर यातना का औचित्य सिद्ध हो चुका है, और जिसे अल्लाह अपमानित करे उसे सम्मानित करने वाला कोई नहीं। निस्संदेह अल्लाह जो चाहे करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے مخاطب کیا تجھ کو (عقل سے یا مشاہدہ سے) یہ بات معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے (اپنی اپنی حالت کے مناسب) سب عاجزی کرتے ہیں جو کہ آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے (تو) آدمی بھی (9) اور بہت سے ایسے ہیں جن پر (بوجہ منقادنہ ہونے کے) عذاب ثابت ہوگیا ہے اور (سچ یہ ہے کہ) جس کو خداوند ذلیل کرے (اور اس کی توفیق ہدایت نہ ہو) اس کا کوئی عزت دینے والا نہیں (اور) اللہ تعالیٰ کو (اختیار ہے) جو چاہے کرے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں۔ سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت، جانور بہت سے انسان اور بہت سے وہ لوگ بھی ہیں جو عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں۔ اور جسے اللہ ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے جو کچھ اللہ چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے آگے سربسجود ہیں وہ سب جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان اور بہت سے وہ لوگ بھی جو عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں ؟ اور جسے اللہ ذلیل و خوار کر دے اسے پھر کوئی عزت دینے والا نہیں ہے ، اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے انسان اللہ کے لیے سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جن پر عذاب کا استحقاق ہوچکا ہے اور اللہ جسے ذلیل کرے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں، بلاشبہ اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی آسمان میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت آدمی اور بہت ہیں کہ ان پر ٹھہر چکا عذاب اور جس کو اللہ ذلیل کرے اسے کوئی نہیں عزت دینے والا اللہ کرتا ہے جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تونے نہیں دیکھا کہ جو مخلوق بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور اکثر انسان یہ سب اللہ تعالیٰ کو اپنی اپنی حالت کے مناسب سجدہ کرتے ہیں اور اکثر ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے اور جس کو خدا ذلیل کرے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں بیشک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔